Baaghi TV

Author: +9251

  • پرویز الٰہی کا شہداء کی فیملیزکیلئے پنشن میں چار گنا اضافے کا اعلان

    پرویز الٰہی کا شہداء کی فیملیزکیلئے پنشن میں چار گنا اضافے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پولیس لائن میں پولیس شہداء کی فیملیز اوربچوں سے ملاقات کی.
    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے یوم شہدائے پولیس پر شہداء کی فیملیز سے یکجہتی کااظہار کیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پولیس شہداء کے بچوں کے ساتھ محبت کا اظہار کیااوران کے سرپر دست شفقت رکھا،
    پولیس شہداء کی فیملیزاوربچوں نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ سیلفیاں لیں.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے بچوں کو اپنے پاس بلا کران کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں، چودھری پرویز الٰہی نے پولیس شہداء کی فیملیز اوربچوں کولنچ پر مدعوکیا.

    وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ 18سال قبل پولیس لائن آیا تھا،آج دوسری بار پولیس لائن آیا ہوں، میں نے اس وقت پولیس کے لئے جو اعلانات کیے تھے،شہباز شریف نے ان پر کوئی عمل نہیں کیا، شہداء کی فیملیز کو جس کرب سے گزرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ وہی کرسکتی ہیں، شہبازشریف نے صرف دکھاوے کا کام کیا اورٹوپی ڈرامہ کیا۔
    چودھری پرویز الٰہی نے شہداء کی فیملیزکیلئے پنشن میں چار گنا اضافے کا اعلان کیا.

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہداء کی فیملیز کے بچوں کواچھے سکولوں میں مفت تعلیم دلائی جائے گی،

     

    وزارتِ اعلیٰ مل گئی ، مزید کچھ نہیں چاہیے،مونس الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات

    کانسٹیبل سے آئی جی تک ساری پولیس کو رسک الاؤنس دیں گے، لیڈیز پولیس کے لئے علیحدہ پیکیج بنایا جائے گا، جو اعلانات کیے ہیں ان پر عملدر آمد کیلئے اگلے ہفتے فالو اپ میٹنگ کال کرلی ہے، عید کے تہواروں پر شہداء کے خاندانوں اوربچوں پر گزرتی ہے اس کا اندازہ نہیں کیاجاسکتا۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہداء کی فیملیز اوربچوں کوعید پر خصوصی کیش پیکیج دیا جائے گا،شہداء کی فیملیز اوربچوں کی تکالیف کو دل سے محسوس کرتا ہوں، پولیس کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے، پولیس کا فرض ہے کہ وہ اپنے ادارے کی عزت میں مزید اضافہ کرے، انسپکٹرجنرل پولیس اورشہداء کی فیملیز کے بچوں نے بھی تقریب سے خطاب کیا.

  • وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کےفیصلے کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے پی ٹی آئی چیئر مین کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری قانون اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ تمام بیوروکریٹس کو اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا۔

    کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں افواج پاکستان کے افسران و اہلکار شہید ہوئے،حکومت نے این ڈی ایم اے او رپی ڈی ایم اے کی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا،شہدا بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے،کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیراعظم نے آج بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے،کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی کارروائیوں کو سراہا گیا،وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کررہے ہیں.

    مریم اورنگزیب کا کابینہ کے اجلاس کے بعد میدیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے سروے کیلئے مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی.75ویں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کیلئے وزارت داخلہ سے سمری منگوائی گئی ،دو تہائی سزا مکمل کر لینے والے عورتوں، بچوں اور بزرگوں کی سزاؤں میں کمی کی تجاویز مانگی گئیں،کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بات ہوئی،الیکشن کمیشن کا فیصلہ پی پی او 2002 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق آیا،8سال کے دوران پی ٹی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا، اسٹیٹ بینک نے تمام ریکارڈ فراہم کیا،وزیر قانون نے آئینی و قانونی پہلوؤں پر کابینہ کو مفصل بریفنگ دی،تحریک انصاف کے خلاف ڈکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے،تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہو چکی ہے،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزارتِ قانون ڈکلیریشن پیش کرے گی،پی ٹی آئی نے 16 اکاؤنٹس ڈکلیئر نہیں کئے.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کیخلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2017کے تحت کارروائی کرنے کی پابندہے،یہ اکاؤنٹس عمران خان سمیت سینئر قیادت کے نام پر کھلے،سیکریٹریٹ ملازمین کے ناموں پر پیسے ان اکاؤنٹس میں آتے رہے، 8سالوں میں تحریک انصاف نے 51 بار التوامانگا،ایف آئی اے کو فوری طور پر انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی،اسٹیٹ بینک، ایف بی آر سمیت تمام ادارے فیصلے کی روشنی میں انکوائری کریں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی جماعت کو فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر کیا گیا ہے،

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور توسیعی منصوبہ کی تفصیلات جاری

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور توسیعی منصوبہ کی تفصیلات جاری

    لاہور:پاکستان سول ایوی ایشن نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور توسیعی منصوبہ کی تفصیلات شیئرکردیں‌ ، پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ وضاحت بابت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور توسیعی منصوبے سے متعلق اٹھنے والے سوالات کے بعد ضروری تھی

    1. پی سی اے اے نے 2017-18 میں لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع کا منصوبہ بنایا تاکہ بڑھتی ائیر ٹریفک سے نمٹا جاسکے۔ فلائٹ آپریشنز کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مراحل میں توسیع کی منصوبہ بندی کی گئی کیونکہ ہوائی اڈے کی مکمل بندش ممکن نہیں تھی۔

    2. براؤن فیلڈ ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبہ بندی درج ذیل مراحل میں کی گئی تاکہ محفوظ فلائٹ آپریشنز میں کم سے کم خلل پڑے:

    لاہور:علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب:پاکستانی فضائی نظام…

    فیز 1 – لینڈ سائیڈ ڈویلپمنٹ (کار پارک، سڑکیں، انڈر پاس): مکمل

    فیز 2 – مین رن وے، ریپڈ ایگزٹ ٹیکسی ویز (کوڈ 4F): مکمل

    فیز 3 – ٹرمینل، ایپرن اور متعلقہ سہولیات کی توسیع: اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    فیز 4 – بقیہ ایئر سائیڈ انفراسٹرکچر: منصوبہ انڈر پروسیس ہے

    3. کوڈ 4F (فیز 2) کے نئے کنکریٹ رن وے اور ریپڈ ٹیکسی ویز کو مکمل کر کے آپریشنل کر دیا گیا ہے۔

    4. کنکریٹ کے رن وے کی زندگی 25 سے 30 سال ہے اور اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کی مفید عمر کے دوران یہاں سب سے بڑی کیٹگری کے ہوائی جہاز اترسکتے ہیں اور رن وے کی مفید عمر کے دوران اس کی تعمیر نو کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”526048″ /]

    کوڈ 4F کی تفصیلات(ICAO Doc 9157)

    5. ICAO Doc 9157- Aerodrome Design Manual & Annex 14 (8th Edition) کے مطابق
    کوڈ 4F کے حامل ہوائی جہاز کے لئے رن وے کی پیمائش یہ ہے۔

    اے- رن وے کی کل چوڑائی: 75 میٹر

    بی- ٹیکسی ویز کی کل چوڑائی: 44 میٹر

    6. کوڈ 4F کیٹیگری میں بہت سے طیارے آتے ہیں جن کا وزن اور پروں کی پیمائش مختلف ہوتی ہے جیسے بوئنگ 747-800، 777-900، اور ائر بس 380-800 وغیرہ۔

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیرقانونی ہتھیاروں کی کھیپ پکڑی گئی

    لاہور ایئرپورٹ کا رن وے:

    7. لاہور ایئرپورٹ پر مین رن وے اور اس سے منسلک ٹیکسی ویز کے پیمائش درج ذیل ہے:

    اے: مین رن وے کی کل چوڑائی 75 میٹر

    بی: نئی تعمیر کردہ ریپڈ ٹیکسی ویز کی کل چوڑائی: 44 میٹر

    سی: موجودہ ٹیکسی ویز ‘این’، ‘کیو’ اور ‘ایس’: 44 میٹر

    ڈی: موجودہ ٹیکسی ویز ‘پی’ اینڈ ‘آر’: 65 میٹر

    8. رن وے کی طول و عرض کی پیمائش واضح طور پرICAO کوڈ 4F کے معیار پر پورا اترتی ہے۔ تاہم ہوائی جہاز کے وزن کے حوالے سے پابندیاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کو جاری کردہ سرٹیفکیٹ کوڈ 4F یا اس سے کم (محدود) نوعیت کا ہے۔

    نتیجہ:
    9. مندرجہ بالا تفصیلات کی بنیاد پر لاہور ایروڈروم کو کوڈ 4F یا اس سے کم (محدود) کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ مکمل تفصیلات AIP پاکستان میں بھی شائع کی جائیں گی۔

    10. یاد رہے کہ نیا مین رن وے مال بردار B 747-800، بوئنگ 777-900 کے محدود آپریشنز کے لئے استعمال ہو سکتا ہے، جو کہ کوڈ 4F رن وے ہوائی جہاز ہیں۔ مزید برآں کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں، ایئربس 380 بھی لینڈ کر سکتا ہے لیکن اس کے پروں کے پھیلاؤ کی وجہ سے اسے فی الحال ٹرمینل بلڈنگ میں کھڑا نہیں کیا جاسکے گا۔

    لاہور ائیر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات،سی اے اے نے اہم فیصلہ کر لیا

    11. اس امر سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایئربس 380 کوڈ 4E کے حامل ایروڈرومز پر بھی اپریٹ کر سکتا ہے بشرطیکہ مخصوص شرائط پوری ہوتی ہوں۔ (دستاویز منسلک)

    12. فیز 3 اور 4 میں ٹیکسی ویز اور ایپرن کو مسحکم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد کوڈ 4F طیاروں کے حوالے سے حدود و قیود ختم ہو جائیں گی۔

  • پنجاب سےسیلابی پانی کے ریلےسندھ کےبیراجوں کی جانب بڑھنےلگے

    پنجاب سےسیلابی پانی کے ریلےسندھ کےبیراجوں کی جانب بڑھنےلگے

    لاہور:پنجاب سے سیلابی پانی کے ریلے سندھ میں داخل ہورہے ہیں جس سے بیراجوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ترجمان بیراجز کے مطابق گڈو بیراج پر سیلابی ریلہ 3لاکھ 84ہزار984 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

    گڈو بیراج پرپانی اخراج کا ریلا ساڑھے 3 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا ہے۔گڈو بیراج پر 24 گھنٹوں سے درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

    ترجمان بیراجز نےمزید بتایا کہ 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج سے نکلنے والا بڑا سیلابی ریلہ سکھر بیراج پر پہنچ جائے گا جب کہ سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلابی ریلہ ایک ہفتے سے برقرار ہے۔

    سکھر بیراج پر سیلابی ریلہ 3 لاکھ 12ہزار814 کیوسک برقرارہے۔سیلابی ریلوں کے باعث سکھر، گھوٹکی اور شکارپور میں کچے کے 50 سے زائد دیہات زیر آب آچکے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی ( Karachi ) سمیت سندھ بھر میں تیز بارشوں کا ایک اور نیا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں ( Monsoon ) کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں یومِ عاشور پر بھی بارش ہو سکتی ہے۔کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے۔

    سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مون سون کا سسٹم کل سے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے تحت کراچی میں چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران سندھ کے دیگر اضلاع ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں تیز بارش کا امکان ہے۔

    چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون کا ایک اور سسٹم 10 اگست سے سندھ پر اثر انداز ہو گا جس کے تحت 11 اگست سے کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سسٹم 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات 4 اگست کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • ہمیں مل بیٹھ کر اداروں کو طاقتور بنانا ہے،طاہر محمود اشرفی

    ہمیں مل بیٹھ کر اداروں کو طاقتور بنانا ہے،طاہر محمود اشرفی

    چئیرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم منت سماجت پارٹی ہیں مذہبی مسائل کو حل کر لیتے ہیں، پاکستان کی فوج اور قوم کی وحدت واتحاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، سپریم کورٹ سے پہلے فیصلہ آیا تو زندہ باد پھر مردہ باد کہتے رہے، ہمیں مل بیٹھ کر اداروں کو طاقتور بنانا ہے.

    عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال دو ہزار اٹھارہ جیسی ہے تو جنرل باجوہ نے سعودی عرب سے بات کرکے معیشت کےلئے بات کی ، آرمی چیف بڑا قد کاٹھ رکھتے ہیں اسلامی دنیا سے معیشت کےلئے بات کی گئی،آرمی چیف کو اللہ نےعزت دی عالم اسلام کے قائدین امریکہ و چین سے بھی قوم کےلئے بات کر سکتا ہے، ڈالر گرنے کا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے فوج کو ہر وقت تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے.

    وزارتِ اعلیٰ مل گئی ، مزید کچھ نہیں چاہیے،مونس الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات

     

    طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قوم فوج و ادارے متحد ہیں تو ملک سلامت رہےگا، عمران خان سے گزارش کروں گا کہ اداروں کو توڑنے کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، فوج و سپہ سالار کے ہاتھ مدینہ میں لوگ چوم رہے تھے ،اگر فوج بہتری کےلئے کردار ادا کرتی ہے تو بہتر ہے آئی ایس پی آر سیاست میں یوم صفائی نہیں منا سکتے، جس بد بختوں نے جنرل سرفرازشہادت پر بات کی ایف آئی اے کو ایکشن لے کر پکڑنا چاہئیے.

    انہوں نے کہا کہ محرم میں تمام مسالک کے درمیان معاملات خیر و عافیت سے چل رہے ہیں، تمام علما و مشائخ سے رابطہ ہے، اپنا مسلک چھوڑو نہیں اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں یہی پیغام پاکستان ہے.

    طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام ہیلی کاپٹرز حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں،پاکستان میں جو امن آیا ہے یہ فوج اور پاکستانی قوم کے اتحاد کا نتیجہ ہے، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بعض عناصر ہر چیز پاکستان فوج کے ساتھ جوڑ کر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں ، مذہبی ہم اہنگی کے لئے علما و مشائخ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں سب سے اپیل ہے کہ قانون کی بالا دستی کو قائم رکھیں.

  • وزارتِ اعلیٰ مل گئی ، مزید کچھ نہیں چاہیے،مونس الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات

    وزارتِ اعلیٰ مل گئی ، مزید کچھ نہیں چاہیے،مونس الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات

    مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔


    انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے ہمیں وزارتِ اعلیٰ دی ہے ، ہمیں مزید کچھ نہیں چاہیے، پی ٹی آئی چیئر مین پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کے دوران مزید وزارتیں دینے کیلئے مہربان تھے۔

    فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں ،مصدق ملک

    قبل ازیں عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی 21 رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔علی افضل ساہی وزیر مواصلات، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو ، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال دیا جا ئے گا-

     

     

    "فارن ایجنٹ” کی "فارن ایڈڈ” پارٹی کا ہیلی کاپٹر کے چند مناظر

    وزیر اعلی پرویز الٰہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے، جبکہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے-احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعنیات کرنے کا فیصلہ ، وزیر اعلی ٰ پرویزالہٰی گورنر پنجاب کو سمری بھیجیں گے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احمد اویس کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دی-

    ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ احمد اویس نے گورنر اور غیر قانونی وزیراعلیٰ کے انتخاب پر اصولی موقف عدالت میں رکھا تھا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کی دوڑ میں معروف قانون دان امتیار صدیقی اور اظہر صدیق بھی شامل تھے-دوسری جانب احمد ایس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کی ذمہ داری دی گئی تو قبول کروں گا-

  • کامن ویلتھ گیمز:مردوں کی200میٹردوڑکی ہیٹ  2میں پاکستان کےشجرعباس کی پہلی پوزیشن

    کامن ویلتھ گیمز:مردوں کی200میٹردوڑکی ہیٹ 2میں پاکستان کےشجرعباس کی پہلی پوزیشن

    لاہور:کامن ویلتھ گیمز میں کھیلون کے مقابلے جاری ہیں اور اس حوالے سے پاکستانی کھلاڑی بھی بڑی محنت سے کوشش کررہےہیں، برطانیہ سے آنے والی ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ مردوں کی 200 میٹر دوڑ کی ہیٹ 2 میں پاکستان کے شجر عباس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

    کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس 200 میٹرریس میں پاکستان کے شجرعباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے کامن ویلتھ گیمز میں تیس سال بعد کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے شجر عباس نے 200 میٹر کافاصلہ 21 اعشاریہ 12 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

    دوسری طرف کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ کا آغاز جمعہ 5 اگست سے ہوگا۔برمنگھم میں ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز صبح 10 بجے سے ہوگا۔

    گذشتہ کامن ویلتھ گیمزکے گولڈ میڈلسٹ محمد انعام بٹ 86 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ عنایت اللہ 65 کلوگرام اور زمان انور125 ویٹ کیٹیگری میں مقابلہ کریں گے۔

    6 اگست کو ہونے والے والے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے علی اسد 57 ویٹ میں مقابلہ کریں گے۔

    محمد طاہر شریف 74 کلوگرام جبکہ طیب رضا 97 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میں ایکشن میں ہوں گے۔

    انعام بٹ نے بتایا کہ ان کی تیاری بہترین ہے اورگزشتہ 4 ماہ بھرپور تیاری کی ہے۔ انعام بٹ نے کہا کہ ٹریننگ زبردست ہے، کامن ویلتھ گیمز میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرینگے۔

    قومی ریسلر کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز بہت بڑا ایونٹ ہے، کسی ایک کھلاڑی کو ٹارگٹ نہیں کرسکتے،خاص طور پرجب آپ نے گولڈ میڈل جیتا ہوتو سب کی نظریں آپ پر ہوتی ہیں۔

    انعام بٹ نے یہ بھی بتایا کہ سات سے آٹھ ممالک کے حریف ہیں جن کے کھلاڑی انٹرنیشنل لیول پر اچھا کھیل پیش کرتے ہیں،اس لئےہرمیچ کو آخری میچ سمجھ کر کھیلنا ہے تا کہ پاکستان کے لئے میڈل جیت سکوں۔

  • سستی پن بجلی مہنگی کرنے کی واپڈا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سستی پن بجلی مہنگی کرنے کی واپڈا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    واپڈا نے سستی پن بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست دے دی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ 21 پلانٹس کا اوسط ٹیرف 3.68 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 4.15 روپے مقرر کیا جائے۔

    چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں واپڈا کی مالی سال 2022-23 کے ٹیرف میں اضافے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔

    واپڈا کی جانب سے دی گئی درخواست میں مالی سال 2021-22 کے 21 پلانٹس کا اوسط ٹیرف 3.68 پیسے سے بڑھا کر مالی سال 2022-23 کیلیے 4.15 روپے فی یونٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے واپڈا کی جانب سے سستی بجلی کی پیداوار پر کارکردگی کی تعریف کی،

    تاہم انہوں نے پن بجلی کے پلانٹس کے کم استعمال پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ اتھارٹی نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے بعد میں جاری کرنے اور اعداد شمار کا جائزہ لینے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دے دیا

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دے دیا

    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دیا ہے۔

    نجی ٹی ویکے مطابق: ڈالر ریٹ اور تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، اور حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث نے کہا ہے کہ پورا احساس ہے کہ لوگ قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں،عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا جائے گا۔

    عائشہ غوث کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر ایسا کچھ ہوا تو پہلے وفاقی کابینہ اس کی منظوری دے گی۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں متواتر کمی سے اصل ریلیف ملے گا، عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے ایوریج قیمت نکالنا پڑے گی۔

    29 جولائی کو خام تیل کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل سے زائد تھی، تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خام تیل 13 ڈالر فی بیرل سستا ہوا، اور کم ہوتے ہوتے 96.65 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، اور یہ 5 ماہ کے دوران خام تیل کی کم ترین سطح ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت میں کمی کا رحجان برقرار رہا تو اس کا فائدہ 15 اگست یا آئندہ ماہ کے آغاز پر عوام کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔

    گزشتہ 4 دنوں کی طرح جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 3 روپے 71 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور امریکی ڈالر 225 روپے 9 پیسے کی سطح پر آگیا۔ دوپہر ساڑھے 12 بجے ڈالر کی قدر 222 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

    گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر 9 روپے 58 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 13 روپے 50 پیسے تک سستا ہوا تھا۔

    دوسری جانب آج ہی حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیوں کہ سعودی عرب نے پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل کی اضافی سہولت دینے کی حامی بھرلی ہے۔

    وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ برادر ملک نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے، تاہم اس حوالے سے اعلان وہ خود کریں گے۔

    حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے۔

    وزارت خزانہ حکام کے مطابق چین بھی اب تک 4.3 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر چکا ہے، جس میں 2.3 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ اور 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس شامل ہیں.

  • سعودی عرب کےبعد چین پاکستان کی مدد کو آن پہنچا:اربوں ڈالرزکا قرضہ ری شیڈول کردیا

    سعودی عرب کےبعد چین پاکستان کی مدد کو آن پہنچا:اربوں ڈالرزکا قرضہ ری شیڈول کردیا

    بیجنگ :پاکستان کے لیے اس وقت ہوا کے تازے جھونکے ہیں ،ایک طرف سعودی عرب نے پاکستان کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے تو دوسری طرف چین نے بھی کم نہیں ، چین نے پاکستان کو ایک سال کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرضہ آگے بڑھا دیا اور اب تک مجموعی طور پر چین پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر کا قرض دے چکا ہے جس میں 2.3 ارب ڈالر تجارتی قرضے بھی شامل ہیں۔

    ملکی معیشت میں تقریباً تین ماہ کے بعد نمایاں بہتری کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف نے قرض کیلئے دوست ممالک چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے مالی معاونت کی یقین دہانی حاصل کرنے کی شرط رکھی تھی جسے پاکستان نے پورا کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد اہم پیش رفت کے طور پر چین نے سب سے پہلے مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی اور پاکستان کے سکڑتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لیے سیف ڈپازٹ کی مد میں 2 ارب ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نینسی پلوسی کی تائیوان آمد پر20سےزائد چینی لڑاکےطیارے تائیوان کی حدود میں داخل

    درپیش اقتصادی بحران کے باعث پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں کمی کاسامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کے لیے تین سیف ڈپازٹس ترتیب دیے ہیں اس مد میں 50؍ کروڑ ڈالرز مالیت کا پہلا سیف ڈپازٹ 27؍ جون، دوسرا اتنے ہی حجم کا سیف ڈپازٹ 29؍ جون 2022 اور تیسرا ایک ارب ڈالرز مالیت کا سیف ڈپازٹ 23؍ جولائی کو ملنے تھے۔

    محکمہ خزانہ نےاس امر کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ مذکورہ سیف ڈپازٹس ایک سالہ مدت کیلئے ہوں گے۔ چین نے 2 ارب 30؍ کروڑ ڈالرز کی کمرشل قرضوں سمیت پاکستان کی مجموعی طور پر 4؍ ارب 30؍ کروڑ ڈالرز کی قرضوں کی شکل میں مالی معاونت کی ہے تاکہ موجودہ مالی سال میں بیرونی فنانسنگ میں موجود 35؍ ارب 90؍ کروڑ ڈالرز کے فرق کو محدود کیا جاسکے۔

    جب کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی آئندہ قسط کے لیے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہونے والا ہے جس کی مناسب یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

    چین نے تائیوان کی متعدد غذائی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں

    تاہم پاکستانی حکام کواس حوالے سے باقاعدہ اعلان کا بے چینی سے انتظار ہے۔ اس کے علاوہ دوست برادر ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے مالی معاونت کا تندہی سے انتظار ہے، اس سے مالیاتی خلاء کی مد میں 4؍ ارب ڈالرز کی تلافی ہوجائے گی اور شرح مبادلہ میں بھی استحکام آجائے گا۔

    اس سے قبل یہ خبریں بھی آرہی ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیوں کہ سعودی عرب نے پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل کی اضافی سہولت دینے کی حامی بھرلی ہے۔

    چین نےتائیوان کامحاصرہ کرلیا:مشقوں میں بیلسٹک اورجدید اسلحےکا بھرپوراستعمال

    وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ برادر ملک نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے، تاہم اس حوالے سے اعلان وہ خود کریں گے۔حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے۔

    وزارت خزانہ حکام کے مطابق چین بھی اب تک 4.3 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر چکا ہے، جس میں 2.3 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ اور 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس شامل ہیں۔