Baaghi TV

Author: +9251

  • بجٹ خسارے کو کنٹرول کرنا ہے. وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل

    بجٹ خسارے کو کنٹرول کرنا ہے. وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل

    وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا پریس کانفرنس کرتے کہنا تھا کہ اس سال بجٹ خسارے کو کنٹرول کرنا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بینکوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کچھ غلطی ہوئی جسے ٹھیک کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 7.7 ارب ڈالرز کا امپورٹ بل جون میں تھا، ایکسپورٹ 2.7 ارب ڈالرز رہی، مالی سال میں 80 ارب ڈالرز کی امپورٹ اور 31 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹ تھی، ایسی صورتِ حال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کیسے کنٹرول ہو گا؟

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 23 سے 24 ہزار میگا واٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے، پیک سیزن میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگا واٹ ہوتی ہے، بجلی کی ڈیمانڈ تو بڑھ گئی مگر ہماری ایکسپورٹ ڈبل نہیں ہوئی۔

    ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ ہوتا ہے کہ جب بجلی بنتی ہو تو کارخانے لگتے ہیں، ہمارے ہاں اس بجلی سے شادی ہالز کو چمچمایا گیا، معیشت ڈیفالٹ کے دہانے پر تھی، ان مسائل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

    وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ امپورٹ بل کو کم کیا، عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈ ملنے کی توقع سے ڈالر گرا، 3 ماہ امپورٹ بل کو کم رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    مفتاح اسماعیل نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت 25 دن کا پیٹرول، 30 دن کا ڈیزل اور 6 ماہ کا فرنس آئل کا اسٹاک موجود ہے۔

    مفتاح اسماعیل نےبتایا کہ ملک میں آنے والے ڈالر زیادہ اور جانےوالےکم تھے،اس لیےڈالرکی قیمت کم ہوئی۔

    وزیرخزانہ نے تسلیم کیا کہ مجبوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں اوریہ قیمتیں بڑھنےسےمہنگائی میں اضافہ ہوا۔

  • نوح دستگیر اور شاہ حسین شاہ پر پاکستان کو فخر ہے. آئی ایس پی آر

    نوح دستگیر اور شاہ حسین شاہ پر پاکستان کو فخر ہے. آئی ایس پی آر

    22ویں کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے اپنے والد کی ایک خواہش پوری کر دی مگر اب اُن کی نظریں اولمپک اور ورلڈ گولڈ میڈل پر جمی ہوئی ہیں کیونکہ اُن کے والد بھی اسی کی خواہش رکھتے ہیں۔

    کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر پاکستان آرمی نے ویٹ لفٹر نوح دستگیر کو مبارکباد دی جبکہ شاہ حسین شاہ کو برونز میڈل (کانسی کا تمغہ) جیتنے پر سراہا.

    آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لکھا: کامن ویلتھ گیمز میں کامیابی پر نوح دستگیر اور شاہ حسین شاہ کو افواج پاکستان کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں.


    انٹر سروس پبلک ریلیشن نے مزید کہا: آپ دونوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے، لہذا پاکستان کو آپ پر فخر ہے.

    نوح کی کامیابی کا راز

    نوح دستگیر کے والد غلام دستگیر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ’اب میری تمام تر توجہ نوح اور چھوٹے بیٹے ہنزلہ کی ٹریننگ پر مرکوز ہے۔

    ’یہ ٹریننگ صبح فجر کے وقت سے شروع ہوتی ہے اور صبح نو بجے تک جاری رہتی ہے جس کے بعد دوسرا سشین دوپہر کو شروع ہوتا ہے۔‘

    غلام دستگیر بٹ کا کہنا تھا ´ہمیں ڈوپ ٹیسٹ وغیرہ کا قطعاً خوف نہیں ہے کیونکہ ہم کسی بھی قسم کی میڈیسن استعمال نہیں کرتے اور ہم علی الاعلان کہتے ہیں کہ جب بھی چاہیں اور جہاں چاہیں نوح اور ہنزلہ کے ڈوپ ٹیسٹ کرا لیں۔ نوح اب تک اپنے کیریئر میں اٹھارہ، انیس مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ کے عمل سے گزر چکے ہیں۔ نوح کی خوراک مکمل طور پر دیسی ہے۔‘

    غلام دستگیر بٹ بھی اس بات کو محسوس کرتے ہیں کہ اگر نوح نے اولمپکس اور ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنا ہے تو انھیں تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنی ہوں گی۔

    وہ کہتے ہیں ’کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈل کے بعد ہم اب اس پوزیشن میں آئے ہیں کہ حکومت اور فیڈریشن سے اس بارے میں بات کر سکیں کہ گولڈ میڈل کے لیے بنیادی سہولتیں کتنی ضروری ہیں۔‘

    غلام دستگیر بٹ کو اپنے چھوٹے بیٹے ہنزلہ سے بھی بڑی امیدیں وابستہ ہیں جو ’بدقسمتی سے ہاتھ میں فریکچر ہونے کی وجہ سے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل حاصل نہ کر سکے۔‘

    شاہ حسین شاہ کے والد کا ویڈیو بیان

    پاکستان کے لیے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے باکسر حسین شاہ کے صاحبزادے شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے جس پر سابق قومی ایتھلیٹ نے خوشی کا اظہار کیا۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں سابق پاکستانی باکسر حسین شاہ نے کہاکہ بغیر کسی کوچ کے شاہ حسین شاہ نے محنت کی اور اس کی یہ محنت رنگ لائی۔

    انہوں نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ جس طرح میں نے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اسی طرح میرے بیٹے نے بھی کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا ہی تمغہ جیتا ہے۔

    حسین شاہ نے کہا کہ بیٹا شاہ حسین شاہ کانسی کا تمغہ جیتنے پر خوش نہیں ہے کیونکہ اس نے سونے کا تمغہ جیتنے کی تیاری کر رکھی تھی۔

    انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شاہ حسین شاہ اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان لائے گا۔

  • کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے، شرح ساڑھے 3 فیصد سے زائد

    کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے، شرح ساڑھے 3 فیصد سے زائد

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد سے زائد رہی جب کہ ایک دن میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

    قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران20 ہزار854 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 750 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔


    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ اب بھی کورونا وائرس میں مبتلا164 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • مہوش حیات یوکے مسلم فلم کی پہلی اعزازی فلاحی سرپرست مقرر

    مہوش حیات یوکے مسلم فلم کی پہلی اعزازی فلاحی سرپرست مقرر

    مہوش حیات اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری کی نمبر ہیروئین کہلائی جاتی ہیں حال ہی میں ان کی فلم لندن نہیں جائونگا ریلیز ہوئی ہے اس نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے ہیں اس کے علاوہ وہ مس مارول کا بھی حصہ ہیں.شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اس اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور وہ اعزاز ہے یوکے مسلم فلم کی اعزازی سرپرست کا مقرر ہونا. رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو برطانیہ کی فلاحی تنظیم ’یو کے مسلم فلم‘ نےاپنے فلاحی منصوبوں کی پہلی اعزازی سرپرست مقرر کردیا ہے. اسی تنظیم نے حال ہی میں مہوش حیات اور کینیڈین نژاد امریکی مسلمانمصنفہ لینا علی کو اپنے فلاحی منصوبوں کے لیے پہلے سرپرست کے طور پر مقرر کیا، جس کا اعلان تنظیم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا جب کہ مہوش حیات نے بھی اس ضمن میں سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کیں۔

    ’یو کے مسلم فلم‘ نامی تنظیم کا مقصد مسلمانوں کا بین الاقوامی سطح پر مثبت چہرہ دکھانے کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف پھیلائے جانے والے غلط اور جھوٹے مواد کو آئینہ دکھانا ہے.یہ تنظیم دنیا بھر کے مسلمان مصنفوں‌ کو بہت زیادہ سراہتی ہے اور ان کو مالی مدد بھی کرتی ہے تاکہ انکی اچھے انداز میں حوصلہ افزائی ہو سکے اور وہ بہتر انداز میں اپنا کام کر سکیں. اس تنظیم کو دنیا بھر کے مصنف اپنی لکھی ہوئی چیزیں بھیجتے ہیں بعد میں ان کی سکروٹنی بھی ہوتی ہے.

  • سجل علی فاطمہ جناح کا کردار کریں گی

    سجل علی فاطمہ جناح کا کردار کریں گی

    ورسٹائل اداکارہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی کہا جا رہا ہے کہ سجل علی تقسیم کے وقتوں پر بننے والی سیریز میں مادر ملت فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی. اس سیریز میں ان کے ساتھ سمعیہ ممتاز اور سندس فرحان بھی ہوں گی. کہا جا رہا ہےکہ سجل علی اس کردار کو کرنے کے لئے کافی محنت اور تیاری کررہی ہیں. سجل علی پہلی پاکستانی فنکارہ ہوں گی جو فاطمہ جناح کا کردار کرنے جا رہی ہیں.ان کے مداح سجل علی کو فاطمہ جناح کے کردار میں

    دیکھنے کے لئے کافی پر جوش ہیں. فلم کی کہانی دانیال کے افضال نے لکھی ہے جبکہ ڈائریکشن بھی انہی کی ہے. تین سیریز پر مشتمل ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہو گا. پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائیگی. قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات کی بھی منظر کشی کی جائیگی. سجل علی کا ہر پراجیکٹ‌دوسرے سے مختلف ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار ان کے نئے پراجیکٹس کے منتظر ہوتے ہیں وہ جانتے ہیں‌کہ یقینا سجل ان کے لئے کچھ نیا لیکر نئے روپ میں سامنے آئیں گی. سجل علی تو فاطمہ جناح کا کردار کررہی ہیں اس سے پہلے خبریں آچکی ہیں‌کہ اداکارہ مہوش حیات بے نظیر بھٹو کا کردار کریں گی. دیکھنا یہ ہے کہ نوجوان نسل کی نمائندہ یہ فنکارائیں اتنی بڑی شخصیات کا کردار کس طور نبھاتی ہیں اور دیکھنے والے ان کو کیا ریسپانس دیتے ہیں.

  • کرن جوہر نے شاہد کپور کو کرینہ کپور کا سابق شوہر کہہ دیا

    کرن جوہر نے شاہد کپور کو کرینہ کپور کا سابق شوہر کہہ دیا

    حال ہی میں کرن جوہر کے شو میں عامر خان اور کرینہ کپور خان نے شرکت کی اس شو کے دوران جہاں بہت ساری باتیں ہوئیں وہیں کرن جوہر نے کچھ چٹکلے بھی کئے. انہوں نے کرینہ کپور خان سے کہا کہ آپ تو میرے اس شو میں متعدد مرتبہ آچکی ہیں، آپ اپنے موجودہ شوہر اور سابق شوہر دونوں کے ساتھ اس شو میں شریک ہوئیں. سابق شوہر کہتے ہی وہ رک گئے اور ظاہر کیا کہ ان کی زبان پھسل گئی . کرن جو ہر کے سابق شوہر والے کمنٹ کو کرینہ کے ساتھ بیٹھے کولیگ عامر خان نے کافی انجوائے کیا ان کی زیر لب مسکراہٹ بتا رہی تھی کہ انہوں کو یہ ہلکی پھلکی طنز اچھی لگی

    ہے. یاد رہے کہ کرن جوہر کے شوہر سیف علی خان انہوں نے ایک ہی شادی کی ہے لیکن شاہد کپور ان کے سابق بوائے فرینڈ ہیں ان کے ساتھ شادی کے معاملات تک بات پہنچ چکی تھی لیکن کرینہ پھر سیف کی طرف ہوں لیں یوں شاہد کپور کا چیپٹر کلوز ہو گیا. کرن جوہر نے شو میں شاہد کپور کو سابق شوہر کہنے پر معذرت کرتے ہوئے کرینہ سے کہا کہ میری زبان پھسل گئی تھی میرا مطلب یہ تھا کہ سابق بوائے فرینڈ.
    واضح رہے کہ اپنے کیریئر کے آغاز کے دوران، کرینہ کپور خان شاہد کپور کو ڈیٹ کر رہی تھیں اور دونوں اپنے تعلقات کے بارے میں کافی کھلے تھے۔ 2007 میں جب وی میٹ کی ریلیز کے بعد دونوں نے الگ الگ راستے اختیار کیے تھے۔

  • شاہد کپور اور کریتی سینن روبوٹ فلم میں پہلی بار ایکساتھ نظر آئیں گے

    شاہد کپور اور کریتی سینن روبوٹ فلم میں پہلی بار ایکساتھ نظر آئیں گے

    شاہد کپور اور کریتی سینن پہلی بار دنیش وجن کی روبوٹ فلم میں اکٹھے کام کررہے ہیں کہا جا رہا ہے کہ شاہد کپور روبوٹکس آدمی کے روپ میں نظر آئیں گے جب کہ کریتی سینن روبوٹ کے منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایت کاری ڈیبیو کرنے والے امیت جوشی کریں گے۔ امیت جوشی نے ماضی میں مدھر بھنڈارکر کی آنے والی فلم ببلی باؤنسر جیسی فلموں کے لیے اسکرین پلے لکھے. شاہد کپور کا کہنا ہےکہ ان کو یہ کردار پہلے کرداروں سے الگ اور منفرد ہے اور دوسری طرف کریتی سینن کا بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو بالکل ہی الگ روپ میں دکھائی دیں گی.یاد رہے کہ فلم میں اس فلم میں شاہد ایک روبوٹکس لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ کریتی ایک روبوٹ کے روپ میں نظر آئیں گی یہ کردار یقینا ہندی فلموں‌کے شائقین کے لئے دلچپسی کا باعث‌ ہوں گے.

    کریتی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا۔ اس نے اپنی اداکاری کا آغاز 2014 میں تیلگوفلم سے کیا جبکہ بالی ووڈ میں فلم ہیروپنتی سے ڈیبیو کیا، جس کے لیے انہیں بہترین ڈیبیو ایکٹریس کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ دوسری طرف شاہد کپور کافی عرصے سے زرا کم کم بڑی سکرین پر نظر آرہے ہیں ان کے مداحوں کےلئے یقینا یہ خوشخبری ہے کہ وہ انہیں اب بہت جلد بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے.

  • اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کو دی سالگرہ کی مبارکباد ایک الگ انداز میں

    اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کو دی سالگرہ کی مبارکباد ایک الگ انداز میں

    اجے دیوگن نے ایکشن ہیرو کے طور پر بالی وڈ میں اینٹری دی، اجے دیوگن فائٹر ہونے کے ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں انہوں نے نوے کی دہائی کی اپنی فلموں میں بہترین ڈانس بھی کیا. ایکشن اور رمینٹک اس ہیرو نے دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ، سنگھم، تانہاجی، پھول اور کانٹے، پیار تو ہونا ہی تھا جیسی دیگر یادگار فلموں میں کام کیا.ہم دل دے چکے صنم میں انہوں نے ایشوریا رائے کے مقابل کام کیا.اجے نے تین فلموں‌کی ہدایتکاری بھی کی .اجے بھی اہلیہ کاجول کی طرح سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کرکے کاجول کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور وڈیو کے کیپشن میں‌لکھا کہ میں کاجول کا فون اٹھانے میں کبھی تاخیر نہیں کرتا. سالگرہ مبارک کاجول.

    وڈیو کچھ اس طرح ہے کہ اجے کے ہاتھ میں فون ہے اور کاجول کی کال آتی ہے کال آتے ہی اجے فون اٹھا لیتے ہیں اسی وڈیو میں کاجول کی لال رنگ کے جوڑے میں چند خوبصورت تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں. اجے دیوگن کے مداحوں نے اجے کے اس انداز سے اپنی اہلیہ کو سالگرہ وش کرنے پر بہت پسند کیا ہے اس وڈیو پر سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ دلچپسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں. یاد رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول کی 1999 میں ہوئی.

  • کاجول 48 برس کی ہو گئیں

    کاجول 48 برس کی ہو گئیں

    بالی وڈ اداکارہ کاجول 48 برس کی ہو گئی ہیں آج اداکارہ کی سالگرہ ہے.کاجول نے نوے کی دہائی میں اداکاری کا آغاز کیا ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلموں‌ کی تعداد زیادہ ہے. ویسے تو کاجول اجے دیوگن کی اہلیہ ہیں‌ لیکن ان کی فلمی جوڑی شاہ رخ خان کے ساتھ زیادہ پسند کی گئی. کاجول نے شاہ رخ خان کے ساتھ یاد گار فلموں‌میں‌کام کیا جن میں بازیگر ، کرن ارجن دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، کچھ کچھ ہوتا ہے اور دل والے و دیگر شامل ہیں. کاجول اپنے کیرئیر میں تجربات کرتی رہیں انہوں نے فلم گپت میں ولن کا کردار ادا کیا اس منفی کردار میں بھی کاجول نے

    اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انہیں اس کردار کے لئے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا. کاجول کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے انڈیا کے ایک سینما میں‌کئی سال تک چلتی رہی. اداکارہ نے کبھی خوشی کبھی غم، عشق، مائی نیم از خان اور دیگر فلموں سے اپنے مداحوں کو محظوظ کیا۔کاجول نے سنیجدہ ، مزاحیہ اور منفی ہر کردار میں ثابت کیا کہ وہ ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں.
    اجے دیوگن اور کاجول کی جوڑی کوحقیقی زندگی کی کامیابی ترین جوڑی مانا جاتا ہے کاجول نے ایک بار کہا تھا کہ ”جب آپ کسی مرد کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں تو آپ کا رشتہ صرف اس ایک شخص کے ساتھ منسوب نہیں ہوتا بلکہ آپ کا تعلق اس کے پورے خاندان کے ساتھ جڑ جاتا ہے” . کاجول کا اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ سسرال والوں‌کے ساتھ بھی کافی اچھا تعلق ہے یاد رہے کہ کاجول ماضی کی اداکارہ تنوجہ کی بیٹی اور نوتن کی بھانجی ہیں.

  • شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے کی سازش رچی، ناکامی پر خود کو زخمی کر لیا صوفیہ مرزا

    شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے کی سازش رچی، ناکامی پر خود کو زخمی کر لیا صوفیہ مرزا

    ماڈل صوفیہ مرزا جن کے اپنے سابق شوہر کے ساتھ ایک لمبے عرصے سے طلاق کے باوجود تنازعات چل رہے ہیں اس کہانی میں ایک نیا موڑ آیا ہے اور ماڈل نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے اپنے سابق شوہرعمر فاروق کے دبئی والے گھر میں ڈاکہ ڈالنے کی سازش کی لیکن جب سازش ناکام ہوگئی تو خود کو زخمی کر لیا.رپورٹس کے مطابق قانونی دستاویزات میں باقاعدہ ماڈل کی طرف سے اعتراف جرم کر لیا گیا ہے. ماڈل نے اپنے سابق شوہر کےدبئی کے اپارٹمنٹ میں ڈاکہ ڈال کر نصف ملین کے قریب درہم نقد اور جیولری اور لاکھوں درہم مالیت

    کی گھڑیاں چرانے کی سازش کی تھی. اداکارہ کو جب یہ منصوبہ ناکام ہوتا نظر آیا تو انہوں نے پھر اپنے سابق شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا اور چاقو سے ان پر وار کئے. صوفیہ مرزا نے سازش اپنی ملازمہ اور سہیلی کے ساتھ مل کر رچی، لیکن ماڈل نے اس سازش کے بارے ڈاکٹر اسد جو ابوظہبی کے ہستپال میں کام کرتے تھے کو بتا دیا ڈاکٹر نے ان کے شوہر کو بتا دیا اور کہا کہ اگر ایسا کچھ ہو تو مزاحمت نہ کرنا قتل بھی کئے جا سکتے ہو.یوں ماڈل کے سابق شوہر نے ماڈل کا منصوبہ ناکام بنا دیا.یاد رہے کہ ماڈ ل نے کچھ عرصہ پہلے ایک پریس کانفرنس کرکے کہا کہ میرا شوہر میری بچیوں‌کو زبردستی دبئی لے گیا ہے مجھے ان سے ملنے نہیں دیتا تو اطلاعات یہ بھی ہیں کہ بیٹاں اپنی ماں کے ساتھ نہ رہنا چاہتی ہیں اور نہ ہی ان سے ملنا چاہتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی ماں جو بھی کررہی ہے ان کا اس کوئی واسطہ نہیں ہے.

    صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،

    صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،

    اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں لڑکیوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لڑکوں کے برابر حقوق ملیں-

    ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

    پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا 

    صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس،سپریم کورٹ وزارت خارجہ پر برہم