Baaghi TV

Author: +9251

  • تحریک انصاف کی  خواتین اراکین اسمبلی اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی

    تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی

    پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں نے اپنے ہی چیئرمین کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں .

    تحریک انصاف کی اراکین پارلیمنٹ اور کارکن شاہراہ دستور پر لگی خاردار تاریں پارکر کے الیکشن کمیشن کے باہر پہنچ گئے. تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی. پی ٹی آئی کی خواتین نے لیدیز پولیس اہلکاروں کو دھکے بھی دیئے.

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کی جگہ تبدیل کردی تھی،عمران خان کی ہدایت تھی کہ پی ٹی آئی اب الیکشن کمیشن دفتر کے بجائے ایف نائن پارک میں احتجاج کرے گی۔ سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ ایف 9 پارک میں چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف پرامن عوامی احتجاج کیا جائے.

    دوسری جانب ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویزن مسعود بنگش نے میڈیا کی انٹری بھی بند کر دی،ریڈیو پاکستان سگنلز پر میڈیا کی گاڑیوں کو بھی روک دیا،میڈیا نمائیندگان کو شناخت دیکھانے کے باوجود الیکشن کمیشن جانے کی
    اجازت نہیں دی گئی.تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے پی ٹی آئی ارارکین کو الیکشن کمیشن کے گیٹ پر روک لیا ،الیکشن کمیشن کے گیٹ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی.

  • کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی

    کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی

    کوہاٹ:کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر دستی بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکا جوائنٹ روڈ پر دوکانی بابا چوک کے قریب ہوا جہاں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    بم دھماکے کے 14زخمی سول ہسپتال کوٸٹہ لاۓ گٸے ابتداٸی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں طبی سہولیات فرھم کی جارہی ہے۔

    زخمیوں کے نام
    1.دوستم شاہ ولد محمد شاہ
    *2.سلیمان شاہ ولد محمد شاہ
    3.عبدالصمد ولد گل محمد
    4.عنایت اللہ ولد فاروق
    5.میر حاتم علی ولد حیات اللہ
    6.محمد بلال ولد محمد ہاشمی
    7.گوہر شاہ ولد ذاکر شاہ
    8.مجاہد علی ولد امان اللہ
    9.اصغر علی ولد باغی
    10.حبیب اللہ ولد ظفر
    11.ریاض احمد ولد مسعود احمد
    12.صبور شاہ ولد فرید شاہ
    13.فرنم دس ولد ولد لکشمی چند
    14.گل محمد ولد محمد ہاشم

    جبکہ ایک شخص سورج ولد باغی جانبحق ہوگیا ہے

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں بھی پولیس ناکے پر دہشت گردوں کے دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق تھانہ جرما کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار افتخار اور عابد زخمی ہوگئے۔

  • معروف صحافی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے میڈیا خالد بٹ وفات پاگئے

    معروف صحافی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے میڈیا خالد بٹ وفات پاگئے

    لاہور:معروف صحافی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے میڈیا خالد بٹ وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے میڈیا خالد بٹ جمعرات کی شام قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ،

    خاندانی ذرائع کے مطابق خالد بٹ کی پچھلے کئی دنوں سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ معروف صحافی خالد بٹ نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز روزنامہ پاکستان ٹائمز سے کیا اور پھر اے پی پی کے لیے کام کیا۔

    انہوں نے جنرل منیجر پبلک افیئرز، پی آئی اے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ خالد بٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا منیجر اور دو بار وزیر اعلیٰ پنجاب کے میڈیا پر مشیر بھی رہے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد چوک ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

  • برطانیہ میں مہنگائی عروج پرپہنچ گئی،لوگوں کے لیے ایک وقت کی روٹی مشکل ہوگئی

    برطانیہ میں مہنگائی عروج پرپہنچ گئی،لوگوں کے لیے ایک وقت کی روٹی مشکل ہوگئی

    لندن: برطانیہ میں مہنگائی عروج پرپہنچ گئی،لوگوں کے لیے ایک وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق مہنگائی کے اثرات سے برطانوی شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سال کی دوسری سہ ماہی میں لگ بھگ 8 لاکھ برطانوی شہریوں نے نیٹ فلکس اور ایمازون پر لی گئی سبسکرپشن ختم کی ہے۔

    براڈ کاسٹ آدینس ریسرچ بورڈ کے تازہ سروے کے مطابق 3 لاکھ 82 ہزار افراد نے سال کی دوسری سہ ماہی میں کم از کم ویڈیو آن ڈیمانڈ کی ایک سبسکرپشن ختم کی ہے۔ جس کے بعد سبسکرپشن کی فیس 19 اعشاریہ 57 ملین سے کم ہوکر 19 اعشاریہ 19 ملین ہوگئی ہے۔

    برطانوی سروے کے مطابق رواں سال 15 لاکھ صارفین نے سبسکرپشن ختم کی ہے۔ جو کہ برطانوی سب سے مشہور سٹریمنگ سروس کی ایک دہائی میں تاریخی کمی ہے۔ اپریل سے جون کے دوران 2 لاکھ 6 ہزار گھریلو صارفین نے نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کی ہے جس سے نیٹ فلکس کی ماہانہ فیس 17 اعشاریہ 29 ملین سے کم ہوکر 17 اعشاریہ 08 ملین پر آگئی ہے۔ اسی طرح ایمازون کی پرائم ویڈیو سبسکرپشن 5 لاکھ 89 ہزار تک گر گئی ہے۔ دوسری سہ ماہی میں صارفین کی تعداد 13 اعشاریہ 35 ملین سے کم ہوکر 12 اعشاریہ 76 ملین پر آگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سکائی ٹی وی کے صارفین کی تعداد 43 ہزار کی کمی کے بعد سال کی دوسری سہ ماہی میں 2 اعشاریہ 07 ملین پر آگئی ہے۔ بی اے آربی کے چیف ایگزیکٹو جسٹن سیمپسن کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے گھریلو صارفین ویڈیو آن ڈیمانڈ کی سبسکرپشن لینے سے قاصر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ صارفین نے سبسکرپشن لینے یا چھوڑنے کی وجہ نہیں پوچھتے لیکن برطانیہ میں بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ صارفین کی جانب سے سبسکرپشن چھوڑنے کی بڑی وجہ ہے۔

  • پاکستان تب فلاحی اسلامی ریاست بنے گی جب اسلامی نظام نافذ ہو گا:سراج الحق

    پاکستان تب فلاحی اسلامی ریاست بنے گی جب اسلامی نظام نافذ ہو گا:سراج الحق

    لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تب فلاحی اسلامی ریاست بنے گی جب اسلامی نظام نافذ ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی خدمت کے لیے موجود ہے، جہاں بھی کوئی مصیبت آتی ہے الخدمت فانڈیشن کے رضاکار پیش پیش ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب ہوں، زلزلے ہوں یا پھر کورونا وبا ہوں الخدمت فاونڈیشن کراچی سے چترال تک عوام کی امید ہے، الخدمت فاونڈیشن بلا تفریق انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غربت کی وجہ سے نوجوان شادیوں سے محروم ہیں، الخدمت فاونڈیشن نکاح کو آسان بناتے ہیں، امیر لوگ شادیوں کی تقریبات پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں، اگر امیر لوگ شادیوں پر کم خرچ کر کے اس سے کسی غریب کی شادی کر دیں تو اس سے غریب لوگوں کے مسائل کم ہوں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تب فلاحی اسلامی ریاست بنے گی جب اسلامی نظام نافذ ہو گا، اسلامی نظام ہر بچے کے ہاتھ میں کتاب اور قلم کی ضمانت ہے، اسلامی نظام روٹی کپڑا اور مکان کی ضمانت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو حکومت اسلامی نظام نافذ کرے گی تو ہم اس کا ساتھ دیں گے، اسلام نظام کے نام پر یہ لوگ ووٹ لیتے ہیں اور حکومت میں آکر پھر آئی ایم ایف اور مغرب کی طرف دیکھتے ہیں، 75 سال میں ہمارے ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوا، یہی وجہ ہے کہ آدھا پاکستان ہم سے چلا گیا اور آج بھی آئی ایم ایف کے غلام ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت اور بھوک کی وجہ یہاں عدل انصاف کا نا ہونا ہے، آج پاکستان ایک تماشا بنا ہوا ہے، آج ہماری حکومت سعودی عرب، چین کے خیرات ملنے پر جشن مناتی ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہم دوسروں کو قرض دیتے لیکن ہم دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں، آج پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی والے ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج یہ لڑائی عوام کے لئے نہیں ذاتی مفادات کے لئے ہیں، ان لوگوں کو بار بار حکومت کا موقع ملا ہے لیکن انھوں نے سٹیٹسکو کو بحال رکھا، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسبملی کے رولنگ کو عدالت نے کلعدم قرار دیا تو پی ڈی ایم والے جشن منا رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت ان کے حق میں فیصلہ دیں تو ٹھیک نہیں تو پھر احتجاج شروع کرتے ہیں، فیصلے اگر سڑکوں پر ہونے لگے تو انارکی پھیلے گی عدالتوں کو تالے لگانے پڑیں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ حرام پیسوں کی بنیاد پر یہ لوگ سیاست کرتے ہیں، 1970 سے اس طرح کا کھیل جاری ہے۔

  • امریکی غلامی نامنظورکرنیوالوں نے امریکہ سے 36 گاڑیوں کا تحفہ منظورکر لیا

    امریکی غلامی نامنظورکرنیوالوں نے امریکہ سے 36 گاڑیوں کا تحفہ منظورکر لیا

    پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور دوہرا معیار منظر عام پر آگیا.امریکہ کی غلامی نامنظور کہنے والوں نے
    امریکہ سے ہی 36 گاڑیوں کا تحفہ قبول کر لیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب وزیراعظم تھے تو مسلسل ایک ہی بیانیئے کی گردان الاپتے رہے کہ ہم امریکہ کی غلامی قبول نہیں کریں گے،عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے میری حکومت کے خلاف سازش کی ہے، خان صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے امریکہ کو کہ دیا ہے کہ” ایبسلوٹلی ناٹ”. ایک جانب سابق وزیراعظم عمران خان امریکہ مخالف بھاشن قوم کو دیتے رہے اور دوسری طرف امریکہ سے کے پی کے میں تعاون اور اشتراک کار پر امریکی حکومت کے ممنون ہیں.

    پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے.

    پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

    https://twitter.com/USAID_Pakistan/status/1555205037042941952

    وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں حکومتوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے کے پہلے دورے پر امریکی سفیر کو خوش آمدید کہا اور مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون اور اشتراک کار پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    https://twitter.com/USAID_Pakistan/status/1555205657258872839

    اس موقع پر محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دونوں طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں باہمی تعاون کے سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

  • پنجاب کی22رکنی کابینہ مکمل،محکمےتفویض :وزارت داخلہ کرنل ہاشم کے سپرد

    پنجاب کی22رکنی کابینہ مکمل،محکمےتفویض :وزارت داخلہ کرنل ہاشم کے سپرد

    لاہور: 22 رکنی پنجاب کابینہ کو محکمے تفویض:وزارت داخلہ کا قلمدان اہم شخصیات کے سپرد ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 22 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی، وزراء کیلئے محکمے بھی تفویض کردیئے گئے، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو مشیر اطلاعات لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی 22 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دیدی، وزراء کو ان کے محکمے بھی تفویض کردیئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق محسن لغاری کو محکمہ فنانس کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ راجہ بشارت کارپوریٹو اینڈ پراسکیوشن، راجا یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن اور آئی ٹی کے وزیر ہوں گے۔

    پنجاب کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین کو صحت، عنصر نیازی کو لیبر اور ڈاکٹر مراد راس کو تعلیم کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے، سردار شہاب لائیو اسٹاک، منیب چیمہ ٹرانسپورٹ اور خرم ورک وزیر قانون ہوں گے۔

    کرنل ہاشم ڈوگر کو داخلہ و جیل خانہ جات، آصف نکئی کو ایکسائز اور علی افضل ساہی کو سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے جبکہ نوابزادہ منصور ریونیو، حسین جہانیاں گردیزی زراعت اور لطیف نذر معدنیات کے صوبائی وزیر ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق غضنفر عباس سوشل ویلفیئر، حسنین دریشک کو توانائی و خوراک، محمود الرشید کو بلدیات، اسلم اقبال کو صنعت و ہاؤسنگ اور علی عباس کو جنگلات کا محکمہ دیا گیا۔

    عمران خان نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو مشیر اطلاعات لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،ایک دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،ایک دہشت گرد ہلاک

    وزیرستان :شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،ایک دہشت گرد ہلاک،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نیتجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں نارووال کے 30 سالہ سپاہی عنصر علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملک میں دریپا امن لائیں گی۔

  • آرمی چیف کا رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ

    آرمی چیف کا رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ کیا، ملٹری کالج آف انجینئرنگ پہنچنے پر آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ملٹری کالج آف انجرنگ رسپالور کے امور کار پر بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو کاونٹر آئی ای ڈیز اسکول کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سمز میں تینوں مسلح افواج اور پولیس کے اہلکاروں کو کاونٹر آئی ای ڈیز کی ٹرینگ دی جاتی ہے۔ اس تربیت کے نتیجے میں انسداد دہشت کے کامیاب آپریشن کئے جائیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بارودی سرنگیں تلف کرنے میں مدد ملے گی۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کالج کی اسٹرکچرل لیب کا بھی دورہ کیا جبکہ آرمی چیف نے کور آف انجنرز کی مہارتوں کی تعریف بھی کی۔

    بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارمر اینڈ میکنائزڈ وار فئیر اسکول نوشہرہ کا بھی دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو تربیتی امور اور جنگی ضروریات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے مشینی جنگی تربیت کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس کا بھی افتتاح کیا جس سے طلباء کی تکنیکی اور حکمت عملی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستقبل میں ابھرتے ہوئے میدان جنگ کے چیلنجوں سے ہم آہنگ رہنے اور نئے خطرات پر قابو پانے کے لیے افسران اور جوانوں کو تیار کرنے پر ارمر اینڈ میکنائزڈ وار فئیر اسکول کی تعریف کی۔

  • چینی سائنسدانوں نے کینسرکے علاج کیلئے دوہرا اثر رکھنے والی دوا تیار کر لی۔

    چینی سائنسدانوں نے کینسرکے علاج کیلئے دوہرا اثر رکھنے والی دوا تیار کر لی۔

    بیجنگ :چینی سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کیلئے انتہائی مؤثر دوا تیار کرلی ،اطلاعات کے مطابق چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کیلئے ایک ہائیڈروجیل تیار کیا ہے جو دھاتی بایو میٹریل پر مبنی ہے اور دیگر خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر ‘ٹیومر’ کو جلا دیتا ہے۔

    سو چاؤ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فنکشنل نینو اینڈ سافٹ میٹریلز کے سائنسدانوں نے کیلشیم اور مینگنیز آؤنز سے اس ہائیڈرو جیل تیار کیا ہے، جو انسانی جسم کے محدود ہدف شدہ حصے کو زیادہ حرارت دے کر بنیادی ٹیومر کے مکمل خاتمے کو فروغ دیتا ہے، اس عمل کے دوران نزدیکی صحتمند خلیوں کو نقصان نہیں پہنچتا۔

    یونیورسٹی کے ایک مقالے کے مصنفین فینگ لیانگ زو اور لیو ژوانگ کا کہنا ہے کہ یہ طریقۂ علاج ٹیومر کے مکمل خاتمے اور اسے دوبارہ ہونے سے روکنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

    فینگ نے مزید کہا کہ محققین اس طریقۂ علاج کو مریضوں پر استعمال کرنے کیلئے جائزہ لے رہے ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً 10 لاکھ افراد کینسر کی مختلف اقسام کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، عالمی سطح پر ہر 6 میں سے ایک شخص اس کا شکار ہوتا ہے۔