Baaghi TV

Author: +9251

  • پاک افغان ٹرانزٹ ریل لنک پراجیکٹ:پشاور،کابل،ترمذ ازبکستان تک مشترکہ سروے مکمل

    پاک افغان ٹرانزٹ ریل لنک پراجیکٹ:پشاور،کابل،ترمذ ازبکستان تک مشترکہ سروے مکمل

    کابل:پاک افغان ٹرانزٹ ریل لنک پراجیکٹ:پشاور،کابل،ترمذ ازبکستان تک مشترکہ سروے مکمل،اطلاعات کے مطابق پاک افغان ٹرانزٹ ریل لنک پراجیکٹ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    754 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پشاور جلال آباد سے کابل، مزار شریف اور ترمذ تک جائے گا۔ 5 ارب ڈالر کے منصوبے کے لئے پشاور، کابل، ترمذ ازبکستان تک مشترکہ سروے مکمل کرلیا گیا۔

    افغان ٹرانزٹ ریل لنک معاہدہ کی تقریب،وزیراعظم نے کس ملک کے دورہ کا اعلان کر دیا؟

    مشترکہ سروے میں پاکستان ریلوے کی 3 رکنی ٹیم نے حصہ لیا جس میں چیف انجینئر قمرزمان ٹیم کے سربراہ،ڈپٹی چیف فرمان غنی اور معلم آفریدی شامل تھے۔

    افغان شہریوں کی واپسی کے لئے چمن، طورخم بارڈر کتنے روز کیلیے کھول دیا گیا؟

    سی ای او فرخ تیمور غلزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کے لئے مشترکہ سروے کی تکمیل اہم سنگ میل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ مہینے پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغان دارالحکومت کابل میں منعقدہ مذاکرات میں دو طرفہ تجارت بڑھانے، تاجروں کو ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مشکلات ختم کرنے سمیت بس سروس بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر کی رزاق داؤد سے ملاقات، پاک افغان بارڈر ٹریڈ

    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پشاور تا کابل اور کوئٹہ تا قندھار کے درمیان بس سروس شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ بس سروس اس سال شروع کر دی جائے۔

    573 کلومیٹر طویل ریلوے لنک بچھایا جائے گا، اس ٹریک پر 27 سٹیشن، 912 مختلف النوع تعمیرات اور سات ٹنل تعمیر کیے جائیں گے۔

  • یوکرین کی برہمی پرایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار افسوس

    یوکرین کی برہمی پرایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار افسوس

    لندن : ایمنسٹی انٹر نیشنل نے یوکرینی فوج کی جانب سے غیر فوجیوں کو انسانی ڈھال بنانے پر مبنی اپنی رپورٹ پر یوکرین کے رد عمل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ اسے یوکرینی فوج کی جانب سے غیر فوجیوں کو انسانی ڈھال بنانے پر مبنی اپنی رپورٹ پر یوکرین کے رد عمل پر گہرا افسوس ہے۔

    یاد رہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یوکرینی فوج کی جانب سے اختیار کی جانے والی جنگی حکمت عملی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور عام شہریوں کے لئے نہایت خطرناک ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹ میں آیا ہے کہ یوکرینی فوجی، رہائشی علاق

    یوکرین کا روس پر ایک بار پھر جوہری پلانٹ پر گولہ باری کا الزام

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل ایگنس کالامارڈ نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج کی جانب سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہونے اور عام شہریوں کے لئے نہایت خطرناک ہونے کی دستاویزات بھی موجود ہیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایمنسٹی انٹر نیشنل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حکومت روس کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    دوسری جانب فنلینڈ کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ سے یورپ کو اقتصادی جمود کا سامنا کرنا پڑے گا۔تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فنلینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو نے اتوار کی رات کہا کہ فنلینڈ کے عوام اور یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کو اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہئے کہ اس صورت حال میں معاشی ترقی نہیں ہو گی اور اس سے یورپ کے اتحاد پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

    یوکرین میں 80 غیرملکی جنگجو اور 470 یوکرینی فوجی ہلاک

    انھوں نے کہا کہ ترقی کا اچانک رک جانا بہت سے مسائل و مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ابھی سے یوکرین کے جنگ کے منفی نتائج پر توجہ دی جائے اس لئے کہ روس اور یورپ کے تعلقات اور خاص طور سے روس اور فنلینڈ کے تعلقات کا دارومدار یوکرین جنگ کے نتائج پر ہے۔

    روس کےخلاف لڑائی کےلیےامریکہ کی یوکرین کو550 ملین ڈالرزکی تازہ امداد

    یورپی یونین نے جنگ یوکرین کی بنا پر روس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی غرض سے‎ امریکہ کے ساتھ مل کر شدید ترین پابندیاں عائد کی ہیں جس کے جواب میں روس نے بھی کچھ اقدامات کئے ہیں جن میں یورپ کے لئے گیس کی سپلائی روک دینا بھی شامل ہے۔ روس کی اس پابندی سے یورپ میں توانائی کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور گیس کی قیمت کئی گنا بڑھ گئی ہے جبکہ تیل کی قیمت بھی دوگنا ہو گئی ہے جس سے یورپی عوام کے لئے اخراجات پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ رپورٹیں بتاتی ہیں کہ یورپی ملکوں میں معاشی بحران مسلسل شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ چنانچہ مغرب کو اس وقت ایک المناک اقتصادی صورت حال کا سامنا ہے جس سے نمٹنا پورے یورپ کے لئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔

  • پاک فوج میں تقرر و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

    پاک فوج میں تقرر و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

    راولپنڈی:پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ کور کمانڈر پشاور تعینات تھے۔

    بیان میں مزید بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے، ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء ملٹری سیکریٹری پاک فوج ہوں گے۔

  • داتا گنج بخش کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دے دیا گیا

    داتا گنج بخش کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دے دیا گیا

    حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دے دیا گیا.وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا.میاں اسلم اقبال،حافظ عمار یاسر، راسخ الہٰی، سردار طالب نکئی، سردار آصف نکئی، سید صمصام علی بخاری، مشیر عمر سرفراز چیمہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اسداللہ خان، سی سی پی او لاہور اور ممتاز شخصیات نے بھی حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کو غسل دیا.

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی ،وزیر اعلی چودھری پرویزالہٰی نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی.
    چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں رنگ روڈ راولپنڈی اور نالہ لئی کے منصوبوں کا جائزہ لیاگیااور اہم فیصلے کیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے راولپنڈی رنگ روڈ اور ایکسپریس وے پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ایکسپریس وے نالہ لئی پراجیکٹ میں تقریباً 64 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔سابق دور میں ایکسپریس وے پراجیکٹ کا تخمینہ 110 ارب لگایا گیاجبکہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ 46 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کی بچت اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں عوام کی سہولت پیش نظر رہنی چاہیئے۔رنگ روڈ سے ملحقہ اراضی مالکان کی بجائے صرف اور صرف عوامی مفادات کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ اور نالہ لئی کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر آغاز کیا جائے۔راولپنڈی کے عوام کی سہولت کیلئے نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ کی جلد از جلد تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔راولپنڈی کے عوام کو درپیش ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے دیگر سڑکوں کی تعمیر و توسیع بھی کی جائے گی۔پراجیکٹس کی زد میں آنے والے غریب لوگوں کو گھر بنا کر دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مری کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ روکنا مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔مری اور راولپنڈی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کا پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے کو 110 ارب کی بجائے صرف 46 ارب میں بنایا جائے گا۔

    صوبائی وزیر محمد راجہ بشارت،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، ہاؤسنگ، خزانہ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

  • ایٹمی جنگ کےبادل منڈلا رہے ہیں،کسی بھی وقت کُچھ ہوسکتا ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    ایٹمی جنگ کےبادل منڈلا رہے ہیں،کسی بھی وقت کُچھ ہوسکتا ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    کیف:ایٹمی جنگ کےبادل منڈلا رہے ہیں،کسی بھی وقت کُچھ ہوسکتا ہے،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کئی عشروں کے بعد ایٹی جنگ کا خطرہ پھر منڈلا رہا ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ملکوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جنگ میں پہل نہ کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرتے رہیں۔

    رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ بڑھنے پر سخت خبردار کیا ہے۔

    انھوں نے یوکرین میں زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر پر حملے کے بارے میں جو یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر شمار ہوتا ہے، ایک نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایٹمی بجلی گھر پر حملہ خودکشی کے مترادف ہے۔

    دریں اثنا روس نے یوکرین میں اس ملک کی فوج کی جانب سے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر پر حملے پر ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے دفاعی اور کمزور ردعمل پر کڑی تنقید کی ہے۔

    امریکہ میں روس کے سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ کیف کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرے اور ایٹمی بجلی گھر پر یوکرینی فوج کے حملے کے اثرات روکنے کے لئے فوری طور پر موثر اقدامات عمل میں لائیں۔

    روس کے سفارت خانے کے بیان میں امریکی نامہ نگاروں اور صحافیوں س

    یوکرین کا روس پر ایک بار پھر جوہری پلانٹ پر گولہ باری کا الزام

    ے بھی مطالبہ ہوا ہے کہ وہ جعلی خبروں سے روس سے ہراساں کرانے کی کوششوں سے باز آجائیں۔

    ژاپروژیا علاقے کے سربراہ یوگنی بالیتسکی نے بھی کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی یوکرین میں اس ملک کی فوج کی جانب سے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر پر حملے سے مکمل طور پر باخبر ہے مگر اس نے اس قسم کے حملے اور اس کے نتائج کو روکنے کے لئے اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

    امریکہ میں روس کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ اس ایٹمی بجلی گھر پر حملے کے تعلق سے روس کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔

    خطے میں روسی غلبہ ختم کرنے کیلئےامریکی وزیر خارجہ کا تین مُلکی دورہ

    یہ ایسی حالت میں ہے کہ روسی وزارت دفاع نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کے اطراف میں یوکرینی فوج کی گولہ باری کو عالمی قوانین اور ضابطوں کے تحت ایک دہشت گردانہ اقدام قرار دیا ہے۔

    ہنگری کےجنرل رومولس روسزین کی جنرل ندیم رضا سے اہم ملاقات

    روس کے نیشنل ڈیفنس کنٹرول سینٹر کے سربراہ میخائل میزنتسوف نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر میں رونما ہونے والا کوئی بھی حادثہ ،چرنوبل اور فوکو شیما کے واقعات سے زیادہ خطرناک نتائج پر منتج ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی حادثے کے نتائج پورے یوکرین، دونیسک اورلوہانسک کے علاوہ روس، بیلاروس، مولداویہ، بلغاریہ اور رومانیہ کو بھی تابکاری اثرات کی لپیٹ میں لے لیں گے۔

  • پی ٹی آئی کے 13 اگست  کے جلسے کا مقام تبدیل،اب جلسہ لاہور میں ہو گا

    پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل،اب جلسہ لاہور میں ہو گا

    پی ٹی آئی نے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف اب اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسہ کرے گی،پی ٹی آئی جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا. زرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 75 ویں یوم آذادی کا جشن لاہور میں منائے گی.

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں 13 اکست اور 14 اکست کی درمیانی شب پاور شو کا اعلان کیا تھا تاہم وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے بیان کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اب جلسہ لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جلسہ کیلئے وفاقی حکومت سے اجازت لینا پرے گی اور وفاقی حکومت آسانی سے جلسہ کی اجازت نہیں دے کی لہذا جلسہ لاہور میں منعقد کیا جائے جہاں پی تی آئی کی اہنی حکومت ہے ،ژرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں تجویز پر مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی جلسہ لاہور میں کیا جائے .

    زرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو لاہور میں جلسہ کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی ہے.

  • لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے اطراف میں دھماکے،ہرطرف آگ پھیل گئی

    لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے اطراف میں دھماکے،ہرطرف آگ پھیل گئی

    لندن:لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے اطراف سے دھماکے کی آواز سنائی دی ہے اور وسیع آتش زدگی کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

    باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں فائربریگیڈ کے کارکن، جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔امدادی ٹیموں نے علاقے کو سیل کردیا ہے اور علاقے میں آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ میلوں دور سے دھواں دکھائی دے رہا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق آگ اطراف کے رہائشی مکانات تک پھیل گئی ہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز جیٹ طیاروں کی لینڈنگ کے بعد سنائی دی جس کے بعد آگ لگ گئی اور دھواں اٹھنے لگا۔ امدادی ٹیموں نے علاقے کے ساٹھ گھروں کو خالی کروا لیا ہے۔ آگ بجھانے والی ٹیموں کا کہنا ہے کہ تیس گھر براہ راست خطرے میں ہیں جبکہ آتش زدگی کو روکنے کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

  • وسائل سے محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی،محسن خان لغاری

    وسائل سے محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی،محسن خان لغاری

    صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ خزانہ کی وزارت بہت بڑی ذمہ داری ہے،ان کی کوشش ہوگی کہ فنڈز صوبہ کی مساوی ترقی کےلئے استعمال ہوسکیں ،وسائل سے محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی .

    نذیر چوہان کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں پر کام ہوچکا ہو،ان کو روکنا سب سے بڑا ظلم اور نالائقی ہے۔ن لیگ کی حکومت نے چوہدری پرویز الہی کے دور میں وزیر آباد میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر دس سال تک کام روکے رکھا اور اس کےلئے خریدی گئی مشینری باہر پڑی زنگ آلود ہوکر خراب ہوگئی،یہ منفی سوچ نہیں رکھنی چاہیئے ۔

     

    پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران سے صلح ملک سےغداری ہوگی،راجہ ریاض

     

    ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت صوبہ بھر میں شروع کئے گئے منصوبے سردار عثمان بزدار کے ذاتی کام نہیں بلکہ یہ علاقہ کی بہتری اور ضرورت کے کام ہیں،انشاء اللہ عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد چارج سنبھالتے ہی ان کی پہلی ترجیح ہوگی کہ ان منصوبوں کی تکمیل کو دیکھا جائے۔

    صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ کوہ سلیمان،پوٹھوہار کے علاقے جہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں وہاں ڈیم بنانے سے قبل اعدادوشمار اکٹھے کئے جاتے ہیں اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کرکے رود کوہیوں کا پانی جو یہاں نقصان کرتا ہے اس کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رود کوہیوں کے پانی کو دریا تک محفوظ راستہ دینا ہوگا۔پانی کی گذرگاہوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں کھڑی کرنے سے مسائل بڑھے۔قدرت کو ہم روک نہیں سکتے۔پہاڑوں اور راستوں میں سٹرکچر تعمیر کرکے سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کو کنٹرول اور محفوظ راستہ دینے کےلئے کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری کو سیلاب سے متعلق معاملات کی نگرانی کےلئے ضلع ڈیرہ غازی خان کی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں اسی سلسلے کے تحت انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی ،ڈہٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر موجود تھے۔

  • امریکہ کی تائیوان میں مداخلت:متعدد ایشیائی ممالک چین کے ساتھ کھڑے ہوگئے

    امریکہ کی تائیوان میں مداخلت:متعدد ایشیائی ممالک چین کے ساتھ کھڑے ہوگئے

    بیجنگ:امریکہ کی تائیوان میں مداخلت:متعدد ایشیائی ممالک چین کے ساتھ کھڑے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چین کی سخت مخالفت اور احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کا دورہ کیا۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس سلسلے میں دنیا کے متعدد ممالک کی سیاسی جماعتوں نے واضح کیا ہے کہ وہ ون چائنا اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہیں اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کریں گی۔

    چینی سرحدوں پرامریکہ اوربھارت کی جنگی مشقیں

    فرانسیسی سیاسی جماعت ” اندومٹبل فرانس ” کے رہنما جین لوک میلینچن نے کہا کہ فرانس کا موقف ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، اور تائیوان چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔زمبابوے کی حکمران جماعت افریقن نیشنل یونین پیٹریاٹک فرنٹ، یونان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت سریزا، بنگلہ دیش ورکرز پارٹی، سائپرس ورکنگ پیپلز پروگریسو پارٹی، لاؤ پیپلز ریوولیوشنری پارٹی اور ایکواڈور کی کمیونسٹ پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے ، تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ وہ ون چائنا اصول کی حمایت کرتے ہیں اور کسی بھی ملک کی جانب سے ون چائنا پالیسی کو کسی بھی شکل میں تبدیل کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ۔

    چینی فوج نے پینٹاگان کی ٹیلی فونز کالز سُننے سے انکارکردیا

    سینیگال کی انڈیپنڈنٹ لیبر پارٹی کے جنرل سیکرٹری سامبا ویسٹ نے کہا کہ وہ ون چائنا اصول کو پامال کرنے اور آبنائے تائیوان میں عوامی جمہوریہ چین کو نشانہ بنانے والی مخالفانہ سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو کہ عالمی امن اور ترقی کے لیے نقصان دہ ہیں۔کوموروس کی حکمران جماعت نے ایک پریس ریلیز میں اس بات کا اعادہ کیا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے، پارٹی چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مخالفت کرتی ہے اور ایک چین کے موقف اور چین کی وحدت کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔

    تائیوان کا دورہ، چین نے نینسی پلوسی پر پابندیاں عائد کردیں

  • ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین کا بوائے فرینڈ شادی کی خبروں پر بھڑک اٹھا

    ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین کا بوائے فرینڈ شادی کی خبروں پر بھڑک اٹھا

    ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور ان کا بوائے فرینڈ ارسلان گونی اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں اور ایک ساتھ چھٹیاں منانے کے لئے باہر کے ملک بھی جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں.دونوں ہی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں جہاں وہ ایک دوسرے کی پوسٹوں پر تبصرے کرتے رہتے ہیں۔دونوں کی شادی کی خبریں بھی گردش کرتی رہتی ہیں لیکن اس بار ارسلان گونی بھڑک اٹھے ہیں انہوں نےاپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ سوزین سے کب شادی کریں گے کب نہیں یہ ان کا نجی معاملہ ہے. ”میں اور سوزین شادی کررہے ہیں مجھے سمجھ میں نہیں‌آتی” کہ یہ

    خبر کس نے اڑائی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ جو خبریں گردش کررہی ہیں میں نہیں جانتا کہ کس طرف سے آئیں ہیں اور کون کررہا ہے میں کسی کو جوابدہ نہیں ہوں، میرا اور سوزین کا ذاتی فیصلہ ہے جب ہم شادی کریں گے سب کو بتا دیں گے.
    ارسلان نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایسا فیصلہ کرنے کی ایک ہی وجہ ہے کیونکہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتا .یاد رہے کہ سوزین خان کی شادی اداکار ہرتیک روشن سے ہوئی تھی دونوں کے درمیان طلاق 2014 میں ہوئی تھی. ہرتیک آج کل صبا آزاد کو ڈیٹ کررہے ہیں.