Baaghi TV

Author: +9251

  • غربت سے تنگ 37 سالہ شخص  نے  خودکشی کرلی

    غربت سے تنگ 37 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

    راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں غربت سے تنگ دو بچیوں کے باپ نے مبینہ خودکشی کرلی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں اور پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 39 سالہ عرفان صادق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ عرفان صادق کی لاش دکان میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، اہل محلہ کے مطابق عرفان صادق کی چپس کی دکان تھی اور اس کے معاشی حالات خراب تھے۔

    عرفان صادق کا ہاتھ سے لکھا ہوا مبینہ نوٹ بھی ملا ہے، تحریری نوٹ پر ان لوگوں کے نام درج ہیں جن کے پیسے دینے تھے، واقعے کے بعد وارث خان پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان صادق شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔

    جبکہ اس سے قبل بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں مہنگائی کے باعث خود کشی کے 2 واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا تھا اور ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن میں بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث نوجوانوں میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
    خودکشی کا پہلا واقعہ جھل مگسی کے علاقے باریجا میں پیش آیا۔ جہاں 27 سالہ نوجوان علی دوست مگسی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ اسد اللّٰہ کھیازئی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نورالدین کھیازئی نے مہنگائی کے باعث خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔

  • مالی سال 2024؛ تقریباً 2 بلین ڈالر کی تقسیم کو ہدف بنایا جارہا. کنٹری ڈائریکٹر

    مالی سال 2024؛ تقریباً 2 بلین ڈالر کی تقسیم کو ہدف بنایا جارہا. کنٹری ڈائریکٹر

    ورلڈ بینک کی جانب سے رواں مالی سال 2023-24 کے دوران پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کیے جانے کا امکان ہے اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین نے ہفتہ کو نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے پاکستان میں عالمی بینک کے جاری پورٹ فولیو کی مجموعی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا اور اس کا جائزہ لیا۔

    بزنس ریکارڈر کے مطابق دونوں کے درمیان ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد کے لیے مختلف ترجیحی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی بینک کے ساتھ اپنی ترقیاتی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    جبکہ انہوں نے پاکستان کی معاشی ترقی میں عالمی بینک کی انتظامیہ بالخصوص اسلام آباد میں ملکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ ناجے بن حسین نے وزیر خزانہ کو جاری پورٹ فولیو کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اشارہ دیا کہ عالمی بینک کی انتظامیہ وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر نہ صرف جاری پورٹ فولیو کے نفاذ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے، بلکہ غیر ملکی قرضوں کی تقسیم کے حجم کو بھی زیادہ سے زیادہ بڑھا رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
    انہوں نے اشارہ دیا کہ مشترکہ کوششوں میں مالی سال 24 کے دوران تقریباً 2 بلین ڈالر کی تقسیم کو ہدف بنایا جارہا ہے۔ نگراں وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور معیشت کے استحکام کے لیے جاری کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ ترجیحی شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے نفاذ سے پاکستان اپنی ترقی کی صلاحیت کو بروئے کار لا سکے گا، اس لیے اس شعبے میں پالیسی اصلاحات متعارف کرانا اولین توجہ رہے گی۔

    کنٹری ڈائریکٹر نے وزیر کو RISE-II ڈویلپمنٹ پالیسی فنانسنگ پروگرام کے تحت ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، جس پر حال ہی میں ورلڈ بینک نے اقتصادی امور ڈویژن کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے 2022 میں آئے سیلاب کے دوران ورلڈ بینک کی فوری مدد کو بھی سراہا۔ تاہم، ملک میں سیلاب کے بعد کی بحالی اور تعمیر نو کی بہت زیادہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، انہوں نے کنٹری ڈائریکٹر سے کہا کہ وہ ملک کی ہنگامی ضروریات سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے عالمی بینک کی مزید مدد فراہم کریں۔

  • دوحہ معاہدہ؛ سرزمین  استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا تھا. وزیر داخلہ

    دوحہ معاہدہ؛ سرزمین استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا تھا. وزیر داخلہ

    نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے دوحہ معاہدے میں اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا، توقع ہے افغان حکومت وعدے کی پاس داری کرے گی جبکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ نگران حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے برائی کے خلاف انتہا کو جائیں گے، شرم کا مقام ہےکہ ہمارے اپنے لوگ ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں اور بہت بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

    خیال رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے 48 چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث 49 افراد کو گرفتار کیا، چند عناصر اسمگلنگ کے بعد ذخیرہ اندوزی کی طرف آرہے ہیں اور ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے، عدالتوں سے سزا دلوائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ جو بھی غیر قانونی کام میں ملوث ہوگا اسے نہیں چھوڑیں گے، جب تک ہیں آخری منٹ تک پاکستان کی بہتری کےلیے کام کریں گے، کوئی جتنا بڑا سرکش ہو ہم اسےنہیں چھوڑیں گے۔

    نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ چترال میں دہشتگردوں نے حملہ کیا فوج اور عوام نے اسے ناکام بنایا، ہم بندوق اور تشدد کے زور پرکسی کو اپنا ایجنڈا نہیں لانےدیں گے، ہم ماضی میں نہیں جانا چاہتے،مختصر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے دوحہ معاہدے کے تحت دنیا سے وعدہ کیا ہے، اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور افغان حکومت سے یہی توقع ہے کہ دوحہ معاہدے کے تحت اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
    نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ نے گزشتہ روز بتادیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا حملہ افغانستان کی طرف سے ہی ہوا، یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ حملے میں افغان لوگ بھی شامل تھے یا صرف کالعدم ٹی ٹی پی کے تھے، یہ اہم نہیں کہ حملہ کون کرتا ہے ہمارے لیے سب دہشت گرد ہیں جس نے بھی حملہ کیا اس کاجواب دیں گے اور وہ نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 6 بچے دہشتگردوں کے چنگل میں ہیں، امید ہے بچوں کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

  • سندھ؛  پولیس کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

    سندھ؛ پولیس کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

    نگراں حکومت نے سندھ میں بھی بجلی چوروں کے خلاف اینٹی تھیفٹ الیکٹریسی مہم شروع کر دی اور آئی جی سندھ نے صوبےکے تمام تھانوں کی پولیس کو بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے جبکہ اے آئی جی آپریشن شیراز نذیر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زون کے ڈی آئی جیز، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد کے پولیس سربراہان اور صوبے کے تمام سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں.

    خیال رہے کہ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں بجلی کی فراہمی پر مامور کمپنیوں کے سربراہان کے تعاون سے بجلی چوروں کے خلاف فوری آپریشن شروع کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر

    بجلی چوروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے، حکم نامے میں تمام متعلقہ پولیس افسران کو اس مہم کی تفصیلات ہر جمعے کو آئی جی اپریشن روم تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کراچی نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ مسترد کیا. انیس قائمخانی

    کراچی نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ مسترد کیا. انیس قائمخانی

    ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قیام سے آج تک کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ مسترد کیا ہے جبکہ بلاول بھٹو کے بیان پر انیس قائمخانی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے کراچی اور حیدرآباد کی میئر شپ کے بارے میں بیان پر دنیا ہنس رہی ہے۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے بلاول بھٹو کو ان کے پاپا نے نئی نوکری پر لگا دیا ہے، ایسے میئرز پر ترس آتا ہے جنہیں دونوں شہروں کے شہری میئر ماننے پر تیار ہی نہیں ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے بڑوں سے پوچھیں ’ایم کیو ایم کی تاریخ ڈرنے والوں کی نہیں بلکہ لڑنے والوں کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
    قائمخانی نے مزید کہا کہ جس پارٹی نے 1970 کے انتخابی نتائج کو نہ مانتے ہوئے ملک توڑ دیا وہ جمہوریت کا درس نہ دے، دنیا جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی ٹریننگ میں کرپشن اور دھوکہ بازی شامل ہے اور انیس قائمخانی نے یہ بھی کہا کہ پی پی پی کو ایم کیو ایم کے بائیکاٹ اور دھاندلی کے نتیجے میں ملنے والی بلدیاتی نشستیں دھواں ہوجائیں گی۔

  • معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کیلئے فیصلےکرنے ہوں گے. وزیراعظم

    معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کیلئے فیصلےکرنے ہوں گے. وزیراعظم

    معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کیلئے فیصلےکرنے ہوں گے. نگراں وزیراعظم انوار کاکڑ

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اداروں کے بہتر کام کرنے سے ملک ترقی کرتے ہیں، عوام کی مرضی ہے کہ وہ جسے چاہیں ووٹ دیں جبکہ انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں بھی اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں مثبت رویوں کےفروغ کیلئے فیصلے کرنے ہوں گے، ماضی قریب کے پرتشدد واقعات کو عوام نے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فورم پر پاکستان اپنا نقطہ نظر پیش کرے گا، ’گورننس کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر

    جبکہ خیال رہے کہ انوار الحق کاکڑ بلوچستان کی سیاست میں پہلی بار 2008 میں منظر عام پر آئے تھے، اس سے قبل انوار الحق کاکڑ بطور اوورسیز پاکستانی برطانیہ میں مقیم تھے تاہم 2008 میں بلوچستان کی سیاست میں انٹری کے بعد انہوں نے پہلی بار 2008 میں مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تاہم الیکشن ہار گئے اور دوسری پوزیشن پر رہے تھے

  • کیا واقعی رونالڈو نے مراکش زلزلہ متاثرین کیلئے اپنا لگژری ہوٹل  کھول دیا؟

    کیا واقعی رونالڈو نے مراکش زلزلہ متاثرین کیلئے اپنا لگژری ہوٹل کھول دیا؟

    مراکش میں جمعےکی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زلزلے سے زخمیوں کی تعداد 2059 ہے، رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا اور مراکش شہر میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کوپناہ فراہم کر رہا ہے۔

    رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہے جس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹارکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام پر مراکش میں 6.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔زلزلے میں مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد دو، دوہزار سے بڑھ گئی ہے، سعودی عرب کے کلب النصر کے کھلاڑی رونالڈو نے کہا کہ میں مراکش میں آنے والے زلزلے میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ فٹ بال اسٹار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ اس مشکل وقت میں، مَیں مراکش میں سب کے لیے محبت اور دعائیں بھیج رہا ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
    جبکہ ہفتے کے روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رونالڈو نے زلزلے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کو پناہ دینے کے لیے مراکش شہر میں واقع اپنا ہوٹل پیستانا سی آر سیون کھول دیا لیکن عالمی ادارے کے مطابق ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور مراکش کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اتوار کی صبح وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کی شب آنے والے زلزلے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 2,012 ہو گئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد 2059 ہوگئی ہے۔ان میں سے 1404 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • خورشید شاہ نے سرائیکی صوبہ بنانے کا وعدہ کردیا

    خورشید شاہ نے سرائیکی صوبہ بنانے کا وعدہ کردیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وزیر سید خورشید احمد شاہ نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی بیلٹ کے لوگ ہمیں انتخابات میں ووٹ دیں ہم ان کو سرائیکی صوبہ بنا کر دیں گے جبکہ روہڑی کے قریب گاؤں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پہلے جن لوگوں نے سرائیکی صوبہ بناکر دینے کے جو وعدے کیے انہوں نے اب ایک نئی پارٹی بنالی ہے جس کا نام مجھے نہیں آتا تو لوگ ان کو کس طرح ووٹ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتہ ہے کہ خورشید شاہ جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے ہم اس وقت کچھ نہیں مانگ رہے ہیں ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں ہم سرائیکی عوام سے صوبہ دینے کا وعدہ کررہے ہیں اور اسے پورا بھی کرکے دکھائیں گے اور سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے سرحد کے لوگوں سے صوبے کا نام بدلنے کا وعدہ کیا تھا اور خیبر پختونخوا کے نام سے تبدیل کرکے بھی دکھایا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
    جبکہ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو ایک نظریئے کا نام ہے جب تک ملک میں مظلوم ہے بھٹو کا نام زندہ رہے گا کیوںکہ بھٹو کسی اور طاقت سے نہیں عوام کی طاقت سے آیا تھا، بھٹو کو کوئی ڈکٹیٹر نہ مار سکا اور نہ مار سکے گا اور انہوں نے کہا کہ بھٹو نے ملک کو آئین بھی دیا اور لوگوں کو حقوق بھی دیے، میں کسی سرمایہ دار یا وڈیرے کا بیٹا نہیں عوام میں سے ہوں۔

  • ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق

    بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور قلعہ سیف اللہ میں ژوب شاہراہِ پر مسافرپور کے مقام پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم ہوا جبکہ حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    جبکہ ٹریفک حادثے کے بعد قریبی لوگ اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور حادثے کے بعد میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی یونیورسٹی میں خواتین کے ساتھ مبینہ ہراسانی کی شکایت کرنے والے طالب علم کے خلاف انتظامیہ نے ایکشن لے لیا، جس کے بعد طلباء کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا، نتیجتاً 7 ستمبر کو یونیورسٹی انتظامیہ نے 16 طلباء کو ایک سال کے لئے معطل کرنے کا پروانہ تھما دیا۔

    میڈیا کے مطابق محمد جواد نامی طالب علم نے وائس چانسلر کو ایک شکایتی خط بھیجا، جس میں یونیورسٹی کے دفاتر میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا گیا تھا، خط میں کسی کا نام لیے اور ثبوت فراہم کیے بغیر کہا گیا کہ دفاتر میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پیش آئے ہیں جن سے یونیورسٹی میں بے چینی کی صورت حال ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    درخواست گزار طالب علم نے اس پر سخت کارروائی اور روک تھام کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا اور خط میں جواد کی جانب سے یونیورسٹی کے دفاتر اور چند مخصوص پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تجویز دی تھی اور دروازوں میں شیشے لگانے پر زور دیا تھا۔

  • چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر

    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ چترال اور سون میں فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ جس میں سات دہشتگرد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا اور پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مقامی افراد نے پاک فوج کے آپریشن کی بھرپور حمایت کی جبکہ یاد رہے کہ 6 ستمبر کو پاک فوج نے چترال بارڈر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا تھا، جس میں 4 فوجی شہید اور 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    تاہم اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر 2023 کو جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ نے ضلع چترال کے جنرل علاقے کالاش میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع دو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا اور آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جھڑپ میں کم از کم 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے نورستان اور کنڑ صوبوں کے گووردیش، پتیگال، برگ متل اور بتاش کے علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ارتکاز کا پتا پہلے ہی لگا لیا گیا تھا اور عبوری افغان حکومت کے ساتھ یہ معلومات بروقت شیئر بھی کی گئی تھی جبکہ واضح رہے کہ آج بروز اتوار 10 ستمبر کو نگراں وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چترال حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    نگراں وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، چترال کےعوام نے پاک فوج کا ساتھ دیا ہے، بندوق کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے۔