Baaghi TV

Author: +9251

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب آج ہوگا، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر بھی ووٹنگ ہوگی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب آج ہوگا، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر بھی ووٹنگ ہوگی

    لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب آج ہوگا، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر بھی ووٹنگ ہوگی،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی آج نیا اسپیکر منتخب کرے گی جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی ووٹنگ ہوگی۔

    پی ڈی ایم اجلاس، مفاہمت کی پالیسی ترک کرنے کی تجویزآ گئی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے سبطین خان اور ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھرآمنے سامنے،دونوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے لیے ن لیگ نے سیف الملوک کھوکھر کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ سیف الملوک کھوکھر کو پی ڈی ایم میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

    مسلم لیگ ق کاچوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانےکا فیصلہ:طارق بشیرچیم

    آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب معمول دو گھنٹے کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔

    پی ڈی ایم کا ملک میں فوری انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

    راجہ بشارت نے اسپیکر کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کروا دی ہے۔

    پنجاب اسمبلی نے کثرت رائے سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک اعتماد کی قرارداد منظور کرلی ہے اور اب کل 4 بجے ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی ہوگی۔ انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔

    اپوزیشن اور حکومت دونوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ بھرپور کامیابی حاصل کریں گے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ یہ سہرا کس کے سر سجتا ہے۔

  • لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ:گلگت بلتستان سےچین تک باغی ٹی وی مقبول ہونےلگا:فلیکس اورپوسٹرلگ گئے

    لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ:گلگت بلتستان سےچین تک باغی ٹی وی مقبول ہونےلگا:فلیکس اورپوسٹرلگ گئے

    لاہور:پشاورسےکراچی،کوئٹہ سےگلگت بلتستان،چین کی سرحد تک باغی ٹی وی مقبول ہونے لگا:فلیکس اورپوسٹرلگ گئے،سوشل میڈیا کی دنیا میں بڑی تیزی سے مقبول ہونے والا باغی ٹی وی اب پہاڑوں کی چوٹیوں پربسنے والوں کے دلوں کی بھی دھڑکن بن گیا ہے ،

     

         

    ذرائع کےمطابق باغی ٹی وی کی مقبولیت کا اندازہ اور اس کے چاہنے والوں کی چاہت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ کراچی،کوئٹہ،پشاور اور اسلام آباد کے بعد اب باغی ٹی وی گلگت بلتستان کے رہنے والے لوگوں کی دلون کی بھی دھڑکن بن گیا ہے ،

    جہاں اس وقت باغی ٹی وی کی سوشل میڈیا پرنشریات کراچی ، کوئٹہ،پشاور اور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ ہیڈ آفس لاہور سے بلاتعطل جاری رہتی ہیں وہاں اب باغی ٹی وی کو پہاڑوں پربسیرا کرنے والے بھی بڑے شوق سے سُنتے ہیں ، شاید یہ وجہ ہےکہ باغی ٹی وی کے چاہنے والون نے باغی ٹی وی اور سینیئر صحافی مبشرلقمان کی تصویر کے ساتھ بنے فلیکس گلگت بلتستان ،راکا پوشی، پاسوپان چین کی سرحد کے ساتھ ساتھ اب نانگا پربت کی چوٹیوں تک اس سے محبت کااظہارکیا جارہا ہے

    اردو ۔انگلش اور پشتو تین زبانوں میں باغی ٹی وی کی نشریات چل رہی ہیں جبکہ جابز پورٹل بھی ہے جس میں روزانہ کی ملازمتوں کے اشتہار شائع کیے جاتے ہیں

    باغی ٹی وی کا یوٹیوب چینل دنیا بھر میں مقبول ہے ۔ہر سال رمضان المبارک میں باغی ٹی وی یوٹیوب چینل پر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے نماز تراویح لائیو نشر کی جاتی ہیں۔

    باغی ٹی وی نام کی مناسبت سے معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں ظلم جبر کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ ریاست پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کو باغی ٹی وی صحافتی میدان میں ہر وقت جواب دینے کے لیے تیار ہے

  • شعیب صدیقی کے گھر پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ

    شعیب صدیقی کے گھر پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ

    لاہور:شعیب صدیقی کے گھر پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے ورکروں کی طرف سے ن لیگ کے رہنما شعیب صدیقی کے گھر پر حملہ کیا گیا ،ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے ورکرز تھے

    ذرائع کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران ورکروں کی طرف سے شعیب صدیقی کے گھر پر پتھراو گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی

    دوسری طرف ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ن لیگ کے رہنما شعیب صدیقی گھر پر موجود نہیں تھے،اس جارحانہ اقدامات کی تصدیق کرتے ہوئے شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے گھر کا گھیراو کیا

    شعیب صدیقی کا یہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،

    یاد رہے کہ شعیب صدیقی پہلے پی ٹی آئی میں تھے جہاں سے انہوں نے چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی، پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے شعیب صدیقی کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ بھی دیا جائے گا .

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق سیکرٹری جنرل پنجاب شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب کی موجودہ حکومت تحریک انصاف ہی نہیں عمران خان کیلئے بھی باعث ندامت ہے.

  • شیریں مزاری سمیت 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

    شیریں مزاری سمیت 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

    اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔

    ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری سمیت 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ مرحلہ وار تمام ارکان کے استعفے منظور ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور ہوئے ہیں ان میں ڈاکٹر شیریں مزاری، علی محمد خان، فرخ حبیب، فضل خان، شوکت علی، فخر زمان، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ، شکور شاد، شاندانہ گلزار شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،

    شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں۔

    واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا۔

  • مسلم لیگ ق کاچوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانےکا فیصلہ:طارق بشیرچیمہ کی بھی چھٹی

    مسلم لیگ ق کاچوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانےکا فیصلہ:طارق بشیرچیمہ کی بھی چھٹی

    پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلا س پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے 40ممبران کی درخواست پر مسلم لیگ ہاؤس پنجاب لاہور میں سینئر رہنما و ممبرسینٹرل ورکنگ کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت منعقد ہوا

    اجلاس میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبران کی متفقہ منظوری کے بعد مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی فی الفور ان کے عہدوں سے فارغ کردیا گیا اور پاکستان مسلم لیگ کے آئین کے آرٹیکل 118/119کے تحت مرکزی صدر اور مرکزی سیکرٹری جنرل کی خالی نشستوں پر10یوم کے اندر انتخابات کروانے کیلئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سینئر ایڈووکیٹ جہانگیر اے جھوجھا ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں امتیاز رانجھا،خدیجہ عمر فاروقی،اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالرزاق کمبوہ ایڈووکیٹ مقررکیے گئے ہیں۔

    دونوں عہدوں پر 10دن تک انتخابات تک مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل کے اختیارات مرکزی چیئرمین الیکشن کمیشن پاکستان مسلم لیگ جہانگیر اے جھوجھا ایڈوکیٹ کے سپر د کردیئے گئے۔ مرکزی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی طرف سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پر ہونے والے انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار سبطین خان کی حمایت کا اعلان بھی کردیا گیا اور پاکستان مسلم لیگ کے تمام اراکین اسمبلی کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔اجلاس میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قراردادیں درج ذیل ہیں۔

    قرارداد نمبر1(تنویر اعظم چیمہ ایڈووکیٹ مرکزی ممبر سینٹرل ورکنگ کمیٹی پاکستان مسلم لیگ)

    سنٹرل ورکنگ کمیٹی پاکستان مسلم لیگ کا آج کا یہ اجلاس صدر پاکستان مسلم لیگ جناب چوہدری شجاعت حسین صاحب کی گزشتہ لمبے عرصے سے خرابی صحت کی وجہ سے فیصلوں کی استعداد ختم ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔آج کا یہ اجلاس صدر محترم کی طرف سے اپنے بھائی اور صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب جناب چوہدری پرویز الہٰی صاحب کی نامزدگی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حمایت اور تائید کرنے کے بعد چوہدری طارق بشیر چیمہ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ اور ا پنے بیٹے چوہدری سالک حسین کی سازش کا شکا ر ہوکر ایک خط کے ذریعے اپنی پارٹی کے ممبران صوبائی اسمبلی کو مخالف امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت جاری کردی۔جس کا اختیار آئین پاکستان کے تحت ان کو حاصل نہ تھا۔جس کی وجہ سے پارٹی کی بہت بدنامی ہوئی اور پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔

    یہ کہ اس فیصلہ سے چوہدری شجاعت حسین کی مسلسل بیماری کی وجہ سے ذہنی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اس ذہنی کیفیت میں پارٹی کی صدارت کرنے کی صلاحیت کھوچکے ہیں۔اس لیے پارٹی کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے ضروری ہوگیا ہے کہ انہیں پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے فی الفور الگ کردیا جائے اور سیکرٹری جنرل چوہدری طارق بشیر چیمہ کو بھی پارٹی مفادات کے خلاف مسلسل اقدامات اٹھانے پر سیکرٹری جنرل کے عہدے سے الگ کردیا جائے۔

    یہ کہ آج کے بعد دونوں اصحاب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ چوہدری طارق بشیر چیمہ کو ان کے عہدوں سے فارغ کیا جاتا ہے اورآج کے بعد وہ اپنے اختیارات بطور صدر اور سیکرٹری جنرل استعمال نہ کریں۔ سینٹرل ورکنگ کمیٹی سے گذارش کرتا ہے کہ ان کی جگہ فوری الیکشن کروانے کیلئے ایک قرارداد کے ذریعے پارٹی آئین کے آرٹیکل 118/119کے تحت الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے

    قرارداد نمبر 2(میاں محمد منیر مرکزی ممبر سینٹرل ورکنگ کمیٹی پاکستان مسلم لیگ)

    آج کا سینٹر ل ورکنگ کیمٹی پاکستان مسلم لیگ کا یہ اجلاس مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ اور سیکرٹری جنرل کی نشستیں خالی ہونے پر بقیہ مدت کے لئے الیکشن کا اعلان کرتا ہے اور اس سلسلہ میں الیکشن کروانے کیلئے زیر آرٹیکل 118/119آئین پاکستان مسلم لیگ مندرجہ ذیل پانچ سینئر اراکین پاکستان مسلم لیگ پر مشتعمل الیکشن کمیشن کا تقرر عمل میں لایا جاتا ہے۔جہانگیر اے جھوجھہ ایڈووکیٹ چیئرمین الیکشن کمیشن پاکستان مسلم لیگ ممبران میں امتیاز رانجھا،خدیجہ عمر فاروقی،اشتیاق احمد گوہر ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالرزاق کمبوہ ایڈووکیٹ،

    قرارداد نمبر 3(خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے،مرکزی ممبر سینٹرل ورکنگ کمیٹی پاکستان مسلم لیگ)

    سینٹر ل ورکنگ کیمٹی پاکستان مسلم لیگ کا آج کا یہ اجلاس فیصلہ کرتا ہے کہ آج سے الیکشن کی تکمیل تک جہانگیر اے جھوجھہ سینئر ایڈووکیٹ چیئرمین الیکشن کمیشن پاکستان مسلم لیگ آئین پاکستان مسلم لیگ کے تحت الیکشن کی تکمیل تک صدر اور سیکرٹری جنرل کے تمام تنظیمی اور انتظامی اختیارات استعمال کریں اور وہ تمام انتظامی اور تنظیمی اختیارات استعمال کرتے ہوئے دس(10)دن کے نوٹس پر الیکشن کیلئے جنرل کونسل کا خصوصی اجلاس طلب فرما کر جنرل کونسل سے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری لے کر اسی اجلاس میں الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں۔

    قرارداد نمبر 4(وقاص حسن موکل مرکزی ممبر سینٹرل ورکنگ کمیٹی پاکستان مسلم لیگ)

    سینٹرل ورکنگ کمیٹی پاکستان مسلم لیگ کا آج کا یہ اجلاس فیصلہ کرتا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب میں سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد سپیکر کی نشست خالی ہونے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار محمد سبطین خان کی حمایت کا اعلان کرتا ہے اور تمام ممبران صوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ سپیکر کے لیے الیکشن میں جناب محمد سبطین خان کے حق میں ووٹ ڈالیں۔

    قرار داد نمبر5جاوید اقبال گورائیہ مرکزی ممبر سینٹرل ورکنگ کمیٹی پاکستان مسلم لیگ)

    پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا آج کا یہ اجلاس چوہدری پرویز الہٰی صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ان کی پارٹی اور ملک کیلئے قابل ذکر خدما ت ادا کرنے پربھر پور خراج تحسین پیش کرتا ہے اور خواہش کا اظہار کرتا ہے کہ آئندہ بھی وہ پہلے سے بڑھ کر فلاحی اور رفاہی منصوبے بنا کر عوامی خدمت کے لیے ریکارڈ قائم کرینگے اور پارٹی کی عوام میں مزید عزت کا باعث بنیں گے

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے حکومتی اتحاد کی حمایت اور ڈپٹی اسپیکر کو لکھے گئے خط کے معاملے پر ق لیگ کے سربراہان میں اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے۔

    چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پاکستان تحریک انصاف کے حامی ہیں جبکہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹے سالک حسین مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت پی ڈی ایم اتحاد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    سینیٹر کامل آغا کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے 10 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کی بھی تجویز دی ہے اور اجلاس میں 5 رکنی پارٹی الیکشن کمیشن کا تقرر کیا گیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے سینئر ایڈووکیٹ جہانگیر اے جوجہ کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 10 روز میں پارٹی جنرل کونسل اجلاس بلایا جائے گا۔ اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلیے سبطین خان کے نام کی منظوری دی گئی اور ق لیگ ممبران پنجاب اسمبلی کو ہدایت دی کہ وہ سبطین خان کو ووٹ دیں۔

  • پی ڈی ایم کا ملک میں فوری انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

    پی ڈی ایم کا ملک میں فوری انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں ملک میں فوری انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس میں کی موجودہ سیاسی صورتحال، پنجاب میں تبدیلی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں پیدہ شدہ حالات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں شرکاء نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ موجودہ اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ الیکشن کب ہونگے، فیصلہ حکومت میں شامل جماعتیں کریں گی۔قائدین نے اتفاقی کیا کہ تمام چیلنجز کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جبکہ پارلیمانی اورعوامی محاذپرہرقسم کے حالات کا مقابلہ کریں گے۔

     

     

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کےاجلاس میں واضع کیا گیا ہے الیکشن وقت پر ہوں گے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کے حالیہ عدالتی فیصلے سے شدید بحران پیدا ہوا ہے۔ فل کورٹ سے63اے کی تشریح کےلیے صدارتی ریفرنس دائر کیا جائے۔

    سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جھوٹے بیانیے کو شکست دیں گے، ہم ملک کے مستقبل کو بچائیں گے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 73ء کے آئین کے تحت اداروں کی ذمہ داری کا تعین کیا گیا ہے، تحفظات کا اظہار کرتے ہیں تشریح کے آئینی حق سے تجاوز کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا گیا، ثابت ہوچکا پی ٹی آئی نے ہر سال الیکشن کمیشن سے درجنوں اکاؤنٹس چھپائے، ممنوعہ فنڈنگ کی مرتکب جماعت اور اس کے سربراہ نے آئین کو مذاق بنارکھا ہے، ای سی پی پراسرار خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور ان علاقوں میں لوگوں کے قرضے کے معاف کیے جائیں۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا، نوازشریف، شہبازشریف، محمود خان اچکزئی ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی صورتحال پربڑی سنجیدگی کے ساتھ غورکیا گیا، پی ڈی ایم کا ابھی اجلاس جاری ہے اورچند روزمزید جاری رہے گا، الیکشن اپنے وقت پرہوں گے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عمران خان کے گزشتہ ساڑھے تین سالوں کا گند ایک سال میں صاف کرنا مشکل ہے، ہم عمران خان کے جھوٹے بیانیے کوشکست دیں گے، یہ قوم کے جوانوں کوگمراہ کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی ساکھ بچانا ہمارے لیے چیلنج ہے،ہم ملک کے مستقبل کوبچائیں گے، حالیہ عدالتی فیصلے سے شدید سیاسی بحران پیدا ہوا ہے جومعاشی بحران کا سبب بن رہا ہے۔ بارایسوسی ایشنز، میڈیا، سول سوسائٹی نے عدالت کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا، آرٹیکل63اے کی تشریح میں الگ الگ معیارسامنے آیا ہے، صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کوبھجوایا جائے تاکہ فل کورٹ بنا کرتشریح حاصل کی جاسکے۔

    پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے فارن فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ سنایا جائے، الیکشن کمیشن آئین وقانون کے مطابق فیصلہ سنائے، سٹیٹ بینک، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے تمام جرائم ثابت ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں اپنے اکاؤنٹس چھپائے، اسرائیل،بھارت کے شہریوں سے ممنوعہ فنڈنگ لی گئیں، اجلاس قراردیتا ہے قانون اپنا راستہ لے، چیف الیکشن کمشنرنے پراسرارخاموشی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے، اس پرآنکھیں بند کرنا قومی سلامتی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے افراتفری اور سیاسی بحران پیدا ہوا، سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہارکیا ہے، آرٹیکل 63اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھجوایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کیے جانے کی ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری رولنگ کیس میں عدالتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔

    مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ہمارا فل کورٹ کا جائز مطالبہ نہیں مانا گیا، اب ہمیں نظرثانی میں جانا ہے یا خاموش رہنا ہے، فیصلہ کرنا ہو گا۔ مفاہمتی پالیسی کے بیانیے نے ہر اہم موقع پر ہمیں اب نقصان پہنچایا، عمران خان کے حمایتیوں کے خلاف سخت پالیسی اپنانا ہوگی۔ ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات کی تحقیقات ہونی چاہییں، حکومت میں رہنا پارٹی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ آئندہ انتخابات کی تیاری کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے، بغیر کوئی وقت ضائع کیے عوام موبیلائز کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کے استعفے فوری منظور کیے جائیں۔

  • پی آئی اے کو بہت جلد عالمی معیار کی فضائی کمپنی بنادیں گے:خواجہ سعد رفیق

    پی آئی اے کو بہت جلد عالمی معیار کی فضائی کمپنی بنادیں گے:خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد:پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کو نئے جہازوں اور پروڈکٹ کو بہتر بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے جس میں پی آئی اے کو جدید عالمی تقاضوں کے مطابق آپریٹ کرنے کے متعلق اہم مشاورت کی گئی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع ہر وفاقی وزیرہوا بازی خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ پی آئی اے اپنے بیڑے میں شامل 5 ائیربس 320 طیاروں کی پرانی نشستوں کو نئی، کشادہ اور آرام دہ نشستوں سے تبدیل کرے گا

    خواجہ سعد رفیق کی طرف سے پی آئی اے کی انتظامیہ کو نئی نشستوں کی تبدیلی کا عمل ترجیحی بنیادوں پر 4 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌

    پی آئی اے کے دو طیارے تصادم سے بچ گئے

    وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی ہدایت کی کہ پی آئی اے کا کینیڈا آپریٹ کرنے والے خصوصی777 لانگ رینج طیاروں کی نشستوں کو بھی تبدیل کیا جائے،ان طیاروں میں دوران پرواز انٹرٹینمنٹ سسٹم کی فعالی اور بہتری کی اصولی منظوری دے دی گئی

    پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    وفاقی وزیرکو بتایا گیا کہ نشستوں اور انٹرٹینمنٹ کے ضمن میں فنڈز کا بندوبست کردیا گیا ہے اور منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کیا جائے گا

    اس موقع پر وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کی طرف سے پی آئی اے کے بیڑے میں دوران پرواز لوکل انٹرنیٹ کنکشن مہیا کرنے کے منصوبے پر بھی کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

    وفاقی وزیرکو بتایا گیاکہ رواں سال میں پی آئی اے کے بیڑے میں 4 ائیربس 320 طیاروں کا اضافہ کیا جائیگا ،ان میں سے دو طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ 2 مزید طیارے اگست میں بیڑے میں شامل ہوں گے

  • متحدہ عرب امارات: شدید بارش کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    متحدہ عرب امارات: شدید بارش کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    فجیرہ :متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سڑکوں پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

    متحدہ عرب امارات کا بارش کے لیے ڈرونز کا استعمال

    فجیرہ کی بندرگاہ پر 255 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو جولائی کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے، مسافی میں 209 ملی میٹر اور فجیرہ ایئرپورٹ پر 187 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق بھارت سے ہوا کا کم دباؤ آیا ہے جو ڈپریشن کا باعث بنا اور یہ پاکستان اور ایران کے علاقے میں بھی موجود ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں بارشوں اور آسمانی بجلی سے سیلاب آ گیا

    شدید بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ امدادی اداروں نے پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا، حکومت نے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے، بارش اور سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے شہریوں اور تارکین کو امداد پہنچانے کے لیے وزارت دفاع سمیت تمام سرکاری ادارے اور رضا کار متحرک ہوگئے ہیں۔

    گرمی ختم کرنے کے لیے مصنوعی بارش نے سب کو حیران کردیا

    حکومت نے متاثرہ علاقوں شارجہ، راس الخیمہ، فجیرہ میں اداروں کو ہدیت کی ہے کہ وہ اپنے غیر ضروری ملازمین کو جمعرت اور جمعہ کو گھروں سے کام کرائیں، واضح رہے کہ فجیرہ میں ہونے والی ایک دن کی بارش کی مقدار ریاض میں تین سال کے دوران ہونے والی بارش کی کل مقدار کے برابر رہی ہے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں مختلف اشیاء کی درآمد پرعائد پابندی ہٹانے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں مختلف اشیاء کی درآمد پرعائد پابندی ہٹانے کی منظوری

    اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدات میں نمایاں کمی کے پیش نظر مختلف اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی تاہم گاڑیوں، موبائل فونز اور گھریلو اشیاء منگوانے پر پابندی برقرار رہے گی، روس سے سستی گندم خریدنے کیلئے مذاکرات شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں روس سے گندم کی درآمد سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔

    ای سی سی نے مختلف درآمدی اشیاء پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی تاہم گاڑیوں، موبائل فونز اور گھریلو اشیاء کی درآمد پر پابندی برقرار رہے گی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندی ہٹانے کا فیصلہ درآمدات میں نمایاں کمی کے پیش نظر کیا گیا۔ای سی سی نے روس سے کم قیمت پر گندم خریدنے کیلئے مذاکرات کی بھی منظوری دیدی جبکہ 25 جولائی کو کھولے گئے سب سے کم بولی کے ٹینڈر کی بھی منظوری دی گئی۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ…

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک پلانٹس کو مقامی گیس پر منتقل کرنے کی بھی منظوری دیدی جبکہ اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔

  • برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی بحریہ ٹاﺅن کےساتھ خفیہ معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو فراہم کردیں

    برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی بحریہ ٹاﺅن کےساتھ خفیہ معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو فراہم کردیں

    اسلام آباد:برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بحریہ ٹاﺅن کے ساتھ خفیہ معاہدے کی تفصیلات کے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اس معاہدے سے متعلق تمام معلومات پاکستان حکومت کو دے دی گئی ہیں‌

    برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بحریہ ٹاﺅن اور این سی اے کے درمیان ہونے والے خفیہ معاہدے کی تفصیلات پاکستان کے حوالے کر دیں، معاہدے “ڈیڈ آف کانفیڈنشلٹی’’ پر حکومت پاکستان کی طرف سے دستخط کئے گئے۔

    بحریہ ٹاون کراچی کے متعلق خدشات ملک ریاض نے دورکردیئے

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کو معاہدہ کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔

    برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور بحریہ ٹاﺅن کے مابین ہونیوالے اس معاہدے میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ نے گارنٹر کا کردار ادا کیا۔ خصوصی پیغام رساں کے ذریعے وزیراعظم کے دفتر کو ایک خط اور معاہدے کی کاپی ارسال کی گئی۔برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے انٹرنیشنل کرائم یونٹ نے تفصیلات وزارت خارجہ کو ایل میل کیں

    وزارت خارجہ کے خفیہ خط میں انکشاف کیا گیا کہ برطانوی انٹرنیشنل کرپشن یونٹ (آئی سی یو) نے خفیہ معاہدے “ڈیڈ آف کانفیڈنشلٹی” کی کاپی پاکستان کو بھیجی تھی، اس خفیہ معاہدے میں بحریہ ٹاﺅن کے بیرون ملک اثاثوں اور دیگر جائیداد سے متعلق تفصیلات موجود ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق معاہدے میں احمد علی ملک، ملک ریاض حسین، مبشرہ ملک، مختلف آف شور اور بزنس کمپنیوں کو پارٹی بنایا گیا ہے۔

    پاکستان کی وزارت خارجہ کے ای میل پر برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے انٹرنیشنل کرائم یونٹ کی طرف سے بھیجی جانیوالی معلومات کو خفیہ قرار دیا گیا ہے، جسے کسی تیسرے فریق کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا سکتا۔فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ 2000ء کے مطابق این سی اے کی طرف سے اور این سی او کو بھیجے جانے والا تمام مواد خفیہ ہے، جسے مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔

    کراچی بحریہ ٹاون فائرنگ سے جانبحق ہونے والے جزلان کے قتل کا مقدمہ درج