Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران اور پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والےپچھتائیں گے۔ شیخ رشید

    عمران اور پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والےپچھتائیں گے۔ شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔

    ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے کہا سیاسی بے امنی اور بدامنی ملک میں مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔


    شیخ رشید نے کہا عمران خان اور اس کی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا، مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، 30 اگست تک اہم وقت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے سنگل آؤٹ اور نااہل کرنے کا حکومتی خواب پورا نہیں ہوگا۔

    اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ عمران خان کو نااہل کرکے دکھائیں، ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا تھا: حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ: الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا: دنیا میں تیل،گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    شیخ رشید کے مطابق: اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے.

  • وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا، عوام بالخصوص مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب کی تباہی کا شکار اہل وطن کی دل کھول کر مدد کریں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت قیامت صغری برپا کی ہے، بلوچستان میں غیر معمولی تباہی ہوئی ہے، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بے تحاشہ نقصانات ہوئے ہیں، حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لئے فوری جاری کر دئیے ہیں۔

    عوام بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ مشکلات میں گھرے ان پاکستانیوں کو دوبارہ آباد کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں، سیلاب متاثرہ بھائیوں بہنوں اور بچوں کی مدد انصار مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے، جس طرح اہل پاکستان نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے ملک کے سب سے بڑے سیلاب کے وقت متاثرین کی دل کھول کر مدد کرکے پوری دنیا میں ایک مثال قائم کی تھی، آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے، سیلاب زدگان کے لئے رقوم پرائم منسٹرئ ریلیف فنڈ 2022 کے اکاؤنٹ نمبر ‘جی-12164’ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

    وفاق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، صوبائی حکومتوں سے بھی گزارش کی ہے کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں تاکہ امدادی کاموں کو مزید تیز کیا جاسکے۔

  • کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد،673 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد،673 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 673 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 673 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 20 ہزار 735 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد رہی۔

    عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 169 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔

    کووِڈ 19 وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

    یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

    کورونا وائرس کی علامات کون سی ہیں؟

     کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی  اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

    اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔

  • صدر عارف علوی بھی عمران خان کے نقش قدم پرچلنے لگے

    صدر عارف علوی بھی عمران خان کے نقش قدم پرچلنے لگے

    لاہور:صدرمملکت پاکستان عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں اور اب توان کواپنےعہدے کا بھی پاس نہیں ، ان خیالات کا اظہار کرتےہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ صدرملک کا سپریم کمانڈر ہوتا ہے لیکن وہ اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ نہیں یا پھرذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کررہے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ قوم سخت صدمے میں ڈوبی ہوئی ہے ، پاک فوج کے ایک کورکمانڈراپنے ساتھیوں سمیت دوران ڈیوٹی شہید ہوگئے مگرعارف علوی کے پاس وقت نہیں کہ وہ ان شہدا کے نمازجنازہ میں شرکت کرسکیں

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عجیب سی کیفیت ہے کہ جو کام عمران خان نے کیا وہ عارف علوی کررہےہیں اور شہدا کے گھر ابھی تک نہیں گئے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہےکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاک فوج کے ان شہدا کے متعلق بہت غلط پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے اور ممکن ہے کہ عارف علوی اس کی وجہ سے شہدا کے گھرجانے سے گریز کررہے ہوں،

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو مہم چلائی جارہی ہے ایف آئی اے کو چاہیے کہ وہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرے ، اور اس میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ انہیں بہر کیف دکھ ہوا ہے کہ سپریم کمانڈراگراپنے فوجیوں کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں ان کی حوصلہ افزائی نہ کرے تو یہ تو ایک بہت ہی بری چیز ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی ایک پارٹی ممبربن چکے ہیں اوروہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصرہیں ، مبشرلقمان نے کہا کہ ہمیں ایسے رویوں سے اجتناب کرنا چاہیے کہ جن سے ہمارے شہدا کو دکھ پہنچے

  • آرمی چیف  کی میجر جنرل امجد حنیف (شہید) اور میجر محمد طلحہ منان (شہید) کے اہل خانہ سے ملاقات

    آرمی چیف کی میجر جنرل امجد حنیف (شہید) اور میجر محمد طلحہ منان (شہید) کے اہل خانہ سے ملاقات

    راولپینڈی :آرمی چیف کی میجر جنرل امجد حنیف (شہید) اور میجر محمد طلحہ منان (شہید) کے اہل خانہ سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں میجر جنرل امجد حنیف (شہید) اور میجر محمد طلحہ منان (شہید) کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

    شہدائے پاک فوج کے خاندانوں سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہدا ہماری قوم کا فخر ہیں، ہم اپنے شہدا کے اہل خانہ کا ان کی عظیم قربانی پر کبھی بھی شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔ آرمی چیف نے اس موقع پر شہدا کے خاندانوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ جڑے رہنا ہمارا فرض ہے اور ہم ان کی بھلائی کے ہمیشہ کے لیے ذمہ دار ہیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر پیر یکم اگست کو خراب موسم کے باعث ضلع لسبیلہ میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افراد شہید ہو گئے تھے۔

    شہداء میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی اور انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئر محمد خالد ، پائلٹ میجر سعید احمد، پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔

  • تاحیات نااہلی ختم کریں گے، پارلیمنٹ میں قانون لا رہےہیں: اسحاق ڈار

    تاحیات نااہلی ختم کریں گے، پارلیمنٹ میں قانون لا رہےہیں: اسحاق ڈار

    لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی ختم کریں گے جس کے لیے پارلیمنٹ میں قانون لا رہے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ 62 F ون پر آئین خاموش ہے، قانون سازی کے ذریعے تاحیات نااہلی ختم کریں گے، جس کے لیے پارلیمنٹ میں قانون لا رہے ہیں، نواز شریف کو غلط نااہل کیا گیا، اس قانون کو بدلنے کی ضرورت ہے، قانون سازی کیلئے کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہ کہ تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوچکی پارٹی پر پابندی لگنی چاہئے، توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف کیس مضبوط ہے وہ نااہل ہونے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کی تلوار لٹکنا شروع ہوگئی ہے۔ تاحیات نااہلی کے 3 افراد شکار ہوئے ہیں، چوتھے عمران خان ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئر مین کی مس ڈکلیئریشن انہیں نااہل کرتی ہے، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا فیصلہ مناسب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو فنڈز اکٹھے کیے، اس میں ایک بڑی رقم غیر قانونی ہے، قانون کے مطابق آپ غیر ملکی کمپنی اور شخص سے پیسے نہیں لے سکتے۔ پی ٹی آئی غیرممنوعہ فنڈنگ الیکشن کمیشن ضبط کرے گا، ای سی پی کے فیصلے کی بنیاد پر حکومت جائزہ لے گی کہ پارٹی پر پابندی ہونا چاہیے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کی تلوار لٹکنا شروع ہوگئی ہے، عمران خان نے چیریٹی کے نام پر رقم لی اور سیاسی مقصد کے لیے استعمال کی۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارٹی ممبرشپ سے مستعفی ہوجائیں تو ان پر قدغن نہیں لگے گی، پابندی تحریک انصاف پر لگے گی اور عمران خان پر نااہلی کا کیس چلے گا۔ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا ریفرنس بھی پی ڈی ایم نے جمع کرایا ہے، تاحیات نااہلی آئین میں نہیں ہے، اس پر ہماری جماعتیں غور کر رہی ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 مشیر اور 4 معاونین کا تقرر کردیا:کابینہ کے آج حلف اٹھانے کا امکان

    وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 مشیر اور 4 معاونین کا تقرر کردیا:کابینہ کے آج حلف اٹھانے کا امکان

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی کابینہ میں توسیع کردی، 3 مشیر اور 4 معاونین خصوصی کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 3 سیاسی مشیروں کا تقرر کردیا، عمر سرفراز چیمہ وزیراعلی پنجاب کے ایڈوائزر ہوں گے، محمد ایاز خان نیازی اور نوابزادہ وسیم خان بادوزئی بھی سیاسی مشیر ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے 4 معاون خصوصی بھی مقرر کرلئے، جن میں لیہ سے ایم پی اے سید لیاقت علی گیلانی، چنیوٹ سے تیمور علی لالی، بہاولپور سے محمد افضل اور خرم منور منج شامل ہیں۔چیف سیکریٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیران اور معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پنجاب کابینہ کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی، گورنر پنجاب نے حلف کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی 21 رکنی کابینہ ہفتہ کی دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی۔

    ترجمان گورنر پنجاب کے مطابق گورنر بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے، اپنی آئینی اور جمہوری ذمہ داری پوری کرنی ہے۔گورنر پنجاب کی رضا مندی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی 21 رکنی کابینہ ہفتہ (6 اگست) دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی۔

    حلف اٹھانے والے صوبائی وزراء میں میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، سردار محسن لغاری، محمد بشارت راجہ، میاں محمود الرشید، راجہ یاسر ہمایوں، عنصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین، ڈاکٹر مراد راس اور ڈاکٹر یاسمین راشد شامل ہیں۔

    وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے جاری ناموں کے مطابق خرم شہزاد ورک، ہاشم ڈوگر، آصف نکئی، علی افضل ساہی، نوابزادہ منصور علی خان، حسین جہانیاں گردیزی، غضفر عباس چھینہ، لطیف نذر، سردار حسنین بہادر دریشک اور تیمور ملک بھی کل اپنے وزارت کا حلف اٹھائی گے۔

  • کامن ویلتھ گیمز، ریسلر انعام بٹ نے چاندی، عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز، ریسلر انعام بٹ نے چاندی، عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں انعام بٹ نے چاندی اور عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کے دیپک پونیا نے پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو 85 کلوگرام فری سٹائل کیٹگری میں صفر کے مقابلے میں 3 پوائنٹس سے ہراکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

    گوجرانوالہ کے پہلوان انعام بٹ نے 86 کلو گرام فری سٹائل کیٹگری میں آسٹریلیا کے جیڈن لارنس کو شکست دیکر فائنل فور میں جگہ بنائی، سیمی فائنل میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے ایڈورڈ لیسنگ کو شکست دیکر فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کی تھی۔

    قبل ازیں انعام بٹ نے سکاٹ لینڈ کے پہلوان کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، انعام پہلوان نے گیارہ پوائنٹ سے کشتی جیتی۔

    دوسری طرف کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کو ایک اور میڈل مل گیا، 65 کلو گرام کیٹیگری میں ریسلر عنایت اللہ نے برانز میڈل جیت لیا۔برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستانی ریسلر عنایت اللہ 65 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں شکست کھا گئے تھے تاہم انہوں نے تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر برانز میڈل حاصل کرلیا۔

    عنایت اللہ نے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے ریسلر کو 0-10 کے بڑے مارجن سے باآسانی شکست دی۔اس سے قبل نوح بٹ ویٹ لفٹنگ میں سونے کا جبکہ جوڈو میں شاہ حسین شاہ کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

  • سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض کا آرمی چیف کوفون،سانحہ لسبیلہ پراظہارتعزیت کیا

    سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض کا آرمی چیف کوفون،سانحہ لسبیلہ پراظہارتعزیت کیا

    راولپنڈی:سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض کا آرمی چیف کوفون،سانحہ لسبیلہ پراظہارتعزیت کیا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آج ٹیلی فون کیا ہے

    اطلاعات کے مطابق سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے قوم کے احیاسے تعبیر کیا

    سعودی جنرل فیاض نے آرمی چیف سے بات کرتے ہوئے پاک فوج کے شہدا کی بخشش کےلی دعا کی

    یاد رہے کہ یک اگست کو پاکستان کےفوجی ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار ہوگیاتھا اور اس حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افراد شہید ہوگئے تھے

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب کے حوالے سے امدادی کارروائیوں میں شریک اس ہیلی کاپٹر کا ملبہ وندر کے علاقے میں موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ادارے کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

    اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی اور انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئر محمد خالد کے علاوہ عملے کے تین ارکان بشمول پائلٹ میجر سعید احمد، پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔

  • سیلاب کی تباہ کاریاں: این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت

    سیلاب کی تباہ کاریاں: این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد:ملک میں بارشوں اورسیلابوں کی وجہ جو صورت حال اس وقت درپیش ہے اس سے نمٹنے کےلیے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز) کے درمیان ریسکیو اور ریلیف کے کام کو مؤثر انداز سے سرانجام دینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کردی۔

    وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء، مشیران، پارلیمنٹ کے ارکان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، سینئر حکومتی ارکان، چیئرمین این ڈی ایم اے اور ڈی جی محکمہ موسمیات نے شرکت کی۔

    وزیرِاعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ وزیراعظم نے وزراتِ خزانہ کو فوری طور پر 5 ارب روپے این ڈی ایم اے کو جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی ایک قومی فریضہ ہے، ہمیں اپنے جماعتی مفادات سے بالا تر ہو کر عوام کی مدد کرنی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہم سیاست بعد میں کریں گے، ابھی اُن لوگوں کی مشکلات کا مداوا کرنے کا وقت ہے جو سخت مشکل میں ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دوروں کے دوران میں نے اتحاد اور قومی یگانگت کی بات کی تاکہ ہم سب مل کر اس بہت بڑے چیلنج سے نمٹ سکیں۔

    وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے درمیان ریسکیو اور ریلیف کے کام کو مؤثر انداز سے سرانجام دینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔

    کمیٹی وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع، وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی، وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور سیکریٹری وزارتِ مواصلات پر مشتمل ہوگی۔

    ڈیرہ غازی خان ۔ وزیراعظم کا دورہ، سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے امداد دینے کا…

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی فوری اپنا اجلاس منعقد کرے، وفاقی اور صوبائی اداروں میں روابط کو بہتر کرنے کیلئے اپنی تجاویز پیش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر، وسط مدتی سے طویل مدتی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومتیں مستند معلومات پر مبنی رپورٹس وفاقی حکومت کو ارسال کریں تاکہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جلد از جلد تخمینہ لگایا جاسکے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو موسمیاتی تبدیلی کی ترجیحات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں سیلاب اور بارشوں کے نقصانات سے بچا جاسکے۔

    راہِ حق کےشہیدو،وفا کی تصویرو!:عمران خان شہیدلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کےگھرپہنچ

    وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹیوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں کے بعد اجلاس کو بریفنگ دی اور ساتھ ہی ریسکیو اور ریلیف کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

    روس نےیاری کاحق ادا کردیا:ہندوستان پرنوازشات ہی نوازشات