Baaghi TV

Author: +9251

  • سرکاری کمپنیاں ایک کھرب سالانہ سے زائد کے نقصانات کررہی ہیں. وزیر مملکت

    سرکاری کمپنیاں ایک کھرب سالانہ سے زائد کے نقصانات کررہی ہیں. وزیر مملکت

    وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ سرکاری کمپنیوں کے نقصانات ایک کھرب روپے سالانہ سے بھی زائد ہیں۔

    وزارت خزانہ میں سرکاری کمپنیوں میں اصلاحات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 200 سے زائد سرکاری کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔ کچھ کمپنیاں ’’کمپنیز ایکٹ‘‘اور کچھ پارلیمنٹ کے قانون کے تحت قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کمپنیاں نقصانات میں ہیں ۔ سرکاری کمپنیوں کے نقصانات ایک کھرب روپے سالانہ سے زائد ہیں۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نقصان میں چلنے والی سرکاری کمپنیاں بھی مالی خسارے کا باعث ہیں۔ سرکاری کمپنیاں عالمی معیار کے مطابق چلانا وقت کی ضرورت ہے ۔ حکومت وسائل پیدا کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ اخراجات میں کمی اور خسارے کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔حکومت نے سرکاری کمپنیوں کے لیے نیا قانون تیار کیا ہے ۔

    ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمینار سے سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اچھی سفارشات ملنے کی امید ہے.

    نئے قانون کے تحت سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خزانہ میں مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ سرکاری کمپنیوں کو کنٹرول کرنا نہیں چاہتی بلکہ ان کمپنیوں کے انتظامی اور مالی معاملات قانون کے مطابق چلنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

  • کونسی فلم ہے عالیہ بھٹ کے دل کے قریب

    کونسی فلم ہے عالیہ بھٹ کے دل کے قریب

    عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ”ڈارلنگز” کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی سب کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں۔ اس فلم میں وہ نہ صرف ایک اداکار کے طور پر نظر آئیں گی بلکہ ڈارلنگز کے ساتھ وہ بطور پروڈیوسر بھی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں اور بات یہ ہے کہ وہ شاہ رخ خان ان کے ساتھ فلم کو پروڈیوس کر رہی ہیں.عالیہ بھٹ اس پراجیکٹ اور اپنے کردار کو لیکر کافی ہیں پرجوش. آج کل وہ فلم کی پرموشن کررہی ہیں اور اس دوران ہونے والے انٹرویوز میں وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں نے اس فلم میں ادکااری کے ساتھ پرڈیوس کرنے کا فیصلہ کیسے کیا.عالیہ بھٹ نے کہا کہ فلم ڈارلنگز میرے دل کے بہت قریب ہے اوریہ

    فلم میرے لئے ہمیشہ ہی سپیشل رہے گی. عالیہ نے کہا کہ میں نے جب فلم کی کہانی سنی تو مجھے اس کی کہانی بہت منفرد لگی اور اپنا کردار بھی روٹین سے ہٹ کر لگا تو میں نے اسی وقت فیصلہ کر لیا کہ نہ صرف اس میں اداکاری کروں گی بلکہ پرڈیوس بھی کروں گی مجھے لگا کہ یہ بہترین ٹائم ہے کہ میں فلم پرڈیوس کروں . عالیہ بھٹ نے کہاکہ اس فلم کی کہانی ماں بیٹی اور شوہر کے گرد گھومتی ہے دیکھنے والوں‌کو اس کہانی کا آئیڈیا بہت پسند آئیگا.اس میں بیوی اپنے شوہر کو اپنے ساتھ ہوئے برسوں کی بدسلوکی کا بدلہ لینے کے لیے اغوا کر لیتی ہے۔ اس کی ماں اس کام میں لڑکی کی مدد کرتی ہے۔ شیفالی شاہ فلم میں عالیہ بھٹ کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں.

  • پاکستان کو سیاسی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف سے قرض میں تاخیر ہو رہی ہے: ریٹنگ ایجنسیز

    پاکستان کو سیاسی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف سے قرض میں تاخیر ہو رہی ہے: ریٹنگ ایجنسیز

    دنیا بھر کی معیشت پر نظر رکھنے والی ریٹنگ ایجنسیز فچ اور موڈیز کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد مارکیٹ میں خاطر خواہ اعتماد آئے گا۔

    ریٹنگ ایجنسیز فچ اور موڈیز کی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے، آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد پاکستانی کرنسی اور بانڈز پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد مارکیٹ میں خاطر خواہ اعتماد آئے گا اور آئی ایم ایف کی منظوری سے پاکستان کو کثیرالجہتی اداروں سے اضافی فنڈز کی راہیں کھلیں گی۔

    ریٹنگ ایجنسیز کی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ پاکستان کی کرنسی اور بانڈز پر ضرب لگی ہے، سیاسی غیر یقینی صورتحال کے سبب آئی ایم ایف مدد میں تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی سرمایہ کاروں میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت سری لنکا کی طرح کے ڈیفالٹ کے خوف سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے، پاکستان ڈیفالٹ کا خوف دور کرنے کے لیے آئی ایم ایف، چین اور سعودی عرب سے امداد کے لیے کوشاں ہے۔

  • سلمان خان زندگی بھر کا دوست ہے کترینہ کیف

    سلمان خان زندگی بھر کا دوست ہے کترینہ کیف

    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف کے ماضی میں افئیر کی خبریں سلمان خان کے ساتھ آتی رہیں لیکن وقت نے ثابت کیا کہ دونوں کے درمیان تعلق دوستی کی حد تک تھا کیونکہ کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کی اور شادی کے انتظامات میں سلمان خان نے حصہ لیا. اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان میرا زندگی بھر کا دوست ہے اس نے ہمیشہ میری مدد کی مجھے گائیڈ کیا. میں جب زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی تھی میرا کیرئیر بھی ٹھیک نہیں جا رہا تھا تو سلمان خان نے تب بھی میری مدد کی. سلمان خان وہ انسان ہے

    جس پر مکمل طور پر اعتبار کیا جا سکتا ہے وہ نہ صرف قابل بھروسہ ہے بلکہ مسائل کو سمجھنے والا انسان ہے. میں سلمان خان پر بہت زیادہ بھروسہ کرتی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ ہمارا تعلق زندگی بھر رہے گا .دوری طرف سلمان خان نے چند روز قبل
    کچا سدیپ اور جیکولین فرنینڈس کی آنے والی فلم وکرانت رونا کی پریس کانفرنس کے دوران کترینہ کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف بہت محنت کی ہے اور وہ بہت زیادہ محنتی ہیں. واضح رہے کہ کترینہ کیف نے گزشتہ برس دسمبر میں اداکار وکی کوشل سے شادی کی ان کی شادی میں ان کی فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی. اداکارہ نے حال ہی میں اپنی 39 ویں سالگرہ مالدیپ میں اپنے شوہر کے ہمرا منائی.

  • اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق عمران خان کی درخواست پراعتراضات ختم

    اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق عمران خان کی درخواست پراعتراضات ختم

    سپریم کورٹ نے اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق عمران خا ن کی درخواست پراعتراضات ختم کردئیے۔

    سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات پر ان چیمبر سماعت کی۔

    سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست میں متعلقہ فورم پر نہ جانے اور براہ راست سپریم کورٹ آنے پراعتراضات عائد کئے تھے۔

    عمران خان نے آئندہ انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دلوانے کے لئے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ: درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ وہ نادرا کو فنڈز فراہم کرے اور نادرا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا باقاعدہ طریقہ کار بنائے۔

    یاد رہے کہ رواں برس مئی میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کرایا تھا۔
    اس بل کے تحت پی ٹی آئی حکومت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے حوالے سے کی گئی ترامیم ختم کردی گئی تھیں۔

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مفاد عامہ میں صرف مالی معاملات دیکھ سکتی ہے. اسلام آباد ہائیکورٹ

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مفاد عامہ میں صرف مالی معاملات دیکھ سکتی ہے. اسلام آباد ہائیکورٹ

    .ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے ہیں کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پبلک ڈومین میں وہی درخواست دیکھ سکتی ہےجو فنانس سے متعلقہ ہو۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پی اے سی فنڈنگ اور فنانس سے متعلق بلائے تو کوئی ایشو نہیں ، سوال صرف اتنا ہے کہ اس معاملے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دائرہ اختیار ہے ؟ یہ کورٹ یہ پٹیشن سنتے ہوئے کیا کسی کو سزائے موت دے سکتی ہے ؟

    نجی ٹی وی کے مطابق: ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ میں کوئی درخواست آئے تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دیکھ سکتی ہے، جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پبلک ڈومین میں وہی درخواست دیکھ سکتی ہےجو فنانس سے متعلقہ ہو ۔ ہر ادارے کی اپنی عزت ہے پارلیمنٹ ہو یا عدلیہ

    ڈی جی نیب کے وکیل نے کہا کہ میرے کلائنٹ کو پی اے سی کے سامنے پیش ہونے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں۔ عدالت گزشتہ اجلاس کے میٹنگ منٹس پیش کرنے کی اجازت دے ، عدالت دیکھے کہ انہوں نے کس طرح سے جواب دیے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں جو پٹیشن منظور ہوئی، اس میں، میں بھی وکیل تھا۔ کل کی پٹیشن کے بعد سپریم کورٹ سے قابل سماعت کا معاملہ طے ہوگیا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ نیب کو فنڈنگ کے معاملات میں اگر بلایا جاتا ہے تو کوئی حرج نہیں لیکن جہاں دائرہ اختیار کا ایشو ہو تو عدالت نے دیکھنا ہے۔ اکاؤنٹس کے علاوہ جو کر رہے ہیں کیا یہ ان کا دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں ، قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ کی ججز اور وکلا کی لائبریری ہمارے ہاں سے بہتر ہے ۔

    عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر درخواستیں قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین نیب کی درخواست پر بھی سیکرٹری قومی اسمبلی و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے طلبی کے لیے بلانے پر کوئی تادیبی کارروائی نہ کرنے کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔

    عدالت نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے اور طیبہ گل ہراسگی درخواست سننے کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی۔

  • حکومت کے لئے واحد راستہ نیا الیکشن ہے. شیخ رشید

    حکومت کے لئے واحد راستہ نیا الیکشن ہے. شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دو ووٹوں کی حکومت کےلئے واحد راستہ نیا الیکشن رہ گیا ہے۔

    عوام مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اورحکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔ دو ووٹوں کی حکومت کے لئے نئے الیکشن واحد راستہ رہ گیا ہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اورمشتعل فضل الرحمٰن ہورہے ہیں۔( ن) لیگ واضح طورپر دو گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے۔ ایک اقتدار سے چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا۔


    انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کررہی ہے اوردھمکیاں دے رہی ہے۔ آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جب کہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہورہی ہے اورڈالرڈھائی سو روپے کا ہونے جارہا ہے۔ بجلی 7روپے فی یونٹ اور مہنگی کر دی ہے۔ جبکہ گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔

  • کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 74 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

    کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 74 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

    نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 74 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے.

    آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن محمد سرور شہید کا یوم شہادت آج ان کے آبائی گاؤں سانگھوری گوجر خان راولپنڈی میں منایا گیا۔ میجر جنرل ممتاز حسین نے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن محمد سرور شہید (نشان ِحیدر )کے یوم شہادت پر قوم کے بہادر سپوت کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948 ء میں کشمیر میں دفاعِ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا، کیپٹن محمد سرورشہید نے دشمن کا بہادری اور جوانمردی سے مقابلہ کیا، شہید نے اپنے لہو اور بہادری سے قوم کو نئی زندگی بخشی ، قوم وفاعِ وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہداء کی احسان مند رہے گی ، صدر مملکت نے کیپٹن محمد سرور شہید اور دیگر تمام شہداء کیلئے بلندی ِ درجات کی بھی دعا کی

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    کیپٹن محمد سرور راولپنڈی کے گاؤں سنگھوری میں 10 نومبر 1910 کو پیدا ہوئے۔کیپٹن محمد سرور کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے تھا۔آپ کے والد جناب محمد حیات خان بھی فوج میں تھے۔کیپٹن محمد سرور شہید نے اپنی ابتدائی تعلیم فیصل آباد کے گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول طارق آبادسے حاصل کی اور پھر 1925 ء میں تاندلیہ نوالہ مڈل سکول سے مڈل پاس کیااور 1927 ء میں دسویں جماعت میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔

    اس وقت آپ کی عمر 17 برس تھی، 1944ء میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، جس کے بعد دوسری عالمی جنگِ عظیم میں حصہ لیااور شاندار فوجی خدمات کے پیشِ نظر 1946ء میں انہیں مستقل طور پر کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ 1948 میں آپ پنجاب رجمنٹ کے سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے جب انہیں کشمیر میں آپریشن پر مامور کیا گیا۔قیام پاکستان کے وقت چونکہ پنجاب رجمنٹ ایک منظم اور فعال رجمنٹ تھی اس لئے اس کو کشمیر جانے کا حکم ملا۔اسی رجمنٹ میں محمد سرور بھی اپنا کورس مکمل کر رہے تھے مگر ابھی ان کی تربیت مکمل نہ ہوئی تھی؛چنانچہ وہ کسی طرح بھی محاذجنگ پر نہیں جا سکتے تھے۔اپنے تجربہ اور قابلیت کی وجہ سے وہ یہ خیال کرتے تھے کہ انہیں ضرور جنگ پر جانا چاہیے۔ابھی محاذ جنگ پر فوج گئی نہ تھی کہ ان کا کورس بھی مکمل ہو گیا۔

    انہوں نے فوراً ہی کوشش شروع کر دی کہ ان کو محاذ پر جانے والی یونٹ میں شامل کیا جائے۔کیپٹن محمد سرور نے اس مرتبہ اپنے بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر سے بات کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں کمانڈنگ آفیسر سے انہوں نے د رخواست کی کہ وہ محاذ جنگ پر جانا چاہتے ہیں۔

    کمانڈنگ آفیسرکو معلوم تھا کہ یہ محاذآسان نہیں ہے۔لیکن کمانڈنگ آفیسر نے ان سے وعدہ کر لیا اور کچھ دن بعد راجہ محمد سرور کو یونٹ میں شامل کر لیا۔چند روز کے بعد کمانڈنگ آفیسر لفٹینٹ کرنل مسعود احمد نے اپنے ماتحت جوانوں اور افسروں کو جمع کیا اور ان کو اس سلسلے میں مشورے کیلئے کہا۔

    کمانڈر نے تمام صورت حال ان کے سامنے رکھ دی کہ کوئی ایسا جانباز چاہیے جو مختصر سی جماعت کے ساتھ دشمن کی اس چوکی کو تباہ و برباد کر دے جو فتح کے راستے میں حائل تھی۔ کیپٹن محمد سرور نے جواب دیایہ کام وہ بڑے شوق اور جذبے کے ساتھ کریں گے۔کیپٹن محمد سرور نے تمام باتوں کو غور سے سنا اور کمانڈر کی ہدایات پر عمل کرنے کا وعدہ کر لیا۔27 جولائی 1948 کو انہوں نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر حملہ کیا۔

    اس حملے میں کئی جوان شہید اور زخمی ہوئی لیکن کیپٹن سرور نے پیش قدمی جاری رکھی۔دشمن کے مورچے کے قریب پہنچ کر انہیں معلوم ہوا کہ دشمن نے اپنے مورچوں کو خاردار تاروں سے محفوظ کر لیا ہے، اس کے باوجود کیپٹن سرور مسلسل فائرنگ کرتے رہے۔اپنے زخموں کی پروا کیے بغیر 6 ساتھیوں کے ہمراہ انہوں نے خاردار تاروں کو عبور کر کے دشمن کے مورچے پرآخری حملہ کیا۔دشمن پر برسٹ کے ساتھ“اللہ اکبر“ کے الفاظ ادا کرتے ہوئے رب کے حضور لبیک کہہ دیا۔دشمن اس چوکی کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔دشمن نے اس اچانک حملے کے بعد اپنی توپوں کارخ کیپٹن سرور کی جانب کر دیا، یوں ایک گولی کیپٹن سرور کے سینے میں لگی اور آپ نے شہادت پائی۔

    صبح کے سورج نے اس پہاڑی پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا۔بہادری کی بے مثال تاریخ رقم کرنے پر انہیں نشانِ حیدر سے نوازا گیا، یہ اعزاز ان کی بیوہ نے 3 جنوری 1961 کو صدرپاکستان محمد ایوب خان کے ہاتھوں وصول کیا تھا۔کیپٹن محمد سرور شہید نے مادر وطن کے دفاع کے کمال بہادری، جرات کا مظاہرہ کیا۔ان کی شہادت کے بعد جنرل ایوب خان نے اپنے خطاب میں کہا:”میں کیپٹن محمدسرور شہید کی قربانی کا ذکر کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں جنہوں نے سب سے پہلے نشانِ حیدر حاصل کر کے پاکستان کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔

    انہوں نے عظیم قربانی دے کر اپنا،اپنی فوج کا اور اپنی یونٹ کا نام ہمیشہ کیلئے زندہ کر دیا ہے۔بے شک ان کی قربانی پر ہم سب کو فخر ہے۔آئیے ہم سب مل کر عہد کریں کہ اس سنہری کارنامے کی یاد ہمیشہ تازہ رکھیں گے“۔ جنرل ٹکا خان تحریر کرتے ہیں:”پوری قوم سرور شہید کے شاندار کارنامے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔افواج پاکستان کی تاریخ میں ان کا یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا“۔ان کے دیرینہ ساتھی میجر افضل کہتے ہیں:”میں یوں محسوس کرتا ہوں کہ جیسے سرور شہید ابھی میرے قریب سے گزرے ہیں اور مجھے نصیحت کر کے گئے ہیں کہ میں دشمن کی ناکامی اور ان کی شہادت کی دعا مانگوں مجھے وہ وقت یاد ہے۔

    ان کی زندگی مثالی تھی میں نیند کا شوقین تھا وہ صبح سویرے اٹھ کر نماز پڑھنے لگتے اور مجھے زبردستی اٹھاتے۔میں انہیں مولوی کہتا اور وہ مجھے روکتے اور شہید کہہ کر پکارنے کو کہتے۔“ صوبیدار منگت خان کا کہنا ہے:”کیپٹن محمدسرور شہید فضول بات چیت نہ کرتے۔

    وہ بہت کم گو تھے اور صرف کام کی بات کرتے تھے،ہمیشہ باوضو رہتے اور وقت کی قدر کرتے تھے۔“مادر وطن کی خاطر بیرونی دشمنوں کے خلاف جنگ لڑنے والے کیپٹن سرور شہید آج دہشت گردوں اور اندرونی چیلنجز سے نبرد آزما پاک فوج کے جری سپوتوں کے لئے بہادری کی روشن مثال ہیں۔ آج پوری قوم 1948ء کی کشمیر جنگ میں بہادری، شجاعت کی داستاں رقم کرنے والے شہید کیپٹن محمد سرور کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

  • سی پیک منصوبوں کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

    سی پیک منصوبوں کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

    چین نے سی پیک کے تمام منصوبوں کو محفوظ ، بہترین اور اعلی معیار کے مطابق آگے بڑھانے کیلیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس سے بہتر استفادہ کر سکیں۔

    بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لی جیان نے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان جن امور پر اتفاق رائے ہوا تھا چین اس پر عملدرآمد کیلیے تیار ہے ، پاکستان اور چین نے سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت ، میڈیا اور تھنک ٹینکس سے تبادلہ خیال اور سی پیک منصوبوں کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے۔

    ایک ٹویٹ میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ عالمی تعاون کے بارے میں سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں سی پیک کے اعلی معیار کے ترقیاتی کام پر زور دیا گیا ہے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

    وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

    وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی نے رات گئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی صبح عمران خان سے ملاقات میں پنجاب میں اسپیکر،کابینہ اور دیگر اہم تقرریوں کے لیےمشاورت کریں گے۔اس کے علاوہ سیاسی اور عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کے لیے ٹاسک بھی طے کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی عمران خان سے ملاقات کے بعد آج دوپہر اسلام آباد سے واپس لاہور آئیں گے جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

    واضح رہے کہ پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

    گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا۔

    اس سے قبل چوہدری پرویز الٰہی حلف برداری کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔