Baaghi TV

Author: +9251

  • 9 اور10محرم کوپنجاب بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ

    9 اور10محرم کوپنجاب بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ

    لاہور:حسب سابق اس سال بھی محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کی صورت حال کو برقراررکھنےکےلیے اہم فیصلےکیئے گئے ، اس سلسلے میں‌ پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل کرنے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وز راء، مشیران، معاونین خصوصی اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی، پنجاب کابینہ نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی، جس کے تحت پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، موبائل فون سروس حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر بند رہے گی۔

    ین سی او سی نے محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردی

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی اپنے متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئےکئےجانےوالےا قدامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی،چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ یوم عاشور پر قیام امن کے لئے ضلع کی سطح پر باقاعدگی سے میٹنگز کی جائیں، تمام جلوسوں او رمجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرامن فضا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ضلعی و ڈویژنل امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں، ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

    محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، عاشورہ 9 اگست کو ہوگا

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں اورسکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ کی جائے۔

    دوسری جانب پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اور موبائل سروس کی بندش کے لئےشہروں کی حتمی فہرست مرتب کرلی گئی۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 35 مقامات پر صبح نو تا رات 12 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی، یوم عاشور پر ڈی جی خان میں 5 مقامات پر صبح 6 تا رات 10 بجے تک سروس بند رہے گی۔

    محرم الحرام کے جلوس،سیکورٹی سخت،تمام انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

    مظفر گڑھ میں 10 مقامات پر 8 اور دسویں محرم کو شام ساڑھے 7 بجے تک سروس معطل رہے گی، لیہ میں 10محرم کو صبح 5 سے رات 11 تک، بہاولنگر میں 10 محرم، رحیم یار خان میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی

    فیصل اباد میں10 محرم کو صبح چھ تا رات 12 بجے تک، گجرانوالہ میں دو دن صبح 8 تا رات دس بجے تک، گجرات میں نویں اور دسویں محرم صبح 8 تا رات 8 بجے تک، سیالکوٹ میں یوم عاشور پر رات 8 بجے تک، اور جہلم میں دسویں محرم کو موبائل فون سروس معطل رکھی جائے گی۔

  • پاکستان کرکٹ اسٹارشعیب اختر کے گھٹنوں کے آپریشن،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    پاکستان کرکٹ اسٹارشعیب اختر کے گھٹنوں کے آپریشن،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہچان سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے گھٹنے کے آپریشن کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ احباب سے دعائے صحت کی درخواست کرتےہیں

    شعیب اختر کے ساتھ 2011 کے سیمی فائنل میں کیا ہوا ؟

    اس سلسلے میں سابق فاسٹ باولرشعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے گھٹنوں کے اب تک 5 آپریشنز ہوچکے ہیں اور امید ہے کہ یہ چھٹا آپریشن آخری ہوگا اور انھیں درد سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی۔

    شعیب اختر نے پاکستان کے لیے کھیلنے کو باعث فخر قرار دیا اور کہا کہ وہ اس آپریشن کے لیے کافی عرصے سے انتظار کررہے تھے تا کہ ٹھیک ہوکر دوبارہ ہلکی پھلکی کرکٹ شروع کرسکیں۔

     

    اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ اس سرجری میں دونوں گھٹنوں کی جزوی تبدیلی ہوگی اور یہ 8 گھنٹے طویل سرجری ہوگی۔ سرجری کے بعد تقریبا 3 ہفتے کا آرام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ شعیب اختر نے پاکستان نے لئے 1997 سے 2011 تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی۔

    بہت جلد چھری کے نیچے آنے والا ہوں۔ شعیب اختر

    یاد رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نےچند دن پہلے اپنی زندگی پر ‘راولپنڈی ایکسپریس’ نامی فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی۔

    شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 46 ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 178 وکٹیں حاصل کیں۔

    شعیب اختر نے 163 ون ڈے میچز میں 247 جب کہ 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے مارچ 2011 میں ریٹائرمنٹ لی تھی، کیریئر کو الوداع کہنے سے قبل وہ کافی عرصے تک فٹنیس کے مسائل سے دوچار رہے تھے۔

    شعیب اختر نے اپنی زندگی پر ‘راولپنڈی ایکسپریس’ فلم بننے کی تصدیق کردی

    انہیں دنیا کے فاسٹ ترین باؤلر کا اعزاز بھی حاصل ہے، کہا جاتا ہے کہ ان کی باؤلنگ کی رفتار 100 میل فی گھنٹہ کے برابر ہوتی تھی، اپنے کیریئر میں وہ کئی تنازعات، اسکینڈلز اور مسائل سے دوچار رہے جب کہ کیریئر ختم ہونے کے بعد بھی وہ اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔

  • کے پی اساتزہ کے بعد راولپنڈی اساتزہ کا بھی بنی گالہ میں احتجاج

    کے پی اساتزہ کے بعد راولپنڈی اساتزہ کا بھی بنی گالہ میں احتجاج

    نائب صدر پی ٹی یو ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اختر کی قیادت میں پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور سرکاری اساتذہ کاکہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    جس میں سی او اعظم کاشف کی تبدیلی اور گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے احتجاج میں پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی جبکہ سی او اعظم کاشف نا منظور نا منظور کے نعرے بھی لگائے گئے.

    ایپکا اور ٹیچر یونین کے رھمناوں نے آج مورخہ 6 اگست کو بنی گالا جانے کے لیے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔


    انہوں نے کہا بروز ہفتہ بنی گالہ میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے جبکہ ہمارے اساتذہ کی رہائی اور سی او راولپنڈی کی تبدیلی تک سکولوں میں تالہ بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔ 

    پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے پنجاب بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی سی او کی تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان۔

    جبکہ کہوٹہ اے سی آفس کے باہر میل فی میل اساتذہ اور پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر نائب صدر پی ٹی یو ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اختر، راجہ اشراق، فصیل قدرت اللہ، راجہ مسعود،عاطف ستی، ہمایوں کیانی، سدرہ جبین، اشتیاق احمد، ناصر شہزاد نے کہا کہ راولپنڈی میں کرپٹ سی او کی تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولیس گردی کی گئی اور ہماری معزز اساتذہ پر تشدد کیا گیا جبکہ گرفتار بھی کیا گیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں.

     انھوں نے کہا کہ بروز ہفتہ بنی گالہ میں احتجاج مظاہرہ کریں گے اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں جو یونین کی کال پر احتجاج کے لیے باہر نکلے۔

    ان کا کہنا تھا: کرپٹ و نا اہل سی او کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے.

     انھوں نے کہا کہ سی او کی تبدیلی، اساتذہ کی رہائی تک سکولوں میں تالہ بند اور قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں اور پولیس کی جانب سے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    جبکہ اس موقع پر مرد و خواتین اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کرپٹ نا اہل سی او اعظم کاشف نا منظور نا منظور کے نعرے بھی لگائے 

    علاوہ ازیں پولیس گردی نہیں چلے گی کے نعرے لگائے گئے.

     یاد رہے کہ کہوٹہ کے 96 فیصد گرلز و بوائز گورنمنٹ سکول بند دفاتر میں تالے اور مٹور چوک سے اے سی آفس تک ریلی اور دھرنا دیا گیا تھا ریلی کے شرکاء نے اعظم کاشف نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے.

     اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے.

    اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں 9 اور 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 بھی نافذ رہے گی ، اس دوران شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں تاہم خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ الرٹ ہے، منعقدہ مجالس کی سیکیورٹی کے لئے جامع پلان مرتب کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، مجالس انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پلان کے مطابق اسلام آباد میں 965مجالس منعقد ہوں گی۔


    ڈی سی نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی ٹریفک، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس تمام مجالس کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    ڈی سی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، مجالس انتظامیہ کو ہدایات ہیں کہ تمام مجلسیں متعین کردہ اوقات پر اختتام پذیر ہوں، اشتعال انگیزی پھیلانے اورقانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ادھر حکومت نے محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    وزارت داخلہ کے مطابق فیصلہ چاروں صوبوں کی درخواست پر کیا گیا، وزارت داخلہ نے فوج کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکشین جاری کر دیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق پاک فوج سول آرمڈ فورسز کے ہمراہ مل کر کام کرے گی، پنجاب ،سندھ، کے پی کے، بلوچستان، جی بی ، آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی۔

    بتایا گیا ہے کہ فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا گیا۔اسلام آباد میں بھی فوج تعینات رہے گی، محکمہ داخلہ پنجاب نے نویں اور دسویں محرم الحرام پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے تھے.

     پنجاب حکومت نے مذکورہ دونوں ایام میں ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے چار ہیلی کاپٹر کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

  • چینی فوج نے پینٹاگان کی ٹیلی فونز کالز سُننے سے انکارکردیا

    چینی فوج نے پینٹاگان کی ٹیلی فونز کالز سُننے سے انکارکردیا

    بیجنگ:چینی فوج نے پینٹاگان کی ٹیلی فونز کالز سُننے سے انکارکردیا،اطلاعات کے مطابق جیسا کہ چین نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے اس ہفتے جزیرے کے اشتعال انگیز دورے کے جواب میں تائیوان کے گرد فوجی مشقیں جاری رکھی ہوئی ہیں، اعلیٰ چینی فوجی حکام کوامریکی افواج کے ادارے پینٹاگان کے سربراہ کی طرف سے فون کالز کی گئیں جوچینی حکام نے سُننے سے انکارکردیا

    بتایا جارہا ہے کہ حالیہ دنوں میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس کے چیئر جنرل مارک ملی کی کئی کالوں کو مسترد کر دیا،

     

     

    ملی کا چین کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل لی زوچینگ کے ساتھ آخری تصدیق شدہ رابطہ 7 جولائی کو ہوا تھا، جب کہ آسٹن نے جون میں چینی وزیر دفاع جنرل وی فینگے سے ذاتی طور پر ملاقات کی تھی۔

     

     

    جمعہ کو بیجنگ نے واشنگٹن کے ساتھ کئی فوجی اور سویلین شعبوں میں سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے  چین کی طرف سے پہلے ہی ایک فہرست امریکی حکام کو تھما دی گئی ہے جس کےبارے میں کہا گیا ہے کہ   چینی اور امریکی حکام کے درمیان اب رابطے نہیں ہوں گے، جس میں تھیٹر کمانڈرز کی سطح پر فوجی روابط اور دفاعی پالیسی کوآرڈینیشن کے وسیع تر مذاکرات شامل ہیں۔

    چین نے بحری سلامتی، غیر قانونی تارکین وطن کی وطن واپسی پر تعاون، مجرمانہ معاملات پر قانونی معاونت، بین الاقوامی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ کوششوں کے حوالے سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب چین کےساتھ رابطے کی کوئی ضرورت نہیں

     

     

    اعلیٰ سطحی فوجی مواصلات میں مبینہ وقفے پر کوئی تبصرہ نہ کرتے ہوئے، وائٹ ہاؤس نے کہا کہ چین کے حالیہ اقدامات سے "غلط اندازہ لگانے اور غلط فہمی کا خطرہ” بڑھتا ہے، یہاں تک کہ قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اصرار کیا کہ "یہ سینئروں کے مواقع کو مکمل طور پر ختم نہیں کرنا چاہیے ،امریکی حکام چین سے بات چیت کرنے کےلیے تیار بیٹھے ہیں اور وہ اس بات کا انتظارکررہے ہیں کہ کب چینی حکام انکی فون کالز سُنتے ہیں

     

  • ملک احمد خان وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

    ملک احمد خان وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

    مسلم لیگ کے رہنماء ملک احمد خان کو وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ملک احمد خان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق ملک احمد خان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

    اس کے علاوہ روبینہ عرفان کو بھی وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں حمزہ حکومت ختم ہونے پر سابق ہوجانے والے صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا.

    عطاء تارڑ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر قرار دیا گیا.

    اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عطاء اللہ تارڑ نے اہم ذمہ داری دینے پر لیگی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں قیادت کا مشکور ہوں، عہدے پر رہتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کروں گا۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی کابینہ میں عطا تارڑ پنجاب کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔

    اسی طرح آج معاون خصوصی بننے والے ملک احمد بھی حمزہ کابینہ میں وزیر قانون و پارلیمانی امور پر فائز تھے اورانہوں نے انتخابی مہم میں حصّہ لینے کیلئے وزارت سے مستعفی ہوگئے۔

    رہنما مسلم لیگ نواز و سابق صوبائی وزیر ملک احمد خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا.

    ذرائع کے مطابق: صوبائی وزیر نے انتخابی مہم میں حصّہ لینے کےلیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون و پارلیمانی امور نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بھجوایا جب وہ پرویز الہی سے قبل وزیر اعلی تھے جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

  • ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے:مفتاح اسمٰعیل

    ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے:مفتاح اسمٰعیل

    وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایل سیز کی کوئی ادائیگی نہیں روکی،نہ کبھی روکیں گے اور صرف3 دن میں امپورٹرز کیلئے ایل سی کھل جاتی ہے۔

    یہ بات آج ہفتے کو وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےکراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کی

    وزیرخزانہ نے بتایا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پُر تعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی لگائی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس دنیا کو کچھ دینے کو نہیں تو کچھ لینا بھی نہیں بنتا،اب چادر دیکھ کرہی پاؤں پھیلانا ہوگی۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں لگژری گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کو ستمبر تک نہیں ہٹائیں گےاوراستعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے30ارب ڈالرز کی برآمدات بھیجی ہیں جب کہ پاکستان کی درآمدات 80ارب ڈالرزہیں۔انھوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نےڈالرکی سٹے بازی میں منی چینجرزکو فوکس کیا،کچھ چھوٹے بینکوں نےڈالرکی سٹےبازی میں منافع کمایا۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ بجلی کی پیداوارمیں بتدریج اضافہ ہوا مگر بزنس کمیونٹی ایکسپورٹ نہیں بڑھا سکی۔وفاقی وزیر خزانہ نے امپورٹرز کو مزید 3 ماہ کی پریشانی کا الٹی میٹم دےدیا اور کہا کہ ایکسپورٹرز کےعلاوہ امپورٹرز کی مدد کرنے سے قاصر ہوں تاہم درآمدی مشینری کے لیےاسٹیٹ بینک جلد سرکلر جاری کرےگا۔انھوں نے ایکسچینج کمپنیوں پرپابندی کا مطالبہ غلط قرار دیا اور کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں کے بغیر پاکستان چلانا بہت مشکل ہوجائےگا۔

    اس سے قبل کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ادریس میمن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کراچی کی بزنس کمیونٹی ہیجان کی کیفیت میں مبتلا ہےاور ڈالر کےسٹے میں اسٹیٹ بینک کی پالیسی مایوس کن رہی۔ادریس میمن کا کہنا تھا کہ ڈالرکی اصل قیمت 192 روپے ہونی چاہئیے تھی مگرسٹے بازوں کونہیں روکا گیا۔

    کراچی چیمبرآف کامرس کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف بی آرکی ویلیوایشن ٹیم رقم لئے بغیرکام نہیں کرتی ہے، کراچی کا تاجر ایف بی آر کی پالیسیوں سے سخت پریشان ہے اور مطالبہ ہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ایف بی آر کی ویلیو ایشن ٹیم کی خراب کارکردگی پرنوٹس لیں۔

    جمعہ کو کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ پاکستانی معیشت کے مسائل امپورٹ کم کرنےسےحل ہوگئے ہیں اور اب 3 ماہ تک امپورٹ نہیں بڑھنے دیں گے اور اس دوران کوئی حکمت عملی نکالیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان نادہندہ ہونے کےقریب تھا اور اس لیے آئی ایم ایف سے قرض لیا کیوں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانےکے سوا کوئی چارہ نہیں تھا اور دوست ملک بھی آئی ایم ایف سے معاہدے کےلیے کہہ رہے تھے، دوست ممالک انتظارمیں ہیں کہ آئی ایم ایف پیکج دےتووہ امداددیں ۔

  • فوزیہ قصوری نے بھی ڈاکٹرعارف علوی کوآڑےہاتھوں لے لیا

    فوزیہ قصوری نے بھی ڈاکٹرعارف علوی کوآڑےہاتھوں لے لیا

    لاہور:فوزیہ قصوری نے بھی ڈاکٹرعارف علوی کوآڑےہاتھوں لے لیا،اطلاعات کے مطابق رضا ربانی کے بعد اب فوزیہ قصوری نے بھی صدر مملکت عارف علوی کوآڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور الزامات کی بارش کردی ہے ،

    فوزیہ قصوری نے رضا ربانی کی طرح پاک فوج کے شہدا کے حوالے سے سوشل میڈیا پرپھیلائی جانے والی منفی مہم کا ذمہ دار پی ٹی آئی ورکرز کوٹھہرا دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سارے کھیل کے پیچھے ڈاکٹرعارف علوی کے بیٹے کا کردار ہے جو اس مہم کا سربراہ ہے

    فوزیہ قصوری نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی جو کہ ایک ڈینٹسٹ ڈاکٹر ہیں وہ ایوان صدر میں قبضہ کرکے بیٹھے ہیں اور ان کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی پاک فوج کے شہدا کے خلاف اس مہم کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو ٹھہراتی ہیں

    یاد رہےکہ اس سے پہلے فوزیہ قصوری چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان سے ٹورنٹو کی تقریب میں جمع 3 لاکھ ڈالر سے متعلق سوال کیا۔ فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ ٹورنٹو میں ہونے والی ایک تقریب میں عمران خان اور میں موجود تھے، اس تقریب میں خان صاحب نے خود کہا تھا کہ 3 لاکھ ڈالرز جمع ہوئے لیکن اس کے بعد سال بھر تک پتا نہیں چلا کہ وہ 3 لاکھ ڈالر کہاں گئے؟ ہم ای میلز پر پوچھتے رہے کہ وہ

    ڈالر پہنچے یا نہیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ فوزیہ قصوری نے فارن فنڈنگ پر پی ٹی آئی کے مؤقف سے متعلق برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اکاؤنٹس عمران خان کے نام پر کھلے ہیں، ان کے نام سے پیسے ڈپازٹ ہورہے ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ عمران خان کو نہیں پتا؟

  • چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے سے  معذرت کر لی

    چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی

    چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی.کامران علی افضل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کو مراسلہ لکھ دیا ،مرسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا کہ کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر چیف سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داریاں سر انجام دینے سے قاصر ہیں،لہذا انہیں موجودہ ذمہ داری سے فوری طور پر سبکدوش کر دیا جائے.

    زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور پرویز الہی کے درمیان تناو چل رہا تھا ، کامران علی افضل نے عدالت کے احکامات کی روشنی میں پنجاب کے وزیر اعلی کے انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی میں پولیس کو تعینات کیا تھا جس کا اس وقت کے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو شدید رنج تھا اور سپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب کو پنجاب اسمبلی میں طلب کیا تھا اور ان سے معافی مانگنے کا کہا تھا ،تاہم چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی پنجاب اسمبلی میں پیش نہیں ہوئے تھے.

    پاغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر وزیراعلی پنجاب کا دوبارہ انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے نتیجہ میں چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب کے وزیراعلی منتخب ہو گئے اور اب پنجاب میں کابینہ بھی تشکیل دی جا چکی ہے .موجودہ صورتحال میں چیف سیکرٹری پنجاب نے پنجاب کی موجودہ حکومت اور پنجاب کے نئے وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ کام کرنے سے معزرت کر لی ہے.

    یاد رہے کہ وزیراعلی کے انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی تھی جس میں اس وقت کے سپیکر چوہدری پرویز الہی کو بازو پر چوٹ لگی جس کا الزام انہوں نے مسلم لیگ ن ، چیف سیکر ٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب پر عائد کیا تھا اور حمزہ شہباز کے وزیراعلی پنجاب بننے کے بعد بھی چوہدری پرویز الہی ،ن لیگ کی حکومت سے مطالبہ کرتے رہے کہ چیف سیکرٰٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی کو پنجاب کے ایوان میں بلوایا جائے اور ان سے معافی منگوائی جائے.مگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی پنجاب کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش ہونے نہیں دیا، ن لیگ کی حکومت کا موقف تھا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی نے عدالت کے حکم پر عملدرآمد کیا ہے انہیں اسمبلی میں ہیش نہیں کیا جائے گا.

    خیال رہے کہ پنجاب کے آئی جی اور گئی انتظامی افسروں کا تبادلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے

  • 9 حلقوں کے جاری الیکشن شیڈول کے خلاف پی ٹی آئی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    9 حلقوں کے جاری الیکشن شیڈول کے خلاف پی ٹی آئی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    الیکشن کمیشن کے 9 حلقوں کے جاری الیکشن شیڈول کے خلاف پی ٹی آئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے.

    تحریک انصاف نے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے، عدالت چار اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ، الیکشن کمیشن کو نوٹس کا معلوم ہے اس کے باوجود شیڈول جاری کردیا گیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا پانچ اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے، پی ٹی آئی کے مرکزی کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول معطل رکھا جائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر بدھ کو سماعت کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا تھا کہ کاغذاتِ نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی جبکہ پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق یہ ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3، این اے 24 چارسدہ 2، این اے 31 پشاور 5، این اے 45 کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2 جبکہ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کورنگی کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں ہوگا۔