Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کے خلاف تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے، اراکین سینیٹ

    عمران خان کے خلاف تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے، اراکین سینیٹ

    حکومت سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہضم نہیں ہو رہا، عمران خان کے خلاف تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔

    وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی نے قوم کی امیدوں کا خون کیا ہے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا لگایا ہوا ہے، جب فیصلہ ان کے حق میں آتا ہے تو خوش ہوتے ہیں جب فیصلہ خلاف آتا ہے تو تنقید کرتے ہیں، سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔

    سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہضم نہیں ہو رہا، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبر ان کے دور میں لگائے گئے، ایک اور ممبر بھی ان کا نامزد کردہ ہے، انہیں احتجاج کرنے کی بجائے عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔

     

    عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

     

    سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ کون چور تھا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن بڑھی، یہ پہلے مٹھائی تقسیم کرتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ فیصلہ ان کے خلاف آیا ہے۔

    سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان شہریوں کے خلاف تشدد کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، رومیتا شیٹھی کے پاکستانی ہونے کا ثبوت ان کے پاس ہے،یہودیوں اور بھارتیوں کے پیسوں سے ریاست مدینہ بنے گی، یہ کہا جاتا ہے کہ عمران خان کو ووٹ نہیں دو گے تو قبر میں جواب دینا پڑے گا، 2018ء میں آر ٹی ایس بیٹھا، دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی کے کھرے کس ملک سے ملتے ہیں، جماعت کے فنڈز ایسے نکلتے تو ان کو لٹا دیا جاتا، عمران خان کے خلاف تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔

    مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہودی کمپنیاں عمران خان کی فنڈنگ اور لابنگ کرتی ہیں، یہ حکومت کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، پی ٹی آئی سے متعلق تحقیقات کے لئے اعلیٰ کمیشن بنایا جائے، ملک میں انتشار پیدا کیا گیا، ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا۔

  • سیالکوٹ میں بین المذاہب کانفرنس حسین سب کا حسین رب کا کانفرنس

    سیالکوٹ میں بین المذاہب کانفرنس حسین سب کا حسین رب کا کانفرنس

    سیالکوٹ :بین المذاہب کانفرنس حسین سب کا حسین رب کا کانفرنس ،اطلاعات کےمطابق میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے بین المذاہب کانفرنس حسین سب کا حسین رب کا کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں تمام مسالک کے عمائے کرام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

     

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام ذاکرین اور ڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ گھرانہ نبوت کے شہزادوں نے دین اسلام کے پرچم کی سربلندی کی خاطر اپنا سب کچھ راہ حق میں قربان کردیا اہل بیت کی تعلیمات ہر عمل پیرا ہو کر ہی انسان آج کے ہرفتن دور میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے ،

    علمائے کرام و ذاکرین نے ماہ مقدس میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے محبت امن اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کی کوششوں پر زور دیا کانفرنس کے اختتام پر ہیلی کاپٹر حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے آفیسران کے لئے خصوصی دعا کی گئی

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت صوبائی محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ممتاز ومعتبر علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قیام اور اس کے استحکام میں علمائے کرام اور دینی شخصیات کا کردار ہماری تاریخ کا ایک روشن بات ہے۔ وطن عزیز کے معروضی حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ علماء کرام اور مذہبی و دینی شخصیات قومی یکجہتی، ملکی استحکام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مجموعی امن وامان کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنا اساسی اور کلیدی کردار ادا کرتے رہیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ علماء کرام حکومت پنجاب کی وساطت سے پوری قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ محراب ومنبر دفاع وطن اور قومی وملی سلامتی کے تقاضوں سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ہم ضرورت پڑنے پر پوری قوم کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحدہ متفق کھڑے ہوں گے۔ علماء اس امر پر بھی متفق ہیں کہ کسی مسلمان کی دل آزاری نہ کی جائے، جس کے لئے ہم سب ’’اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور دوسروں کے مسلک کو چھیڑو نہ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہیں گے۔ ہم ملک میں مذہب کے نام پر دہشت گردی اور قتل و غارت گری کو خلاف اسلام سمجھتے اور اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں آرمی ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان، جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں نکاح نامے میں ختم نبوت کے حلف نامے کو لازمی قرار دینے پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کے احسن اقدام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں علماء کرام نے کہا کہ آپ کا یہ تاریخ ساز اقدام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپ مجاہد وزیراعلیٰ ہیں۔

    چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علماء کرام اور مشائخ عظام نے ہمیشہ ہر موقع پر قوم کی رہنمائی کی ہے۔ پاکستان میں بھائی چارے، یکجہتی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں علماء کرام کا کردار لائق تحسین ہے۔ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اور قیام امن کیلئے ڈسٹرکٹ لیول پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کمیٹیوں میں انتظامی و پولیس افسران اور علماء کرام کو شامل کیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت اور فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچرشائع اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔کمیٹی میں سول، پولیس کے حکام او رعلماء کرام شامل ہوں گے۔ قاری حنیف جالندھری نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے دین اسلام کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور نکاح نامے میں ختم نبوت کے حلف نامے کو شامل کرنا ان کا مثالی کام ہے جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزادنے کہاکہ مشائخ اور علماء کا کردار دلوں کو توڑنا نہیں جوڑنا ہے۔ مولانا فضل رحیم نے اجلاس کے اختتام پرملک کی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے دعا کرائی۔

  • مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں، شاہدہ اختر

    مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں، شاہدہ اختر

    پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات شاہدہ اختر نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں، موٹر وے پولیس کے شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہم سب کی اوّلین ترجیح ہے، وزارت مواصلات کی سرپرستی اور مدد ہمیشہ موٹروے پولیس کی بہتری اور افسران کی ویلفیئر کیلئے میسر رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر موٹروے پولیس لائنز ہیڈ کواٹر میں منعقدہ خصوصی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز الٰہی کا شہداء کی فیملیزکیلئے پنشن میں چار گنا اضافے کا اعلان

    تقریب سے قبل پارلیمانی سیکرٹری شاہدہ اختر اور آئی جی خالد محمود نے یاد گار شہداء پرپھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری شاہدہ اختر نے کہا کہ یو م شہداء پولیس کے حوالے سے تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ہم شہداء کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ایثار، قربانی اور بہادری کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔

     

    یوم شہداء پولیس،ملک بھر میں تقریبات،شہداء کو خراج عقیدت پیش

     

    موٹر وے پولیس کے شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہم سب کی اوّلین ترجیح ہے، نا مساعد حالات کے باوجود موٹروے پولیس اپنے فرائض بہترین طریقے سے سر انجام دے رہی ہے بالخصوص خواتین افسران کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی خالد محمود نے نو مور ہیش ٹیگ کے نام سے جو مہم شروع کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ افسران کے پرخلوص رویہ اور بہترین اخلاق کی وجہ سے موٹر وے پولیس ایک مثالی ادارہ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

    وزارت مواصلات کی سرپرستی اور مدد ہمیشہ موٹروے پولیس کی بہتری اور افسران کی ویلفیئر کیلئے میسر رہے گی۔ شہداء پیکج اور تنخواہوں میں اضافے کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کوشش کروں گی کہ جلد منظور ہو جائیں- تقریب میں آئی جی خالد محمود، سینئر افسران و ملازمان اور شہداء کے ورثاء، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب میں موٹروے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔۔

    شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل خالد محمود نے کہا کہ موٹر وے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے۔موٹروے پولیس کے 45افسران نے جام شہادت نوش کیا ہے جن میں ایک خاتون پولیس آفیسر بھی شامل ہیں۔ شہداء کے خاندانوں کے لئے مراعات ان کی قربانیوں کا کسی صورت نعم البدل نہیں ہو سکتا۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وزارت مواصلات موٹروے پولیس شہداء پیکج اور افسران و ملازمان کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے فعال کر دار ادا کر ے گی۔موٹروے پولیس نے کم وسائل کے باوجود عوام کی خدمت اور قانون کے بلاامیتاز نفاذ کو بہتر بنانے کیلئے نئے اقدامات کئے ہیں۔

    اس موقع پر آئی جی خالد محمود نے وازرت مواصلات خصوصی طور پر وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود اور پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات شاہدہ اختر کے تعاون کو سراہا۔ تقریب کے آخر میں پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات شاہدہ اختر نے شہداء کے اہلخانہ اور بہترین کار کر دگی کے حامل افسران میں اعزازی شیلڈ اور اسناد تقسیم کی

  • پاکستان ،یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کامتمنی ہے،ایازصادق

    پاکستان ،یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کامتمنی ہے،ایازصادق

    وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق نے کہاہے کہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اورتعاون ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کامتمنی ہے ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیرڈاکٹررینا کیونکا سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور توسیعی منصوبہ کی تفصیلات جاری

    وفاقی وزیرنے پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات پراطمینان کااظہارکیا اورکہاکہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اورتعاون ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزیدفروغ دینے کامتمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کاآغاز1976 میں ہوا، ہم یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کومزید فروغ دیناچاہتے ہیں۔

    وزیر خارجہ بلاول کی جاپانی اور سنگا پور کے وزراء خارجہ سے ملاقات

    وفاقی وزیرنے یورپی یونین کی سفیرکوملک میں حالیہ بارشوں اورسیلاب کی صورتحال پربریفنگ دی ، انہوں نے قدرتی آفت میں ڈونرزکے درمیان رابطہ کاری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ یورپی یونین کی سفیرنے ان کوششوں کوسراہا ، انہوں نے پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول میں رابطوں کوموثربنانے کی ضرورت پربھی زوردیا، بعدازاں یورپی یونین کی سفیرکے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیاگیا۔

    علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ میں 29ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر جاپانی ہم منصب ہیاشی یوشیما سے ملاقات کی ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان جاپان کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جن میں گزشتہ 70 سالوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا،

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خارجہ ہیاشی یوشیما نے پاک جاپان تعلقات کو رفتار فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر دو طرفہ روابط بڑھانے کا اعادہ کیا، انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مصروف رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

  • پارٹی سے برطرفی،شجاعت حسین کا قانونی ٹیم سے مشاورت کا فیصلہ

    پارٹی سے برطرفی،شجاعت حسین کا قانونی ٹیم سے مشاورت کا فیصلہ

    پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ق سندھ کےصدر، بلوچستان اور کے پی کے عہدیداران نے لاہور اجلاس سے اعلان لاتعلقی کیا، جبکہ کامل علی آغا اور لاہور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    وزارتِ اعلیٰ مل گئی ، مزید کچھ نہیں چاہیے،مونس الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات

    اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ کی غیرقانونی برطرفی کی شدید مذمت کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق پنجاب کےجنرل سیکریٹری کامل علی آغا نے غیرقانونی اقدام اٹھایا، مرکزی مجلس عاملہ نے کامل علی آغا کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    صوبہ پنجاب میں ایک اور آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

     

    اعلامیے کے مطابق پنجاب کی تنظیم کے غیرقانونی اقدام کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی ٹیم سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی تنظیم 10 اگست کو اجلاس بلانے کی مجاز نہیں، غیرقانونی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

     

    وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

  • جاپان میں شدید سیلاب سے تباہی،کئی سڑکیں اور پل تباہ، گاڑیاں بہہ گئیں

    جاپان میں شدید سیلاب سے تباہی،کئی سڑکیں اور پل تباہ، گاڑیاں بہہ گئیں

    ٹوکیو:جاپان کو ایک طرف خطے میں تائیوان اور چین کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے سخت صورتحال کا سامنا ہے تو دوسری طرف جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور سیلاب کے باعث لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

    جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے ہر شے پانی پانی کردی، رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کردی گئی۔

    قاتلانہ حملے میں ہلاک سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات ادا

    لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے دریا ابل پڑے،کئی سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے، گاڑیاں ڈوبنے سے لوگوں کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے، کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا، تین افراد لاپتا ہوگئے۔

    جاپان کا زمین سے چاند و مریخ تک ٹرین چلانے کا منصوبہ

    گھروں اور کاروباری مراکز میں پانی داخل ہوگیا، جاپانی میڈیا کے مطابق 5 لاکھ چالیس ہزار افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے، حکام کے مطابق سیلاب کے باعث 2000 گھروں کی بجلی اور پانی منقطع ہوگیا ہے۔

    بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور لوگ گھروں میں محصور ہیں ، سیلابی ریلہ عمر رسیدہ افراد کی رہائش گاہ میں بھی داخل ہوگیا ۔جاپانی حکام کے مطابق شدید بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے سے شدید تباہی ہوئی ہے ،

    چین کی جانب سے تائیوان پرداغے گئے5 میزائل جاپان کی حدود میں گرگئے

    سیلاب سے متاثر ہونے والے بعض علاقوں امدادی کارکنوں کو پہنچنے کے لیے بھی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ بعض شہروں میں پانی جمع ہونے سے سڑٖکوں زیر آب آگئیں اور عمارتوں کے اطراف میں پانی جمع ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں تاہم امدادی ادارے لاپتہ لوگوں کو تلاش کرنے اور محصور لوگوں کو عمارتوں سے نکالنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔

  • دوسرا نیب ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

    دوسرا نیب ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

    اسلام آباد:موجودہ حکومت نے قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا دوسرا ترمیمی بل باآسانی سینیٹ میں منظور کرلیا ہے اور اس سلسلے میں آج سینیٹ میں بہت زیادہ گرما گرما بھی ہوئی

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سینیٹ میں‌ نیب کا دوسرا ترمیمی بل وزیر مملکت برائے قانون ملک شہادت اعوان نے پیش کیا جبکہ نیب ترمیمی بل کی منظوری گزشتہ روز قومی اسمبلی نے دی تھی۔

    اس موقع پر سینیٹ میں پی ٹی آئی نے بل پیش کرنے پر احتجاج کیا۔ اس حوالے سے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ قانون احتساب کے عمل کو ختم کرنے کے لیے بنایا جا رہا ہے، اس بل میں 50 کروڑ سے بھی کم لوگ کرپشن کے مرتکب ہوئے، انہیں بری کیا جائے۔

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کہ کابینہ میں بیٹھنے والوں کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے، اپوزیشن نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی ربڑ سٹیمپ بن گئی ہے۔

    علاوہ ازیں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ جب انہوں نے یہ بل آرڈر آف دی ڈے میں دیکھا تو صبح ترمیم پیش کر دی، اتنا اہم قانون جلد بازی میں بنانا اور اپوزیشن کی بات نہ سننا درست نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایک کرپٹ مافیا ہے جس نے پاکستان کی دولت بیرون ملک منتقل کی ہے۔

    سینیٹر مشتاق احمد کے اظہار خیال پر حکومتی ارکان نے چور چور کے نعرے لگائے جس کے جواب میں پی ٹی آئی ارکان نے بھی چور چور کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔

    نیب آرڈیننس ترمیمی بل کے حوالے سے وزیر مملکت برائے قانون شہباز اعوان کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی بل آج منظور ہونا ہے، یہ بل عوامی مفاد میں ہے، اسی لیے ترامیم لائے ہیں۔

    اس دوران سینیٹ میں اپوزیشن ارکان نے نیب ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ ڈیسک کا گھیراؤ کیا اور بل کی کاپیاں چیئرمین سینیٹ پر پھینک دیں۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی نے بل کی تلاوت کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کیا اور حکومت نے قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا دوسرا ترمیمی بل باآسانی سینیٹ میں منظور کرلیا۔دوسری جانب سینیٹر مشتاق احمد کی نیب ترمیمی بل میں تین ترامیم کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔

  • تحریک انصاف پہلی پارٹی تھی جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی، عمران خان

    تحریک انصاف پہلی پارٹی تھی جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں 26سال سے سیاست میں ہوں،ہمیشہ کوشش کی آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کریں،انہوں نے خوفزدہ ہو کر اسلام آباد کو بند کر دیا،ہماری حکومت ہر مشکل سے نکلتی جا رہی تھی،ہم نے کورونا وبا کا بہترین طریقے سے مقابلہ کیا، ہماری حکومت کو سازش کے تحت ختم کرایا گیا،حکومت گری تو یہ سب مطمئن تھے کہ تحریک انصاف ختم ہو گئی ہے.

    وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اللہ نے کرم کیا قوم سڑکوں پر نکلنا شروع ہو گئی،میں 25 مئی کو ہونے والا ظلم کبھی نہیں بھولوں گا،ڈی چوک میں عوام پر ظلم کیا گیا، شیلنگ ہوئی ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں،ان کا خیال تھا ایک بار ڈرائیں گے تو بھیڑ بکریوں کی طرح چپ کر کے بیٹھ جائیں گے،پنجاب کا الیکشن بھی یہ دھاندلی کر کے جیتنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہوا،یہ ہمیشہ اداروں کو استعمال کرتے ہیں،جو2 نشستیں یہ جیتے بھی ہیں ان کی اسکروٹنی ہو تو وہ بھی ہار جائیں گے ، یہ ہمیشہ اداروں کا استعمال کرتے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو کواسی خوف سے قتل کیا گیا تھا کہ وہ سڑکوں پر نہ آجائے، ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا.

     

    عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

     

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے کہنے پر الیکشن کمیشن نے جلدبازی میں فیصلہ سنایا،انہیں خوف ہے کہ قوم آزاد ہو رہی ہے، ان سے قوم سنبھالی نہیں جا رہی، یہ قوم کو غلام بنانا چاہتے ہیں،یہ الیکشن کمیشن کو استعمال کر کے قوم کو غلام بنانا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن کو ایسا ادارہ بنا دیا ہے جس کے ذریعے حکومت کنٹرول ہو سکتی ہیں، میں نے ڈھائی سال انتخابی اصلاحات کیلئے کوششیں کیں،اگر ای وی ایم آجاتی تو دھاندلی ناممکن ہو جاتی،ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 163 طریقوں سے دھاندلی ہوتی ہے، اگر ای وی ایم آجاتی تو دھاندلی ناممکن ہو جاتی،ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 163 طریقوں سے دھاندلی ہوتی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں آنے دی،الیکشن کمیشن نے بھی ان دو جماعتوں کا بھرپور ساتھ دیا.

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ میں بطورکپتان میں نےنیوٹرل ایمپائرمتعارف کرائے،سینیٹ الیکشن میں ایم پی اےکوخریداجاتاہے،ہم نےخیبرپختونخوامیں اپنے25ایم پی اےکونکالاکیونکہ وہ بکے تھے،سندھ ہاؤس میں بھی منڈی لگی، الیکشن کمیشن کو فرق نہیں پڑا، لاہورمیں بھی الیکشن کےدوران پیسےدیتےہوئےلوگ پکڑےگئے،سندھ ہاؤس میں بھی ایم این ایزکوخریداگیالیکن الیکشن کمیشن کوفرق نہیں پڑا،سب کو معلوم تھا کہ اراکین قومی اسمبلی کا کیا ریٹ لگ رہا ہے،عوامی نمائندے پیسے پر بکے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،کرپٹ قوتیں ملک کوکنٹرول کرناچاہتی ہیں،پیسےکےبغیرسیاسی پارٹی نہیں چل سکتی،کسی بھی سیاسی جماعت کو پیسہ چاہیے ہوتا ہے،میں نے شوکت خانم کے لیے پیسے اکٹھے کئے، آدھا پیسہ تو بیرون ملک سے ملا، تحریک انصاف پہلی پارٹی تھی جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی، اگر یہ فارن فنڈنگ ہے تو بیرون ملک پاکستانی جو پیسے پاکستان بھیجتے ہیں وہ کیا ہے،اوور سیز پاکستانی آپ کو پیسہ بھیجیں تو یہ فارن فنڈنگ کیسے ہوئی؟فارن فنڈنگ وہ ہےجوآپ کسی ملک سےپیسہ اکٹھاکریں،شہبازشریف نےعدالت میں بیان حلفی جمع کرایاکہ نوازشریف واپس آئینگے،بیان حلفی اورسرٹیفکیٹ دومختلف چیزیں ہیں،

  • پی ٹی آئی کا صوبائی الیکشن کمشن آفس کے باہرمظاہرہ

    پی ٹی آئی کا صوبائی الیکشن کمشن آفس کے باہرمظاہرہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف الیکشن کمیشنر خلاف ھونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے الیکشن کمیشنر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرے کے شرکاء نے چیف الیکشنز کمیشن کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔

    وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبائی الیکشن کمشن آفس کے باہر میڈیا اور احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ ہم نے صوبائی الیکشن کمشن آفس میں قرارد جمع کروا دی ہے۔ جماعت کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ہماری موقف کی تائید کی ھے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کو فوری ہٹایا جائے۔ ہم چیف الیکشن کمشنر کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس چیف الیکشن کمشنر کے تحت صاف شفاف الیکشن نہیں ہوسکتا۔ ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو فوری ہٹایا جائے۔

     

    عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

     

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، آٹھ سال تک فارن فنڈنگ کا ڈھنڈورا پیٹنے والی پی ڈی ایم کو منہ کی کھانی پڑی ہے پی ڈی ایم کا فارن فنڈنگ کا جھوٹا بیانیہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکا ہے تحریک انصاف کے تمام اکاؤنٹ ڈکلیئرڈ ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں تحریک انصاف نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں سے قانونی طریقے سے پارٹی فنڈ حاصل کیا پی ٹی آئی نے اپنے تمام اکاؤنٹس کی پائی پائی کا حساب دیا ہے فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈ کا کیس تھا تحریک انصاف کا مطالبہ ہے جے یو آئی پیپلز پارٹی نون لیگ اپنے پارٹی اکاؤنٹس کا حساب دیں .

    صوبہ پنجاب میں ایک اور آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

     

    تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید میاں اسلم اقبال صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود جنرل سیکٹری زبیر نیازی اویس یونس عبدالکریم خان یاسر گیلانی رانا مدثر عمر ایڈوکیٹ شنیلا روت ثاقب سندھو ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ تعصب پر مبنی ہے پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے الیکشن کمیشن کا پہلے دن سے رول جانبدار ہے الیکشن کمشنر فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے آٹھ سال سے پی ڈی ایم اور ان کے حواری چھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے بیان کر رہے تھے جس پر انہیں شرمندگی ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا .

     

    یہ کیس فارن فنڈنگ کا نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا تھا پی ٹی آئی نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروایا الیکشن کمیشن کا دوہرا معیار پوری قوم کے سامنے کھل کر سامنے آ گیا اب جے یو آئی نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کا فیصلہ بھی فوری سنایا جائے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اسے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ان کی تمام سازشیں ناکام ہونگی یہ فیصلہ اب 22 کروڑ عوام کریں گے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی سے الیکشن کمیشن کے خلاف قراردادیں منظور ہونے کے بعد الیکشن کمشنر فوری طور پر عہدہ چھوڑے .

    الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی ہے جیسے پی ٹی آئی قبول نہیں کرتی مظاہرے میں مراد راس ہاشم ڈوگر ملک احمد بھچر اعجاز منہاس شنیلا روت رخسانہ نوید مہندر پال سنگھ ثوبیہ کمال یوسف میو یاسر گیلانی ڈاکٹر نوشین حامد معراج مہر شرافت اصغر گجر مقدسہ ایاز عاطف میو عاطف چودھری رانا مدثر ایڈوکیٹ یوسف ایڈووکیٹ حاجی مہتاب مسرت جمشید چیمہ تنزیلہ عمران ڈاکٹر ندیم خواجہ ڈاکٹر عاطف الدین سامعہ توقیر آصف بھنڈر میاں امجد اقبال ملک وقار روبینہ شاہین چوہدری عبدالرحمن وسیم قادر سلمان بارا ملک رمضان فائزخان شبیر سیال رانا عبدالسمیع ثاقب سندھو عبدالکریم کلواڑ طارق ثناء باجوہ ام البنین شوانہ بشیر طارق رشید فاروق خان نسیم زہرہ فاطمہ چدھڑ صدیق خان طاہر اقبال تبسم انوار رانا مدثر ارشاد ڈوگر مہر واجد عظیم لقمان قاضی اشتیاق ملک شہزاد احمد ڈاکٹر انیسہ فاطمہ ندیم شاکر مبارک آفتاب گل وکلاء یوتھ لیبر وومن آئی ایس ایف منارٹی ایجوکیشن اور ویلفیئر ونگز سمیت کثیرتعدادمیں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی

    انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا موقف سچ ثابت ہوا۔ الیکشن کمیشن کا پہلے دن سے رویہ جانبدار ہے فیصلے سے ثابت ہوگیا الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا ذیلی ونگ ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ہمیں ڈالرز عطیہ کیے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہیں۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ان لوگوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے روکا، کیا ایسا الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کروائےگا؟

    فرخ حبیب نے کہا کہ وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے باوجود عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، تحریک عدم اعتماد کے بعد ڈالر تقریباً 250 روپے تک گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج کے ریٹ کے حساب سے بھی ڈالر ہمارے دور کے مقابلے میں 50 روپے زیادہ ہے.

  • صوبہ پنجاب میں ایک اور آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

    صوبہ پنجاب میں ایک اور آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

    لاہور:پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم صوبے پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران پیدا ہونے جارہاہے ، یہ بحران اس وقت بہت ہی زیادہ شدت اختیار کرنے لگا ہے ، اطلاعات ہیں کہ پنجاب کےموجودہ گورنر بلیغ الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی کابینہ سے حلف نہیں لیں گے۔

    گورنرپنجاب نےآرڈیننس جاری کرکےنہایت غیرقانونی کام کیا ہے:چوہدری پرویز الٰہی

    پنجاب کے حوالے سے آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگریہ صورت حال برقرار رہی تومعاملات حد سے زیادہ بگڑسکتےہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے گورنر بلیغ الرحمان کی منظوری کے بغیر پنجاب کابینہ کی تشکیل مکمل نہیں ہوسکے گی۔

    قائم مقام گورنرپنجاب،پرویزالہی کی قانونی ماہرین سے مشاورت

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کی کابینہ سے حلف نہیں لیں گے، جب کہ کابینہ کی تشکیل گورنرکی منظوری کے بغیر مکمل نہیں ہوسکے گی۔

    یہ بھی حقیقت ہے کہ اسمبلی کی آئینی دستاویز کے مطابق صوبائی وزراء گورنر پنجاب سےعہدے کا حلف لینے کے پابند ہوتے ہیں، اور آئین کے تحت گورنر ہی وزیراعلیٰ کی تجویز پر کابینہ کے نام فائنل کرتا ہے، اور گورنر کےعلاوہ کسی کے پاس صوبائی وزراء سے حلف لینے کا اختیار نہیں۔

    ‘گورنرپنجاب کوئی درباری اوتھ کمشنرنہیں’:کسی دباوپرغیرآئینی کام نہیں‌

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پنجاب میں آئینی بحران پیدا ہوا تھا جب پنجاب میں پہلی بار دو الگ الگ بجٹ اجلاس طلب کئے گئے تھے

    موجودہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی جو کہ اس وقت اسپیکرپنجاب اسمبلی تھے ، انہوں نے بلڈنگ میں بلائے گئے اجلاس میں حکومت کا کوئی رکن شریک نہیں ہواتھا ۔ اجلاس میں اسپیکرکے حکم پر سیکرٹری پارلیمانی امورعنایت اللہ لک نے پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا، پینل آف چیئرمین میں نوابزادہ وسیم خان باروزئی،میاں شفیع محمد، ساجد احمد خان بھٹی اور شازیہ عابد شامل تھے۔

    اس کے ساتھ ساتھ ایک آور آئینی بحران بھی پیدا ہوا تھا جب پنجاب میں گورنرشپ کا معاملہ حل کرن کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو بھی میدان میں آنا پڑا ،عمرسرفراز چیمہ کے بعد جب بلیغ الرحمن نے گورنرپنجاب کا حلف اٹھایا تو یہ بحران وقتی طورپرٹل گیا تھا