Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ہراسانی کے ملزم ڈی جی نیب کے خلاف کارروائی سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ہراسانی کے ملزم ڈی جی نیب کے خلاف کارروائی سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے خاتون طیبہ گل کی جانب سے سنگین الزامات کے بعد سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو طلب کیا تھا۔

    تاہم ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے طیبہ گل کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ناصرف انہیں ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا بلکہ پی اے سی کی طلبی کا نوٹس چیلنج بھی کر دیا تھا۔

    اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب سلیم شہزاد کی درخواست پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی اے سی کی کارروائی پر اسٹے آرڈر نہیں دے رہے تاہم انہیں وارنٹس جاری کر دینے کے اقدامات سے روک رہے ہیں۔

  • جھانوی کپورنے  باوال کی شوٹنگ ختم کرلی

    جھانوی کپورنے باوال کی شوٹنگ ختم کرلی

    سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا شمار بالی ووڈ کی موجودہ نسل کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ پولینڈ میں اپنی آنے والی فلم باوال کی شوٹنگ کرنے میں مصروف تھیں شوٹنگ اب اختتام پذیر ہو چکی ہے لہذا جھانوی کپوربھارت واپس لوٹ آئی ہیں. جھانوی کپور اور ورون دھون شوٹنگ کے دوران دونوں کی تصاویر اور وڈیوز شئیر کرتے رہے جس سے ان کے پرستار کافی لطف اندوز ہوئے. جھانوی کپور کو گزشتہ رات ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھا گیا جہاں وہ بغیر میک اپ کے نظر آئیں انکی بغیر میک اپ کی تصاویر کافی وائرل ہو رہی ہیں. جھانوی کپور اور ورون دھون اس فلم میں پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں. باوال کی ریلیز میں تو ابھی وقت ہے لیکن جھانوی اس وقت اپنی فلم گڈ لک جیری کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہی ہیں یہ فلم 2018 کی تامل فلم کولاماو کوکیلا کا ریمیک ہے. گڈ لک جیری 29 جولائی کو ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔
    جھانوی کپور راج کمار رائو کے ساتھ مسٹر اینڈ مسز ماہی میں‌کام کررہی ہیں.اس کے بعد وہ ملیالم فلم ‘ہیلن’ کے ریمیک میں سنی کوشل کے ساتھ کام کریں گی اس فلم کو ان کے والد بونی کپور پرڈیوس کریں گے اور یوں جھانوی اور بونی کپور پہلی بار کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے. جھانوی کپور کو گڈ لک جیری سے کافی امیدیں وابستہ ہیں.

  • اکتوبر، نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں. شیخ رشید

    اکتوبر، نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں. شیخ رشید

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، 226 کا ڈالرہونے کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی بھی بیل آئوٹ معاہدہ طے نہیں پایا۔


    شیخ رشید نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ: اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں، پھر بھی کوئی حکومت نہیں کرپائے گا، اوورسیز ووٹوں کیلئے ابھی سپریم کورٹ جارہا ہوں، شام کو لاہور جائوں گا۔

    ایک اورٹوئیٹ میں حکومت اتحاد کے سربرہان کے قہقہوں والی تصویر پر کہا: یہ قہقہے لگانے والے یاد رکھیں عنقریب انکی چیخیں آسمانوں تک جائیں گی۔


    ان کا کہنا تھا: لوگوں کے ہاتھ ہونگے اور انکا گریبان ہو گا، اس وقت کا انتظار کریں۔

  • کترینہ کیف ہرتیک روشن سے کیوں ہوئیں شدید خفا؟

    کترینہ کیف ہرتیک روشن سے کیوں ہوئیں شدید خفا؟

    ہر تیک روشن اور کترینہ کیف نے فلم بینگ بینگ اور زندگی ملے نہ دوبارہ جیسی فلمیں کی ہیں. دونوں کی آن سکرین جوڑی کو خوب سراہا جاتا ہے. ہرتیک روشن بتاتے ہیں کہ انہوں نے کترینہ کیف سے جب کہا کہ آپ ایک مزدور کی طرح کام کرتی ہیں تو انہوں نے بہت برا منایا اور ہرتیک کے اس طرح کے کمنٹ کو اپنی توہین سمجھا. ہرتیک روشن نے کہا کہ میں نے کترینہ کیف کے لئے مزدور کا لفظ اس لئے استعمال کیا کیونکہ وہ ناقابل یقین حد تک نیک نیتی سے کام کرتی ہیں کام میں کھو جاتی ہیں میرے حساب سے وہ ان بہترین مزدوروں اور کارکنوں میںسے ایک ہیں جن سے میں نے کبھی ملاقات کی ہے،ہرتیک روشن نے کہا کہ کترینہ خوبصورت ہیں نازک دکھائی دیتی ہیں لیکن اندر سے وہ ایک مزدور ہیں اور ایسی مزدور جو بہت محنتی ہے اور جس کے ساتھ کام کرنا آسان ہے. ہرتیک نے کہا کہ میرے ان الفاظ کو کترینہ توہین کے طور پر لیتی ہے اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے بلکہ میری بات کا مطلب سمجھنا چاہیے.
    یاد رہے کہ کترینہ کیف نے 2003 میں اپنا کیرئیر شروع کیا انہوں نے اپنے دور کے تمام بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا ان کی سپر ہٹ فلموں میں بینگ بینگ، ایک تھا ٹائیگر، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، عجب پریم کی غضب کہانی، نمستے لندن، اور دیگر شامل ہیں۔ بار بار شامل ہیں.کترینہ نے ہر فلم کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں.

  • حکومت نے بجلی کا ٹیرف 8 روپے بڑھانے کی تیاری کرلی

    حکومت نے بجلی کا ٹیرف 8 روپے بڑھانے کی تیاری کرلی

    وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف تقریباً8 روپے بڑھانےکی تیاری کر لی۔

    بجلی کا بنیادی ٹیرف7روپے91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔ درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔نیپرا سماعت کے بعد فیصلہ نوٹی فکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔

    وفاقی حکومت  نے بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    درخواست میں اگست سے بجلی مزید 3روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے  اور اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • کریم، اوبر کی نقلی آئی ڈی بناکر شہریوں کو لوٹنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

    کریم، اوبر کی نقلی آئی ڈی بناکر شہریوں کو لوٹنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

    اسلام آباد میں کریم سروس اور اوبر سروس ایپ پر اپنی نقلی شناخت پروفائل بناکر گاڑی بک کرکے اسلحہ کے زور پر گاڑیاں چوری کرنے والا ملزم اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق: ملزم نے فیک آئی ڈی بنا کر کریم اور اوبر کی بکنگ کرکے اسلحہ کے زور پر متعدد گاڑیاں لوٹی ہیں جبکہ یہ ملزم فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا۔

    پولیس نے بتایا: یہ ملزم اشتہاری تھا جو اب قانون کے شکنجے میں ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ: تھانہ کورال پولیس ٹیم نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا جبکہ ایک گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔

  • کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد انتقال کرگئے

    کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد انتقال کرگئے

    پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
    قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ مثبت آنے کی شرح 2.78 رہی۔


    اس کے علاوہ ملک میں 21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
    این آئی ایچ کے مطابق وائرس سے مزید 7 مریض انتقال کر  گئے جب کہ اب بھی 174 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

  • اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لئے تمام تر کوششوں کی جائیں گی،ریاض حسین پیرزادہ

    اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لئے تمام تر کوششوں کی جائیں گی،ریاض حسین پیرزادہ

    وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت انسانی حقوق اسلام آباد میں سندھ صوبائی اسمبلی کے رکن انتھونی نوید کی سربراہی میں قومی لابنگ برائے اقلیتی حقوق کے وفد سے ملاقات کی۔شرکا نے وفاقی وزیر کو حالیہ تحقیقات جو ملک میں مختلف اقلیتی برادریوں کو درپیش مسائل پر کی گئی ہیں کے ذریعے جمع کئے گئے اعداد و شمار کے بارے میں بتایا۔

    انہوں نے اقلیتی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایک چار نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس میں پورے ملک میں سینٹری ورکرز کو سماجی تحفظ کے فوائد کی فراہمی، ان کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے کے مسائل کو حل کرنا، آجروں کے ذریعہ ضروری حفاظتی تربیت، اوزار اور سامان فراہم کرنے کا طریقہ کار وضع کرنا اور مذہب کی بنیاد پر مریضوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو روکنے کے لئے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ایک ضابطہ اخلاق آویزاں کرنا شامل تھا۔وفاقی وزیر انسانی حقوق نے ممبران کو اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔

    انہوں نے صوبائی حکام کو لکھنے کے لئے وزارت کے متعلقہ سیکشن کو ہدایات دیں اور اقلیتوں کی مذکورہ شکایات کو دور کرنے کے لئے صوبائی حکام، خاص طور پر لیبر اور صحت کے محکموں سے سفارشات کے ساتھ رپورٹیں حاصل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔وفاقی وزیر نے سندھ میں ہندو برادری کےساتھ ظلم و ستم اور امتیازی سلوک کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ شعور اور تعلیم سے لوگوں کی ذہنیت بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نےکہا کہ عدم برداشت نے ہمارے سماجی بناوٹ کو شدید نقصان پہنچایا ہے جسے ہم روشن خیالی اور درس و تدریس کی مدد سے ہی ٹھیک کرسکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے اقلیتی حقوق کی حفاظت اور سربلندی کے لئے جو بھی ممکن ہو اکرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذمہ دار ہیں کہ اقلیتوں کو ان حقوق اور آزادیوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں جن کو آئین کے آرٹیکل 36 میں شامل کیا گیا ہے اور جو ہمارے قائد کے رہنما اصولوں سے بھی ہم تک پہنچے ہیں۔
    C

  • کوئٹہ: زیارت میں آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد مارے گئے، ضیاء لانگو

    کوئٹہ: زیارت میں آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد مارے گئے، ضیاء لانگو

    مشیرداخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ زیارت میں آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 4زخمی ہوئے ہیں۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ 12جولائی کو زیارت میں آرمی آفیسر اور ان کے کزن کو اغواء کے بعد زیارت کے اطراف میں آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

    مشیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مارے گئے 5 دہشت گردوں کے نام مسنگ پرسنز کی لسٹ میں بھی شامل تھے۔

    خیال رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کو منگل کی شب زیارت کے علاقے وارچوم سے ان کے کزن عمر جاوید کے ہمراہ اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ کوئٹہ واپس جا رہے تھے۔

    ڈی ایچ اے کوئٹہ میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل مرزا زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کا دورہ کرنے گئے تھے، وہاں سے واپسی پر 10 سے 12 مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں افراد کو اغوا کر لیا تھا۔

  • پی پی 7 راولپنڈی: ووٹوں کی دوبارہ گنتی ،پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

    پی پی 7 راولپنڈی: ووٹوں کی دوبارہ گنتی ،پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

    ریٹرننگ آفیسر نے پی پی 7 راولپنڈی ضمنی انتخاب میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

    ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر دوپہر کو آر او نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    ن لیگ کے وکیل سردار تیمور اسلم کا کہنا ہے تھا کہ تحریک انصاف نے درخواست میں کوئی اعتراض اٹھایا نہ یہ بتایا دوبارہ گنتی کتنے پولنگ اسٹیشنز پرکرانا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی پی 7 راولپنڈی کے تمام 260 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ صغیر احمد 68906 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیے، تحریک انصاف پی پی 7 راول پنڈی کی نشست 49 ووٹوں سے ہاری ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔

    اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔