Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب حکومت کا شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ کرلیا ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بلیو بک کے پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، شریف خاندان کی رہائش گاہوں، دفاتر اور ذاتی سیکیورٹی پر 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

    ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شاہی خاندان کو صرف بلیو بک کے پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی دی جائے گی، پنجاب پولیس کے 500 سے زائد اہلکاروں کی واپسی کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر داخلہ وجیل خانہ جات کرنل ( ر) محمد ہاشم ڈوگر کا تھانہ پرانی انار کلی کا اچانک دورہ کیا،سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر صوبائی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے ،صوبائی وزیر داخلہ نے امام بارگاہ خیمہ سادات پر مجلس کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا،صوبائی وزیرداخلہ و جیل خانہ جات نے تھانہ پرانی انار کلی کے فرنٹ ڈیسک، حوالات،رپورٹنگ روم،بیرکس، سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا

    صوبائی وزیر داخلہ کی تھانہ پرانی انار کلی کے افسران اور عملے سے مسائل سے آگاہی حاصل کی صوبائی وزیر داخلہ نے امام بارگاہ خیمہ سادات کے انٹری پوائنٹس پر تعینات سکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا،صوبائی وزیر داخلہ کی پولیس اہلکاروں کو مزید الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی.

  • کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ

    کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہونے کا امکان

    قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ دو دنوں سے ملک میں کورونا سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے644 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار 170 افراد کی حالت اس وقت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

     

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سیلاب متاثرین کیلئے5 ارب روپےکی منظوری

  • بچے کی نازیبا ویڈیو بنانا کر بلیک میل کرنے والے مجرم کو 22 سال قید کی سزا

    بچے کی نازیبا ویڈیو بنانا کر بلیک میل کرنے والے مجرم کو 22 سال قید کی سزا

    راولپنڈی: راولپنڈی کی مقامی عدالت نے بچے کی نازیبا ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والے مجرم کو 22 سال قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبرنے مجرم عثمان علی کو مجموعی طور پر 22سال قید اور22لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں سال2021تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر مقامی عدالت کے جج نے سماعت مکمل کی تھی

    راولپنڈی پولیس نے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزاسنائی،اس زبردست انصاف کی فراہمی پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے لیگل وانوسٹی گیشن ٹیموں کو شاباش دی

    ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے کہاکہ راولپنڈی پولیس خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات پر زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،

  • افغانستان:کابل میں دھماکا،18افراد ہلاک، متعدد زخمی

    افغانستان:کابل میں دھماکا،18افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا کابل کے مصروف ترین بازار میں ہوا، جس میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ترجمان افغان وزرت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ بازار میں زیادہ تر ہزارہ برادری کے لوگ جمع ہوتے ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں 8 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے، طالبان حکام کا کہنا تھا کہ بم ایک ریڑھی میں نصب تھا۔گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےجمعے کی شام ایک ٹویٹ میں لکھا کہ `کابل کے چھ شہروں کے علاقے میں آج شہریوں کے درمیان ایک گاڑی پر دھماکہ خیز مواد نصب کر کے دھماکہ گیا تھا۔

    دھماکے میں آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔‘

    انھوں نے زور دے کر کہا کہ `ان لوگوں کی ایسی حرکتیں دین اور ملک کے دشمن ہیں، جو ہماری قوم کی سلامتی اور خوشی نہیں چاہتے۔‘

    دھماکے کے بعد سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گلیوں میں بہت سے ہلاک اور زخمی افراد موجود ہیں۔ ان افراد کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کابل کے مغرب میں واقع سرکاریز میں ایک مسجد سے باہر نکل رہے ہیں۔

  • ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہونے کا امکان

    ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہونے کا امکان

    اسلام آباد: ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہونے کا امکان، ادویہ ساز کمپنیوں نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ادویہ ساز کمپنیوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک میں ادویات قلت بڑھتی جائے گی جس کے نتیجے میں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات پیش آئیں گی۔

    پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے وائس چیئرمین عاطف اقبال کی قیادت میں وزیراعظم کی ہدایت پر ادویات کی قلت کے معاملے پر بنائی گئی پی ایم انسپیکشن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔پرائم منسٹر انسپیکشن ٹیم نے ادویات کی قلت سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے۔

    کمیٹی میں محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کے اعلی حکام بھی شامل ہیں۔

    پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی منصور دلاور نے بتایا کہ پی پی ایم اے کے اراکین نے وزیراعظم انسپیکشن کمیٹی سے ملاقات کی اور کمیٹی کے سامنے اپنے مطالبات اور تجاویز رکھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے، خام مال کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے 30 سے 40 فیصد ادویات وائبل ہی نہیں ہیں، ان ساری چیزوں سے انڈسٹری متاثر ہورہی ہے ہم خود سے قیمتیں بڑھا نہیں سکتے، جو کم قیمت ادویات ہیں ان پر لاگت زیادہ آرہی ہے، وہ مارکیٹ میں نہیں مل رہیں، جب لاگت زیادہ آئے گی تو انڈسٹری کیسے چلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر لکھتے ہی ملٹی نیشنل کمپنی کی ادویات ہیں، لوگ مانگتے ہی وہ ہیں اس لئے ان کا پتہ چل جاتا ہے کہ ان ادویات کی قلت ہے۔ہم نے بتایا کہ ہم سے سیلز ٹیکس کی مد میں 35سی 40 کروڑ لے لیا جو واپس نہیں ملا، ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اس کا انڈسٹری پر فرق پڑا ہے۔قاضی منصور کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال پہلے 20 فٹ کنٹینر کا انٹرنیشنل فریٹ ریٹ 1200 ڈالر تھا جو اب 10 ہزار ڈالر ہوگیا، اس وجہ سے ادویات کی لاگت کہیں سے کہیں جاپہنچی ہے، ہم نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے، ساری سفارشات اور تجاویز انہیں دی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے انہوں نے پوچھا ہے اس بحران سے نکلنے میں کتنا وقت لگے گا ، تو ہم نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ اگر فوری قیمتیں دے دی جائیں تو 90 دن لگیں گے اور صرف قیمتیں نہیں بلکہ ہمیں ہمارا سیلز ٹیکس کی مد میں لیا گیا پیسہ بھی واپس کرائیں، اگر یہ تاخیر کریں گے تو مزید ادویات کی قلت ہوگی۔

  • لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

    لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

    لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہےتھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک پولیس اور لیویز اہلکار شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اےملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تشویشناک حالت کے پیش نظر ملک لیاقت کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔

     

    ادھر بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ہفتے کی رات کو زور دار دھماکے سے لرز گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع السادات مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تھا۔ جمعرات کی رات کو صوبائی دارالحکومت کی سریاب روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا، حملے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • کوئٹہ؛ ہزار گنجی میں دھماکہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

    کوئٹہ؛ ہزار گنجی میں دھماکہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

    کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ السادات مارکیٹ کے قریب ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ہفتے کی رات کو زور دار دھماکے سے لرز گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع السادات مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تھا۔ جمعرات کی رات کو صوبائی دارالحکومت کی سریاب روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا، حملے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سیلاب متاثرین کیلئے5 ارب روپےکی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سیلاب متاثرین کیلئے5 ارب روپےکی منظوری

    اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سیلاب متاثرین کیلئے5 ارب روپےکی منظوری،اطلاعات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 5 ارب روپے کی منظوری دیدی، این ڈی ایم اے کے ذریعے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔

    وزیر خزانہ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

    ای سی سی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ 5 ارب روپے کی منظوری دیدی۔ وزارت خزانہ کے مطابق رقم این ڈی ایم اے کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ…

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ای سی سی اجلاس میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل نے وفاق اور صوبوں‌ کے ترقیاتی بجٹ کی

    سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کے دوران حادثات اور سیلابی صورتحال سے 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

  • ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 77 برس مکمل:سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بھی تقریب میں شریک

    ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 77 برس مکمل:سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بھی تقریب میں شریک

    ہیروشیما:جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 77 برس مکمل ہوگئے۔امریکا نے 6 اگست 1945ء کو پہلا ایٹم بم ہیروشیما پر گرایا تھا جس سے پورا شہر تباہ ہوگیا تھا، 1945ء کے اواخر تک شہر کی تقریباً 40 فیصد آبادی لگ بھگ ایک لاکھ 40 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

     

    امریکا نے ہیروشیما پر حملے کے تین دن بعد 9 اگست کو جاپان کے جنوبی شہر ناگاساکی پر دوسرا ایٹم بم گرایا جس میں تقریباً 74 ہزار افراد لقمہ اجل بنے، اس کے بعد جاپان نے 15 اگست 1945ء کو اتحادی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔

    ایٹمی حملوں کی 77 ویں برسی پر ہیروشیما میموریل پارک میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش اور جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا (Fumio Kishida) نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر انتونیو گوتریش نے یوکرین، مشرق وسطیٰ اور جزیرہ نما کوریا میں بحرانوں سے پیدا ہونے والے خطرے سے خبردار کیا اور کہا دنیا ایک بھری ہوئی بندوق کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

     

    قبل ازیں آج ہیروشیما پر ایٹمی حملے کی برسی کے موقع پر مرنے والوں کے لواحقین نے صبح سویرے بم گرائے جانے کے وقت 8:15 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

    اس موقع پر روسی سفیر بھی تقریب میں مدعو نہ ہونے کے باوجود یادگار پر پہنچے اور پھولوں کا گلدستہ رکھا تاہم ہیروشیما کے میئر کازومی ماتسوئی نے اپنے امن اعلامیے میں روسی صدر پیوٹن پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ہی لوگوں کو جنگ کے آلات کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

     

    ہیروشیما کے میئر نے کہا روسی صدر پیوٹن کسی دوسرے ملک میں معصوم شہریوں کی زندگی اور روزگار کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یوکرین کے خلاف روس کی جنگ نیوکلیئر ڈیٹرنس کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے، انہوں دنیا پر زور دیا کہ وہ 77 سال قبل ان کے شہر کو تباہ کرنے والی غلطیوں کو نہ دہرائیں۔

  • دکھ کی گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک احمد خان

    دکھ کی گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک احمد خان

    لاہور کے لیبرٹی چوک میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں.وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان،رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ،سلمہ بٹ و دیگر نے شریک کی.

    دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، خواجہ آصف

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے غم میں یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، جب ملک مشکل میں ہوتا ہے تو پوری قوم اور ادارے اکٹھے ہوتے ہیں، شہدا کی قربانی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، دکھ کی اس کھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی یے ،پاک فوج نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہید کی قربانی کھبی رائے گاں نہیں جاتی

    فوجی شہدا کی نماز جنازہ میں عدم شرکت کو متنازع بنایا جا رہا. صدر مملکت عارف علوی

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پروپیگنڈا پر افسوس ہے،شہدا ہمارے ہیرو ہیں، پوری قوم انکی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہےفوج نے لازوال قربانیوں کے ساتھ اس ملک کی خدمت کی ہے ،ہمارے دلوں میں شہیدوں کی قدر رہے گی ،انہوں نے کہا کہ شہداء کی فیملیز سے تعزیت کرتے ہیں ،اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ،فارن آفس نے بڑا کلئیر کر دیا ہے کسی بھی ڈورن اٹیک میں پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی ،لوگ ایسے معاملات پر پروپگینڈا کرتے ہیں .