Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ: پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

    ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ: پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

    پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پرویزالٰہی، شاہ محمود، اسد عمر، شفقت محمود ، عمر ایوب ، علی امین گنڈا پور سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی کے 186 ارکان اسمبلی شریک تھے۔تحریک انصاف اور ق لیگ نے ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ مسترد کر دیا اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھاکہ آج رات ہی سپریم کورٹ جائیں گے، تحریک انصاف کے 186 ارکان ابھی سپریم کورٹ جائیں گے۔

  • اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا، شہباز شریف

    اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا، شہباز شریف

    ترجمان گورنر ہاؤس لاہور کے مطابق حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی، اس سے پہلے حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کیلئے رات 11 بجے کا وقت دیا گیا تھا.نو منتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج صبح 7 بجکر 30 منٹ پر گورنر ہاوس میں منعقد ہو گی.

    وزیراعطم شہباز شریف نے ٹویٹ کیا ہے اور اس میں انہون نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔ وہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہےچوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان، اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںسابق صدر زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے مفاد کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے ،سابق صدر زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا ،سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اتحادی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی،قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی میں سرخرو ہوئی، آج اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں جمہوریت کی فتح ہوئی، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے عین سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق رولنگ دی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پارٹی سربراہ کی ہدایت کے خلاف پارٹی ممبران ووٹ نہیں دے سکتے، آج ایک منافق، جھوٹا، مکار اور سازشی شخص جمہوریت کی بات کر رہا تھا.

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ وہ شخص ہے جس نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے تحت آئینی شکنی کروائی، سپریم کورٹ نے اس رولنگ کے خلاف فیصلہ دیا کہ عمران خان سازشی نے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی، عمران نیازی خود آئین شکنی کریں تو وہ حلال ہے، چوہدری شجاعت حسین کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے پارٹی ممبران کو ایک مکار شخص کو ووٹ نہ دینے کی ہدایت جاری کی،یہ پارٹی سربراہ کی ہدایت تھی اور اسی کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ دی،عمران خان 2018ء میں جب دوسری جماعتوں کے لوگوں کو پٹے پہنا رہے تھے تب انہیں حیرانگی نہیں ہوئی تھی.

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب سینیٹ الیکشن، خیبر پختونخوا کے انتخابات، کوئٹہ اور بلوچستان میں ووٹ خریدے گئے، تب انہیں حیرانگی نہیں ہوئی تھی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں عمران خان نے ووٹ خریدے، پنجاب کا مینڈیٹ 2018ء میں نواز شریف کا مینڈیٹ تھا جو عمران خان نے چوری کیا، عمران خان نے پنجاب کے عوام کو لوٹا، بے روزگار کیا، بھوکا کیا،پنجاب کا مینڈیٹ نواز شریف کا مینڈیٹ تھا جو آج واپس لیا ہے، عمران خان نے چار سال جھوٹے الزامات عائد کئے، عمران خان نے وزارت عظمیٰ کی کرسی کو استعمال کر کے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا،عمران خان شکر کریں کہ ایک جمہوری حکومت اقتدار میں ہے، وفاقی عمران خان نے اپنے دور میں میڈیا کے لوگوں کی پسلیاں توڑیں، صحافیوں کے قلم توڑے.

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اتنا سب کچھ کرنے کے بعد وہ ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکے، عمران نیازی، فرح گوگی اور بشری بی بی چور ہیں، اگر کوئی آئین کی تشریح اپنی مرضی سے کرنے کی کوشش کرے گا ہمیں قبول نہیں ہوگا، آئین کی تشریح آئین اور پارلیمان کے مطابق ہوگی، کسی کی مرضی کے مطابق آئین کی تشریح نہیں ہوگی، تین روز سے عمران خان گھٹیا زبان استعمال کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن، پولیس، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کو گالیاں دیتے رہے، آج ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی کہہ رہے ہیں، عمران خان فسادی ہیں اور ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، آج مسلم لیگ (ق) کی پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت کی ہدایت پر ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دی گئی، عمران خان نے بھی ہدایت کی تھی کہ ان کے ارکان ان کی مرضی کے خلاف ووٹ نہیں دیں گے، تب سب کچھ ٹھیک تھا،عمران خان ملک کے اندر فساد اور انتشار چاہتے ہیں، وہ ملکی معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،عمران خان سیاسی عدم استحکام لانا چاہتے ہیں تاکہ ملکی معیشت سنبھلے نہ، عمران خان نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی، عمران خان اس لئے ہر روز سیاسی انتشار مچانے کی کوشش کرتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا کہ اس نے آئین پر حملہ کیا.

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چار سال عوام کو لوٹا، اپنے گھر والیوں کے ذریعے عوام پر ڈاکے ڈلوائے، عمران خان وہ بہروپیا ہے جو معصوم شکل بنا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ عمران خان نے آئین شکنی کروائی،
    عمران خان نے جوان بچوں کے ہاتھوں میں اسلحہ اور ڈنڈے پکڑوائے،پی ٹی آئی نے ڈسکہ کا الیکشن چوری کیا، لانگ مارچ کے اندر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے چھتوں سے پولیس والوں کو گولیاں ماری، یہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، یہ قدرت کا نظام ہے، یہ اللہ کا کرنا ہے جو عمران خان نے بویا آج وہی کاٹ رہے ہیں، عمران خان نے لوگوں کی بے گناہ بیٹیوں کو ہتھکڑیاں لگائیں، عمران خان جو بکواس کرے گا اس کا جواب اسی طرح دیا جائے گا، پچھلے چار سال پنجاب میں کرپشن کر کے انہوں نے اپنا منہ کالا کیا، ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر دوسروں پر الزام عائد کرنا ان کا وطیرہ ہے، عمران خان اقتدار کی طاقت کو استعمال کر کے بھی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے،عمران خان کو ان کی زبان میں شٹ اپ،شہباز شریف دن رات اس ملک میں رواداری اور اتحاد کے ذریعے ملک میں معاشی استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں.

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ5 سالوں سے مشکلات میں ہے،پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے سب مل کر کوشش کریں گے،قوم بھی ملکی ترقی کےلئے دعا کرے

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان نے اپنے اقتدار کے لیے نا صرف چودھری خاندان میں پھوٹ ڈلوائی بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے چودھری پرویز الہی کی سپیکرشپ اور سیٹ بھی چھین لی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ شخص جہاں جاتا ہے نحوست پھیلاتا ہے۔چودھری شجاعت صاحب نے دباؤ کے باوجود اصولی فیصلہ کیا اور اپنی عزت اور توقیر میں اضافہ کیا۔


    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپ جو بوتے ہیں وہی کاٹتے ہیں، بیٹھ جائیں، منہ دیکھیں اور نوٹس لیں۔پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے الیکشن پر بختاوربھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیان دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ووٹ کا انفرادی حق چھیننے کے لیے جدوجہد کی، انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا جشن منایا کہ افراد کو پارٹی سربراہ کی پیروی کرنی چاہیے۔

    وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کے فیصلے کا احترام کرتےہیں، آصف زرداری کی گارنٹی پر ہم نے پرویز الہٰی کو اپنا امیدوار بنایا تھا، آصف زرداری کا اس بات پر چوہدری شجاعت کے گھر جا کر بیٹھنا بنتا تھا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے گھر کے دو ایک لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم نے اپنے غلط فیصلے کو بھی تسلیم کیا اور رزلٹ کو بھی، انہوں نے پچھلے 5 دنوں میں تکبر کا مظاہرہ کیا، یہ الیکشن کا سال ہے، ہم انشا اللّٰہ عام انتخابات میں بھی کامیاب ہوں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہوگا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والا ڈی سیٹ بھی ہوتا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کے تحت 25 ارکان ڈی سیٹ ہوئے تھے، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے موجود ہیں، آپ نے جو کرنا ہے، کروانا ہے کریں، ہم آپ کو روک کر دکھائیں گے، ہم آپ کو قانون کا سبق ازبر کروائیں گے، امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔لاہور لبرٹی چوک پر فائرنگ کی اطلاع ملی ہے،فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والوں کو گرفتارکرنے کا حکم دے دیا ہے.

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے،مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کا سفر انشاءاللہ جاری رکھے گی. عوامی فلاح و بہبود کے لیے انشاء اللہ کام جاری رکھیں گے.

  • پارٹی سربراہ کی ہدایات کیخلاف ووٹ دینے پر ق لیگی اراکین ڈی سیٹ ہو جائیں گے

    پارٹی سربراہ کی ہدایات کیخلاف ووٹ دینے پر ق لیگی اراکین ڈی سیٹ ہو جائیں گے

    لاہور:پارٹی سربراہ کی ہدایات کیخلاف ووٹ دینے پر ق لیگی اراکین ڈی سیٹ ہو جائیں گے، اس حوالے سے سینئر صحافی مبشرلقمان نے ماہرانہ اور قانونی نقطہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پچھلے چند دنوں سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پارٹی پالیسیکے خلاف ووٹ دینے کے حوالے سے ریمارکس دیئے گئے ہیں ان سے واضھ ہورہا ہےکہ پارٹی سربراہ کی ہدایات کیخلاف ووٹ دینے پر ق لیگی اراکین ڈی سیٹ ہو جائیں گے

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اج جس طرح پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے تمام اراکین جنہوں نے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دیا تھا بشمول چوہدری پرویز الٰہی اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نااہل ہو جائیں گے اور آرٹیکل 63 اے کے تحت فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔ جس کا مطلب ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کچھ عرصے بعد پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نہیں ہوں گے۔

    پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ق کے ووٹوں کی گنتی کا معاملہ اہمیت اختیار کرگیا۔سپریم کورٹ نے پارٹی ڈائریکشن سے منحرف ارکان کے ووٹ شمار نہ کرنےکی رائےدی ہے۔ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے مختصرحکم نامے میں یہ رائے دی ہے۔

    سپریم کورٹ نے پارٹی سربراہ کا منحرف رکن کےخلاف ایکشن لینے یا نہ لینےکا اختیارختم کیاتھا۔سپریم کورٹ نے قراردیاہے کہ پارٹی ہیڈ ڈکلئیریشن دےیا نہ دےمنحرف رکن کاووٹ شمارنہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق چوہدری شجاعت نے ق لیگ کے ارکان کو خط میں ہدایت دی ہے کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا۔

    اس صورتحال کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ق کے ارکان شش و پنج کا شکار رہے اور کافی دیر تک اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

    بعدازاں چوہدری پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے ارکان نے اپنے ووٹ کاسٹ کر دیے ہیں اور پارٹی سربراہ کی ہدایت کے برخلاف پی ٹی آئی امیدوار پرویز الٰہی کو ووٹ دیا۔

  • کراچی: ماڑی پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق،2 افراد زخمی

    کراچی: ماڑی پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق،2 افراد زخمی

    کراچی میں ماڑی پور کے علاقے مچھرکالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ماڑی پور مچھرکالونی میں فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آنیوالا بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دو شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حکام کے مطابق بچے کی شناخت 8 سالہ نبی عالم کے نام کی گئی۔ پولیس کی جانب سے فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ادھر کراچی میں شدید بارشوں کی وجہ سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارشوں کے حوالے سے اگلے تین دن انتہائی اہم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بارشوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹرز نے انتظامات سے متعلق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگلے تین دنوں کے لیے بارشوں کی پیشنگوئی کے مدنظر تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹر ز اپنے اپنے اضلاع میں کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔

  • عامرلياقت کی سابقہ اہليہ دانيہ شاہ کےخلاف ايف آئی اے ميں درخواست جمع

    عامرلياقت کی سابقہ اہليہ دانيہ شاہ کےخلاف ايف آئی اے ميں درخواست جمع

    کراچی:عامرلياقت کی سابقہ اہليہ دانيہ شاہ کےخلاف ايف آئی اے ميں درخواست جمع،اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر اور سابق اہلیہ بشریٰ نے انکی تیسری اہلیہ دانیہ کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرادی ہے۔

    عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ کا کہنا ہے دانیہ شاہ کی جانب سے وائرل ويڈيوز عامرلياقت کی موت کی وجہ بنی۔

    سابق اہليہ عامر لياقت بشریٰ بی بی کا کہا تھا کہ شرعی طورپردانيہ عامر لياقت کی بيوی نہيں رہی، دانيہ شاہ کئی ويڈيوزميں کہہ چکی ہيں کہ وہ عامرلياقت سے خلع لے چکی۔

    بشریٰ بی بی کا موقف ہے کہ دانيہ شاہ کی جانب سے وائرل ويڈيوز عامرلياقت کی موت کی وجہ بنی۔ دانيہ کے خلاف ايف آئی اے ميں ثبوت جمع کراديے ہيں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہيں، شرعی طور پر پوسٹ مارٹم ناپسنديدہ عمل ہے اسلئے نہيں کرايا۔ مزید کہا کہ قتل کا تاثرغلط ہے،عامرلياقت کی موت طبعی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سیشن جج جنوبی کی عدالت میں عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا تھا ۔سیشن جج جنوبی کی عدالت میں عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرادیا۔ ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں۔ عامر لیاقت کے اہلخانہ کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف کاروائی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ کسی کی غیر اخلاقی تصاویر یا ویڈیو سوشل اپ لوڈ کرنا سنگین جرم ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کو اختیار ہے کہ اس طرح کی شکایت پر کاروائی کرسکتی ہے۔

    لیکن درخواستگزار متاثرہ فریق کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ درخواستگزار کی جانب جس ویڈیو کا دعوی کیا گیا ہے اس سے متعلق کوئی شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔ درخواستگزار اس طرح کی شکایت کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی رپورٹ پر دلائل طلب کرلیے۔ سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

  • بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا نفاذ، تاجروں نے 5دن کا الٹی میٹم دیدیا

    بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا نفاذ، تاجروں نے 5دن کا الٹی میٹم دیدیا

    کراچی: تاجروں نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا نفاذ واپس لینے کیلئے 5 دن کا الٹی میٹم دیدیا۔ آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

    حکومت نے بجٹ 23-2022ء میں تمام تاجروں پر بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر کے الیکٹرک نے رواں ماہ تمام کمرشل میٹرز کے بلوں میں اضافی ٹیکس شامل کردیا ہے۔

    حکومت نے فائلرز پر 3 ہزار روپے جبکہ نان فائلرز پر 6 ہزار روپے اضافی ٹیکس نافذ کیا ہے۔

    آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے اعلان کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے بدھ 27 جولائی 2022ء تک بجلی کے بلوں سے 6 ہزار روپے منہا کرنے کا فیصلہ نہ کیا تو کراچی کے تاجر کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر احتجاجی دھرنا دیں گے اور دھرنا اس وقت تک ختم نہیں کیا جائے گا جب تک تاجروں کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے۔

    عتیق میر کے مطابق جمعہ کو تاجروں کی اہم اور مرکزی تنظیموں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تاجروں سے بجلی کے بلوں میں ماہانہ 6 ہزار روپے کے ٹیکس کو قبول نہیں کیا جاسکتا، اس فیصلے کیخلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

    اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین بلوں میں شامل بھاری اور ناقابل برداشت رقوم کے سبب ادائیگی سے قاصر ہیں، ان کے بلز درست ہونے تک ادائیگی کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے اور لیٹ پیمنٹ سرچارج وصول نہ کیا جائے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فنانس بل کے مطابق فکس ٹیکس کے پہلے سلیب 30 ہزار روپے تک کے بلوں پر 3 ہزار روپے ماہانہ تجویز کیا گیا تھا، جس میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس شامل تھے، لیکن کے الیکٹرک کے رواں ماہ جاری کئے گئے بلوں میں بلاتفریق اور کسی منصوبہ بندی کے بغیر صرف سیلز ٹیکس کی مد میں 6 ہزار روپے ماہانہ شامل کئے گئے ہیں جو کہ فنانس بل کے مجوزہ سلیب کے برعکس اور سراسر زیادتی پر مبنی ہیں۔

    عتیق میر نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے ذاتی طور پر ٹیکس ڈپارٹمنٹ، کے الیکٹرک اور کراچی چیمبر کے ذمہ داران سے مسلسل رابطہ کیا، جس میں یہ عجیب بات سامنے آئی کہ کے الیکٹرک نے فنانس بل اور ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ہدایات کو سمجھے بغیر یہ رقم شامل کردی ہے، اس اقدام کے نتیجے میں کراچی کے تاجر شدید غم و غصے اور اشتعال کا شکار ہوگئے ہیں۔

    دریں اثناء آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی بدھ کو ہنگامی اجلاس ہوا تھا جس میں مارکیٹوں کی سطح پر احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس فیصلے کے مطابق جمعرات کو کریم سینٹر اور جمعہ کو ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

    ایسوسی ایشن کے رہنماء شرجیل گوپلانی کے مطابق احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے، احتجاج کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے، ظالمانہ ٹیکس کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

  • غیر ملکی مراسلے پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ

    غیر ملکی مراسلے پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد:غیر ملکی مراسلے پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے،پاکستان میں اس حوالے سے پھیلائی جانے والی گفتگو کے متعلق اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی صورت حال میں بار بار غیرملکی مراسلے کوزیربحث نہ لایا جائے یہ حساس معاملہ ہے،

    عاصم افتخار نے کہا کہ سائفر معاملے پر دفتر خارجہ نے تفصیلی وضاحت جاری کی ہے، اس پر کچھ سیاسی بیانات آ رہے تھے جو کہ درست نہیں تھے، اس معاملے پرحالیہ بیان بھی اس لیے جاری کیا گیا، ہمارے بیانات کا ٹرانسکرپٹ موجود ہے اسے دیکھا جاسکتا ہے، اس معاملے پر غیر ضروری ،غیرذمہ دارانہ بیانات سےگریز کیا جانا چاہیے۔

    عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفترخارجہ ایک منظم اور مربوط طریقہ کے تحت کام کرتا ہے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اعلامیہ کےبعدکوشش رہی تمام ممالک سےتعمیری، مثبت سفارتی تعلقات قائم کیےجائیں، دفترخارجہ نے تمام وقت تعمیری اور مثبت سفارتی تعلقات قائم کرنے کی کوشش پر بھی فوکس رکھا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہت بہتر ہے، تاہم وہاں معاشی اور اقتصادی حالات قدرے خراب ہیں، افغانستان کو اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا مگر انکی حکومت تسلیم کرنے کا معاملہ ابھی بھی بہت قبل از وقت ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ صرف ہمارے ہی نہیں بہت سے ممالک کے سفارتخانے کابل میں ہیں، اور بہت سے ممالک اپنے ملکوں سے بیٹھ کرافغانستان سے سفارتی تعلقات رکھ رہے ہیں، اس معاملے پر بحث سمجھ سے باہر ہے۔

  • اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تقرری

    اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تقرری

    اسلام آباد:اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تقرر ی کردی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے اس سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں‌اس حوالےسے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی تیار کردہ سمری کی منظوری دی۔

    اسٹیٹ بینک کےبورڈ آف ڈائریکٹرز میں ممتاز معاشی ماہرین شامل ہیں۔ڈاکٹرعلی چیمہ، ڈاکٹر اکبر زیدی، طارق پاشا کو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔نجف یاور، فواد انور، ندیم حسین بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ ہیں۔

    بورڈ آف ڈائریکٹرز میں محفوظ احمد خان،زاہد فخرالدین جی ابراہیم بھی شامل ہیں۔سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔

    ادھرڈالر بے لگام ہوگیا، روپے کے مقابلے امریکی کرنسی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت 228 روپے 37 تک جاپہنچی۔

    انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 56 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 37 پیسے پر فروخت ہوا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 231 روپے پربند ہوا ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، روپے کی بے قدری کی وجہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام کی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کا معاشی رہنمائی سے محروم ہونا ہے۔

    مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے اور مارکیٹ کو عام انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکمراں اتحاد کی جانب سے کچھ رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔

    روپے کی قدر میں گراوٹ میں تیزی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی کیے جانے، یورو بانڈ کی پیداوار میں اضافے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی فعال سپلائی نہ ہونے کے بعد ہوئی ہے۔

  • پاک فوج کے سربراہان کا اہم اجلاس،سیکورٹی سمیت کئی معاملات پرمشاورت

    پاک فوج کے سربراہان کا اہم اجلاس،سیکورٹی سمیت کئی معاملات پرمشاورت

    راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہان کا اہم اجلاس،سیکورٹی سمیت کئی معاملات پرمشاورت،اطلاعات کے مطابق آج راولپنڈی میں قومی سلامتی اور دفاع سمیت اہم معاملات پرمشاورت کےلیے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروس چیفس کا اجلاس آج یہاں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز (JSHQ) میں منعقد ہوا۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے اجلاس کی صدارت کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف آرمی اسٹاف نے شرکت کی۔

    دفاع اور قومی سلامتی کے معاملات پرمشاورت کے ساتھ ساتھ مغربی سرحد، کے پی کے اور بلوچستان سے متعلق قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

     

     

    اس دفاعی فورم میں اسٹریٹجک اور دیگراہم معاملات پرسیرحاصل گفتگو کی گئی ، اس کےساتھ ساتھ خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    جی ایچ کیو میں منعقدہ اس فورم نے دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شرکاء نے مسلح افواج کے تمام خطرات کا جواب دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا

    اس اہم اجلاس میں تمام سروسز چیفس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

  • میانمار:مسلمانوں کے سیکڑوں گھر نذر آتش: فوج لوگوں کوقتل کرنے لگی

    میانمار:مسلمانوں کے سیکڑوں گھر نذر آتش: فوج لوگوں کوقتل کرنے لگی

    رنگون:مسلمانوں پر ایک بار پھر عرصہ حیات تنگ کردیاگیا ہے اور یہ اطلاعات ہیں کہ میانمار کی فوج نے ایک گاؤں پر چھاپے کے دوران کم از کم 10 افراد کو ہلاک اور سینکڑوں مکانات کو نذر آتش کردیا۔

    عالمی میڈیا ذرائع کے مطابق میانمار کے ایک گاوں کے ایک مسلمان رہائشی نے بتایا کہ گاؤں ’’کی سو“ کے مسلم کوارٹرز میں تقریباً 400 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے اور ایک مسجد کو آگ سے جزوی نقصان پہنچا۔

    مقامی میڈیا نے بتایا کہ کم از کم 10 جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں جن کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور کی سو میں سینکڑوں گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے، اے ایف پی دور دراز کے علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکی۔

    مقامی لوگوں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مغربی ساگانگ کے علاقے میں گزشتہ سال بغاوت کے بعد سے شدید لڑائی اور خونریز جھڑپیں جاری ہیں، جنتا فوج کے دستے مقامی “پیپلز ڈیفنس فورس” کی مزاحمت کو کچلنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

    ایک مقامی رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ 18 جولائی کو کیسو گاؤں کے قریب فوجیوں کو دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اتارا گیا اور تقریباً 100 لوگوں کو فوج نے قید کرلیا، بوڑھے مردوں کو اگلے دن رہا کر دیا گیا تھا جبکہ کم عمر افراد کو وہاں رکھا گیا تھا۔

    ایک اور رہائشی نے بتایا کہ فوجیوں کے جانے کے بعد 20 جولائی کو واپس آنے پر گاؤں والوں کو 10 افراد کی لاشیں ملیں جن کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، ایک اور مقامی نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ 10 لاشیں ملی ہیں اور ان میں سے نو کی شناخت خاندان کے افراد نے کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں کے کم از کم 30 لوگ لاپتہ ہیں۔

    مقامی لوگوں اور میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ساگانگ میں فوجیوں کے ذریعہ قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ وہ پچھلے سال آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹنے والی بغاوت کی مخالفت کو کچلنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔