Baaghi TV

Author: +9251

  • محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، عاشورہ 9 اگست کو ہوگا

    محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، عاشورہ 9 اگست کو ہوگا

    لاہور:ملک کے کسی بھی حصے سے محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، نئے اسلامی سال کا آغاز 31 جولائی جبکہ عاشورہ 9 اگست کو ہوگا۔
    ،تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ اسلامی سال کے آغاز کا چاند دیکھنے کیلئے زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مراکز میں ہوئے۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق محرم الحرام 1444ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہوگی۔کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں یوم عاشور (10محرم الحرام) 9 جولائی کو ہوگا۔

     

     

    محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھنے کا وقت 7:33 بجے سے شروع ہوکر 8 بج کر 20 تک تھا جبکہ چاند کی عمر 21 گھنٹے 6 منٹ تھی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چاند دکھنے کے امکان تھے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں محرم الحرام 1444 ہجری کا پہلا دن 30 جولائی بروز ہفتہ کو ہوگا، اس موقع پر غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

    سعودی عرب میں جمعرات کو چاند نظر نہیں آیا تھا اس طرح ذی الحجہ کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 30 جولائی 2022 کو محرم 1444ھ کا پہلا دن ہوگا، رواں سال سعودی حکام نے غلاف کعبہ کی تبدیلی یکم محرم الحرام یعنی نئے اسلامی سال 1444ھ کے آغاز پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ غلاف کعبہ کو ذی الحج کی نو تاریخ کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے لیکن اس سال ماضی کی روایت سے ہٹ کر غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہفتہ کو نئے اسلامی سال 1444ھ کے پہلے دن منعقد ہوگی، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے اور یہ تقریب ہر سال منعقد ہوتی ہے۔

     

    حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کے مطابق ایوان شاہی سے جاری ہدایات کے مطابق نئے غلاف یکم محرم کو پرانے کی جگہ تبدیل کیا جائے گا، تبدیلی کے بعد نیا غلاف آئندہ برس ذوالحج تک کعبہ پر موجود رہے گا۔

  • چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم

    چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم

    اسلام آباد:چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم،اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے یہ حکم دیا گیاہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی تمام آیڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ پر پبلک کی جائے تاکہ پاکستانیوں کو ساری صورت حال کا معلوم ہوسکے

     

    ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے۔

    ترجمان کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے اعلامیے سے اختلاف کیا جس کے باعث چیف جسٹس نے آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے کی ہدایت کی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیو ریکارڈنگ کے ایک گھنٹہ 29 منٹ سے ایک گھنٹہ 38 منٹ تک اٹارنی جنرل کی گفتگو ہے جس میں انہوں نے رولز بننے تک ججز تعیناتی کا معاملہ مؤخر کرنے کی بات کی۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے میرٹ پر کسی نامزدگی کی حمایت یا مخالفت نہیں کی بلکہ کمیشن کے 5 ارکان نے کل ہونے والا اجلاس مؤخر کرنے کی حمایت کی تھی۔

     

    https://www.supremecourt.gov.pk/

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے قوم کے نام بڑی مودبانہ گزارش کی گئی ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کے خطوط کی وجہ سے ابہام پیدا ہوا اس لیے اجلاس کی آڈیو جاری کی جاتی ہے

     

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان اور جوڈیشل کمیشن کے دیگر اراکین کو خط لکھ کریہ تاثر دیا تھا کہ کس طرح انہوں نے اور دیگر 4 اراکین نے سندھ ہائیکورٹ کے 3 اور لاہور ہائیکورٹ کے ایک جونیئر جج کے نام سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے رد کیے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اچانک اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، جس کے بعد جسٹس اعجازالاحسن بھی چلے گئے۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ آئین متوقع تقرریوں کی اجازت نہیں دیتا، چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے اجلاس میں لیے گئے فیصلے ڈکٹیٹ نہیں کرائے، لہذا اب یہ قائم مقام سیکریٹری کی ذمہ داری تھی کہ وہ جوڈیشل کمیشن پاکستان کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے منٹس تیار کریں۔

    جوڈیشل کمیشن کی گزشتہ روز کے اجلاس پر ایک اور سپریم کورٹ کے جج کا خط سامنے آگیا، جسٹس سردار طارق مسعود نے چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو خط لکھا۔

    جسٹس طارق مسعود کے خط کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس شروع ہوا تو چیف جسٹس نے اپنے نامزد ججز کے کوائف بارے بتایا، پھر جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے چار ججز کی تقرری کے حق میں جب کہ ایک جج کی تقرری کے خلاف رائے دی، میں نے بھی اپنی باری پر رائے دی اور جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تقرری کا کہا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس کے ناموں کی منظوری دی۔

    اپنے خط میں جسٹس طارق مسعود نے لکھا کہ میں نے بھی سندھ ہائی کورٹ کے تین اور لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج کی نامزدگی کو نامنظور کیا، چیف جسٹسز ہائی کورٹس میں جسٹس اطہر من اللہ سینئر ترین جج ہیں، اٹارنی جنرل، وزیر قانون اور بار کونسل کے نمایندوں نے مجھ سے اتفاق کرتے ہوئے چار نامزد ججز کی تقرری کو نامنظور کیا، جسٹس قاضی فائز عیسیـ چیف جسٹس کی جانب سے نامزدگیوں کو نامنظور کرنے کی وجوہات بتا رہے تھے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رائے کے دوران ہی چیف جسٹس غیر معمولی اور غیر جمہوری عمل کرتے ہوئے کمیشن کا فیصلہ لکھوائے بغیر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

  • عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے:وزیراعظم شہبازشریف

    عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے:وزیراعظم شہبازشریف

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے،شہبازشریف کا کہنا تھاکہ معتبر عالمی ادارے فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین فرد جرم ہے۔

    میں نہیں مانتا:فضل الرحمن نےڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کوتسلیم کرنےسےانکارکردیا

    ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رپورٹ نے نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ، غیرقانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب کر دیئے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں بیان کردہ ٹھوس حقائق چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے۔

    آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن سےملاقات’موجودہ سیاسی صورتحال پرغور

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں چندے کے نام پر جمع ہونے والی خیرات تحریک انصاف کو منتقل کی گئی، برطانیہ میں بزنس ٹائیکون اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی پی ٹی آئی کیلیے خیرات کے نام پر پیسہ جمع کرتے رہے، اور انہوں نے فنڈ ریزنگ کیلیے برطانیہ میں ٹی ٹوئنٹی میچز کروائے۔

    میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ…

    عارف نقوی 2012 سے 2014 تک ووٹن ٹی ٹوئنٹی کے صدر رہے، اور انہوں نے کیمن آئی لینڈز میں شامل کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو پی ٹی آئی کے بینک رول کے لیے استعمال کیا۔

    عارف نقوی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا اور پی ٹی آئی فنڈنگ میں اس ٹورنامنٹ کا اہم کردارتھا۔ سب سے اہم میچ آکسفورڈ شائر میں عارف نقوی کی رہائش گاہ پرکھیلا گیا، ویک اینڈ پر دی گئی دعوت میں عمران خان سمیت سیکڑوں بینکرز، وکلا اور سرمایہ کاروں نےشرکت کی۔ ووٹن پیلس میں فنڈ ریزنگ میچ میں مہمانوں سے فلاحی مقاصد کے لئے ڈھائی ہزار پاؤنڈ وصول کئے گئے۔

    ٹورنامنٹ اور دیگر چندہ مہم سے حاصل ہونے والی 13 لاکھ ڈالر کی رقم ابراج گروپ کی جانب سے 14 مارچ 2013 کو ووٹن کرکٹ کو منتقل کی گئی اور ووٹن کرکٹ کے اکاؤنٹ سے یہ رقم براہ راست پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

  • ہم کسی صورت دوبارہ عمران خان کووزیراعظم نہیں بننے دیں‌ گے :فضل الرحمن

    ہم کسی صورت دوبارہ عمران خان کووزیراعظم نہیں بننے دیں‌ گے :فضل الرحمن

    پشاور:ہم کسی صورت دوبارہ عمران خان کووزیراعظم نہیں بننے دیں‌ گے،اطلاعات کے مطابق سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے نوجوانوں کو گالیوں کےعلاوہ کچھ نہیں ملا، عمران خان نے ہماری نسل کی اخلاقیات کو ختم کردیا ہے۔

    میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ

    پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر ایک کو چور کہتا ہے مگر پنجاب کو ایک ڈاکو کے حوالے کیا، پورے ملک میں متحد ہو کران کا مقابلہ کریں گے۔

    آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن سےملاقات’موجودہ سیاسی صورتحال پرغور

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بحران اور معاشی مشکلات کی طرف دھکیلا گیا، منصوبے کے تحت پاکستان کو دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا گیا ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سازش کو ناکام کیا ہے اور بتانا چاہتے ہیں کہ دوبارہ عمران خان آنے کا موقع نہیں دیں گے۔

    عمران خان کوبیرونی سازش کےتحت ہٹایاجارہا ہے: فضل الرحمن اوردیگرمرکزی

    سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ جلد سنائے، فارن فنڈنگ میں پی ٹی آئی نے اسرائیل اورہندوستان سے پیسے لیے۔

  • پی ٹی آئی کے سبطین خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

    پی ٹی آئی کے سبطین خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سبطین خان پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست دیکر پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے۔

    خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کی گئی ہے۔

    میانوالی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سبطین خان کو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل حکمران اتحاد نے اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا جو سابق سپیکر پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے باعث خالی ہوا تھا۔

    اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سیف الملوک کھوکھر کو اپنا مشترکہ امیدوار بنایا تھا۔

    خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کی گئی ہے۔

    قرارداد پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ بشارت نے پیش کی تھی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دئیے گئے ہیں۔

    میانوالی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سبطین خان کو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل حکمران اتحاد نے اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا جو سابق سپیکر پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے باعث خالی ہوا تھا۔

    اجلاس میں رانا مشہود کی پنجاب اسمبلی کے سٹاف کے ساتھ تلخی ہوگئی، لیگی ایم پی اے نے اسمبلی سٹاف سے بیلٹ کی کاپی چھین لی، پینل آف چیئر کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ لیگی ایم پی اے سے بیلٹ کی کاپی لی جائے، پر امن پولنگ کو خراب نہ کیا جائے۔

    پینل آف چیئر نے کہا کہ لیگی ایم پی اے چار بیلٹ پیپر پھاڑ کر لے گئے، ایم پی اے رخسانہ چار بیلٹ پیپر لے گئی ہیں۔

    سیف الملوک کھوکھر نے پرچی جاری کرنے والے ایجنٹ کا رجسٹر چھین کر پھینک دیا، پینل آف چیئرمین نے سکیورٹی ایوان کے اندر بلالی۔مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رانا مشہود اور رخسانہ کوکب نے پریزائیڈنگ آفیسر پر دھاوا بول دیا، رانا مشہود نے بیلٹ پیپر والی کاپی کھینچ لی۔

    سبطین خان نے پینل آف چیئر کو تحریری شکایت درج کرادی اور کہا کہ چار بیلٹ پیپر اسمبلی سٹاف سے لیگی ایم پی اے نے چھین لئے ریکور کروائے جائیں جس پر پینل آف چیئر نے ریکوری کی رولنگ دے دی۔

    ایک موقع پر پنجاب اسمبلی میں اس وقت پولنگ رک گئی جب اسپیکر کے لیے ہونے والی پولنگ میں اس وقت بد نظمی دیکھنے میں آئی جب دوست مزاری ووٹ ڈالنے کےلیے اٹھے،

    پنجاب اسمبلی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری جب ووٹ ڈالنے کے لیے اٹھے تو حکومتی بینچوں سے لوٹا لوٹا کے نعرے لگنے لگے ، جس پراسمبلی ہال کےاندر بدنظمی پیدا ہوگئی تو پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے عارضی طور پر پولنگ روکنے کا حکم دے دیا

    پنجاب اسمبلی آج نیا اسپیکرمنتخب کرے گی جبکہ ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پربھی ووٹنگ ہوگی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، اور پہلا ووٹ پی پی 254 سےافتخار گیلانی نے کاسٹ کیا۔

    پولنگ بوتھ نمبرایک میں 1سے185تک اراکین اسمبلی ووٹ ڈالےجائیں گے، جب کہ پولنگ بوتھ نمبر 2 میں 186 سے 371 تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔پی ٹی آئی کے سبطین خان اور ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھرآمنے سامنے ہیں اور دونوں امیدواروں نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کررکھا ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے لیے ن لیگ نے سیف الملوک کھوکھر کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ سیف الملوک کھوکھر کو پی ڈی ایم میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

    آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب معمول دو گھنٹے کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔راجہ بشارت نے اسپیکر کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کروا دی ہے۔

    پنجاب اسمبلی نے کثرت رائے سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک اعتماد کی قرارداد منظور کرلی ہے اور اب کل 4 بجے ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی ہوگی۔ انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔

     

     

    پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب آج ہورہا ہے، تاہم اسمبلی کی دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے الیکشن کرانے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

    اس حوالے سے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور پینل آف چیئرمین کو خط لکھ دیا ہے اور کہا ہے کہ انتخابات کے عملے کے حوالے خدشات اور تحفظات ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ آج کا انتخاب آئین اور الیکشن رولز کے تحت کرایا جائے، عملے کی غیر جانبداری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔خط کے متن میں ہے کہ کسی بھی غلط کام کے نتیجے میں صرف جمہوریت کمزور ہوگی۔ قانون کے مطابق سختی سے عمل نہ کیا گیا تو دیگر فورم سے رجوع کیا جائے گا۔

  • مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    کراچی :وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ دو اگست کو سماعت کرے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان پر اجلاس

    درخواست گزار روشن علی نے دہری شہریت کو بنیاد بنا کر سپریم کورٹ سے مراد علی شاہ کی نااہلی کی استدعا کر رکھی ہے۔عدالت نے منگل کے روز سماعت مقرر کرتے ہوئے مقدمےکے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔

    چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔

    مراد علی شاہ سےبہترکوئی عورت اس وزارت کو بہترچلالے گی،خرم شیرزمان

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نااہلی کیس میں فریقین سے معاونت طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ دہری شہریت کے باعث ہونے والی نااہلی تاحیات یا عارضی مدت کے لیے ہے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین ججز پر مشتمل بینچ، جس میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں، نے آئین کے آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت دہری شہریت اور اقامہ رکھنے پر مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے دائر نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔

    الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ پرجرمانہ عائد کردیا

    عدالت نے تنازع میں شامل فریقین سے اس سوال سے متعلق بھی تیاری کرنے کا کہا ہے کہ غیر ملکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے پر نااہل شخص کو دوبارہ الیکشن لڑنے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔

    روشن علی نامی شہری کی جانب سے اقامے اور دہری شہریت پر مراد علی شاہ کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

  • شیخ رشید کی سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کے حق کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس

    شیخ رشید کی سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کے حق کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس

    اسلام آباد:شیخ رشید نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کے حق کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دی جس پر رجسٹرار آفس سے اعتراضات عائد کردیئے گئے۔

    رجسڑار سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے لئے لکھی گئی شیخ رشید کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی ہے۔

    رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست عوامی مفاد میں دائر کرنے کی وضاحت نہیں کی گئی، درخواست گزار نے براہ راست سپریم کورٹ انے کی وجہ بھی نہیں بتائی۔

    اعتراض کیا گیا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کے ووٹنگ حق کے مقدمات ماتحت عدالتوں میں زیرالتواء ہیں، درخواست کے ساتھ منسلک کئے گئے سرٹیفکیٹس بھی قانون کے مطابق نہیں، دائر کردہ درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کے دستخط بھی موجود نہیں۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الیکشن ایکٹ میں تارکین وطن کے ووٹ دینے کے حق سے متعلق نئی حکومت کی جانب سے کی گئی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج تھا،

    درخواست گزار نے بدھ کے ر وز آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا کہ تارکین وطن پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کرنا خلاف آئین ہے، حکومت تارکین وطن کو ووٹ کے حق سے محروم کررہی ہے، حکومت کی الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم آرٹیکل 218، 219 اور 222 سے متصادم ہے۔

  • کراچی:نا اہل افراد کی پولیس میں بھرتیوں کاانکشاف

    کراچی:نا اہل افراد کی پولیس میں بھرتیوں کاانکشاف

    کراچی :پولیس میں نااہل لوگوں کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ عامتہ الناس کا کہنا ہےکہ کراچی میں جرائم کیسے کم ہوں گے؟ جب نااہل لوگ بھرتی ہوں گے۔ کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شہر قائد میں پولیس میں سپاہیوں کی اہلیت پر پورا نہ اترنے والے امیدواروں کو رشوت کے عوض بھرتیاں کی جاتی ہیں

    شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں:جرائم پرقابونہیں پاسکتے:کراچی

    اب تو یہ بھی باتیں زبان زدعام ہیں کہ کراچی پولیس میں بھرتی کےلیے ان نوجوانوں کے پاس دستاویزات ہوں یا نہ ہوں، تحریری امتحان پاس کرنے کی مطلوبہ اہلیت ہو یا نہ ہو۔ وہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں اس اعتماد کے ساتھ پہنچتے ہیں کہ ان کو پورا یقین ہوتا ہےکہ وہ واپسی پر پولیس میں بھرتی ہونے کا لیٹرلے کرآئیں گے ، خواہ ان کو لیٹر بھی پڑھنا نہ آتا ہو،بعض تو ایسے بھی ہیں جو کہ اپنا نام بھی صیح طور پر پڑھ نہیں سکتے

    کراچی پولیس چیف کا عہدہ ایک مرتبہ پھر غلام نبی میمن کے حوالے کردیا گیا

    ذرائع کے مطابق کراچی میں ایجنٹس کے ذریعے بھی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، خلاف ضابطہ بھرتیوں کے دھندے میں صرف مرد نہیں خواتین ایجنٹس بھی سرگرم ہیں، جن کے نزدیک تحریری امتحان میں ناکامی تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیدیا

    کراچی پولیس میں بھرتیوں کے نظام میں کرپشن صرف تحریری امتحان تک محدود نہیں ہے، بلکہ جسمانی ٹیسٹ میں ناکام امیدوار بھی فائل کو پہیئے لگا کر بھرتی ہورہے ہیں۔ ایسے امیدوار کو بھی کامیاب قرار دیا گیا جس کی ٹانگ میں حادثے کے بعد راڈ ڈلی ہوئی تھی۔

  • جمائما کی فلم کی پہلی جھلک، سجل علی دوپٹہ اوڑھے نظر آرہی ہیں

    جمائما کی فلم کی پہلی جھلک، سجل علی دوپٹہ اوڑھے نظر آرہی ہیں

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جو بطور پرڈیوسر اپنی پہلی فلم وٹس گوٹ ٹو ڈو ود اٹ بنا رہی ہیں.فلم میں‌ پاکستانی اداکارہ سجل علی کے علاوہ بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی ہیں. اس فلم کا جب اعلان کیا گیا تو چہ مگوئیاں جاری تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ سجل علی جمائما کی فلم میں‌ کام کررہی ہیں سجل علی نے تو اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہیں‌کی تھی لیکن جمائما گولڈ سمتھ نے جب سجل علی کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا

    پر جاری کی تو سجل علی کے مداح بہت خوش ہوئے. اس فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. اب حال ہی میں پروڈکشن ٹیم نے فلم کی پہلی جھلک دکھلا دی ہے سجل علی اس میں دوپٹہ اوڑھے ہنستی مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں. سجل علی کے اس پہلے انٹرنیشنل پراجیکٹ کے لئے ان کے مداح ان کو بہت سراہ رہے ہیں اور فلم میں ان کی جھلک دیکھ کر اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں. کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ فلم کی کہانی عمران خان اور جمائما گولڈ‌سمتھ کی شادی اور محبت کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے غیر ملکی ان رپورٹس میں‌ کتنی صداقت ہے یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا لیکن فی الحال پاکستانی بھی اس فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں.

  • آئی ایم ایف سے قرض ملنے پر ڈالر 210 روپے تک آجائے گا. وزارت خزانہ

    آئی ایم ایف سے قرض ملنے پر ڈالر 210 روپے تک آجائے گا. وزارت خزانہ

    وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے رقم آنے کے بعد ڈالر کی قیمت 190 سے 210 تک آجائے گی، ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان قادر خان مندوخیل اور دیگر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزارت خزانہ کے پارلیمانی سیکریٹری رانا اسحاق خان نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے رقم آنے کے بعد ملک میں ڈالر کی قیمت 190 سے 210 تک آجائے گی۔ رانا اسحاق خان نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار اور غریب طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو بتایا کہ تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے منظور کرلیے گئے ہیں۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری مہناز اکبر نے بین الحکومتی تجارتی ٹرانزیکشنز بل 2022ء پیش کیا جبکہ وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل سینیٹ سے منظور نہ ہونے کے باعث بل مشترکہ اجلاس کو بھیجنے کی تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

    بعد ازاں اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔