Baaghi TV

Author: +9251

  • ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری

    ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں دوسروں پر غداری اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں پر مقدمات درج کرانے کیلئے مراسلے لکھنے والے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز آج خود اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آئے اور اب ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تو ان کی برداشت سے باہر ہو گیا.

    31 مئی 2021 کو پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی عالیہ ملک نے سپیکر قومی اسمبلی کو فوج پر تنقید کرنے والوں کو غداری کے تحت سخت سے سخت سزا دینے کا مراسلہ لکھا .

    شہباز گل گرفتار،بغاوت کا مقدمہ درج

    مراسلے کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالیہ ملک کا کہنا تھا کہ صحافی اسد علی طور پر حملے پر سینئر صحافی حامد میر نے ملک کی اسٹیبلشمنٹ اور قابل احترام ادارے کے خلاف بیان دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسے سنجیدہ نوعیت کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیئے ،عالیہ ملک نے مراسلے میں کہا کہ حامد میر ملک کے قابل احترام اداروں پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت دیں.

    عالیہ ملک نے اپنے مراسلے میں لکھا تھا کہ اسی طرح کے ایک اور کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھارتی پائلٹ کو بھارت کے حوالے کرنے پر غیر ذمہ دارانہ بیان دیا تھا .

     

    عمران خان نےسازشی بیانیہ بنایا،شہباز گل نے دہرایا،رانا ثناءاللہ

     

    پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کو ازادی رائے سے منسلک نہیں کیا جاسکتا ،ان کا کہنا تھا کہ اب ایسے عناصر کو سبق سکھانا چاہئیے اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں.

    کل تک اداروں کی حرمت کا بھاشن دینے والی پی ٹی آئی آج حکومت سے ہاتھ دھوتے ہی قابل احترام اداروں کی حرمت کو پامال کرنے کے در پر ہے. موجودہ حکومت کی جانب سے آج جب پی ٹی آئی کے رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تو چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ شہباز گل کو اغواء کر لیا گیا .

    عمران خان اس وقت کہاں تھے جب وہ خود اور ان کے حواری اداروں کے خلاف زبان درازی کر رہے تھے؟ .یہ تو ایسے ہی ہے کہ ایک تو چوری اوپر سے سینہ زروری.

  • ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈے،پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کردیں

    ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈے،پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کردیں

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے پر تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔

    ایک بیان میں پیمرا کی جانب سےکہا گیا ہےکہ مشاہدے میں آیا ہےکہ کچھ ٹی وی چینلز ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، کچھ ٹی وی چینلز پر اینکرز اور تجزیہ کار غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، چینلز پر اس طرح کے ٹرینڈز ریاستی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈےکا حصہ ہیں۔

    پیمرا کا کہنا ہےکہ ایسا مواد آن ایئر کرنا پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کا مواد آن ایئر کرنا اعلیٰ عدالتوں کے طے شدہ اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    پیمرا کے مطابق آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اظہار رائے کی آزادی کا حق قانون کے مطابق متعدد پابندیوں سے مشروط ہے، تمام ٹی وی چینلز اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں اور پیمرا قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

  • شہبازگل گرفتار،لتّرپریڈ شروع:سیاسی جنگ حتمی مراحل میں داخل ہوچکی:مبشرلقمان

    شہبازگل گرفتار،لتّرپریڈ شروع:سیاسی جنگ حتمی مراحل میں داخل ہوچکی:مبشرلقمان

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹرشہبازگل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتارکرلیا ہےاوران پربغاوت پراکسانے کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کردیاگیا ہے ، اس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے اپنا نقطہ نظربیان کیا اورتحریک انصاف کے ساتھ مستقبل قریب میں کیا ہونے جارہا ہے اس حوالے سے کچھ پیشن گوئیاں کی ہیں

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ جس طرح بتایا جارہا ہےکہ شہبازگل کوبنی گالہ کے رستے پرگرفتار کیاگیا ہے اوران کو اب قانون کی گرفت میں آنا پڑا ہے،انہوں نے کہا کہ مراد سعید کہتے ہیں کہ ڈرائیور پر بھی تشدد ہوا ہے ، ان کاکہنا تھا کہ مراد سعید کو اب ایوان تو بہت یادآرہاہوگا ، اگر وہ آج اس ایوان میں ہوتے تو یقینا اپنا استحقاق ضرور حاصل کرتے، لیکن انہوں نے تو اسمبلی کا بھی کچھ خیال نہ کیا

     

    مبشرلقمان کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے یہ صاحب فوج کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے تھے ، اب ان کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ امریکہ ،انڈیا اور اسرائیل سے کس کس نے پیسے دیئے ،اب ان کو یہ بھی بتانا پڑے گا کہ امریکہ کا شہری کس طرح پاکستان میں اس قسم کے حالات پیدا کررہا ہے ،مبشرلقمان نے کہا کہ اسلام اباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہےاور اب وہ ان پہلووں پر تفتیش کرے گی ،

    مبشرلقمان نے کہا کہ شہبازگل جو کہ خود امریکی شہریت بھی رکھتا ہے وہ پاکستان میں‌ کس کے ساتھ مل کر اس قسم کے حالات پیدا کررہا ہے ،مبشرلقمان نے کہا کہ ابھی تو بہت کچھ ہونا ہے ، ابھی تو ابتدا ہے ابھی بڑوں بڑوں کی باری آنے والی ہے ، ان کاکہنا تھا کہ وہ ایک خطرہ محسوس کررہے ہیں‌ کہ پی ٹی آئی والوں کے ساتھ بہت کچھ ہونے والا ہے ، انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہی نے کچھ قوانین بنائے تھے ، اب وہی قوانین ان پر لاگوہوں گے

    مبشرلقمان نے شہبازگل کے مذکورہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان کو اے آر وائی نے بالکل ویسے کا ویسے نشرکردیا ، اس پر پیمرا نے نوٹس لیا لیکن نوٹس مکمل طور پر نہیں لیا ، دنیا بھر میں اے آر وائی کی نشریات چل رہی ہیں ، کل کو وہ عدالت میں یہ دلیل پیش کرسکتے ہیں کہ دنیا بھرمیں ہماری نشریات تو جاری تھیں پاکستان میں کیوں روکی گئیں

    مبشرلقمان نے کہاکہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ شہبازگل کی طرف سے پاکستانی عوام کو اکسانے کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے تاکہ اس قسم کی کسی دوسرے کو جرات نہ ہو

  • بشری انصاری نے جاوید شیخ کو یاد دلائی ماضی کی

    بشری انصاری نے جاوید شیخ کو یاد دلائی ماضی کی

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے اداکار جاوید شیخ کو ماضی کی یاد دلا دی. بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی اور جاوید شیخ کی 1982 کی ایک تصویر شئیر کی اور کیپشن لکھا کہ ”کیا عمر تھی کیا زمانہ تھا” جو تصویر انہوں نے پوسٹ کی وہ پی ٹی وی کے زمانے کی تھی جو کسی ڈرامے کی ریہرسل کے دوران لی گئی تھی. بشری انصاری جاوید شیخ کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کو بھی ماضی میں‌لے گئیں. بشری انصاری کی اس پوسٹ‌کے نیچے مداحوں نے بہت سارے کمنٹس کئے زیادہ تر کا کمنٹ یہی تھا کہ وقت کیسے گزر جاتا ہے پتہ بھی نہیں چلتا.

    اور بشری انصاری نے تصویر کا جو کیپشن لکھا وہ یقینا دل کو چھو لینے والا ہے” کیا عمر تھی کیا زمانہ تھا” . یاد رہے کہ بشری انصاری اور جاوید شیخ دونوں ہی ہمارے ملک کی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام ہیں دونوں کے کریڈٹ پر یادگار اور لازوال کردار ہیں. جاوید شیخ نے بالی وڈ میں بھی کام کیا اور اپنا نام بنایا. بشری انصاری نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور میں‌وہ کردار اور ڈرامے کئے کہ جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں‌پر نقش ہیں، دونوں اداکاروں نے کامیڈی اور سنجیدہ ہر طرح‌کے کردار کرکے شائقین کا دل جیتا. دونوں آج تک اپنے مداحوں کو اپنے مختلف کرداروں سے محظوظ کررہے ہیں.

  • ایٹمی بجلی گھر پر یوکرین کی گولہ باری کا نتیجہ خوفناک ثابت ہوسکتا ہے: روس

    ایٹمی بجلی گھر پر یوکرین کی گولہ باری کا نتیجہ خوفناک ثابت ہوسکتا ہے: روس

    ماسکو:روس نے کہا ہے کہ یوکرین زاپو روژیا ایٹمی بجلی گھر پر گولہ باری کرکے یورپ کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہا ہے کہ کیف نہ صرف روسی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے بلکہ خود یوکرین بھی اس کا ٹارگیٹ بن گیا ہے۔

    ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس: موبائل سروس بند، سکیورٹی کے سخت انتظامات

    زاخارووا نے کہا کہ دراصل یوکرین کی قیادت نے پورے یورپ کو یرغمال بنایا ہے اور اپنے نسل پرستانہ نازی اہداف تک پہنچنے کے لئے اس ایٹمی بجلی گھر کو آگ لگانے پر تلا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین ان ری ایکٹروں اور ایٹمی ایندھن کے ذخیروں پر گولہ باری کر رہا ہے جہاں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

     

    یوکرین کا روس پر ایک بار پھر جوہری پلانٹ پر گولہ باری کا الزام

    کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے بھی زور دیکر کہا ہے کہ ماسکو کا ان ممالک سے جو یوکرین کی قیادت پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں، مطالبہ ہے کہ کیف پر دباؤ ڈال کر ایسے واقعات کو روکنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے زاپوروژیا ایٹمی بجلی گھر پر گولہ باری کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے انتباہ دیا کہ کسی حادثے کی صورت میں یورپ کے وسیع حصے میں تباہی آسکتی ہے۔

    ویانا مذاکرات کامقصد ایران کےساتھ معاہدے کوبحال کرنا اور پابندیاں ہٹانا ہے:روس

    دریں اثنا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس نے یوکرین کے ایٹمی بجلی گھر پر گولہ باری کو خودکشی کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے یوکرین کی جنگ کی طوالت کی جانب سے بھی پریشانی ظاہر کی ہے۔

  • طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے تو نکال دیا دل سے کیسے نکالو گے منیب بٹ

    طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے تو نکال دیا دل سے کیسے نکالو گے منیب بٹ

    ٹی وی کے معروف اداکار منیب بٹ جو کہ تحریک انصاف کے بہت بڑے سپورٹر ہیں ان کو لگتا ہے کہ عمران خان ہی اس ملک کے تمام مسائل کو حل کر سکتے ہیں. وہ عمران خان کے اس بیانیے کوبھی مانتے ہیں کہ رجیم چینج کرنے کے لئے سازش رچی گئی. منیب بٹ ہر اس انسان اور شخصیت کے حق میں نظر آتے ہیں جو عمران خان کو سپورٹ کرتاہے. مولانا طارق جمیل جو کہ عمران خان کے نہ صرف دوست ہیں بلکہ ان کو سپورٹ بھی کرتے ہیں. حال ہی میں مولانا نے جب عمران خان کے علاوہ دیگر سیاسی جماعت کے لیڈران پر تنقید کی تو مولانا کا روپ

    کھل کر سامنے آگیا کہ وہ عمران خان کے بہت بڑے سپورٹر ہیں. مولانا کو تبلیغی جماعت سے بھی نکال دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کے کسی بھی بیان کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں. مولانا کو تبلیغی جماعت سے نکالنے پر اداکار منیب بٹ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے تو نکال دیا لیکن دل سے کیسے نکالو گے. اس بیان کے زریعے منیب بٹ نے مولانا طارق جمیل کے لئے اپنی سپورٹ کا مظاہرہ کیا ہے. منیب بٹ کے اس بیان کے بعد جہں ان کو سراہا جا رہا ہے وہیں ان پر تنقید بھی ہو رہی ہے کہ وہ فنکار ہیں انہیں سیاست اور مذہبی معاملات سے دور رہنا چاہیے.

  • عمران خان نےسازشی بیانیہ بنایا،شہباز گل نے دہرایا،رانا ثناءاللہ

    عمران خان نےسازشی بیانیہ بنایا،شہباز گل نے دہرایا،رانا ثناءاللہ

    وفا قی وزیرداخلہ راناثنااللہ اور وفا قی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مشےرکہ پریس کانفرنس کی ہے. وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرمحرم الحرام سےمتعلق جامع پلان بنایاگیا،جلوسوں کے پلان کیلئےصوبائی حکومتوں کو بھی اعتماد میں لیاگیا،سیکیورٹی اداروں نےامن وامان یقینی بنانےمیں اہم کرداراداکیا،محرم کےدوران کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا،محرم الحرام میں تمام انتظامات تسلی بخش رہے،80فیصدماتمی جلوس پرامن طورپراختتام پذیرہوچکےہیں.

    رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ اورتوشہ خانہ میں بری طرح پھنس چکی ہے،سانحہ لسبیلہ کےشہداسےمتعلق منفی مہم چلائی گئی،قوم کوبھی ادراک ہوگیاہےکہ عمران خان نوجوان نسل کوگمراہ کرناچاہتےہیں،عمران خان قوم کوتقسیم کررہےہیں،فوج ایک منظم ادارہ ہے،پوری قوم اپنےادارےسےمحبت کرتی ہے،سازشی کرداربےنقاب ہوچکےہیں،عمران خان نےسازش کےتحت ایک بیانیہ بنایا،شہبازگل نےجوبیان دیاوہ دہرانابھی قومی مفادمیں نہیں،پاک فوج کےڈسلپن کی پوری دنیاقائل ہے،شہبازگل کےخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے.

    انہوں نے کہا کہ شہبازگل کےخلاف مقدمےمیں مجسٹریٹ مدعی ہیں،ہم گواہ پیش کریں گے ،فیصلہ عدالت کرے گی،شیخ رشیدچلےہوئےکارتوس ہیں،ہمیں ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں،اگر شیخ رشیدکا کردار سامنے آیا تو ضرور کارروائی کریں گے،تحریک انصاف کےدور میں ہمارےخلاف جھوٹےمقدمات بنائےگئے،میں چاہتاتوشہبازگل کی گاڑی سےہیروئن برآمدہوسکتی تھی،شہبازگل کو کل عدالت میں پیش کریں گے،پنجاب پولیس کی اسلام آبادمیں آنےکی خبرچلی لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی،کوئی صوبہ وفاق کی اجازت کےبغیریہاں پولیس نہیں بھیج سکتا،مجھےپنجاب میں کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں،

  • آپ ہمارے ہیرو ہو، شان شاہد نے کی ارشد ندیم کی تعریف

    آپ ہمارے ہیرو ہو، شان شاہد نے کی ارشد ندیم کی تعریف

    کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ارشد ندیم کی جہاں سارے پاکستان نے تعریف کی ہے وہیں اداکار شان شاہد بھی پیچھے نہ رہے. شان شاہد نے ٹویٹر پر ارشد ندیم کی تصویر لگا کر ایک کیپشن لکھا ” آپ ایک حقیقی ہیرو ہیں، آپ ایک ایسے نظام سے اٹھے ہیں جو ملک کے کھلاڑی کو کوئی سپورٹ فراہم نہیں کرتا، جہاں طاقتور کو آپ کی جدوجہد کی کوئی پرواہ نہیں آپ اکیلے ہیرو ہیں اورعزت کے حقدار ہیں” . شان شاہد نے ارشد ندیم کی خوبصورت لفظوں میں‌ حوصلہ افزائی کی. شان کے ساتھ ساتھ دیگر فنکاروں نے بھی ارشد ندیم کو اپنا اور اپنے ملک کا ہیرو قرار دیا سب کا کہنا ہےکہ اس کھلاڑی نے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ

    ساتھ پوری دنیا میں ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ہمیں ایسے ہی ہیروز کی ضرورت ہے. یاد رہے کہ میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم عالمی سطح پر ہونے والے ایسے مقابلوں میں کئی بار پاکستان کے لیے میڈلز جیتے ہیں.ارشد ندیم 5 بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ارشد نے پنجاب یوتھ فیسٹول میں کئی گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ انھوں نے انٹربورڈ ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کےبعد قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔پچھلے برس ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ ميڈل کيلئے12 ايتھليٹس ميں مقابلہ تھا۔ اس ایونٹ میں ارشد نديم پاکستان کے ميڈل کی واحد اميد تھے۔

  • یاسمین راشد اسلام پورہ بازارپہنچ گئیں،عزاداروں کو سبیل تقسیم کی

    یاسمین راشد اسلام پورہ بازارپہنچ گئیں،عزاداروں کو سبیل تقسیم کی

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اسلام پورہ بازارپہنچ گئیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے خودعزاداروں کو سبیل تقسیم کی۔اس موقع پر جہانگیرخان، جاویداکرام ٹونی، عبدالغفورپپو اورمعظم بیگ موجودتھے۔

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ حضرت امام حسین کے فلسفہ شہادت کواپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ حضرت امام حسین کی شہادت سے ہمیں باطل کے سامنے حق کیلئے ڈٹ جانے کاسبق ملتاہے۔ حضرت امام حسین کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ حضرت امام حسین نے عظیم قربانی پیش کرکے شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآل وسلم کوبچالیا۔تحریک انصاف فلسفہ حسین کے مطابق باطل کے سامنے آوازحق بلندکرنے کاجذبہ رکھتی ہے۔

    قبل ازیں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ننکانہ صاحب کے ڈپٹی کمشنر دفترمیں امن و امان کے اجلاس کی صدارت کی اور مرکزی جلوس کادورہ کیا۔اجلاس میں سابق وفاقی وزیربرگیڈئیر(ر)سیداعجازشاہ،ڈپٹی کمشنر احمرنائیک،ڈی پی او ودیگرمتعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوننکانہ صاحب نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو10محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع میں امن ومان بارے بریفنگ دی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈی ایچ کیوہسپتال ننکانہ صاحب کا بھی دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں محرم الحرام کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیاہے۔ ننکانہ صاحب میں محرام الحرام کے سلسلہ میں حفاظتی انتظامات تسلی بخش ہیں۔ حضرت امام حسین ؑنے حق کی سربلندی کی خاطر اپنی اور اپنے خانوادہ کی عظیم قربانیاں پیش کیں۔ حضرت امام حسینؑ نے رہتی دنیاتک یزیدکانام و نشان مٹادیا۔

    ڈاکٹریاسمین راشد۔کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ؑ نے باطل کے مقابلے میں حق پرڈٹ جانے کا سبق دیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب میں مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے طبی سہولیات مزیدبہترکریں گے۔ پنجاب میں نئے اور بڑے23ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔

  • عامر خان پہنچے شاہ رخ خان کے گھر لیکن کیوں؟

    عامر خان پہنچے شاہ رخ خان کے گھر لیکن کیوں؟

    فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز سے قبل جہاں عامر خان ہیں بہت نروس وہیں وہ اس فلم کی جم کر تشہیربھی کر رہے ہیں. گزشتہ روز عامر خان پہنچے شاہ رخ خان کے گھر منت. عامر خان نے وہاں شاہ رخ خان کو اپنی فلم دکھائی. فلم دیکھ کر شاہ رخ خان نے عامر خان اور ان کی فلم کی بے حد تعریف کی. شاہ رخ خان نے کہا کہ آپ نے بہترین فلم تیار کی ہے اور مجھے بہت امید ہے کہ شائقین اس فلم کو بہت پسند کریں گے. رپورٹس یہ بھی ہیں کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا

    خان نے بھی فلم دیکھی ہے اور ان کو بھی یہ فلم بہت پسند آئی ہے. یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عامر خان نے شاہ رخ خان کو ریلیز سے پہلے اپنی کوئی فلم دکھائی ہے اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنی فلم ریلیز سے قبل کنگ خان کو دکھا چکے ہیں. کہا جاتا ہے کہ عامر خان شاہ رخ خان کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان کی رائے کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کو اپنی فلم دکھا کر ان کے رائے لیں. یاد رہے کہ لال سنگھ چڈھا ہالی وڈ کی فلم فارسٹ گمپ کا ری میک ہے. عامر خان نے ٹام ہینک کو بھی اپنی فلم دیکھنے کی دعوت دی ہے.