Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق صدر زرداری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی

    سابق صدر زرداری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی

    سابق صدر آصف علی زرداری کورونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں، ان کی کورنا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔

    سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کورونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں، دبئی میں سابق صدر کی کورنا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔

    واضح رہے کہ آصف زرداری 28 جولائی کو کرونا کا شکار ہوئے تھے، اور دبئی میں ان کی کرونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آصف زرداری کی کرونا رپورٹ میں معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔


    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ رپورٹ میں کرونا کی علامات ظاہر کے بعد آصف زرداری قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

  • عالیہ بھٹ ہیں 100 سال تک کام کرنے کی خواہشمند

    عالیہ بھٹ ہیں 100 سال تک کام کرنے کی خواہشمند

    عالیہ بھٹ جن کی رواں برس ماہ اپریل میں رنبیر کپور کے ساتھ شادی ہوئی تھی. دو ماہ قبل انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ شئیر کی. وہ جہاں بھی جاتی ہیں ان سے اس ھوالے سے سوال ہوتے ہیں.حال ہی میں فلم ڈارلنگز کی پرموشنز کے دوران ان سے ہوا سوال اور پوچھا گیا کہ مسلسل شوٹس کر کے آپ تھک نہیں جاتیں ؟ اس سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میں بالکل نہیں تھکتی انسان صحت مند ہو تو اسے آرام کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی. عالیہ بھٹ نے کہاکہ میں کام کرکے بہت زیادہ ریلیکس رہتی ہوں اور مجھے کام کرنا اچھا لگتا ہے میرا کام مجھے آرام اور سکون دیتا ہے . میری تو

    خواہش ہے کہ میں سو سال تک کام کروں. عالیہ بھٹ کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ وہ کام کے معاملے میں بہت جنونی ہیں وہ اپنے کردار کو پرفیکٹ انداز میں کرنے کےلئے جی جان لگا دیتی ہیں اس کی مثال ان کی کئی فلمیں اور کردار ہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ کی فلم ڈارلنگز بھی ریلیز ہو نے جا رہی ہے عالیہ کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے.عالیہ کہتی ہیں کہ اس فلم کی کہانی جب سن رہی تھی تو تب ہی فیصلہ کر لیا کہ مجھے اس فلم کو پرڈیوس کرنا ہے. لہذا اب عالیہ صرف اداکارہ نہیں‌ ہیں بلکہ پرڈیوسر بھی ہیں.

  • سعودی عرب نےحسب روایت مشکل وقت میں پاکستان کوموخرادائیگی پرتیل دینےکی حامی بھرلی

    سعودی عرب نےحسب روایت مشکل وقت میں پاکستان کوموخرادائیگی پرتیل دینےکی حامی بھرلی

    ریاض:پاکستان کو سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی اضافی سہولت ملنے کا امکان ہے اور تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہونے کا بھی امکان ہے۔

    عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض میں حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اس سلسلے میں برادراسلامی ملک سعودی عرب نے پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل کی اضافی سہولت دینے کی حامی بھرلی ہے۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ برادر ملک نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے، تاہم اس حوالے سے اعلان وہ خود کریں گے۔

    حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق چین بھی اب تک 4.3 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر چکا ہے، جس میں 2.3 ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ اور 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا جارہا ہے، اور اگر پیکج میں توسیع ہوجاتی ہے تو پاکستان کو ماہانہ 30 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی ہے ، سیلاب ہوں یا آفات،یا پھرمعاشی مشکلات سعودی حکومت اور سعودی عوام نے پاکستان کے ساتھ دل کھول کر تعاون کیا ، پاکستان کو معاشی طورپرمضبوط دیکھنے کے لیے پاکستان کے بینکوں میں اربو ڈالرز رکھے ،پاکستان کو مفت بھی تیل دیا اورجب بھی ضرورت پڑی پاکستان کو سستے نرخوں پر ادھارتیل دے کر پاکستان کی ترقی کے پہیے کو رکنے نہیں دیا

  • 17 سالہ تاجک پستہ قد گلوکار عبد الرزاق سلمان خان کی فلم میں کاسٹ

    17 سالہ تاجک پستہ قد گلوکار عبد الرزاق سلمان خان کی فلم میں کاسٹ

    سوشل میڈیا کی وجہ سے دنیا بہت زیادہ سمٹ گئی ہے، پہلے تو کسی کو مشہوری کے لئے فلم یا ڈرامے کی ضرورت پڑتی تھی لیکن اب سوشل میڈیا کی وجہ سے معاملات تبدیل ہو چکے ہیں اب تو راتوں رات آپ اپنے اکائونٹ سے اپنی کوئی وڈیو اپ لوڈ‌کردیں تو شہرت آپ کے قدموں میں آجاتی ہے. ایسے ہی ایک تاجک گلوکار ہیں جن کوسوشل میڈیا سے شہرت ملی ہے.تاجک گلوکار کا نام عبدالرزاق ہے ان کی عمر 17 سال ہے وہ سوشل میڈیا سٹار بننے سے قبل بازاروں اور گلی محلوں میں گا کر گزر بسر کیا کرتے تھے.کہا جا رہا ہےکہ اب اس گلوکار کو سلمان خان نے اپنی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں کاسٹ کر لیا

    ہے.عبدالرزاق کا قد تین فٹ ہے اور بہترین گلوکار ہیں انہوں نے اے آر رحمان کے ساتھ بھی کام کیا ہے حال ہی میںانہیں یو اے ہی گولڈ ن ویزہ بھی جاری ہوا ہے. کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے اپنی فلم اس گلوکار کو ایک کردار دیا ہے.یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کا نام تبدیل کرکے بھائی جان رکھ دیا گیا ہے فلم کی شوٹنگ آج کل جاری ہے اسے اگلے سا؛ل ریلیز کیا جائیگا.سلمان خان کی اس فلم میں ان کے ساتھ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ شہناز گل بھی نظر آئیں گی.

  • ںادرہ چوک پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پرتحریک انصاف نے مقام اور وقت تبدیل کردیا

    ںادرہ چوک پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پرتحریک انصاف نے مقام اور وقت تبدیل کردیا

    وفاقی حکومت کی جانب سے ریڈ زون سیل ہونے کے بعد تحریک انصاف نے احتجاج کا وقت اور جگہ تبدیل کردی ہے.

    تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا تھا، تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ریڈ زون کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں، اور پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 2 ہزار جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے.

    ریڈ زون کی بندش کے باعث تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا مقام اور وقت تبدیل کردیا ہے۔ اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اب کارکنوں کو نادرا چوک کے بجائے شام 6 بجے ایف نائن پارک پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    تحریک انصاف کے اراکین پارلیمان 3 بجے پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوں گے، اراکین پارلیمان کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کریں گے، الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ جب کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شام 7 بجے کارکنان و عوام سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

    یکم اگست کو پی ٹی آئی کے نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے عہدیداروں سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے ساتھ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر پرامن احتجاج کی کال دی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے ای وی ایم کے نظام کو سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی کیونکہ دو پارٹیوں نے اس سے اختلاف کیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین آجائے تو دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہوجائیں گے، بھارت اور ایران میں بھی ووٹنگ مشین کا استعمال ہوتا ہے مگر چیف الیکشن کمشنر نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین نہیں آنے دی۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے نادرہ چوک پر جلسہ کرنے کی درخواست کی تھی جسے دفعہ 144 کے باعث خارج کردیا گیا تھا.

    اسلام آباد انتظامیہ نے نادرہ چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے کہا تھا نادرہ چوک ریڈ زون میں واقع ہونے کی وجہ سے وہاں جلسے کے اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ پی ٹی آئی ایف نائن پارک یا ایچ نائن گراؤنڈ کا انتخاب کر کے پر امن احتجاجی جلسہ کرسکتی ہے۔ اور جگہ کا انتخاب کر کے انتظامیہ کو مطلع کیا جائے تاکہ سیکیورٹی کے انتظامات کئے جا سکیں.

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا: ریڈ زون میں جلسے جلوس اور کسی قسم کے احتجاج پر دفعہ 144 کےتحت پابندی ہے۔ لہذا تحریک انصاف کو جلسہ کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں.

    دوسری جانب متوقع لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی لہذا ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اعلامیہ کے مطابق: سرکاری ملازمین، میڈیا اور عدالتوں میں پیش ہونے والے سائلین مارگلہ روڈ استعمال کریں جبکہ ڈپلومیٹک انکلیو میں داخلہ کےلیے تھرڈ روڈ استعمال کیا جائے.

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ: قانونِ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نےکہا تھا کہ: الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے صرف عوام کے منتخب نمائندے جائیں گے لیکن عوام کے خوف سے پورا علاقہ کنٹینر سے بھر دیا گیا.

    ‏انہوں نے مزید کہا: گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ کو احتجاج کی اطلاع دے دی تھی.

    انکے خیال میں: جب لیڈر ‏عوام میں جڑیں نہ ہوں اور وہ بیرونی مداخلت کی پیداوار ہوں تو امپورٹد حکومت کیطرح خوفزدگی نظر آتی ہے.

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کے خلاف سازش کی۔

    جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کی حمایت کے باوجود پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ ملی بھگت سے تحریک انصاف کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش رچانے کی کوشش کی ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عمران خان نے مزید کہا کہ اب یہ لوگ عام انتخابات میں پوری پی ڈی ایم کے ساتھ پنجاب کے ضمنی الیکشن جیسے نتیجے سے خوف زدہ ہیں۔

    سابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں لوگوں سے شام 6 بجے ایف نائن پارک میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پرامن عوامی احتجاج کے لیے نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں سات سے ساڑھے سات بجے کے درمیان اجتماع سے خطاب کروں گا۔

  • گنگنا رناوت نے عامر خان پر الزام لگا دیا

    گنگنا رناوت نے عامر خان پر الزام لگا دیا

    خبروں میں‌گھری رہنے والی کنگنا رناوت کا جھگڑا یا تلخی کس اداکار کے ساتھ نہیں ہے؟ سب جانتے ہیں کہ وہ بلا سوچے سمجھے کسی کے بارے میں بھی کچھ بھی کہہ دیتی ہیں. انہوں نے عامر خان پر ایک الزام عائد کر دیا ہےاور وہ الزام یہ ہے کہ ” لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا جو ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے وہ عامر خان نے خود تیار کیا ہے اور مہارت کے ساتھ پھیلایا ہے تاکہ ان کی فلم کی تشہیر ہو.کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، "میرے خیال میں لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ کے پیچھے عامر خان خود ہیں ،دارصل اس سال کوئی بھی ہندی فلم کامیابی سے ہمکنار نہیں‌ ہو سکی سوائے ایک مزاحیہ سیکوئل کے. انہوں نے کہا کہ "ہندی فلموں کے شائقین کیا دیکھنا چاہتے ہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے.

    یاد رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ عامر خان کے 2015 کے انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہونے کے بعد چلایا گیا اور ان کی فلم کے حوالے سے بھی غلط معلومات پھیلائی گئیں۔اس کلپ کی تفصیلات یہ ہیں کہ عامر خان نے اپنے پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اہلیہ کرن راؤ کہتی رہتی ہیں کہ بھارت چھوڑ بیرون ملک چلے جاتے ہیں، کیوں کہ اب ہندوستان میں عدم برداشت کم ہوتی جا رہی ہے۔عامر خان لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ کے حوالے سے کافی مایوس ہیں انہوں نے اس کا اظہار بھی کیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میرے بھارتی ہونے یا میری حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے.وہ لوگ غلطی پر ہیں جو یہ مانتے ہیں‌کہ میں‌ہندوستان کو پسند نہیں کرتا.

  • عامر خان کو پچھتاوا ہے لیکن کس بات کا؟

    عامر خان کو پچھتاوا ہے لیکن کس بات کا؟

    بالی وڈ کے اداکار عامر خان کو پچھتاوا ہے لیکن کس بات کا؟.عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ جب کیرئیر کے عروج پر تھے تو انہوں نے بہت سارا وقت اپنے کام کو دیا اور کام کو بہتر کرنے کی دھن میں لگے رہے اس دوران ان کے بچوں‌کو جو ان کاوقت چاہیے تھا وہ نہیں‌ دے پائے اور وہ اس چیز کا احساس بھی نہیں‌ کر پائے کہ بچوں کو ان کا وقت چاہیے یا بچوں‌کو ان کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہے لیکن عامر خان کو وقت گزرنے کے ساتھ اب یہ احساس ہونے لگا کہ شاید ان سے غلطی

    ہوئی، عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کو بالکل پچھتاوا ہے کہ وہ اپنے بچوں جنید اور ارا کو وقت نہیں دے سکے. عامر خان کہتے ہیں کہ اب میں اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کو ترجیح دیتا ہوں اب اس حوالے سے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتا ہوں، کرن رائو اور رینا دتہ کے والدین سے بھی رابطہ رکھتا ہوں. میری کوشش ہوتی ہے کہ اب میرے بچے میرے کام کی وجہ سے مزید نظر انداز نہ ہوں.میں اپنے بہن بھائیوں سے بھی خود رابطے میں رہتا ہوں. اداکار نے یہ بھی کہا کہ بے ہماری طلاق ہو چکی ہے لیکن اب بھی میں رینا اور کرن رائو ایک فیملی کی طرح ہیں اور ہمیشہ ایک فیملی کی طرح ہی رہیں گے. ہم ایک دوسرے سے ملتے ملاتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اچھا وقت گزرے.

  • ڈالر کی قدر میں مزید 3 روپے 71 پیسے کی کمی

    ڈالر کی قدر میں مزید 3 روپے 71 پیسے کی کمی

    ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    گزشتہ 4 دنوں کی طرح جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 3 روپے 71 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس طرح امریکی ڈالر 225 روپے 9 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ($) کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر 9 روپے 58 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 13 روپے 50 پیسے تک سستا ہوا تھا۔

    روپے کی قدر میں اضافے سے متعلق ماہرین نے سماء ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ آئندہ دنوں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور امید ہے کہ اگست کے آخر تک ڈالر 200روپے کی سطح پر آجائے گا۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی ہے۔

    گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک نے ضوابط کی خلاف ورزی پر2 ایکسچینج کمپنیز کی4 برانچوں کے آپریشن معطل کردیئے جبکہ ڈالرکی قیمت خریداور فروخت میں زیادہ فرق کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بدھکے روز کے دوران تاریخی کمی واقع ہوئی تھی جب کہ ماہرین کا خیا؛ ہے کہ ڈالر مزید سستا بھی ہوسکتا ہے۔

    مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو جس طرح غیر معمولی انداز میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہوا تھا اس کے بعد اب یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ ڈالر کی قدر مزید کتنا گر سکتی ہے؟ کرنسی ڈیلرز کا خیال ہے کہ آئندہ دنوں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور امید ہے کہ اگست کے آخر تک ڈالر 200روپے کی سطح پر آجائے گا۔

  • عامر خان نے بتایا کہ 12 سالہ کرینہ کپور انکی کس فلم کی سیٹ پر آیا کرتی تھیں

    عامر خان نے بتایا کہ 12 سالہ کرینہ کپور انکی کس فلم کی سیٹ پر آیا کرتی تھیں

    اداکارعامر خان نے نوے کی دہائی میں‌سپر ہٹ فلموں میں‌کام کیا ان کی ہر فلم پہلی سے مختلف ہوتی ہے عامر خان کی فلم ”ہم ہیں‌راہی پیار کے” اُس سال کی سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی فلم تھی لیکن عامر خان کی بجائے شاہ رخ خان کو ان کی فلم پر ایوارڈ دے دیا گیا اس کے بعد عامر خان نے ایوارڈز کی تقریبات میں نہ جانے کا فیصلہ کر لیا تب سے اب تک کم ہی کسی ایوارڈ تقریب میں نظر آئے ہیں. عامر خان نے ماضی کی یادوں‌کو کرن جوہر کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں تازہ کیا اور کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میری اور کرشمہ کپور سلمان خان اور روینہ ٹنڈن کی

    فلم انداز اپنا اپنا کی شوٹنگ کے دن تھے اس وقت کرینہ کپور کرشمہ کے ساتھ سیٹ پر آیا کرتی تھیں اور گھنٹوں سیٹ پر سنجیدہ ہو کر بیٹھی رہتی تھیں.کرینہ کپور کافی انہماک سے ہمارا کام دیکھا کرتی تھیں.یاد رہے کہ کرینہ کافی کافی کم عمر تھیں‌جب عامر خان ایک اسٹیبلش سٹار تھے لیکن آج کرینہ کپور عامر خان کے ساتھ بطور ہیروئین کام کررہی ہیں.دونوں ایک ساتھ پہلے بھی تھری ایڈیٹس میں کام کر چکے ہیں. شائقین ان دونوں‌کی آن سکرین جوڑی کافی پسند کرتے ہیں. یاد رہے کہ کرینہ کپورفلم لال سنگھ چڈھا کو لیکر کافی پر جوش ہیں اور ان کاماننا ہے کہ فلم جس طرح سے بنی ہے شائقین شاید رد نہیں کر سکیں گے جبکہ عامر خان کافی نروس ہیں.

  • عامر خان آج کل کیوں‌ ہیں‌ نروس؟

    عامر خان آج کل کیوں‌ ہیں‌ نروس؟

    اداکارعامر خان جن کی فلم لال سنگھ چڈھا 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے . حال ہی میں انہوں نے کرن جوہر کے پروگرام میں‌شرکت کی ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں‌بہت زیادہ نروس ہوں اور میرا دل ٹوٹ جائیگا اگر شائقین کو میری فلم لال سنگھ چڈھا پسند نہ آئی. میں نے اور میری پوری ٹیم نے فلم پر بہت زیادہ محنت کی ہے. اور یقینا مجھ پہ ایک پریشربھی ہے کیونکہ یہ فلم ہالی وڈ فلم فارسٹ گمپ کا ری میک بھی ہے اور اس فلم کو چھ اکیڈمی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں. عامر خان کی اس بات پہ ساتھ بیٹھی کرینہ کپور نے کہا کہ

    عامر خان یقینا فلم کی ریلیز سے پہلے کآفی نروس ہیں لیکن ہم سب بہت خوش ہیں کہ یہ فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے. کرینہ کپور نے یہ بھی بتایا کہ فلم لال سنگھ چڈھا کے لئے مجھے آڈیشن بھی دینا پڑا اور عامر خان کا ماننا تھا کہ آڈیشن ہونا چاہیے اور ہر حال میں ہونا چاہیے میرے شوہر سیف علی خان نے کہا کہ ٹھیک ہے تمہیں‌ آڈیشن دینا چاہیے. کرینہ کپور نے کہا کہ عامر خان کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے نہایت ہی پروفیشنل ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہمیشہ ہی بہت اچھا رہا ہے اور مجھے فلم کی ریلیز سے بہت زیادہ اچھی امیدیں وابستہ ہیں.