Baaghi TV

Author: +9251

  • آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں،شیخ رشید

    آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ زمینی طاقتیں 15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں، سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھو رہے ہیں۔

    پنجاب حکومت کا شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑ رہے ہیں، اگست اہم مہینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں، وزیرِ خزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔

     

    فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے عمران اسماعیل اور رکن سندھ اسمبلی کو طلب کرلیا

     

    ان کا مزید کہنا ہے کہ اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں ان کی ذات اور مفاد کے لیے کی گئی ہیں۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ سیلاب سے متعلق فوٹو کھنچوانے پر زور ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔

    اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور اس کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی بےامنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا.شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل کی ساری ذمے داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔

  • خالد عباس ڈار سٹیج کی موجودہ صورتحال پر برس پڑے

    خالد عباس ڈار سٹیج کی موجودہ صورتحال پر برس پڑے

    سینئر اداکار خالد عباس ڈار سٹیج کی موجودہ صورتحال سے کافی نالاں ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم نے ڈرامے میں کلاسیکل رقص شامل کیا تھا مگر آج تو ڈانس میں ڈرامہ شامل ہو گیا ہے جو اچھا رجحان نہیں ہے۔سٹیج کی موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ فیملیاں‌ یہاں‌ کا رخ کرنے سے کتراتی ہیں اور یہ سب سٹیج پر ہونے والے فحش رقص اور بغیر سر پیر کے سٹیج پر پیش کیا جانے والا ڈرامہ ہے. خالد عباس ڈار نے کہا کہ سٹیج پر اگر فیملیوں‌کو واپس لانا ہے سٹیج ڈرامہ زندہ کرنا ہے تو اصلاحی ڈرامے پیش کرنے ہوں گے اور فحش رقص کو ڈرامے سے نکال باہر کرنا ہو گا. جب تک اصلاحی ڈرامہ پیش نہیں‌ کیا جائیگا فیملیاں سٹیج دیکھنے نہیں آئیں گی. خالد عباس ڈار نے کہا کہ جب ہم نے سٹیج شروع کیا تھا تو اس وقت بڑے بڑے نام تھے جن کا کام

    نئے آنے والوں‌کے لئے مشعل راہ تھااس وقت باقاعدہ سٹیج ڈراموں‌کی بھی ریہرسلز ہوا کرتی تھیں.ڈرامہ باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر کے ہاتھ میں ہوتا تھا ذو معنی جملے بولنا تو درکنار ایک جملہ بھی خود سے آرٹسٹ نہیں کہہ سکتے تھے.انہوں نے ماضی کے جھروکوں‌میں‌جھانکتے ہوئے کہا کہ میں نے جب سٹیج کا آغاز کیا تو اس وقت سینئر اداکار مسعود اختر سٹیج ڈرامے پر انٹرنینمنٹ ہیرو کے طور پر آتے تھے اور انہوں نے ہی اصل سٹیج ڈرامے کی بنیاد رکھی تھی.ایسے کمال کے لوگوں نے سٹیج ڈرامے کو عروج پر پہنچایا لیکن آج مایوس کن صورتحال ہے.

  • دیپیکا پاڈوکون اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے والدین کے سر کیوں رکھتی ہیں؟

    دیپیکا پاڈوکون اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے والدین کے سر کیوں رکھتی ہیں؟

    بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اس میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی زندگی میں بہت زیادہ پریشان رہی ہیں۔ کامیابیاں ان کے قدم چوم رہی تھیں ان کا کیرئیر صحیح سمت میں چل رہا تھا بڑی بڑی آفرز بھی آ رہی تھیں لیکن وہ بے چین تھیں پریشان تھیں ڈپریشن میں تھیں اس لئے چاہتی تھیں کہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیں۔دیپیکا نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہر طرف ان کے نام کے چرچے تھے لیکن میرا دل تھا کہ یا تو میں مر جائوں یا پھر لمبی نیند سو جائوں ایسی نیند کے جس میں کبھی دوبارہ نہ اٹھوں۔تب میری
    ماں نے مجھے سنبھالا مجھے جینے کی امید دی اور میرے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں مجھے

    حوصلہ دیااور کہا کہ زندگی کی قدر کرو۔ دیپیکا نے بتایا کہ اگر ماں باپ مجھے ڈپریشن کے وقت سہارا نہ دیتے تو شاید وہ جی نہیں سکتی تھیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ آج جو کچھ بھی ہوں اپنے والدین کی مہربانیوں انکی شفقت اور محبت کی وجہ سے ہوں۔ اس انٹرویو میں دیپیکا نے ڈپریشن کی وجہ نہیں بتائی. یاد رہے کہ دیپیکا پاڈوکون کی شادی رنویر سنگھ کے ساتھ ہوئی ہے لیکن رنبیر کپور کے ساتھ بھی ان کی افئیر کی خبریں چرچا میں رہی ہیں. دیپیکا نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہترین بیوی بھی ہیں رنویر سنگھ کہتے ہیں کہ میرے گھر میں صرف میری اہلیہ کی چلتی ہے وہ بہت ذمہ دار ہیں اور میں بہت خوش نصیب ہوں‌کہ مجھے ان جیسا ہمسفر ملا.

  • محرم کا پیغام ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا ہے،سراج الحق

    محرم کا پیغام ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا ہے،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مشن عوام کو ظالمانہ نظام کے خلاف جگانا ہے،ظالمانہ نظا انسان کو صاف پانی، خوشحالی اور امن نہیں دے سکا .

    8 محرم الحرام،مجالس،عزاداری جلوسوں برآمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ محرم کا پیغام ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا ہے،امام حسین نے کربلا میں قربانی دے کر ظلم و جبر کے مقابلے میں کھڑے ہونے کا درس دیا، کربلا سے اسلام زندہ ہوگیا، لشکر یزید کے سالارحر کو امام حسین کے مقابلے کے لئے بھیجا گیا تھا ،حر نے امام حسین کا ساتھ دے کر جنت کا راستہ اختیار کیا ،یزید کی عارضی فتح اس کی ابدی شکست جبکہ امام حسین کی شہادت ان کی ابدی فتح ثابت ہوئی.

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اللہ کا نہیں، ظلم کا نظام نافذ ہے،ملک میں خاندانی سیاست ہے، بیت المال پر قابض ہیں ، یزیدی نظام کو ووٹ دے کر ہم حسینی نہیں بن سکتے، کربلا ظلم کے مقابلے کا راستہ ہے، موجودہ ظالمانہ نظام نے انسان کو عزت سے محروم کیا ہے.

    سراج الحق نے کہا کہ پاکستان 90 فیصد مسلمانوں کی آبادی کا ملک ہے مگر عدالتوں میں قرآن کے مطابق فیصلے نہیں ہوتے ،انگریز کا نظام نافذ ہے،ہماری عدالتیں چہرے، کپڑے اور معاشرتی حیثیت دیکھ کر فیصلے کرتی ہیں ،موجودہ نظام خون نچوڑنے والا ہے، جماعت اسلامی سنت حسین امام حسین کو زندہ کر رہی ہے، ہم نے ظلم کو چیلنج کیا ہے، امام حسین کا پیغام بیداری ہے جو علامہ اقبال اور سید مودودی نے بھی دیا

  • سجل علی کے علاوہ کن دو اداکاروں کے نام فاطمہ جناح کا کردار کرنے کے لئے منظرعام پر؟‌

    سجل علی کے علاوہ کن دو اداکاروں کے نام فاطمہ جناح کا کردار کرنے کے لئے منظرعام پر؟‌

    جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار کریں گی تب سے ہر طرف خاصت دلچپسپ تبصرے ہو رہے ہیں. کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ سجل علی فاطمہ جناح کے کردار کے لئے پرفیکٹ چوائس ہیں دوسری طرف کچھ صارفین کا کہنا ہےکہ فاطمہ جناح کا کردار سجل کی بجائے جن دو اداکارائوں کو سوٹ کر سکتا ہے ان میں ایک ہیں سائرہ شہروز اور دوسری ہیں آئزہ خان. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ سجل علی اچھی اداکارہ ہیں لیکن ان کے چہرے کے کٹس اور چہرہ فاطمہ جناح کا کردار کرنے کےلئے شاید موزوں نہیں‌ہے.

     

     

     

     

     

     

     

     

    دوسری جانب سائرہ شہروز اور آئزہ خان کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان کے چہرے کے کٹس اس قسم کے ہیں‌ کہ انہیں‌فاطمہ جناح کا کردار سوٹ کر یگا. یوں فاطمہ جناح کے کردار کے لئے عوامی سطح پر دو اداکارائوں کے نام سامنے آئے ہیں لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار کرنے کےلئے حامی بھر چکی ہیں اور اس حوالے سے جو تیاری کی جانی چاہیے وہ کررہی ہیں.تاہم اس حوالے سے سجل علی کا باقاعدہ کوئی بیان سامنے نہیں‌آیا. اس سیریز میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی بھی دکھائی جائیگی. قیام پاکستان سے پہلے اور بعد کی کہانی کو دکھایا جا ئیگا.

  • 8 محرم الحرام،مجالس،عزاداری جلوسوں برآمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

    8 محرم الحرام،مجالس،عزاداری جلوسوں برآمد،سخت سیکیورٹی انتظامات

    ملک بھر میں آج 8 محرم الحرام کے جلوس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد کیے جا رہے ہیں۔کراچی، لاہور، گوجرانوالہ سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوسوں کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں کا عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اس وجہ سے شہری متبادل راستے اختیار کریں۔

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں،مجالس و جلوس آرگنائزر، کمیونٹی لیڈز،الائیڈ محکموں سے کوآرڈینیشن مکمل ہے، آج شہر میں 416 مجالس منعقد،84عزاداری جلوس برآمد ہونگے،آٹھ محرم کا مرکزی جلوس موری گیٹ سے برامد ہو کر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پرانی انار کلی اختتام پذیر ہوگا،عاشورہ محرم پر 125سے زائد جلوس برآمد،600سے زائد مجالس منعقد ہوں گی.

    سی سی پی اوکا کہنا تھا کہ عزاداری جلوسوں،مجالس کی سکیورٹی پر 10ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے ہیں،14 ایس پیز،40 ڈی ایس پیز،99 انسپکٹرزاور810 اَپر سب آرڈینیٹس،370 لیڈیز پولیس اہلکارتعینات ہونگی،یکم تا دس محرم مجموعی طور پر 3868 مجالس منعقد،460 عزاداری جلوس ہیں،ماہ محرم میں مجموعی طور پر 5235مجالس منعقد،650 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے،عاشورہ کے عزاداری جلوسوں سیف سٹی اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے900 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی.

    غلام محمود ڈوگرنے بتایا کہ عاشورہ محرم کے مرکزی عزاداری جلوسوں کے ڈرون کیمروں سے بھی مانیٹرنگ ہو گی،سینئر پولیس افسران سیف سٹیز اتھارٹی اور ڈی سی آفس کے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز سے تمام سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے،ضابطہ نہیں رابطہ کے اصول پرایف آئی آر فری محرم یقینی بنائیں گے،مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر تعینات اہلکار الرٹ رہیں،مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں،پروگرام آرگنائزرز ضابطہ اخلاق، روٹ اور اوقات کار کی پابندی کریں،یوم عاشور پر مرکزی عزاداری جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروس مخصوص اوقات میں معطل رہے گی،نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی ہوگی.

    سی سی پی اونے کہا کہ عزاداری جلوسوں کے راستوں کو خار دار تاروں اور بیرئیرز کی مدد سے بند رکھا جائے گا،شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لئے متبادل راستوں کی ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے،دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے،سخت کاروائی عمل میں لائیں گے.

    سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق نویں محرم الحرام اسلام پورہ تا خیمہ سادات کے ذوالجناح پروسیشن کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے ہیں ، ایس پی ٹریفک شہزاد خان تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کریں گے، 04 ڈی ایس پیز صاحبان کی نگرانی میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،سی ٹی او منتظر مہدی نے ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت کی ہے.سی ٹی او لاہور نے کہا کہ جن پوائنٹس سے ٹریفک کو بند کیا جائیگا، چند منٹوں کے لیے بند کیا جائیگا، جلوس گزر تے ہی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا.

    منتظر مہدی نےٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے کی نشاندہی کر دی ہے جس کے مطابق پانڈو سٹریٹ ساندہ روڈ کی جانب سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔ بلاک سیداں کیطرف ساندہ روڈ سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔ چوک ساندہ خورد سے براستہ حیدر روڈ جانب نیلی بار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔ نوری بلڈنگ کیطرف آخری بس سٹاپ کی جانب سے اور ساندی روڈکی جانب سے ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔ نیلی بار چوک سے جانب مین بازار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، چوک حیدر روڈ کی جانب ساندہ روڈ کی جانب سے سابقہ سیکرٹری آر ٹی اے آفس سائیڈ سے ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔ٹرن نیلی بار سے جانب نیلی بار چوک ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔چوک سول سیکرٹریٹ سے جانب اسلام پورہ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا،ٹرن پٹرول پمپ نزد دفتر ڈی ایس پی اسلام پورہ سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔ چوک پی ایم جی سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔چوک استنبول سے چوک چرچ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ لاج روڈسے بھی چوک چرچ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔ لائیبریری روڈ سے جانب ریونیو بورڈ آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک ٹولنٹن مارکیٹ سے چوک پرانی انار کلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

    منتظر مہدی کے مطابق چوک بوٹا محل سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔چوک جی پی او سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔بابا موج دریا سے جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، چوک جین مندر سے جانب ایڈورڈ روڈ جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ فرید کوٹ روڈ سے جانب جین مندر خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک جین مندر سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ ربانی روڈ سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

    ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل روٹ پلان:

    آخری بس سٹاپ سے تمام ٹریفک جانب ساندہ فردوس سینما ساندہ روڈ MAO کالج کے راستے آگے جاسکے گی۔ ٹریفک ایم اے او کالج ساندہ روڈ سے براستہ آخری بس سٹاپ ساندہ کی جانب جاسکے گی۔ آزادی فلائی اوور سے آنے والی ٹریفک کو چوک ضلع کچہری سے جانب R/Oجی سی کالج کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا، فیروز پور روڈ سے آ نے والی ٹریفک کو چوک LOSسے گندا نالہ کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا۔ ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو سمن آباد موڑ سے جانب ڈبل سڑکاں رنگ روڈ ڈائیورٹ کیا جائیگا۔کوئی بھی ڈائیورشن مستقل نہیں ہوگی بلکہ جلوس کی موومنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائیگا۔

    ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے میں پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ، بلاک سیداں اسلام پورہ، مین بازار، چشتیہ ہائی سکول روڈ، حیدر روڈ، چوک سول سیکرٹریٹ، نابھہ روڈ، چرچ روڈ، ایڈورڈ روڈ، خیمہ سادات، چوک جین مندر، میکلگین روڈ، پرانی انارکلی شامل ہیں.

    کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 8 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

    دوسری جانب سیکیورٹی کے لیے نمائش اور اطراف کی سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی زیرِ نگرانی کنٹینرز لگا کر جلوس کے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کی گزرگاہ اور اطراف میں تمام دکانوں کو بھی سیل کیا جا رہا ہے۔شہرِ قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کے پیشِ نظر گزر گاہوں پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام میں امن و امان کے پیشِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

    محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق سندھ بھر میں 5 اگست سے 10 اگست تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین، بچے، معذور افراد، بزرگ، صحافی، سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

  • فرحان سعید شکر گزار ہیں اپنے مداحوں لیکن کیوں؟

    فرحان سعید شکر گزار ہیں اپنے مداحوں لیکن کیوں؟

    گلوکار و اداکار فرحان سعید کا ڈرامہ سیریل ” میرے ہمسفر” کو عوامی سطح پر بہت زیادہ پسند کیا گیا ہےاس ڈرامے میں ہانیہ عامر اور فرحان دونوں ایک ساتھ نظر آئے، ان کی آن سکرین جوڑی شائقین کو بھا گئی ہے. ڈرامہ سیریل ہمسفر کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے فرحان سعید نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے. انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگا کر لکھا ہے کہ ”ناظرین کی محبت اور خلوص نے ان کو پہلی قسط سے ہی بین الاقوامی سطح پر کامیابی سے ہم کنار کیا” فرحان نے کہا کہ حمزہ کے کردار کو اس قدر پسند کیا جائیگا مجھے اندازہ نہیں تھا. میں جب یہ ڈرامہ کررہا تھا تھا تو میں محسوس کر سکتا تھا کہ اسے پسند کیا جائیگا لیکن اتنا پسند کیا جائیگا اندازہ نہیں تھا.

    فرحان سعید کا ماننا ہے کہ ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی کامیابی کا سہرا ان کے مداحوں کو جاتا ہے کیونکہ وہ انہیں‌ہر رول ہر روپ میں‌پسند کرتے ہیں اور کبھی بھی انہیں‌مایوس نہیں کرتے. انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرامہ شائقین نے ہی خاص بنایا ہے.فرحان سعید نے ڈرامے کے ڈائریکٹر قاسم مرید کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "وہ ایسے انسان ہیں کہ جس چیز کو چھولیں، سونا بنادیں” فرحان سعید نے ہانیہ عامر کی جنہوں نے ہالہ کا کردار کیا ہے کی تعریف کی اور کہا کہ ” سیٹ پر ان کی انرجی بجلی کی طرح ہوتی ہے”.

  • گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر مجلس کااہتمام

    گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر مجلس کااہتمام

    محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی شوبز کی سرگرمیاں ماند پڑ جاتی ہیں ۔ ٹی وی اور ریڈیو بھی عشرہ محرم کے حوالے سے یکم سے آٹھ محرم تک واقعہ کربلا کے ذکر کے علاوہ شہادت حسینؓ پر مذاکرے اور سوزو سلام کے علاوہ مرثیہ خوانی کے پروگرام پیش کرتے ہیں ، جبکہ نویں اور دسویں محرم کو ٹی وی اورریڈیوچینلز محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی نشریات پیش کرتے ہیں۔ شوبزسے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات محرم الحرام کو پورے عقیدت واحترام کے ساتھ گزارتے ہیں.آج آٹھواں محرم ہے اور شوبز کے حلقوں میں عاشورہ محرم عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے فنکاروں کے گھروں پر مجالس عزا اور نیاز تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے . گزشتہ روز گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر مجلس کا اہتمام کیا گیا.

    اس میں مدیحہ شاہ اور گلوکار ملکو و دیگر نے شرکت کی. گلوکارہ سائرہ نسیم اور مدیحہ شاہ کو تصاویر میں غمزدہ دیکھا جا سکتا ہے اور دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ کس قدر غم حسین میں‌ڈوبی ہوئی ہیں.

     

     

     

     

    اس موقع پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج بھی پیش کیا گیا. سائرہ نسیم کے علاوہ بہت ساری دوسری اداکارائوں کے گھر بھی مجلس کا اہتمام کیا جا رہا ہے. اس ماہ میں شوبز کی تمام خواتین اپنا شوبز کا کام چھوڑ کر مکمل طور پر محرم کا احترام کرتے ہوئے مجالس کا اہتمام کرنے کے ساتھ نیاز بھی تقسیم کرتی ہیں.

  • بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

    بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں بارش اور سیلاب کے باعث مزید 6افراد لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 176ہوگئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سیلاب متاثرین کیلئے5 ارب روپےکی منظوری

    پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 6 افراد بارشوں کی نذر ہوگئے، جن میں 5 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

    جاں بحق ہونے والے 176افراد میں 77 مرد، 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں ،اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں ۔بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 48 مرد،11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔

    لاہوراور کراچی پھرپانی پانی ہوگئے:مزید بارشوں کی پیشن گوئی

     

    مجموعی طور پر صوبے بھر میں 18 ہزار 87 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے، بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل 6 مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

    بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بهر میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کى تفصيلات جارى کردیں۔

    رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 552اموات ہوئیں جبکہ 628افراد زخمی ہوئے جبکہ سیلاب اور بارشوں کے باعث 49ہزار 778مکانات کو نقصان پہنچا۔

    اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

  • حمیرا ارشد کے سابق شوہر کا بھائی 70 لاکھ ہڑپ کر گیا، مقدمہ درج

    حمیرا ارشد کے سابق شوہر کا بھائی 70 لاکھ ہڑپ کر گیا، مقدمہ درج

    گلوکارہ حمیرا ارشد جن کا اپنے سابق شوہر کے ساتھ لمبے عرصے تک تنازعہ چلتا رہا اور بالاخر دونوں نے راہیں جدا کر لیں. تازہ اطلاعات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے سابق شوہر کے بھائی عقیل بٹ کے خلاف فراڈ کا پرچہ درج کروا دیا ہے.حمیرا ارشد کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عقیل بٹ نے پلاٹ لیکر دینے کے لئے ان سے 70 لاکھ روپے لئے، حمیرا ارشد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر احمد بٹ کے بھائی عقیل بٹ نے ان کے ساتھ فراڈ کیا ہے کئی سال گزر جانے کے باوجود نہ پلاٹ ملا ہے نہ ہی 70 لاکھ روپے واپس ملے ہیں.

    یاد رہے کہ گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان طلاق 2019 میں ہوئی تھی اور طے پایا تھا کہ ان دونوں‌ کا بیٹا احمد بٹ کے پاس رہے گا.طلاق کے بعد احمد بٹ امریکہ منتقل ہو گئے تھے.اس جوڑے کی شادی 14 برس رہی اس دوران ان کے درمیان خاصے لڑائی جھگڑے ہوئے، طلاق تک کئی بار بات پہنچی لیکن آخر کار طلاق ہو ہی گئی.حمیرا ارشد طلاق کے بعد سے اب تک مسلسل پاکستان میں ہی قیام پذیر ہیں صرف شوز کی غرض سے بیرون ممالک جاتی ہیں.احمد بٹ ایک ماڈل تھے انہوں‌نے فلموں‌میں بھی کام کیا لیکن ان کا کیرئیر اتار چڑھائو کا شکار ہی رہا دوسری طرف حمیرا ارشد ایک کامیابی گلوکارہ مانی جاتی ہیں جن کا کیرئیر مسلسل کامیابی سے چل رہا ہے.