Baaghi TV

Author: +9251

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ رواں برس ستمبر میں ریلیز ہوگی

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ رواں برس ستمبر میں ریلیز ہوگی

    بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں‌ بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ رواں برس ستمبر کے مہینے میں‌ریلیز کی جائیگی. کہا جا رہا ہےکہ فلم کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. فلم کی کاسٹ میں فواد خان ، ماہرہ خان ، عمائمہ ملک ، گوہر خان، فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیراعجاز اور حمزہ علی عباسی اہم کرداروں میں‌نظر آئیں گے. فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ہے اس کا پہلا ٹریلر 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا تب سے لیکر اب تک فلم کی ریلیز کئی بار انائونس کی جا چکی ہے لیکن ریلیز نہیں ہو سکی. فلم کی ریلیز پر سب سے زیادہ کورونا اثر انداز ہوا ہے کہ کیونکہ دو برس تک پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی سینما سمیت ہر چیز بند تھی اب جبکہ کورونا کے بعد حالات بہتر ہو رہے ہیں تو پوری دنیا کی طرح‌پاکستان میں بھی سینما گھر کھول دئیے گئے ہیں. لہذا دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے فلم میکرز نے فیصلہ کیا ہے کہ

    فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی.اس سلسلے میں‌تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں محرم کے بعد فلم کی پرموشن کے سلسلے کا آغاز کیا جائیگا. یاد رہے کہ دی لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں جبکہ سکرپٹ ناصر ادیب نے لکھا ہے.فلم پر بہت زیادہ پیسہ لگایا گیا ہے کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کا شمار پاکستان کی ایسی فلموں‌میں‌ہوتا ہے جنہیں‌بہت لاگت سے تیار گیا ہے. اس فلم کی ریلیز جو تاخیر کا شکار رہی وہ اسی کی دہائی میں‌ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ‌کے پرڈیوسر سرور بھٹی کی طرف سے بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کے خلاف کاپی رائٹ کا مقدمہ درج کرانا بھی تھا.

  • آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے:وسیم اکرم

    آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے:وسیم اکرم

    راولپنڈی: سابق کپتان وسيم اکرم نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے۔سابق کپتان وسيم اکرم کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی بين اسٹوکس کی ريٹائرمنٹ کے بعد 50 اوورز کے فارميٹ پر پھر سوالات اٹھ رہے ہيں۔

    ایک انٹرویو میں عظيم فاسٹ بالر وسيم نے کہا ہے کہ اب انہيں بھی بطورکمنٹيٹر ون ڈے فارميٹ طويل لگنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ کھيلنا آسان ہے جب کہ کھلاڑيوں کے ليے 50 اوور کا ميچ کھيلنا تھکا دينے والا کام ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ برطانیہ میں 50 اوورز کے کھیل میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہوتے ہیں تاہم بھارت، پاکستان،سری لنکا،جنوبی افریقا اور بنگلادیش میں ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نہیں ہوتے۔

    انھوں نے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا تاہم انھوں نے بین اسٹوکس کی حمایت کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق کپتان شاہد آفريدی ون ڈے کرکٹ کو 50 کے بجائے 40 اوور تک محدود کرنے کي تجويز دے چکے ہيں۔

    آسٹریلیوی پچ کیوریٹرپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے لیےآج راولپنڈی پہنچ گئے ہیں، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلوی پچ کیوریٹرڈیمئن ہوف نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

    ادھر اس سلسلےمیں مزید یہ بتایا گیا ہےکہ جمعرات کو آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ نےاسٹیڈیم کی پچز کا معائنہ کیاڈیمئن ہوف نے مقامی کیوریٹرز اور کوچز کو پچز کی تیاری پر بھی لیکچر دیا۔

    ڈیمئن ہوف کل بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچز اورآؤٹ فیلڈ کا معائنہ کریں گے۔اس سے قبل آسٹریلوی پچ ماہر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچز اور آؤٹ فیلڈ کا بھی جائزہ لیا تھا۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر وزیر اعظم کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    یاد رہے کہ کل سری لنکا نے اگلے ماہ ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی سےمعذرت کرتےہوئے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔

    ایشیا کپ اگست اور ستمبر میں سری لنکا میں شیڈول تھا۔

    دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

    سری لنکن میڈیا کےمطابق کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ اس وقت وہ اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس کی وجہ ملک کی معاشی صورتحال اور حالیہ سیاسی بحران بتایا گیا ہے۔

    ان عوامل کی بنیاد پر ہی سری لنکا کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئرلیگ بھی ملتوی کردی ہے۔اس کےعلاوہ ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارت کو دینے سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

    اس معاملے پرسری لنکا کرکٹ بورڈ اور متحدہ عرب امارت کے بورڈ میں مشاورت ہوگی۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

  • نوشین شاہ نے کی بھارتی اداکارہ تبو کی تعریف

    نوشین شاہ نے کی بھارتی اداکارہ تبو کی تعریف

    نوشین شاہ جو بہت کم کسی کی تعریف کرتی نظر آتی ہیں اکثر و بیش تر تو تنازعات میں گھری ہوئی نظر آتی ہیں کبھی وہ کسی کی بات کا تیکھا جواب دے دیتی ہیں تو کبھی وہ کسی کی اداکاری پر سوال اٹھا دیتی ہیں. لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا کیونکہ انہوں‌ نے بھارتی اداکارہ تبو کی کھل کر تعریف کی ہے. انہوں‌ نے کہا کہ اکیاون برس کی بالی وڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ جن میں نہ کوئی دکھاوا ہے نہ ہی کوئی ڈرامہ ہے. نوشین شاہ نے تبو کی خوبصورتی کو سراہنے کے ساتھ ان کو بہترین اداکارہ بھی کہہ دیا. یاد رہے کہ نوشین شاہ ٹی وی بہت کم کرتی

    ہیں.نوشین شاہ سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کو بھی آڑھے ہاتھوں لیتی ہیں انہوں نے کچھ عرصہ پہلے مریم نواز کے بارے میں طنزیہ الفاظ استعمال کئے تھے” مریم نواز ہونے کا بھی بہت مزہ ہے، صبح اُٹھو ، اپنے شوہرکو نظراندازکرو، اپنے والد کے غلاموں کے پروٹوکول میں باہرجاؤ، بےمعنی باتیں کرو، چیخ کربینظیربننے کی کوشش کرو اورسوجاؤ”۔ نوشین شاہ کو اس قسم کے بیان کے بعد بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا. تاہم انہوں نے بھارتی اداکارہ تبو کی جو تعریف کی ہے انکی اس تعریف کو بہت سراہا جا رہا ہے. تبو پاکستانی اداکار جمیل کی صاحبزادی ہیں.

  • کیف کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں:روس کا پیغام

    کیف کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں:روس کا پیغام

    ماسکو: روسی ایوان صدر قصر کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا ہے کہ نہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور نہ ہی وزیر خارجہ ، کسی نے بھی یہ نہیں کہا ہے کہ یوکرین سے مذاکرات کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات بے معنی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ماسکو اور کیف کے درمیان بیلا روس میں ہونے والے امن مذاکرات کے پہلے دور میں بھی یہ بات عیاں تھی کی یوکرین مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔

    اس سے پہلے روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے حالیہ دورہ تہران میں کہا ہے کہ کیف کے حکام نے دو طرفہ سمجھوتوں پر عمل درآمد سے گریز کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات اس وقت نتیجہ بخش ہوتے ہیں جب دونوں فریقوں میں سمجھوتوں کی پابندی کا ارادہ پایا جائے اور کیف کے حکام میں یہ ارادہ نظر نہیں آتا۔

    روسی وزیر خارجہ نے امریکا اور برطانیہ پر روس اور یورپی یونین کے درمیان ایک بڑی جنگ شروع کرانے کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے رشا ٹوڈے اور اسپوٹنک نیوز ایجنسی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ یوکرین جنگ کو روس اور یورپی یونین کے درمیان ایک بڑی جنگ میں تبدیل کردینا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکی اور برطانوی حکام ، جرمنی ، پولینڈ اور بالٹک ریجن کے بعض عناصرکی حمایت کرکے پوری کوشش کررہےہیں کہ یہ جنگ روس اور یورپ کے درمیان ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہوجائے ۔

    روس یوکرین کےمفتوحہ علاقوں کوروس کا حصہ بنانےکا فیصلہ کرچکاجونامنظورہے:امریکہ

    روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی حکومتیں یوکرین کو امن و آشتی کے ہر تعمیری اقدام سے دور رکھتی ہیں اور یوکرین ان سے صرف اسلحے لے رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین خطرناک انداز میں ان ہتھیاروں سے کام لینے پر مجبور ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے اسی کے ساتھ یوکرین کو دور مار اسلحے دیئے جانے کی بابت مغربی حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جنگ کا دائرہ وسیع تر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اب ماسکو کے اہداف صرف دونباس تک محدود نہیں رہیں گے۔

    روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی حکومتوں کی جانب سے یوکرین کو دور تک مارکرنے والے ہتھیاروں کی سپلائی کے بعد ماسکو کی حکمت عملی بدل گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ روس کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے یوکرینی افواج کو اگلے مورچوں سے پیچھے ہٹانا ضروری ہوگیا ہے۔

    روسی حکام مغربی حکومتوں کو بارہا خبردار کرچکے ہیں کہ یوکرین کو دور مار میزائل سسٹم دیئے گئے تو روسی افواج ان اہداف کو نشانہ بنائیں گی جنہیں اب تک نظرانداز کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر جنگ لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو روسی فوجیوں سے جنگ کے لئے مزید جدید قسم کے چار ہیمرراکٹ سسٹم دیئے جائیں گے۔ یوکرین کو مزید جدید قسم کے چار ہیمرراکٹ سسٹم ملنے کے بعد اس کو ملنے والے ہیمرراکٹ سسٹموں کی تعداد سولہ ہوجائے گی۔

    روس دنیاکوتیل بیچے:ایسا نہیں ہونے دیں‌گے:امریکہ

    یاد رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے حال ہی میں یوکرین کےلئے مزید چار سو ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے بعد امریکا سے یوکرین کو ملنے والی امداد کی سطح سات اعشاریہ تین دو ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

    کورونا کے بعد یوکرین روس تنازعہ:جرمنی معاشی بدحالی کا شکارہوگیا

    مغرب سے یوکرین کی طرف اسلحے کی ترسیل کا سیلاب ایسی حالت میں جاری ہے کہ یوکرین کے وزیراعظم نے روس سے جنگ سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں تعمیر نو کے اخراجات کا تخمینہ سات سو پچارس ارب ڈالر لگایا ہے۔

  • پاکستان میں مہنگائی12فیصد سے بڑھ کر21فیصد تک پہنچ گئی:ایشین ترقیاتی بینک

    پاکستان میں مہنگائی12فیصد سے بڑھ کر21فیصد تک پہنچ گئی:ایشین ترقیاتی بینک

    اسلام آباد:ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی ) نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں سری لنکا کے بعد مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے اور گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد سے بڑھ کر21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان سمیت ایشین ترقیاتی بینک اے ڈی بی نےترقی پذیرایشیائی ممالک سے متعلق اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے۔پاکستان سے متعلق جاری اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بھی اس سال جی ڈی پی گروتھ معتدل رہے گی جب کہ مہنگائی کی شرح تخمینے سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں حالیہ مہنگائی کی وجہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کیلئے اقدامات ہیں جبکہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور تیل و بجلی پر سبسڈی واپس لینا بھی اس میں شامل ہے۔ایشین ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں توانائی اورخوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ بھی مہنگائی کی وجہ قراردی گئی ہے۔

    یہ بھی قابل ذکر ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں قدرے بہتری آئے گی تاہم بیرونی اور مالیاتی عدم توازن پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہونگے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ روس یوکرائن جنگ کے باعث خطے کی شرح نمو 5.2 کے بجائے 4.6 فیصد تک محدود رہے گی جبکہ ترقی پذیرایشیائی ممالک میں کرونا وباء سے بحالی کا عمل جاری ہے اور بہت سے ممالک میں پابندیاں نرم اور معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی طلب میں کمی کے ساتھ بعض ممالک میں کرونا کا نیا لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس وقت ایشیائی خطے کی کرونا سے مکمل بحالی بہت دور ہے۔

    معاشی ترقی سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ اس سال چین کی معاشی ترقی 5 فیصد کے بجائے 4 فیصد رہے گی جب کہ بھارت 7.5 فیصد کے بجائے 7.2 فیصد شرح سے ترقی کرے گا۔مہنگائی سے متعلق بتایا گیا کہ بھارت میں بھی مہنگائی کی شرح بلند رہنے کا تخمینہ ہے، پاکستان میں سری لنکا کے بعد مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گذشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد سے بڑھ کر21 فیصد ہوگئی، اس دوران سری لنکا میں مہنگائی 14 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد ہوگئی جب کہ گزشتہ 6 ماہ میں بھارت میں مہنگائی 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگئی،بنگلہ دیش میں مہنگائی 6.1 سے بڑھ کر 7.4فیصد ہوگئی ہے۔

  • ماہرہ خان سے کبھی صلح نہیں‌ہوسکتی خلیل الرحمان قمر

    ماہرہ خان سے کبھی صلح نہیں‌ہوسکتی خلیل الرحمان قمر

    مصنف خلیل الرحمان قمر جو اپنی تیکھی باتوں کی وجہ سے کافی جانے جاتے ہیں ان کا کہنا ہےکہ وہ کبھی بھی ماہرہ خان سے نہ صلح کریں گے نہ ہی ان کو معافی دیں گے کیونکہ انہوں نے فردوس جمال کے حوالے سے غیر حساس باتیں کہیں تھیں. خلیل الرحمان قمر ایک سے زائد مرتبہ اداکارہ ماہرہ خان کی اداکاری پر نہ صرف سوال اٹھا چکے ہیں بلکہ وہ کہتے ہیں‌ کہ وہ ان کے جس بھی پراجیکٹ میں کاسٹ کی گئیں وہ اس پہ سخت شرمندہ ہیں.خلیل الرحمان قمر یہ بھی کہتے ہیں کہ ماہرہ خان بالکل بھی اچھی اداکارہ نہیں‌ ہیں پتہ نہیں کیوں انہیں‌ نمبر ون کہا جاتاہے. دوسری طرف ماہرہ خان نے اپنے ایک بیان میں‌کہا تھا کہ جب میں خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامہ سریل صدقے تمہارے میں کاسٹ کی گئی تھی تب مصنف نے نہ صرف انہیں بہترین اداکارہ کہا بلکہ یہ کہا کہ وہ مزید بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں. اداکار فردس جمال جو کہ خلیل الرحمان قمر کے قریبی دوست ہیں انہوں نے بھی ماہرہ خان کے بارے میں‌کہا تھا کہ انہیں ماں کے کردار ادا کرنے چاہیں ہیروئین کے کردار کرنے کی ان کی عمر نہیں‌رہی ان کے اس بیان پر انہیں‌سخت تنقید کی سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ماہرہ خان کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر اکثر و بیشتر کچھ نہ کچھ ایسا کہتے رہتے ہیں کہ جن کی سرخیاں بن جاتی ہیں جبکہ ماہرہ خان انکی باتوں کا کم ہی جواب دیتی ہیں.

  • زرداری اورشہبازنے لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا. عمران خان

    زرداری اورشہبازنے لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا. عمران خان

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جرائم کے بادشاہ زرداری اورشہبازشریف لوٹی ہوئی رقم سے پنجاب میں ارکان اسمبلی خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جرائم کے بادشاہ آصف زرداری اورشہبازشریف نے پہلے اپنی لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا اوراب پنجاب اسمبلی کے ارکان کوخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔


    عمران خان نے مزید کہا کہ ان کے یہ اقدامات قانون کا مذاق اڑانے اورآئین کی بے حرمتی ہے۔ پاکستان کے عوام سے کہ جس طرح 17 جولائی کو پنجاب میں الیکشن چرانے کی کوشش کو ناکام بنایا ویسے ہی اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آج شام پاکستان بھر میں احتجاج میں شرکت کریں۔

  • امر خان بول پڑیں رشتوں کی اہمیت پر

    امر خان بول پڑیں رشتوں کی اہمیت پر

    اداکارہ و مصنفہ امر خان جو انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں گزشتہ روز انہوں نے ایک تصویر شئیر کی جس کا کیپش کچھ ایسا تھا کہ مصالحے کھانوں میں استعمال کریں رشتوں میں‌نہیں . امر خان کی دلچپسپ کیپشن والی تصویر خاصی وائرل ہو رہی ہے اور کیپشن کو بہت پسند کیا جا رہا ہے.امرخان خان نے کہا کہ رشتوں کی مٹھاس تب محسوس ہوتی ہے جب آپ انہیں اہمیت دیتے ہیں انہیں محسوس کرتے ہیں انہیں‌جیتے ہیں.امر خان نے کہا کہ رشتے تبہی مضبوط ہوتے ہیں جب آپ انہیں وقت دیتے ہیں، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا رشتے نبھانا کہلاتا ہے لہذا ایک دوسرے کے ساتھ رشتے نبھائیں. ایک وقت تھا جب سب ایک دوسرے کے دکھ

    کے ساتھی تھے آج کسی کے پاس کسی کے لئے وقت ہی نہیں ہے.یاد رہے کہ امر خان نہ صرف اداکارہ ہیں بلکہ ایک بہترین مصنفہ بھی ہیں انہوں نے فلم دم مستم لکھی جس میں بطور ہیروئین کام بھی کیا. امر خان نہ صرف مثبت بلکہ منفی کردار بھی کرتی ہیں. ہر کردار میں ان کے پرستاران کو سراہتے ہیں.ماضی قریب میں ان کا ڈرامہ بددعا اختتام پذیر ہوا تھا اس ڈرامے میں‌ انہوں نے منفی کردار ادا کیا تھااس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکار منیب بٹ دکھائی دئیے تھے.امر خان کہتی ہیں‌ کہ وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ایک سال میں ایک پراجیکٹ کرتی ہیں.

  • پرویزالہی نےعمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو میری ان سے ذاتی لڑائی ہے:آصف زرداری

    پرویزالہی نےعمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو میری ان سے ذاتی لڑائی ہے:آصف زرداری

    لاہور:ایک طرف پنجاب میں وزیراعلیٰ کا کل انتخاب ہونے جارہا ہے اور دوسری طرف اس وقت میدان سیاست کے کھلاڑی آصف علی زرداری اپنے سیاسی کارڈ کھیلنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں ، اس حوالے سے کیا صورت حال اس وقت چل رہی ہے ،اس کی حساسیت کا اندازہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان سے بآسانی کیا جاسکتا ہے جن کا کہنا ہے کہ پرویزالہی نےعمران خان ساتھ نہ چھوڑا تو اس کا مطلب ہے یہ میری اور ان کی ذاتی لڑائی ہے۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری نے اس سلسلے میں چوہدری شجاعت حسین کو بھی اپروچ کیا لیکن چوہدری شجاعت حسین نے حامی بھرنے سے معذرت کرلی ، بعض تو کہتےہیں کہ اس ملاقات میں آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کے توسط سے چوہدری پرویز الہی کو جارحانہ تنبیہ بھی کر ڈالی ہے۔

    یہ بھی کہا جارہا ہےکہ آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ انہوں نے چوہدری پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے کے لئے نوازشریف کو راضی کیا، اور پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب بننے کی مبارکباد بھی دی اور انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ صبح خبر ملی کہ پرویزالہی ہمارا امیدوار بننے کے بجائےعمران خان کے امیدوار بن گئے، میں چاہتا ہوں کے پرویزالہی عمران خان کے امیدوار کے طور پر سامنے نہ آئیں۔

    آصف زرداری میری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ پرویزالہی کاراستہ روکوں، پرویزالہی نےعمران خان ساتھ نہ چھوڑا تو اس کا مطلب ہے یہ میری اور ان کی ذاتی لڑائی ہے۔

    دوسری طرف تمام سیاسی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں، جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے۔

    صدر ق لیگ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کے لئے پارٹی کے امیدوار ہیں، مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    رانا ثناء توہین عدالت کیس: اگر توہین عدالت ہوئی تو ٹھوس ثبوت پیش کریں. سپریم کورٹ

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے، غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے، جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔

    (ق) لیگ کے صدر نے مزید کہا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، اس فکر میں نا پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دکھانا ہے۔ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات کی طرف جا یا جائے، فوری انتخاب سے مراد فوری ہیں مہینے نہیں۔

    پی پی 7 راولپنڈی، دوبارہ گنتی سے متعلق کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    17 جولائی کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے جس میں تحریک انصاف نے بھرپور کامیابی حاصل کی اور صوبائی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی ہے۔

    دو روز قبل آصف زرداری نے پنجاب اسمبلی میں حمایت کے لیے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات بھی کی تھی لیکن چوہدری شجاعت حسین نے کسی قسم کا واضح جواب نہیں دیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب:صوبائی اسمبلی کیلئےضابطہ اخلاق جاری:دفعہ 144نافذ

  • آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی

    آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی

    حکومت نے سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی بحیثیت چئیرمین نیب تعیناتی کیلئے کابینہ نے منظوری دے دی۔

    آفتاب سلطان کی شہرت ایک دیانتدار افسر کے طور پر ہے۔ ان کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔ آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات ، نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

    آفتاب سلطان کے والد اور ساس دو دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ آفتاب سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انہوں نے پولیس میں اپنے کیریئر کاآغاز 1977ءمیں بطور اے ایس پی پنجاب پولیس کیا تھا۔

    نئے چیئرمین کی تقرری پر صحافی ملک رمضان اسراء نے نے کہا کہ: "نیب ملزم سے نیب چیئرمین بننے کا سفر”


    انہوں نے نیب کا ایک مراسلہ شیئر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ: نیب کچھ عرصہ پہلے آفتاب سلطان کو میاں نواز شریف کے ساتھ ملزم نامزد کرچکا ہے اور انکوائری کے بعد ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دے چکا لیکن آج نیب کے ملزم کو چیئرمین نیب لگا دیا گیا.