Baaghi TV

Author: +9251

  • کسی نے مجبورنہیں کیا، اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا. رانا ثناء اللہ

    کسی نے مجبورنہیں کیا، اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا. رانا ثناء اللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا بلکہ ہم نے اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا ہے.

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی والے پروپیگنڈہ کررہے ہیں، میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین دس، دس کروڑ میں فروخت ہوئے، اگرمجھے سپریم کورٹ بلا لیتا تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ میں بلاتے تو میں ان کا جھوٹ بے نقاب کرتا، یہ جھوٹے لوگ ہیں اور ان کا کام پروپیگنڈہ کرنا ہے، یہ پارٹی جھوٹوں اور فراڈیوں کا جتھہ ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا بلکہ ہم نے اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا۔

  • کورونا وائرس: تین افراد انتقال کرگئے

    کورونا وائرس: تین افراد انتقال کرگئے

    ملک بھر میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ۔
    جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21,315 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے599 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
    تاہم وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے
    جبکہ 170 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے
    کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا اور ویکسین لگوانا بھی ضروری ہے۔

  • قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی سے روزنامہ 92 نیوز اور بلوچستان ٹائمز کے ایڈیٹر اور معروف مصنف سعید خاور کی ملاقات

    قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی سے روزنامہ 92 نیوز اور بلوچستان ٹائمز کے ایڈیٹر اور معروف مصنف سعید خاور کی ملاقات

    کراچی : قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی سے روزنامہ 92 نیوز اور بلوچستان ٹائمز کے ایڈیٹر اور معروف مصنف سعید خاور نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مصنف سعید خاور نے قائم مقام گورنرسندھ کو اپنی تھر پر تحقیقی کتاب "Thar-The Land of Thurst” بارے میں آگاہی دی۔ واضح رہے کہ انگریزی میں لکھی گئی سعید خاور کی کتاب کا اردو، سندھی اور سرائیکی زبان میں بھی ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ قائم مقام گورنر سندھ نے تھر کی مکمل تاریخ لکھنے پر مصنف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مصنف سعید خاور صحرائے تھر کی بھرپور معلومات پر مبنی کتاب تحریر کرنے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تھر کے لوگ بہت محنتی اور جفاکش ہوتے ہیں، تھر کی اپنی ثقافت، رسم و رواج اور سماجی روایات ہیں اس ثقافت میں انتہائی خوبصورت و دلکش رنگ بھی ہیں، خاص طور پر صحرائے تھر کا مور دنیا میں اپنی مثال آپ ہے، بلاشبہ صحرائے تھر کے بغیر صوبہ کی تاریخ نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب سے طلبہ اور دیگر لوگوں کو تھر کی تاریخ کا علم ہوگا اور عظیم دھرتی سندھ کی ترقی میں تھر کا اہم کردار ثابت ہوگا۔ تاریخی صحرا تھر ملکی و قوم کی ترقی کے لئے بیش بہا خزانہ ہے۔ صحرائے تھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے انمول تحفہ ہے کیونکہ یہ صحرا نہیں بلکہ ایک تاریخ ہے۔ قائم مقام گورنرسندھ نے کہا کہ مصنف نے تھر سے متعلق اہم معلومات جمع کی ہیں ،تھر کی اس سے خوبصورت تاریخ نہیں لکھی جا سکتی، مصنف نے بڑی محنت سے اس کتاب کو تحریر کیا۔ مصنف سعید خاور نے کمال ہی کر دیا ہے، یہ کتاب اہل علم کے لئے تھر کی تاریخ کے حوالہ سے خزانہ اور ریفرینس بک ثابت ہو گی، انتہائی شاندار الفاظ کے چناﺅکے ساتھ تاریخی تحریر عوام میں یقینا شرف قبولیت پائے گی ۔

  • راجن پور: تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی

    راجن پور: تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی

    راجن پور:فورٹ منرو میں امریکی شہری خاتون کے ساتھ زیادتی کا ڈراپ سین ہوگیا ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں امریکی شہری خاتون کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی

    ابتدائی تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی، خاتون نے مقامی شہری مزمل سپرا زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خون کے نمونے اور شواہد کے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے گئے۔

    حکام کے مطابق غیر ملکی خاتون مرضی سے کئی روز سے مزمل سپرا کے ساتھ رہ رہی تھیں جبکہ اس سے قبل مذکورہ غیر ملکی خاتون غیر قانونی طور پر پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی سفر کرتی رہی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ غیر ملکی خاتون پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں سفر کر چکی ہے، پنجاب کے حساس علاقوں میں خاتون کے سفر پر تفتیش کے ضرورت ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

    واضح رہے کہ آج بدھ کو راجن پور میں امریکی خاتون سیاح کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزمان مزمل شہزاد اور اذہان کھوسہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ارابیلا ارپی نامی امریکی خاتون ٹک ٹاکر مبینہ طور پر راجن پور سے تعلق رکھنے والی نوجوان مزمل شہزاد کی محبت میں پاکستان آئی تھی۔

    امریکی خاتون سیاح نے چند روزراجن پور کی منصور آباد کالونی میں رہائش اختیار کی، اسی دوران اس نے اپنے مقامی دوست کے ہمراہ فورٹ منرو اور کوٹ مٹھن کی بھی سیر کی۔

    امریکی خاتون نے راجن پور کے رہائشی مزمل شہزاد سمیت دو ملزمان پر فورٹ منرو میں قیام کے دوران مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری مسعود پاکستان سے ترکی کے لیے کب اورکیسے روانہ ہوئے؟

    پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری مسعود پاکستان سے ترکی کے لیے کب اورکیسے روانہ ہوئے؟

    لاہور:پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری مسعود پاکستان سے ترکی کے لیے کب اورکیسے روانہ ہوئے؟اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود مجیدکی ترکیہ روانگی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری مسعود مجید رات 3 بج کر27 منٹ پرترکیہ روانہ ہوئے، مسعود مجید ترکش ائیرلائن کی پرواز ٹی کے 715 پرلاہور سے استنبول روانہ ہوئے۔

    ادھراپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا ہے کہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 175 ارکان کی گنتی مکمل تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے تحریک انصاف کے ایک رکن کے منحرف ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان سے ایم پی اے میاں مسعود کی بولی لگ گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 175 ارکان کی گنتی مکمل تھی، کل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 187 ارکان مکمل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ ارکان بیماری یا شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے آج اجلاس میں نہیں پہنچے، جو رکن آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نہیں آئے انہوں نے ہمیں اعتماد میں لیا تھا۔

    اس کے علاوہ سبطین خان نے ایک اور بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

  • پی آئی اے کا بین الاقوامی مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

    پی آئی اے کا بین الاقوامی مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر بین الاقوامی مسافروں کیلئے بھی کرایوں میں 15 فیصد تک کمی کردی۔مختلف ممالک کیلئے کرائے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد 16 جولائی سے تمام اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔

    ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئے قومی ایئر لائنز نے مختلف بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں 15 فیصد تک کمی کردی ہے۔

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پر 8 فیصد جبکہ خلیج اور متحدہ عرب امارات کے روٹس پر 15 فیصد کی نمایاں کمی کردی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے روٹ پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

    وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے نے بین الاقوامی سیکٹرز میں بھی مسافروں کے کرایوں میں کمی کردی ہے، عوام کو سہولیات دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے بعد موجودہ حکومت نے 15 جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں 18.50 روپے کی کمی اور ڈیزل 40.54 روپے سستا کردیا تھا۔

  • کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

    کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

    کراچی :آج الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی ۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سئنیر افسران نے شرکت کی۔
    اجلاس میں الیکشن کمیشن نے مختلف امیدواروں اور پبلک کی طرف سے ان درخواستوں کا جائزہ لیا جس میں الیکشن کمیشن سے حالیہ بارشوں کی وجہہ سے نقصانات ، موجودہ موسمی حالات اور محرم الحرام ضمنی انتخاب این اے حلقہ 245 ۔ کراچی شرقی جو مورخہ 27 اگست 2022 کو ہونے تھے اور دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات جو مورخہ 24 جولائی 2022 کو ہونے تھے ۔ انہیں محرم الحرام کے بعد کروانے کی درخواست کی گئی تھی ۔ ان درخواستوں پر غور کرنے سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اور محکمہ موسمیات سے رپورٹ طلب کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے مذکورہ بالا دنوں میں بارشوں کی پیشن گوئی کی۔ مزید صوبائی الیکشن کمشنر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے آمد و رفت کے ذرائع، پولنگ سٹیشنوں کی بلڈنگوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات، پولنگ کے سامان کی۔ترسیل، بارشوں کی وجہہ سے عوام کے ووٹ ڈالنے میں دشواری اور دیگر انتظامی امور کو مد نظر رکھتے ہوئے پولنگ کی تاریخ کو ملتوی کرکے محرم الحرام کے بعد مناسب تاریخوں کا اعلان کیا جائے۔
    الیکشن کمیشن نے مذکورہ بالا تمام حقائق کو۔سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ۔
    1۔ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 24 جولائی کے بجائے 28 اگست 2022 کو ہوگی ۔
    2۔ ضمنی انتخاب حلقہ این اے 245 کراچی مشرقی جس کی پولنگ مورخہ 27 جولائی 2022 کو ہونی تھی اب 21 اگست 2022 کو ہوگی ۔

    یہ فیصلہ ووٹروں، امیدواروں کی سہولت اور انتظامی امور کی بہتری کے لئے کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں

    کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوچکے ہیں اوریہ انتخابات کب ہوں گے اس کے حوالے سے تاریخ بھی دے دی گئی ہے،یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا

    سپریم کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے، اب پولنگ 21 اگست کو ہوگی۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ کے بلدیاتی نظام میں ترامیم، نئی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں پر اعتراض اٹھایا تھا۔

    سندھ کے 16 اضلاع میں ہونیوالے دوسرے مرحلے کے 24 جولائی کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اب کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 21 اگست کو ہوگی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کیلئے متعدد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں انتخابات کے التواء کیلئے مختلف وجوہات بیان کی گئی تھیں، جن میں کرونا، مون سون بارشیں، محرم الحرام اور دیگر شامل تھیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ فی الحال الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    سندھ کے 14 اضلاع میں پہلے مرحلے کیلئے پولنگ جون کے آخری ہفتے میں ہوئی تھی، جس میں پیپلزپارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ہفتہ 23 جولائی سے پیر 25 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    بارشوں کی پیشگوئی کے باعث الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت پریشان تھی اور بارشوں کے نتیجے میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

  • نون لیگ کے سابق ایم پی اے افتخار احمد خان بلوچ پرتشدد:وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

    نون لیگ کے سابق ایم پی اے افتخار احمد خان بلوچ پرتشدد:وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

    لاہور:نون لیگ کے سابق ایم پی اے افتخار احمد خان بلوچ پرتشدد:وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا،اطلاعا کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا جھنگ کے علاقے میں پی پی 125 سے ٹی ایل پی کے امیدوار افتخار احمد خان بلوچ جو کہ پہلے ن لیگ کے ممبرپنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں ا ن پر تشدد کیا گیا ہے ،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حمزہ شہباز نے حکم دیا ہے کہ تشدد کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے ۔

    وزیراعلیٰ‌پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔حمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ تشدد کا نشانہ بننے والے افتخار احمد خان بلوچ کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

     

    https://twitter.com/Mublqman/status/1549797685280079872

    یاد رہے کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سنیئر صحافی مبشرلقمان نے بھی وزیراعلیٰ کونوٹس لینے کےحوالے سے پیغام شیئر کیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی حمزہ شہبازکا جھنگ کے علاقے میں پی پی 125 سے ٹی ایل پی کے امیدوار افتخار احمد خان بلوچ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی جلدگرفتاری کا حکم دے دیا ہے،،۔
    دندناتے پھرتے ان غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام پولیس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہئے

    ادھر پنجاب پولیس کی طرف سے ان اطلاعات کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے ، اس حوالے سے کہا گیا ہےکہ آئی جی آفس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے۔ ڈی پی او جھنگ نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائیگا۔

  • ایرانی وفد کا ڈپٹی کمشنرگوادر سےملاقات: سرحدی علاقوں میں مزید تجارتی مراکزکھولنے پر مشاورت

    ایرانی وفد کا ڈپٹی کمشنرگوادر سےملاقات: سرحدی علاقوں میں مزید تجارتی مراکزکھولنے پر مشاورت

    گوادر:پاکستان اور ایران کی سرحدی علاقوں میں مزید تجارتی مراکز کھولنے پر مشاورت ہوئی ہے اس سلسلے میں مزید پیش رفت کے لیےاسلامی جمہوریہ ایران کا اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد گوادر پہنچ گیا، اجلاس میں بارڈر ٹریڈ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    سرکاری حکام کے مطابق 12 ارکان پر مشتمل ایرانی وفد کا ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) جمیل احمد نے گبد 250 بارڈر پر استقبال کیا اور انہیں بلوچی راویتی اور ثقافتی چادر پہنائی۔

    ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ایرانی وفد کا جوائنٹ بارڈر ٹریڈ سے متعلق مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پاک ایران سرحد پر دوطرفہ تجارت کے منصوبوں پر غور، بارڈر ٹریڈ سے متعلق گبد 250 بارڈر پر جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کے پائلٹ منصوبوں سے متعلق دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدوں، سیکیورٹی امور، سرحدی تجارت اور دیگر مختلف مشترکہ امور بھی زیر غور آئے، اجلاس میں سیکیورٹی امور اور مشترکہ سرحدی منڈیوں کے فروغ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ سرحدی علاقوں میں مزید تجارتی مراکز کھولے جائیں گے، پاکستان اور ایران نے اقتصادی تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا۔

    اجلاس میں فریقین نے معیشت، تجارت، روابط، سلامتی، توانائی، تعلیم اور لوگوں کے تبادلے سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ خطے کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور ایران کے درمیان ہونیوالی بات چیت میں سرحدی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے امور سرفہرست رہے۔

    اجلاس میں گزشتہ سال ہونیوالے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، بتایا گیا کہ دونوں پڑوسی ممالک سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے، اجلاس میں کہا گیا ہے کہ متعدد معاملات پر پاکستان اور ایران کے خیالات یکساں ہیں اور مشاورت، تعاون اور مشترکہ معاونت سے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں بھی ختم ہوجائیں گی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کپٹن (ر) جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاک ایران دو طرفہ تجارت سے گوادر میں تجارت اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، ہمسایہ ملک ایران سے تجارت سے سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

  • پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 10کروڑ روپےکی آفرکی:الیاس چنیوٹی

    پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 10کروڑ روپےکی آفرکی:الیاس چنیوٹی

    لاہور:پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 10کروڑ روپےکی آفرکی:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) پنجاب الیاس چنیوٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق نے 10 کروڑ روپےکی آفر کی تاہم انہوں نے ٹھکرادی۔

    میڈیا ذرائع کےمطابق نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتےہوئے ن لیگ کےممبرصوبائی اسمبلی پنجاب الیاس چنیوٹی کا کہنا تھا کہ ابھی میں حج سےآیا ہوں وہاں حمزہ شہباز کی کامیابی کےلیےبھی دعا کی، مجھ سے سعودی عرب میں بھی رابطے کی کوشش کی گئی، الیاس چنیوٹی کہتے ہیں کہ ائیرپورٹ پر اترا تب بھی مجھے کالز آرہی تھیں۔

    ارکان اسمبلی کو50:50 کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے:عمران خان

    ادھر اس حوالے سےالیاس چنیوٹی کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی میرے جاننے والےکے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا، ان کو کہا گیا کہ 2 کروڑ آپ لیں، 10 کروڑ میں ایم پی اے سے ڈیل کرادیں۔لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی کا کہنا تھا کہ 10 ارب روپے بھی ہوں گے تو بھی اپنی پارٹی کے ساتھ ہوں، 22 جولائی کو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہوں گے۔

    قائم مقام چیئرمین اور ڈی جی نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش

    ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ ویسے ہی ممنوع ہے، مجھےکہا گیا کہ آپ وہیں رہ جاؤ اور ابھی نہ آؤ، ہمارے اوپر عوام کا اعتماد ہے ہزاروں لوگوں نے ہمیں ووٹ ڈالے ہیں، ووٹ امانت ہے کوئی بھی لالچ ہوگا اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو کاسٹ کروں گا۔