Baaghi TV

Author: +9251

  • بارش کے باعث پاک بھارت  میچ معطل

    بارش کے باعث پاک بھارت میچ معطل

    ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا میچ معطل کر دیا گیا اور بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اوریہ میچ آج معطل کر دیا گیا جبکہ میچ اب کل ریزرو ڈے پر کھیلا جائےگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل ڈھائی بجے شروع ہوگا

    تاہم واضح رہے کہ کولمبو میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ جبکہ بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔کریز پر ویرات کوہلی اور کے ایل راہول موجود ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    تاہم ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

  • ثانیہ سعید کو ڈائریکٹ کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں یاسرا رضوی

    ثانیہ سعید کو ڈائریکٹ کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں یاسرا رضوی

    ورسٹائل فنکارہ یاسرا رضوی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سفارش ڈرامہ سیریل میرا ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہے اور اس میں‌ثانیہ سعید سے کام لے رہی ہوں. ثانیہ سعید کے ساتھ کام کرنا اور پھر ان کو ڈائریکٹ کرنا میرے لئے اعزاز ہے. میں‌ نے جب یہ ڈرامہ شروع کرنا تھا تو کافی نروس تھی لیکن ثانیہ سعید نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا ان کے تعاون کی وجہ سے کام کرنا آسان ہو گیا، انہوں نے کہا کہ شاعری میرے اندر رچی بسی ہوئی ہے جب دل کرتا ہے شاعری بول کر وڈیو کے زریعے لوگوں تک پہنچا دیتی ہوں مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب لوگ میری شاعری کو پسند کرتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ میں نے جیون نگر ڈرامہ دیکھا ہے اس میں رابعہ بٹ کی اداکاری بہت اچھی ہے. سہیل احمد جیسے منجھے ہوئے اداکار کے لئے کیا کہا جائے ہم کچھ بھی کہیں وہ کم ہے وہ بہت بڑے فنکار ہیں وہ کسی بھی کردار کو آسانی سے کر لیتے ہیں، کردار مشکل تو ہم جیسوں کے لئے ہو سکتے ہیں سہیل احمد کے لئے نہیں. میں‌ان کی اداکاری سے بہت متاثر ہوں. سبینا فاروق بھی بہترین اداکارہ ہیں مجھے ان کی اداکاری بھی بہت متاثر کررہی ہے.

    میرے خلاف کوئی بات کریگا تو میں اسی لہجے میں اسکو جواب دوں گی نادیہ …

    ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار پر میری سوچ سے زیادہ تنقید ہوئی …

    ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کا شیڈیول تبدیل کر لوں گا ہمایوں …

  • بلوچستان میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے. نگراں صوبائی وزیر اطلاعات

    بلوچستان میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے. نگراں صوبائی وزیر اطلاعات

    بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل 5 ارب مالیت کا بزنس بن گیا ہے۔ صوبے میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے۔ جبکہ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کرنسی اور ایرانی تیل کے حوالے سے کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ حوالہ اور ہنڈی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، کوئٹہ کے ایک علاقے سے 1 کروڑ ڈالرز سے زیادہ ریکور کیے۔ نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان نے مزید کہا کہ بارڈر مینجمنٹ پر کام کررہے ہیں، ایرانی تیل 5 ارب مالیت کا بزنس بن گیا ہے، بلوچستان میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے ہیں۔

    جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی تیل کے نیٹ ورک کو ختم کریں گے، سندھ حکومت سے بھی سپلائی لائن منقطع کرنے کےلیے مشترکہ کوشش کررہے ہیں۔ صوبائی نگراں وزیر نے کہا کہ اسمگلنگ کا خاتمہ آرمی چیف کے وژن کا حصہ ہے، اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ملک بدر کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    اٹارنی جنرل نے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں

    انھوں نے کہا کہ غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کی وجہ سے امن و امان خراب ہورہا ہے، کس افغان پناہ گزین کو رکھنا ہے اور کسے نہیں رکھنا ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، کھیل کے شعبے کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • ایشوریا نے مارپیٹ کا جو سلمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا وہ سچ تھا سومی علی

    ایشوریا نے مارپیٹ کا جو سلمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا وہ سچ تھا سومی علی

    بالی وڈ کے بھائی سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ سلمان خان مجھے مارا کرتا تھا اور مار مار کر لہو لہان کر دیتا تھا، میری چونکہ عمر کم تھی تو وہ مجھے مارنے کے بعد کہہ دیا کرتا تھا تم سے میں محبت کرتا ہوں تبھی تو مارتا ہوں کسی اور کو کیوں نہیں مارتا اور میں‌ کم عمری کی وجہ سے مان جاتی تھی ایک بار ایک سینئر اداکارہ کے سامنے اس نے میرے سر پر رم انڈیل دی تو اس اداکارہ نے سلمان خان کا یہ رویہ دیکھ کر کہا کہ چلو سومی تم میرے فلیٹ میں چل کر رہو.

    انہوں نے کہا کہ ایشوریا رائے نے جب سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کروایا کہ مار پیٹ کرتا ہے تو مجھے پتہ تھا کہ یہ بات سچ ہے اس لئے میں ایشوریا رائے کے ساتھ کھڑی ہوئی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلمان اور ”سنگیتا بجلانی کی شادی ہونے والی تھی شادی کے کارڈ تک بٹ گئے تھے” ، لیکن سلمان ایک لڑکی کے ساتھ پکڑے گئے جس کے بعد ان کی شادی ٹوٹ گئی. یاد رہے کہ سومی علی سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ ہے اور آج کل وہ سلمان خان کے خلاف انٹرویوز دے رہی ہیں ان کا اتنے سال کے بعد آکر انٹرویوز دینے کا کیا مطلب ہے یہ تو وہی جانتی ہیں.

    میرے خلاف کوئی بات کریگا تو میں اسی لہجے میں اسکو جواب دوں گی نادیہ …

    ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار پر میری سوچ سے زیادہ تنقید ہوئی …

    ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کا شیڈیول تبدیل کر لوں گا ہمایوں …

  • میرے بچوں کو کئی سال تک پتہ ہی نہیں تھا کہ میں‌ایکٹر ہوں رتیش دیش مکھ

    میرے بچوں کو کئی سال تک پتہ ہی نہیں تھا کہ میں‌ایکٹر ہوں رتیش دیش مکھ

    بالی وڈ‌ اداکار رتیش دیش مکھ کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌وہ کپل شرما کو بتا رہے ہیں‌کہ کئی سال تک میرے بچوں‌کو پتہ ہی نہیں تھا کہ میں‌اداکار ہوں ، جب ان کو سمجھ آنا شروع ہوئی تو پھر ان کو لگنے لگا کہ سب بچوں‌کے والدین اداکار ہی ہوتے ہیں ، وہ کبھی کبھار جب میرے سیٹ پر آتے اور مجھے ناچتا گاتا دیکھتے تو پوچھتے پاپا آپ تو کہتےہیں کہ آپ ایک ایکٹر ہیں تو آپ تو سیٹ پر ناچ رہے ہوتے ہیں ، یہ ڈانس گھر کر لیا کریں. تو میں نے ان کو سمجھایا کہ میں‌ سیٹ پر جب ناچتا ہوں

    تو اسکے مجھے پیسے ملتے ہیں اور بہت زیادہ پیسے ملتے ہیں لیکن جب گھر پر ناچوں گا تو مجھے اس کے پیسے نہیں ملیں گے. رتیش نے کہا کہ ”بچوں کو اب سمجھ آنی شروع ہو گئی ہے کہ اداکار کون ہوتا ہے” اور اداکاری سے ہی اسکا روزی رزق جڑا ہوتا ہے. یاد رہے کہ رتیش دیش مکھ اور جنیلیا ٹک ٹاک پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور وڈیوز بنا بنا کر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں

  • شاہ رخ خان نہایت عاجز انسان ہیں فریدہ جلال

    شاہ رخ خان نہایت عاجز انسان ہیں فریدہ جلال

    سینئر اداکارہ فریدہ جلال جنہوں نے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بہت ساری فلموں میں‌کام کیا اور ان کی ماں کا کردار ادا کیا، فریدہ جلال نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں‌نے شاہ رخ خان کو بہت عاجز انسان پایا ہے. وہ ہمدرد ہے ، سیٹ پر بہت زیادہ شرارتیں کرتا ہے ، بہت تنگ کرتا ہے لیکن اس نے کبھی بھی کسی کے ساتھ بد تمیزی نہیں کی ، وہ یہ جانتا ہے کہ عورتوں کی عزت کیا ہوتی ہے ، کیسے ان کے ساتھ پیش آنا چاہیے ، وہ ہمارے ساتھ مذاق ضرور کرتا ہے لیکن کبھی بھی اپنی حدود کراس نہیں کیں. انہوں نے ایک واقعہ کا زکر کچھ یوں کیا.

    انہوں نے کہا کہ ہم سب ڈپلیکیٹ فلم کی شوٹنگ کے لئے ماریشس کے لئے جا رہے تھے ، میرے ساتھ میری والدہ بھی جا رہیں تھیں ائیر پورٹ پر ہم دونوں اپنے سامان والی ٹرالی کو کھینچ رہے تھے ، شاہ رخ خان نے جیسے ہی یہ دیکھا تو” اس نے کہا کہ آپ دونوں آرام آرام سے آئیں میں آپ کا سامان لیکر آرہا ہوں”، انہوں نے کہا کہ بالی وڈ‌کا بادشاہ ہو کر وہ اس قدر عاجز ہے میں کیا بتائوں . اللہ نے اسکو اگر عزت سے نوازا ہے تو بے جا نہیں ہے.

    میرے خلاف کوئی بات کریگا تو میں اسی لہجے میں اسکو جواب دوں گی نادیہ …

    ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار پر میری سوچ سے زیادہ تنقید ہوئی …

    ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کا شیڈیول تبدیل کر لوں گا ہمایوں …

  • اٹارنی جنرل نے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں

    اٹارنی جنرل نے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں

    نیب ترامیم کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد اٹارنی جنرل نے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں ہیں جبکہ تحریری جواب میں لکھا ہے کہ نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا جائے، اور درخواست گزار کیمطابق حالیہ نیب ترامیم کے باعث منتخب نمائندوں کے احتساب کا عمل کمزور ہوا ہے.

    تحریری جواب میں منتخب عوامی نمائندوں کو پارلیمنٹ میں عوام کا امین کہتے ہیں اور درخواست گزار نے اسی عوام کے اعتماد کو ٹھکرا کر اراکین اسمبلی کو مستعغی ہونے کا کہا جبکہ تحریری جواب میں مزید کہا کہ پارلیمان کو چھوڑ کر چئیرمن پی ٹی آئی نے اپنے حلقے کے ان لوگوں کی آواز دبائی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہو گا. اسپیکر قومی اسمبلی
    کراچی میں 100 مقامات پر سہولت بازار کا انعقاد
    تحریری جواب میں یہ بھی لکھا کہ ترامیم کیخلاف درخواست کے پیچھے چئیرمن پی ٹی آئی کے مذموم مقاصد ہیں، خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد وفاق سے جواب طلب کرلیا تھا اور چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے منگل کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور جمعے کو چیف جسٹس کی عدالت کے معاون نے فریقین کے وکلاء سے رابطہ کیا۔

    سپریم کورٹ نے فریقین کے وکلاء کو فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد ایک سوال بھجوا کر جواب مانگا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال کیا تھا کہ احتساب عدالت دائرہ اختیار میں نہ ہونے پر کسی رکن پارلیمنٹ کے خلاف ریفرنس منتقل کرتی ہے؟ اور وہ کون سی مجاز عدالت ہوگی جو ریفرنس کا فیصلہ سنائے اور کس قانون کے تحت؟ وفاق کے وکیل مخدوم علی خان نے 9 ستمبر کو سپریم کورٹ کے سوال کا 5 صفحات پر مشتمل جواب متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرا دیا۔

    وفاق کے وکیل مخدوم علی خان کی اجنب سے جمع کرائے گئے جواب میں لکھا گیا کہ ‎چیف جسٹس آف پاکستان کے عدالتی معاون کے ذریعے سوال بھجوایا گیا، ‎سوال کے ساتھ ہدایت بھی پہنچائی گئی کہ فاضل وکیل اس کا لازم جواب دیں۔ جواب میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے قانون میں ابھی تک پارلیمینٹرین ہونا جرم قرار نہیں دیا گیا، چیف جسٹس کے سوال کا جواب مختلف صورتِ حال پر انحصار کرتا ہے۔

  • سمیتا پاٹیل اور میری آپس میں‌دشمنی رہی شبانہ اعظمی کا اعتراف

    سمیتا پاٹیل اور میری آپس میں‌دشمنی رہی شبانہ اعظمی کا اعتراف

    سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میری اور سمیتا پاٹیل کی آپس میں دوستی بالکل نہیں تھی بلکہ ہماری باقاعدہ دشمنی تھی. انہوں نے کہا کہ وہ بھی آرٹ فلمیں زیادہ کرتی تھی میں‌بھی کرتی تھی لیکن ہم دونوں کو ہی کمرشل فلموں میں بھی بہت پذیرائی ملی. انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کا نام بھی سننے کو تیار نہیں تھیں. ہم دونوں کی طرف سے ایک دوسرے کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں ہم ایک دوسرے کے خلاف بولیں لیکن مجھے نہیں بولنا چاہیے تھا سمیتا کے خلاف میری ٍطرف سے یقینا اس قسم کی زیادتی ہوئی ہے اب سوچتی ہوں کہ نہیں‌ہونی چاہیے تھی.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”جب سمیتا پاٹیل انتقال ہوا تو مجھے بہت دکھ ہوا ”، اس کے والدین سے میرا سمیتا کی زندگی میں‌ہی بہت اچھا تعلق تھا ، سمیتا کے انتقال کے بعد انہوں نے مجھے اپنی بیٹی بنا کر رکھا عر جب تک انکی زندگی رہی وہ مجھے ہی اپنی بیٹی مانتے رہے. دوسری طرف میرے ماں باپ سے سمیتا کا بہت اچھا تعلق تھا ، ہمارا آپسی لڑائی جھگڑا ہمارے ان رشتوں‌ پر کبھی بھی اثر انداز نہیں ہوا تھا، سمیتا بہت اچھی انسان اور اداکارہ تھیں لیکن ہماری بن نہ سکی .

    میرے خلاف کوئی بات کریگا تو میں اسی لہجے میں اسکو جواب دوں گی نادیہ …

    ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار پر میری سوچ سے زیادہ تنقید ہوئی …

    ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کا شیڈیول تبدیل کر لوں گا ہمایوں …

  • قائد کے  رہنما اصولوں کو اپنانا ہو گا. اسپیکر قومی اسمبلی

    قائد کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہو گا. اسپیکر قومی اسمبلی

    ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں قائد کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کو اپنانا ہو گا، سپیکر قومی اسمبلی

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم ہر مشکل میں سینہ سپر رہے اور انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سودہ نہیں کیا اور نا ہی کسی پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم کی 75ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو پیر کے روز ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

    سپیکر نے کہا کہ قائد اعظم کے رہنما اصولوں ایمان اتحاد اور نظم ضبط پر چل کر ہی ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر باہمی اتحاد قائم کرنے پر زور دیا گیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور اس وقت باہمی اتحاد قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اور نظم و ضبط کو فروغ دے کر ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    تاہم اسپیکر نے مزید کہا کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے رہنما اصولوں پر عمل پیرہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی برسی ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ ہم آپس میں اتحاد قائم کر کے قائد اعظم کے مشن کو مکمل کریں اور اس ملک کو ایک عظیم ملک بنائیں۔

  • میں اپنے بھائیوں کو بہت تنگ کرتی ہوں مومنہ اقبال

    میں اپنے بھائیوں کو بہت تنگ کرتی ہوں مومنہ اقبال

    ڈراموں کی اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں‌شرکت کی ہے اس میں‌انہوں نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت شرارتی ہوں اور میرے بھائی اور میرے رشتہ دار میری شرارتوں کی وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں‌، میں اپنے بھائیوں کے پاس بیٹھتی ہوں تو بیٹھتے ساتھ ہی ان کو تنگ کرنا شروع کر دیتی ہوں ان کو چٹکیاں کاٹتی ہوں وہ بہت چڑتے ہیں ، لیکن کیا کریں وہ میں ان کی بہن ہوں اس لئے ان کو یہ سب برداشت کرنا پڑتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک ہوں مجھے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ انٹریکشن کرکے بہت اچھا لگتا ہے.

    انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ”جب تک اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ شرارتیں نہ کرلوں مجھے سکون نہیں ملتا، ” میری بس بچپن سے ہی یہ عادت ہے. یاد رہے کہ مومنہ اقبال کا ان دنوں ڈرامہ احسان فراموش آن ائیر ہے اس میں‌وہ ایک لالچی لڑکی کا کردار کر رہی ہیں ایسی لڑکی جو گھر کا سکون برباد کر کے رکھ دیتی ہے اور چاہتی ہے کہ خاندان کے لوگ مل کر نہ رہیں . مومنہ کو اس کردار کی وجہ سے کافی پذیرائی مل رہی ہے.

    میرے خلاف کوئی بات کریگا تو میں اسی لہجے میں اسکو جواب دوں گی نادیہ …

    ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار پر میری سوچ سے زیادہ تنقید ہوئی …

    ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کا شیڈیول تبدیل کر لوں گا ہمایوں …