Baaghi TV

Author: +9251

  • میشا شفیع نے بتا دیا کہ زندگی کب شروع ہو تی ہے؟

    میشا شفیع نے بتا دیا کہ زندگی کب شروع ہو تی ہے؟

    معروف گلوکارہ میشا شفیع جو اکثر و بیش تر متنازعہ ٹویٹس ہی کرتی ہیں انہوں نے حال ہی میں زندگی کے بارے میں ایک ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ زندگی تو تیس سال کے بعد شروع ہوتی ہے۔اس سے پہلے کے جو سال ہوتے ہیں ان میں تو بس انسان کی تربیت ہی ہو رہی ہوتی ہے اور ہمیں اس حقیقت کو سمجھ جانا چاہیے کہ زندگی کی اصل شروعات تیس سال کے بعد ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہر صبح زندگی اس وقت شروع ہوتی ہے جب آپ ایک نئے دن کے لئے شعور حاصل کرتے ہی میشا شفیع کے ان ٹویٹس کے نیچے بہت سارے کمنٹس آئے اور زندگی کے

    بارے میں ان کے فلسفے سے کو جہاں صارفین نے سراہا وہیں ان کی منطق کو عجیب کہا۔میشا شفیع سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں حال ہی میں سپر ہٹ فلم لندن نہیں جائونگا میں ان کا ایک گیت شامل کیا گیا ہے جس کا نام ہے ”ساڈے نی ویہڑے وچ چانن ماہی دا” اس گیت کو اداکارہ کبری خان اور ہمایوں سعید پر پکچرائز کیا گیا ہے گانے کو کافی پسند کیا جا رہا ہے خصوصی طور پر میشا شفیع کی بہت تعریف کی جا رہی ہے کہ انہوں نے گیت بہت اچھا گایا ہے۔ میشا شفیع نے اس سے قبل بھی گیت گائے ہیں لیکن فلموں کے لئے باقاعدہ سولو ان کا یہ پہلا گیت ہے جسے شائقین کی طرف سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
    یاد رہے کہ گلوکار علی ظفر ہر ہراسانی کے الزام کے بعد گلوکارہ کو کافی تنقید کا سامنا ہے کیس تاحال عدالت میں چل رہا ہے فیصلہ آنے پر ہی پتہ چلے گا کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا۔

  • ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس: موبائل سروس بند، سکیورٹی کے سخت انتظامات

    ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس: موبائل سروس بند، سکیورٹی کے سخت انتظامات

    9 محرم الحرام پر پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جلوس نکالے جائیں گے جبکہ نو سے دس محرم تک ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل رہے گی.

    اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سےبرآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہواتاہواواپس یہیں ختم ہوگا۔

    جبکہ اسلام آباد میں نماز مغربین کے ساتھ ہی جلوس نیو آبپارہ سے ہوتا ہوا میلوڈی شہدا چوک پہنچے گا.

    کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سےدوپہرایک بجےبرآمدہوگا، جلوس ایم اےجناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ،تبت سینٹر،سےگزرےگا اور کھارادر میں حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔

    روہڑی میں نو ڈھالہ تعزیہ کا 500 سالہ تاریخی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔

    لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر ختم ہوگا۔

    پشاور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے10بجے برآمد ہوگا،کوئٹہ میں مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوگا۔

    اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ کئی شہروں میں موبائل سروس بھی بند ہے۔

  • میانوالی: 7سالہ بچی کا مبینہ اغوا کے بعد زبردستی نکاح

    میانوالی: 7سالہ بچی کا مبینہ اغوا کے بعد زبردستی نکاح

    میانوالی میں سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد 40 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا گیا۔واقعے کی آیف آئی آر بچی کی والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق 4 ملزمان نے داود خیل سے بچی کو اغواء کیا اور 40 سالہ شادی شدہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا۔

    بلوچستان کےعوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:ترجمان فرح شاہ

    پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا جس سے 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
    پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم مرکزی ملزم نعیم اللہ تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

    ادھر دوسری طرف لاہور کے علاقے بادامی میں 5 لاکھ روپے تاوان کے لیے لڑکےکے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق 14سال کا خبیب لڑکیوں کی آواز نکال کر اپنے والدین کو بلیک میل کر رہا تھا، خبیب 5 اگست کو خود ہی غائب ہوا اور لڑکی کی آواز میں باپ سے تاوان مانگا۔

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،جاں بحق افراد کی تعداد 166ہوگئی

    پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکا دوست کے اسنوکرکلب سے ملا، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق خبیب کے اغوا کا مقدمہ اس کے باپ محمد سفیر کی مدعیت میں درج تھا۔

  • بلوچستان کے ڈاکٹروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:ڈاکٹر تنظیمیں

    بلوچستان کے ڈاکٹروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:ڈاکٹر تنظیمیں

    کوئٹہ :بلوچستان کے ڈاکٹروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:اس حوالے سے کوئٹہ میں ڈاکٹر تنظمیوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو کوئٹہ کے نہیں بلکہ برازیل کے کسی اسپتال کی ہے۔

    کوئٹہ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر آفتاب کاکڑ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور پیرامیڈیل اسٹاف کےعہدیداروں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو سازش کے تحت کوئٹہ کے ڈاکٹروں کے ساتھ منسوب کیا گیا۔

    لوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

    شرکاء کا موقف تھا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے بھی بغیر انکوائری کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جو قابل مذمت ہے۔

    عہدیداروں کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے بھی کوئٹہ کے نجی اسپتال میں ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں ایک ذہنی مرض میں مبتلا خاتون نے ڈاکٹر پر دوران علاج نازیبا حرکت کرنے کا الزام لگایا تھا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔

    بلوچستان کےعوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:ترجمان فرح شاہ

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرتنظمیوں نے واقعے کی تحقیقات کی اور اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی دیکھی ہیں،ایف آئی اے کا سائبرکرائم سیل بھی واقعے کی تحقیقات کررہا ہے، خاتون نے بعد میں معافی بھی مانگی ہے لیکن سازش کے تحت جعلی ویڈیو بناکر بلوچستان کے ڈاکٹروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،جاں بحق افراد کی تعداد 166ہوگئی

    ڈاکٹرتنظیموں نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے اور دیگر حکومتی ادارے واقعے کی تحقیقات کریں اور جعلی ویڈیو کو وائرل کرنے میں ملوث افراد کو گرفتارکرکے سخت سزا دی جائے۔

  • کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو فائنل: ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

    کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو فائنل: ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

    برمنگھم:کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو (نیزہ بازی) کا فائنل شروع ہوتے ہی پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی۔

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے نیزہ بازی مقابلے کے فائنل میں ارشد ندیم ایکشن میں ہیں جہاں انہوں نے پہلی باری میں 86.81 میٹر کی تھرو کی، یہ پاکستانی ایتھلیٹ کے کیریئر کی بہترین تھرو ہے۔ اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔

    البتہ ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی لیکن پاکستانی ایتھلیٹ اب بھی 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

    ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر کر دیا،ا نہوں نے تیسری باری میں 88 میٹر کی تھرو کر دی،یہ جویلین تھرو میں کسی بھی پاکستانی کی سب سے بڑی تھرو ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز:مردوں کی200میٹردوڑکی ہیٹ 2میں پاکستان کےشجرعباس کی پہلی پوزیشن

    ادھرترکی کے شہر کونیا میں شروع ہونے والے پانچویں اسلامک سالیٹیریٹی گیمز میں حصہ لینے والے پاکستان کے تینوں ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    کامن ویلتھ گیمز، ریسلر انعام بٹ نے چاندی، عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    اطلاعات کے مطابق ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو کھیلے بغیر ہی اگلے راؤنڈ میں رسائی مل گئی، مینز سنگلز ایونٹ میں تیمور خان گھانا کے کھلاڑی شمر بریٹون کے خلاف واک اوور ملنے کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ لبنانی کھلاڑی سے ہوگا۔

    ویمنز سنگلز ایونٹ میں بھی پاکستان کی قومی چمپیئن حائقہ حسن کی قسمت نے بھرپور ساتھ دیا، وہ بھی حریف کھلاڑی کے خلاف کھیلے بغیر واک اوور ملنے کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں جہاں ان کا مقابلہ بنگلہ دیش کی قومی چیمپئن سعدیہ رحمان سے ہوگا۔

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

    اسی ایونٹ میں پاکستان کی حور فواد نے ایک آسان مقابلے کے بعد یوگنڈا کی ٹاپ پلیئر ایرن نیکیساکو 0-3 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی جہاں اُن کا مقابلہ ترکی کی کھلاڑی سے ہوگا۔

  • وزیراعظم کا  قطری امیرکوٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم کا قطری امیرکوٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد:وزیراعظم کا قطری امیرکوٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطرکےامیرشیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔شہبازشریف نے قطری شہزادے کو سلام کہا اورپھراس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں، قطر میں موجود 2 لاکھ سے زائد پاکستانی قطر اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

     

    ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں عرب امارات کی طرف سے سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کیا ، ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کا شکر گزار ہوں کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک اپنے کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلے شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی فون کیا تھا اور ان کےساتھ پاکستان کی معاشی صورت حال پر بھی گفتگو کی اورپاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے دیرینہ اسلامی برادرانہ رشتے کی بھی تعریف کی

  • قانون کے مطابق عمران خان کو نااہلی کے ساتھ پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے:جاوید لطیف

    قانون کے مطابق عمران خان کو نااہلی کے ساتھ پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے:جاوید لطیف

    لاہور:قانون کے مطابق عمران خان کو نااہلی کے ساتھ پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے۔ان خیالات کااظہارن لیگ کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے ایک ویڈیو پیغآم جاری کرکے پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے

     

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پران کی طرف سے ایک ویڈیو وائرل کی گئی ہے، اس ویڈیو میں وہ کہتےہیں کہ اگرنوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے نااہل کیا جاسکتا ہے ، تو عمران خان کو نااہلی کے ساتھ ساتھ پھانسی دینی چاہیے

     

     

     

    جاوید لطیف نے کہا کہ یہ ایک سازش تھی جس کے ذریعے عمران خان کو مسلط کیا گیا

    جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کو اس لیے پھانسی دی جانے چاہیے کہ وہ باہر کے ممالک سے پیسے پاکستان لے کرآیا ہے اور ان پیسوں‌ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا ، جاوید لطیف نے الزام لگایاکہ عمران خان کو اسرائیل اور بھارت سے پیسے بھیجے گئے

    ایسے ہی ایک وکیل کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان سے کوئی شخص یہ بات کرتا ہے کہ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ فیصلہ ان کےحق میں آیا ہے وہ وکیل کہتے ہیں کہ اگر حق میں آیا ہے تو پھر اپنے حق میں کمیٹی نہیں بنائی جاتی ، احتجاج نہیں کیا جاتا

    وہ کہتے ہیں کہ فواد چوہدری کایہ کہنا ہےکہ عمران خان کو سزا نہیں ملے گی اور کرپشن کی وجہ سے نااہلی نہیں ہوگی تو وہ یاد رکھیں کہ عمران کو سزا بھی ملے گی اور وہ نااہل بھی ہوگا نہ صرف چار سال کےلیے بلکہ لائف ٹائم نااہلی بھی کروا کر رہیں گے

    یہ وکیل کہتے ہیں کہ باسٹھ ایف ون کے تحت عمران خان کو نااہلی کا سامنا کرنا پڑے گا

    یہ وکیل فواد چوہدری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہتےہیں کہ سناہے کہ انکا کہنا ہےکہ یہ عمران خان کی غلطی نہیں ہے بلکہ یہ ڈاکومنٹیشن کرنے والے وکلا کی غلطی ہے تو وہ سن لیں‌کہ وکیلوں کی وجہ سے پھانسی بھی ہوجاتی ہے پھر یہ نہیں کہا جاتا ہے کہ یہ وکیلوں کی وجہ سے ہوا

  • شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا.ایف آئی اے سائیبر کرائم ونگ کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.
    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے محمد جعفر 4 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائمز ونگ میں ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے متعلق انکوائری رجسٹرڈ کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی سائبرکرائمز محمد جعفر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ڈائریکٹر آپریشنز وقار چوہان، ایڈیشنل ڈائریکٹرایاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمران حیدر شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا ء کا تمسخر اڑانے والوں کا شدت سے احتساب ضروری ہے، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہدا ء اور انہیں برا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا پر خوفناک مہم چلائی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے والے کا عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، ایسے لوگوں کا احتساب بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے۔ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربد تہذیبی کوترویج دیتا ہے.

    وزیراعظم نے سوال کیا کہ ’آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے.واضح رہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی مالی سرپرستی کی جاتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی جس پر شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کےرینک اینڈ فائل میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب ہے۔

    ہیلی کاپٹر میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام افراد شہید ہو گئے: آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بےحس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرتکلیف دہ اورتوہین آمیز مہم جوئی کی گئی، یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔

    دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صدرمملکت پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی ٹرولرز کے زہریلے، جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے پرصدرمملکت کو فیڈ بیک دیا گیا اور صدرکوبتایاگیا کہ پی ٹی آئی ٹرولرز نے شہدا سے متعلق زہریلا، جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ سے ملا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

    ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے منفی مہم چلائی گئی تھی جس کی پاک فوج نے شدید مذمت کی ہے۔

  • پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی منظوری

    پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے کی بجائے 1500روپے دینے کا فیصلہ کیاہے اور احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا،دالیں اورگھی سستے داموں ملے گا۔

    شیریں مزاری کاامریکی حکام کےپاکستان کےحساس علاقوں کےدورے پرشکوہ،سوشل میڈیاصارفین کی تنقید

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدر آمد کیلئے وزارتی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔سٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے حوالے سے ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گااوراحساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے موثر مانیٹرنگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔

     

    غلامی نامنظور اور سازش اپنی جگہ،عطیہ کیسے ٹھکراوں،یہ ہے عمران خان

     

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے احساس پروگراموں کے لئے احساس ایکٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظورکرائیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجاکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اورتمام پروگراموں کو یکجاکیاجائے۔

     

    ادویات کی قیمتوں میں اضافےکےساتھ ہی کھانےپینے کی اشیاء 48 فیصد مہنگی کردی گئیں

     

    انہوں نے کہا کہ احساس ہی انسانیت ہے- سماجی اورمعاشرتی تحفظ سے محروم افراد فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ احساس راشن رعایت پروگرام غربت کے خاتمے اورفلاحی ریاست کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس راشن رعایت پروگرام،احساس کارڈاوراحساس تحفظ پروگرام کے خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد،ڈاکٹر ثانیہ نشتر،مشیرعمر سرفراز چیمہ،رکن قومی اسمبلی مونس الہی،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

  • خیراتی اداروں کےنام پرجمع فنڈزپاکستان بھجوانےکا الزام،برطانیہ میں تحقیقات شروع

    خیراتی اداروں کےنام پرجمع فنڈزپاکستان بھجوانےکا الزام،برطانیہ میں تحقیقات شروع

    لندن:برطانیہ میں پاکستانی خیراتی اداروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیراتی اداروں کے نام پر اکٹھے کئے گئے فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان بھجوانے اور استعمال کرنے کا الزام ہے۔تحقیقات چیریٹی کمیشن اور نیشنل کرائم ایجنسی کررہے ہیں، تحقیقات کا آغاز دونوں اداروں کو کی گئیں شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق برطانوی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے، چیرٹی کمیشن اور نیشنل کرائم ایجنسی کر رہے ہیں، خیراتی اداروں کے نام پر اکٹھے کئے گئے فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان بجھوانے اور استعمال کرنے کا الزام ہے، تحقیقات کا آغاز دونوں اداروں کو شکایات موصول ہونے کی بعد کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان میں قائم ہسپتال اور یونیورسٹی کے نام پر برطانیہ میں فنڈز اکٹھے کئے گئے جو بعد میں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوئے، برطانوی تحقیاقاتی اداروں کو شکایات کے ساتھ ثبوت بھی دیئے گئے ہیں، درخواست کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تفصیلی فیصلہ اور فنانشل ٹائمز کی خبر اور سیاسی جماعت کے تفصیلی اکاؤنٹس بھی مہیا کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق برطانوی تحقیقاتی اداروں کو شکایات کے ساتھ ثبوت بھی دیئے گئے ہیں، درخواست کے ساتھ الیکشن کمیشن کا فیصلہ، فنانشل ٹائمز کی خبر اور سیاسی جماعت کے اکاؤنٹس مہیا کئے گئے ہیں۔