Baaghi TV

Author: +9251

  • دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، خواجہ آصف

    دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی۔ کچھ لوگ اداروں پر الزامات لگا کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں۔

    پاکستان آرمی نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا،حافظ محمد طاہر اشرفی

    سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لسبیلا میں فوجی ہیلی کاپٹرحادثے کا شکارہوا، ہیلی کاپٹرحادثے میں فوجی افسران شہید ہوئے، فوجی افسران نے سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کیا، ہیلی کاپٹرحادثے پرکچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی،دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، دشمن ملک کی خواہش ہے پاکستان کا دفاع کمزورہو۔ شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں، سیاست کبھی اتنی نہیں گری تھی، جتنی آج گری ہے، یہ سیاست نہیں یہ کچھ اورچیز ہے۔

     

    فوجی شہدا کی نماز جنازہ میں عدم شرکت کو متنازع بنایا جا رہا. صدر مملکت عارف علوی

     

    انہوں نے کہا کہ سانحے سے متعلق ایسے الفاظ کا استعمال پستی کی انتہا ہے، رنج وغم کا اپنا ایک تقدس ہوتا ہے،جنہوں نے ٹوئٹس کیے ان کی سرپرستی کی جاتی ہے، گالم گلوچ احسان فراموش لوگوں کا کام ہے، سوشل میڈیا پر ایسے الفاظ استعمال کیے یہ ہماری سیاسی روایات نہیں تھی، بچوں کو وہ تربیت نہ دیں وہ گالم گلوچ کریں، اگراقتداران کے پاس ہو تو سب اچھا ہوتا ہے، اگر ادارے، پولیس، نیب مخالفین کے خلاف استعمال ہو تو سب اچھا ہے۔ پاک سرزمین کی بقا کو اپنے اقتدارکے ساتھ مشروط نہ کریں، ہمیں مسلح افواج کی قربانیوں پر فخرہے، اپنے آپ کوسیاسی زعما سمجھنے والے سیاست میں تہذیب کوفروغ دیں،ایک شخص نے اقتدارچ لے جانے پر اداروں پر الزامات لگائے، سوشل میڈیا مہم کیخلاف،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لینا ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایسا کلچرمتعارف کرایا جارہا ہے جو پاکستان کو تباہ کردے گا، وطن کے لیے جان قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں،قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں، بلوچستان کی تاریخ میں لیفٹننٹ جنرل سرفرازشہید کا نام سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا،خدارا شہیدوں کی قربانیوں کی تحقیرنہ کریں، سوشل میڈیا پرالزام تراشی، بلاتفریق قانون حرکت میں آنا چاہیے،صدر نے شہدا کی تقریب میں شرکت نہیں کی ان کا ذاتی معاملہ ہے،مجھے نہیں پتا صدرمملکت تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی،یہ عارف علوی اور ان کی روایات جانیں،ہم تو سیاسی مخالفین کے جنازوں میں بھی جاتے ہیں،عارف علوی کا پارٹی امیج زیادہ نظرآیا،اداروں سے اختلاف ہوسکتا لیکن ایسا رویہ ناقابل قبول ہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے رواداری کی سیاست کوختم کیا، یہ سیاست نہیں سیاست کے نام پردھبہ ہیں،پاکستان کواب دشمنوں کی ضرورت نہیں اندرایسے دشمن پیدا ہوچکے ہیں جودانستہ اورغیردانستہ طورپران کا کام کررہے ہیں۔

  • کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

    لندن :کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل حاصل کرلیا، پاکستانی ریسلر علی اسد نے پاکستان کیلئے برانز میڈل حاصل کیا۔57 کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے علی اسد نے برانز میڈل جیتا۔ علی اسد نے برانز میڈل کی باؤٹ میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو محض 55 سیکنڈز میں چاروں خانے چت کردیا۔

    برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے جن میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل ہے۔اسی کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے روی نے نائیجیریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے پہلے ہفتے کو پاکستان کے طیب رضا نے97 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں بھامس کے راشجی مکی کو دس صفر سے شکست دے کرکوارٹرفائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پاکستان کے شریف طاہر 74 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کے ریسلر کو یک طرفہ مقابلے میں گیارہ صفر سے شکست دی۔

    ادھر قومی پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں جیتا ہوا سلور میڈل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا۔

    انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ، ‏اللّه کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا، یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔

  • فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے عمران اسماعیل اور رکن سندھ اسمبلی کو طلب کرلیا

    فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے عمران اسماعیل اور رکن سندھ اسمبلی کو طلب کرلیا

    کراچی :فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سندھ نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن سندھ اسمبلی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ دونوں کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ایف آئی اے سندھ زون ون کے ڈائریکٹر عبداللہ شیخ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی۔ایف آئی اے کمیٹی کی سربراہ کمرشل بینکنگ سرکل کی ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی ہوں گی جبکہ دیگر اراکین میں اسسٹنٹ ڈائریکٹڑ رؤف شیخ، انسپکٹر سبین غوری، انسپکٹر آفتاب وٹو اور سب انسپکٹر راحت خان شامل ہیں۔

    ایف آئی اے سندھ زون ون کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکنامک کرائم ڈائریکٹر اسلام آباد نے ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور افراد کی طرف سے بینک اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے میں اختیار کی گئی بے ضابطگیوں کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں پیراگراف نمبر 4 اور پیراگراف نمبر 43 پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحقیقات کی جائیں۔

    ایف آئی اے کمیٹی کی جانب سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کی سابق رکن سندھ اسمبلی سیما ضیاء کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ عمران اسماعیل کو 15 اگست جبکہ سیما ضیاء کو 12 اگست کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

    کمیٹی نے مشتبہ بینک ٹرانزکشنز کی تفصیلات جاننے کیلئے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینجز کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دو نجی بینکوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

    اس سے قبل ایف آئی اے کی اور ایک کمیٹی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پی ٹی آئی رہنماء محمود الرشید کو بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کیلئے 11 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما محمود الرشید سمیت دیگر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما محمود الرشید کو 11 اگست، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست اور تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر سیما ضیا کو 12 اگست کو تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ ​​کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی

    ایف آئی اے نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف انکوائری کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھا دیا گیا ہے؛ مانیٹرنگ ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر ٹریننگ اطہر وحید کریں گے، ٹیم 5 ممبران پر مشتمل ہو گی اور یہ ٹیم پشاور، لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زونل انکوائری ٹیم سے کورڈنیشن کرے گی۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ انکوائریاں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 کے تحت کی جائیں گی، ذونل کمیٹیاں تحریک انصاف کے اثاثوں کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سندھ زون کی تحقیقات کے لیے بھی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ایف آئی اے کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جس میں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر روف شیخ، انسپکٹر زسبین غوری، آفتاب وٹو، سب انسپکٹر راحت خان شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے فنڈنگ کرنے والی کمپنیوں، افراد کے بینک اکاونٹس، مالی معاملات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی، ٹیم کی جانب سے ایس ای سی پی سمیت ایف بی آر سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔تحقیقاتی ٹیم میں حاصل ثبوت اور تفصیلات ہیڈ کوارٹرز کی قائم کردہ ٹیم سے شیئر کرے گی۔

  • حافظ آباد:بس حادثہ،7افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی

    حافظ آباد:بس حادثہ،7افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی

    حافظ آباد:بس حادثہ،7افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی،اطلاعات کے ماطبق ضلع حافظ آباد میں سولگیں کھرل کے نزدیک تیز رفتار بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 7 جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ حافظ آباد میں سولگیں کھرل کے نزدیک پیش آیا ہے جہاں اب ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔

    ریسکیو 1122 کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موقع پر موجود افراد کے مطابق سولنگی کھرل کے مقام پر تیز رفتار بس ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری تھی، متعدد مسافر بس کے نیچے آکر کچلے گئے، بس کے نیچے آنے والے 7 مسافر جاں بحق جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مسافروں کی ہلاکتیں مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے جبکہ فوت شدگان کی میتوں اور زخمی مسافروں کو بس کے نیچے اور اندر سے نکال کر ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ زخمیوں کے علاج معالجے میں سستی نہ کی جائے اور انہوں نے تمام طبی سہولیات بروقت پہنچانے کا حکم بھی دیا ہے۔

  • پاکستان آرمی نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا،حافظ محمد طاہر اشرفی

    پاکستان آرمی نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا،حافظ محمد طاہر اشرفی

    چیئر مین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد سے تعاون کیلئے مخیر حضرات دل کھول کر امداد کریں، ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامت کی ضرورت ہے، دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں انہیں مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے،ملک میں امن و استحکام کے ذریعے سے ہی معاشی بحران پر قابو پایاجاسکتاہے.

    سب سے بڑا ڈاکو پنجاب کا وزیراعلیٰ تو ڈیرھ ارب کرپشن سیکنڈل کا ملزم مشیر مقرر

    پاکستان آرمی نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز میزاب گروپ کی طرف سے ”عمرہ سیمینار 2022”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہم تجارت، سیاحت کے ذریعے ملکی معیشت کو بہتری کی طرف کامزن کرسکتے ہیں۔

     

    آرمی چیف کی میجر جنرل امجد حنیف (شہید) اور میجر محمد طلحہ منان (شہید) کے اہل خانہ سے ملاقات

     

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ پاک نے قدرتی وسائل سے مالامال کررکھا ہے اور ہمارے شمالی علاقہ جات انتہائی خوبصورت ہیں وہا ں پر سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھی اب اپنا انحصار پٹرول کی بجائے سیاحت اور تجارت کے فرغ پر کررہا ہے کیونکہ یہی وہ شعبے ہیں جن سے معیشت کو بے پناہ فائدہ ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی رہنمائوں کو مل بیٹھ کر موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہمیں ہمیشہ پاک فوج نے بحرانوں سے نکالا ہے اور اب بھی وہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے پر عزم ہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو رورہا ہے اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچائی ہے جن کی مدد کیلئے پاک فوج کے جوان اور فلاحی ادارے پیش پیش ہیں۔

  • لاہوراور کراچی پھرپانی پانی ہوگئے:مزید بارشوں کی پیشن گوئی

    لاہوراور کراچی پھرپانی پانی ہوگئے:مزید بارشوں کی پیشن گوئی

    لاہور:: کراچی اور لاہور کے کچھ حصے ہفتے کے روز مون سون کے نئےسپیل کی نذر ہوگئے ہیں ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات سے تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہورہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادل مشرق کی جانب سے کراچی کی طرف بڑھ رہے ہیں، چند گھنٹوں میں شہر میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ 9 اگست تک جاری رہے گا جبکہ 11 سے 13 اگست تک موسلاھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 13 اگست کو کراچی کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص میں بھی موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

    ملک کے چوٹی کے علاقوں میں مون سون کی لہریں داخل ہو رہی ہیں۔ ملک کے مغربی اور بالائی علاقے بھی مغربی لہر سے متاثر ہو رہے ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں رواں مون سون کے دوران، محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    یہاں تک کہ لاہور میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کا دفتر بھی بارش کے نتیجے میں زیر آب آگیا۔ بارش کے پانی کی وجہ سے کئی نشیبی مقامات زیر آب آگئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر حصوں میں گرم اور گہرے موسم کی توقع ہے۔

    تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ زیریں سندھ اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بھی الگ تھلگ اہم بارشوں کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی اکثریت نے موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

  • عمران نیازی نااہل ہو گا،حمزہ شہباز

    عمران نیازی نااہل ہو گا،حمزہ شہباز

    مسلم لیگن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ چار سال کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف صاحب کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے.

    لندن میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ لندن نجی دورے پر آیا ہوں میان نواز شریف کی خیریت دریافت کی ہے، اللہ تعالیٰ انہیں صحت اور لمبی زندگی عطاء فرمائے.جب سیاست دان بیٹھتے ہیں تو سیاست پر بات ہوتی ہے.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی قوم اس شخص سے پوچھ رہی ہے جو انا کے پہاڑ پر بیٹھا ہوا سب کو چور ڈاکو کہتا تھا اور کہتا تھا کہ اگر میں نہیں تو پاکستان کی نیوکلیئر تباہ و برباد ہو جائے گی،فوج برباد ہو جائے گی اور ریاست مدینہ کا نام لیتے تھکتا نہیں تھا. تو آج قوم پوچھ رہی کہ وہ جو چیک سائن کرائے جاتے تھے،ٹی بوائیز کے نام پر پیسے آتے تھے،اور کہاں کہاں سے آئے ہین پیسےِ؟

    حمزہ شہباز نے بتایا کہ ڈیکلریشن فارم پر دستکط عمران خان خود کرتے تھے، وہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا ہے.اب وہ جو صادق اور امین دیکلیرڈ تھا وہ قوم کو جواب دے اس بات کا،اور قوم محاسبہ کے گی،مسلم لیگ ن کا اور تمام اتحادی جماعتوں کا مسلمہ ارادہ ہے کہ فارن فندنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے.اور جو شخص چار سال قوم کا وقت ضائع کرتا رہا اس نے پاکستانی قوم کے ساتھ سب سے برا فراڈ کیا ہے جو فارن فنڈنگ کیس کی صورت میں سامنے آیا ہے،انہوں نے کہا کہ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا انشاءاللہ.

    حمزہ شہباز نے کہا کہ میاں نواز شریف صاحب پاکستانی سیاست کا محور ہیں .امشاءاللہ جب بھی پارٹی اور ڈاکٹرز مناچب سمجھیں گے تو ان کی واپسی ہو گی. آنے والا الیکشن جو وقت پر ہوگا اور 2023 میں ہو گا انشائاللہ اس میں جو مسلم لیگ ن کی کمپین ہو گی اسے نواز شریف ہیڈ کریں گے.ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ میں نے آج تک نگران وزیراعلی کا سنا تھا عوامی وزیراعلی کا سنا تھا مگر جوڈیشل وزیراعلی پہلی مرتبہ دیکھا ہے،آئین کہتا ہے کہ ووت کاؤنٹ ہوں گے،یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے جس میں آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی گئی.بہرحال ہمارا قانونی حق ہے کہ ہم عدالت میں جائیں گے ریویو پتیشن دائر کریں گے. فل کورٹ بنے گا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گا.اس معاملے کو ایسے جانے نہیں دیں گے.عدالتوں سے ہمیں انصاف کی امید ہے لیکن جب انصاف ہوتا دیکھائی نا دے تو اس کیلئے پوری آواز بلند کریں گے.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف اپنے بیتے سے تنخواہ نا لینے پر نااہل ہو سکتے ہیں ،یہ تو پورا ایک سامان موضود ہے ثبوتوں کے ساتھ کہ عمران نیازی نے قوم کے ساتھ مزاق کیا ہے ،قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا ،عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس میں سر سے لے کر پاؤں تک ڈوبا ہوا ہے. یہ منطقی انجام تک پہنچیں گے لیکن ہہم انتقام نہیں لے رہی ہمیں تو پورے دو سال جیل میں رکھا،16 ماہ نواز شریف صاحب کو شہباز شریف صاحب کو جیل میں رکھا اور ہماری ساری قیادت کو جیل میں رکھا اور ثبوت کچھ نہیں نکلا ،کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا مگر یہاں پر تو عمران نیازی کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں ، جب انصاف اور قانون کے مطابق حکومت آگے بڑھے گی تو انشاء اللہ عمران نیازی نا اہل ہو گا .

  • امریکی ویزوں کےمنتظر400افغان خاندانوں نےاسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی

    امریکی ویزوں کےمنتظر400افغان خاندانوں نےاسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں سے اسلام آباد کی گرین بیلٹ کا قبضہ چھڑانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے تاکہ امریکا میں سیاسی پناہ اور ویزا حاصل کیا جا سکے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر گرین بیلٹ خالی کرنے اور مقامی لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔درخواست گزار پیر فدا حسین ہاشمی ایڈووکیٹ نے سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور سی ڈی اے کو فریق بنایا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد 400 سے زائد افغان خاندان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے جنہوں نے امریکا میں سیاسی پناہ حاصل کی اور سیکٹر ایف 6 کی گرین بیلٹ پر قبضہ کرلیا۔

    فدا حسین ہاشمی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ افغانیوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں امریکی ویزوں کا وعدہ کیا گیا تھا اور اب اگر وہ افغانستان واپس آئے تو انہیں سزائے موت دی جائے گی۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا ہے کہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر فریقین کو افغان باشندوں سے گرین بیلٹ خالی کرنے اور مقامی لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

  • مراد راس اور یاسمین راشد نے وزارت کےحلف لینے ہی محکمانہ اجلاس طلب کر لیئے

    مراد راس اور یاسمین راشد نے وزارت کےحلف لینے ہی محکمانہ اجلاس طلب کر لیئے

    مراد راس نے بطور وزیر تعلیم پنجاب حلف لینے کے محض چند گھنٹے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا۔

     

    این آئی سی ایل سکینڈل کےمرکزی کردارایاز خان نیازی وزیراعلیٰ کے مشیرمقرر

     

    اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کے دوسرے بڑے ادارے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو گزشتہ چند ماہ سے مکمل طور پر لاوارث رکھا جس کا مکمل نقصان ہمارے محترم اساتذہ اور بچوں کو اٹھانا پڑا۔

    تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

    پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں زور و شور سے چلنے والے منصوبے آج سابقہ حکومت کی نااہلی اور عدم توجہ کے باعث پسماندگی کا شکار ہیں۔ مراد راس نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تمام افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اِن مخصوص حالات میں ہم سب کو دوگنی رفتار سے کام کرنا ہو گا اور ہمیں یہاں صرف وہ لوگ چاہییں جو پوری محنت سے کام کرنا چاہتے ہیں۔

     

    چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی

     

    مرا راس نے یہ بھی کہا کہ جب تک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے کوئی فارغ نہیں بیٹھ سکتا سب کو بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تمام ماتحت اداروں کے سربراہان موجود تھے جو اگلے چند روز میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کو کارکردگی کے حوالے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

    مذید برآں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت کا قلمدان سنبھالتے ہی محکمہ کا اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،سپیشل سیکرٹریزمحمدعثمان،فاطمہ شیخ،ڈاکٹراختررشید،عظیم
    الدین،ایڈیشنل،سیکرٹریزڈاکٹرسہیل،راشدارشاد،سجادحسین،احمر،سربراہ پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہراور شیخ اعجازسمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

    سیکرٹری صحت علی جان سمیت تمام افسران نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکو صحت کا قلمدان سنبھالنے پرمبارکبادبھی دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ڈاکٹرزکی نئی بھرتی،صحت سہولت کارڈ اورترقیاتی منصوبوں،کورونا اور ڈینگی کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکومختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب کی عوام کی خدمت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکاہے.پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کو محکمہ صحت میں خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو فوری طورپرریکوزیشن بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے ام پینل ہسپتالوں میں زیاد ہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب کی عوام کی سہولت کی خاطرزیادہ سے زیادہ سرکاری ونجی ہسپتالوں کو ام پینل کیاجائے گا۔

    ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کا کریڈٹ عمران خان کی روشن خیالی کی اعلی مثال ہے۔ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیارکاجائزہ لیاجائے گا۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ایس اور پرنسپلزکی تعیناتی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیادپرہوگی۔ پنجاب میں تمام نئے سرکاری ہسپتالوں کی تعمیرکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے گا۔ پنجاب میں نئے 23نئے سرکاری ہسپتالوں کی تعمیرکے بعدمریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور تحصیل ہیڈکورٹرزہسپتالوں میں انیستھیٹکس کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پوراکیاجائے گا۔ پنجاب کے دوردرازکے ڈی ایچ کیوزاور ٹی ایچ کیوزہسپتالوں میں انیستھیٹکس کو ترجیح دی جائے گی۔

    علاوہ ازیں عباس علی شاہ نے بطور وزیر جنگلات چارج سنبھال لیا، جنگلات کی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عباس علی شاہ نے کہا کہ سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے رکا تھا۔جنگلات و جنگلی حیات کی ترقی کا عزم لے کر آیا ہوں۔ سابقہ ہم منصب کی جنگلات کی ترقی کی پالیسیوں کو آگے بڑھاؤں گا۔ جنگلات اور جنگلی حیات کا فروغ و تحفظ میری ترجیح ہوگی۔ پہلی فرصت میں محکمے پر بریفنگ لے کر اپنا لائحہ عمل وضع کروں گا۔ شجرکاری کی بڑھوتری کیلئے اہم اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ جنگلی حیات کی تنوع کیلئے حفاظتی اقدامات اولین ترجیحات میں شامل کر رکھے ہیں۔ پارٹی لیڈر شپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

  • 9 اور10محرم الحرام کو ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    9 اور10محرم الحرام کو ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:9 اور10محرم الحرام کو ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وزارت توانائی و پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس حوالے سے پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

    پاور ڈویژن کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ 9 اور 10 محرم کو ملک میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، بجلی کی پیداواری کمپنیاں طلب کے مطابق بجلی پیدا کریں۔

    وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ تقسیم کار اور پیداواری شعبے کے ملازمین 24 گھنٹےخدمات انجام دیں گے، 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کے باعث بجلی کی طلب کم ہو گی۔

    ادھر دوسری طرف صوبے میں امن اومان کو برقرار رکھنےکےلیےپنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل کرنے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وز راء، مشیران، معاونین خصوصی اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی، پنجاب کابینہ نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی، جس کے تحت پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، موبائل فون سروس حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر بند رہے گی۔

      محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز جاری

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی اپنے متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئےکئےجانےوالےا قدامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی،چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ یوم عاشور پر قیام امن کے لئے ضلع کی سطح پر باقاعدگی سے میٹنگز کی جائیں، تمام جلوسوں او رمجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرامن فضا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ضلعی و ڈویژنل امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں، ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

    محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، عاشورہ 9 اگست کو ہوگا

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں اورسکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ کی جائے۔

    دوسری جانب پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اور موبائل سروس کی بندش کے لئےشہروں کی حتمی فہرست مرتب کرلی گئی۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 35 مقامات پر صبح نو تا رات 12 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی، یوم عاشور پر ڈی جی خان میں 5 مقامات پر صبح 6 تا رات 10 بجے تک سروس بند رہے گی۔

    محرم الحرام کے جلوس،سیکورٹی سخت،تمام انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

    مظفر گڑھ میں 10 مقامات پر 8 اور دسویں محرم کو شام ساڑھے 7 بجے تک سروس معطل رہے گی، لیہ میں 10محرم کو صبح 5 سے رات 11 تک، بہاولنگر میں 10 محرم، رحیم یار خان میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی

    فیصل اباد میں10 محرم کو صبح چھ تا رات 12 بجے تک، گجرانوالہ میں دو دن صبح 8 تا رات دس بجے تک، گجرات میں نویں اور دسویں محرم صبح 8 تا رات 8 بجے تک، سیالکوٹ میں یوم عاشور پر رات 8 بجے تک، اور جہلم میں دسویں محرم کو موبائل فون سروس معطل رکھی جائے گی۔