Baaghi TV

Author: +9251

  • جوڈیشل کمیشن اجلاس، کسی جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری نہ ہو سکی

    جوڈیشل کمیشن اجلاس، کسی جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری نہ ہو سکی

    اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دوران کسی جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری نہ ہو سکی ، اجلاس میں 5 ارکان نے تعیناتیوں کی مخالفت کی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد کردیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کیلئے چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے 5 ججز پر جوڈیشل کمیشن کے ارکان میں اختلاف رائے سامنے آیا جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں ووٹنگ کرائی گئی۔

    ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے نامزد ججوں کے خلاف 5 ووٹ آئے، 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، اٹارنی جنرل، اور وزیرقانون نے مخالفت میں ووٹ دیا، سندھ کے 2 ججز سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے بھی مخالفت میں ووٹ دیا۔

    ذرائع کے مطابق 4 کے مقابلے میں 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کردیا گیا۔

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا دورہ واشنگٹن سرکاری نہیں نجی تھا:ترجمان دفتر خارجہ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا دورہ واشنگٹن سرکاری نہیں نجی تھا:ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا حالیہ دورہ امریکا سرکاری نہیں نجی تھا۔

    طارق فاطمی کے دورے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گمراہ کن رپورٹس اور قیاس آرائیاں فائدہ مند نہیں ،اِن سے بچنا چاہیے۔

    عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے طارق فاطمی کو امریکی حکام سے ملاقاتوں کیلئے سہولت فراہم کی، ملاقاتوں میں سفارتخانے کے افسران بھی شریک ہوئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں کہا ملاقات میں دفتر خارجہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، ان ملاقاتوں کوتسلیم نہ کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ طارق فاطمی گزشتہ ہفتے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور پاکستانی سفیر سمیت سفارت خانے کے حکام کے ساتھ گفتگو کی۔

    دوسری طرف پاکستان کے سفارتی حلقوں میں اس وقت پریشانی دیکھنے میں آئی جب معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

    معیشت کی بحالی کی کوششوں کے سلسلے میں امریکا کا تعاون حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو امریکی محکمہ خارجہ بھیجنے اور بعد ازاں اسے ’نجی دورہ‘ قرار دینے کے فیصلے نے واشنگٹن کے سفارتی حلقوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق طارق فاطمی گزشتہ ہفتے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور پاکستانی سفیر سمیت سفارت خانے کے حکام کے ساتھ گفتگو کی۔

    انہوں نے 21 جولائی کو امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اسی روز وینڈی شرمین نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مختصر پیغام پوسٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں نے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی تاکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھا کر تعلقات کو وسعت دینے کے اہداف کے لیے ہمارے اشتراک کی توثیق کی جاسکے‘۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ امریکا مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال کا جشن منانے کا منتظر ہے۔

    محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران گفتگو افغانستان، علاقائی استحکام اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں پاکستان اور دنیا بھر میں خوراک کی سلامتی پر پڑنے والے تباہ کن اثرات پر مرکوز تھی۔

    پاکستانی سفارتخانے نے بھی اسی حوالے سے ایک پریس ریلیز جاری کی اور پاکستان میں میڈیا نے بھی اس ملاقات کی کوریج کی۔

    کچھ حلقوں کی جانب سے قیاس کیا گیا کہ طارق فاطمی کو رواں سال ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کا بندوبست کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

    تاہم جب سفارتی حلقوں کی طرف سے سوالات اٹھنے شروع ہوئے تو22 جولائی کو اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس ملاقات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

  • پاکستان میں ٹیکس کا کلچر موجود نہیں ہے:عائشہ غوث پاشا

    پاکستان میں ٹیکس کا کلچر موجود نہیں ہے:عائشہ غوث پاشا

    اسلام آباد: پاکستان میں ٹیکس کا کلچر موجود نہیں ہے، عائشہ غوث پاشا نے ایک بارپھر ٹیکس اصطلاحات کا مطالبہ کردیا ،تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے چھوٹے ریٹیلر اور کاروبار پر سیلز کے ذریعے ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

    فکسڈ سیلز ٹیکس مسترد، تاجروں کا بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان

    عاشئہ غوث پاشا نے کہا کہ انکم ٹیکس لگانے کا طریقہ ایک ہی ہونا چاہیے ہر کوئی جس کی تنخواہ مقرر کردہ حد سے زیادہ ہے وہ ریٹرن جمع کرائیں۔

    عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان میں ٹیکس کا کلچر موجود نہیں ہے اس لئے ہم ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہ رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پینشن بھی بڑھائی ہے، فیٹف اور آئی ایم ایف پروگرام ہے ہم خود چاہتے ہیں کہ ملک میں ڈالر آئیں۔

    سپرٹیکس 15 کروڑ سے زائد کی سالانہ آمدنی پر لگے گا. ایف بی آر

    وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، یوکرائن کی جنگ اور بحران کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بجٹ خسارے کو کم کرنے کی کوشش کی ہے، ہم سے 70 سے 80 فیصد براہ راست ٹیکس لگائے ہیں جبکہ ہم نے مہنگائی سے بچنے کے لئے ان ڈائریکٹ ٹیکس نہیں لگائے۔

    بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا نفاذ، تاجروں نے 5دن کا الٹی میٹم دیدیا

    وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں، وزیراعظم بی آئی ایس پی کے تحت ڈیزل پیٹرول سکیم بھی لائے۔

  • مشترکہ مفادات پر تعلقات کو بڑھانے کیلئے پر امید ہیں:آرمی چیف

    مشترکہ مفادات پر تعلقات کو بڑھانے کیلئے پر امید ہیں:آرمی چیف

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ مشترکہ مفادات پر تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جمہوریہ پولینڈ کے سفیر ہز ایکسیلینسی مسٹر میکیج پسارسکی نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔آرمی چیف اور پولش سفیر نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی

    اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی

    لاہور:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جولائی کے آخری ہفتے میں وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔

    قانونی مشیروں نے اسحاق ڈار کو سپریم کورٹ میں پٹیشن کا فیصلہ آنے تک لندن میں قیام بڑھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔اسحاق ڈار کی جانب سے غیر قانونی طور پر اشتہاری قرار دئیے جانے والے فیصلے کی پٹیشن سپریم کورٹ میں زیرِسماعت ہے۔

    اگلے چند دنوں میں پاکستان واپس جاؤں گا:اسحاق ڈار کی تصدیق

    اس سے قبل اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان جانےکےحوالےسےپروگرام منسوخ نہیں ہوا اورپاکستان روانگی کا شیڈول جولائی کے آخر میں ہے۔ذرائع کا پہلے بھی کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے حکومتی عہدے داروں کو قانون پیچیدگیاں اور اسحاق ڈار کے لئے حالت ساز گار بنانے کی ہدایات کی تھی۔

    ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں،اسحاق ڈار

    پچھلے ماہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ نواز شریف کی ہدایت اور رضامندی پر پاکستان واپس جارہا ہوں، ڈاکٹرز نے بھی سفر کی اجازت دیدی ہے۔

    واضح رہے کہ 2017 سے لندن میں مقیم اسحٰق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جولائی میں پاکستان واپس جائیں گے۔

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری

    مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے سحاق ڈار وطن واپسی پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی سطح پر نہیں ہوا، وطن واپسی سے متعلق اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے وہ جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔

  • شان شاہد کی نام لئے بغیر شاہد آفریدی پر طنز

    شان شاہد کی نام لئے بغیر شاہد آفریدی پر طنز

    لالی وڈ کے سپر سٹار شان شاہد جو پچھلے کچھ عرصے سے فلموں‌سے زیادہ سیاست پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں. وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حمایت میں ملک کے ہر دوسرے سیاستدان پر طنز و تنقید کرتے ہیں. عمران خان کو ملک کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں. پرویز الہی کےوزیراعلی بننے کے سپریم کورٹ کی طرف سے احکامات جاری ہوئے تو شان شاہد نے خوشی کااظہار کیا اور پرویز الہی کو مبارکباد دی اور ان کے وزیر اعلی بننے کو تاریخی جیت قرار دیا. اس کے بعد شان شاہد

    نے عمرا ن خان کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی. شان شاہد نے ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف کو مبارکبادیں دینے والے کرکٹرز خاموش ہیں اور اتنے خاموش ہیں کہ ان کو روتے ہوئے سنا جا سکتا ہے. انہوں نے ٹویٹ میں شاہد آفریدی کا نام نہیں‌لیا لیکن انہوں نے ان ڈائریکٹ کرکٹر شاہد آفریدی پر ہی طنز کی ہے کیونکہ شاہد آفریدی نے عدم اعتماد کے بعد شہباز شریف کو مبارکباد دے کر کہا تھا کہ آپ سب کو مل کر پاکستان کے لئے کام کرنا چاہیے. شان شاہد نے بےشک کرکٹر شاہد آفریدی کا نام ٹویٹ میں نہیں‌لیا لیکن سمجھنے والے سمجھ گئے کہ شان نے شاہد آفریدی پر ہی طنز کی ہے.اُدھر شاہد آفریدی کا ٹویٹر ہینڈل تاحال پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کے بعد خاموش ہے وہاں سے کسی قسم کی مبارکباد کا ٹویٹ جاری نہیں‌ہوا.

  • اتحادی حکومت کا بھی مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے:رانا ثنااللہ

    اتحادی حکومت کا بھی مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے:رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:اتحادی حکومت کا بھی مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرالیکشن کرانے ہیں تو پہلے اپنی دو صوبائی حکومتیں ختم کرو، یہ الیکشن کا صرف ڈرامہ ہے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہوچکا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن،ٹرائل کورٹ سے لیکرسپریم کورٹ میں ہمارے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکلا نے 50مرتبہ کیس ملتوی کرایا، 8سال ہوگئے اب فیصلہ محفوظ ہے کونسی رکاوٹ ہے۔ کیا مسئلہ ہے محفوظ فیصلے کا اعلان نہیں کیا جارہا، ہمارا مطالبہ ہے فارن فنڈنگ فیصلے فوری سنایا جائے،پی ٹی آئی کے چار ملازمین کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے،اتحادی جماعتوں کا مطالبہ ہے ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شخص عقل سے بالکل پیدل ہے، تحریک انصاف نے تقریبا ڈیڑھ کروڑکے قریب ووٹ لیے، اتحادی جماعتوں نے اڑھائی کروڑکے قریب ووٹ لیے، کیا تم اکثریت کو باہرپھینک دوگے؟ تمہارے ارد گرد چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں۔50 ارب کی ڈکیتی تم نے خود کی ہے، ڈکیتی کے بدلے 5 ارب کی پراپرٹی لی اس کا آج تک جواب نہیں دیا، ہروقت تم اپنے مخالفین کو گالیاں دیتے ہو، مخالفین کو کہتے ہو ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا، تاریخ میں اس پاگل، احمق کی مثال ہٹلر سے ملتی ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے کہتا تھا الیکشن کروائیں، مسلم لیگ(ن) شروع دن سے الیکشن کے حوالے سے رائے رکھتی تھی، ہم کوئی پیشمان نہیں اتحاد میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہم نے مشکل فیصلے کر کے معیشت کو بچایا، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا معاہدہ تو عمران خان کر کے گیا ہے، مہنگائی تو اس کے معاہدے کی وجہ سے ہے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کی سٹیج سے باہر نکالا کیا ہمیں کریڈٹ ملے گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کل اور آج بھی الیکشن کی طرف جانے کا کہہ رہا ہے، اب کہہ رہا ہے چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کا نام عمران خان نے دیا تھا، جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا طریقہ کار موجود ہے، دھونس،دھمکی سے چیف الیکشن کمشنرتبدیل نہیں ہوگا۔ اگرالیکشن کرانے ہیں تو پہلے اپنی دو حکومتیں ختم کرو، یہ الیکشن کا صرف ڈرامہ ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ سنائے، لاڈلے کیخلاف کیس کو 8 سال ہو گئے ہیں۔

  • وزیراعظم سفارتکاروں پر عائد ‘فارن الاؤنس ٹیکس’ پر نظرثانی کرے. وزیر خارجہ

    وزیراعظم سفارتکاروں پر عائد ‘فارن الاؤنس ٹیکس’ پر نظرثانی کرے. وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ‘فارن الاؤنس ٹیکس’ لگانے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

    بیرون ملک تعینات سفارت کاروں پر فارن الاؤنس ٹیکس لگانے کے معاملے پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام خط لکھا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز کو خط دفتر خارجہ کے افسران کی جانب سے فارن الاؤنس ٹیکس پر شدید تحفظات کے اظہار کے بعد لکھا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، سفارتخانوں میں وزارت خارجہ کے علاوہ دیگر اداروں کے افسران تعینات ہوتے ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ فارن الاؤنس ٹیکس کے نفاذ سے بیرون ملک تعینات سفارتکاروں کو مالی مسائل کا سامنا ہوگا، سفارتکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے نیا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے خط میں لکھا ہے کہ فارن الاؤنس ٹیکس کا نفاذ وزارت خارجہ کی مشاورت کے بغیر کیا گیا ہے، ٹیکس کے نفاذ سے قبل وزارت خارجہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

    اپنے خط میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف سے سفارتکاروں پر ٹیکس نافذ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

    دوسری جانب وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق فارن الاؤنس ٹیکس کے نفاذ کے باعث سفارتکاروں کو گزشتہ تنخواہ ادا نہیں کی گئی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بھی سفارتی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • فلم انڈسٹری کو عروج پر کسطرح پہنچایا جائے ریما نے بتا دیا

    فلم انڈسٹری کو عروج پر کسطرح پہنچایا جائے ریما نے بتا دیا

    اداکارہ اور بہترین رقاصہ ریما خان جو کہ نوے کی دہائی کی صف اول کی فنکارہ ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری اور اس جڑے لوگوں میں بہت صلاحیتیں ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور فلم انڈسٹری اس وقت صحیح ڈگر پر جا رہی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اب اسکے عروج کے لئے ہم سب کو مل کوششیں کرنی چاہیں اور متفقہ اور جامع پالیسی مرتب کی جائے اس میں سرکردہ لوگوں‌کو شامل کیا جائے تاکہ ہر

    کسی کی رائے شامل ہوجائے. اداکارہ ریما خان نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں بڑا پوٹینشل ہے جس سے استفادہ کرنے کےلئے سب کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔فلموں کےلئے سب سے بڑا مسئلہ سرمایہ کاری ہے جس کےلئے میری تجویز ہے کسی ایک سرمایہ کار کی بجائے مشترکہ سرمایہ کار ی ہونی چاہیے. ریما خان نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری سے جڑا ہر شخص فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے دعا گو ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جب فلمیں بنتی ہیں تو سب کو ہی روزگار ملتا ہے اور بہت سارے ٹیکنیشنز کے گھروں کے چولہے جلتے ہیں اس لئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنیں تاکہ اس انڈسٹری سے جڑے لوگوں کے لئے آسانیاں ہوں .

  • فلموں میں کام کرنے سے کسی اداکارہ کی مصروفیات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ریشم

    فلموں میں کام کرنے سے کسی اداکارہ کی مصروفیات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ریشم

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ریشم جو کہ بہت ہی ہنس مکھ ہیں ہر وقت ہنستی مسکراتی دکھائی دیتی ہیں ادب سے خاصا لگائو رکھتی ہیں انہوں‌نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے جو بھی کام ملا میں نے وہ بہتر سے بہترین کرنے کی کوشش کی، مجھے کام حاصل کرنے کےلئے نہ کسی کے پاس جانا پڑا نہ ہی کسی کی سفارش کروانی پڑی. مجھے جو بھی کام ملا میری اداکاری کو دیکھتے ہوئے ملا. اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے بے شمار فلموں‌میں کام کیا اور ہر فلم سے مجھے بہت زیادہ شہرت ملی ہر فلم میں میرے کام کو سراہا گیا. میں نے جس چیز کی بھی زندگی میں تمنا کی وہ

    خدا کی ذات نے مجھے نوازی اور مجھے اب کسی چیز کی تمنا نہیں ہے. اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر محنت اور لگن کے ساتھ کوئی کام کیا جائے ہو نہیں سکتا کہ آپکو کامیابی نہ ملے.اگر صاف نیت سے کسی کام کو کرنے کا ارادہ کیا جائے تو وہ ضرور ہو جاتا ہے. ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ صرف فلموں میں کام کرنے سے ہی کسی بھی اداکارہ کے مصروف ہونے کا اندازہ نہیں‌لگایا جا سکتا.یاد رہے کہ اداکارہ ریشم کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ آج کل ہمیں‌کم کم کام کرتی دکھائی دے رہی ہیں.