Baaghi TV

Author: +9251

  • پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیٹر کے درمیان جھگڑا:ویڈیو وائرل ہوگئی

    پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیٹر کے درمیان جھگڑا:ویڈیو وائرل ہوگئی

    پشاور: باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیٹر کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اوردوسری طرف حکام نےبھی اس کا فوری نوٹس لیا ہے، اطلاعات ہیں کہ یہ ایک معمولی جھگڑے سے بڑا جھگڑا بن گیا جوبعد ازاں ایئرپورٹ حکام کےلیے بدنامی کا باعث بھی بن گیا

    ذرائع کےمطابق باچا خان ایئرپورٹ پر جھگڑا حج سے واپس آنے والےمسافروں کے استقبال کے لیے، آئے افراد کے درمیان ہوا ، پھراس جگھڑے کو وہاں موجود ہرشخص نے دیکھا اورویڈیو بھی بناتے رہے اوربعد ازاں یہی پشاور ایئرپورٹ پر لڑائی جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی

    ویڈیو سے صاف نظرآرہا ہےکہ پشاور ایئرپورٹ مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد اے ایس ایف اور سی اے اے ویجیلنس کو موقع پر طلب کیا گیا ،اے ایس ایف اہلکاروں نے وزیٹرز تھپڑ اور لاتیں مار کر منتشر کیا ویڈیو میں مناظر دیکھے جاسکتے ہیں

     

    ترجمان سی اے اے سیف اللہ کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جھگڑا وزیٹر کے درمیان پیش آیا تھا، جسے بعد ازاں حل کرلیا گیاتھا

    یاد رہے کہ اسی ایئرپورٹ پر فرض شناسی بھی ایک مثال بن گئی ، 2019 میں پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سی اے اے کے عملے کی فرض شناسی کا مظاہرہ سامنے آیا تھا

    تفصیلات کے مطابق دبئی سے غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای سے 636 کے زریعے پشاور پہنچنے والا مسافر اپنا بیگ بھول گیا تھا جس کے بعد امین نامی پورٹر نے کسٹم کے اسکرینگ مشین پر بیگ پڑا ہوا دیکھا تو بیگ اٹھا کر ڈیوٹی آفیسر کے پاس جمع کروادیا۔

    بیگ میں تین لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات، موبائل فونز اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔

    سی اے اے حکام نے سی سی ٹی وی کی مدد سے مسافر زر ولی خان کو تلاش کیا اور تلاش کرنے کے بعد عملے نے مسافر زر ولی خان سے رابطہ کرکے ڈی ٹی ایم کی موجودگی میں قیمتی سامان مسافر کے حوالے کردیا۔

  • ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ کیلئے 10 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ کیلئے 10 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ویمنز انڈور ایشیا کپ کے لئے 10 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

    ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ بنکاک میں 8 اگست تا 15 اگست تک کھیلا جائے گا، شازمہ نسیم (گول کیپر)، طاہرہ اسلام (گول کیپر)، حمراء لطیف، اقراء اقبال، مائرہ صابر (کپتان) ندا اصغر، کلثوم شہزادی کو منتخب کیا گیا ہے۔

    مریم حنیف، اریبہ سرور اور دعا خان (نائب کپتان) بھی ایشیاء ہاکی کپ کھیلیں گی، ٹیم آفیشلز میں مینجر شہلاء رضا، کوچ نعیم احمد، ویمنز کوچ راحت خان شامل ہیں۔

     

    ادھر دوسری طرف پی سی بی نے دورہ نیدر لینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدرلینڈ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کے میچز 16 اگست سے 21 اگست کے دوران کھیلے جائیں گے۔

    دوسری جانب اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے بھی 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

     

    فاسٹ بولر نسیم شاہ کو حسن علی کی جگہ دونوں اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ان کی بحالی کے پروگرام کی نگرانی ٹیم ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کریں گے جو ان کے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ بھی کریں گے۔

    اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی ٹیم میں نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے اسکواڈ سے پانچ تبدیلیاں کی جائیں گی۔

    عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔

  • کامن ویلتھ گیمز میں  پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لیفٹنگ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا،ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامیابی حاصل کرلی،نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا،نوح دستگیر بٹ نے 109پلس ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا،نوح دستیگر بٹ نے سنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232کلو وزن اٹھایا.

    اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے جوڈو میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے برانز میڈل جیتا۔ شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔ یہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا برانز میڈل ہے۔شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے، شاہ حسین 2014 کے مقابلوں میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔نوجوان جوڈوکا اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔ شاہ حسین شاہ نے پہلی مرتبہ 90 کے جی باؤٹ میں شرکت کی۔

  • پی پی 139 ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی نے ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا

    پی پی 139 ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی نے ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا

    شیخوپورہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے حلقے پی پی 139 ضمنی الیکشن کا ٹکٹ ابو بکر شرقپوری کو جاری کر دیا۔

    یاد رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار جلیل احمد شرقپوری نے 30 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار جہانزیب راؤ نے 27 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب سے ایک روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

    اُدھر مسلم لیگ ن کی خالی ہونے والی سیٹ پی پی 139 پر ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے جلیل شرقپوری کے کزن ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے انہیں ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کیا، اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری بھی موجود تھے۔ جن کی درخواست پر ابوبکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔پی پی 139 پر ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حلقے میں پولنگ گیارہ ستمبر کو ہوگی۔

  • این اے 245 کا ضمنی انتخاب،جی ڈی اے نے فاروق ستار کی حمایت کا اعلان کر دیا

    این اے 245 کا ضمنی انتخاب،جی ڈی اے نے فاروق ستار کی حمایت کا اعلان کر دیا

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل انتخابی اتحاد کرلیا جبکہ جی ڈی اے نے این اے 245 پر ہونے والی ضمنی انتخاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم، سید محمد اسماعیل شاہ راشدی، ایم پی اے حسنین مرزا سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    بعد ازاں پریس کانفرنس کے دوران جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی سے جی ڈی اے کا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتحاد ہوا ہے، ایک دوسرے کے سامنے امیدوار کھڑے نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 245 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ڈاکٹر فاروق ستار سے بہتر کوئی امیدوار نہیں لہٰذا جی ڈی اے انہیں بھرپور سپورٹ کرے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 15 سالوں سے حکمرانی کرتے ہوئے ایک جماعت نے سندھ کو تباہ کردیا ہے،سندھ کی عوام کو مزید تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جسے ناکام بنادیں گے۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےکنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دوبارہ مردم شماری میں ہمیں ٹھیک نہ گِنا گیا تو سڑکوں پر آکے خود کو گِنوائیں گے، اس ضمنی الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ڈنڈے لے کر نکلیں گے۔کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر این اے 245 کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اس ضمنی الیکشن میں ڈنڈی ماری گئی تو ڈنڈے لے کر نکلیں گے، غیرجمہوری طاقتوں کی خواہش ہےکہ کراچی کا مینڈیٹ تقسیم رہے۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ شہرمیں جعلی نظریات کی بنیاد پرووٹ تقسیم ہوا، ہمارا ووٹ بینک چرایا گیا، ہم پر غلط نتیجے تھوپے گئے، اس لیے عوام سیاسی نظام سے غیر متعلق ہو رہے ہیں، ووٹ کی عزت کو عوام اپنے ہاتھوں سے بچائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ پی ٹی آئی ناکام ہوگیا، تحریک انصاف آئندہ اقتدار میں آئے تو ایم کیوایم کے بغیر حکومت بنائے۔

    تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی مقدس گائے نہیں سب کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے، ایسانہیں ہوسکتا کہ کچھ لوگوں کو ہر غلط کام کی کھلی چھوٹ دے دی جائے۔

  • لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکور کمانڈر کوئٹہ تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکور کمانڈر کوئٹہ تعینات

    راولپنڈی:لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر کور 12 کوئٹہ تعینات کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ سے لاپتہ ہو گیا تھا جس میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افراد سوار تھے، گزشتہ روز ان کی شہادت کی تصدیق ترجمان پاک فوج کی جانب سے کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ آصف غفور ماضی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ذمہ داری بھی ادا کر چکے ہیں۔ وہ اِس عہدے پر 15 دسمبر 2016ء سے 16 جنوری 2020ء تک فائز رہے۔ اس کے بعد ان کا تبادلہ جی او سی 40 ڈویژن اوکاڑہ کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ نومبر 2020ء کو پاکستان آرمی میں 6 میجر جنرل نے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پائی تھی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل آصف غفور بھی شامل تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیے گئے تھے۔

  • 3 سال کے لئے83 ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزنیلام

    3 سال کے لئے83 ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزنیلام

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کی نیلامی کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔

    ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت نے 274 ارب روپے کے پی آئی بیز نیلام کیے ہیں، یہ انویسٹمنٹ بانڈز 3 اور 5 سال کے لیے نیلام کیے گئے۔ایس بی پی کے مطابق نیلامی میں 3 سال کے 83 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز بیچے گئے، 3 سالہ نوٹس کی کٹ آف ایلڈ 5 بیسسز پوائنٹس کم ہوکر 13 اعشاریہ 95 فیصد رہی۔

    اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 5 سال کے 191 ارب مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈز بیچے گئے، 5 سالہ بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 5 بیسسز پوائنٹس کم ہوکر 13 اعشاریہ 40 فیصد رہی۔ایس بی پی کے مطابق حکومت نے 10 سال کے بانڈ کی تمام پیشکش مسترد کر دیں جبکہ 15، 20 اور 30 سال کے بانڈ کی خریداری کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت کا نیلامی سے 175 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف تھا۔
    https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1554780446625513473/photo/1
    دوسری جانب ملکی تاریخ میں پہلی بار روپے کی قیمت میں 9 روپے 58 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی سے قرضوں میں 14سو ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، کاروبار کے دوران ایک ڈالر کی قیمت میں 12 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جولائی میں کم ہونے والی درآمدات اور درآمدی ادائیگیوں کا کم دباؤ روپے کی قیمت میں بہتری لا رہا ہے اور روپیہ جو 240 کی نچلی سطح پر ڈالر کے مقابلے میں گر گیا تھا اس اب اس میں بہتری آر ہی ہے۔

  • پاک پتن میں عمران خان کے سامنے نیازی چور کے نعرے

    پاک پتن میں عمران خان کے سامنے نیازی چور کے نعرے

    پاکپتن :پاک پتن میں عمران خان کے سامنے نیازی چور کے نعرے،اطلاعات کے مطابق آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر حاضری دی اور دعا مانگی۔

    عمران خان درگاہ بابا فرید الدین گنج شکر پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

    انہوں نے بہشتی دروازے کے سامنے حاضری دی اور دعامانگی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما دیوان عظمت سید محمد چشتی نے ان کی دستار بندی کی، عمران خان 5 سے7 منٹ تک وہاں رکے اور پھر واپس چلےگئے۔

     

     

    ذرائع کےمطابق اس موقع پر ہجوم میں سے یہ نعرے بھی سننے کوملے کہ چور ہے بھی چور ہے نیازی چور ہے ،

    ذرائع کےمطابق اس موقع پرعمران خان نے تمام نعرے بازی سُنی اور ہنستے ہوئے ٹال گئے اور آگے بڑھتے گئے ،

    ادھر وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو نااہل کرانےکے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائےگا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو نااہل کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائےگا، ریفرنس آرٹیکل62 اور 63 کے تحت دائرکیا جائےگا۔

  • پی ٹی آئی کا احتجاج، ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے

    پی ٹی آئی کا احتجاج، ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے

    پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرے کے پیش نظر ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

    سابق وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر آج سہ پہر 3 بجے نادرہ چوک اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس کی قیادت اسد عمر کریں گے،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اکٹھے ہوکر فارن فنڈنگ کیس کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

    سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ سامنے نہیں لا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ضرور ہو گا، تاہم پی ٹی آئی کارکن ریڈ زون نہیں جائیں گے۔

    دوسری طرف اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی آج احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا، ہمیں محسوس ہوا اس میں ان کی خاص دلچسپی نہیں ہے، کچھ رپورٹس ملی ہیں، عمران خان اور فواد چوہدری کا بیان بھی آیا، رپورٹس کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کے سامنے بے نظمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس 48 گھنٹوں میں سپریم کورٹ بھیجا جائے،نواز شریف

     

     

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگا رکھی ہے، ریڈ زون میں احتجاج کی قطعاً اجازت نہیں ہے، ریڈ زون میں کسی نے داخل ہونے کی کوشش کی تو پھر گلہ نہیں کرنا، متنبہ کرتا ہوں ریڈ زون کے اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کریں۔

  • 21 رُکنی پنجاب کابینہ کو فائنل شکل دیدی گئی،وزارت داخلہ کے لیے کرنل ہاشم ڈوگرفیورٹ

    21 رُکنی پنجاب کابینہ کو فائنل شکل دیدی گئی،وزارت داخلہ کے لیے کرنل ہاشم ڈوگرفیورٹ

    لاہور:پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان مشاورت کے بعد 21 رُکنی پنجاب کابینہ کو فائنل شکل دیدی گئی،وزارت داخلہ کے لیے کرنل ہاشم ڈوگرفیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں‌

    عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا سے ویڈیو لنک سے ایوان وزیراعلی میں خطاب کیا، پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری کا اعلان کل وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی مشاورت کے بعد کرینگے۔

    پنجاب کابینہ میں لاہورسے ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید ،مراد راس شامل ہیں فیصل آباد سے علی افضل ساہی اور لطیف نذر کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا، راولپنڈی سے راجہ بشارت ، جنوبی پنجاب سے نوابزداہ منصور ،سردار محسن لغاری بھی کابینہ میں شامل کیا گیاہے جنوبی پنجاب سے غضنفر عباس چھینہ،سردار شہاب الدین ،سردار حسنین بہادر دریشک بھی کابینہ کاحصہ ہیں عنصر مجید نیازی ، ملک تیمو ر، منیب چیمہ، علی عباس شاہ بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔

    سردار ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی ، راجہ یاسر ہمایوں ،خرم شہزاد ورک ،حسین جہانیاں گردیزی بھی کابینہ میں شامل ہیں، اکیس میں بیس نامزد وزرا ویڈیولنک میٹنگ میں شریک ہوئے ، حسین جہانیاں گردیزی ویڈیولنک میٹنگ میں شریک نہ ہوسکے۔

    کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر کو وزارت داخلہ اور ملک تیمور کو کھیل کی وزارت کاعندیہ دیدیا گیا، میاں محمود الرشید کو بلدیات ، میاں اسلم اقبال کو ہاوسنگ اورانڈسٹریز کاعندیہ دیدیاگیا، ڈاکٹر یاسمین راشد صحت، مراد راس تعلیم، راجہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن کاعندیہ دیدیا۔

    پی ٹی آئی حکام کی طرف سے بتایا جارہا ہے کہ عنصر مجید نیازی کو لیبر، سردار محسن لغاری کو خزانہ اور پی اینڈ ڈی عندیہ دیدیا گیا۔

    نامزد وزرا سے خطاب میں عمران نے پیشگی خبر دار کردیا ہے کہ کرپشن برداشت نہیں ہوگی، وقت پر دفاتر آنا ہے، توقع کرتاہوں آپ چودہ سے سولہ گھنٹے کام کریں ، کوئی چھٹی نہیں ہوگی، آفس میں وقت دیں گے تو بیورو کریسی بھی وقت پرآئے گی، واضح فرق نظرآنا چاہیے ہماری حکومت عوام کے لئے کام کررہی ہے۔