Baaghi TV

Author: +9251

  • رضاربانی نے صدرمملکت عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ کردیا

    رضاربانی نے صدرمملکت عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد:رضاربانی نے صدرمملکت عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ کردیا،اطلاعات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی پی ٹی آئی کے عارف علوی کے خلاف بطور صدر پاکستان 6 نکاتی چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے فی الفورمستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے

    رضا ربانی کیطرف سے اس چارچ شیٹ میں کہا گیا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی پاک فوج کے سپریم کمانڈرہیں اور ان کو لسبیلہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے شہدا کے جنازوں میں جانا چاہیے تھا ، مگر وہ نہیں گئے

     

    رضا ربانی دوسرا جو اعتراض کیا ہے اس میں الزام لگایا ہے کہ "بحیثیت صدر پاکستان جو کہ پاک فوج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں کے ہوتے ہوئے بھی ایک خاص سیاسی پارٹی کے مفادات کے لیے غیر آئینی غیر قانونی کام بھی کرتے رہے "صدرمملکت افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر کی حیثیت میں سیاست بازی سے دور رہنے کے پابند ہیں لیکن وہ ایک سیاسی جماعت کے مفادات کیلئےآئین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں

    رضا ربانی نے این ایف سی کے لیے بلوچستان سے ایک رکن کی نامزدگی کو بھی ایشو بنایا ہے

    رضا ربانی نے مختلف الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ صدر مملکت آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہےاس لیے اب ان کا عہدے پر براجمان رہنا جائز نہیں، رضا ربانی نے مزید کہا کہ صدر نے غیر آئینی طور پرقومی اسمبلی تحلیل کردی تھی ،جس کے سبب پر وہ انیس تہتر کے آئین کی دفعہ 95 کے تحت وہ اس عہدے کے قابل نہیں رہے لٰہذا ان کو جلد از جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے

     

     

    یاد رہے کہ  اس سلسلے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میری شہیدوں کے جنازے میں عدم شرکت کو غیر ضروری طور پر متنازع بنایا جا رہا ہے۔

    مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جمعہ 5 اگست کو اپنے بیان میں صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ اس تمام غیرضروری مشق سے مجھے نفرت انگیز ٹویٹس کرنے والوں کی غیر واضح الفاظ میں مذمت کرنے کا موقع ملتا ہے جو نہ تو ہماری ثقافت اور نہ ہی ہمارے مذہب سے واقف ہیں۔

     

     

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں نے سیکڑوں شہدا کے خاندانوں سے رابطے کیے ہیں، جنازوں میں شرکت اور تعزیت کے لیے ان سے ملاقات کی ہے۔ آپ کی نمائندگی کرتے ہوئے میں یہ کام اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ تمام خاندانوں کو اپنے شہدا پر ہمیشہ فخر ہوتا ہے، لیکن ہم سب اس دنیا میں غمگین اور ذاتی نقصان کو تسلیم کرتے ہیں۔

     

    صدر کا مزید لکھنا تھا کہ خصوصی طور پر ان شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کرنا نہایت مشکل کام ہے جہاں ان کے لواحقین میں چھوٹے بچے ہوں۔

    ڈاکٹر عارف علوی کے مطابق مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہی محفوظ ہے اوریہی بات میرا پاکستان پر فخر مزید بڑھاتی ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ اور پائندہ رہے گا۔

     

    واضح رہے کہ یکم اگست کو بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاک فوج  کا ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر سمیت 6 افراد سوار تھے، بعد ازاں 2 اگست کو لاپتا ہوجانے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا تھا۔

  • دبئی سے واپسی ، سلمان خان بھاری سیکیورٹی کے حصار میں ائیر پورٹ سے نکلے

    دبئی سے واپسی ، سلمان خان بھاری سیکیورٹی کے حصار میں ائیر پورٹ سے نکلے

    سپر اسٹار سلمان خان آج صبح دبئی سے واپس ممبئی پہنچے ہیں اداکار مختصر ٹوور کے لئے دبئی گئے تھے. ممبئی ائیر پورٹ پر وہ بھاری سیکیورٹی کے حصار میں تھے. ان کا ذاتی محافظ شیرا دیگر سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ان کے ساتھ تھے۔ پولیس والوں کو بھی سپر اسٹار کو سیکیورٹی فراہم کرتے دیکھا گیا۔ سلمان کو بلیک جینز اور جوتے کے ساتھ گرے ٹی شرٹ میں ملبوس دیکھا گیا۔ سلمان خان نے چند دن قبل اپنی حفاظت کے لئے اپنے پاسس اسلحہ رکھنے

    کی اجازت مانگی تھی انہیں اپنے پاس اسلحہ رکھنے کی اجازت مل گئی تھی. سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا لے قتل کے فورا بعد ملنا شروع ہو گئیں تھیں انہیں قتل کر دینے کی دھمکیاں پہلے بھی موصول ہوئیں تھیں لیکن سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ان دھمکیوں میں تیزی آئی تھی. اداکار سلمان خان پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور اپنی سیکیورٹی کو بالکل بھی نظر انداز نہیں کررہے. سلمان خان شوٹنگز بھی کررہے ہیں لیکن ہر جگہ ان کے ساتھ سیکیورٹی موجود ہوتی ہے جو اداکار کی ہر دم حفاظت کررہی ہے. یاد رہے کہ سلمان خان آج کل کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ جلد ہی ٹائیگر تھری میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کے ساتھ بھی دکھائی دیں گے.

  • راہ حق کے شہیدوں کے لئے لاہور پولیس کے فلاحی اقدامات

    راہ حق کے شہیدوں کے لئے لاہور پولیس کے فلاحی اقدامات

    راہ حق کے شہیدوں کے لئے لاہور پولیس کے فلاحی اقدامات جاری

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر سے شہید کانسٹیبل محمد اشرف کی بیوہ اور کم سن بیٹےنے ملاقات کی.سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے شہید کی بیوہ کو شہدا پیکج کے تحت 5 مرلہ گھر کی چابیاں دیں،شہید کانسٹیبل کی بیوہ سحر اشرف کو گھر کے مالکانہ حقوق کے کاغذات بھی دیئے، غلام محمود ڈوگر نے شہید محمد اشرف کے کم سن بیٹے عبداللہ سے شفقت کا اظہار،پیار کیا،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ڈی ایس پی انٹیلیجنس ریحان جمال اوردیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے.

    غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ شہدا کی بے شمار قربانیوں سے بھری پڑی ہے،شہادت ہم سب کی آرزو،ہماری منزل ہمارا خواب ہے،فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں،پولیس شہدا کے ورثا کی دیکھ بھال کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،شہید کے ورثا کو ریٹائرمنٹ عمر تک پوری تنخواہ اور دیگر مراعات دی جا رہی ہیں،شہدا پولیس،ریٹائرڈ،حاضر سروس پولیس ملازمین کے ویلفیئر کیسز ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،

    پولیس اہلکار محمد اشرف وقت شہادت تھانہ باغبانپورہ میں تعینات تھے،کانسٹیبل محمد اشرف اگست 2020 میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے،

    علاوہ ازیں لاہور کے مقامی ہوٹل میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پنجاب کے زیر اہتمام پیغام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.سی سی پی او غلام محمود ڈوگرنے پیغام امن کانفرنس میں شرکت کی.
    سینٹر اعجاز احمد چودھری ،ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ،مختلف مذاہب،کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی.

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں بین المذاھب ہم آہنگی ،احترام انسانیت کی اشد ضرورت ہے، ہم ایک امن کا کارواں امن کمیٹی اور تاجران عزاداری جلوسوں اور مجالس میں جائیں گے،یہ معاشرہ، پولیس اور پوری سوسائٹی عزاداری میں شیعہ کمیونٹی کے ساتھ ہے.

    غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ضابطہ نہیں رابطہ کے اصول پر عمل کریں،مذہب کے معاملے میں برداشت بھائی چارے کو فروغ دیں،اپنے مسلک کو چھوڑیں نہ کسی کے مسلک کو چھیڑیں نہ،
    انشا اللہ یہ محرم ایف آئی آر فری گذاریں گے، بین المسالک اور بین المذاھب محبت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے،انسانیت کی خدمت ہی امن محبت اور اسلام کا سب سے بڑا پیغام ہے.

  • ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ پر ایف آئی اے نے اسد قیصر کو طلب کر لیا

    ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ پر ایف آئی اے نے اسد قیصر کو طلب کر لیا

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کر لیا۔

    ایف ائی اے پشاور کے انکوائری افسر کی جانب سے اسد قیصر کو 11 اگست کو ایف ائی اے خیبر پختوانخوا آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

    اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے دو بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاونٹس کھولنے اور انھیں چلانے سے منسلک ہیں لہذا اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دفتری ملازمین سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    تحقیقاتی ٹیموں کی رہنمائی و کوآرڈینیشن کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر انعام وحید کی سربراہی میں 5 رکنی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔

    ایف آئی اے زونز اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی کمپنیز و معاملات کی تحقیقات کریں گے۔ ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کےبعد وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے ہدایات ملنے پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے دائرہ وسیع کردیا ہے۔ چند ملازمین کو نوٹسز جاری کرکے بیان بھی قلمبند کیے گئے ہیں ۔

    ساتھ ہی تحقیقات کو تیزی سے آگے بڑھانے اور مانیٹرنگ کے تمام اہم زونز کو آن بورڈ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹرینگ ایف آئی اے اطہر وحید کی سربراہی میں پانچ رکنی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کے ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر خالد انیس، ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد، چودھری اعجاز احمد، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز احمد شیخ شامل ہیں۔ خصوصی مانیٹرنگ ٹیم ایف آئی اے کی زونل انکوائری ٹیموں کے مابین رابطے و رہنمائی کے فرائض سرانجام دینے کی پابند ہوگی۔

    ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے خلاف انکوائری کا دائرہ کارپورے ملک میں بڑھا دیا ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر اکنامک کرائم ونگ ایف آئی اے نے ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ کی منظوری سے تمام زونل ہیڈز ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ، کے پی زون ، پنجاب زون ون لاہور پنجاب ، زون ٹو فیصل آباد ، سندھ زون ٹو اور ڈائریکٹر بلوچستان کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ملک بھر میں قائم زونل آفیسرز اور سرکل انچارجز کو اپنے دائرہ کار کے تحت تحقیقات شروع کرکے مکمل تعاون کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں ایف آئی اے انکم ٹیکس حکام ،سیکورٹی ایکسچینج کمیشن وغیرہ سے مالی گوشواروں،کمپنیز سمیت دیگر معلومات بھی حاصل کر رہی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد 4 ملازمین کو طلب کیا گیا جن میں عمران خان کا پرسنل سیکرٹری اور پارٹی کا جنرل منیجر فنانس بھی شامل ہے۔

    ان میں سے محمد رفیق ، طاہر اقبال ، محمد ارشد شامل انکوائری ہوئے۔ تینوں ملازمین نے اپنے ابتدائی بیانات قلمبند کروائے۔ محمد ارشد نے کہا کہ فنڈنگ کون کہاں سے بھجواتا تھا کچھ علم نہیں۔

    طاہر اقبال نے کہا کہ اکاوٴنٹس میں آنے والی رقم کیش یا بذریعہ چیک پارٹی کے فنانس منیجر کو دی جاتی تھی۔ فارن فنڈنگ دیگر اکاوٴنٹ کے علاوہ ملازمین کے سیلری اکاوٴنٹ میں بھی آتی رہی۔ محمد رفیق نے کہا کہ مجھ سے دستخط شدہ بلینک چیک پی ٹی آئی فنانس ڈیپارٹمنٹ لے لیتا تھا۔

  • ٹانک: سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر:عوام الناس پریشان

    ٹانک: سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر:عوام الناس پریشان

    ٹانک: سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر:عوام الناس پریشان ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیلابی ریلوں کے بعد صورت حال بہتر نہ ہوسکی۔

    ٹانک سے ذرائع کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے پائی پل ٹوٹنے کے باعث کئی روز سے درجنوں دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہے، جس کی وجہ سے خواتین اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    ادھر ملک بھرمیں سیلاب اور بارشوں سے جوحالات درپیش ہیں اس کے مطابق
    بلوچستان:
    بلوچستان میں مون سون بارشوں کے تین اسپیلز کے دوران مجموعی طور جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو ستر ہوگئی ہے، جب کہ سیلاب سے اٹھارہ ہزار سے زائد مکانات تباہ اور سولہ پل بہہ گئے۔ تئیس ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔متاثرین ابھی پچھلے سیلاب سے سنبھل نہیں سکے تھے کہ پی ڈی ایم اے نے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ میٹ آفس کے مطابق مکران، کوئٹہ، ژوب، سبی اور قلات ڈویژن میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 10 سے 13 اگست تک مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مشیر داخلہ ضیاٗ لانگو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نئے اسپیل سے نمٹںے کیلئے تیار ہے۔مشیر داخلہ ضیا کے مطابق اب تک 90 جاں بحق افراد کے ورثاٗ کو امدادی چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق سیلاب ڈیمز کو پہنچنے والے نقصان کی ہر صورت تحقیقات کی جائیں گی۔

    پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے آج سے مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورت حال کی وارننگ جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست تک کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    لاہور

    لاہور میں ہفتے کی صبح شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سب سے زیادہ بارش جوہر ٹاؤن میں 81 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمے کے مطابق بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

    کراچی

    قائد کے شہر میں ایک بار پھر گھنگور گھٹاؤں نے ہفتے کی صبح سے ہی ڈیرے ڈال لیے، مون سون کے نئے اسپیل نے میٹروول، صدر، ایف بی ایریا اور لیاقت آباد میں بادل برسانے شروع کردیئے۔

    پاکستان چوک، عائشہ منزل، اولڈ ایریا، گارڈن اور لسبیلہ میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • عامر خان کیا سوچ کر ہیں پریشان؟

    عامر خان کیا سوچ کر ہیں پریشان؟

    بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ میں نے فلم بہت اچھی بنائی ہے لیکن یہ سوچ سوچ کر پریشان اور نروس ہو رہا ہوں‌ کہ پتہ نہیں شائقین کو فلم پسند آئیگی یا نہیں. انہوں نے کہا کہ فلم کو بنانے میں‌14 سال لگے 8 سے 9 سال تو فلم کے حقوق حاصل کرنے میں‌ ہی لگ گئے. عامر خان نے کہا کہ میں گھبرایا ہوا ہوں. فلم لال سنگھ چڈھا ہندوستان اور بیرون ملک کی گئی ہے.فلم کا میوزک کافی پسند کیا جا رہا ہے.خصوصی طور پرپھر نہ ایسی رات آئے گی، تور کلیاں اور تیرے ہوالے کو زبردست رسپانس مل رہا ہے

    اور میوزیکل چارٹس پر یہ گانے ٹرینڈ کر رہے ہیں.عامر خان لال جبکہ کرینہ کپور خان روپا کے کردار میں نظر آئیں گی.کرینہ کپور بھی اس فلم کی ریلیز کو لیکر کافی پرجوش ہیں وہ کہتی ہیں کہ ان کا اس فلم کے لئے سکرین ٹیسٹ ہوا تھا، انہوں یہ بھی کہا تھا کہ وہ سکرین ٹیسٹ کے آئیڈیا پر زیادہ خوش نہیں تھیں لیکن ان کے شوہر سیف علی خان نے انہیں اس چیز کے لئے راضی کیا.یہ فلم ہالی ووڈ کی فلم فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے جس میں ٹام ہینکس نے کام کیا ہے۔ فلم 11 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے. دوسری طرف لال سنگھ چڈھا بائیکاٹ کا ٹرینڈ بھی چل رہاہے جس سے عامر خان ناخوش ہیں.

  • مونچھوں کے بغیر شائقین نے قبول نہیں کیا انیل کپور

    مونچھوں کے بغیر شائقین نے قبول نہیں کیا انیل کپور

    بالی وڈ کے اداکار انیل کپور جو مسٹر انڈیا بھی ہیں اور لکھن بھی ہیں ان کے ہر کردار کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا. انیل کپور نے اپنے کیرئیر میں تجربات کم ہی کئے ہیں لیکن ایک ایسا تجربہ ہے جو کر کے انہیں کوئی زیادہ خوشی نہیں ملی بلکہ مایوسی ہی ہوئی. انیل کپور نے فلم لحمے مونچھوں کے بغیر کی اس فلم کو کرنے کےلئے انیل کپور کو اپنی مونچھیں صاف کروانا پڑیں انہوں نے کروا لیں شائقین کی جانب سے ان کے مونچھیں اتروانے کے عمل کو رد کر دیا گیا اور ان کی فلم لمحے جو کہ بڑے بجٹ کی بڑی فلم تھی وہ فلاپ ہوگئی. انیل کپور نے کئی برس کے بعد اپنے اس تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا

    ہے کہ مونچھیں صاف کروا کر کام کرنا ایک غلطی تھی، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں‌ نے اپنی زندگی میں ایک ہی بار مونچھ صاف کروائی وہ بھی دو فلموں کے لئے اور وہ دونوں فلمیں‌ہی بری طرح‌فلاپ ہو گئیں. جب میری مونچھوں کے بغیر والی فلمیں فلاپ ہو گئیں تو میں نے فیصلہ کہ اب کبھی بھی مونچھوں کے بغیر فلم نہیں کرنی. انیل کپور نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے پرستاروں نے مجھے ہر حال اور ہر روپ میں سراہا لیکن شاید مونجھوں کے بغیر ان کو میں‌اچھا نہیں لگا اور میں نے بھی ان کی رائے کا احترام کیا اور دوبارہ کبھی بغیر مونچھوں کے فلم نہیں‌ کی.

  • 15 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    15 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وارردوبدل پرمزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور پندرہ اگست کو پٹرولیم قیمتوں میں ممکنہ کمی کے ساتھ ہی قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار کی منظوری بھی متوقع ہے۔

    دوسری جانب ہائی اوکٹین کی طرح تمام پٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولیٹ کرنے پر بھی سنجیدگی سے غور شروع کر دیاگیا ہے۔
    وزیراعظم شہبازشریف نے اس حوالے سے وزارت پٹرولیم اوروزارت خزانہ سے شاہد خاقان عباسی کی مشاورت سے رپورٹ مانگی تھی تاہم اس ایشو پر مشاورت کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پٹرولیم کمپنیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی جائے گی، پندرہ اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے، اس کے ساتھ ہی قیمتوں کے نئے فارمولے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

    ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتوں کے تعین کی وجہ تیل درآمد اور فروخت کرنے والی کمپنیوں کو قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے ہونے والے نقصان یا فائدے کو محدود کرنا ہے۔اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے عوام کو جلدی فائدہ ہو سکے گا۔

    حکومت اگلے مرحلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے پر بھی سوچ بچار کر رہی ہے ، تاکہ قیمتوں کے تعین میں حکومتی عمل دخل ختم کر دیا جائے اور آئل کمپنیاں مارکیٹ ریٹ پر قیمتیں طے کریں۔

    حکومتی کمپنی پی ایس او پٹرولیم کمپنیوں میں کسی مافیا کے قیام کی راہ روکے گی،نجی کمپنیاں کارٹیل کرنے کی کوشش کریں تو پی ایس او اسے توڑ دے گا،ڈی ریگولیٹ کرنے سے عوام تک پٹرولیم مصنوعات کی حقیقی قیمتیں پہنچیں گی۔

    اس تجویز پر عاشورہ کی چھٹیوں میں بھی غور و خوض جاری رہے گا ، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا،حکومت پہلے ہی ہائی اوکٹین کو ڈی ریگولیٹ کر چکی ہے جس سے پہلے مرحلے میں ہائی اوکٹین کی قیمتیں بڑھ گئیں مگر پھر کمی ہو گئی تھی۔

  • پاکستان، ڈنمارک کا قرض کیلیے فریم ورک معاہدے پر اتفاق

    پاکستان، ڈنمارک کا قرض کیلیے فریم ورک معاہدے پر اتفاق

    پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان فریم ورک معاہدے کے مسودے کی تیاری کیلیے آئندہ ہفتے اہم اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے، مذکورہ معاہدے کے تحت ڈنمارک 15سال کی مدت کیلیے پاکستان کو 35 فیصد رعایت پر بلا سود قرضہ فراہم کرے گا۔

    پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم نے گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ایاز صادق نے پاکستان میں ڈنمارک کی سفیرکا پرتپاک استقبال کیا۔

    سفیر لیز روزن ہولم نے وزارت اقتصادی امور میں حکومت ڈنمارک اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔

    علاوہ ازیں وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت اور قدرتی وسائل، مالیاتی پالیسی سازی، سمیت دیگر شعبوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کوششوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک زرعی اجناس میں ویلیو ایڈڈ اور مضبوط کولڈ چین انڈسٹری جیسے دیگر شعبوں میں بھی پاکستان کو تعاون فراہم کرے۔

    روس سے گندم 390 ڈالر فی میٹرک ٹن درآمد ورنہ ٹینڈر منسوخ، ای سی سی

    دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم 399.50 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے درآمد کرنیکی تجویز پیش کی ہے۔

    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر خرم دستگیر، طارق فاطمی، وزیر مملکت مصدق ملک، معاون خصوصی جہانزیب خان، کوآرڈینیٹر معیشت بلال اظہر کیانی، وفاقی سیکرٹریز اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے روس سے جی ٹو جی کی بنیاد پر گندم کی فراہمی کی سمری پیش کی جس میں بتایا گیا کہ 28 مئی 2022 کو 3 ایم ایم ٹی گندم کی درآمد کیلیے وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کی۔

    ٹی سی پی نے جی ٹو جی کی بنیاد پر روس سے گندم کی درآمد کا عمل شروع کیا اس تناظر میں روسی ایس او ای اور ٹی سی پی کے درمیان 8 جون2022 کو ایم او یو پر دستخط ہوئے، ابتدائی طور پر روسی حکومت نے گندم کی قیمت 410 ڈالر فی میٹرک ٹن پیش کی، درآمدی گندم کی قیمت کے معاملے پر روسی سفارتخانے کیساتھ بات چیت کیلیے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔

    دریں اثنا، روسی وفد نے وزیر تجارت سے ملاقات کی اور گندم کی قیمت میں 405 ڈالر فی میٹرک ٹن تک کمی کی پیشکش کی بعد میں قیمت مزید کم کر کے 400 ڈالر فی میٹرک ٹن کر دی گئی۔

  • فوجی شہدا کی نماز جنازہ میں عدم شرکت کو متنازع بنایا جا رہا. صدر مملکت عارف علوی

    فوجی شہدا کی نماز جنازہ میں عدم شرکت کو متنازع بنایا جا رہا. صدر مملکت عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میری شہیدوں کے جنازے میں عدم شرکت کو غیر ضروری طور پر متنازع بنایا جا رہا ہے۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ اس تمام غیرضروری مشق سے مجھے نفرت انگیز ٹویٹس کرنے والوں کی غیر واضح الفاظ میں مذمت کرنے کا موقع ملتا ہے جو نہ تو ہماری ثقافت اور نہ ہی ہمارے مذہب سے واقف ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں نے سیکڑوں شہدا کے خاندانوں سے رابطے کیے ہیں، جنازوں میں شرکت اور تعزیت کے لیے ان سے ملاقات کی ہے۔ آپ کی نمائندگی کرتے ہوئے میں یہ کام اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ تمام خاندانوں کو اپنے شہدا پر ہمیشہ فخر ہوتا ہے، لیکن ہم سب اس دنیا میں غمگین اور ذاتی نقصان کو تسلیم کرتے ہیں۔

    صدر کا مزید لکھنا تھا کہ خصوصی طور پر ان شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کرنا نہایت مشکل کام ہے جہاں ان کے لواحقین میں چھوٹے بچے ہوں۔

    ڈاکٹر عارف علوی کے مطابق مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہی محفوظ ہے اوریہی بات میرا پاکستان پر فخر مزید بڑھاتی ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ اور پائندہ رہے گا۔

    واضح رہے کہ یکم اگست کو بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر سمیت 6 افراد سوار تھے، بعد ازاں 2 اگست کو لاپتا ہوجانے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا تھا۔

    افواج پاکستان کے شعبہ ذرائع ابلاغ نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    بعد ازاں ایسی افواہیں بھی سوشل میڈیا میں گردش کرتی رہیں جس میں یہ کہا گیا کہ صدر عارف علوی بطور سربراہ مملکت شہید فوجی جوانوں کے جنازوں میں شرکت کے خواہاں تھے مگر مبینہ طور پر پی ٹی آئی ٹرولرز کی جانب سے شہدا سے متعلق منفی پروپیگنڈے کے باعث شدید غم و غصہ پائے جانے کے پیش نظر انہیں شہدا کے جنازوں میں شرکت نہ کرنے کی تجویز دی گئی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے گزشتہ روز صدر عارف علوی کی شہدا کے جنازوں میں عدم شرکت پر جاری افواہوں سے متعلق بھی سوال کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس معاملے پر کسی تبصرے سے گریز کیا تھا۔