Baaghi TV

Author: +9251

  • میری دوسری شادی میں میرا بیٹاشریک رہا بخوشی تمام رسمیں ادا کیں سمن انصاری

    میری دوسری شادی میں میرا بیٹاشریک رہا بخوشی تمام رسمیں ادا کیں سمن انصاری

    سینئر اداکارہ سمن انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی طلاق اور شادی پر کھل کر بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ جب میری دوسری شادی ہوئی تو میرا بیٹا اس شادی میں شامل رہا اس نے تمام رسومات ادا کیں اور میرا ہاتھ میرے شوہر کے ہاتھ میں‌دیا. انہوں نے کہا کہ جس خاندان میں پہلی شادی ہوئی تھی وہ میڈیا انڈسٹری کو اچھا نہیں سمجھتے تھے، مسائل پیدا ہونے لگے تھے، میں نے امریکا میں فیشن ڈیزائنگ کا کام شروع کر لیا اس کے بعد میک اپ آرٹسٹ بن گئی اور پھر شادی کی تقریبات کے لیے ایونٹ پلاننر کا کام شروع کیا۔اتنے کام کرنے کے باوجود نجی زندگی خراب چل رہی تھی اس میں‌بہتری کے بالکل بھی امکانات نظر نہیں آ رہے تھے.

    لہذا ”پہلی شادی کو ختم کرنے میں دونوں طرف بھلائی تھی” لہذا ختم کر دی اور پھر امریکہ چھوڑ کر دبئی منتقل ہو گئی. انہوں نے کہا کہ دبئی سے پاکستان واپس آئی اور یہاں آکر اداکاری شروع کر لی ، اس میں‌کامیابی ملی اور پھر میری دوسری شادی ہوئی گئی ، آج میں اچھی زندگی بسر کررہی ہوں، خراب رشتے چلانے سے بہتر ہے کہ انسان ان کے حوالے سے کوئی فیصلہ لے لے تاکہ اگلی زندگی سہل ہوجائے.

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

  • سوئس طیارہ بنا مسافروں کے سامان کے ائیرپورٹ پہنچ گیا

    سوئس طیارہ بنا مسافروں کے سامان کے ائیرپورٹ پہنچ گیا

    ایک عجیب وغریب واقعے میں سپین کے شہر زیورخ سے بلباؤ جانے والا سوئس طیارہ ہفتے کے روز مسافروں کے سامان کے بغیر ائیر پورٹ پہنچا جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شام شمالی ہسپانوی شہر بلباؤ جانے والی سوئس ایئر لائنز کی پرواز کے مسافروں نے کنویئر بیلٹ کے ذریعے اپنے سامان کے ظاہر ہونے کا دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کیا۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئس ایئر لائن نے اس کی وجہ ایئر پورٹ پر عملے کی کمی کو قرار دیا اور سوئس ایئر لائنز کے ترجمان کیون امبالم نے تصدیق کی کہ طیارہ، جو ایئر لائن ایڈلوائس کے لیے کام کرتا ہے، 111 مسافروں کو لے کر بغیر کسی سامان کے اڑایا گیا تھا.

    جبکہ ہم اس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایئرپورٹ پر عملے کی کمی تھی، اور موجود عملہ ابتدائی طور پر صورتحال کے حل ہونے کا انتظار کر رہا تھا علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ ایک گھنٹہ سے زیادہ گزر جانے کے بعد، "صورتحال جوں کی توں رہی، اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر ہم نے بغیر سامان کے بلباؤ جانے کا فیصلہ کیا کیونکہ دوسرے مسافر بلباؤ میں انتظار کر رہے تھے اور رات کے لیے ہوائی اڈہ بند ہونے سے پہلے انہیں طیارہ اڑانا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم مسافروں کو ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، اور مسافروں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سوئس ائر کا ایک بھی ملازم بلباؤ ہوائی اڈے پر موجود نہیں تھا، اور انہیں اپنا سامان لینے کے لیے دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔

  • وہاج علی چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے ، بچوں کے ساتھ وقت گزارا

    وہاج علی چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے ، بچوں کے ساتھ وقت گزارا

    سب جانتے ہیں کہ اداکارہ نادیہ جمیل بچوں کے حقوق پر کام کرتی ہیں ، اور ان کے ساتھ بہت ساری سلیبرٹیز نے ہاتھ بھی ملایا ہے. ان سلیبرٹیز میں وہاج علی قابل زکر ہیں. وہاج علی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں‌کا حوصلہ بڑھانے کےلئے آج چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچ گئے. اس موقع پر نادیہ جمیل بھی وہاں موجود تھیں۔ وہاج علی نے بتایا کہ میں اپنے خاندان کو بھی اپنے ساتھ لایا ہوں میری بیٹی یہاں کے بچوں کے ساتھ بالکل اس طرح گھل مل گئی ہیں جس طرح سے میں‌ان میں‌گھل مل گیا ہوں. یہاں بچے بہت خوبصورت ہیں ان کی آنکھوں میں‌انتظار اور خواب ہیں.

    رپورٹس کے مطابق ”وہاج علی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں‌کافی وقت گزارا اور بچوں‌کے ساتھ کھیلتے رہے ان کو گود میں‌اٹھا کر پیار کرتے رہے”. وہاج علی نے وہاں جا کر ثابت کیا ہے کہ وہ درد دل رکھنے والے انسان ہیں. ان کے جانے سے ایک مثال قائم ہوئی ہے یقینا اب دوسری سلیبرٹیز بھی یہاں آکر یہاں موجود بچوں کے ساتھ نہ صرف وقت گزاریں گی بلکہ ان کو جینے کا حوصلہ دیں گی. یاد رہے کہ نادیہ جمیل کے ساتھ وہاج علی.احسن خان اور ماہرہ خان ہر قدم پر بچوں کے حقوق پر آواز اٹھانے کےلئے انکے ساتھ کھڑے رہتے ہیں.

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

  • ڈالر مزید سستا ہو گیا

    ڈالر مزید سستا ہو گیا

    وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    جبکہ آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 1.45 روپے کم ہوا ہے، انٹر بینک میں ایک ڈالر 301 روپے 50 پیسے کا ہے، انٹر بینک میں امریکی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 5 روپے 60 پیسے نیچے آیا ہے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 6 روپے سستا ہو کر 299 روپے کا ہو گیا تاہم بعدازاں 301 پر رک گیا.


    تاہم اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جبکہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے، اور گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔

  • فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل جن کو شوبز کی فیلڈ میں‌دو دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ہمیں‌وہ کبھی بھی فلموں میں دکھائی نہیں دیں . اس چیز پر سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ماڈلنگ کے عروج میں پنجابی فلموں میں‌ کرنے کی آفرز آتی رہیں وہ تو میں نے نہیں کیں لیکن ابھی کافی عرصے سے کبھی کسی فلم کے لئے کوئی آفر نہیں آئی. اگر آئیں بھی تو ان میں میرے کردار اچھے نہیں تھے. انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر مجھے اچھی فلمیں آفر ہوں تو میں‌کرنے کو تیار ہوں لیکن کردار اور کہانی جاندار ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہن ماں کے کردار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں‌ہے لیکن کہانی میں ان کی اہمیت تو ہونی چاہیے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”جلد ہی وہ پہلی بار منفی کردار میں ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گی” جس میں وہ نہ بھابھی بنی ہیں، نہ نند اور بہن کے روپ میں دکھائی دیں گی بلکہ ان کا مذکورہ کردار بلکل منفرد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں‌جانتی ہوں کہ میرا میج ایک مثبت لڑکی کا ہے لیکن مجھے یہ کردار کرنے میں اس لئے دلچسپی ہو رہی ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ الگ الگ قسم کے کردار کئے جائیں .

    کوئی انسان کا بچہ ڈھونڈ کے لائیں ووٹ کر دوں گی مومنہ اقبال

    کسی پر اعتماد کرنے سے ڈر لگتا ہے نوین وقار

    ثانیہ سعید کو ڈائریکٹ کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں یاسرا رضوی

  • جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    سٹیج کے معروف اداکار طاہر انجم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ تھیٹر بند ہونے سے جینوئن فنکار بہت خوش ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ سٹیج سے گندگی ختم ہو. انہوں نے کہا کہ اصل فنکار بیس سال سے رل رہا ہے ، اسکو سٹیج ڈراموں میں ایک کونے میں‌لگا دیا جاتا ہے معمولی سا معاوضہ دیا جاتا ہے جس کو وہ اس لئے لینے پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ اداکاری کے علاوہ انہوں نے کبھی کوئی دوسرا کام کیا ہی نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ جو مافیاز ہیں ان کو بہت تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ سٹیج کی آڑ میں وہ جو دھندے کررہے تھے وہ بند ہو گئے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ”بدمعاشی کا عالم ہے کہ مافیاز جن خواتین کو لیکر آتے ہیں ان کو بھاری معاوضہ دیا جاتا ہے” وہ خواتین فنکارائیں ہیں بھی نہیں لیکن فنکار بن کر سٹیج پر کام کررہی ہیں. ہم اس سارے سلسلے سے بہت تنگ تھے ، ہم خوش ہیں کہ عامر میر ، سید محسن نقوی نے نگران میں حکومت میں‌ہوتے ہوئے تھیٹر پر توجہ دی ہے. ہم ان کے ہر اقدام سے خوش ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے اصل فنکاروں کے میسجز موصول ہوتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارا نام نہ لیجیے گا ہم حکومت کے ساتھ ہیں حکومت بہت اچھا کررہی ہے.

    کوئی انسان کا بچہ ڈھونڈ کے لائیں ووٹ کر دوں گی مومنہ اقبال

    کسی پر اعتماد کرنے سے ڈر لگتا ہے نوین وقار

    ثانیہ سعید کو ڈائریکٹ کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں یاسرا رضوی

  • طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

    پنجاب آرٹس پروڈیوسرز تھیٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ، آرٹسٹ، پروڈیوسر ، ڈائریکٹر طاہر انجم کی نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سے اہم ملاقات ہوئی جس طاہر انجم نے وزیر اعلی کو بتایا کہ تھیٹر سے منسلک 90 فیصد فنکار پروڈیوسرز تھیٹرز مالکان، تکنیکی عملہ ڈیلی ویجر عملہ تین ہفتوں سے تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا جو قصوروار ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیں گے کوئی بے گناہ فحاشی عریانی کے خلاف پنجاب گورنمنٹ کی جاری مہم سے متاثر نہیں ہوگا۔اس ملاقات کے بعد امید کی جاتی ہے رواں ہفتے پنجاب بھر کے تھیٹرز قواعدو ضوابط کے تحت کھل جائیں گے میٹنگ سے فارغ ہوتے ہی طاہر انجم نے میٹنگ کے حوالے سے سخی سرور بٹ کو بریف کیا.

    ”اس موقع پر چیئرمین قیصر ثنااللہ خان، نسیم وکی پرویز خان وحید جٹ قیصر پیا صابر گاگا ارشد چوہدری راحیل شاہ اسد بٹ آغا ماجد، امانت چن بلال چوہدری امجد رانا ارسلان باجوہ زوار بلوچ اقبال بھٹی علی عارف حسن رانا معظم خالد سردارنوید لمبا محمد انعام سرفراز وکی شاہد خان ملک ارشد خالد گوجر اکبر بٹ علی سعد چاچا شوکت طاہر نوشادوحید راہی عظیم چٹا چنگیز اعوان گوہر چوہدری راشد کمال فہد اعوان علی وارث زلفی حاجی طاہر شوہکا شاہ شیری، تسلیم عباس آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے موجود تھے اور کچھ کو بذریعہ ٹیلی فون وزیر اعلی سے ہونے والی ملاقات بارے بریف کیا گیا۔”

  • ڈرامہ ایکٹ 1876 میں ترامیم کے لئے کمیٹی کا اجلاس

    ڈرامہ ایکٹ 1876 میں ترامیم کے لئے کمیٹی کا اجلاس

    پنجاب آرٹس کونس محکمه اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب میں ڈرامہ ایکٹ 1876 میں ترامیم کے لئے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس ایگزٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں میں دوسرے ممبران جن میں ڈائریکٹر جنرل پلاک بینیش فاطمہ ساھی ، ایگزٹیو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل و ایڈشنل ایڈشنل سیکرٹری ثقافت طارق محمود چوھدری ، کیوریٹر آرٹس اینڈ کرافٹ کمپلکس میاں عتیق، لا آفیسر محکمه اطلاعات و ثقافت, سٹیج آرٹسٹ طاہر انجم اور گوشی خان موجود تھے۔

    اجلاس میں پنجاب میں تھیٹرز کی اپنی اصل حالت میں بحالی اور فحاشی و عریانی کو کنٹرول کے لئے نئے ضابطہ اخلاق کے لئے ڈرامہ ایکٹ 1876 میں ترامیم کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیاگیا۔ کمیٹی کی طرف سے تجاویز کا ڈرافٹ کردہ مسودہ جلد منظوری کے لئےکابینہ کے پیش کر دیا جائے گا.تاہم طاہر انجم کا کہنا ہے کہ ہم ڈرامہ کی بہتری کے لئے کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس سلسلے میں پنجاب حکومت سے مشاورت کر رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ نتائج اچھے برآمد ہوں گے اور جو ڈرامے کی شکل بگاڑنے کی کوشش کرے گا اس کو نتائج بھگتنے پڑیں گے.

    کوئی انسان کا بچہ ڈھونڈ کے لائیں ووٹ کر دوں گی مومنہ اقبال

    کسی پر اعتماد کرنے سے ڈر لگتا ہے نوین وقار

    ثانیہ سعید کو ڈائریکٹ کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں یاسرا رضوی

  • کسی پر اعتماد کرنے سے ڈر لگتا ہے نوین وقار

    کسی پر اعتماد کرنے سے ڈر لگتا ہے نوین وقار

    ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر سے شہرت حاصل کرنے والی نوین وقار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری شادی کب ہو گی کس سے ہو گی اس کے بارے میں اس لئے کچھ کہہ نہیں سکتی ماضی میں ایسا ہو چکا ہےکہ میں نے کسی پر اعتبار کیا اور مجھے دھوکہ ہوا. انہوں نے مزید کہا کہ میرا کسی پر اب یقین کرنا آسان نہیں‌ ہے، بلکہ یوں کہیے کہ میں‌کسی پر اعتبار آسانی سے نہیں کر سکتی. اگر کسی پر تھوڑا بہت اعتبار کرنے کی کوشش کروں گی تو دماغ میں ہر وقت ایسی ہی بات چلتی رہتی ہے کہ پتہ نہیں میں اس بندے پر اعتبار کرکے ٹھیک کررہی ہوں یا نہیں.

    نوین وقار نے کہا کہ ”کسی پراعتبار اب مجھے آتا ہی نہیں” ، یہی وجہ ہے کہ میں بہت وقت لیتی ہوں کسی پر اعتبار کرنے میں. جو میرا اعتبار جیتے گا یقینا اسی سے شاید کروں گی لیکن ابھی تک ایسا کوئی ملا نہیں اس لئے کچھ نہیں پتہ کہ کس سے اور کب شادی کروں گی لیکن جس سے بھی اور جب بھی شادی کروں گی سب کو بتا کر ہی کروں گی. انہوں نے کہا کہ دو لوگوں کا ایک ساتھ چلنا یہ زندگی بھر کے فیصلے ہوتے ہیں سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے .

  • کوئی انسان کا بچہ ڈھونڈ کے لائیں ووٹ کر دوں گی مومنہ اقبال

    کوئی انسان کا بچہ ڈھونڈ کے لائیں ووٹ کر دوں گی مومنہ اقبال

    معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے سیاست میں‌بالکل بھی دلچپسی نہیں ہے، میزبان مومن ثاقب نے ان سے پوچھا کہ یہ بتائیے کہ اگر الیکشنز ہوتے ہیں تو آپ کس کو ووٹ کریں گی تو انہوں نے کہا کہ میں کس کو ووٹ کروں؟ آپ ہی بتا دیجیے. انہوں نے مزید کہاکہ آپ کوئی انسان کا بچہ ڈھونڈ کر لا دیں میں اسکو ووٹ کر دوں گی. لیکن مجھے ابھی تک تو سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کس کو ووٹ‌کروں. انہوں شادی کے سوال پر کہا کہ میں‌شوبز انڈسٹری میں‌کسی سے بھی شادی نہیں کروں گی ، وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے شوبز میں شادیاں کرنے والوں کو.

    ان کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ وہ خود کی تعریف کریں یا اپنے جیون ساتھی کی یوں وہ لڑائی جھگڑوں میں پڑے رہتے ہیں. اس لئے میں‌تو فیصلہ کر چکی ہوں کہ میں‌شوبز انڈسٹری میں بالکل بھی شادی نہیں کروں گی. انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ شوبز میں‌مرد اچھے نہیں بہت اچھے ہیں لیکن مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جب ایک ہی فیلڈ کے لوگ آپس میں‌شادی کریں تو. انہوں نے کہا کہ ”شادی کرنے کا ویسے میرا ابھی ارادہ نہیں ہے ابھی تو کام پر میرا سارا فوکس ہے.”

    میرے خلاف کوئی بات کریگا تو میں اسی لہجے میں اسکو جواب دوں گی نادیہ …

    ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار پر میری سوچ سے زیادہ تنقید ہوئی …

    ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کا شیڈیول تبدیل کر لوں گا ہمایوں …