Baaghi TV

Author: +9251

  • عدنان سمیع نے پراسرا انداز میں‌انسٹاگرام اکائونٹ سے پوسٹیں ڈیلیٹ کرکے الوداع لکھ دیا

    عدنان سمیع نے پراسرا انداز میں‌انسٹاگرام اکائونٹ سے پوسٹیں ڈیلیٹ کرکے الوداع لکھ دیا

    سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والے معروف گلوکار عدنان سمیع خان نے اچانک اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے کے بعد انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا۔ گلوکار نے اپنی ہر پوسٹ کو اپنے اکاؤنٹ سے ہٹا کر اپنے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔عدنان سمیع کے انسٹاگرام اکائونٹ پر اگر ہم دیکھیں تو صرف ایک ہی پوسٹ ہے جس میں انہوں نے لکھا ہوا ہے کہ الوداع. عدنان سمیع کی اس پوسٹ کے نیچے بہت سارے پاکستانی اور بھارتی مداحوں نے نہ صرف تشویش کا اظہار کیا ہے بلکہ پوچھا ہے کہ کیا وجہ ہے آپ نے ایسا کیوں لکھا ہے.ایک مداح نے لکھا، ’’کیا ہوا جناب؟ میرے خیال میں یہ ایک

    نئی شروعات ہے! آپ کا نیا گانا یا کچھ اور؟” ایک اور انسٹاگرام صارف نے اس پوسٹ پر تبصرہ کیا، ’’کیا آپ ٹھیک ہیں سر‘‘۔ تاہم عدنان سمیع کی طرف سے ابھی تک اس چیز کی وضاحت سامنے نہیں‌ آئی کہ انہوں نے اپنے اکائونٹ سے تمام پوسٹیں کیوں ڈیلیٹ کر دیں اور کیوں الوداع لکھا. یاد رہےکہ عدنان سمیع خان کا تعلق پاکستان سے ہے یہیں وہ پلے بڑھے اور کیرئیر کی شروعات بھی یہیں سے کیں ان کی سابقہ اہلیہ زیبا بختیار اور ان کا بیٹا اذان سمیع خان یہیں پر رہتے ہیں. لیکن عدنان سمیع خان نے پاکستان کی شہریت کو ٹھوکر مار کر 2016 میں بھارت کی شہریت لے لی تھی. انہیں بھارت میں 2020 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

  • ہمیں شادی کی جلدی نہیں ہرتیک روشن صبا آزاد

    ہمیں شادی کی جلدی نہیں ہرتیک روشن صبا آزاد

    سوزین خان اور ہرتیک روشن کی جوڑی جب سے ٹوٹی ہے تب سے دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہو چکے ہیں. سوزین خان ارسلان گونی کو جبکہ ہرتیک روشن صبا آزاد کو ڈیٹ کررہے ہیں. صبا آزاد اور ہرتیک روشن ھال ہی میں چھٹیاں منانے کی غرض سے بیرون ملک تھے، ان کی ملک واپسی کے بعد یہ خبریں زور پکڑ گئیں کہ یہ جوڑا بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ رہا ہے. انڈیا ٹوڈے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، "ہریتک روشن اور صبا آزاد خوشگوار تعلقات میں ہیں وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں.یہاں تک کہ صبا آزاد کے ہرتیک روشن کے دونوں

    بچوں کے ساتھ بھی بہت اچھے تعلقات ہیں۔صبا آزاد اور ہرتیک کے شادی کے بندھن میں جلد ہی بندھنے کی خبروں کے حوالے سے نئی رپورٹس آئی ہیں جن کے مطابق اس جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں اچھا وقت گزار رہے ہیں لیکن فی الحال ہمارا شادی کرنے کا کوئی اردہ نہیں ہے. یاد رہے کہ ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور صبا آزاد کے درمیان دوستی کا تعلق ہے سوزین اکثر و بیش تر صبا آزاد کی تصاویر کے نیچے کمنٹس کرتی ہوئی نظر آتی ہیں وہ باقاعدہ صبا کی خوبصورتی کو سراہتی ہیں. ہریتک روشن کی کافی فلمیں پائپ لائن میں ہیں انہوں‌نے تقریبا تمام بڑی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا ہے لیکن ابھی تک دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ نظر نہیں آئے لیکن سدھارتھ آنند کی فائٹر میں یہ دونوں شائقین کو ایک ساتھ نظر آئیں گے فلم اگلے سال 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • پہلی تین فلموں کی ریلیز تک کارتیک کیسے فلمی تقریبات میں پہنچتے تھے؟

    پہلی تین فلموں کی ریلیز تک کارتیک کیسے فلمی تقریبات میں پہنچتے تھے؟

    بالی وڈ کے حالیہ وقتوں کے مقبول ترین اداکار کارتیک آریان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جو پہلی کار خریدی تھی وہ تھرڈ ہینڈ تھی اور اسکا ڈرائیونگ سیٹ کا دروزاہ بھی ٹھیک طرح سے نہیں کھلتا تھا تو جب کہیں اترنا ہوتا تھا تو بہت پریشانی ہوتی تھی ڈرائیونگ سیٹ سے اترنے کے بجائے دوسری سیٹ کے زریعے باہر نکلنا پڑتا تھا.اس کار کو خریدنے سے پہلے جتنے بھی ایوارڈ شوز ہوتے تھے یا فلمی تقریبات ہوتی تھیں ان میں ، میں یا تو رکشہ کے زریعے یا پھر کسی دوست سے لفٹ لیکر پہنچا کرتاتھا.یاد رہے کہ کارتیک آریان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے اس سال ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے اسی خوشی میں ٹی سیریز کے پرڈیوسر بھوشن کمار نے حال ہی میں انہیں ایک مہنگی اسپورٹس کار تحفے میں دی ہے.

    بھول بھولیا 2 نے گزشتہ ہفتے سینما گھروں میں 50 دن کا جشن منایا۔ یہ فی الحال اس سال کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ سال کے آخر میں یہ کس پوزیشن پر آتی ہے۔بھول بھلیاں ٹو بھول بھلیاں کا سیکوئل ہے بھول بھلیاں میں مرکزی کردار اکشے کمار اور ودیا بالن نے ادا کئے تھے یہ فلم بھی سپر ہٹ تھی لیکن بھول بھلیاں ٹو نے زیادہ بزنس کیا ہے. تھی، جو ریلیز کے وقت بھی ایک کامیاب فلم تھی۔

  • پنجاب اسمبلی کے ممبران غائب کرنے کا کیا مطلب ہے؟ جسٹس اعجازالاحسن

    پنجاب اسمبلی کے ممبران غائب کرنے کا کیا مطلب ہے؟ جسٹس اعجازالاحسن

    سپریم کورٹ میں پرویز الٰہی کی رانا  ثنااللہ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا پنجاب اسمبلی کے ممبران غائب کرنے کا کیا مطلب ہے؟
    وکیل نے جواب دیا کہ: رانا ثنا اللہ نے بیان میں صوبائی اسمبلی کے ممبران کے غائب ہونے کی دھمکی دی ھے.

    مسلم لیگ (قٌ) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر دخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف سپریم  کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست گزشتہ روز دائر کی تھی جس میں انہوں نے حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب  کو بھی فریق بنایا ہے۔

    پرویز الٰہی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے، رانا ثنااللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے پرویز  الٰہی کی درخواست کو سماعت کے لیے کچھ گھنٹے پہلے مقرر کیا تھا جس پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اس کیس سماعت کی اور عدالت نے رانا ثنا اللہ کے بیان کی اخباری خبر اور ٹی وی ٹاک شو کی ٹرانسکرپٹ طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

  • بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ 72 برس کے ہو گئے

    بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ 72 برس کے ہو گئے

    بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ 72 برس کے ہو گئے ہیں. ان کا کیرئیر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے اس دوران انہوں نے لازوال کردار ادا کئے. انہوں نے مشکل کردار بھی اس خوبصورتی سے ادا کئے کہ ناقدین ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے. نصیر الدین شاہ کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی ذات خود میں ہی اداکاری کا انسٹیٹیوٹ ہے. ان کی فنی خدمات کے عوض انہیں پدما بھوشن، پدم شری جیسے باوقار ایوارڈز کے ساتھ 3 نیشنل ایوارڈز اور 3 فلم فیئر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے .نصیرالدین شاہ نے کمرشل اور آرٹ ہر قسم میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . انہوں نے بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ود کی فلمیں بھی کیں. اداکار نصیرالدین شاہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ مجھے پڑھائی میں زیادہ دلچپسی نہیں تھی،

    میرے سکول کے استاد بھی مجھ سے خوش نہیں تھے، ہر روز ان سے مار کھاتا تھا میں نے سوچا کہ کس طرح‌سے پڑھائی سے جان چھڑوائی جائے تو آئیڈیا آیا کہ اداکاری کے شعبے میں چلا جاتا ہوں اس سے پڑھائی سے جان چھٹ جائیگی. جب انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ اداکاری کرنی ہے ان کی عمر محض باراں برس تھی، اور اپنے والد کو اس ارادے کے بارے میں بالکل آگاہی نہیں دی.جب کالج ختم کیا تو والد نے پوچھا اب آگے کیا کرنا ہے تو انہوں نے کہا کہ اداکاری کرنی ہے.یوں بس جب وہ اداکاری کی طرف آئے تو اپنی صلاحیتوں کے ایسے جھنڈے گاڑھے کے بالی وڈ کے بڑے اور نامور فنکار ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھنے لگے.

  • اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے

    اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ 18 جولائی تک درآمدات 2.6 بلین ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے۔


    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 18 جولائی تک درآمدات 2.6 بلین ڈالر رہیں، درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہیں۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مہینے کے اختتام پر درآمدات کا حجم 5.5 ارب ڈالر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کو یقینی بنانے کے اقدامات جاری رکھیں گے۔

  • بھارتی مرد مجھے پسند کرتے ہیں لیکن کچھ عورتوں کو مجھ سے مسئلہ ہے ملیکہ شیراوت

    بھارتی مرد مجھے پسند کرتے ہیں لیکن کچھ عورتوں کو مجھ سے مسئلہ ہے ملیکہ شیراوت

    بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت جو کہ فلم Rk/RKay کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں. ملیکہ کئی برس سے بالی وڈ سے دوری اختیار کئے ہوئے تھیں انہوں نے اس دوران انٹرویوز بھی کم دئیے اور نظر بھی کم آئیں یہاں تک کہ فلمی پارٹیوں میں بھی کم نظر آئیں . حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌نے کہا کہ بھارتی مرد مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور بدلے میں ، میں بھی ان سے پیار کرتی ہوں لیکن کچھ عورتوں کو مجھ سے مسئلہ ہے. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ فلموں میں بولد سین کرتی تھیں تو اس کے رد عمل میں خواتین ان کے ساتھ بدتمیزی کیا کرتی تھیں لیکن ہندوستانی مرد ایسا نہیں‌کرتے تھے بلکہ وہ تو مجھ سے پیار کرتے تھے.

    ملیکہ شیراوت نے کہا کہ شاید میرا گلیمر خواتین کو بہت زیادہ لگتا تھا جس کے لئے میں بالکل بھی معذرت خواہ نہیں‌ہوں، میں‌کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق ملبوسات زیب تن کرتی تھی اور کرتی ہوں. اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ مجھے خدا نے خوبصورت بنایا ہے.اس سے قبل بھی ھال ہی میں ملیکہ شیراوت نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے جو کردار فلم مرڈر میں ادا کیا اس پر مجھے بہت سنائی گئیں لیکن ایسا ہی کردار دیپیکا پاڈوکون نے فلم گہرائیاں میں کیا تو اس پر اتنی بات نہیں ہوئی.ملیکہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے کام شروع کیا اس وقت لوگ تنگ نظر تھے آج ایسا نہیں ہے. لوگوں نے ہمیشہ میرے گلیمر کے بارے میں بات کی اداکاری کی کسی نے بھی بات نہیں کی. یاد رہے کہ ملیکہ شیراوت کی فلم Rk/RKay بائیس جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے.

  • ضمنی انتخابات میں جیت کی اصل وجہ عمران کی پروپیگنڈا کرنے میں مہارت ہے. ریحام خان

    ضمنی انتخابات میں جیت کی اصل وجہ عمران کی پروپیگنڈا کرنے میں مہارت ہے. ریحام خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی کی پنجاب ضمنی الیکشن میں جیت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں جیت کی وجہ عمران کی پروپیگنڈا کرنے میں مہارت ہے’۔

    ریحام نے جیت کی وجوہات بتاتے ہوئے لکھا کہ ‘شریف خاندان مخالف جذبات کا فائدہ اٹھایا گیا یعنی چور،کرپٹ اشرافیہ، اسلامک ٹچ کیش کیا گیا ، یہ دکھایا گیا کہ ایک عام آدمی امیر ، طاقتور خاندانوں اور امریکی مسلط کردہ مسائل کے خلاف کھڑا ہے’۔

    ریحام خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘جو لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خود بغیر کسی مدد کے یہاں تک پہنچا، ان کو بتا دوں کے باقی اگر ہاتھ پکڑ کر یہاں تک آئے ہیں تو آپ کے کپتان کو تو گود میں اٹھا کر یہاں تک لایا گیا ہے’۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘تحریک انتشار کو اس وقت سب سے زیادہ ڈر فارن فنڈنگ کیس کا ہے، تحریک انصاف چاہتی کہ جلد از جلد الیکشن کی طرف جایا جائے یا کچھ ایسا کیا جائے کہ الیکشن کمیشن کا فوکس فارن فنڈنگ کیس سے ہٹا دیا جائے’۔

  • دوستی کی خاطر کام کرنے سے تعلقات خراب ہوتے ہیں رنبیر کپور

    دوستی کی خاطر کام کرنے سے تعلقات خراب ہوتے ہیں رنبیر کپور

    رنبیر کپور پچھلے کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ہیں خبروں میں،رنبیر کپور کی فلم شمیشرا رواں ہفتے ہی سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس فلم کی پرموشنز زوروں پر ہیں سنجے دت ،وانی کپور اور رنبیر کپور شہر شہر جا کر فلم کی تشہیر کررہے ہیں.رنبیر جہاں بھی جا رہے ہیں ان سے یا تو عالیہ یا ان کی فلم شمشیرا کے حوالے سے سوال ہورہے ہیں. حال ہی میں رنبیر کا ایک انٹرویو ہوا ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی بہت ساری دوستیاں ہیں لہذا آپ کام اور پیار محبت

    دوستی کو کس طرح الگ رکھتے ہیں؟‌تو رنبیر کپور نے کہا کہ میں ایک فلمی گھرانے میں‌پلا بڑھا ہوں میں نے اپنے والد کے مزاج کو دیکھا اور یہی محسوس کیا ہے کہ اگر آپ دوستیوں کی خاطر کام کرتے ہیں تو دوستی ٹوٹ جاتی ہے، تعلقات خراب ہوجاتے ہیں. اسی لئے میں دوستی اور کام کو الگ رکھنے کو بہت زیادہ ترجیح دیتا ہوں.رنبیر نے زور دیا کہ کسی بھی پیشے کے لئے بہت ضروری ہے کہ دوستی اور کام کو الگ رکھا جائے. اسی انٹرویو میں اداکارہ وانی کپور نے اس بات ک ااعتراف کیا کہ وہ زیادہ سوشل نہیں‌ہیں اور خصوصی طور پر جب سیٹ پر ہوتی ہیں تو وہ زیادہ بات چیت نہیں‌کریں نہ ہی زیادہ تعلقات بنانے پر توجہ دیتی ہیں.یاد رہے کہ شائقین رنبیر کپور اور وانی کپور کو ایک ساتھ براہمسٹرا میں دیکھنے کےلئے کافی پرجوش ہیں.

  • کارتیک آریان کو ان کے پرڈیوسر نے ایسا کیا کہہ دیا کہ وہ ہوئے حیران

    کارتیک آریان کو ان کے پرڈیوسر نے ایسا کیا کہہ دیا کہ وہ ہوئے حیران

    کارتک آریان بالی ووڈ کے نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ سے کیا اور اس کے بعد سے اب تک انہوں‌ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ کارتک نے لو آج کل 2، پتی پتنی اور وہ، لوکا چھپی، سونو کے ٹیٹو کی سویٹی، دھماکا جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکار کارتیک آریان کی حالیہ فلم بھول بھولیا 2 نے باکس آفس پر اس سال کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں کارتیک آریان نے کہا کہ فلم بھول بھولیا 2 کی زبردست کامیابی کے بعدمجھے میرے پروڈیوسرز نے کہا کہ تم ایسے اداکار ہو جو 25 دن میں پیسہ ڈبل کر دیتا ہے .

    اور انہوں‌نے ایسا بہت ہی مضحکہ خیرز انداز میں کہا تھا. کارتیک آریان نے کہا کہ کہ میں جس قسم کے پراجیکٹس کا انتخاب کررہا ہوں میرے پرڈیوسرز بہت خوش ہیں کیونکہ انہیں اچھا پیسہ واپس مل رہا ہے.کارتیک نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ بھول بھولیا 2 کی کامیابی غیر حقیقی ہے اور کسی کو بھی فلم سے اس قسم کے بزنس کی توقع نہیں تھی۔ میں‌اپنی پوری ٹیم کو اس فلم کی ریکارڈ توڑ کامیابی کا کریڈٹ دوں گا. یاد رہے کہ بھول بھلیاں ٹو صرف باکس آفس پر دنیا بھر میں 230 کروڑ سے زیادہ کلیکشن کے ساتھ OTT پر نمبر 1 پر ٹرینڈ کر رہی ہے اور اسے سال کا عالمی بلاک بسٹر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فلم میں کیارا اڈوانی، تبو، راجپال یادیو اور دیگر نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار انیس بزمی ہیں۔