Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب ضمنی انتخابات میں کامیابی اور ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے پیشِ نظر وزارت اعلیٰ کا الیکشن خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
    چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی خرید و فروخت کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا اور تفصیلات پیش کی گئیں۔

     

     

    قائم مقام چیئرمین اور ڈی جی نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش

    اجلاس میں عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی خود مانیٹرنگ اور دیگر مصروفیات ترک کر کے لاہور کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے پہلے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

     

    ارکان اسمبلی کو50:50 کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے:عمران خان

     

    اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چور اور ڈاکو بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، عوام کے سمندر کا یہ مقابلہ نہیں کر سکیں گے، پنجاب کی عوام میرے ساتھ کھڑی ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج لاہور میں سندھ ہاؤس اسلام آباد کی ہارس ٹریڈنگ کے منظر دوبارہ دیکھے جارہے ہیں، ارکان اسمبلی کو 50 کروڑ روپے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اس سب سے پیچھے اصل کردار آصف زرداری ہیں جو اپنی کرپشن پر این آر او لیتے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔ انہیں جیل بھیجا جانا چاہیے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ صرف ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی اخلاقی قدروں پر بھی حملہ ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ہوتا اور وفاداریاں بدلنے والوں پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہوتی تو اس سے خرید و فروخت کی روک تھام ہوسکتی تھی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کیا امریکی سازش کے سوہلت کاروں کو احساس نہیں کہ قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے؟

  • ‏اگر میں نے آپ کے ایم پی اے کو پیسے کی آفر کی ہو تو مجھ پر اللہ کا قہر نازل ہو:عطا تارڑ

    ‏اگر میں نے آپ کے ایم پی اے کو پیسے کی آفر کی ہو تو مجھ پر اللہ کا قہر نازل ہو:عطا تارڑ

    لاہور:‏اگر میں نے آپ کے ایم پی اے کو پیسے کی آفر کی ہو تو مجھ پر اللہ کا قہر نازل ہو:اطلاعات کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے اراکین پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کو ووٹ دینے کےلیے تیارنہیں ہیں۔میں نے کسی کوپیسوں کی آفر نہیں کی اور اگر کی ہے مجھ پراللہ کا قہرنازل ہو

    لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں 2دن باقی ہیں لیکن پی ٹی آئی نے ابھی سے رونا شروع کردیا، پی ٹی آئی کے رونے کی وجہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو نامزد کرنا ہے۔

    وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری الزام لگارہے کہ ان کے ایم پی اے کو پیسے آفر کیے، پی ٹی آئی کے لیاقت پور کے ایم پی اے پہلے ہی استعفیٰ دے چکے۔ کیا انہیں علم نہیں تھا ان کا ایم پی اے اپریل میں ہی استعفا دے چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا یہ بھی نہیں پتا اگلا الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیں گے، فوادچوہدری قرآن پرحلف دے دیں کہ پیسے دیے سیاست چھوڑدوں گا۔ فواد چوہدری میری گرفتاری کی آوازیں کہیں اور جاکرلگائیں۔

    وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور اس کے اتحادی180 پر کھڑے ہیں، شرقپوری صاحب واپس آئیں گے توانہیں واپس لیں گے،مزید کہا کہ ہم نے تو نہیں کہا کہ شرقپوری صاحب کوآپ نے پیسوں کی آفر کی۔

    عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پی ٹی آئی، ق لیگ اپنے نمبرز پورے نہیں کرسکیں، آج کے اجلاس میں اپوزیشن کے صرف 100 ارکان نے شرکت کی۔

  • پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس التواء کا شکار کیوں ہے؟

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس التواء کا شکار کیوں ہے؟

    انصاف کے نام پر قائم ہونے والی جماعت تحریک انصاف اپنے منشور کے ہی منافی چل رہی ہے فارن فنڈنگ کیس 2014 سے زیر سماعت ہے اور اب گزشتہ ماہ 21 جون کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ ہوا تا ہم ابھی تک فیصلہ نہ سنایا جا سکا، پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ کیس کا فیصلہ مزید تاخیر کا شکار ہو، کیس میں التوا بھی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہی ہوا کیونکہ پی ٹی آئی کو خدشہ ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تو پی ٹی آئی پر پابندی عائد ہو سکتی ہے

    ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے درخواست دی گئی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلدی سنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت گئی اور اپیل کی جس پر عدالت نے ایک ماہ میں فیصلہ سنانے والے حکم کو معطل کر دیا،

    فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف پر کسی اور نے نہیں بلکہ بانی رکن اکبر ایس بابر نے کیا،بقول اکبر ایس بابر انہوں نے ممنوعہ فنڈنگ بارے عمران خان کو آگاہ بھی کیا تھا ایسے فنڈز لئے گئے جنکی پاکستان کا قانون اجازت نہیں دیتا، عمران خان نے کوئی ایکشن نہ لیا جس کی بنا پر وہ الیکشن کمیشن گئے

    حالیہ ضمنی الیکشن میں شفاف ترین الیکشن کے باوجود اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مسلسل چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اسکی اصل وجہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو مزید تاخیر کا شکار کروانا ہے

  • آرمی چیف کا ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (TIP) کا دورہ:ادارے کی کارکردگی کوسراہا

    آرمی چیف کا ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (TIP) کا دورہ:ادارے کی کارکردگی کوسراہا

    راولپنڈی :آرمی چیف کا ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (TIP) کا دورہ:ادارے کی کارکردگی کوسراہا،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (TIP) کا دورہ کیا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن FWO کے ایک اقدام، جدید ترین ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔

    آرمی چیف کواس موقع پربتایا گیا کہ ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (TIP) کا مقصد سرنگوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینا ہے جس میں تحقیق اور ترقی اور سرنگ کے وسائل کو ہم آہنگ کرنا ہے۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو بتایا گیا کہ TIP ٹنلنگ اکیڈمیا اور اس شعبہ سے وابستہ صنعت کے ماہرین دونوں کے ذریعے ٹنلنگ کی تعلیم کو سمیٹنے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

     

     

    آرمی چیف کو بتایا گیا کہ دنیا میں ایسی صرف یہ سہولت چھ ملکوں میں دستیاب ہے اورپاکستان میں یہ چھٹی سہولت ہے جو FWO کی طرف سے 10 ماہ کے منصوبہ بند ٹائم فریم کے اندر مکمل اور فعال کی گئی ہے۔
    بعد میں آرمی چیف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کو ملک میں چلائی جانے والی تازہ ترین پولیو مہموں اور درپیش چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حساس مقامات پر اضافی افرادی قوت/وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ پولیو ٹیموں کو پولیو سے پاک پاکستان کے مقصد کے حصول کے لیے پولیو مہموں کی مناسب رسائی اور مؤثریت کے لیے محفوظ اور محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

    ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (TIP) کے دورے کے دوران استقبال انجینئر ان چیف (E-In-C) لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے کیا۔

  • کراچی والو!سب باتیں کرتےہیں لیکن ہم کراچی کوسنوارکردکھائیں گے:مصطفیٰ کمال کا پیغام

    کراچی والو!سب باتیں کرتےہیں لیکن ہم کراچی کوسنوارکردکھائیں گے:مصطفیٰ کمال کا پیغام

    کراچی :کراچی والو!سب باتیں کرتے ہیں لیکن ہم کراچی کوسنوارکردکھائیں گے،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بڑے بڑے آکر بڑے دعوے کررہےہیں کہ وہ کراچی کوخوشحال بنائیں گے مگرصورت حال پہلے سے ابترہی ہوئی ، لیکن میں کراچی والوں سے کہہ رہا ہوں کہ ہم دعوے نہیں عملی کرکے دکھاتے ہیں،کراچی کو خوشحال اور سنوارکردکھائیں گے ،

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کیلئے الیکشن میں ڈاکو ٹھپے لگاتے ہیں، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کراچی کے مسائل صرف پی ایس پی ہی حل کرسکتی ہے۔

    سندھ کے سیکنڈ فیز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی دھواں دھار تقاریر اور دعوؤں اور الزامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کراچی میں بروز بدھ 20 جولائی کو پریس کانفرنس سے خطاب میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کسی نے کراچی کی بہتری پر توجہ نہیں دی ہے، مگر ہم کراچی کے مسائل آسانی سے حل کرسکتے ہیں، ہم کراچی کو دوبارہ بنا سکتے ہیں۔

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی دو سیٹوں پر حکمرانی ہے، صوبے میں ن لیگ کا کوئی ووٹ بینک نہیں۔ ایم کیو ایم کے بغیر شہباز شریف وزیراعظم نہیں رہ سکتے اور انہوں نے 2 وزارتیں لے کر اپنے حصے کی رشوت لے لی ہے۔

     

    پی پی پر الزام عائد کرتے ہوئے سابق میئر کراچی نے کہا کہ سندھ پولیس صوبے کی نہیں پیپلزپارٹی کی پولیس ہے، اندرون سندھ سے پولیس اہلکار بلائے جانے کی اطلاعات ملی ہیں، پیپلز پارٹی الیکشن میں ریاستی مشینری استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پی پی انتخابات میں ڈاکوؤں سے ٹھپے لگواتی ہے۔

     

    مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی غنڈہ گردی کے باعث آج ہم جہنم میں ہیں،آج جوطاقت ایم کیوایم کی سات سیٹوں میں ہے وہ چالیس سال میں کسی کے پاس نہیں تھی، اس کے باوجود گٹرمیں گرنے والوں کے لواحقین کوکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

     

     

     یاد رہے کہ اس پریس کانفرنس سے پہلے سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات ہوئی ،جس کے بعد فاروق ستار نے کہا ہے کہ بہادرآباد والوں نے میری واپسی کو ویلکم نہیں کیا، سندھ کے شہریوں کو لاوارثی کا احساس ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہے۔

     

      انہوں نے یہ بات پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر میں سربراہ پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں سے ملاقات اور بات چیت کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    کراچی کے سابق میئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ میرا پاکستان ہاؤس کا پہلا دورہ ہے، یہاں بڑے کھلے دل کے ساتھ آئے ہیں، سیاسی مخالفین کو پیغام دینا ہے کہ مسائل سے ہم گزر رہے ہیں، ہمارے درمیان مفاہمت کا آغاز ہو گیا ہے۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہادر آباد والوں نے میری واپسی کو ویلکم نہیں کیا، 30 جون سے 17 جولائی تک انتظار کیا لیکن کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں۔

     

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ضمنی انتخاب نے موقع دیا کہ میں پاکستان ہاؤس سمیت جگہ جگہ جاؤں، ہمیں کسی کا راستہ نہیں روکنا ہے، اس شہر کی گلیوں کو اور لوگوں کو جانتے ہیں۔

     

    پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے لیے فاروق بھائی کا الیکشن میں کھڑا ہونا خود حیران کن تھا، فاروق بھائی تو ایم کیو ایم میں جا رہے تھے، یہ سب کچھ سرپرائز ہے۔

    کراچی کے سابق ناظم سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق بھائی نے جو بات کی ہے وہ سینٹرل کیبنٹ میں رکھیں گے، جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سب کے سامنے کریں گے، ہمارا نظریہ سب کے سامنے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کو ویلکم کرنے میں ہمیں کوئی مجبوری نہیں ہے، اچھی بات ہے ملتے جلتے رہنا چاہیے، چھ سال سے پی ایس پی کی جدوجہد میں ذات کی قربانی دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج ہماری پختونوں، سندھیوں اور پنجابیوں سب سے دوستی ہے، ماضی کی باتیں ماضی کے تناظر میں ہوئی ہوں گی۔

     

    واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے- 245 پہ ہونے والے ضمنی انتخاب میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا انتخابی نشان تالا ہے۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے – 245 کی نشست پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کر جانے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔

  • پی اے سی نے آڈیٹر جنرل کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا ٹاسک دے دیا

    پی اے سی نے آڈیٹر جنرل کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا ٹاسک دے دیا

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) ارکان کی طرف سے ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ڈیم فنڈکی تحقیقات ہونی چاہیں، اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے نہ صرف تحقیقات کی جائیں گی بلکہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

    اہل وطن کیلیےخوشخبری آگئی:مہمند کے 13،دیامربھاشا ڈیم کے10مقامات پر بیک وقت…

    تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) ارکان نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کا معاملہ اٹھادیا، ارکان نے ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    کمیٹی رکن برجیس طاہر نے کہا کہ ڈیم فنڈ حقیقت میں ڈیم فول ہے، ڈیم کے لیے چندہ اکھٹا کر کے قوم کا مذاق بنایا گیا، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس نے چندے سے ڈیم بنائے ہوں، فنڈ کےلیے9 ارب روپےاکھٹے کیےگئے اور 13 ارب اشتہارات پر لگا دیے گئے۔

    پی اے سی نے آڈیٹر جنرل کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا ٹاسک دے دیا، چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے ہدایت کی کہ آڈیٹرجنرل سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں۔

    سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ کردہ 12کنال زمین مالک کو واپس کردی

    انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں ڈیم فنڈ کے اشتہارات پر کتنے اخراجات آئے، کتنے خاندانوں نے ڈیم فنڈ سے بیرون ملک سفر کیا۔

    چیئرمین پی اے سی نے ڈیم فنڈ شروع کرنے والے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی طلب کرنے کا عندیہ دے دیا، چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر سابق چیف جسٹس کو بھی بلائیں گے۔

     

    چارپیسوں کی خاطرباپ کوڈپریشن کا مریض ثابت کررہے ہو:ڈیم بن رہا ہے:سپریم کورٹ

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پچھلے چیف جسٹس گلزار احمد بھی اس حوالے سے ادارے کی طرف سےریمارکس دے چکے ہیں ،اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا تھا کہ ڈیم فنڈ کا پیسہ سپریم کورٹ کے پاس موجود ہے۔ جب بھی ضرورت ہو واپڈا عدالت کو رقم کی فراہمی کا کہہ سکتا ہے۔
    اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے دیامر بھاشا ڈیم کیس کی سماعت کی تھی

  • امریکہ کوہرصورت مشرق وسطیٰ خصوصا مشرقی فرات سےنکلناہوگا:آستانہ اجلاس

    امریکہ کوہرصورت مشرق وسطیٰ خصوصا مشرقی فرات سےنکلناہوگا:آستانہ اجلاس

    تہران :امریکہ کوہرحال میں مشرق وسطیٰ خصوصا مشرقی فرات سےنکلنا ہوگا:آستانہ اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، اس حوالے سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مشرقی فرات کے علاقے میں امریکہ کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے اور امریکہ کو ہر حال میں اس علاقے سے نکلنا ہوگا۔

     

    سہ فریقی سربراہی اجلاس:تہران بنےگا میزبان: طیب اردوان،ولادی میرپوتن

    تہران میں آستانہ سربراہی کانفرنس کے ساتویں دور کے اختتام کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی نے ان مذاکرات میں روس اور ترکی کے صدور کی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نشست کے دوران شام کی موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت اور اقتدار اعلی پر زور دیا گیا۔

    صدر ایران نے مزید کہا کہ شام میں دریائے فرات کے مشرقی علاقوں میں امریکہ کی موجودگی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اورامریکی افواج کو ہر حال میں ان علاقوں کو چھوڑنا ہوگا۔ انہوں نے شام کے تمام علاقوں پر اس ملک کی مرکزی حکومت کے اقتدار اعلی پر زور دیا۔

    ایرانی اور روسی صدر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے انقرہ میں

    سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ آستانہ سربراہی اجلاس کے شرکا کی اس نشست میں دہشت گردی کے مقابلے اور اس سلسلے میں تمام ممالک کے تعاون پر بھی اتفاق ہوا۔

    روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بھی اس موقع پر آستانہ مذاکرات کے سربراہوں کی ملاقات اور بات چیت کو شام کے مسئلہ کے حل کے لئے انتہائی مفید اور موثر قرار دیا۔ پوتین نے اس نشست کے اختتامی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک نے شام کے حالات کو معمول پر لانے کے لئے مستحکم تعاون پر زور دیا ہے اور اس بات پر بھی سب کا اتفاق ہے کہ شام کے بحران کا حل صرف اور صرف سیاسی طریقے سے ممکن ہے۔

    پوتین نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لئے ایرانی اور ترک حلیفوں سمیت شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ تعاون جاری رہے گا اور اس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے

    پاکستان، ترکی ،آذربائیجان میں سہ فریقی ملاقات :آج اہم فیصلے متوقع

    مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بھی آستانہ نشست کے شرکا کے درمیان تعاون جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مستقبل میں علیحدگی پسندوں اور دہشت گردوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

  • راولپنڈی میں 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

    راولپنڈی میں 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

    راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں دن کے وقت گھر سے کھیلنے کے لیے نکل کر لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش کھیت سے برآمد ہوگئی۔
    پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔ پولیس کے مطابق معیز نامی دس سالہ بچہ دن دو بجے کے قریب گھر سے کھیلنے کے لیے باہر گیا اور واپس نہیں آیا جس کو تلاش کیاگیا تو بچے کی لاش گھر سے دوسری گلی کے قریب کھیتوں میں پڑی ملی جسکے سر پر زخم کا نشان بھی تھا۔
    پولیس موقع پر پہنچی اور سی پی او راولپنڈی شہزاد بخاری کے نوٹس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر شاہ اور ایس پی پوٹھوہار رانا وہاب خود موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکھٹے کرکے تفتیشی کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی۔
    ایس ایس پی انوسٹیگیشن غضنفر شاہ بچے کے لواحقین سے بھی ملے اور انھیں افسوسناک واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔
    ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کرکےملوث ملزم/ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔
    پولیس کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کو زبردستی کانشانہ بنائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔

  • روس یوکرین کےمفتوحہ علاقوں کوروس کا حصہ بنانےکا فیصلہ کرچکاجونامنظورہے:امریکہ

    روس یوکرین کےمفتوحہ علاقوں کوروس کا حصہ بنانےکا فیصلہ کرچکاجونامنظورہے:امریکہ

    واشنگٹن :روس یوکرین کے مفتوحہ علاقوں کوروس کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرچکاجونامنظورہے،اطلاعات کےمطابق امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر برائے سٹریٹجک کمیونیکیشن جان کربی نے منگل کو کہا کہ روس یوکرین کے اپنے زیر کنٹرول مفتوحہ علاقوں کو "الحاق” کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    جان کربی نے منگل کو وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ روس "اس کا ایک ورژن تیار کرنے کے درپے ہے جسے آپ الحاق پلے بک کہہ سکتے ہیں”، انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2014 میں پیش آنے والے واقعات سے "مماثل” ہے، جب کریمیا کا دوبارہ اتحاد ہوا۔

    روس ، یوکرین تنازعہ:جنگ عظیم دوم کے پہلی مرتبہ جرمنی کا تجارتی خسارہ 3کھرب روپے تک…

    جان کربی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ "ہمارے پاس آج ایسی معلومات موجود ہیں جن میں درج ذیل انٹیلی جنس بھی شامل ہے جو ہم آپ کے ساتھ شیئر کرنے کے قابل ہیں کہ روس یوکرین کی سرزمین کو ضم کرنے کی بنیاد ڈال رہا ہے جسے وہ یوکرین کی خودمختاری کی براہ راست خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے

    جان کربی نے مزید کہا کہ "ہم کافی شواہد اور انٹیلی جنس اور عوامی ڈومین میں دیکھ رہے ہیں کہ روس یوکرین کے اضافی علاقے کو ضم کرنے کی کوشش کرنا چاہتا ہے۔”

    کربی نے مزید الزام لگایا کہ روس کھیرسن، زپوریزہیا کے ساتھ ساتھ لوگانسک اور ڈونیٹسک کے تمام علاقوں کو ضم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے ماضی کے ان الزامات کو دہرایا کہ ماسکو کا یوکرین میں "غیر قانونی پراکسی شروع کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے

    "روس ان علاقوں میں روبل کو ڈیفالٹ کرنسی کے طور پر قائم کرنے کے لیے روسی بینکوں کی شاخیں قائم کرنے اور شہریوں کی انٹرنیٹ تک رسائی کو سبوتاژ کرنے کے ذریعے حالات کو زمین پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،” جان کربی کہتے ہیں کہ ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ روسی حکام ان علاقوں کے رہنے والے لوگوں کومجبور کررہی ہیں کہ وہ روس کے ساتھ شامل ہونے کی درخواست دیں تاکہ اسے قانونی شکل دی جائے سکے

    نووا کاخوو پریوکرین کی شیلنگ،بڑی تعداد میں شہری جابحق،درجنوں زخمی

    واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے قبل بھی ایسے ہی الزامات عائد کیے تھے۔ اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے یوکرین میں کٹھ پتلی حکومت کے قیام کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ مغربی ممالک خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

    کورونا کے بعد یوکرین روس تنازعہ:جرمنی معاشی بدحالی کا شکارہوگیا

    تازہ ترین ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب کربی نے یہ بھی تفصیل سے بتایا کہ جو بائیڈن انتظامیہ یوکرین کو ایک اور فوجی امدادی پیکج جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے – جس میں اضافی ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم اور متعدد لانچ راکٹ سسٹم کے لیے گولہ بارود شامل ہوگا۔

  • سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر وزیر اعظم کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر وزیر اعظم کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور قوم کو ٹیسٹ میچ میں جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار جیت پرقوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔


    انہوں نے مزید کہا: پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی اچھی حکمت عملی اوربہترین بلے بازی پر عبداللہ شفیق کو خاص طور پرسراہتا ہوں۔

    وزیر اعظم نے کہا: پوری ٹیم نے بہترین کھیل کے ذریعے قوم اور کرکٹ شائقین کو خوش کیا ہے.

    وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کھیل کے اسی بہترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی۔