Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان میں23فیصدریلوےانجن اور24فیصدریل ویگن ناقابلِ استعمال ہوچکے:ایشین ترقیاتی بینک کا دعویٰ

    پاکستان میں23فیصدریلوےانجن اور24فیصدریل ویگن ناقابلِ استعمال ہوچکے:ایشین ترقیاتی بینک کا دعویٰ

    لاہور:پاکستان میں23فیصد ریلوے انجن اور24فیصد ریل ویگن ناقابلِ استعمال ہوچکے ہیں:ایشین ترقیاتی بینک کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان سمیت وسط ایشیائی ممالک کے ریلوے نظام پر اسٹڈی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ کےمطابق پاکستان میں 23 فیصد ریلوے انجن اور 24 فیصد ریل ویگن ناقابل استعمال قرار دئیے گئے ہیں۔

    ایم ایل ون اپنے طور پر شروع کر رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا اعلان

    ایشین ترقیاتی بینک کی طرف سے اس حوالے سے جاری تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں ریلوے کو مالی نقصانات کا سامنا ہے اور اے ڈی بی نے سینٹرل ایشیا میں ریلوے نظام کی بہتری کیلئے 6 پالیسی اصلاحات پیش کی ہیں۔

     

     

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق سینٹرل ایشیا ریجنل کا آپریشنل پروگرام ریلوے کو مالی طور پر مستحکم بنا سکتا ہے اور اس سےعلاقائی ترقی میں اضافہ، عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

    پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق کاریک ریلوے اسٹریٹجی 2017 تا 2030 علاقائی پروگرام کا مقصد علاقائی ممالک میں روابط بہتر بنانا ہے۔ کاریک ممالک میں پاکستان، چین، قازقستان، ازبکستان، آزربائیجان شامل ہیں۔عالمی ادارے کی طرف سےجاری رپورٹ کے مطابق جارجیا، منگولیا، ترکمانستان، کرغزستان، تاجکستان اورافغانستان بھی گروپ کا حصہ ہیں۔ریلوے کو کمرشل بنیادوں پر چلانے، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے وسیع مواقع ہیں اور کراس بارڈر فریٹ ریلویز اور کمرشلائزیشن کے وسیع مواقع ہیں۔

    خطے میں ریلوے کی بہتری کیلئے لیز یا نجی شعبے کی شراکت داری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان ریلوے کا نوحہ اور اس کا سدباب — نعمان سلطان

    پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ریلوے کے سسٹم میں اسٹاف کی کارکردگی بہتری بنانے کی ضرورت ہے، خطے میں ریلوے کیلئے ماڈرن کمرشل اکاؤنٹنگ سسٹم متعارف کرانا نا گزیر ہے،پاکستان سمیت خطے کے ممالک کو ریلوے کیلئے ٹیرف ریگولیشنز ضروری ہیں۔عالمی ادارے کی رپورٹ کےمطابق ریلوے کیلئے ٹیرف ریگولیشنز متعارف کرانے سے ریونیو اقدام میں بہتری آئے گی اور سینٹرل ایشیائی ممالک کو ریلوے کے شعبے میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔

  • دیپیکا نے بتا دیا کہ ان کی پسندیدہ فلم کون سی ہے؟

    دیپیکا نے بتا دیا کہ ان کی پسندیدہ فلم کون سی ہے؟

    اداکارہ دیپیکا پاڈوکون جن کوفرح خان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم اوم شانتی اوم میں پہلی بار ہیروئین بننے کا موقع ملا۔ اس فلم کے بعد تو جیسے دیپیکا کی قسمت ہی کھل گئی ہو۔ انہوں نے اپنے پندراں سالہ کیرئیر میں جتنا بھی کام کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔اداکارہ اپنی بہترین اداکاری پر کافی ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو اپنی کونسی فلم بہت زیادہ پسند ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان کو اپنی فلم پیکو بہت زیادہ پسند ہے وہ کردار ان کی ذاتی زندگی کے کافی قریب ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اس کردار کو کرنے کے لئے انہوں نے بہت زیادہ انرجی لگائی تھی اور اس کردار کی جو عمر دکھائی گئی ہے فلم میں، میں ٓٹھیک آج اسی عمر میں ہوں۔ دیپیکا نے کہا کہ میں نے ٓآج تک جتنے بھی کردار کئے ہیں دل سے کئے ہیں اور ہر فلم میرے دل کے قریب ہے لیکن پیکو کے ساتھ کچھ الگ قسم کی یادیں وابستہ ہیں اس لئے یہ ہمیشہ ہی میری فیورٹ فلم رہے گی۔ اداکارہ نے یہ تک کہا کہ اس فلم میں دو بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا جو کہ کسی خوش نصیبی سے کم نہیں ہے فلم میں امتیابھ بچن اور عرفان خان کے ساتھ کام کرنا یقینا یادگار ہے۔

  • مجھے کامیڈٰی کردار کم آفر ہوتے ہیں عثمان مختار

    مجھے کامیڈٰی کردار کم آفر ہوتے ہیں عثمان مختار

    اداکار عثمان مختار جو کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جتنا سنجیدہ لگتا ہوں اتنا ہوں نہیں میرے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ میں کس قدر ہنسی مذاق کرنے والا انسان ہوں۔ میں سنجیدہ ہوں یہ تاثر میرے کرداروں کی وجہ سے ہے اب جیسے کردار ملیں گے ویسے ہی کروں گا۔ کامیڈی کردار ٓآفر ہی نہیں ہوتے تو کیا کیا جائے۔ اگر مجھے کامیڈی کردار ملے تو یقینا میں کروں گا اور مجھے بہت بار پوچھا جا چکا ہے کہ کیا کامیڈی کردار آپ کی ترجیحات میں نہیں ہیں تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اداکار

    کو ہر قسم کے کردار کرنے چاہیں اور کامیڈی میری ترجیحات میں بالکل ہے لیکن کامیڈی ڈرامے بنتے ہی کم ہیں۔ رمضان المبارک میں کہیں کوئی ہلکا پھلکا کامیڈی ڈرامہ بن جاتا ہے اس کے علاوہ تو سارا سال جو ڈرامے چلتے ہیں وہ سبھی سنجیدہ کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں۔جب کام ہی ایک جیسا ہو رہا ہو ایک ہی پیٹرن پر ہو رہا ہو تو پھر ایسے میں الگ کام کیسے چوائس کیا جائے۔ لیکن مجھے جب بھی اچھا کامیڈی کردار ملا تو میں ضرور کروں گا بلکہ کامیڈی کردار مجھے سنجیدہ کرداروں سے زیادہ پسند ہیں۔ یاد رہے کہ عثمان مختار نامور ہیروئینز کے ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں ماہرہ خان کا نام قابل زکر ہے.

  • ساتھ نہ چل سکیں تو راہیں الگ کر لینی چاہیں ارسہ غزل

    ساتھ نہ چل سکیں تو راہیں الگ کر لینی چاہیں ارسہ غزل

    سینئر اداکارہ ارسہ غزل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں ڈرامہ سیریل ”حبس” میں جو کردار کررہی ہوں وہ یہی بتاتا ہے کہ اگر ساتھ نہیں چل سکتے تو ایک ساتھ رہ کر ایک دوسرے کی زندگی اجیرن کرنے سے بہتر ہے کہ ایک دوسرے سے الگ ہو کر رہا جائے۔ ارسہ غزل نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اپنے اردگرد بہت سارے ایسے لوگ دیکھے جو ساری زندگی ایک دوسرے کو جھیلتے ہی رہے لیکن الگ نہ ہوئے ان کے بچوں نے ایک سٹیج پر آکر ان سے کہا کہ پلیز آپ دونوں الگ ہوجائیں تاکہ آپ دونوں خوش رہ سکیں ہم روزانہ کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آچکے ہیں۔ ارسہ غزل نے کہا کہ ماں باپ کے

    لڑائی جھگڑوں بچے ہی پریشان ہوتے ہیں۔ ارسہ نے یہ بھی کہا کہ مرد کا رشتہ نہ چلے تو وہ شادی کرلے اور اپنے کم عمر سے شادی کرے تو کوئی نہیں بولتا لیکن کوئی طلاق یافتہ عورت اگر شادی کر لیتی ہے تو اس کو اتنی باتیں سنائی جاتی ہیں کہ اسکا جینا حرام کر دیا جاتا ہے یہ ہماری سوسائٹی کا دوہرا معیار ہے جسے میں پسند نہیں کرتی۔ ارسہ نے یہ بھی کہا کہ جب ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں تو پھر پبلک میں اس بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے ایک دوسرے کو چھوڑنا ضروری ہو تو عزت احترام کے ساتھ چھوڑیں۔

  • جتنا بھی ضروری کام ہو امیتابھ فون نہیں اٹھاتے جیا بچن

    جتنا بھی ضروری کام ہو امیتابھ فون نہیں اٹھاتے جیا بچن

    اداکارہ جیا بچن کہتی ہیں کہ امیتابھ بچن جب گھر سے باہر ہوتے ہیں تو گھر میں جتنی مرضی ایمرجنسی ہوجائے امیتابھ کو فون کرتی رہتی ہوں لیکن وہ فون نہیں اٹھاتے حالانکہ ان کے پاس ایک سے زیادہ فون ہیں تمام نمبروں پر کالز کرتی ہوں لیکن مجال ہے کہ یہ فون اٹھا جائیں اور پھر بعد میں گلہ کرتے ہیں کہ بتایا کیوں نہیں۔اس ھوالے سے اسی انٹرویو میں امتیابھ بچن نے کہا کہ میں جب شوٹنگ میں مصروف ہوتا ہوں تو کیسے کسی کا بھی فون اٹھا سکتا ہوں۔ پھر جیا بچن نے یہ بھی کہا کہ امیتابھ سے پوچھتی رہتی

    ہوں کہ کیا کھائیں گے ٓآج شام کو تو یہ کہتے ہیں جو دل کرے بنوا لو تو میں کافی ساری آپشنز دیتی ہوں تو کہیں گے کہ نہیں یہ نہیں کچھ اور ، کچھ ور بتائوں تو پھر انکار، پھر آخرمیں کہیں گے کہ جو دل کرے بنا لو، امیتابھ نے اس پر بھی جواب دیا کہ جتنی بھی بحث ہو کہ کیا بنایا جائے آخر میں تو یہی کہتا ہوں نا کہ جو تمہارا دل کرے بنا لو۔ اس انٹرویو میں جیا بچن نے یہ بھی کہا کہ امیتابھ بچن کو آج تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ میں پارلر گئی تو کیا کروا کے آئی ہوں اس کے جواب میں امیتابھ بچن نے کہا کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آتی چہرہ اور بال دیکھ کر کہ یہ کیا کروا کر آئی ہے تو کیا بتائوں.

  • ول سمتھ کو مل گئی ایک اور حمایت

    ول سمتھ کو مل گئی ایک اور حمایت

    اداکار ول سمتھ کی طرف سے کرس راک کو تھپڑ مارنے کے عمل پر کافی تنقید کی گئی.اس تنقید نے اتنا اثر کیا کہ اداکار ول سمتھ کو اپنی اس حرکت پر خود بھی شرمندگی ہوئی اور انہوں نے کرس راک سے معافی مانگ لی اور ان کے ساتھ بات کرنے کی آفر کی لیکن کرس راک نے تاحال ول سمتھ سے بات کرنے کی حامی نہیں بھری. ول سمتھ کی بیٹی نے حال ہی میں ایک بیان دیا ہے اور کہا ہے کہ میرے والد بھی انسان ہیں اور غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں کوئی بھی انسان کامل نہیں‌ہوتا. میریے والد بھی انسان ہیں وہ بھی عام انسانوں کی طرح غلطی کر سکتے

    ہیں. میرے والد میں‌ خامیاں‌ہیں‌یقینا ہیں لیکن اس کے باوجود میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں.یوں ول سمتھ کی بیٹی جو کہ مشہور اداکارہ ور گلوکارہ بھی ہیں انہوں‌نے اپنے باپ کی حمایت کی اور اپنے باپ کے مداحوں اور ناقدین سے کہا ہےکہ مت بھولیں کہ غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں. یاد رہے کہ بیوی کا مذاق اڑانے پر ول سمتھ آپے سے باہرہوگئے اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے انہوں نے آسکر کی لائیو تقریب میں کامیڈین کرس راک کو زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا.تفصیلات کے مطابق شو کے دوران کامیڈین کرس راک نے تقریب میں شریک لوگوں‌کو ہنسانے کی غرض‌سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایاتھا.

  • ایشل فیاض آخر کیوں بھڑک اٹھیں؟

    ایشل فیاض آخر کیوں بھڑک اٹھیں؟

    اداکارہ ایشل فیاض جو کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں گو کہ انہوں نے بہت زیادہ کام نہیں کیا لیکن جتنا بھی کام کیا ہےاچھا کیاہے۔ اداکارہ ایشل فیاض نے خلیل الرحمان قمر کی فلم کاف کنگنا میں کام کیا گو کہ فلم فلاپ ہو گئی لیکن ایشل کی اداکاری کو سراہا گیا۔جیسا کہ ساری دنیا ہی اب سوشل میڈیا پر ہے لہذا ایشل فیاض کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور وڈیوز شئیر کیں ۔ان کے مداحوں نے جہاں ان کو پسند کیا وہیں تنقید کے نشتر بھی برسائے، ایک صارف نے تو اداکارہ کو سیدھی سیدھی ہی سنادیں بولا آپ ان تصاویر

    اور وڈیوز کے زریعے اپنے جسم کی نمائش کررہی ہیں اس پر ایشل کو غصہ ٓآیا اور انہوں نے اس صارف کو لیا آڑھے ہاتھوں کہنے لگیں تصاویر میں مسئلہ نہیں ہے دیکھنے والے کی زہن میں گندگی ہے میرا انسٹاگرام میری مرضی آپ کون ہو۔ ایشل فیاض کا غصہ یہیں نہیں ختم ہوا بلکہ انہوں نے اپنی تصاویر کی پرائیویسی کوہی تبدیل کر دیا اور کمنٹس سیکشن کو بھی بند کردیا۔بظاہر تو ایشل نے شو کیا کہ انہیں صارفین کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا لیکن ان کو فرق بالکل پڑا جس کے نتیجے میں انہوں نے اپنی تصاویر اور وڈیوز کی پرائیویسی کو تبدیل کیا۔یاد رہے کہ اداکارہ کا نام خلیل الرحمان قمر کے ساتھ جوڑا جاتا رہاہے.ان کے ساتھ تعلق کی کیا حقیقت ہے اس پر اداکارہ نے ہمیشہ ہی بات کرنے سے احتراز کیا ہے.

  • بطور ہدایتکارہ سکینہ سموں‌ کی فلم انتظار19 اگست کو ریلیز ہو گی

    بطور ہدایتکارہ سکینہ سموں‌ کی فلم انتظار19 اگست کو ریلیز ہو گی

    سینئر اداکارہ سکینہ سموں کی بطور ہدایتکارہ پہلی فلم انتظار کو رواں برس ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے. اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ میری ہدایتکاری میں بننے والی فلم کو رواں مہینے 19 اگست کو ریلیز کیا جائیگا یوں فلم کی ریلیز کی تصدیق خود اداکارہ نے کی ہے. انتظار فلم کو امریکا میں ہونے والے ہارلم فلم فیسٹیول سمیت دیگر فیسٹیولز میں پیش کیا جا چکا ہے اسکو ہر جگہ خاصی پذیرائی ملی ہے. فلم کی کاسٹ میں کیف غزنوی، رضا علی عابد ثمینہ احمد، خالد احمد اور عدنان جعفر و دیگر شامل ہیں. سکینہ سموں نے فلم کی ریلیز کے حوالے سے کئی گئی پوسٹ میں‌لکھا کہ ایک خواب جو حقیقت بننے

    جا رہا ہے اور لوگ میری ہدایتکاری میں بننے والی فلم کو اب دیکھ سکیں گے. سکینہ سموں کا شمار پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں‌ہوتا ہے انہوں نے ہمیشہ ہی اپنی ورسٹائل اداکاری سے شائقین کے دلوں‌کو جیتا ہے. ماضی قریب میں اختتام پذیر ہونے والا ڈرامہ دوبارہ میں انہوں نے ایک ایسی نند کا کردار ادا کیا تھا جو بھابی کو پسند نہیں‌کرتی اور اس کے ساتھ خالصتا روایتی نندوں والا سلوک کرتی ہیں چاہتی ہیں‌کہ ان کی مرضی کے مطابق ان کی بھابھی زندگی گزارے. سکینہ سموں‌ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سے شائقین کو کافی امیدیں وابستہ ہیں ان کا ماننا ہے کہ اداکارہ نے یقینا اچھی فلم ہی بنائی ہوگی.

  • کورونا وئرس سے مزید 3 مریض انتقال کرگئے

    کورونا وئرس سے مزید 3 مریض انتقال کرگئے

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3مریض انتقال کر گئے جبکہ 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار451 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 628 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔


    این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 163 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.23 ریکارڈ کی گئی.

    کووِڈ- 19 وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

    یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

    کورونا وائرس کی علامات کون سی ہیں؟

    کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

    اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔

    یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔

    مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔

  • متھیرا نے کر لیا ایک بڑا فیصلہ

    متھیرا نے کر لیا ایک بڑا فیصلہ

    میزبان و اداکارہ متھیرا کہتی ہیں کہ انہوں‌ نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اب خود کو ڈھانپ کر رکھیں گی اور خود کو کور کرکے رکھنے والا لباس ہی زیب تن کریں گی. اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں متیھرا نے کہا ہے کہ میں اب فیصلہ کر چکی ہوں‌ کہ اپنی سکن کسی کو نہیں دکھائوں گی جو اطمینان اور سکون خود کو ڈھانپ کر رکھنے میں ہے وہ کسی دوسری چیز میں‌نہیں‌. اللہ تعالی سے رابطہ رکھا جائے تو وہ آپ کی خطائیں معاف کرکے آپ پر اپنی رحمتوں‌کی بارش کر دیتا ہے. اور میں اب اپنے اس فیصلے پر قائم رہوں گی. متھیرا نے مزید

    کہا کہ اللہ تعالی سے گفتگو کرنے کے جو سکون ملتا ہے وہ بیان سے باہر ہے. میں نے آج تک اللہ تعالی سے جو بھی مانگا انہوں نے مجھے دیا میری دعا قبول کی. متھیرا نے دعوی کیا کہ ان کی دعائیں چند دنوں‌میں ہی قبول ہوجاتی ہیں. متھیرا نے یہ بھی کہا کہ انسان کو اپنی زندگی کے گولز سیٹ کرکے رکھنے چاہیں اور منصوبہ بندی کے ساتھ گزارنی چاہیے بغیر مقصد کے زندگی بھی کیا زندگی ہے. متھیرا نے نوجوان نسل کو بھی پیغام دیا کہ وہ بھی اپنا وقت ضائع نہ کریں اور الٹے سیدھے کاموں میں‌پڑنے کی بجائے اپنی زندگی کا مقصد تلاش کریں اور وطن سے محبت کریں.