Baaghi TV

Author: +9251

  • پرینی زنٹا سوزین خان کے ساتھ تین دہائیوں‌ کی دوستی پر خوش

    پرینی زنٹا سوزین خان کے ساتھ تین دہائیوں‌ کی دوستی پر خوش

    بالی وڈ کی چلبلی اور ببلی کہلائی جانے والی اداکارہ پریتی زنٹا لائم لائٹ میں رہنے کے ہنر سے اچھی طرح واقف ہیں.وہ ایک اچھی دوست ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے دوست بھی ان کا ساتھ نبھاتے نظر آتے ہیں. اداکارہ پریتی زنٹا نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی بہت پیاری دوست سوزین خان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی، پریتی زنٹا نے تصویر کا کیپشن لکھا کہ زندگی میں کچھ دوست ہوتے ہیں‌جو زندگی بھر کے ساتھی ہوتے ہیں.ہماری دوستی کی تین دہائیوں‌ میں‌کوئی لمحہ ایسا نہیں گزرا کہ جب مجھے اپنی دوستی پہ مایوسی ہوئی ہو، اس پوسٹ پر سوزین خان نے رد عمل میں‌ لکھا کہ میں آپ کو اپنے الفاظ سے زیادہ پیار کرتی ہو.
    ان دونوں‌کی دوستی تین دہائیوں‌ پر مشتمل ہے.سوزین خان انٹیرئیر ڈیزائنز ہونے کے ساتھ کاروباری شخصیت اور اداکار ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ بھی ہیں. دونوں سہیلیاں تین دہائیوں پر مشتمل اپنی دوستی کو منا رہی ہیں.

    یاد رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا نے بالی وڈ میں اپنے سفر کا آغازمنی رتنم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دل سے، سے ایک چھوٹے کردار سے کیا۔ اس کے بعد سے انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائےجن میں سولجر، دل چاہتا ہے، کوئی مل گیا، کل ہو نا ہو، ویر زارا، اور کبھی الویدہ نا کہنا کا نام قابل زکر ہے. پریتی اس وقت اپنے شوہر اور خاندان کے ساتھ لاس اینجلس میں ہیں۔

  • فارن فنڈنگ کیس: چور جب چوری کرتا تو اسے چھپاتا ہے۔ شاہد خاقان

    فارن فنڈنگ کیس: چور جب چوری کرتا تو اسے چھپاتا ہے۔ شاہد خاقان

    حکومتی اتحادی رہنماؤں کی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ملاقات ختم ہو گئی، جس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ملاقات کے بعد اتحادی حکومت کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، جس کا ایک نقطہ تھا کہ 8 سال سے ممنوعہ فنڈنگ کیس چل رہا ہے ۔ ہم نے کہا کہ الیکشن کا قانون کہتا ہے کہ کوئی جماعت بیرونی شخص سے پیسہ لے، اس کو ڈکلیئر کرنا پڑتا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کیس میں اکبر ایس بابر نے واضح ثبوت مہیا کیے جب کہ پی ٹی آئی نے اس معاملے کو روکنے کی کوشش کی ،الیکشن کمیشن پر بھی دباؤ ڈالا ۔ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی نے ریکارڈ مہیا نہیں کیا، جن اکاؤنٹس کا ریکارڈ ملا وہ اسٹیٹ بینک سے ملا جب کہ پی ٹی آئی نے کہا کہ ان اکاؤنٹس کا پی ٹی آئی کو علم نہیں ۔

    لیگی رہنما کے مطابق فارن ایجنٹ کے طور پر امریکا میں ان کی دو کمپنیاں موجود ہیں، ان کمپنیوں کا چیئرمین عمران خان ہے ، امریکی ریکارڈ میں دیکھ سکتے ہیں کہ عمران خان نے کس سے کتنا پیسہ حاصل کیا۔ پاکستانی قانون کے تحت فارن کمپنی سے پیسے حاصل نہیں کرسکتے ۔ اگر فارن کمپنی سے پیسہ حاصل کرتے ہیں تو آپ ان کے ایجنٹ بن جاتے ہیں۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ثبوت بڑے واضح ہیں اور پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ انہیں پتا چلے کہ عمران خان کس سے پیسے لیتا رہا ۔ فنانشل ٹائمز نے اپنی خبر میں کہا کہ عارف نقوی نے میچز کروائے ، لوگوں سے رقم لے کر کہا کہ یہ پیسے فلاحی کاموں میں خرچ ہوں گے۔ ان پیسوں سے 55 کروڑ کا فنڈ پی ٹی آئی کو دیا گیا ۔ ان کمپنیوں کے پیچھے کون تھے یہ وقت بتائے گا ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چور جب چوری کرتا ہے تو وہ حقائق کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے ۔ ایسی کمپنیوں سے پیسہ حاصل کیا گیا جن کے مالکان کا پتا نہیں۔ باہر سے پیسہ حاصل کیا گیا اور پاکستان کی سیاست میں استعمال کیا گیا۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ چھپایا۔ الیکشن کمیشن پر حملے کرتا ہے کیونکہ اس کو حقائق کا پتا ہے ۔ عمران خان کی کوشش ہے ذاتی حملے کرکے دباؤ ڈالا جائے ۔ ایک سیاسی جماعت اگر یہودی ایجنٹوں سے پیسے حاصل کرتی ہے تو ہمارا پوچھنا بنتا ہے ۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اتحادی حکومت کے رہنماؤں کے وفد نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا جلد از جلد فیصلہ کریں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ فیصلہ کرکے عوام کے سامنے رکھ دیں گے۔ اگر عمران خان ریکارڈ دیتے تو اب تک فیصلہ آچکا ہوتا۔

  • نامور ماڈل ملند ثمن نے بھی رنویر سنگھ کی حمایت کردی

    نامور ماڈل ملند ثمن نے بھی رنویر سنگھ کی حمایت کردی

    غیر ملکی میگزین کے لئے کیا گیا رنویر سنگھ کا شوٹ آج کل ہر طرف چرچا میں ہے. سوشل میڈیا اس شوٹ کے حوالے سے ہر طرح کے تبصروں سے گونج رہا ہے اور بحث مباحثے ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں‌لے رہے. ارجن کپور اور عالیہ بھٹ و دیگر کے بعد نامور ماڈل ملند ثمن بھی آ گئے ہیں میدان میں. ملند ثمن نے ماضی میں‌ خود ایسے شوٹس کئے ہیں کہ جن کے بعد وہ رہے چرچا میں ان پر بے شمار تنقید کی گئی. ملند ثمن کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا س

    میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ رنویر سنگھ کے عریاں فوٹو شوٹ کے حوالے سے ہونے والی بحثوں اور مباحثوں کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں تو ملند ثمن نے طنز کیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بحثیں اور مباحثے اچھے ہیں اور ہر کوئی اپنی رائے کا اظہار کرے یہ بھی اچھی بات ہے . ملند نے مزید کہا کہ یہ کبھی بھی نہیں‌ہوا کہ جب ہر کوئی ہر چیز کو پسند کرے ،اعتراض تو ہمیشہ ہی ہوتا ہے ٹھیک ہے اعتراض ہوتا رہے کوئی بات نہیں لیکن ہم ایسی چیزوں کی اگر پروا کرنے بیٹھ گئے تو کام کیسے کریں گے؟‌ بحث ہونے دیں اعتراض ہونے دیں لیکن آپ کو جو ٹھیک لگتا ہے بس وہ کریں اگر آپ کوئی قانون نہیں توڑ رہے تو گھبراہٹ کیسی؟ اگر ایسا کوئی قانون ہے جو کہتا ہے کہ رنویر سنگھ نے جو کیا ہے وہ غلط ہے تو ٹھیک ہے لائیں رنویر کو گرفت میں نہیں‌ تو اسے کام کرنے دیں.

  • پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
    اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حتمی مراحل میں ہے۔ ورکنگ کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 15 روپے اورڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقراررکھی جاسکتی ہیں۔لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔

    اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بجھوائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی۔
    وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

  • فلم غدر کی شوٹنگ کے دوران پڑا تھپڑ کپل شرما کو

    فلم غدر کی شوٹنگ کے دوران پڑا تھپڑ کپل شرما کو

    کپل شرما جو ہندوستان کا اس وقت سب سے بڑا طنزو مزاح کا ایک پروگرام ہوسٹ کرتے ہیں اس پروگرام میں بالی وڈ کی نامور شخصیات آکر انٹرویو دے چکی ہیں اس پروگرام کے ہوسٹ کپل شرما اتنے مشہور ہوئے کہ ان کو بالی وڈ کی فلم میں بھی کاسٹ کر لیا گیا، وہ الگ بات ہے کہ بڑے پردے پر کپل بطور ہیرو کوئی جادو نہ جگا سکے. کپل شرما بتاتے ہیں کہ وہ سنی دیول کی فلم غدر میں کام کر چکے ہیں اور اسکی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر سے ٹینو آنند سے تھپٹر بھی کھا چکے ہیں.اسی واقعہ کوغدر فلم کے ایکشن ڈائریکٹر ٹینو آنند نے تجربہ کار اداکار مکیش کھنہ کے ساتھ حالیہ بات چیت میں دہرایا، اور یاد کیا کہ کس طرح وہ شوٹنگ کے دوران دن کپل سے شرما سے ہوئے ناراض اور اسی غصے میں انہیں

    سیٹ سے باہر پھینک دیا تھا۔ ٹینونے کہا کہ وہ بہت زیادہ ہجوم کے ساتھ شوٹنگ کر رہے تھے انہوں نے اس ہجوم کو ٹرین کی طرف بھاگنے کی ہدایت کی، جیسے ہی انہوں نے ایکشن کہا، ہجوم ٹرین کی طرف بھاگنے لگا لیکن ایک لڑکا تھا جو مخالف سمت میں بھاگ رہا تھا، اور وہ کپل شرما تھا۔ ٹینو نے لڑکے کو بلایا اور اسے ہدایات پر عمل کرنے کو کہا۔ اور کپل سے کہا کہ تمہاری وجہ سے ایک بار پھر سے ہمیں یہ شاٹ کرنا پڑا ہے. جب شاٹ دوبارہ شروع ہوا تو کپل نے وہی حرکت کی اور ہجوم کے ساتھ بھاگنے کی بجائے مخالف سمت بھاگنا شروع کر دیا.ہوا یوں کہ ٹینو نے غصے سے اپنا کیمرہ چھوڑا اور کپل کی طرف بھاگے اور اسے تھپڑ مارکراپنی ٹیم سے کہا کہ اسے باہر کرو یہ شوٹنگ میں شامل نہیں ہوگا.

  • کامن ویلتھ گیمز افتتاحی تقریب: ملالہ کا خطاب میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور

    کامن ویلتھ گیمز افتتاحی تقریب: ملالہ کا خطاب میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور

    کامن ویلتھ گیمز 2022 کی تقریب میں ملالہ یوسف زئی کو مدعو کیا گیا جس میں انہوں نے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا اوردوران تقریب پاکستان میں بچیوں کی تعلیم پر خصوصی ڈاکومینٹری بھی چلائی گئی۔


    تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ: خواتین کی معاشرے میں شرکت اور اسکولوں تک سب کی رسائی ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ: "میں چاہتی ہوں کہ ہماری خواتین مکمل طور میں ہمارے معاشرے میں برابر کی حصہ دار ہوں اور ہر بچہ اسکول جائے تاکہ مکمل تعلیم حاصل کرے.”


    ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ: "میرے لئے کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں آنا اعزاز کی بات ہے۔”

    ان کا کہنا تھا کہ: یہاں 72 ملکوں کے ایتھلیٹس آئے ہوئے ہیں لہذا ان سب کو برمنگھم آمد پر خوش آمدید کہتی ہوں۔

    معروف کرکٹ صحافی نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کی تقریب میں ملالہ یوسف زئی کی شرکت پر کہا پاکستان کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہماری پاکستانی لڑکی ملالہ کامن ویلتھ گیمز 2022 کی آغازی تقریب میں خطاب کررہی ہے.

    علاوہ ازیں: کامن ویلتھ گیمز 2022 کی تقریب میں ملکہ برطانیہ کی 1958 سے آج تک مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی وڈیو دکھائی گئی۔

    تقریب میں ملکہ برطانیہ کی جگہ پرنس چارلس نے شرکت کی اور ملکہ کا کامن ویلتھ ممالک کے عوام کے نام خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا.

    تقریب میں پاکستان کا ایک سو تین رُکنی دستہ شریک ہوا، مارچ پاسٹ میں ریسلر انعام بٹ اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے پاکستانی دستے کی سربراہی کی۔

    گیمز کے لیے پاکستانی دستے میں 103 کھلاڑی ہیں جن میں کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں 68 پاکستانی کھلاڑی 12 مختلف کھیلوں میں اپنے جوہر دکھائیں گے.

    ان میں 27 خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں

  • راولپنڈی میں اسپتال سے اغواء تین ماہ کا بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار

    راولپنڈی میں اسپتال سے اغواء تین ماہ کا بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار

    پولیس نے بے نظیر ہسپتال سے اغواء کیے جانے والے تین ماہ کے بچے کا سراغ لگا کر اسے باحفاظت بازیاب کروا لیا اور ملزمہ کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

    ملزمہ کراچی میں اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث رہی اور قید بھی کاٹ چکی ہے۔ سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے معصوم بچے کوبازیاب کراتے ہی والدین کے حوالے کردیا جو بچے کو واپس پاکر خوشی سے نہال ہوگئے۔

    پنڈی گھیپ سے تعلق رکھنے والے آفتاب احمد کے تین ماہ کے معصوم بیٹے موسی آفتاب کو بدھ کو بے نظیر بھٹو ہسپتال کی او پی ڈی سے اغواء کرلیا گیا ۔ جب والدین بچے کو دس سالہ بیٹی کے حوالے کرکے خود چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے کمرے میں گئے اور چند لمحوں بعد واپس آئے تو بیٹی نے پریشانی کی حالت میں بتایا کہ ایک خاتون نے کہا بچہ بہت پیارا ہے پکڑا اور اچانک غائب ہوگئی۔
    بچے کے غائب ہونے کی اطلاع پر تھانہ وارث خان پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد جمع کرکے والد کی درخواست پر بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کیا ۔ سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے سنگین واقعہ کا نوٹس لیا اور ایس پی راول بابر جوئیہ کی نگرانی میں پولیس ٹٰیمیں تشکیل دیں ۔

    پولیس نے بچی کی مدد سے ملزمہ کا خاکہ بھی تیار کروایا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا تو ملزمہ جو صحت مند جسم کی مالک خاتون لگتی تھی بچے کو لے جاکر ایک رکشے میں سوار ہوتی دکھائی دی ۔

    چہرہ پر نقاب ہونے کی وجہ سے اسکی شناخت ممکن نہ ہوسکی, تاہم پولیس ٹیم نے اس رکشے اور اسکے ڈرائیور کو ٹریس کر لیا جس نے ابتدائی پوچھ گچھ میں بتایا کہ خاتون صادق آباد جانے کا کہہ کر رکشے میں سوار ہوئی اور صادق آباد پہنچ کر اتر گئی اور مورگاہ کے لیے دوسرا رکشہ بک کروایا جو جھامرا مورگاہ کی گلی کے باہر ڈراپ ہوئی۔

    پولیس نے دونوں رکشہ ڈرائیورز کو شامل تفتیش کرکے علاقے میں بچے و خاتون کی تلاش شروع کردی اور علاقے کے گھروں و دکانوں پر نصب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کو بھی چیک کیا گیا ۔ رات گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے حساس ادارے کی معاونت سے مورگاہ کے علاقے میں چھاپہ مارکر بچے کو باحفاظت بازیاب کروالیا اور خاتون سمیت اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔

    سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے بچے کو رات گئے ہی والدین کے حوالے کردیا جو بچے کی با حفاظت بازیابی پر نہایت خوش دکھائی دیئے اور بچے کو لیکر پنڈی گھیپ روانہ ہوگئے ۔

    ادھر ملزمہ جس نے معصوم بچے کو اغواء کیا کے متعلق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث رہی اور سزا کاٹ چکی ہے اور شاطرانہ جواب دیتی ہے کہ بچے کی بہن نے بچے کو اسکو پکڑوایا تو وہ اسکو لیکر وہاں سے چلی گئی ۔

    ملزمہ سے مزید تفتیش میں انکشافات توقع ہے ۔ سی پی او راولپنڈی کا بچے کی بازیابی پر کہنا تھا کہ بچے کی بحفاظت بازیابی پر بڑی کامیابی ملی ہے،خوشی ہے کہ بچے کو والدین سے ملوا دیا۔

  • فارن فنڈنگ کیس: ناصرف تحریک انصاف کی رجسٹریشن ختم ہوگی بلکہ عمران خان نااہل بھی ہوسکتے؟

    فارن فنڈنگ کیس: ناصرف تحریک انصاف کی رجسٹریشن ختم ہوگی بلکہ عمران خان نااہل بھی ہوسکتے؟

    سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے غریدہ فاروقی کے پروگرام میں کہا کہ "فارن فنڈنگ کیس میں اتنا بڑا فیصلہ آ رہا ہے کہ جس سے ناصرف تحریک انصاف پاکستان کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی بلکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ : یہ اتنا مضبوط فیصلہ ہوگا کہ سپریم کورٹ کا فُل بنچ اس کا ایک (‘) Comma بھی تبدیل نہیں کر سکے گا.

    انہوں نے مزید کہا کہ: اس کیس میں الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی رجسٹریشن ختم کر کرکے ان سے نشان بھی واپس لے سکتا ہے.

    سینئر صحافی حامد میر کہتے ہیں کہ: عارف نقوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جھوٹ بولا اور دعویٰ کیا کہ اس نے تحریک انصاف کو جو رقم بھیجی وہ پاکستانیوں سے جمع کی گئی تھی لیکن عارف نقوی کا بیان حلفی فناشیل ٹائمز کی دستاویزات سے متصادم ہے.


    حامد میر نے مزید کہا کہ: فنانشیل ٹائمز کی اسٹوری پر چھلانگیں نہ لگائیں بلکہ پہلے مکمل اسٹوری پڑھیں کیونکہ اس میں یہ بھی درج ہے کہ عارف نقوی نے ناصرف سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فنڈز بھیجے تھے بلکہ ان کے لیئے ڈیوس میں ایک ڈنر کی میزبانی بھی کی تھی جب وہ 2017 میں وزیر اعظم تھے.


    برطانوی اخبار میں شائع سیمن کلارک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ: "ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے پی ٹی آئی کے لیے خیرات کے نام پر رقم اکٹھاکی، برطانیہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کروائے گئے، اس کے علاوہ مختلف ذرائع سے حاصل کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی۔”


    فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عارف نقوی نے کیمن آئی لینڈ میں شامل کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو پاکستان تحریک انصاف کے بینک رول کے لیے استعمال کیا۔”

    برطانوی اخبار کے مطابق: "عارف نقوی 2012 سے2014 تک ووٹن ٹی ٹوئنٹی کے صدر رہے، ووٹن پیلس پرکھیلاجانے والا میچ اس ٹورنامنٹ کا اہم حصہ تھا، اس ایونٹ میں مہمانوں کو 2 سے ڈھائی ہزار پاؤنڈ کے درمیان ادائیگی کا کہا گیا، بتایا گیا کہ یہ رقم فلاحی مقاصد کے لیے طلب کی گئی ہے،اس قسم کی چیریٹی فنڈ ریزر برطانیہ میں ہرسال موسم گرما میں دہرائی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ: اس کا فائدہ پاکستان میں سیاسی جماعت اٹھارہی تھی، یہ غیرمعمولی بات تھی، فیس ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو دی گئی جودراصل کیمن آئی لینڈز میں رجسٹرڈکمپنی تھی، کیمن آئی لینڈز میں رجسٹرڈکمپنی عارف نقوی کی ملکیت تھی، یہ رقم پی ٹی آئی کوفنڈ دینے کے لیے استعمال کی گئی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ: ووٹن کرکٹ کوکئی کمپنیوں اور افراد نےلاکھوں ڈالرکےفنڈز دیے، ابوظبی کےشاہی خاندان کے ایک وزیرنے بھی 20لاکھ پاونڈز دیے۔”

    فنانشل ٹائمزکی طرف سے ابراج کی ای میلز اور اندرونی دستاویزات کا جائزہ لیاگیا جس میں کہا گیا کہ ووٹن کرکٹ کو 14مارچ 2013 کو ابراج انویسٹمنٹ سے 13 لاکھ ڈالرموصول ہوئے، ووٹن کرکٹ کےاکاؤنٹ سے 13 لاکھ ڈالربراہ راست پی ٹی آئی کےاکاؤنٹ میں ڈالے گئے، اس حوالے سے بینک اسٹیٹمنٹ اور سوئفٹ کی تفصیلات کی کاپی موجود ہے، اپریل 2013 میں شیخ نہیان مبارک نے ووٹن کرکٹ کے اکاؤنٹ میں 20 لاکھ ڈالرمنتقل کیے، 20 لاکھ ڈالر آنےکے 6 دن بعد12 لاکھ ڈالر 2 قسطوں میں پاکستان منتقل کردیے گئے، شیخ نہیان ابو ظبی کے شاہی خاندان کے رکن وزیر اور بینک الفلاح کے چیئرمین ہیں، کیش فلو کے ذمہ دار ابراج ایگزیکٹو نے نقوی کو ای میل میں بتایا کہ شیخ کے پیسے آگئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق "رقم ووٹن کرکٹ اکاؤنٹ میں آنےکے بعد رفیق لاکھانی کو نقوی نے ای میل کی، لاکھانی نے رقم 2 قسطوں میں پاکستان منتقل کرنےکی تجویز دی۔”
    اس رپورٹ میں سیمن کلارک کا کہنا ہے کہ: "کراچی میں طارق شفیع کے ذاتی اکاؤنٹ میں رقم بھیجنےکی تجویزدی گئی، لاہور میں انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں رقم بھیجنےکی تجویزدی گئی، نقوی نےجواب دیا کہ پی ٹی آئی کو 12 لاکھ ڈالر بھیجیں، نقوی نےکہا کسی کونہ بتائیں کہ فنڈزکہاں سے آرہے ہیں اورکون حصہ ڈال رہاہے، رفیق لاکھانی نے جواب دیا ’ضرور سر.”

    برطانوی اخبار کے مطابق "رفیق لاکھانی نے کہا کہ ووٹن کرکٹ سے 12لاکھ ڈالر پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں منتقل کریں گے، ووٹن کرکٹ نے 6 مئی 2013 کو شفیق اورانصاف ٹرسٹ کو 12 لاکھ ڈالرمنتقل کیے، اس کے بعدنقوی نے ایک ساتھی سے مزید12 لاکھ ڈالرپی ٹی آئی کومنتقل کرنے پرای میلز کا تبادلہ کیا، ابراج کے سینئر ایگزیکٹو رفیق لاکھانی نے نقوی کو ای میل کی کہ ٹرانسفرکا مقصد پی ٹی آئی کے لیے تھا۔”

    برطانوی اخبار کے مطابق "شیخ نہیان نے تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا البتہ عمران خان نےتصدیق کی کہ شفیع نے پی ٹی آئی کوچندہ دیا۔”

    برطانوی اخبار کے مطابق :”عمران خان نے کہا کہ یہ طارق شفیع کوجواب دینا ہےکہ اس نے یہ رقم کہاں سےحاصل کی، ابراج کی جانب سے ووٹن کرکٹ کے ذریعے 1.3 ملین ڈالردینےکا علم نہیں تھا، پی ٹی آئی کو شیخ نہیان سےملنے والے فنڈز کے بارے میں علم نہیں۔”

    جنوری میں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کو ووٹن کرکٹ کلب سے 1.12 ملین ڈالر منتقل کیے گئے لیکن پی ٹی آئی نے پیسے کے ذرائع نہیں بتائے۔

    عارف نقوی نے ووٹن کرکٹ کلب کا مالک ہونا تسلیم کیا لیکن کسی غلط کام کرنے کی تردید کی۔

    الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے ایک بیان میں عارف نقوی نے کہا کہ انہوں نے کسی غیر پاکستانی شخص یا کمپنی کی کسی ممنوعہ ذریعے سے رقم حاصل نہیں کی۔

    2013 میں عارف نقوی نے تین حصے میں تحریک انصاف کو 2.12 ملین ڈالر منتقل کیے، ابراج گروپ کی طرف سے منتقل کی گئی سب سے بڑی رقم 1.3 ملین ڈالر تھی۔

    کمپنی کی دستاویز کے مطابق یہ رقم ووٹن کرکٹ کو کے الیکٹرک سے منتقل کی گئی۔

    دوسری جانب عمران خان کے ساتھی اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹے دستاویزات جمع کرکے ان کو گمراہ کیا.

  • کورونا وائرس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا

    کورونا وائرس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا

    ملک بھر میں کورونا کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس سے کورونا وائرس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے.

    (این آئی ایچ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وبا میں ہر آئے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

    جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


    قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,678 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے693 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ تین پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تاہم 177 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

    اب تک ٹوٹل کیسز کی تعداد

    آزاد جموں کشمیر میں،613 ٹوٹل کیس ریکارڈ ہوئے جن میں 303 متحرک جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 793 ہے۔

    اسی طرح بلوچستان میں ٹوٹل 35،785 کیسز ریکارڈ ہوئے جن میں سے 299 زیر علاج اور 378 افراد انتقال کر گئے۔

    گلگت بلدستان میں ٹوٹل 11،870 کیس ریکارڈ ہوئے جن میں 133 تاحال زیر علاج جبکہ 191 افراد جاں کی بازی ہار گئے۔

    اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں ریکارڈ کیے جانے والے ٹوٹل کیسز کی تعداد 137،331 ہے جس میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1،027 تک پہنچ گئی۔

    اسی طرح کے پی میں ریکارڈ کیے جانے والے کیسز کی تعداد 221،260 ہے 6،329 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

    پنجاب میں کیے جانے والے ٹیسٹ کی تعداد 512،832 ریکارڈ کی گئی.

    اسی طرح سندھ میں ریکارڈ کیے جانے والے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو کہ 590،634 ہے جبکہ وائرس سے 8،178 افراد جاں کی بازی ہار گئے ۔

    کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا اور ویکسین لگوانا بھی ضروری ہے۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو خط

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو خط

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو خط ،اطلاعات کے مطابق اس خط میں انہوں نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ججز کی تقرری کے حوالے سے ہونے والے فیصلے کو فوری طور پر میڈیا میں جاری کیا جائے۔قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ججز تقرری کیلئے چیف جسٹس کی طرف سے پیش کردہ ناموں پر تفصیلی غور ہوا

    مجھ سمیت 5 ممبران نے سندھ کے 3 اور لاہور ہائیکورٹ کے ایک جونیئر جج کے نام مسترد کیےجسٹس طارق مسعود، اعظم نذیر تارڑ، اشتر اوصاف اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین نے بھی نام مسترد کیے

    قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پانچوں ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز میں جونیئر ہیں، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا نام ان چیف جسٹسز کے بعد پیش کیا جائے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرڈ ججز کو مراعات دینے کی مخالفت

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں مزید لکھا کہ اجلاس میں طے ہوا کہ آئین کسی اسامی پر پیشگی تقرری کی اجازت نہیں دیتا،

    ججز تقرری کے معاملے پرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط

    چیف جسٹس آف پاکستان بطور چیئرمین، کمیشن پر اپنے فیصلے مسلط نہیں کر سکتے، چیف جسٹس آف پاکستان اچانک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے،جسٹس اعجاز الاحسن بھی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے

    خواتین کو نظراندازکریںگےتو معاشرے میں بہتری لانا ناممکن ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں مزید لکھا کہ جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری چھٹیوں پر ہیں، قائم مقام سیکرٹری اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں میٹنگ منٹس بنائیں، قوم کی نظریں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس پر مرکوز ہیں، اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا یہ جاننا عوام کا آئینی حق ہے، جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بارے میں میڈیا میں غیر ضروری قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں لکھا کہ جوڈیشل کمیشن نے سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججوں کے نام مسترد اور ایک نام پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔