Baaghi TV

Author: +9251

  • سینٹر فار ڈیزیز’ کے قیام میں امریکہ پاکستان کی مدد کرے گا

    سینٹر فار ڈیزیز’ کے قیام میں امریکہ پاکستان کی مدد کرے گا

    امریکا اور پاکستان واشنگٹن میں پیر کو صحت سے متعلق اپنے پہلے مذاکرات کے دوران پاکستان میں ایک سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے قیام پر بات کریں گے۔

    ڈان کے مطابق: "وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی قیادت میں چار رکنی پاکستانی وفد مذاکرات کے لیے ہفتے کے روز واشنگٹن پہنچا، اس ہفتے کے اوائل میں پاکستان نے بھی معیشت کے استحکام کے لیے اپنی کوششوں کے لیے امریکی مدد طلب کی تھی۔

    گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ خارجہ میں پاکستان ڈیسک کے ڈائریکٹر نیل ڈبلیو ہوپ نے پاکستانی معالجین کے ایک اجتماع میں کہا تھا کہ 25 جولائی کو ہونے والے مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان صحت کے حوالے سے اب تک ہونے والی سب سے بڑی بات چیت ہوگی۔

    اگرچہ پاکستانی وفد میں صرف چار ارکان ہیں لیکن پاکستانی صحت کے حکام اور ماہرین کی ایک بڑی تعداد عملی طور پر مذاکرات میں شرکت کرے گی، سفیر مسعود خان اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔

    محکمہ خارجہ میں ہونے والے ان مذاکرات میں یو ایس سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے ماہرین بھی شرکت کریں گے، دیگر شرکا میں ریاستی اور محکمہ صحت کے افسران شامل ہوں گے۔

    یو ایس سی ڈی سی ایک وفاقی ایجنسی ہے جو محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے تحت ہے جس نے کووِڈ-19 کے وبائی مرض سے لڑنے اور اسے پر قابو پانے کے حوالے سے اینٹی وائرل ویکسین بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

    ایجنسی کا بنیادی ہدف امریکا اور دنیا بھر میں بیماری، چوٹ اور معذوری کے کنٹرول اور روک تھام کے ذریعے صحت عامہ اور حفاظت کا تحفظ ہے، سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول متعدی بیماری کو روکنے، ماحولیاتی صحت، پیشہ ورانہ حفاظت اور تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو امریکی شہریوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں، یہ ادارہ تحقیق بھی کرتا ہے اور غیر متعدی بیماریوں جیسے موٹاپا اور ذیابیطس کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

    دونوں فریقین نے 25 جولائی کے مذاکرات کے لیے ایک جامع ایجنڈا تیار کیا ہے جس کا مقصد صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

    اس مکالمے کے سات سیشن ہوں گے جس میں پاکستان میں سی ڈی سی کا قیام، عالمی صحت کی حفاظت، بچپن کے حفاظتی ٹیکوں، کووِڈ-19 سے بچاؤ کے اقدامات، ریگولیٹری ذمے داریاں، ماں اور بچے کی صحت اور غیر متعدی امراض کے عنوان شامل ہیں، پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صحت سے متعلق بات چیت امریکا اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کی ایک مثال ہے اور ان کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے اہم سنگ میل کو منانے کا ایک موزوں طریقہ ہے، اس سلسلے میں ٹھوس پیش رفت متوقع ہے۔

    جمعرات کو وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ملاقات کی تھی اور انہیں بتایا تھا کہ پاکستان ملک کی بیمار معیشت کی بحالی کی کوششوں میں امریکا کو ایک اہم پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے، بعد ازاں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈپٹی سیکریٹری شرمین نے ہمارے اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور صحت سے متعلق تعاون میں پیشرفت کرتے ہوئے امریکا پاکستان تعلقات میں اضافے کے لیے ہمارے مشترکہ اہداف کی تصدیق کی، پاکستانی سفارت خانے کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ طارق فاطمی نے امریکی اہلکار کو بتایا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ برابری، باہمی تعاون اور باہمی فائدے کی بنیاد پر قریبی اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔

    طارق فاطمی نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد واشنگٹن کو پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے کی کوششوں میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔”

  • بالی و اداکارہ ثناء خان نے فلمی چکا چوند چھوڑنے کی وجہ بتا دی

    بالی و اداکارہ ثناء خان نے فلمی چکا چوند چھوڑنے کی وجہ بتا دی

    بگ باس 6 سے شہرت حاصل کرنے والی بالی وڈ کی اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی جس میں وہ کافی جذباتی بھی ہوئیں اور بتایا کہ انہوں نے بالی وڈ کی چکا چوند کو کیوں چھوڑا. ثناء خان نے کہا کہ وہ مسلسل ایک خواب دیکھتی تھیں اس خواب میں ایک قبر ہوتی تھی جو جل رہی ہوتی تھی اور اس قبر میں خود کو دیکھتی تھی. ثناء کہتی ہیں‌کہ مجھے ایسا لگا کہ شاید یہ خدا کی طرف سے کوئی اشارہ ہے.لہذا میرا دل بدلنا شروع ہوا اور میں نے قرآن مجید کا مطالعہ شروع کیا حجاب پہننا شروع کی تو دل کو سکون ملنے لگا. میں نے محسوس کیا کہ اللہ کے زکر میں مجھے دلی سکون مل رہا تھا. ثناء خان

    نے یہ بھی کہا کہ میرے پاس عزت دولت شہرت سب کچھ تھا لیکن دل کا سکون نہیں تھا یہ چیز مجھے سکون نہیں‌لینے دیتی تھی.ثناء خان بتاتی ہیں کہ 2019 کے رمضان المبارک کے مہینے میں ان کو جو مسلسل خواب آرہا تھا اس نے انہیں بدل دیا. ثناء خان کہتی ہیں کہ انہوں نے ترغیبی تقاریر سننا شروع کی تو ان کے اندر تبدیلیاں آنے لگیں.ثناء نے روتے ہوئے کہا کہ انہی دنوں میں‌میری سالگرہ تھی اسی سالگرہ کے دن میں نے اپنی کبرڈ سے سکارف نکالے اور سر پر ایک سکارف لیا اس کے بعد میں‌نے فیصلہ کر لیا کہ میں کبھی اب سکارف سر سے نہیں اتاروں گی. یاد رہے کہ ثناء خان اس کے بعد شادی کے بندھن میں بھی بندھیں اور اپنے شوہر کے ساتھ حج کا فریضہ بھی ادا کیا .

  • اکشے کمار کا اعزاز

    اکشے کمار کا اعزاز

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ہر کام سسٹم کے تحت کرتے ہیں ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ قانون اور ضوابط کی بہت پاسداری کرتے ہیں.ان کا شمار بالی وڈ کے ایسے اداکاروں میں‌ہوتا ہے جو روٹین سے انکم ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں. حالیہ رپورٹس کے مطابق اکشے کمار مسلسل انکم ٹیکس دینے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے بالی وڈ کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے فنکار بن گئے ہیں. محکمہ انکم ٹیکس نے اداکار کو سمن پترا یعنی اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔اکشے کمار نے یہ سرٹیفکیٹ خود وصول نہیں‌کیا بلکہ ان کی ٹیم نے انکے بحاف پر وصول کیا کیونکہ اکشے کمار بھارت سے باہر اپنی فلم کی

    شوٹنگ میں‌مصروف ہیں وہ شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر اس سرٹیفیکیٹ وصول نہیں‌کر سکتے تھے لہذا انہوں نے اپنی ٹیم سے کہا کہ وہ ان کے بحاف پر اس اعزازی سرٹیفیکٹ کو وصول کرے. سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی بہت تعریف کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ بہت کم اداکار اکشے کمار جیسے ہوتے ہیں جو باقاعدگی سے انکم ٹیکس کی ادائیگی کریں. یاد رہے کہ اکشے کمار پچھلے پانچ برسوں سے نمبر ون کی پوزیشن پر ہیں کیونکہ وہ سب سے زیادہ اور بروقت ٹیکس ادا کررہے ہیں. یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اکشے کمار کی رکشہ بندھن فلم ریلیز ہوئی ہے بہن بھائیوں کی محبت پر مبنی اس فلم کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • صوفیہ مرزا کے سابق شوہر نے اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا

    صوفیہ مرزا کے سابق شوہر نے اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا

    اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا جو وقتا فوقتا سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی ڈسکس کرتی رہتی ہیں اور وہ مسلسل اپنے سابق شوہر پر الزامات لگاتی رہتی ہیں حالانکہ دونوں کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں اس کے باوجود صوفیہ مرزا ذہر اگلنے سے باز نہیں آتیں. صوفیہ مرزا کی جانب سے مسلسل اپنے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کی سوشل میڈیا پر کردار کشی سے تنگ آکر اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا پچاس کروڑ روپے کا دعوی دائر کر دیا ہے. عدالت نے صوفیہ مرزا کو نوٹس جا ری کر دیا ہے.عمر فاروق ظہور کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت صوفیہ مرزا کے خلاف 50کروڑ روپے کی ہتک عزت کی ڈگری جاری کرے سیشن عدالت نے صوفیہ مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7ستمبر تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل صوفیہ مرزا نےاپنے شوہر کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی بیٹیوں سے دس سال سے نہیں‌ملی کیونکہ میرا سابق شوہر مجھے ان سے ملنے نہیں دیتا، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے یہ بھی استدعا بھی کی تھی کہ وہ اس ضمن میں ان کی مدد کریں اور ان کی بیٹیاں ان کو واپس دلوا دیں .صوفیہ مرزا نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ان کا سابق شوہر دھوکے سے ان کی بیٹیوں کو دبئی لیکر گیاہے.

  • پی ٹی آئی کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے گی، عمران خان نے ایک جھوٹی کہانی بنائی. شاہد خاقان عباسی

    پی ٹی آئی کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے گی، عمران خان نے ایک جھوٹی کہانی بنائی. شاہد خاقان عباسی

    لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ عدالت کا حکم تھا کہ الیکشن کروائے جائیں، اس میں لازم سی بات ہے کہ ایک جماعت کو فتح ہوگی تو دوسری کو شکست، جو جیت جائے گی وہ حکومت بنائے گی اور جو ہارے گی وہ اپوزیشن میں بیٹھے گی اس میں احتجاج کی کیا بات ہے۔

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں رات کو لندن پہنچا ہوں اور پاکستان واپسی نواز شریف کا اپنا فیصلہ ہے لیکن آج ہم سب پاکستان میں میاں نواز شریف کی ضرورت محسوس کرتے ہیں اور ہم نے نواز شریف کو یہی مشورہ دیا ہے کہ علاج کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ ایک بہتر فیصلہ کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے گی، عمران خان نے ایک جھوٹی کہانی بنائی اور دوسری جانب جو چار سال عمران خان نے پنجاب اور پاکستان کی معیشت کے ساتھ وہ سارا پاکستان جانتا ہے تو ہمیں امید ہے پاکستان کی عوام (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست کو دیکھ کر بہتر فیصلہ کرے گی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی جو فیصلے لیتے ہیں ان کو پارٹی کابینہ اور نواز شریف سب کی تائید حاصل ہوتی ہے، یہ فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کیے جاتے ہیں، یہ فیصلے 4 ، 6 مہینے پہلے ہونے چاہیے تھے لیکن عمران خان نے ملکی مفاد سے زیادہ ذاتی مفاد کو اہمیت دی ہماری یہ سیاست نہیں ہے۔

  • انسٹاگرام پر آئزہ خان کے فالورز کی تعداد 12 ملین ہو گئی

    انسٹاگرام پر آئزہ خان کے فالورز کی تعداد 12 ملین ہو گئی

    دنیا بھر کی شخصیات جیسا کہ انسٹاگرام پر آچکی ہیں یوں صرف پاکستان ہی نہیں انسٹاگرام ایپ کا بخار پوری دنیا میں‌پایا جاتا ہے. پاکستان میں حالیہ دور کی بہت ساری فلمی شخصیات انسٹاگرام پر موجود ہیں یہ وہاں اپنی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی سرگرمیوں اور اپنے پراجیکٹس کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہی دیتے رہتے ہیں. ایک ایسی ہی اداکارہ ہیں جو انسٹاگرام پر بہت مقبول ہیں ان کا نام ہے آئزہ خان ، آئزہ کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 12 ملین ہو گئی ہے اداکارہ اپنے فالورز کی تعداد بڑھنے پر کافی خوش ہیں. آئزہ انسٹاگرام پر اس وقت چھوٹی سکرین کی نہایت ہی مقبول اداکارہ ہیں. آئزہ خان کے فالورز کی تعداد 12 ملین

    ہونے پر ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد دی. یاد رہے کہ آئزہ خان کا شمار چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارائوں میں‌ہوتا ہے وہ تقریبا تمام بڑے ہیروز کے ساتھ کام کرچکی ہیں.ویسے ان کے ہر پراجیکٹ نے ان کو پہلے سے زیادہ کامیابی دی لیکن ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے انہیں شہرت کی ان بلندیوں‌پر پہنچا دیا جن پر پہنچنا صرف کسی کا خواب ہی ہو سکتا ہے. آئزہ میرے پاس تم کے بعد رمضان میں‌چلنے والے کھیل چپکے چپکے میں کامیڈی کرتی دکھائی دیں.ان کو انکے مداحوں نے سنجیدہ کردارں کے ساتھ ساتھ کامیڈی کردار میں‌بھی بہت سراہا. آئزہ خان کے ساتھ اس ڈرامے میں عثمان خالد بٹ نے مزکزی کردار ادا کیا تھا.

  • عمران خان کے ای-7 میں گھر کا کرایہ امریکن قونصلیٹ 8 سال تک ادا کرتا رہا. محسن بیگ

    عمران خان کے ای-7 میں گھر کا کرایہ امریکن قونصلیٹ 8 سال تک ادا کرتا رہا. محسن بیگ

    عمران خان کے سابقہ دوست اور صحافی محسن بیگ نے ڈان ٹی وی کے پروگرام "ان فوکس” میں نادیہ نقی سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کرتے ہوئے کہا: آج کل سابق وزیر اعظم عمران خان بہت بڑے امریکہ کے مخالف بنے ہوئے اور امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کررہے لیکن امریکہ کے ایجنٹ تو یہ خود ہیں.
    انہوں نے مزید کہا کہ: عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے اور یہ تو اپنے گھر کھانا بھی نہیں کھاتا یہ خود کہتا کہ مجھے بھوک بھی دوسرے گھر جاکر لگتی ہے.


    جب میزبان نادیہ نقی نے انہیں کہا کہ آپ بہت بڑا سنگین الزام لگا رہے تو ان کا کہنا تھا کہ: عمران خان کے ای-7 میں گھر کا کرایہ امریکن قونصلیٹ تقریبا 8 سال تک ادا کرتا رہا ہے.

    اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اینکر سلیم صافی نےکہا: طویل عرصے تک عمران خان کے قریب ترین رہنے والے محسن بیگ کا نیا انکشاف (بنی گالہ شفٹ ہونے سے قبل ) عمران خان کے ای سیون والے گھر کا کرایہ 8 سال تک امریکی قونصلیٹ ادا کرتا رہا ہے جسے محسن بیگ عدالت میں ثابت کرنے کو تیار ہیں.

    صحافی نصراللہ ملک کا کہنا ہے کہ: اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں عمران خان کے کرائے والے گھر کا کرایہ آتھ سال تک امریکی سفارتخانہ دیتا رہا۔ سینئر صحافی محسن بیگ کا عمران خان پر سنگین الزام۔ عمران خان میرے خلاف مقدمہ کریں صحافی کا چیلنج۔ الزام بڑا سنگین ہے مقدمہ تو بنتا ہے.
    پیپلز پارٹی کی رہنماء سحر کامران نے کہا کہ: محسن بیگ نےانکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کا کرایہ امریکن قونصلیٹ ادا کرتا رہا.

    واضح رہے کہ تادم تحریر تحریک انصاف یا عمران خان کی طرف سے محسن بیگ کے الزام کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے دوسری جانب باغی ٹی وی اسلام آباد نے امریکن قونصلیٹ سے اس دعوی کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا تاہم انہوں نے بھی اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا ہے.

  • زویا ناصر بھی اتر آئیں میدان میں لیکن کس کی حمایت میں؟

    زویا ناصر بھی اتر آئیں میدان میں لیکن کس کی حمایت میں؟

    اداکارہ زویا ناصر جو انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں وہ اکثر و بیش تر اپنی خوبصورت تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے جاری کرتی رہتی ہیں. انہوں‌ نے گزشتہ برس اداکارہ بشری انصاری کا لکھا ہوا ڈرامہ ذیبائش میں مرکزی کردر ادا کیا. زویا ناصر ایک بہترین اداکارہ ہیں وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں. جہاں بہت سارے فنکار پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو سپورٹ‌ کرتے ہیں وہیں زویا ناصر بھی کسی سے پیچھے نہیں‌ہیں انہوں نے بھی عمران خان کی حمایت کر دی ہے. وہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے چنائو کے بعد عمران خان کے حق میں بولی ہیں.ان کا کہنا ہےکہ ” اب تو یقین ہو گیا ہےکہ سازش میں سارا جہان

    شامل ہے. زویا کی اس پوسٹ کا مطلب ہے کہ عمران خان کی جو حکومت گئی ہے وہ یقینا کسی سازش کے نتیجے میں‌ گئی ہے اور اس میں تمام سیاستدان بھی شامل تھے. یاد رہے کہ زویا ناصر اپنے بولڈ فوٹو شوٹس اور تصاویر کے لئے جانی جاتی ہیں.وہ فیشن آئی کون کے طور پر بھی مشہور ہیں.وہ کسی کے ساتھ بھی اپنے تعلق کا نہ صرف اعتراف کرتی ہیں بلکہ کھلے عام اس تعلق کو جیتی بھی ہیں. زویا نے کچھ عرصہ قبل منگنی ایک غیر ملکی شہری سے کی لیکن چند ماہ کے بعد اس منگنی کے ٹوٹنے کا اعلان کر دیا.

  • ڈرامہ سیریل کالا ڈوریا کا ہیرو ایک بار پھر تبدیل

    ڈرامہ سیریل کالا ڈوریا کا ہیرو ایک بار پھر تبدیل

    ڈرامہ سیریل ”کالا ڈوریا” کا ہیرو ایک بار پھر تبدیل کر دیا ہے. اب اداکار عثمان بٹ اور ثناء جاوید ایک ساتھ نظر آئیں گے.کہا جا رہا ہےکہ عثمان بٹ سے قبل یہ کردار اداکار علی رحمان خان کررہے تھے اس سے پہلے فرحان سعید اور ان سے بھی پہلے عثمان مختار کررہے تھے. لیکن کسی بھی ہیرو کے ساتھ بات نہ بن چکی انائونسمنٹ تو کر دی گئی لیکن بعد اذاں اعلان کیا گیا کہ یہ کردار فلاں‌نہیں‌فلاں‌ہیرو کر رہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ ڈرامہ پرڈیوسر نے اب ثناء جاوید کے ساتھ عثمان خالد بٹ کا نام فائنل کر لیا ہے اور وہ اب ان دونوں کے ساتھ ہی ڈرامہ بنائیں گے. کال ڈوریا کو دور حاضر کی معروف اور ہر دلعزیز مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری لکھ رہی

    ہیں. ڈرامے کی شوٹنگ جلد کی شروع ہوجائیگی. ڈائریکٹر کون ہو گا اور کاسٹ میں باقی کون کون شامل ہیں اس حوالے سے ابھی تفصیلات آنا باقی ہیں. یاد رہے کہ صائمہ اکرم چوہدری کے لکھے ہوئے ہلکے پھلکے طنزو مزاح کے سکرپٹس بہت پسند کئے جاتے ہیں . ادھر ثناء جاوید بھی کافی وقت کے بعد سکرین پر نظر آئیں گی.کالا ڈوریا سے قبل ثناء جاوید اور عثمان خالد بٹ کو پہلے کبھی ایکساتھ نہیں دیکھا گیا، شائقین ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں اور ثناء جاوید کے مداح خوش ہیں کہ ان کو ایک بار پھر ان کی پسندیدہ اداکارہ سکرین پر دیکھنے کو ملے گی.

  • ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ٹویٹر پر اینٹری

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ٹویٹر پر اینٹری

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی ہیں. انہوں نے اپنا ٹویٹر اکائونٹ رواں برس جنوری میں‌بنایا تھا لیکن ایکٹیو نہیں تھا لیکن اب دانیہ شاہ نے اپنا ٹویٹر اکائونٹ جو کہ دانیہ ملک کے نام سے بنا رکھا ہے اسکو ایکٹیو کر لیا ہے. دانیہ شاہ نے اکائونٹ کی بائیو میں لکھا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور توبہ کرو. اس کے علاوہ انہوں نے اکائونٹ پر جو پروفائل پکچر لگائی ہے اس میں وہ عامر لیاقت حسین کے ساتھ ہیں. دانیہ شاہ نے ٹویٹر پر اپنا اکائونٹ ایکٹیو کرنے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے انسٹاگرام کی سٹوری میں شئیر کی. یاد رہے کہ دانیہ شاہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ ہیں انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت

    حیسن کی زندگی میں ہی ان سے علیحدگی کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا تھا اور ان کے درمیان کسی قسم کی صلح صفائی نہیں ہوئی تھی. دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حیسن کی کچھ پرائیویٹ وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر دیں تھیں جس کے بعد وہ آخری دنوں میں اپنے گھر سے باہر نہیں نکلتے تھے اور نہ ہی کسی سے ملتے تھے. عامر لیاقت حسین کی بیوی اور بیٹی نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں دانیہ شاہ کے خلاف درخواست دے رکھی ہے.لوگوں‌کی ایک بڑی تعداد کا یہی مطالبہ ہے کہ ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا جائے کیونکہ اسکی وجہ سے عامر لیاقت نہایت ہی مایوس کن حالات میں دنیا سے گئے .