Baaghi TV

Author: +9251

  • خیبرپختونخوا میں پولیو کا تیرہواں کیس سامنے آگیا.   قومی ادارہ صحت

    خیبرپختونخوا میں پولیو کا تیرہواں کیس سامنے آگیا. قومی ادارہ صحت

    پاکستان پولیو کا مکمل صفایا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے لیکن ایسے وقت میں جنوبی خیبر پختونخوا کا علاقہ کوشش میں رکاوٹ بنتا نظر آرہا ہے جہاں رواں سال پولیو کا 13 واں کیس رپورٹ ہو ا ہے۔

    قومی ادارہ صحت نے تصدیق کی کہ لکی مروت میں ایک 18 ماہ کا بچہ پولیو وائرس کے سبب مفلوج ہو گیا۔
    12 دیگر کیسز جنوبی خیبر پختونخوا اور شمالی وزیرستان سے بھی رپورٹ ہوئے، یہ کیسز ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب پاکستان پولیو سے پاک ملک کا درجہ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا، صحت کے حکام نے قبائلی اضلاع سے کیسز کی بڑی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ڈان کے مطابق: وفاقی سیکریٹری صحت ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بتایا کہ ‘ہم نے خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان لوگوں کی کثرت سے نقل و حرکت کے باوجود وائرس کو کہیں اور پھیلنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ‘اگر ہم اس علاقے سے وائرس پر قابو پالیں اور اسے ختم کر لیں تو ہم پولیو کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں’۔
    نیشنل ہیلتھ سروسز کے وزیر عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ ‘حکومت نے جنوبی خیبر پختونخوا میں ویکسینیشن مہم کے دوران انجیکشن کے ذریعے دی جانے والی ویکسین استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے حفاظتی ٹیکوں کی اس شکل کی زیادہ قبولیت کی وجہ سے وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے انجیکشن کے ذریعے دی جانے والی ویکسین فراہم کرنا شروع کر دی ہیں اور ساتھ ہی ہر قسم کے جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صابن جیسی حفظان صحت کی مصنوعات بھی فراہم کی ہیں۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بتایا کہ حکومت مزید بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے حکمت عملیوں کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب سے ہم نے زیادہ خطرے والے اضلاع کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کیے ہیں اس وقت سے خیبر پختون خوا میں ویکسین کی قبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

    جنوبی خیبر پختون خوا میں اگلی پولیو مہم 15 اگست کو شروع ہوگی، پاکستان میں 2019 میں 147 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سے پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے، اس سے اگلے سال یہ تعداد کم ہوکر 84 رہ گئی اور 2021 میں صرف ایک رہ گئی۔

  • فرحان سعید پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر برس پڑے

    فرحان سعید پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر برس پڑے

    پورے ملک کی نظریں کل پنجاب اسمبلی میں‌ ہونے والے وزیراعلی کے چنائو پر تھیں. اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا پی ٹی آئی والوں کو پوری امید تھی کہ ان کا امیدوار جیتے گا لیکن عین ٹائم پر چوہدری شجاعت نے بازی پلٹ دی اور یوں پی ٹی آئی کے امیدوار کے ہاتھ سے الیکشن پھسل گیا اور حمزہ شہباز وزیراعلی بن گئے. اب پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ رجوع کر لیا ہے لیکن پی ٹی آئی والے اور اس جماعت کے سپورٹرز اور پرویز الہی کے پیروکار کافی غصے میں ہیں. اداکار و

    گلوکار فرحان سعید بھی ان میں سے ایک ہیں جسے ہی وزیراعلی کے ووٹنگ کا سلسلہ ختم ہوا نتائج کا اعلان ہوا تو فرحان سعید نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے میں حیران ہوں اور باعث شرم ہے. یہ کوئی صرف ایک پارٹی کو سپورٹ‌کرنے کی بات نہیں لیکن کیسے عوام کی چوائس کو بار بار چیلنج کیا جا سکتا ہے، آج جو بھی ہوا اس کا کریڈٹ لینے والوں کے لئے یہ کوئی فخر کی بات نہیں ہے.پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے انتخاب کے بعد پی ڈی ایم نے اپنا آپ ختم کر لیا ہے.اسی طرح سے اداکارہ ماورا حسین بھی کافی غصے میں نظر آئیں انہوں نے لکھا کہ ”یہ کیسا سرکس ہے یہ”. اسی طرح‌سے باقی پی ٹی آئی کے حق میں بولنے والے آرٹسٹ اپنے غصے کا اظہار کرتے رہے.

  • بجلی 7.91روپے فی یونٹ مہنگی، نیپرا نے منظوری دے دی

    بجلی 7.91روپے فی یونٹ مہنگی، نیپرا نے منظوری دے دی

    صارفین پر پھر بجلی گرا دی گئی، بجلی 7.91روپے فی یونٹ مہنگی، نیپرا نے تمام ڈسکوزاور K الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کے حوالہ سے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔ واضح رہے وفاقی حکومت نے تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کا بنیادی ٹیرف یکساں کرنے کی درخواست کی تھی جس پر 20 جولائی کو عوامی سماعت ہوئی۔

    اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 91پیسے فی یونٹ کو 3مراحل میں اضافہ کی منظوری دی ہے جو کہ جولائی ، اگست/ستمبر اور اکتوبر سے لاگو ہو گی ، نیپرا لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہوگا، نیپرا فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا۔

  • ڈپٹی سپیکر رولنگ: پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس نے 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا

    ڈپٹی سپیکر رولنگ: پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس نے 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا

    ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کیخلاف چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کیلئےچیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 3رکنی بنچ تشکیل دےدیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق: سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے جبکہ دیگر دو ججز صاحبان میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترشامل ہیں ،ذرائع کے مطابق بنچ آج ہی چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

  • کورونا وائرس: مزید دو افراد چل بسے

    کورونا وائرس: مزید دو افراد چل بسے

    کورونا وائرس سے مزید دو مریض انتقال کرگئے ہیں.
    قومی ادارہ صحت کے مطابق: ملک بھر میں کل 23، 423 ٹیسٹ کئے گئے جس میں جس میں 693 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں.


    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری اعلامیہ کے مطابق: 180 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ شرح فیصد 2.95 ریکارڈ کیا گیا ہے.

  • لبرٹی احتجاج۔ پی ٹی آئی کارکنان نے توڑ پھوڑ شروع کر دی

    لبرٹی احتجاج۔ پی ٹی آئی کارکنان نے توڑ پھوڑ شروع کر دی

    لاہور:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف اس وقت لبرٹی تحریک انصاف کے کارکنان اب تک ایک گاڑی کو مکمل تباہ کرنے سمیت کئ چینلز کی ڈی ایس این جیز کو بھی نقصان پہنچا چکے ہیں,سمجھ سے باہر ہے یہ احتجاج کس کے خلاف ہے۔

     

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جناح پارک ایف نائن کے باہر اجتحاج جاری ہے جبکہ لبرٹی چوک لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے ایف نائن پارک کے سامنے احتجاج کے باعث روڈ بلاک ہوگئی جبکہ پشاور میں عمران خان کی کال پرپی ٹی آئی کے ہشتنگری چوک میں احجاجی کارکنان کی جانب سے ٹائر جلا کر ٹریفک کو آمد ورفت کےلیے بند کردیا گیا۔

     

    کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شاہ فیصل نرسری پر احتجاج کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں انتظامیہ نے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھادی گئی۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام اہم مقامات وتنصیبات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی، امن وامان بحال رکھنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

  • سپریم کورٹ کے دروازے کھل گئے سٹاف کو سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت

    سپریم کورٹ کے دروازے کھل گئے سٹاف کو سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت

    لاہور:سپریم کورٹ کے دروازے کھل گئے سٹاف کو سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے۔

    پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد ارکان اسمبلی لاہور میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔
    چوہدری ‏پرویز الہیٰ ،‏ریاض فتیانہ،ثناء اللہ خان مستی خیل سمیت ق لیگ اور پی ٹی آئی کے تمام ایم پی ایز سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے

    ادھر اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، اس بار بھی انصاف کی امید ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میں اپنی پارٹی کا صدر ہوں لیکن ڈپٹی اسپیکر نے کہا آپ خود کو ووٹ نہیں دے سکتے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سارے جہاں کو علم ہے کہ ہم نے 186 ووٹ لئے، ڈپٹی اسپیکر پر آرٹیکل6 اور توہین عدالت لگنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ آج وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکا امیدوار پرویز الہیٰ 186 ووٹ لینے کے باوجود وزارت اعلیٰ کا عہدہ حاصل نہ کرسکے۔

    ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت حسین کے خط کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کردیے جس کے بعد حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کریں گے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ 186 ارکان اسمبلی اس وقت سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر موجود ہیں لہٰذا عدالت سے درخواست کروں گی فوری عدالت لگائیں۔

  • اسمبلیوں میں جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہو گیا عوام ہار گئے مفاد پرست جیت گئے:سراج الحق

    اسمبلیوں میں جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہو گیا عوام ہار گئے مفاد پرست جیت گئے:سراج الحق

    اسمبلیوں میں جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہو گیا عوام ہار گئے مفاد پرست جیت گئے،اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص دولت کے زور پر پورا ایوان خرید سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسمبلیاں قانون ساز اداروں کی بجائے اصطبل میں تبدیل ہو گئی ہیں، خریدار بھی موجود اور فروخت ہونے والے بھی پائے جاتے ہیں، دکھائی دیتا ہے کوئی بھی شخص دولت کے زور پر پورا ایوان خرید سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست ایک دفعہ پھر ایکسپوز ہو گئی ہے، پی ڈی ایم اور پی پی بھی اقتدار کے گھوڑے پر سوار ہیں، اسمبلیوں میں جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہو گیا عوام ہار گئے مفاد پرست جیت گئے۔

    انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں کے عمل سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے، کرپٹ سرمایہ دار دولت سے پولنگ اسٹیشنز اور ووٹ خریدتے ہیں، عوام کو فیصلہ سازی سے محروم رکھا گیا تو حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان قانون کی بالادستی اور شفاف جمہوری عمل سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس تقریباً تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الہیٰ کو 186 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ حکومتی امیدوار حمزہ شہباز کو 176 ووٹ ملے تاہم ڈپٹی اسپیکر نے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کردیے جس کے بعد حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کےبیان کانوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کےبیان کانوٹس لے لیا

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کےبیان کا نوٹس لے لیا،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر سے متعلق گزشتہ روز ریمارکس کا نوٹس لے لیا،

     

     

    عمران خان کے کل لاہور سے نشر تقریر کا ٹرالسپکرپٹ پیمرا سے منگولیا گیا، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وقت بتائیے گا بدیانت کون ہے؟،

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی عمران خان نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیئے تھے ،الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لیا تھا الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

    فوٹو جیونیوز

    واضح رہے کہ سابق  وزیراعظم  عمران خان چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر مسلسل جانبداری کے الزامات عائد کرکے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں جب کہ گزشتہ روز ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو (ن) لیگ کا ایجنٹ قرار دیا۔

     

     

  • عمران خان نے احتجاج کی کال دیدی، پنجاب حکومت کا رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    عمران خان نے احتجاج کی کال دیدی، پنجاب حکومت کا رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زمان پارک میں پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا،شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود ،حماد اظہر اجلاس میں شرکت کرینگے،اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بارے میں مشاورت ہوگی،اجلاس میں چودھری شجاعت کے خط کے بارے میں آئینی و قانونی مشاورت ہوگی.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 186ووٹ چودھری پرویز الہٰی کو پڑے،سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کارروائی جاری رکھی،

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اس پر حیرت ہوئی،جمہوریت کی ایک بنیاد ہوتی ہے اور وہ اخلاقیات ہے،ساری قوم کے سامنے میں سندھ ہاوس میں منڈی لگی،سندھ ہاوس میں سیاستدانوں کی خرید و فروخت ہورہی تھی،ارکان اسمبلی بکریوں کی طرح بک رہے تھے.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاوس میں بھی اہم کردار آصف زرداری تھا،سینیٹ کے الیکشن میں بھی سینیٹرز کو خریدا گیا،آصف زرداری بیرونی سازش کا حصہ بنا اور شریفوں کو ساتھ ملایا،پارلیمنٹ کے پاس فوج نہیں اخلاقی طاقت ہوتی ہے، ہم نےپرامن احتجاج کیا،ہمارے پرامن احتجاج پر ظلم کیا گیا،سب سے کرپٹ ترین لوگو ں کو ہم پر مسلط کیا گیا،11سوارب روپے کے کیسز معاف کروائے گئے.

    انہون نے کہا کہ ضمنی انتخابات کیلئے مہم چلائی اور بڑی تعداد میں عوام جمع ہوئے،آصف زرداری 30سالوں سے اس ملک کو لوٹ رہے ہیں،ہمیں اطلاعات ملی تھیں آصف زرداری لاہور میں پیسہ چلارہےہیں،میں سمجھتا ہوں یہ لوگ سیاستدان نہیں مافیا ہیں،آصف زرداری چوری کے پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدتے ہیں،پارلیمانی پارٹی جو فیصلہ کرتی ہے سب کو قبول کرنا ہوتاہے،چودھری شجاعت حسین کا خط کسی بھی طرح قابل قبول نہیں،ہماری معیشت کا برا حال ہے،دن بدن معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے.

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آج رات ہی احتجاج کی کال دے دی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کریں مگرقانون ہاتھ میں نہ لیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زمان پارک میں پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا،شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود ،حماد اظہر اجلاس میں شرکت کرینگے،اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بارے میں مشاورت ہوگی،اجلاس میں چودھری شجاعت کے خط کے بارے میں آئینی و قانونی مشاورت ہوگی

    دوسری طرف پنجاب حکومت نے لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں رینجرز تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے ،پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو رینجرز تعیناتی کے لیے خط بھیج دیا ہے.

    ادھر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف وکیل اعتزاز احسن نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے فیصلے پر رائے دی اور کہا کہ میرے خیال میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیصلہ درست نہیں۔
    پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے پر اعتزاز احسن نے تبصرہ کیا اور کہا کہ یہ رن آف الیکشن ہے اور اس میں پرویز الہٰی جیت چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا پہلا حصہ پارلیمانی پارٹی اور دوسرا حصہ پارٹی سربراہ کے اختیار پر ہے کیونکہ پارلیمانی پارٹی بہتر فیصلہ کرسکتی ہے۔

    اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ق لیگ کے 10 کے 10 ارکان نے پرویز الہٰی کے حق میں فیصلہ کیا، منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کے لیے پارلیمانی سربراہ پارٹی ہیڈ کو کہے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری صاحب نے وہ کیا، جو سیاستدان کو کرنا چاہیے اور ان کا حق ہے، انہوں نے ووٹ مانگنے کی کوشش کی، یہ تو چوہدری شجاعت کے سوچنے کی بات تھی۔

    معروف وکیل نے یہ بھی کہا کہ چوہدری برادران کے خاندان میں بہت بڑی دراڑ پڑ جائے گی، مونس الہٰی ایک طرف اور چوہدری سالک دوسری طرف ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی کوشش تو آخری دم تک بورس جانسن بھی کرتا رہا، اگر خط صرف ڈپٹی اسپیکر کے پاس گیا تو اس کی قانونی حیثیت نہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ بیسٹ تو میں نہیں کہتا لیکن بہتر حل تو فوری جنرل الیکشن ہی ہے، الیکشن کے بعد بھی مسائل ختم نہیں ہوں گے جو ہارے گا وہ مانے گا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اگر ایک گروپ بن جاتا ہے تو پارٹی ہیڈ کی ہدایات تو عوامی سطح پر اور اخباروں میں آنی چاہیے تھیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وں شیخ امتیاز محمود عبدالکریم خان اویس یونس ناصر سلمان علام الدین دیوان ملک عثمان حمزہ اعوان عقیل احمد صدیقی چوہدری کامران عباس ملک امانت علی سعدیہ سہیل ڈاکٹر سیمی بخاری مبارک آفتاب گل آصف بھٹی اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے بدنیتی پر فیصلہ سنایا ہے پی ٹی ائی فیصلے کو مسترد کرتی ہے ڈپٹی سپیکر نے آئین شکنی کی ہے اور غیر قانونی رولنگ دی ڈپٹی سپیکر نون لیگ سے ملا ہوا ہے ڈپٹی سپیکر لوٹے اور غدار کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا امپورٹڈ حکمران ٹولہ پی ٹی ائی سے خوف زدہ ہے سپریم کورٹ فی الفور نوٹس لے آصف علی زرداری نے ہمیشہ گھٹیا رول ادا کیا ہے انشاءاللہ پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گا اور غیر قانونی طور پر مسلط حمزہ شہباز اور ان کے حواریوں سے پنجاب کی عوام کو چٹکارا ملے گا