Baaghi TV

Author: +9251

  • کردستان : زاخو میں بمباری سے 9 افراد ہلاک اور 23 زخمی

    کردستان : زاخو میں بمباری سے 9 افراد ہلاک اور 23 زخمی

    بغداد:عراق کے علاقے کردستان میں ترکی کی بمباری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی پیدا ہوگئی، واقعے کے بعد عراق نے ترکی سے اپنے ناظم الامور کو واپس بلالیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بدھ کو کردستان میں ترکی کی بمباری میں 9 شہری جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے جن میں زیادہ تر عراقی سیاح اور بچے شامل ہیں، عراق کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ حملے میں کردستان کے علاقے میں عراق اور ترکی کی سرحد کے قریب واقع شہر زاخو میں ایک پارک کو نشانہ بنایا گیا، کرد وزیر صحت نے بتایا مرنے والوں میں ایک سالہ بچے سمیت دیگر بچے بھی شامل ہیں۔

    ایرانی کردستان میں پاسداران انقلاب کا سینیر عہدیدارقاتلانہ حملے میں ہلاک

    حملے میں زخمی ہونے والے ایک شخص حسن تحسین علی نے ان حملوں کو اندھا دھند قرار دیا، اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے شہری نے کہا ہمارے نوجوان اور بچے مر چکے ہیں، ہم کس سے رجوع کریں؟۔ ہمارے پاس صرف خدا ہے۔

    واقعے پرعراق نے بغداد میں ترکی کے سفیر کو طلب کرکے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ٹویٹ کیا کہ ترک افواج نے عراق کی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔

    واقعے کے خلاف کربلا میں ترکی کے ویزا سینٹر پر لوگوں نے احتجاج کیا، مظاہرین کی جانب سے ترک پرچم نذر آتش کیا گیا جبکہ بغداد اور ناصریہ میں بھی مظاہرے ہوئے۔

    عراقی کردستان کے سرحد پردہشت گردوں کے خلاف ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا شہریوں کا قتل ناقابل قبول ہے، تمام ممالک کو بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کے تحفظ سمیت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب ترکی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ انہوں نے نہیں کیا بلکہ علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کی جانب سے کیا گیا ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی واقعے کی تحقیقات کے لئے ہر طرح تیار ہے۔

    کیہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامند

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب:صوبائی اسمبلی کیلئےضابطہ اخلاق جاری:دفعہ 144نافذ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب:صوبائی اسمبلی کیلئےضابطہ اخلاق جاری:دفعہ 144نافذ

    لاہور:کل پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے انتخاب ہونے جارہا ہے اور اس سلسلے میں تمام ترحفاظتی اور قانونی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے کچھ احکامات بھی جاری کیئے گئے ہیں

    جیسا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 22 جولائی 2022 کو وزیراعلیٰ پنجاب کے آزاد اور شفاف انتخاب کے انعقاد کیلئے صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

    کل کے حوالے سے جاری کردہ جوضابطہ اخلاق سامنے آیا ہے اس کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ میں اراکین اسمبلی اور اسمبلی اسٹاف کے مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ اسپیکر باکس، آفیسر باکس اور مہمانوں کی گیلریاں بند ہوں گی، تاہم میڈیا گیلری کھلی ہوگی۔

    اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ جاری ضابطے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی سے گزارش ہے کہ اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، جب کہ ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

    سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی طرف سے یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اراکین اسمبلی کا اسمبلی سیکریٹریٹ میں داخلہ ڈیوٹی فری شاپ کی طرف واقع گیٹ سے ہوگا۔

    اس موقع پر پولیس اسمبلی سیکریٹریٹ کی چار دیواری کے باہر انتظامی معاملات کنٹرول کرے گی۔ میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کر سکے گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 22 جولائی بروز جمعہ کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

     

    دوسری جانب اجلاس کے پیش نظر اسمبلی کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے دفعہ 144لگائی جائے گی۔ اس دوران اسمبلی میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔مال روڈ پر ہجوم اور 3 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

  • گلوکار علی چانڈیونے نئی میوزک وڈیو ریلیز کردی

    گلوکار علی چانڈیونے نئی میوزک وڈیو ریلیز کردی

    سوجا اور دوریاں کے نام سے دو میوزک ویڈیوزریلیز کرنے والے گلوکا علی چانڈیو نے اپنی نئی میوزک ویڈیو خواب ریلیز کردی ہے، میوزک ویڈیو ’خواب‘ کے بول علی چانڈیو نے میوزک اسٹیشن پروڈکشن کے تعاون سے لکھے اور گائے ہیں، میوزک ویڈیو میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی معروف ماڈل انوشے بلال بھی اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ خواب ایک مدھر پنجابی شاعری پر مبنی گیت ہے جو محبت کی خوبصورت یادوں اور کبھی نہ ختم ہونے والے خوابوں کے سلسلے کے پس منظر پر ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ گیت ’محبت کرنے والوں کیلئے ہے‘ ، خواب کے بول بے انتہا محبت کی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے خواہ وہ کھلی آنکھوں سے ہو یا گہری نیند میں جو بالآخر عاشق پر لاشعوری طور پر غالب آجاتا ہے یہاں تک کہ اس کا محبوب اس کے وجود میں سرایت کر جاتا ہے ۔ یہ دھن ایک رومانوی گیت ہے، جس میں دلچسپ دیسی ریپ کے ساتھ ایک دلکش میوزک ویڈیو شامل ہے۔

    نئی دھن پر بات کرتے ہوئے علی چانڈیو کا کہناہے کہ خواب ہمارے اندونی خیالات، جذبات اور احساسات کی عکاسی کرتے ہیں جو اکثر باقی دنیا سے چھپے رہتے ہیں۔ ’خواب‘ اپنے محبوب سے بے انتہا محبت کا اظہار ہے جو آپ کوخوابوں کو پورا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ خواب کی میوزک ویڈیو عمران شیراز اور فراز حسن نے ڈائریکٹ کی ہے جبکہ اس کی آڈیو پروڈکشن زید خان نے کی ہے۔ اس ویڈیو کو ملک بھر میں سائلنٹ رور پروڈکشنز نے ڈسٹریبوٹ کیا ہے۔

  • شان شاہد انتخابی سسٹم پر برس پڑے

    شان شاہد انتخابی سسٹم پر برس پڑے

    شان شاہد جنہوں نے حالیہ ضمنی انتخابات پر ووٹ کاسٹ نہ کر سکنے پر احتجاج کیا تھا ان کا کہنا ہے کہ اگر جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنی ہیں تو ہمیں انتخابی اصلاحات کرنی ہوں گی.شان شاہد نے ایک انٹرویو میں‌کہا کہ ہر کسی کا حق ہے کہ وہ ووٹ کاسٹ کرے وہ پاکستان کے جس کونے میں بھی رہتا ہے اس کو انتخابات کے دوران ووٹ‌ کاسٹ کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے یہ نہیں کہ آپ ووٹ کاسٹ‌ کرنے جائیں اور پتہ لگے کہ حلقہ ہی تبدیل ہو چکا ہے میرے ساتھ

    بھی ضمنی انتخابات میں ایسا ہی ہوا.دنیا ترقی کر چکی ہے لہذا ہمیں مینوئل کی بجائے جدید ٹیکنالوجی کی طرف جانا چاہیے.شان نے مزید کہا کہ عجیب ہی مذاق ہے کہ لوگ پولنگ اسٹیشن پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے ان کا شمار تو ” مردہ“ ووٹرز میں ہوتا ہے یا آپ کا پولنگ اسٹیشن یہاں نہیں ہےیا آپ کا ووٹ دوسرے علاقے میں ہے . شان شاہد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جو جس جس کو ووٹ کاسٹ کرکے جاتا ہے وہ اسی کے ڈبے سے نکلنا چاہیے یہ کیا کہ ووٹ کسی کو کاسٹ کیا جاتا ہے وہ کسی اور کے کھاتے سے نکلتا ہے. یاد رہےکہ شان شاہد تحریک انصاف کے بڑے سپورٹر ہیں اور ایسا سمجھتے ہیں کہ ملک کو اگر کوئی ترقی کی راہوں پر لیجا سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہے.

  • عمران خان پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو ووٹ کیسے دے گا. فیصل کریم کنڈی

    عمران خان پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو ووٹ کیسے دے گا. فیصل کریم کنڈی

    پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی وفاقی وزیر شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جسے پنجاب کا سب سے بڑے ڈاکو کہا کرتے تھے آج اسے ووٹ کیسے دے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بھی اپنی چار سالہ کارکردگی نہیں بتائے گا.


    انہوں نےکہا کہ: پی ٹی آئی والوں خواب میں بھی آصف علی زرداری نظر آتے ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف والے اپنے گریبان میں دیکھنے کے بجائے آصف علی زرداری پر الزامات لگارہے ہیں.

    شازیہ مری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سندھ میں الیکشن دیر سے ہوں یا ملتوی ہوں لیکن خراب موسم کے باعث الیکشن کی تاریخ بڑھائی گئی.

    ان کا مزید کہنا تھا: عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی سیاست میں مفاہمت کو فروغ دیا ہے۔

    شازیہ نے کہا: عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، سارے جھوٹ وہیں سے نکلیں گے

  • رانا ثناء توہین عدالت کیس: اگر توہین عدالت ہوئی تو ٹھوس ثبوت پیش کریں. سپریم کورٹ

    رانا ثناء توہین عدالت کیس: اگر توہین عدالت ہوئی تو ٹھوس ثبوت پیش کریں. سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے چودھری پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ: اگر توہین عدالت ہوئی تو ٹھوس کیس کے ساتھ عدالت سے رجوع کریں۔

    رانا ثناءاللہ کیخلاف چوہدری پرویز الہی کئ توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے مطابق کسی جرم کو پہلے فرض کرتے ہوئے توہین عدالت کی کاروائی نہیں کرسکتے۔ لہذا اگر توہین عدالت ہوئی ہے تو ٹھوس کیس کے ساتھ عدالت سے رجوع کریں۔

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزار چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "تسلی رکھیں ! عدالتی فیصلے سے انحراف یا قانون کی خلاف ورزی پر ہماری آنکھیں بند نہیں ہونگی”

    وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری نے رانا ثناء اللہ کے بیان کے ٹرانسکرپٹ پر کہا کہ رانا ثناء اللہ نے ہمارے بندے ادھر ادھر کرنے کا بیان دیا، ہمارے ایم پی اے مسعود مجید کو 40 کروڑ میں خرید کر ترکی اسمگل کردیا گیا، لیگی خاتون راحیلہ نے ہمارے تین ایم پی اے سے رابطہ کیا، عطا تارڑ نے ہمارے تین ایم پی اے کو 25 کروڑ کی آفر کی۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمارے یکم جولائی کے حکم کی کیا خلاف ورزی ہوئی؟ عطا تارڑ اور راحیلہ کے خلاف آپ کی طرف سے توہین عدالت کی کوئی درخواست دائر نہیں ہوئی۔ اس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ عدالت راحیلہ اور عطا تارڑ کے خلاف سوموٹو لیں تو جسٹس منیب نے کہا کہ سوموٹو لینا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اِدھر کردیں گے اُدھر کر دیں گے یہ سب بیانات ہیں، آپ کو توہین عدالت کا کیس بنانا ہے، دونوں اطراف سے بیانات میں غیر مناسب زبان استعمال کی جا رہی ہے، کیا آپ سمجھتے ہیں آپ کے اراکین اسمبلی کو روکنے کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال ہوگا؟

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اگر ریاستی مشینری سے بندے اٹھائے جائیں تو یہ فوج داری جرم ہوگا، جب یہ جرم ہوگا توہین تب ہوگی، کسی جرم کو پہلے فرض نہیں کرسکتے۔

    سپریم کورٹ نے توہین عدالت سے متعلق مزید شواہد ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ توہین عدالت کا جو الزام لگایا ہے اسے ثابت کریں۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پتا چلے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی کہ نہیں، ہم یہاں پر بیٹھے ہیں اور ہماری آنکھیں بند نہیں، ہماری نظر اپنے حکم نامے اور قانون پر ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

  • وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی. وفاقی وزیر خرم دستگیر

    وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی. وفاقی وزیر خرم دستگیر

    وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کی جڑیں کاٹنے کا کام کیا اور ان کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا ہے.

    وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور سیاسی اتار چڑھاؤ تو جمہوریت کا حصہ ہے۔ پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 الیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ بڑی جماعت تھی اور پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 155 تھی تاہم اب عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کی جڑیں کاٹنے کا کام کیا۔ پنجاب میں زبردستی پولنگ کو سست روی کا شکار نہیں کیا گیا اور 17 جولائی کو انتخابات پرامن ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا ہے اور جب بھی عمرانی فتنہ سر اٹھاتا ہے ملکی معیشت ڈولنے لگتی ہے۔ ملکی معیشت کو ڈگمگاتے رکھنا عمرانی فتنے کا ایجنڈا ہے۔

    وفاقی وزیر ںے کہا کہ اتحادی حکومت میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور ہمارا مقابلہ فاشسٹ جماعت کے ساتھ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو غدار قرار دیا جا رہا ہے اور انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

  • الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی گئی

    الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی گئی

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کردی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق: خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جلسے میں شرکت کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کردی ہے۔

    قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر لاہور ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ کے پی بلدیاتی انتخابات میں جلسے کرنے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو نوٹس جاری کیے تھے جس پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

  • پی ٹی آئی دور میں وزارت کی کرسی پر ایک دن بھی بغیر وضو نہیں بیٹھا. علی محمد خان

    پی ٹی آئی دور میں وزارت کی کرسی پر ایک دن بھی بغیر وضو نہیں بیٹھا. علی محمد خان

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی وزارت پاکبازی سے کی ایک دن بھی بغیر وضو کے اپنی کرسی پر نہیں بیٹھا۔

    قیوم آباد کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ ہجرت کر کے آئے ، یہ شہر قائد کا شہر ہے، میں نے اپنی وزات پاکبازی سے کی ، ایک دن بھی بغیر وضو کے اپنی کرسی پر نہیں بیٹھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے قائداعظم سے وعدہ کیا ہے کہ میں جب تک زندہ ہوں پاکستان کی حفاظت کروں گا ، میں کراچی میں الیکشن کمپین کرنے نہیں آیا محبتیں تقسیم کرنے آیا ہوں ، اس ملک کوبنانے میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ دو فریقوں کی لڑائی تھی ، سندھ حکومت نے اس لڑائی کو دو قومیتوں کی لڑائی بنا دیا ، نقیب اللہ کی شہادت پر سیاست کی گئی ، راؤ انوار زرداری کا تھا نقیب اللہ پر سیا ست کرنے والے بھی زرداری کے ساتھ ہیں ، سندھ حکومت کچھ بھی کر لے قومیتوں میں نفرت نہیں پھیلا سکے گی۔

    مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین فرزند زرداری سے بات کروں گا ، جب اسمبلی میں جاتا تھا یہ رانی اسمبلی سے بھاگ جاتی تھی اب میں کراچی آیا ہوں تو یہ سندھ سے بھاگیں گے ، آج میرے کراچی آنے ہر یہ لوگ الیکشن سے بھاگ گئے۔

  • پی ٹی آئی توڑ پھوڑ کیس: ملزم کا پیش ہونا ضروری ہے. عدالت

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے.

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی۔

    عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 مقدمات میں ان کی عبوری ضمانتوں میں 30 جولائی تک توسیع کر دی۔

    عمران خان نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بھی ضمانت کے لیے رجوع کر لیا جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آپ کا سیاسی معاملہ ہے لیکن ملزم کا پیش ہونا بھی ضروری ہے۔

    سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ نمبر 425 میں فریش ضمانت ہے اس کے لیے ملزم پیش ہو گا تو حکم جاری کروں گا، جس پر جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ فریش ضمانت کی درخواست بھی آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دیں

    عدالت نے مقدمہ نمبر 425 میں درخواست ضمانت کی بھی سماعت 30 جولائی کو مقرر کر دی۔