Baaghi TV

Author: +9251

  • راولپنڈی میں بارش نے تباہی مچادی

    راولپنڈی میں بارش نے تباہی مچادی

    بارشوں کے سبب نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا، انتظامیہ نے آبادیوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے امداد کے لیے فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ طلب کرلی۔

    راولپنڈی نالہ لئی میں طغیانی کے سبب خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے، اور راولپنڈی پاک فوج ٹرپل ون بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے نالے کے کناروں پر بسنے والے لوگوں کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

    اطلاعات ہیں کہ نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کٹاریاں میں پری الرٹ اور گوالمنڈی میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، کٹاریاں میں پانی کی سطح 15.5 فٹ اور گوال منڈی میں پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ گئی جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    گوالمنڈی میں نالہ لئی کے کنارے گھر خالی کرانے کی سطح 20 فٹ ہے، نالہ بھرنے کی سطح چند فٹ کے فاصلے پر رہ گئی ہے جس کے سبب خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا۔ بارش نہ رکنے کی صورت میں نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے۔

    دریں اثنا بارش کے سبب کینٹ کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا،

    لوگ گھروں میں قیمتی اشیا محفوظ کرنے میں لگ گیاگئے، چکلالہ کینٹ کے نشیبی علاقے ڈھوک جمعہ میں بھی پانی داخل ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جامع مسجد روڈ، سٹی صدر روڈ اور موچی بازار میں کئی کاریں پانی میں ڈوب گئیں۔

  • ناران: دوران ڈکیتی مزاحمت پر اسلام آباد سے سیاحت پر آئے ریٹائرڈ پرنسپل کو قتل کردیا گیا

    ناران: دوران ڈکیتی مزاحمت پر اسلام آباد سے سیاحت پر آئے ریٹائرڈ پرنسپل کو قتل کردیا گیا

    ناران میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر اسلام آباد سے سیاحت پر آئے ریٹائرڈ پرنسپل کو قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ سے ان کے دو دوست زخمی ہوگئے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق سیاحتی مقام ناران میں واقع نوری ٹاپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک سیاح جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق سیاح کا نام راجا منظور ہے جنہیں دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا، مقتول دوستوں کے ساتھ سیر کے لیے آئے ہوئے تھے کہ رات گئے نوری ٹاپ اور رتی گلی کے درمیان ان کے کیمپ میں چھینا جھپٹی کا واقعہ پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    پولیس نے مزید بتایا ہے کہ راجا منظور ریٹائرڈ پرنسپل ہیں جن کی پانچ بیٹیاں ہیں۔

  • آصف زرداری  جیل کے 11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟ بختاور بھٹو

    آصف زرداری جیل کے 11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟ بختاور بھٹو

    ایک خاتون صارف نے ایک اینکر کے حوالے سے کہا کہ انہوں نےدعوی کیا ہے کہ آصف علی زرداری دوبئی سے واپس نہیں آئیں گے، اس کے جواب میں سابق صدر کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ: اگر آصف علی زرداری جیل کے 11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟


    انہوں نے مزید کہا کہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کیا ہے اور کبھی بھی راہ فرار اختیار نہیں کی لہذا اب بھی وہ ایسا کچھ نہیں کررہے ہیں.

    بختاور نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا : میرے والد اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بطور نانا نواسے کی پہلی سالگرہ ہمارے ساتھ منانے یہاں ہمارے ہاس آئے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ: وہ (آصف علی زرداری) اپنے نواسے کیلئے آئے کیونکہ وہ میڈیکل وجوہات کے سبب ہوائی سفر کرنے سے قاصر ہیں.

    اس حوالے پی پی پی کی رہنما سحر کامران نے کہا: اللہ شہزادے میر حاکم (زرداری کے نواسے) کو صحت دے.

  • بولڈ فوٹو شوٹ، شہریار منور  نے لیا ناقدین کو آڑھے ہاتھوں

    بولڈ فوٹو شوٹ، شہریار منور نے لیا ناقدین کو آڑھے ہاتھوں

    ماڈل و اداکار شہریار منور جن کا حال ہی میں سجل علی کے ساتھ ہوا ایک فوٹو شوٹ ، اس فوٹو شوٹ کی جب سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کی گئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے لیا دونوں کو آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ اس شوٹ نے ہماری اقدار کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں. سجل علی تو ابھی تک اس حوالے سے بالکل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن شہریار منور نے لے لیا ہے اپنے ناقدین کو آڑھے ہاتھوں. شہریار منور نے کہا کہ لوگ اس چیز کا خیال رکھیں کہ ہم مختلف کردار نبھانے والے

    اداکار ہیں ہمارے مداح ہمارے کرداروں سے محظوظ ہوں، یہ ہی آرٹ ہے۔شہریار منور نے کہا کہ ہم نے جو شوٹ کیا ہے وہ امریکی مصنف آرتھر ملر اور اداکارہ مارلن منرو کے رومانوی تعلقات سے لے کر ہندوستانی ہدایت کار کمال امروہی اور اداکارہ مینا کماری کی محبت ، شادی اور پھر اختلافات جیسی حقیقی کہانیوں سے ماخوذ کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہی آرٹ ہے اس سے لطف اندوز ہو. واضح رہے کہ شہریار منور اور سجل علی کا یہ شوٹ خاصا خوبصورت اور کلاسک ہے جہاں اس شوٹ کی تصاویر پر تنقید کی جا رہی ہے وہیں اس کو بے حد سراہا بھی جا رہا ہے. سجل اور شہریار منور ان تصاویر میں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں.تنقید اور لوگوں کا شور اپنی جگہ لیکن دونوں کو ایک ساتھ پسند کرنے والوں‌کی تعداد بھی کم نہیں ہے.

  • سجل علی آئیں تنقید کی زد میں

    سجل علی آئیں تنقید کی زد میں

    معروف اداکارہ جو احد رضا میر کے ساتھ اپنے تعلق کو لیکر پچھلے کچھ عرصے سے خاصی خبروں میں ہیں. حال ہی میں ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کافی خوبصورت تو لگ رہی ہیں‌لیکن ہاتھ میں ڈیجیٹل کائونٹر پکڑے ہوئے ہیں جو کہ اکثر تلاوت کے لئے استعمال ہوتا ہے. سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کو بنایا تنقید کا نشانہ اور کہا کہ ایک طرف تو مغربی لباس زیب تن کرکے کھڑی ہیں دوسری طرف ہاتھ میں ڈیجیٹل کائونٹر پکڑ رکھا ہے جو کہ غلط ہے اور

    عبادت کی توہین ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اللہ کا زکر کم زکم سر کو ڈھانپ کر کیا جانا چاہیے.سجل علی کی تصویر پر یوں ہوتی رہی کافی تنقید. سجل کواس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے وہ ابھی تک اس حوالے سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں کیونکہ ابھی حال ہی میں وہ شہریار منور کے ساتھ ایک بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنی تھیں .اداکارہ نے اس شوٹ کے حوالے سے بھی خاموشی اخیتار کئے رکھی. واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میردونوں کے درمیان طلاق ہوجانے کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں لیکن ابھی تک دونوں نے اس ھوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی تردید کی ہے نہ ہی تصدیق کی ہے.

  • ارجن کپور آئے میدان میں رنویر سنگھ کے لئے

    ارجن کپور آئے میدان میں رنویر سنگھ کے لئے

    بالی وڈ اداکار دیپیکا پاڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ آج کل ہیں تنقید کی زد میں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرنیشنل میگزین کےلئے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے. اس بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئیں تو ایک طوفان سا اٹھ گیا کسی نے تصاویر کو سراہا تو کسی نے تنقید کی.تنقید کرنے والوں کی تعداد شاید زیادہ تھی. دیپیکا پاڈوکون نے رنویر سنگھ کی تصاویر دیکھ کر انہیں بے حد سراہا. ارجن کپور جو کہ آج کل اپنی فلم ایک تھا ولن کی پرموشن کے لئے بھارت کے شہر شہر جا رہے ہیں ان سے اسی دوران رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹو شوٹ پر بات کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں صرف

    اتنا کہوں گا کہ رنویر کا سوشل میڈیا ، ان کی مرضی ،جو انہیں ٹھیک اور بہتر لگتا ہے وہ کر سکتے ہیں ہمیں ان کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے.ارجن نے کہا کہ میرے حساب سے ٹرولز کو تو بالکل بھی اہمیت نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ ” کچھ تو لوگ کہیں گے ان کا کام ہے کہنا ” لہذا آپ کو جو ٹھیک لگتا ہے آپ کو کرنا چاہیے. ارجن نے کہا کہ رنویر سنگھ اپنی مرضی کے مالک ہیں اور وہ جو کررہے ہیں اگر اس میں خوش ہیں تو ہمیں بھی ان کی خوشی میں خوش ہونا چاہیے. یاد رہے کہ رنویر سنگھ نے جب سے یہ بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کو تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہے.

  • شعیب اختر نے اپنی زندگی پر ‘راولپنڈی ایکسپریس’ فلم بننے کی تصدیق کردی

    شعیب اختر نے اپنی زندگی پر ‘راولپنڈی ایکسپریس’ فلم بننے کی تصدیق کردی

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر ‘راولپنڈی ایکسپریس’ نامی فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی۔
    https://twitter.com/shoaib100mph/status/1551259542205435904
    شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 46 ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 178 وکٹیں حاصل کیں۔

    شعیب اختر نے 163 ون ڈے میچز میں 247 جب کہ 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے مارچ 2011 میں ریٹائرمنٹ لی تھی، کیریئر کو الوداع کہنے سے قبل وہ کافی عرصے تک فٹنیس کے مسائل سے دوچار رہے تھے۔

    انہیں دنیا کے فاسٹ ترین باؤلر کا اعزاز بھی حاصل ہے، کہا جاتا ہے کہ ان کی باؤلنگ کی رفتار 100 میل فی گھنٹہ کے برابر ہوتی تھی، اپنے کیریئر میں وہ کئی تنازعات، اسکینڈلز اور مسائل سے دوچار رہے جب کہ کیریئر ختم ہونے کے بعد بھی وہ اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔

  • متھن چکرورتی نے خود کشی کرنے کا کیوں سوچا‌؟

    متھن چکرورتی نے خود کشی کرنے کا کیوں سوچا‌؟

    بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار متھن چکرورتی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اپنے کیرئیر کی شروعات میں جدودجہد کررہے تھے تو بہت بار دل شکستہ ہوئے. کیرئیر بنانے کےلئے جدوجہد کے دوران اس قدر دل شکستہ ہوئے کہ انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے یقینی خود کشی کرنے کا سوچا، انہیں‌لگ رہا تھا کہ وہ اپنے خواب پورے نہیں کر پائیں گے.ساتھ ہی ساتھ متھن چکرورتی نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی زندگی سے جڑے اس طرح کے واقعات کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی کرنی چاہیے کیونکہ اس طرح سے نوجوانوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور وہ کیرئیر بنانے کےلئے جدوجہد کرتے ہوئے دل شکستہ ہوسکتے ہیں .متھن چکرورتی نے کہا کہ کبھی بھی اپنی زندگی ختم کرنےکا نہیں سوچنا چاہیے انہوں نے نیو

    کمرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑے بغیر کبھی بھی زندگی ختم کرنے کا نہ سوچیں. میں نے بہت محنت کی بے شک بہت برے وقت بھی دیکھے لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ میری محنت رنگ لائی اور میں آج کہاں ہوں؟ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں متھن چکرورتی نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں لیکن جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں انسانی قدریں کم ہوتی جا رہی ہیں اور سوشل میڈیا کو میں اس کا ذمہ ٹھہرائوں گا.سوشل میڈیا کا مثبت استعمال بھی ہو سکتا ہے لیکن ہمارے ہاں‌اس کا منفی استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے ایسا نہیں‌ہونا چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم سیٹ پر جاتے تھے ایک دوسرے سے ملتے تھے لیکن اب ہم سیٹ پر پہنچتے ہیں تو فارغ وقت میں فون پر لگ جاتے ہیں ہر کوئی اسی قسم کی سرگرمی میں‌مصروف نظر آتاہے .

  • فردین خان سنجے لیلا بھنسالی کی ہیرا منڈی میں نظر آئیں گے

    فردین خان سنجے لیلا بھنسالی کی ہیرا منڈی میں نظر آئیں گے

    سنجے لیلا بھنسالی کی ہیرا منڈی میں اداکار فردین خان بھی شامل ہو گئے ہیں کہا جا رہا ہے کہ فردین خان کی اس ٹیم کا حصہ بننے کی خبر کنفرم کر دی گئی ہے. ہیرامنڈی کوئی فلم نہیں‌ہے بلکہ آٹھ اقساط پر مشتمل ویب سیریز ہے اسکی شوٹنگ آج کل جاری ہے.اداکار فردین خان کو آدیتی رائو حیدری کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے. فردین خان سے قبل ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز جو کہ فردین خان کی ساس بھی ہیں ان کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ اس ویب سیریز کا حصہ بنیں گی لیکن جب ان سے گزشتہ دنوں میڈیا نے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہیرا منڈی میں میری شرکت کے حوالے

    سے اڑائی جانے والی خبروں میں بالکل بھی صداقت نہیں ہے. یاد رہے کہ سنجے لیلا بھنسانی نے گزشتہ برس اگست میں ہیرا منڈی بنانے کا اعلان کیا تھا سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ تھا کہ میں اس ویب سیریز کو بنانے کے لئے بہت پرجوش ہوں اور اس سے بھی زیادہ پرجوش اس لئے ہوں کہ اسے نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائیگا. سنجے لیلا بھنسالی کا شمار بالی وڈ کے ایسے ہدایتکاروں میں‌ہوتا ہے جن کا ہر پراجیکٹ ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے ان کے مداح ان کے ہر پراجیکٹ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہوتے ہیں.انہوں نے اب تک جتنی بھی فلمیں بنائیں وہ کلاسک کا درجہ رکھتی ہیں یقینا ہیرا منڈی بھی ایسی ہی ثابت ہو گی.

  • صرف لوگوں کو لگتا ہے عالیہ کو نہیں کہ وہ کیرئیر کے عروج پر ماں بن رہی ہے رنبیر کپور

    صرف لوگوں کو لگتا ہے عالیہ کو نہیں کہ وہ کیرئیر کے عروج پر ماں بن رہی ہے رنبیر کپور

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی تب سے خبروں میں ہے جب سے یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں. جب سے اس جوڑے نے والدین بننے کی خبر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے تب سے لیکر اب کوئی دن ایسا نہیں‌جاتا کہ جب دونوں خبروں میں‌نہ ہوں. رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں سنتا ہوں اکثر لوگ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کیرئیر کے عروج پر ماں بننے جا رہی ہیں حالانکہ عالیہ کے زہن میں ایسی کوئی بات نہیں ہے اور وہ تو بلکہ

    بہت خوش ہے کہ ہماری فیملی بڑھنے جا رہی ہے. رنبیر کپور نے کہا کہ عالیہ اگر ماں بننے جا رہی ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کا کیرئیر ختم ہو جائیگا یا ان کو اپنے کیرئیر کی قربانی دینی پڑے گی. رنبیر کپور نے مزید یہ بھی کہا کہ میری والدہ نتیو کپور کے ہاں جب بچوں‌کی پیدائش ہوئی تو ان کو مسائل کا سامنا تھا انہیں اپنے کیرئیر پر کمپرومائز کرنا پڑا کیونکہ بچوں کی دیکھ بھال ماں سے بڑھ کر کوئی نہیں کر سکتا. اداکار نے کہا کہ بچے پالنا صرف عورت کا کام نہیں ہوتا کیوں دے عورت اپنے کیرئیر کی قربانی ؟مرد کیوں نہیں بچوں‌کو سنبھال سکتا؟ رنبیر کپور نے مزید یہ بھی کہا کہ عالیہ بھٹ کو مکمل اجازت ہو گی کہ وہ اپنا کیرئیر دیکھیں میں بچے کی ذمہ داری اٹھائوں گا میں نہیں‌چاہتا کہ عالیہ کی راہ میں‌کوئی رکاوٹ آئے.