Baaghi TV

Author: +9251

  • فکسڈ سیلز ٹیکس مسترد، تاجروں کا بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان

    فکسڈ سیلز ٹیکس مسترد، تاجروں کا بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان

    ملک بھر کے تاجروں نے بجلی پر سیلز ٹیکس مسترد کرتے ہوئے بل جمع نہ کرانے کا اعلان کردیا۔

    مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجروں نے سیلز ٹیکس لگے بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز اور معیشت کی تباہی ڈولتی حکومت کی اقتدار سے رخصتی کا باعث بنے گی۔

    انہوں ںے کہا کہ ملک بھر میں دو اگست کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے دفاتر کے باہر احتجاجی کیمپ، دھرنے، مظاھرے ہوں گے، ملک گیر سطح پر اگلے لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے 30 جولائی کو ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے، ملکی معیشت کو گرداب سے نکالنے کے لیے قومی میثاق معیشت وقت کی ضرورت ھے۔

    کاشف چوہدری نے کہا کہ ملک بھر کی مختلف مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج جاری رکھا جائے گا، بجلی کے بلوں پر تین ہزار تا 20 ہزار روپے سیلز ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قابل قبول نہیں، کم یا زیادہ بجلی کے استعمال کی تفریق کے بغیر فکس ریٹیل سیلز ٹیکس کا نفاذ کاروباروں کو بند کروانے کا مذموم منصوبہ اور غنڈہ گردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کاروبار پر لگے کئی میٹروں، بند دکانوں اور گوداموں سمیت مساجد کی تفریق کے بغیر سب میٹروں پر سیل ٹیکس کا نفاذ درحقیقت غنڈہ وصولی کی کوشش ہے، ہم بل نہیں بھریں گے اور اگر کسی تاجر کی بجلی کاٹنے کی کوشش ہوئی تو الیکٹرک کمپنیوں کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا، حکمرانوں نے یہ ٹیکس واپس نہ لیا تو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

    قبل ازیں آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے وفاقی دارالحکومت کی تمام مارکیٹوں کے عہدیداران کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔

    تاجروں نے اپنے خطاب میں انہوں ںے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر واپڈا یا آئیسکو نے بجلی کے میٹر منقطع کرنے کی کوشش کی تو تاجر برادری سخت مزاحمت کرے گی۔

    انھوں نے کہا کہ بجٹ دستاویز میں نان فائلرز کے لیے انکم ٹیکس تین ہزار روپے سے دس ہزار روپے سالانہ نافذ کرنے کا کہا گیا جبکہ ایس آر او میں سالانہ کی بجائے ماہانہ کردیا گیا جو کہ سخت بد دیانتی ہے،اسمبلی کے فلور پر وفاقی وزیر خزانہ نے جھوٹ بولا جس کے لیے ان کو نہ صرف عہدے سے برطرف کیا جائے بلکہ آئندہ کے لیے ان پر پابندی عائد کی جائے، فکس ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے۔

  • جب بھی گایا دل سے گایا سائرہ نسیم

    جب بھی گایا دل سے گایا سائرہ نسیم

    خوبصورت آواز کی مالک سائرہ نسیم جنہوں نے بے شمار ہٹ گانے گائے ہیں سال 2000 میں بنی سید نور کی فلم چوڑیاں میں ان کے کچھ گیت ہیں وہ گیت آج بھی زبان زد عام ہیں. سائرہ نسیم کا شمار پاکستان کی بہترین گلوکارائوں میں ہوتا ہے. سائرہ نسیم سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں انہوں نے کہاکہ میں‌نے جب بھی گایا ہے دل سے گایا ہے میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت گائے جائیں جنہیں عوام کی طرف سے پسندیدگی حاصل ہو. مجھے اللہ نے بہت خوبصورت آواز سے نوازا ہے جس کے لئے میں اللہ کی شکر گزار ہوں. ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ آواز کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کےلئے ریاضت اور مسلسل ریاضت بہت ضروری ہوتی ہے اور میں مسلسل ریاضت کرتی ہوں باقاعدہ ریاضت کو وقت دیتی ہوں.

    یاد رہے کہ انکے پرستار صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہیں. سائرہ نسیم گلوکار ندیم عباس لونے والا کے ھوالے سے بھی کافی زیادہ خبروں میں رہی ہیں کہا جاتا ہے کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کررکھی ہے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے. اس شادی کی خبر میں کیا حقیقت ہے اس کی آج تک دونوں کی طرف سے بالکل بھی تصدیق یا تردید نہیں‌ہو سکی لیکن کہا جاتا ہے کہ دونوں شادی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں.

  • عالیہ بھٹ پیلے رنگ میں چھا گئیں

    عالیہ بھٹ پیلے رنگ میں چھا گئیں

    بالی وڈ کی حالیہ وقتوں کی بہترین اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی شادی کے بعد ہیں خبروں اور سرخیوں میں. آج کل وہ جو بھی بولتی ہیں یا کرتی ہیں اس پر بہت زیادہ بات ہوتی ہے. عالیہ بھٹ جو کہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں انہوں نے گزشتہ روز اپنے اکائونٹ پر ایک تصویر شئیر کی اس تصویر میں عالیہ پیلے رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں اور انہوں نے اسکا کیپشن لکھا ہے کہ آج میں آپ سب کے لئے سورج بن گئی ہوں. عالیہ بھٹ کی پیلا رنگ پہنے ہوئے تصویر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اسے ہر طرف بہت پسند کیا جا رہاہے اور خصوصی طور پر تصویر کا کیپشن بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.

    عالیہ بھٹ کی اس تصویر کے نیچے بڑی تعداد میں ان کے مداحوں کے کمنٹس ہیں تصویر کو شئیر کرتے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں‌لوگوں نے لائک کیا.یاد رہے کہ عالیہ بھٹ آج کل خاصی پاپولر ہیں ان کو ہر طرف کافی توجہ مل رہی ہے. ان کی حال ہی میں فلم شمشیرا ریلیز ہوئی ہے اس فلم میں رنیبر کپور ،سنجے دت اور عالیہ بھٹ نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا ہے لیکن فلم کی ریلیز سے اب تک کے باکس آفس بزنس کو دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ فلم شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کر سکی ہے.

  • یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کی طرف سے پی آئی اے کے آڈٹ کی تاریخ مقرر

    یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کی طرف سے پی آئی اے کے آڈٹ کی تاریخ مقرر

    اسلام آباد:یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے آڈٹ کی تاریخ مقرر کر دی۔ آن لائن آڈٹ کے بعد فزیکل جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    ادھر یہ ساری صورتحال اس وقت سامنے آئی جب سینٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین ہدایت اللہ کی زیرصدارت ہوا۔ارکان کمیٹی نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی پراعتراض کیا تو وزیر ہوابازی سعد رفیق دفاع میں سامنے آ گئے۔

    سعدرفیق نے کہا کہ یہ تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی ہے،کیوں کہ ڈی جی کسی کی مانتے نہیں ہیں اس لئےلوگ ان کے خلاف ہیں۔سعد رفیق نےواضح کیا کہ سخت فیصلے کرنےسے ہی نظام چلے گا۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن نے بریفنگ میں بتایا کہ سیفٹی تحفظات دورکرنے پر یورپی ایئرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر پابندی ختم کر دی ہے،اکتوبر میں آن لائن آڈٹ کے بعد ٹیم فزیکل جائزہ بھی لے گی۔

    سی اے اے نے ایئر سیفٹی معیار نظر انداز کر دیے، یورپی سیفٹی ایجنسی نے ایکشن لےلیا

    انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں اے 380کو آپریٹ کرنے کی اجازت دی تو ہماری ایئر لائن کا نظام خراب ہو گا لہذا کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ سال 2022 کے شروع میں یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے کہا تھا کہ پی آئی اے فلائٹس کی یورپ میں داخلے کی بحالی سے پہلے وہ خود اس کا آڈٹ کرے گی۔

    یہ بھی یاد رہےکہ یورپی سیفٹی ایجنسی نے جولائی 2020 میں پی آئی اے کے یورپ میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔کراچی میں پیش آنے والے حادثے کے بعد یورپ نے تمام فلائٹس پر پابندی لگا دی تھی۔

    پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر پابندیاں ختم نہ کرنے فیصلہ:یورپین ادارے

    اس کے بعد عالمی سطح پر کام کرنے والے سینکڑوں پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا اور پی آئی اے کے بہت سے روٹس بند کر دیے گئے۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)نے رواں ماہ کہا تھا کہ اس نے پاکستانی حکام کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا ہے اور ان سے مطمن ہے۔

    یوروپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے یورپ کےلیے پی آئی اے کی معطل فلائٹ اپریشن…

    تاہم یورپی ایوی ایشن ایجنسی نے کہا تھا کہ وہ پی آئی اے سے پابندی ہٹانے سے پہلے خود جائزہ لے گی۔

  • رنویر سنگھ کو کپڑے خیرات کرنے کی مہم

    رنویر سنگھ کو کپڑے خیرات کرنے کی مہم

    بالی وڈ کے نوجوان نسل کے نمائندہ اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں غیر ملکی میگزین کے لئے ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے یہ فوٹو شوٹ کافی زیادہ تنقید کی زد میں ہے. بالی وڈ کے غالبا یہ پہلے اداکار ہیں جنہوں نے اس قسم کا شوٹ کروایا ہے. رنویر سنگھ سے پہلے شاید ہی کوئی ایسا اداکار ذہن میں آتا ہے جس نے اس قسم کا بولڈ شوٹ کروایا ہو. رنویر سنگھ کے اس بولڈ

    فوٹو شوٹ‌کے بعد بھارتی کافی غصے میں ہیں اداکار کے خلاف بھارت میں ہر طرف مظاہرے ہو رہے ہیں. تاہم بالی وڈ کے فنکار اپنے دوست رونویر سنگھ کے ساتھ کھڑے ہیں .احتجاج کرنے والے بھارتیوں کا کہنا ہے کہ اداکار کا یہ شوٹ بھارتی ثقافت اور کلچر کے خلاف ہے. رنویر سنگھ کے اس بولڈ شوٹ کے حوالے سے گزشتہ روز ایک فلاحی ادارے نے لوگوں سے استدعا کی ہے کہ اداکار کے لیے کپڑے خیرات کریں۔ یہاں تک کہ اداکار کے شوٹ کی تصاویر سامنے رکھ کر شہریوں نے کپڑے خیرات کئے. یاد رہے کہ رنویر سنگھ نے جب سے شوٹ کروایا ہے ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے لیکن بھارتیوں کا غصہ ہے کہ ٹھنڈا ہونے کا نام ہی نہیں‌لے رہا. رنویر سنگھ نے اس شوٹ کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کہا لیکن ان کے بالی وڈ کے دوستوں سے جگہ جگہ اس شوٹ کے حوالے سوال ہو رہے ہیں وہ جواب مثبت ہی دے رہے ہیں.

  • راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے مسجد میں گھس کر امام کو لوٹ لیا

    راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے مسجد میں گھس کر امام کو لوٹ لیا

    راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے تقویٰ ٹاؤن بگامیانہ میں مسلح ڈاکوؤں نے نماز پڑھنے کے بہانے مسجد میں داخل ہوکر امام مسجد سے نقدی و موبائل چھین لیا۔

    پولیس کے مطابق: امام مسجد صفدر حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ رات کے وقت علاقے میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض بھی سرانجام دیتا ہوں، رات کے وقت جامع مسجد کے باہر موجود تھا کہ تین افراد میرے پاس آئے اور مسجد کھلوا کر نماز پڑھی۔

    انہوں نے بتایا کہ: مجھے بلایا کہ لائٹ آن کرو مسجد دیکھنی ہے، میں اندر گیا تو تینوں نے مجھ پر اسلحہ تان لیا اور کہا کہ جو کچھ ہے نکال دو، مجھ سے موبائل اور ساڑے نو ہزار روپے سمیت شناختی کارڈ لے لیا۔

    امام مسجد کے مطابق: ڈاکوؤں نے کہا کہ تم یہاں کے چوکیدار ہو اس لیے ہمارے ساتھ مل کر کام کرو، جس گھر میں سونا چاندی ہو یا جو امیر لوگ ہوں تم ہمیں بتاؤ، جو سامان لوٹیں گے اس میں سے تمھیں آدھا حصہ دیں گے اور دو دن بعد چکر لگانے کا کہہ کر چھینا گیا موبائل واپس کرتے ہوئے چلے گئے۔ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو ہم تمھیں مار دیں گے۔

    پولیس نے امام مسجد صفدر حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • رنبیر کپور کا مذاق پڑا عالیہ کے گلے

    رنبیر کپور کا مذاق پڑا عالیہ کے گلے

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جب سے شادی ہوئی ہے دونوں ہیں خبروں میں ، کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب ان دونوں کے حوالے سے کوئی خبر نہ آئے. دونوں جہاں بھی جاتے ہیں ان سے مختلف قسم کے سوالات ہوتے ہیں. رنبیر کپور سے کچھ ہفتے پہلے ایک انٹرویو میں کہا گیا کہ اپنے حوالے سے دو سچ اور ایک جھوٹ بتائیں تو انہوں نے جواب میں یہ کہا تھا کہ میں اور عالیہ جڑواں بچوں‌کے والدین بننے والے ہیں. رنبیر کے اس بیان کے بعد ہر طرف ہلچل مچ گئی کہ شاید یہ سچ ہے لیکن رنبیر نے

    اس حوالے سے اپنی خاموشی نہ توڑی اور عالیہ بھٹ کو دینا پڑگیا ہے اسکا جواب. عالیہ بھٹ سے حال ہی میں جب سوال ہواکہ رنبیر کپور نے جو کہا تھا کہ ہم جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں اس میں کتنی صداقت ہے. اس سوال کے جواب میں آخر کار عالیہ بھٹ نے جواب دے ہی دیا بولیں کہ ان کے بیان میں‌کسی قسم کی صداقت نہیں‌ہے انہوں نے مذاق میں یہ کہا تھا ان سے جب ایک جھوٹ اور دو سچ بولنے کو کہا گیا تھا تو انہوں نے یہ بات کردی ورنہ اس بات میں بالکل بھی حقیقت نہیں ہے. یاد رہے کہ رنبیر اور عالیہ بھٹ کی حال ہی میں فلم شمشیرا ریلیز ہوئی ہے اس فلم نے تاحال کوئی خاص بزنس نہیں‌کیا لیکن ان دونوں کی آن سکرین جوڑی کو کافی سراہا جا رہا ہے اور دونوں نے ایک ساتھ پہلی بار سکرین شئیرکی ہے.

  • صدارتی ریفرنس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی

    صدارتی ریفرنس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی

    سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔

    رجسٹرار آفس کے اعتراض کے مطابق آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کے دیے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں۔

    آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا ریفرنس صدر مملکت کی جانب سے بھیجا گیا تھا، صدارتی ریفرنس آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ کو صدر مملکت کی جانب سے بھیجا جاتا ہے جبکہ کسی بھی آرٹیکل کی تشریح کا معاملہ سپریم کورٹ اور صدر کے درمیان ہوتا ہے۔

    صدارتی ریفرنس میں دیے گئے فیصلے پر نظرثانی درخواست قابل پذیرائی نہیں۔

    سابقہ رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

    عائشہ نواز

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے۔ سپریم کورٹ نظرثانی کر کے اپنی رائے واپس لے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے دی تھی۔

  • نیلم منیر کو قتل کرنے کی کوشش کس نے کی؟

    نیلم منیر کو قتل کرنے کی کوشش کس نے کی؟

    باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر جو کم مگر معیاری کام کرتی ہیں انہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین یعنی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کے مداحوں نے ان کو ہر جگہ سراہا ہے. نیلم کسی بھی کردار میں حقیقت کے رنگ بھر دیتی ہیں اور یہی ان کی اداکاری کی خاصیت ہے. اداکارہ کی رواں برس عید الفطر پر فلم چکر ریلیز ہوئی تھی اس فلم میں ان کے ساتھ احسن خان تھے اس فلم کو یاسر حسین نے بنایا تھا. فلم تو پڑے پردے پر اپنا جادو نہ جگا سکی لیکن اس میں نیلم کی اداکاری یقینا لوگوں کو یاد رہ گئی. فلم چکر کی شوٹنگ کا ایک وڈیو کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا

    ہے کہ نیلم منیر پر کوئی حملہ کرتا ہے اسکی جان لینا چاہتا ہے نیلم اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے لیکن آخر میں وہ اسکی جان لے لیتا ہے اور ان کو قتل کر دیتا ہے. اس کلپ کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے خصوصی طور پر اداکارہ نیلم منیر کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. نیلم منیر کی اداکاری اس سین میں دیکھنے والی ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یقینا نیلم منیر ایک بہترین اداکارہ ہیں اور فلم چکر میں انہوں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے. یاد رہے کہ نیلم منیر کے ساتھ احسن خان کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا ہے.

  • معروف اینکرعامرلیاقت کی قبرکشائی کیخلاف حکم امتناع میں دس دن کی توسیع

    معروف اینکرعامرلیاقت کی قبرکشائی کیخلاف حکم امتناع میں دس دن کی توسیع

    کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے معروف اینکر عامر لیاقت مرحوم کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کیخلاف حکم امتناع میں 10 دن کی توسیع کردی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے معروف مذہبی اسکالر اور اینکر عامر لیاقت کے ورثا کی درخواست نمٹا دی ہے، اور عامرلیاقت کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم کیخلاف حکم امتناع میں دس دن کی توسیع کردی ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار جوڈیشل میجسٹریٹ کے حکم کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔

    پوسٹ مارٹم کیلئے ڈاکٹرعامرلیاقت کی قبر کشائی 23 جون کو ہو گی

    کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے شہری کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسم کے اندرونی حصوں کا جائزہ لیے بغیر موت کا تعین نہیں ہوسکتا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ مرحوم کے ورثا کو کسی پر شبہ نہیں اور وہ پوسٹ مارٹم کرانا نہیں چاہتے ہیں۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جس کو سنادیا گیا۔عدالت نےعامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف عامرلیاقت کے بیٹے احمد عامر اور بیٹی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

    عامرلیاقت کا ڈرائیورگرفتار: پولیس نے موت کی تحقیقات شروع کردیں

    عامر لیاقت کے بچوں کی جانب سے دائر درخواست کے ساتھ ایک فتویٰ بھی منسلک کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قبر سے لاش کو نکالنا غیر شرعی ہے اور ایک تکلیف دہ عمل ہے۔

    درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن شہید بے نظیر بھٹو کا قتل بھی ایک ہائی پروفائل کیس تھا، لیکن ورثاء کے انکار کے بعد ان کا بھی پوسٹ مارٹم نہیں ہوا تھا۔سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کردیا۔

    عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ نے بھی اپنے مرحوم شوہر کے پوسٹ مارٹم کی درخواست کردی تھی، دانیہ شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دانیہ شاہ پوسٹ مارٹم کیس میں فریق بن گئی ہیں۔

    عامرلیاقت کا ڈرائیورگرفتار: پولیس نے موت کی تحقیقات شروع کردیں

    عدالت کےروبرو دانیہ شاہ کے وکیل نےکہا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہیں دوران سماعت سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے عامر لیاقت کی موت کی اصل وجہ نہیں لکھی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پوسٹ مارٹم فیملی کے جذبات کا معاملہ نہیں بلکہ قانونی ضرورت ہے۔