Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ:اہم دستاویزات ساتھ لے گئے

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ:اہم دستاویزات ساتھ لے گئے

    واشنگٹن:ایف بی آئی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ مارا جس کے دوران اہلکاروں نے رہائش گاہ کے مختلف حصوں کی تلاشی لی اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں، ٹرمپ نے الزام لگایا کہ اہلکاروں نے ایک الماری کو توڑ ڈالا۔

     

    سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سروے انتخابات میں اپنے حریفوں کوشکست دے گئے

    ایف بی آئی کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ، تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکار اہم دستاویزات بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ تلاشی مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات سے منسلک ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پیر کو چھاپے کی اطلاع کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نیو یارک شہر کے ٹرمپ ٹاور میں موجود تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانچ میں ڈرامائی طور پر اضافہ اس وقت ہوا جب وہ 2024 میں ممکنہ طور پر تیسری مرتبہ امریکی صدارتی انتخاب کی تیاری کر رہے ہیں۔

    ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے:امریکی میڈیا کا الزام

    سابق صدر ٹرمپ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ ہماری قوم کے لیے تاریک وقت ہے، اس طرح کا حملہ صرف تیسری دنیا کے ممالک میں ہو سکتا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کوبھی توشہ خانہ کیس کا سامنا

    دوسری جانب امریکہ کے محکمہ نیشنل آرکائیوز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا والی رہائش گاہ مار-اے-لاگو سے 15 باکس قبضے میں لیے ہیں جن میں خفیہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ امریکی صدور قانون کے مطابق اپنے تمام خطوط، کام کے دستاویزات اور ای میلز کو نیشنل آرکائیوز میں منتقل کرنے کے پابند ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے کئی دستاویزات کو غیر قانونی طور پر پھاڑ دیا تھا۔

  • کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ اختتام،پاکستان کی 18ویں پوزیشن

    کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ اختتام،پاکستان کی 18ویں پوزیشن

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی پوزیشن 18ویں رہی جب کہ آسٹریلیا کی برتری کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں سب سے زیادہ تمغے آسٹریلیا نے حاصل کیے، آسٹریلیا سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز کے ساتھ نمبر ون رہا اور کینگروز نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔

    کامن ویلتھ گیمز سے سری لنکن دستے کے 10 ارکان غائب

    برمنگھم میں ہونے والے گیمز میں انگلینڈ نے 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسرے نمبر پر رہا۔

    بھارت نے 22 سونے، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے سونے کے دو چاندی اور کانسی کے تین تین تمغے جیت کر 18ویں پوزیشن حاصل کی۔

    کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈیل جیتنے پر مسلح افواج، وزیراعظم کی ارشد ندیم کو

    کامن ویلتھ گیمز 2022 پیر کو برمنگھم کے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں ایک شاندار اختتامی تقریب کے بعد اختتام کو پہنچا۔ گیمز کا جھنڈا نیچے کر کے وکٹوریہ، آسٹریلیا کے حوالے کیا گیا جو 2026 میں کامن ویلتھ گیمز کے اگلے ایڈیشن کی میزبانی کر رہا ہے۔ اختتامی تقریب کا آغاز سولیہل بینڈ اوشین کلر سین کی پرفارمنس سے ہوا۔ اس کے بعد برمنگھم میں پیدا ہونے والے بینڈ ڈیکسی مڈ نایٹ رننر کی میوزیکل پرفارمنس پیش کی گئی۔ اب تک کے سب سے بڑے بینڈز میں سے ایک، یو بی 40نے ایونٹ میں مزید اضافہ کیا، جبکہ مڈلینڈز کے علاقے کے دیگر موسیقاروں اور بینڈز نے اپنی کارکردگی سے ہجوم کو محظوظ کیا۔

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

  • کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا

    کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا

    کراچی :روشنیوں کے شہر کراچی میں دن کے بعد رات کے اوقات میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا ہے تاہم رات کے اوقات میں کئی کئی بار لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    اسکے علاوہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں دن کے بعد رات میں بھی بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

    لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردیں:ٹی وی چینلز کی ریٹنگ بھی متاثر

    کے الیکٹرک 9 اور 10 محرم کو بھی سابقہ شیڈول کے تحت شہر میں لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے۔لوڈشیڈنگ ے باعث شہری اذیت کا شکار ہیں جبکہ ان کی سماجی اور معاشی زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

    لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقے:
    نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، سر سید ٹاؤن، خواجہ اجمیر نگری، لیاقت آباد، گلبہار، خاموش کالونی، پہاڑ گنج، حسرت موہانی کالونی، ایف بی ایریا میں بجلی معطل رہی ہے۔

    اسکے علاوہ موسی کالونی، غریب آباد، کرایم آباد، عزیز آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی سی ایج ایس، پرانی سبزی منڈی، دھوراجی کالونی، کے ڈی اے اسکیم ون آفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی بجلی معطل رہی ہے۔

    اسکاٹ کالونی، ریلوے سٹی کینٹ کالونی، اعظم بستی محمود آباد، کشمیر کالونی، اختر کالونی، عباس ٹاؤن، رضویہ سوسائٹی، انچولی، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، گلشن ظہور میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    بلدیہ اتحاد ٹاؤن، منگھو پیر، قصبہ پاک کالونی، کیماڑی، ماری پور، ٹرک اڈا، ہاکس بے روڈ، مبارک ویلیج، مشرف کالونی، نصرت بھٹو کالونی، میٹروول سائٹ، گلشن حدید، گلشن معمار، احسن آباد، کوئٹہ ٹاؤن، صفورہ گوٹھ۔، بندھانی کالونی میں رات کے وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام گرمی اور شدید حبس میں پریشان رہے۔

    ضمنی الیکشن والے حلقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دینے کیخلاف درخواست دائر

    کے الیکٹرک کا وضاحتی بیان:
    کے الیکٹرک کے بن قاسم پاوور پلانٹ تھری کی ٹربائن کی 27 جولائی سے خرابی کی وجہ 450 میگاوٹ بجلی کی کمی ہے جس کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 15 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ رات کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ شارٹ فال میں کمخ کے باعٹ شہریوں کو رات کی لوڈشیڈنگ کرنا ہماری مجبوری ہے۔

  • یوم عاشور: صدر، وزیراعظم کا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ، اصحاب کو خراج عقیدت

    یوم عاشور: صدر، وزیراعظم کا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ، اصحاب کو خراج عقیدت

    اسلام آباد: حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

    اس دن کی مناسبت سے ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے، علمائے کرام و ذاکرین حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی روشن اور واضح تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔

    صدر مملکت کا پیغام:
    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ تھی اور اس میں یہ پیغام تھا کہ جبر کے خلاف ڈٹ کر حق و صداقت کا پرچم بلند ہونا چاہیے۔یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں محرم الحرام عزت، وقار اور برکتوں کا مہینہ ہے، اس ماہ کے دوران اسلامی تاریخ کے اہم ترین واقعات رونما ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ یوم عاشور یا 10 محرم الحرام امت مسلمہ کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔اس دن حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ایک جابر حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کر دیا اور اسلام اور حق و صداقت کے لیے اپنے خاندان کے افراد اور دیگر وفادار ساتھیوں سمیت شہادت قبول کی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن شیطانی قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔انہوں نے کہا کہ اس دن حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ، ان کے اہل خانہ اور وفادار ساتھیوں نے بہادری، جرات اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی اور اپنے خون سے اسلام کو نئی زندگی بخشی۔

    انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعہ اور پیغمبر اسلامﷺ کے خاندان کے ساتھ ہونے والے سنگین ظلم پر ہر مسلمان آنسو بہا رہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ عوام ان قوتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں جو ظلم ڈھا رہی ہیں اور اللہ کے احکامات کی نافرمانی کر رہی ہیں۔

    ہمیں ہر وقت صبر، استقامت اور حوصلے کے ساتھ انفرادی اور اجتماعی سطح پر نیکی کی فتح اور کامیابی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا جب ہم اللہ کے دین، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور امام حسین رضی اللہ عنہ کی زندگی پر عمل کریں گے تو یقیناً اللہ تعالی ہماری مدد کرے گا اور ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں گے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

     

    وزیراعظم کا پیغام:
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کی بدولت زندہ ہے اور یہ قربانیاں اہل ایمان کو مشکلات اور چیلنجز میں ہمت اور امید فراہم کرتی ہیں۔

    یوم عاشور کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن نیکی اور بدی کے درمیان بے مثال جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، جب حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قیادت میں ایک گروہ نے برائی سے بیعت کرنے سے انکار کر دیا اور ایک بظاہر طاقتور کے سامنے کھڑا ہوا۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ ہمت، عزم اور بہادری کی علامت بن گئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 9 اور 10 محرم کو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے خاندان اور ان کے وفادار ساتھیوں نے وسائل کی کمی کے باوجود جبر و استبداد کی قوتوں کو للکارا اور اپنی جانوں کے نذرانے سے اسلام کو زندہ کیا۔انہوں نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک اہم درس ہے۔

    ہم سب کو قربانی کے فلسفے کو اپنے لیے روشنی کا مینار بنانا چاہیے اور سچائی اور نیکی کی کامیابی کے لیے ہر قسم کے چیلنجز کا بہادری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرنا چاہیے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے ہمت اور صداقت سے کام کرنا زیادہ ضروری ہے، ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں صبر، حوصلے اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ سب کو امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ہمت عطا فرمائے اور پاکستانی قوم کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنائے۔

  • ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس، سکیورٹی سخت، مختلف شہروں میں موبائل سروس بند

    ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس، سکیورٹی سخت، مختلف شہروں میں موبائل سروس بند

    لاہور: لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج یوم عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں جن میں نواسہ رسول امام حسینؓ کو پرسہ پیش کیا جائے گا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

    لاہور میں یوم عاشور پر ذوالجناح کا مرکزی جلوس گذشتہ شب نثار حویلی سے برآمد ہوا، امام عالی مقام امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کی یاد کو تازہ کرنے کیلئے عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ گردونواح کے علاقوں سمیت دیگر شہروں سے آنے والے لاکھوں کی تعداد میں ماتمی حضرات سینہ کوبی کرتے ہوئے خانوادہ رسولﷺ کو تعزیت پیش کرتے رہے۔

    کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ سینٹرل کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے روٹ کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کے 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

    کوئٹہ میں یوم عاشور کا جلوس امام بارگاہ سید آباد علمدارروڈ سے برآمد ہوا ،جلوس کی صدارت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی نے کی ۔ ظہر کے وقت باچا خان چوک پر علمائے کرام واقعہ کربلا میں پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالیں گے جس کے بعد باجماعت نماز ظہرین ادا کی جائیگی۔ 23 دستوں پر مشتمل یوم عاشور کا جلوس رات 8 بجے ا طوغی روڈ ،لیاقت بازار اور پرنس روڈ سے ہوتا ہوا واپس علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہوگا، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رضا کار سکیورٹی فورسز کے ہمراہ حفاظتی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ،4 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

    شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ،4 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان کےعلاقے میر علی میں فوجی قافلے کو تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا جس کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہادت پانے والوں میں لانس نائیک شاہ زیب ،لانس نائیک سجاد شامل ہیں جبکہ حملے میں سپاہی عمیراور سپاہی خرم بھی شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کا پتہ چلایا جارہا ہے ، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    شمالی وزیرستان حملہ،صدر،وزیراعظم و دیگر کی مذمت

    صدر مملکت عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی،صدر مملکت عارف علوی نے پاک فوج کے 4بہادر جوانوں کی شہادت پر اظہارتعزیت کیا اور کہا کہ بزدلانہ حملے ملک کو دہشت گردی کی لعنت اور مظاہر سے نجات دلانے کے عزم کمزور نہیں کر سکتے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرعلی ،شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر مجھ سمیت پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان شہداء کی ملک کے دفاع اور امن کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں۔

    وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے پاک فوج کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کی اور کہا کہ بزدلانہ حملے پاک فوج کے بہادر جوانوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے،دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی صف اول میں لڑنے والے بہادر جوانوں کے ساتھ ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے،

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وطن کی خاطر جان دینے والے فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے میرعلی میں فوجی قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ ہماری تمام ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں، قوم کے بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کیلئے شہادت کا بلند رتبہ پایا،قوم شہدا کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتی،

  • پیمرا کا اے آروائی کو شوکاز نوٹس:تفصیلات آگئیں

    پیمرا کا اے آروائی کو شوکاز نوٹس:تفصیلات آگئیں

    اے آر وائی نیوز پر ایسے مواد کی نشریات جو آئین کی خلاف ورزی، انتہائی قابل اعتراض، نفرت انگیز، فتنہ انگیزی پر مبنی ہے، بالکل غلط معلومات پر مبنی ہے اور قومی سلامتی کے لیے واضح اور موجودہ خطرہ ہے، مسلح افواج کے اندر بغاوت اور فساد پھیلانے کے عزائم کے ساتھ بغاوت کو ہوا دینے کی کوشش ہے ،

    ۔ وفاقی حکومت اور مسلح افواج کے صفوں اور دیگراداروں کے درمیان زیر حوالہ مواد کے ذریعے لائسنس یافتہ نے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے پر ایک بدنیتی پر مبنی مہم چلانے کا انتہائی بے بنیاد، بے بنیاد اور دوٹوک دعویٰ کرکے وفاقی حکومت کو بدنام کیا ہے جس سے شہداء کے لواحقین کو تکلیف پہنچی ہے۔

    پیمرا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ M/s کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (C.E.O.) اے آر وائی کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ (اے آر وائی نیوز) کو تین (03) دنوں کے اندر تحریری طور پر وجہ ظاہر کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، کیوں کہ مذکورہ بالا خلاف ورزیوں کے لیے چینل کے خلاف مناسب قانونی کارروائی جا سکتی ہے، بشمول جرمانہ، معطلی وغیرہ۔ اور سیکشن 29، 30 کے تحت لائسنس کی منسوخی اور پیمرا آرڈیننس 2002 کے ترمیم شدہ پیمرا (ترمیمی) ایکٹ کے کچھ بھی کارروائی کی جاسکتی ہے

    واضح رہے کہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد، لاہور، کراچی، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

  • اے آر وائی کو کیوں بندکیا گیا:سینیئرصحافی مبشرلقمان نے حقائق بتادیئے

    اے آر وائی کو کیوں بندکیا گیا:سینیئرصحافی مبشرلقمان نے حقائق بتادیئے

    لاہور:اے آر وائی کو کیوں بندکیا گیا:سینیئرصحافی،مبشرلقمان نے حقائق بتادیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صف اول کے ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو پیمرا نے بند کردیا ہے اسے بند کیوں کیا گیا اس حوالے سے سینیئرصحافی مبشرلقمان نے وجوہات بیان کی ہیں

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں خود اے آر وائی فیملی کا حصہ رہا ہوں ، میں نے کھرے سچ پروگرام کوجو اڑان اے اروائی چینل میں دیکھی کسی اور جگہ نہیں‌دیکھی،یہ چینل ہی بڑا نام نہیں بلکہ اس کے مالک بھی بہت بڑا نام ہیں ایک وقت تھا کہ پاکستان میں سونے کے کھرا ہونے پر تین اداروں کی مہرلگتی تھی ان میں سے ایک اے آر وائی بھی تھا

    مبشرلقمان نے کہا کہ اس ادارے نے بڑا نام کمایا ،اس کے اسپورٹس اور انٹرنیٹینمنٹ چینلز بھی بہت مقبول ہیں ،مگرایک بات جو دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہی ہےوہ ہے کہ اس چینل اور اس کے شریف مالکان کو غلط گائیڈ کیا گیا اور ان کوآج اس جگہ لا کرکھڑا کیا گیا جس جا نتیجہ آج سب دیکھ لیا ہے

     

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اے آر وائی کے چینلز پر آکر لوگ پاک فوج جیسے ادارے کےخلاف بات کریں ، ٹویٹس کریں اور ایسی گفتگو اس چینل پر ہو جس سے اداروں کی عزت کا معاملہ تو یقینا اداروں کو تو دُکھ ضرور پہنچتا ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ میرے اے آر وائی کے بڑے بڑے لوگوں سے رابطے ہیں ،کاشف عبسی اور ایسے ہی کئی دیگر بڑے نام ہیں ، یہی وجہ ہے کہ مجھے اے آر وائی سے محبت بھی ہے کیونکہ میں نے اس ادارے کے ساتھ بہت کام کیا اور ادارے نے مجھے بہت عزت دی

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ میں نے اے آر وائی اور ایسے ہی دیگراپنے دوستوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنے ادارے کی ساکھ کو متاثر نہ کریں‌،مبشرلقمان کہتے ہیں کہ کبھی کسی گانے کے حوالے سے تنقید کی گئی تو کبھی کسی اور مسئلے پر اس لیے میں نے درخواست کی تھی کہ ایسی حرکات نہ کریں‌لیکن میری کسی نے نہ سُنی

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ معاملات حد سے گزرچکے ہیں اور اس چینلز کو بند کردیا گیاہے جو کہ ایک اچھا گمان نہیں ، ادارے کو بھی اپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے اورعمران خان کے پیچھے نہیں لگنا چاہیے ،عمران خان کسی کا نہیں بنتا اس لیے احتیاط سے کام لیں‌

  • کوئی بھی پاکستانی امارات کرکٹ لیگ میں جگہ نہ بناسکا،انڈین کا غلبہ

    کوئی بھی پاکستانی امارات کرکٹ لیگ میں جگہ نہ بناسکا،انڈین کا غلبہ

    کراچی: امارات کرکٹ لیگ کیلیے پاکستانی کرکٹرزکو این او سی نہ مل سکا،2 نے باضابطہ درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا، دیگر نے یہ دیکھ کر بورڈ سے رابطہ ہی نہیں کیا۔

    یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ کا اولین ایڈیشن آئندہ سال 6 جنوری سے 12 فروری تک ہوگا، پی سی بی نے اس ایونٹ کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا اور اسی وجہ سے آئی سی سی کے سامنے بڑھتی ہوئی لیگز کے نقصانات کا معاملہ بھی اٹھایا، آئندہ ایسوسی ایٹ ممالک کی لیگز میں کھلاڑیوں کو شرکت سے روکنے پر بھی غور ہو رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق امارات لیگ میں شرکت کی اب تک کسی پاکستانی کرکٹر کواجازت نہیں ملی، 2 اسٹار کرکٹرز نے بورڈ سے این او سی مانگا مگر دونوں کو انکار کر دیا گیا،دیگر نے یہ دیکھ کر رابطہ ہی نہیں کیا، بابر اعظم،شاہین شاہ آفریدی،شاداب خان اور محمد رضوان کئی کھلاڑیوں سے مختلف فرنچائزز نے رابطہ کیا تھا،انکار کی وجہ انٹرنیشنل کرکٹ سیریز اور کام کے بوجھ کو قرار دیا گیا ہے۔

    پاکستانی کرکٹرز رواں سال کے اختتام اور آئندہ برس کے اوائل میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز،انگلینڈ سے سیریز کے ساتھ پی ایس ایل میں بھی حصہ لیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے اور سلیکشن کی دوڑ سے باہر کھلاڑیوں کو بھی یو اے ای جانے کی اجازت نہیں ملی،کچھ عرصے قبل 2کھلاڑیوں کو 12،12 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی، دیگر کو بھی بھاری معاوضوں کا کہا گیا تھا،البتہ بورڈ کا سرد رویہ دیکھ کر فرنچائزز نے اب پاکستانی کرکٹرز کی جانب دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔

    جب بعض کھلاڑیوں نے منتظمین سے رابطہ کیا تو انھیں بتایا گیا کہ پی سی بی نے این او سی کی پالیسی ابھی واضح نہیں کی ہے،البتہ ذرائع کے مطابق اجازت نامے کیلیے یو اے ای سے کئی ملین ڈالرز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل میں کرکٹرز کو شرکت کی اجازت کے عوض بھارتی بورڈز تمام بورڈز کو رقم دیتا ہے، البتہ یو اے ای نے تاحال ایسی کوئی پالیسی نہیں بنائی۔

  • پاکستان کی آسیان  رکن ممالک کو 55 ویں آسیان دن پر مبارکباد

    پاکستان کی آسیان رکن ممالک کو 55 ویں آسیان دن پر مبارکباد

    پاکستان نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے رکن ممالک کو 55 ویں آسیان دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آسیان کے ساتھ دیرینہ تعاون ہے۔ تعاون، دوستی اور عدم مداخلت کے اصولوں پر قائم آسیان ایک متحرک اور مربوط اقتصادی برادری میں تبدیل ہوا ہے جو علاقائی امن اور ترقی کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھاتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن آسیان کے رکن ممالک کو آسیان کے 55 ویں دن پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ پاکستان کا آسیان کے ساتھ دیرینہ تعلق اور تعاون ہے 1993ء سے پاکستان سیکٹرل ڈائیلاگ پارٹنر جبکہ 2004ء سے آسیان ریجنل فورم کا رکن ہے۔ پاکستان نے 2004ء میں جنوب مشرقی ایشیا میں تعاون کے معاہدے میں بھی شمولیت اختیار کی۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان آسیان کی پیش رفت اور علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت کو سراہتا ہے۔ اپنی ویژن ایسٹ ایشیا پالیسی کے مطابق پاکستان آسیان کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مربوط بنانے کو اولین ترجیح دیتا ہے جس میں بہتر روابط اور عوامی سطح پر روابط شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ 29 ویں اے آر ایف وزارتی اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شرکت آسیان کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو آگے بڑھانے کیلئے اس کے عزم کا مظہر ہے۔