Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک میں سیلاب اوربارشوں سےتباہی،350 سے زائد افراد جاں بحق،سیکڑوں گھر تباہ

    ملک میں سیلاب اوربارشوں سےتباہی،350 سے زائد افراد جاں بحق،سیکڑوں گھر تباہ

    لاہور:حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سندھ سے چترال تک موسلا دھار بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 350 سے متجاوز کرگئی ہیں۔ جب کہ مختلف واقعات میں کئی افراد زخمی، مویشی ہلاک اور سیکڑوں ایکڑ رقبے پر پھیلی اراضی تباہ ہوگئی ہے۔

    کراچی والے تیار ہوجائیں ، آج بھی موسلادھاربارش ، سیلابی صورتحال کا خطرہ

    25 جولائی کو نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ 14 جون سے 24 جولائی کی دوپہر ایک بجے تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملک میں مون سون کی بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 310 افراد جاں بحق اور 295 زخمی ہوئے جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    25 جولائی سے لیکراب تک مزید 50 کے لگ بھگ افراد بارشوں اورسیلاب سے جانبحق ہوچکے ہیں ، یوں یہ تعداد 350 سے تجاوز کرگئی ہے

    کراچی والے تیار ہوجائیں ، آج بھی موسلادھاربارش ، سیلابی صورتحال کا خطرہ

    سندھ
    کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ ر تیز رفتار وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کی وجہ سے ایک بار پھر بڑی آبادی اب بھی زیرآب ہے

    سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ مون سون سیزن کے دوران سندھ میں معمول کے مقابلے میں 369 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔ مراد علی کے مطابق سنگین صورت حال میں انسانی شاہوں، حجاسٹرکچر، فصلوں اور مکانات کے نقصانات کے تلافی کے لیے زندگی حکومت کی مدد کی ضرورت ہے۔ کراچی، حیدر آباد، بدین، سکھر، ٹھٹہ، سجاول اور دادو جیسے گروپ میں مختلف گلیوں کو نقصان پہنچانا۔ حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 15 ہزار 547 مکانات کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ 89 ہزار 213 ایکڑ فصلیں زیرآب یا بہہ گئی ہیں۔

    دریائے سندھ میں سمندری سطح پر تین روز سے سکھر اور گڈو بیراجوں میں درجے کاسیلاب ہے، سکھر رینج کے 9 مقام کو حساس اور 15 کو حساس قرار دے کر بندوں کی نگرانی میں جواب دے دیا گیا۔ سکھر بیراج کے خیرپور ایسٹ اور خیرپور ویسٹنال کو بند کر دیا گیا۔ گڈو بیراج کے گھوٹکی اور رینی کینال بھی بند کردی گئی ہیں ، اطلاعات کے مطابق سکھر بیراج کی 18گھنٹے سے بجلی بھی بند، جس سے پانی کا نظام متاثر ہوا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بجلی بحال کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے اور جلد بجلی بحال کی جائے گی۔

    ملک میں بارشیں اور سیلاب،پاک فوج عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے پرعزم

    خیرپور کے علاقے نوربزدار کے قریب ندی کا بند ٹوٹنے سے 100 سے زائد دیہات کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ بدستور منقطع ہے، جب کہ ہزار ایکڑ زرعی بھی ڈوب گئی ہے۔ علاقے کے متاثرین کا کہنا ہے کہ دو روز گزرنے کے بعد بھی ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا۔ جب کہ سیلابی صورت حال کے باعث کھجور، کپاس، باجرے سمیت دیگر فصل زیر آب آگئی ہیں۔

    کورکمانڈرکوئٹہ بلوچستان میں‌ سیلاب اوربارشوں سے متاثرین کی مدد کوپہنچ گئ

    ضلع ٹھٹھہ کا شہر گھارو پانی پانی ہونے سے لوگ گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ کاچھو کے 400 سے زائد دیہات کا پانچویں روز بھی دادو سے رابطہ منقطع ہے، علاقہ مکین متاثرہ علاقوں میں محصور ہیں اور اشیاء خوردونوش کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    بلوچستان
    آفت زدہ بلوچستان میں اس سال مون سون بارشوں سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون سے اب تک بلوچستان میں موسلادھار بارشوں میں 134 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ 29 جولائی کی صبح موصول اطلاعات کے مطابق لسبیلہ میں 6، کوئٹہ میں 5 ، اور ژوب میں 2 ، کان مہتزئی میں 3 اور چاغی میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

    ہرنائی میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ایمرجنسی نافذ ،پنجاب شاہراہ ٹریفک کےلیے بند

    پنجاب کی صورت حال
    پنجاب میں بھی مون سون کی بارشوں کی صورت حال بھی بہت پچیدہ ہے ۔ دریائے چناب بپھرنے کے ساتھ جھنگ میں ریلے کے زد میں آنے والے 2 افراد کو بچا لیا گیا، جب کہ ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ چنیوٹ میں خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ کیا گیا، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقام پر سیلاب سے بچنے کےلیے لیے چلے جائیں ۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تریموں کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں اُڑتالیس میں بڑا سیلابی ریلہ تریموں کے مقام سے گزرتا ہے۔ دوسری طرف ملتان مین قاسم بیلہ کے قریب متعدد بستیاں نیچے آگئیں، جس کے بعد لوگ مال مویشی سے مطمئن ہیں کہ آسمان تلے بےیار اور مدد گار کی مدد کا انتظار ہے، جب کہ کچھ افراد نقل مکانی کرگئے۔

    ڈیرہ غازی خان
    طوفانی بارشوں نے راجن پور میں بھی تباہی مچادی، جہاں رود کوہی میں سیلابی ریلوں نے سیکریا دیہات ڈبوف، جب کہ مختلف مقامات پر بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی کے مختلف بستیوں اور خاندانوں میں داخل ہوئے۔ متاثرین کی امداد کیلئے ریسکیو ٹیمیں متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں ملوث ہیں۔ آپ کی طرف سے جاری نوٹی فیشن میں ضلع کو آف زدہ قرار دیا گیا۔

    مون سون بارشیں، دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری

    ادھر شکر گڑھ میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ نکاسی آب کے لیے بنایا گیا نالہ بھی اس دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔ صرف آبادی ہی نہیں بارش کا گندہ پانی قبرستان میں بھی داخل ہوگیا۔ کئی کئی فٹ جمع پانی کے باعث مرکزی شاہراہ 10 دن سے بند ہے۔

    میانوالی کے مقام کوٹ بلیاں کے کچہ کے نشیبی علاقے اور مقرب والہ میں دریائے سندھ کا پانی آنے سے علاقہ زیر آب اور ڈیرہ مقرب والہ پر تقریبا250 بھیڑ بکریاں پھنس گئیں۔ ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنینیر نوید اقبال کی ہدایت پر واٹر ریسکیو ٹیم بمع کشتی موقع پر پہنچ گئیں جس کے بعد ریسکیو1122 کی ٹیموں نے 200بھیڑ بکریوں کو خشک مقام پر منتقل کردیا۔ دیگر مویشیوں کو بھی محفوظ اور خشک مقام پر منتقل کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    خیبر پختونخوا
    جنوبی وزیرستان میں سیلابی ریلوں نے ٹانک میں تباہی مچادی، جہاں مختلف حادثات میں دوافراد جاں بحق جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔ سیلابی ریلوں کے باعث 3 گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ دریائے کابل میں سیلاب کے باعث پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اس کے اہلکاروں نے پشاور میں فیز سکس، الحرم ٹاؤن، حیات آباد، ملک سعد پل، گگہ والہ، اسمبلی ہال روڈ اور پولیس لائن روڈ سمیت مختلف مقامات میں ہیوی مشینری کے ذریعے گھروں اور پلازوں میں کھڑے پانی کو نکالا۔

    چارسدہ میں بیلہ مہمندان میں ریسکیو 1122 نے کشتیوں میں بچوں اور خواتین سمیت شہریوں کو گھروں سے نکالا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ بھی ہائی الرٹ پر ہے اور دریا کنارے کیمپ قائم کیا گیا ہے۔صوابی خاص میں حالیہ بارشوں میں تین فٹ تک پانی گھروں، اسکولوں، دکانوں اور مساجد میں داخل ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز صوابی مال روڈ میں تباہی اور سیلاب کے مناظر ہیں۔ مردان میں تین روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ ناقص نکاس اب کے باعث بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔ ٹانک میں جنڈولہ کے مقام پر سیلابی ریلہ سامان سے بھرا ٹرک بہا کر لے گیا۔

    اپر کوہستان میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اچھاڑ نالہ داسو میں سیلابی پانی بڑے بڑے پتھر بہا کر لے گیا۔ ڈی سی آصف خان کے مطابق اچھاڑ نالہ کے مقام پر بند ہونے والی شاہراہِ کو رات گئے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، امکان ہے کہ حالیہ موسلا دھار بارشیں پہاڑوں پر کلاوڈ برسٹ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

    چترال
    بالائی چترال میں موسلادھار بارشوں اور سیلا ب نے ایک بار پھر تباہی مچادی، سیلابی ریلا متعدد گھروں میں داخل، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مستوج و نواحی علاقوں میں گزشتہ رات سے جاری موسلادھار بارشوں کے نیتجے میں مختلف مقامات پر سیلاب آگیا، جس کے نتیجے میں غورو، پرکوسپ، کھوژ، دیوانگول ، چوئنچ ، چپاڑی و دیگر مقامات پر سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔

    گانچھے کے گاؤں غور سے رائیشا دریائی کٹاؤ کا شکار ہے، جہاں حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی آبادی ميں داخل ہوگيا۔ اور کئی ایکڑ زرعی زمین فصلوں سمیت بہا لے گیا۔

    آزاد کشمیر
    مظفرآباد آزاد کشمیرمیں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں تغیانی آگئی، جہاں بارش کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔ بارش اور لینڈ سلائنڈنگ سے متعدد رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ میٹ آفس کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث نہراپ جہلم پر قائم پل منڈا سائفن بند کا ایک بڑا حصہ گرگیا۔ جاتلاں کو منگلا سے ملانے والی مرکزی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔

  • اگر مجھے کچھ ہوا، تنوشری دتہ نے کس کو لگائی دھمکی ؟

    اگر مجھے کچھ ہوا، تنوشری دتہ نے کس کو لگائی دھمکی ؟

    بالی وڈ کی اداکارہ تنوشری دتہ جو اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں. وہ کسی سے ڈرتی نہیں ہیں ان کا جو دل کرتا ہے وہ کہتی ہیں. تنوشری دتہ اکثراپنے مسائل کے بارے میں آواز اٹھاتی رہتی ہیں، چاہے وہ می ٹو تحریک ہو یا اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات ہو وہ اپنے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں.گزشتہ دنوں وہ ایکبار پھر سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگا کر کہا کہ انہیں بالی وڈ مافیا اور کچھ سیاستدانوں کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا ہے. ایک بار پھر انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے اور نانا پاٹیکر، ان کے وکلاء، ان کے ساتھیوں اور ان کے بالی ووڈ مافیا دوستوں پر الزام لگادیا ہے۔

    انہوں نے لکھا ہے کہ اگر مجھے کبھی کچھ ہوتا ہے تو یہ جان لیں کہ #metoo کے ملزم نانا پاٹیکر، ان کے وکیل اور ساتھی اور اس کے بالی ووڈ مافیا دوست ذمہ دار ہیں. انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ بالی وڈ مافیا کی فلموں‌ کا بائیکاٹ کریں. قانون اور انصاف پر سے میرا یقین اٹھ گیا ہے لیکن مجھے اپنے ملک کی عوام پر بھروسہ ہے.یاد رہے کہ تنو شری نے 2004 میں فیمینا مس انڈیا یونیفورس کا خطاب پایا تھا۔ اسی سال مس یونیورس کا مقابلہ حسن منعقد ہوا جس میں وہ دس فائنلسٹوں میں سے ایک تھی۔ تنوشری 2010 میں آخری بار بالی وڈ فلم میں نظر آئیں تھیں اس کے بعد وہ کسی فلم میں‌نظر نہیں آئیں تاہم اب ان کا کہنا ہےکہ اگر انہیں اچھا کام آفر ہوا تو وہ ضرور کریں گی.

  • ماڈل ٹاؤن کیس: ہمارے کیخلاف کچھ ثابت نہیں ہوا. رانا ثناء اللہ

    ماڈل ٹاؤن کیس: ہمارے کیخلاف کچھ ثابت نہیں ہوا. رانا ثناء اللہ

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ان کے اوراس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ پہلے ہی سنایا جا چکا ہے۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورمیرے خلاف ٹرائل کورٹ سے سپریم کورٹ تک کچھ ثابت نہیں ہوا۔


    انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس کی ٹرائل کورٹ میں سماعت میں ٹرائل کورٹ میں مدعی پولیس افسروں کے خلاف کیس چلانے پر تیار نہ ہوا۔

    17جون 2014ء وہ اندوہناک دن تھا، جب سانحہ ماڈل ٹاؤن پیش آیا۔ اس المناک سانحے کو رونما ہوئے آٹھ برس بیت چکےہیں ۔ اس واقعے میں الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اس وقت کی حکومت وقت ہدایت پر ادارہ منہاج القرآن پر حملہ کیا گیا اور نہتے کارکنان پر بلااشتعال گولیاں برسائی گئیں، خواتین، بزرگوں، بچوں پر بدترین تشدد کیا گیا اور 14 بے گناہ شہریوں کو دن دہاڑے میڈیا کے کیمرے کی آنکھ کے سامنے قتل کر دیاگیا.

    پولیس کی فائرنگ سے تقریباً 80لوگ شدید زخمی ہوئے تھے۔

  • کون عمر رض اور کونسے عمر رض اور کیسے عمر رض؟ — بلال شوکت آزاد

    کون عمر رض اور کونسے عمر رض اور کیسے عمر رض؟ — بلال شوکت آزاد

    آغاز تحریر کروں گا اس دعائے نبوی صل اللہ علیہ والہ وسلم کے مفہوم سے جو اسلام کی سربلندی کا اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔

    دعائے نبوی صل اللہ علیہ والہ وسلم کا مفہوم!

    "اے رب عمر بن ہشام اور عمر بن خطاب میں سے ایک عمر دیدے۔”

    اور اللہ کو پسند آئے عمر بن خطاب رض اور عمر رض کو پسند آیا رب کی توحید والا دین اور عمر رض بنے توحید اور ختم نبوت کی ڈھال۔

    آج بس عمر رض بن جاؤ۔

    وہی عمر رض

    "جس کو اسلام کی سربلندی کی خاطر امت میں پانے کی دعا نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم نے کی تھی۔”

    وہی عمر رض جس نے بوقت ہجرت للکارا تھا کہ

    "جس کو خواہش ہو کہ اس کی اولاد یتیم اور بیویاں, بیوہ ہوجائیں تو وہ آگے بڑھے اور عمر کا راستہ روکے۔”

    وہی عمر رض

    "جس کی موجودگی پر شیطان کا دم گھٹتا اور جسم خوف سے تھر تھر کانپتا تھا کہ راستہ بدلنے میں عافیت جانے۔”

    وہی عمر رض

    "جو کالی اندھیری راتوں کو بطور خلیفہ وقت مدینے کی گلیوں میں گشت کرتا اور سفید پوش فاقہ کشوں کے رزق کا بندوبست کرتا زمین پر اللہ کی جانب سے مخلوق کی کفالت پر معمور رہتے ہوئے۔”

    وہی عمر رض

    "جس کو نبوت پر معبوث ہونے کی بشارت خود آخری نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم نے دی کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا۔”

    وہی عمر رض

    "جن کے عدل اور انصاف کی یہ مثل تھی کہ ایک منافق مسلمان کی گردن کندھے سے جدا کردی ایک یہودی کے حق میں نبوی ص فیصلے, صدیقی رض فیصلے اور توہین رسالت کے ارتکاب کو پا کر۔”

    وہی عمر رض

    "جس کی اطاعت میں سیف اللہ خالد بن ولید رض معزول ہوکر مسجد میں ڈانٹ سنتے رہے اور اف تک نہ کی۔”

    وہی عمر رض

    "جس کی ہیبت سے قیصر و کسری کے دربار لرز جاتے تھے۔”

    وہی عمر رض

    "جس نے فتح بیت المقدس کے بعد فلسطین کا سفر ایک خادم اور اونٹ کے ساتھ ایسے شروع کیا کہ سواری کی باری باندھ لی اور جب سواری یروشلم میں داخل ہوئی تو اونٹ کی مہار خلیفہ وقت کے ہاتھ اور خادم اونٹ پر سوار دیکھ کر دشمن محو حیرت ہوگئے۔”

    وہی عمر رض

    "جس کے قبول اسلام نے ابتدائی مسلمانوں کو بیت اللہ میں بلا خوف وخطر جانے کا راستہ دیا۔”

    وہی عمر رض

    "جس کے پڑھائے ہوئے جنگی, امور حکومت اور شہری نظامت کے اسباق آج جدید دور میں ترقی یافتہ ممالک کے آئین میں الگ الگ ناموں سے موجود ہے پر ہم اسے "عمر لاء” کے نام سے جانتے ہیں۔”

    وہی عمر رض

    "جو 22 لاکھ مربع میل کا اکلوتا حاکم وقت لیکن 22 بائیس پیوند لگے کرتے میں رہنے والا سادہ اور عاجز حکمران۔”

    وہی عمر رض

    "جس کو بھری محفل میں اضافی کپڑے کا سوال کیا گیا اور اس عمر رض کے ماتھے پر شکن بھی نہ آئی اور جواب دیکر امت کو مطمئن کیا۔”

    وہی عمر رض

    "جس کا ذکر آج بھی شیاطین کی موت کے برابر ہے۔”

    جی ہاں یہ ہے وہ عمر رض اور ایسا تھے وہ عمر رض اور ایسے ہی عمر رض بننا ہے ہمیں۔

  • نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے. شیخ رشید کا دعوی

    نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے. شیخ رشید کا دعوی

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

    انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے ہیں، اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔’

    انہوں نے بظاہر حال ہی میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے آصف علی زرداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘قرنطینہ والے بھی الیکشن پر مان گئے ہیں، صرف مولانا فضل الرحمٰن رہ گئے ہیں۔
    شیخ رشید نے ملک کی حالیہ معاشی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر 250 کا جبکہ بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ میں بدل گئی ہے، جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشہ بن چکی ہے۔

    واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں اسمبلیوں کو تحلیل کردیں اور یہ عام انتخابات کے لیے ان کے مطالبے کے لیے اہم شرط ہے۔

    جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی کے سربراہ نواز شریف بھی چاہتے ہیں کہ ملک انتخابات کی طرف بڑھے تاہم یہ شخص (عمران) اس حقیقت کو سمجھے بغیر چیف الیکشن کمشنر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، ضروری آئینی عمل کی تکمیل کے بغیر چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

    رانا ثنااللہ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اگر انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ (ن) پنجاب میں سوئپ کرے گی اور ہم اپنی حکومت بنائیں گے۔

    ساتھ ہی حکمراں اتحاد نے بھی جمعرات کو اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گا۔

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اتحاد کے اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور اگلے عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔

  • سنجے دت 63 برس کے ہوگئے

    سنجے دت 63 برس کے ہوگئے

    سنجے دت 63 برس کے ہوگئے ہیں وہ آج اپنی 63 ویں سالگرہ منا رہے ہیں. سنجے دت کو بالی وڈ کی شخصیات اس موقع پر مبارکباد دے رہی ہیں. سنجے دت کی حال ہی میں فلم شمشیرا ریلیز ہوئی ہے. سنجے دت بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جن کو مثبت اور منفی ہر قسم کے کرداروں میں سراہا گیا. 1981 میں بالی وڈ کیرئیر کا آغاز فلم روکی سے سے کیا. پہلی ہی فلم سے شائقین کا دل جیت لیا وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں. سنجیدہ کردار ہوں ،ایکشن یا منفی کے ساتھ کامیڈی ہر کردار میں انہیں پسند کیا گیا. سنجو بابا نے بالی ووڈ میں

    ایک ورسٹائل اداکار کے طور پر اپنی ایک جگہ بنائی ہے.ایکشن ہیرو کا کردار ادا کرنے سے لے کر رومانوی تک انہوں نے اپنی شناخت کو کہیں کھونے نہ دیا.ہمیشہ ایکشن اور سنجیدہ کردار کرنے والے سنجے دت نے منا بھائی ایم بی بی ایس فلم کرکے ثابت کر دیا کہ ان کے پائے کا بالی وڈ میں کوئی دوسرا آرٹسٹ نہیں‌ہے. سنجے دت نے اپنے چار دہائیوں سے زیادہ کے کیریئر میں ایک طویل سفر طے کیا ہے اور ہمیں کئی ہٹ فلمیں دی ہیں جیسے ودھاتا، نام، تھانیدار، سڑک، منا بھائی ایم بی بی ایس ودیگر۔1993 میں ریلیز ہوئی فلم کھلنائیک اُس دور کی سپر ہٹ فلم تھی اس فلم کے بعد سنجے دت کے سر پر کھلنائیک کا تاج سجایا گیا۔سنجے دت کا نام کافی ہیروئنز کے ساتھ جڑا مادھوری ڈکشٹ کے حوالے سے تو خبریں تھیں کہ دونوں شادی کر لیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا.

  • آگ سے مت کھیلو!چین کا امریکہ کوایک بارپھرانتباہ

    آگ سے مت کھیلو!چین کا امریکہ کوایک بارپھرانتباہ

    بیجنگ:امریکا کے صدر جو بائیڈن اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں تائیوان سمیت دو طرفہ امور پر تفصیلی گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں کی گفتگو 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور باہمی تجارت سمیت متعدد حل طلب امور زیر بحث آئے۔

    چین میانمار کے خلاف اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے، امریکا

    چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب کو متنبہ کیا ہے کہ امریکا تائیوان میں مداخلت کرکے آگ سے کھیل رہا ہے، امریکی قیادت کو معلوم ہوگا کہ آگ سے کھیلنے کا انجام کیا ہوتا ہے یعنی سب کچھ جل جاتا ہے۔

    امریکی اسپیکر کے دورہ تائیوان سے چین کے اقتدار اعلی کو شدید نقصان پہنچے گا:چین

    ڈیڑھ سال قبل صدر بننے کے بعد سے جو بائیڈن اور شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی یہ پانچویں بات چیت تھی، تجارتی جنگ اور تائیوان کے معاملے پر کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کو چھپانا مشکل ہو رہا ہے۔

    دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کی تازہ ترین وجہ جو بائیڈن کی اتحادی اور ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا جزیرہ نما ریاست تائیوان کا ممکنہ دورہ ہے جس کی اپنی الگ جمہوری حکومت ہے۔

    امریکہ اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کےانتظامات بند کرے:چینی وزارت خارجہ

    اگرچہ امریکی عہدیداران اکثر تائیوان کا دورہ کرتے ہیں، بیجنگ، نینسی پیلوسی کے دورے کو بڑی اشتعال انگیزی سمجھتا ہے کیوں کہ وہ امریکی صدارت کے بعد دوسرے نمبر پر اہم ترین عہدیدار ہیں۔تائیوان اور چینی سرزمین کے درمیان مختصر سمندری فاصلہ ہے۔

    چین نے خبردار کیا کہ اگر یہ دورہ انجام پاتا ہے تو واشنگٹن کو اس کے نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ تاہم بتایا جاتا ہے نینسی پیلوسی نے ابھی اس تصدیق نہیں کی ہے۔

  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے.

    جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوں گے۔

    علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کے دفاتر کوہسار کمپلکس میں اسلام آباد زونل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں ہوگا جب کہ نئے اسلامی سال کے آغاز کا شرعی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

  • سنجے دت کی سالگرہ پہ انکی اہلیہ مانیا دت کی پیار پھری پوسٹ

    سنجے دت کی سالگرہ پہ انکی اہلیہ مانیا دت کی پیار پھری پوسٹ

    مانیا دت جو کہ سنجے دت کی اہلیہ ہیں انہوں نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کے زریعے ایک پوسٹ‌ کی اور پوسٹ میں لکھا کہ میرے راک سٹار آپکو سالگرہ کی مبارکباد ، آپ ہمیشہ ہمیں یونہی متاثر کرتے رہیں.مانیا دت نے پوسٹ میں #بے انتہا محبت #عشق #مثبتیت #دت #خوبصورت زندگی #تھینکیوگوڈ جیسے الفاظ کے ساتھ ہیش ٹیگ بھی لگائے۔سنجے دت کی اہلیہ مانیہ دت کا یہ خوبصورت نوٹ کافی پسند کیا جا رہا ہے.

    یاد رہے کہ سنجے دت ایک ایسے اداکار ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ مقبول اداکار نرگس اور سنیل دت کے بیٹے ہیں. بالی وڈ میں وہ سنجو بابا کے نام سے مشہور ہیں.سنجے دت نے 1981 میں اپنے والد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راکی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ سنجے دت نے اپنے چار دہائیوں سے زیادہ کے کیریئر میں ایک طویل سفر طے کیا ہے اور ہمیں سڑک، ودھاتا، نام، تھانیدار، منا بھائی ایم بی بی ایس وغیرہ جیسی کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ سنجے دت کا کیریئر اتار چڑھاؤ سے بھر ہوا ہے۔ سال 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کی وجہ سے انہیں کئی بار جیل کے چکر کاٹنے پڑے، اس وجہ سے انکا فلمی کیرئیر ہچکولے لینا شروع ہو گیا. اداکار کی پہلی فلم روکی تو سپر ہٹ ہوئی لیکن وہ بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم ریشما اور شیرا میں دکھائی دیئے تھے۔
    حال ہی میں ان کی رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کے ساتھ فلم شمشیرا ریلیز ہوئی ہے اس میں وہ اپنے کیرئیر کے ایک الگ اور منفرد کردار میں نظر آئے ہیں.

  • جس کو رنویر کا شوٹ پسند نہیں وہ نہ دیکھے ودیا بالن

    جس کو رنویر کا شوٹ پسند نہیں وہ نہ دیکھے ودیا بالن

    بالی وڈ کے دیگر ستاروں کے بعد اداکارہ ودیا بالن نے بھی رنویر سنگھ کے عریاں فوٹو شوٹ پر کھل کر ان کی حمایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ رنویر سنگھ کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ توہین آمیز ہے۔انڈیا ٹو ڈے سے بات کرتے ہوئے اداکار ہودیا بالن نے کہا کہ اگر کسی کو رنویر سنگھ کا شوٹ پسند نہیں‌ہے تو وہ اپنی آنکھیں بند کر لے.کسی کے آزادی اظہار کو رونے کی کوشش کرنا نہایت ہی توہین آمیز ہے. اگر ہمیں کسی کا کوئی عمل پسند نہیں ہے تو پھر ہمیں اسکی طرف نہیں دیکھنا چاہیے اور اپنی آنکھیں بند کر لینی چاہیے. اگر کسی رسالے میں ایسی تصاویر ہیں جو آپ کے مزاج کے مطابق نہیں تو اسے بند کرنا .پھاڑنا چاہتے ہیں تو پھاڑ دیں، جلانا چاہتے ہیں تو جلا دیں. لیکن آپ کسی کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ کیا کرے اور کیا نہ کرے.

    یاد رہے کہ ودیا سے قبل عالیہ بھٹ نے بھی اپنے راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کے ساتھی اداکار کا دفاع کیا اور کہا کہ رنویر ان کے ‘پسندیدہ’ ہیں اور وہ ان کے بارے میں کہی جانے والی کوئی بھی منفی بات سننا برداشت نہیں کر سکتیں۔ فلمساز رام گوپال ورما نے ای ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا "اگر عورتیں اپنے جسم کو دکھا سکتی ہیں تو مرد کیوں نہیں؟”