Baaghi TV

Author: +9251

  • سائفروزیرخارجہ اور وزیراعظم سےچھپانےکا     دعویٰ مکمل بےبنیادہے:دفترخارجہ

    سائفروزیرخارجہ اور وزیراعظم سےچھپانےکا دعویٰ مکمل بےبنیادہے:دفترخارجہ

    اسلام آباد: سائفر وزیرخارجہ اور وزیراعظم سےچھپانےکادعویٰ مکمل بےبنیادہے:اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر پاکستانی دفتر خارجہ کو امریکہ سے آنے والے سائیفر کے حوالے سے وضاحت دینا پڑی ہے اور یہ وضاحت ان الزامات کے کے بعد دی جارہی ہے جن میں بار بار کہا جارہا ہے کہ یہ حقائق موجودہ وزیرخارجہ اور وزیراعظم سے چھپائے گئے تھے دفتر خارجہ نے اس دعوے کو سراسر بے بنیاد قرار دیا ہےکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے موصول ہونے والی سائفرکمیونی کیشن وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے چھپائی گئی تھی۔

    ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سائفرکمیونی کیشن (خفیہ سفارتی مراسلہ) وزیرخارجہ اور وزیراعظم سے چھپانےکا دعوٰی مکمل بے بنیاد ہے۔

     

    https://mofa.gov.pk/transcript-of-the-press-briefing-by-spokesperson-on-monday-25-april-2022/

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سائفرکمیونی کیشن وزیرخارجہ یا وزیراعظم سے پوشیدہ ہونےکا سوال ہی نہیں ہوتا، دفترخارجہ پیشہ ورانہ بنیاد پرکام کرتا ہے،اس کے کام پر شکوک پیدا کرنا نقصان دہ ہوگا۔

     

    اس حوالے سے حکام دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ ہر سائفر وزیراعظم آفس کو لازمی بھیجا جاتا ہے، اس سائفرکو بھی وزیراعظم آفس بھیجا گیا تھا، کوئی بھی سائفر جب آتا ہے تو اس کی ڈسٹری بیوشن کی جاتی ہے،کچھ سائفر کی ڈسٹری بیوشن زیادہ کچھ کی کم کی جاتی ہے۔

    پاکستان کیخلاف امریکی سازشیں ایک بار پھر عروج پر، تحریر:عفیفہ راؤ

    حکام دفتر خارجہ کے مطابق سائفر کو کاپی نہیں کیا جاسکتا، اس کی فوٹو کاپی نہیں ہوتی، سائفرکو اس کی مشین پر ڈی کوڈ کیا جاتا ہے، سائفر کی تحریر کو تبدیل کرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ سائفر وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے چھپایا گیا تھا پھر زبردستی نکلوایا گیا۔

  • لاہور: آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

    لاہور: آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

    لاہور:سابق صدر،پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آصف علی زرداری پی ڈی ایم اجلاس کے بعد چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے

    پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئے جبکہ ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف زرداری نے موجودہ سیاسی صورت حال پر چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔

    شان شاہد کی عمران خان کو ضمنی انتخابات جیتنے کی مبارکباد

    خیال رہے کہ اس سے قبل اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کا وقت پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی۔

    اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا ہے قبل ازوقت انتخابات بہتر آپشن نہیں جبکہ پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ بچانے کے لیے تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گے۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کی وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالٰہی کے نام کی توثیق، 14 ووٹوں کی برتری کا دعویٰ

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی رائے کا بے حد احترام ہے مگر فی الحال پارٹی میں قومی اسمبلی میں واپس آنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہم قومی اسمبلی آنے کو تیار نہیں کیونکہ ہمارا قومی اسمبلی واپس آنا بے معنی ہوگا۔

    وائس چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے پارٹی سطح پر کوئی مشاورت بھی نہیں کی گئی، تحریک انصاف کا فوری نئے انتخابات کا مطالبہ برقرار ہے۔

    سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3سال کی محنت سے ملکی معیشت کو مستحکم کیا تھا مگر آج ملکی معاشی صورتحال روز بہ روز بگڑتی جارہی ہے اور موجودہ حکومت ملک کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر لے آئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، صورتحال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے، ان حالات میں ہم کیسے قومی اسمبلی واپس آئیں۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور حکومتی اتحاد نے قبل از وقت انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اہم ترین اجلاس میں آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے، ضمنی الیکشن میں بد ترین صورتحال کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، شرکا کو صوبائی اسمبلی میں نمبر گیم پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    فوری انتخابات:تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس نہ آنے کے مؤقف پر قائم

    پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ڈی ایم اور اتحادیوں کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد نے ملک میں قبل از وقت نہ کروانے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

    اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ قبل از وقت انتخابات عمران خان کے دباؤ پر نہیں بلکہ حکومتی اتحاد کے متفقہ فیصلے کے تحت ہوں گے اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

  • ن لیگ اور اتحادیوں کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار،بھرپورمقابلہ کرنے پراتفاق

    ن لیگ اور اتحادیوں کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار،بھرپورمقابلہ کرنے پراتفاق

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا.مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، اتحادی جماعتوں اور آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی. مشترکہ اجلاس میں تمام اراکین نے ہاتھ بلند کر کے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کی وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالٰہی کے نام کی توثیق، 14 ووٹوں کی برتری کا دعویٰ

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اس موقع پر کہا کہ سدا بادشاہی اللہ تعالٰی کی ہے،1993 سے بحیثیت سیاسی کارکن محاذ پر ڈٹا ہوا ہوں۔ خوب جانتا ہوں کہ مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، نہ ہار ابدی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہے، مشن پاکستان کو بچانا اور سنوارنا ہے جو انشاءاللہ جاری رہے گا۔ ہم چاہتے تو پی ٹی آئی کی طرح ریاست کو نقصان پہنچا کر سیاست کر سکتے تھے لیکن ہم نے ریاست کو مقدم رکھا۔

    حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان ہمیں ہر چیز پر مقدم ہے، پاکستان کو پی ٹی آئی کی مچائی تباہی سے نکال لیا تو خود کو کامیاب سمجھیں گے۔ خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے جس تک انشاءاللہ ضرور پہنچیں گے۔

     

    حکومت اپنی مدت پوری کرےگی، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے،پی ڈی ایم

     

    صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی غرض وغایت بیان کی، انہوں نے کہا کہ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، بھرپور مقابلہ کریں گے ، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے 22 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے بارے میں حکمت عملی طے کی گئی،صوبائی پارلیمانی پارٹی نے رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا.اجلاس کے شرکاء نے جگنو محسن کے والد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی.پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ضمنی الیکشن جیتنے والے نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دی.

  • پی ٹی آئی کور کمیٹی کی وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالٰہی کے نام کی توثیق،  14 ووٹوں کی برتری کا دعویٰ

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کی وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالٰہی کے نام کی توثیق، 14 ووٹوں کی برتری کا دعویٰ

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید، سبطین خان، علی عباس اور دیگر کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ پہلے ہی اپنا اصل چہرہ دکھا چکی ہے، ہم حیران تھے کہ حمزہ شہباز کیسے خاموش بیٹھا ہے، حمزہ شہباز اس قابل ہی نہیں رہا کہ سیاست کر سکے، ن لیگ نے رانا ثناء اللہ جیسے غلط کام کرنے والے بندے کو وزیر داخلہ بنایا جو خود اب ان کے قابو میں بھی نہیں آ رہا۔

    ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی سے4 سیٹیں چھینی ہیں:مریم نواز

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شریفوں نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، مریم صفدر نے الیکشن میں ہار تسلیم کر کے بڑا اچھا بیان دیا ہے، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، مفتاح کا مفتا لگا ہوا ہے، ابھی بھی آئی ایم ایف سے انہیں کچھ نہیں ملا، رانا ثناء اللہ اداروں کو ہمارے خلاف استعمال کررہا ہے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم 5 بندے یہاں وہاں کر دیں گے جو عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، اس حوالے سے ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ آئی بی کو بھی پولیس کی طرح استعمال کر کے ہمارے ارکان اسمبلی کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سوال پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 22 جولائی کو سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ سب سے پہلے وزیراعلیٰ کا الیکشن کروایا جائے اس کے بعد آئی جی اور چیف سیکرٹری کو صرف ہٹانا ہی نہیں ان کو سزا بھی دینی ہے۔

     

    پرویز الٰہی کی وفاقی وزرا اور حمزہ شہباز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

     

    تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ارکان نے وزیراعلیٰ بنانے کیلئے چودھری پرویزالٰہی کے نام کی توثیق کر دی ہے، کل تک ہمارے نو منتخب ارکان کا حلف ہو جائے گا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہمیں 14 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، ن لیگ شکست تسلیم کرتے ہوئے ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کرے، ن لیگ، بیورو کریٹس اور پولیس کو وارننگ دیتا ہوں کہ کوئی غیر قانونی کام نہ کریں۔

    معروف قانون دان عامر سعید راں نے کہا کہ ادارے رانا ثناء اللہ کے بیان کا نوٹس لیں، انٹیلی جنس بیورو نے بیرون ملک سے آنے والے چودھری پرویزالٰہی کے ذاتی دوست کو اغوا کر کے ان کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت شروع ہوا۔ تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف کے بعد ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد بشارت راجہ نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر حکومتی اداروں کی مداخلت کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ ریاستی مشینری کا اپوزیشن کے خلاف بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، حکومتی دہشت گردی عروج پر ہے، ہمارے ممبران پر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور دھمکایا جا رہا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ 22 جولائی کو وزیراعلیٰ کا انتخاب سپریم کورٹ کے حکم پر کرایا جا رہا ہے، اس عمل میں مداخلت کرنا اور روکنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے.بعد ازاں قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سابق وزیر گلگت بلتستان بشیر احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔

  • درست اور بروقت فیصلہ سازی ملک کی ترقی و نمو کے لئے ناگزیر ہے،صدر عارف علوی

    درست اور بروقت فیصلہ سازی ملک کی ترقی و نمو کے لئے ناگزیر ہے،صدر عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ درست اور بروقت فیصلہ سازی، دیانتدار اور معیاری قیادت اور پالیسیوں میں مسلسل بہتری اور جدت کو مسلسل بدلتے ہوئے تکنیکی اور کاروباری عوامل سے ہم آہنگ رکھنا ملک کی تیز رفتار ترقی و نمو کے لئے ناگزیر ہے۔

    صدر مملکت نے لاہور میں پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے ) کے زیر اہتمام پاکستان کیمیکل ایکسپو 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیرمعمولی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، لیکن بدقسمتی سے حکومت اور نجی شعبے کے فیصلہ سازوں نے کاروبار، صنعت، زراعت اور خدمات کے شعبوں میں مسلسل اور تیزی سے رونما ہونے والی ان تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لئے پوری طرح تیاری نہیں کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سائنس کی تمام شاخیں جیسے کیمسٹری، فزکس، بیالوجی اور دیگر تقریباً تمام شعبے تحقیق اور ترقی کے عمل کے دوران ہائی ٹیک، ہائی ویلیو اور بہترین مصنوعات تیار کرنے کے لئے یکجا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تناظر میں کسی بھی ملک کے فیصلہ سازی اور عملدرآمد کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نئی اور الٹرا ماڈرن مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا پر مبنی مصنوعات اور خدمات کو مستقل بنیادوں پر اپنایا جائے اور ان پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ وہ مسلسل بدلتی ہوئی مارکیٹ اور کاروباری ضروریات سے ہم آہنگ رہیں۔

    انہوں نے یونیورسٹیوں پر بھی زور دیا کہ وہ نئے تصورات کے لئے اپنی سینیٹ میں اعلیٰ صنعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین کو شامل کریں اور ذہن سازی کے لئے باقاعدگی سے میٹنگز بلائیں اور ان مصنوعات اور خدمات کی نشاندہی کریں جن کی ایجاد کی ضرورت ہے اور وہ موجودہ مصنوعات جن میں بہتری کی ضرورت ہے تاکہ انہیں بدلتے ہوئے حالات، مارکیٹوں کے مطالبات اور دنیا بھر کے صارفین کی ضروریات اور ترجیحات سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے 60 کی دہائی میں مثالی ترقی کی اور دنیا کے بہت سے ترقی پذیر ممالک کے لئے رول ماڈل بن گیا تھا۔ ہم نے پاکستان اسٹیل ملز اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز قائم کیں اور بہت سی صنعتیں قائم کیں جنہوں نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کے دور میں داخل کیا لیکن ان کامیابیوں کو آگے نہیں بڑھا سکے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ان وجوہات کی نشاندہی کرنے اور اس سے سیکھ کر اصلاحی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے غلطیاں نہ دہرانے کا عہد کرتے ہوئے اپنے ملک کو آگے بڑھانے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان نے اپنے انسانی وسائل کو برآمد کرنے کی پالیسی اپنائی اور بغیر سوچے سمجھے اپنے معیاری، انتہائی ہنر مند اور قیمتی انسانی وسائل کو ترقی یافتہ دنیا کو برآمد کیا جس کی وجہ سے ہمارا ملک ضروری ذہانت، علم اور ہنر سے محروم رہا جو ہماری ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس برین ڈرین نے ان کے میزبان ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اب اس پالیسی پر نظر ثانی کرنے اور اس کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے، اپنے قیمتی انسانی وسائل کو ملک میں برقرار رکھنے اور انہیں فائدہ مند روزگار فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانا ہوگا جو ہمارے ملک کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے ضروری ہے۔

  • فوری انتخابات:تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس نہ آنے کے مؤقف پر قائم

    فوری انتخابات:تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس نہ آنے کے مؤقف پر قائم

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپس آنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب اس ملک میں فوری عام انتخابات ہونے چاہیں،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی رائے کا بے حد احترام ہے مگر فی الحال پارٹی میں قومی اسمبلی میں واپس آنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

    ذرائع کےمطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہم قومی اسمبلی آنے کو تیار نہیں کیونکہ ہمارا قومی اسمبلی واپس آنا بے معنی ہوگا۔

    وائس چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے پارٹی سطح پر کوئی مشاورت بھی نہیں کی گئی، تحریک انصاف کا فوری نئے انتخابات کا مطالبہ برقرار ہے۔

    شان شاہد ضمنی انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہ کر سکنے پر برہم

    سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3سال کی محنت سے ملکی معیشت کو مستحکم کیا تھا مگر آج ملکی معاشی صورتحال روز بہ روز بگڑتی جارہی ہے اور موجودہ حکومت ملک کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر لے آئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، صورتحال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے، ان حالات میں ہم کیسے قومی اسمبلی واپس آئیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور حکومتی اتحاد نے قبل از وقت انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے

    اہم ترین اجلاس میں آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے، ضمنی الیکشن میں بد ترین صورتحال کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، شرکا کو صوبائی اسمبلی میں نمبر گیم پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ڈی ایم اور اتحادیوں کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد نے ملک میں قبل از وقت نہ کروانے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

    پنجاب کے ضمنی انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سبق آموز ثابت ہوئے ۔اویس لغاری

    اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ قبل از وقت انتخابات عمران خان کے دباؤ پر نہیں بلکہ حکومتی اتحاد کے متفقہ فیصلے کے تحت ہوں گے اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

  • محرم الحرام میں قیام امن،تمام مکاتب فکر کے قائدین سے رابطہ میں ہیں، طاہر محمود اشرفی

    محرم الحرام میں قیام امن،تمام مکاتب فکر کے قائدین سے رابطہ میں ہیں، طاہر محمود اشرفی

    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے پاکستان علما کونسل تمام مکاتب فکر کے قائدین سے رابطہ میں ہے، اس حوالے سے متحدہ علما بورڈ کا اجلاس 24 جولائی کو لاہور میں منعقد ہو گا۔

    سیلیکٹڈ بھی دیکھے اور امپورٹڈ بھی، اب قابل لوگوں کی ضرورت ہے، سراج الحق

    پاکستان علما کونسل کی مرکزی مجلس شوری و عاملہ کے اجلاس اور مکاتب فکر کے قائدین سے مشاورت کے موقع پر محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے پیغام پاکستان کی روشنی میں ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے،اس میں و اضح کیا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ منافرت، مسلح فرقہ وارانہ تصادم اور طاقت کے زور پر اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی روش شریعت اسلامیہ کے احکام کے منافی اور فسادفی الارض اور ایک قومی و ملی جرم ہے،تمام مسالک کے علما و مشائخ اور مفتیان پاکستان انتہا پسند انہ سوچ اور شدت پسندی کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔

    اقوام متحدہ غریب ممالک کو درپیش چیلنجز کے لیے مربوط اقدامات کرے، منیر اکرم

     

    انہوں کہا کہ ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ انبیا کرام، اصحاب رسولﷺ ، ازواج مطہرات اور اہل ِبیت اطہارکے تقدس کو ملحوظ رکھنا ایک فریضہ ہے اور جو شخص ان مقدسات کی توہین و تکفیر کرے گا تمام مکاتب فکر اس سے برات کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اشتعال انگیزی، نفرت اور اختلاف کی بنا پر قتل وغارت گری یا اپنے نظریات کو دوسروں پر جبر کے ذریعے مسلط کرنا یا ایک دوسرے کی جان کے درپے ہونا شریعت اسلامیہ کے مطابق حرام ہے اور ملک بھر کے علما و مشائخ ایسے عناصر سے برات کا اعلان کرتے ہیں۔

    محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ علما و مشائخ اور مفتیان عظام کا فریضہ ہے کہ درست اور غلط نظریات میں امتیاز کرنے کے بار ے میں لوگوں کو آگاہی دیں جبکہ کسی کو کافر قرار دینا (تکفیر) ریاست کا دائرہ اختیار ہے جو ریاست شریعت اسلامیہ کی رو سے طے کرے گی،اس کے علاوہ غیر مسلم اسلامی ریاست میں امن کے ساتھ رہتے ہیں انہیں قتل کرنا جائز نہیں ہے بلکہ گناہ ہے.

    ضابطہ اخلاق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام کی رو سے خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کی پاس داری کرنا سب کے لئے ضروری ہے ۔انہوں کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق دینا اور خواتین کی تعلیم کا حکم شریعت اسلامیہ نے دیا ہے، ریاست پاکستان کے خلاف مسلح بغاوت میں شرکت یا اس کی کسی بھی طرح مددیا حمایت کرنا کسی بھی صورت شرعی اور قانونی طور پر درست نہ ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان علما کونسل کے قائدین آج اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

  • سیلیکٹڈ بھی دیکھے اور امپورٹڈ  بھی، اب قابل لوگوں کی ضرورت ہے، سراج الحق

    سیلیکٹڈ بھی دیکھے اور امپورٹڈ بھی، اب قابل لوگوں کی ضرورت ہے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 75 سال کے تجربات کے بعد کیا اب بھی وہ وقت نہیں آیا کہ اللہ کے نظام کو قائم کریں؟، رضا باقر صاحب کی طرح لوگوں نے 75 سال سے ملک کو اندھیروں میں رکھا، 22 بار آئی ایم ایف سے ہم نے قرضے لئے، لیکن جیسے جیسے علاج کیا ویسے ویسے مرض بڑھا،اسوقت ہمارے 8 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.

    حکومتی اتحاد کا اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے پر اتفاق،باغی کا پہلےخبر دینے کا اعزاز

    ملک کے معاشی بحران کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہغربت مہنگائی کی وجہ سے لوگ ذہنی تناؤ اور مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں، ذہنی تناؤ کی وجہ سے گھروں میں لڑائی اور ایوانوں میں گالم گلوچ ہے، سیاست دان وہ زبان استمعال کرتے ہیں جو ایک لفنگا بھی استعمال نہیں کرتا، اسوقت جتنے بت اس معاشرے میں موجود ہیں انہوں نے ملک کے وسائل پہ قبضہ کر رکھا ہے، یہاں پر سری لنکا کی طرح مایوس کن ماحول ہے، سیاست کا نشہ اتر جائے گا، لوگوں کی آنکھیں کھل جائیں گے، پھر حساب کتاب ہوگا اور یوم الحساب ہوگا، کچھ چیزیں بس میں ہوتی ہیں کچھ چیزیں بس میں نہیں ہوتیں،ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ دنیا سے ڈکٹیشن لینا ہے یا دنیا کو کچھ دینا ہے.

     

    وفاق کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی خبریں درست نہیں. وزیر اطلاعات

     

    سراج الحق نے کہا کہ جس آدمی نے پاکستان بنایا اس نے کہا تھا کہ پاکستان ماڈل بنے گا اور دنیا کو لیڈ کرے گا، اس وقت ملک میں مصنوعی معیشت ہے، سارا نظام قرضوں، سود اور غلط اعداد و شمار پر ہے، موجودہ و سابقہ حکومت جو اعداد و شمار دیتے تھے سب غلط ہیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مسئلہ معیشت نہیں، انکا بنیادی مسئلہ اپنے مفادات کو محفوظ اور کیسس کو ختم کروایا جائے،35 سال ملک میں جرنیلوں نے حکومت کی انہوں نے بھی ملک کے ساتھ ظلم کیا ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی وجہ سے آج ملک پر ظلم ہو رہا ہے، سیاسی، سماجی، معاشی، لوڈ شیڈنگ سب ان دونوں کی وجہ سے ہے،سب مسائل پیدا کرنے کے بعد یہ مذاق اڑاتے ہیں، شرمندگی کا اظہار نہیں کرتے ،وزرا ء مذاق اڑاتے ہیں کہ چائے ایک پیالی کم کر دو، ایک روٹی کم کر دو.

    انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام، کشمیر کی آزادی، عافیہ کی واپسی، قرضوں سے نجات ن کا ایجنڈا نہیں، معاشی استحکام کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے، موجودہ سیاست دان تیار نہیں ہیں،مسلسل مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، یہی حکمران ٹولہ بدلتا رہتا ہے مگر نظام وہی رہتا ہے، میری پارٹی میں بے شک شامل نہ ہوں لیکن میری آواز کے ساتھ اس آواز کو ملائیں کہ پاکستان کو اسلامی نظام چاہئے، مشاہدے کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ سود کے بغیر پاکستان چل سکتا ہے، میں نے کے پی کے کو قرض فری صوبہ بنایا تھا، غیر ضروری اخراجات ختم کئے تھے، قرضے کی بنیاد پر ملک کیسے چلائیں گے، تنخواہیں کیسے دیں گے، ترقیاتی کام کیسے کروائیں گے، ریلوے پی آئی اے اور سٹیل مل کو ٹھیک کرنا ہے یا خسارے بھرنے ہیں؟، جو ٹیکس دیتا ہے وہ فٹ پاتھ پر سوتا ہے، ٹیکس لینے والا بادشاہوں کی زندگی گزارتا ہے،اس ملک میں سزا و جزا کا تصور نہیں ہیں، جن پر کیسس ہیں وہ وزیر بھی ہیں، پاناما اور پنڈورا پیپرز میں ان کے نام ہیں،اس حکومت کو مجبور کرنا ہوگا کہ سود کے خلاف دئیے فیصلے کے خلاف جانے کے فیصلے کو واپس لے.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی خرابی تمام خرابیوں کی جڑ ہوتی ہے، اس خرابیوں کو ٹھیک نہیں کرتے تو کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوگا، ہمیں اپنی معیشت کو اسی طرح ٹھیک کرنا چاہئے جس طرح دیگر فرائض کی انجام دہی کرتے ہیں،سیلیکٹڈ کو بھی دیکھا امپورٹڈ کو بھی دیکھا، اب اس قوم کو قابل لوگوں کی ضرورت ہے جن کی ملک کے ساتھ وابستگی ہو،یہ ملک ہم سب کا ہے، اگر یہ نہیں بچتا تو ہمارے گھر بھی نہیں بچیں گے.

  • برطانیہ: درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا:اسکول،ٹرانسپورٹ بند،ایمرجنسی کا نفاذ

    برطانیہ: درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا:اسکول،ٹرانسپورٹ بند،ایمرجنسی کا نفاذ

    لندن:برطانیہ: درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا:اسکول،ٹرانسپورٹ بند،ایمرجنسی کا نفاذ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کے ساتھ رواں ہفتے گرم ترین دن ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی طرف سے آج درجہ حرارت 41C (105.8F) تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، انگلینڈ کا بیشتر حصہ اب بھی سرخ موسم کی پہلی وارننگ کے تحت ہے۔

    رات کے وقت کا ریکارڈ راتوں رات ٹوٹ گیا، کیونکہ سرے میں کینلے نے 25.8C (78.4F) بتایا جارہا ہے ، جبکہ Kew Gardens اور Heathrow نے منگل کو دوپہر تک درجہ حرارت 38.8C (101.8F) ریکارڈ کرتے ہوئے پچھلے درجہ حرارت کے پچھلاریکارڈ بھی توڑ دیا ہے

    جس سے مراد یہ ہے کہ لوگوں اور انفراسٹرکچر پر وسیع اثرات ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے کام کرنے کے طریقوں اور روزمرہ کے معمولات میں خاطر خواہ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

    شدید درجہ حرارت کے پیش نظر متعدد اسکول جلد بند ہو گئے ہیں یا ان میں سے بہت نے بالکل بھی نہ کھولنے کافیصلہ کیا ہے، حالانکہ حکومت نے اسکول کھلا رکھنے کے لیے ہدایت جاری کی ہے۔

    نیٹ ورک ریل نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ پیر اور منگل کو اگر زیادہ ہو تو ہی سفر کریں لندن میں کچھ ریل گاڑیوں نے ٹرین منسوخ کرنے کا پہلے ہی اعلان کیا ہے اور پورے نیٹ ورک پر رفتار کی پابندیاں ہیں۔

    بلکہ بعض علاقوں میں ٹرین سروس بند کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق لندن کے شمال علاقوں کو جانے والی ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں ایسےہی لندن بلیک فریئرز سے سینٹ پینکراس، یا لندن کنگز کراس یا لندن مورگیٹ سے کوئی تھیمس لنک یا گریٹ ناردرن ٹرینیں نہیں چلیں گی۔

    خطرناک ہیٹ ویو:برطانیہ میں ’نیشنل ایمرجنسی‘ نافذ کردی گئی

    مرسیریل نے کہا کہ چلنے والی ٹرینوں کی تعداد اور سفرکےاوقات "سنگین طور پر متاثر” ہوں گےاور کچھ راستے مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں۔LNER یارک کے جنوب اور لیڈز کے جنوب سے لندن کنگز کراس تک کوئی ٹرین نہیں چلائے گا۔

    برطانوی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اسکائی نیوز نے لکھاہے کہ سدرن، ساؤتھ ایسٹرن، ساؤتھ ویسٹرن ریلوے اور گریٹ ویسٹرن ریلوے ان درجنوں ٹرین کمپنیوں میں شامل ہیں جو ملک بھر اب بہت ہی کم ٹرینیں چلارہی ہیں‌،

    ٹرانسپورٹ فار لندن (TfL) نے کہا کہ گرمی سے نمٹنے کے لیے لگائی گئی حفاظتی پابندیوں کی وجہ سے لندن کا ریل نیٹ ورک بھی کم سروس چلا رہا ہے۔

    اہور:دوسری ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا:آج موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

    میٹ آفس کی پیشن گوئی کرنے والی ریچل آئرز نے کہا کہ منگل کا دن "بہت ہی بے مثال دن” ہو گا، جہاں انگلینڈ کے مقامات پر درجہ حرارت ممکنہ طور پر 41C (105.8F) تک پہنچ جائے گا۔سکاٹ لینڈ اور ویلز بھی ریکارڈ پر اپنے گرم ترین دن دیکھ سکتے ہیں۔

    کراچی میں آج سے 4 روزہ جزوی ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان محکمہ موسمیات

    برطانیہ کے علاقے کیمبرج میں 2019 میں درجہ حرارت 38.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔

  • حکومت اپنی مدت پوری کرےگی، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے،پی ڈی ایم

    حکومت اپنی مدت پوری کرےگی، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے،پی ڈی ایم

    وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب کے انتخابات کسی کی مقبولیت اور غیر مقبولیت کا تعین نہیں کر رہے، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس ہوا،یہ صرف20 نشستوں پر الیکشن تھا اس میں ہمارے ووٹ بڑھے ہیں،جھوٹ، فتنوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حکومت اپنی مدت پوری کرےگی.

    ماڈل ٹاون لاہور میں اتحادیوں کے اجلاس کے بعد تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے 2018سےزیادہ ووٹ لیے،عمران خان سازش کے ذریعے اقتدار تک پہنچا،عمران خان کی وجہ سے پاکستان معاشی بحران کا شکار ہوا،ہماری قیادت نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں ،جیلیں کاٹیں،شام تک دھاندلی کا شور مچاتے رہے،رزلٹ آنا شروع ہوگیا تو خاموش ہوگئے،ان کو مرضی کے چیف جسٹس چاہئے،نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے نہیں ہونے چاہییں،کسی کی ذاتی خواہش پر فیصلے نہیں کریں گے،ضمنی الیکشن میں ہم نے آپ سے پانچ نشستیں چھینی ہیں،کس بات کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں، یہ طوفان جو اٹھایا گیا ہے یہ تھمے گا اور اس کے آگے بند بھی باندھا جائے گا، اس جھوٹ اور فتنے سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمارے ممبر توڑے جائیں تو وہ حاجی بن جاتے ہیں، اگر عمران خان کے ساتھی انہیں ڈنکے کی چوٹ پر چھوڑ جائیں تو وہ برے بن جاتے ہیں،یہ وہ شخص ہے جس پر شیاطین اترتے ہیں،یہ گمراہ آدمی ہے اور اس نے گمراہوں کا ایک گروہ تیار کیا ہے جو ہر جگہ موجود ہے، بعض لوگ ابھی تک اپنی اصلاح کے لئے تیار نہیں ہیں، ایک جھوٹا جو سازش کر کے بچہ جمہورہ بن کر اقتدار میں آیا تھا وہ ووٹ کو عزت دو کی بات کرتا ہے، ہماری جماعتوں نے اس ملک میں آئین کی سربلندی کے لئے جیلیں کاٹیں، جلا وطنی برداشت کی، جانی و مالی قربانیاں دی ہیں،عمران خان پرویز مشرف کے گھٹنوں پر بوٹ پالش کرنے کے لئے جھکا تھا ،اس شخص کے چار سال کے کرتوتوں کی وجہ سے پاکستان معاشی دیوالیہ پن کی دہلیز پر کھڑا ہے،ہمیں پیچھے ہٹنا اور اپنی سیاست بچانا خوب آتا تھا لیکن ہم نے پاکستان کے وسیع مفاد میں کانٹوں کا ہار اپنے گلے میں ڈالا، ہمیں معلوم تھا کہ بارودی سرنگیں ڈالی ہوئی ہیں لیکن ہم اپنے ملک کو چھوڑ کر نہیں بھاگے.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں صحافیوں کو زنجیریں پہنائی گئیں، سیاسی کارکنان کو اختلاف رائے پر جیلوں میں ڈالا گیا،نیب کے پرانے قانون کی حمایت کرنے والا آئین اور جمہوریت کا دوست نہیں ہو سکتا، لوگوں کو رسوا کیا اور بدنام کیا، پونے چار سال یہ ثبوت پیش نہیں کر سکے، پچھلے چار سال اخبار کی خبروں پر نیب کارروائی کرتا تھا، اب کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟ ،آج کے اجلاس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں کرتا؟ برسوں سے زیر التواء فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونا چاہئے، 20 میں سے 15 سیٹیں پی ٹی آئی جیتی تو کہا گیا کہ الیکشن کمشنر جانبدار ہے، وہ استعفیٰ دے، پی ٹی آئی کو مرضی کا چیف جسٹس، مرضی کا چیف آف آرمی اسٹاف، مرضی کا وزیراعظم، مرضی کا میڈیا چاہئے،یہ سب دے سکتے ہیں تو نام نہاد امیر المومنین کے سینے میں ٹھنڈ پڑے گی.

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 63 اے کی تشریح پر عدالتی فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ آئین کی روح سے متصادم ہے،سپریم کورٹ بار کی نظرثانی کی پٹیشن سپریم کورٹ میں کئی دنوں سے پڑی ہوئی ہے، ہماری اپیل ہے کہ اس نظرثانی پٹیشن کو فل کورٹ سنے اور اس پر جلد از جلد فیصلہ دیا جائے، آئین میں اختیارات کی تقسیم واضح ہے، قانون سازی پارلیمان کا حق ہے، اس میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے، فتنہ عمرانیہ چاہتا ہے کہ عدالتوں کے کندھوں پر چڑھ کر آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کروائے، عمران خان اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش کر رہا ہے،عمران خان کے ساتھی کہتے ہیں کہ ان کے منہ کو خون لگا ہوا ہے، جب فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق آتا ہے تو یہ ٹارگٹ کر دیتے ہیں، عمران کے شیطانی عمل کا ٹکا کر جواب دیا جائے گا، جسے پانچ سیٹیں ملی ہیں وہ الیکشن کمیشن کی تحسین کر رہا ہے اور جسے 15 ملی ہیں وہ رو رہا ہے،قانون سازی پارلیمان کا حق ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،قانون سازی پارلیما ن کا حق ہے ہم سمجھتے ہیں اس میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے.

    جے یو آئی رہنما اکرم درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے،سپریم کورٹ عمران خان کے حق میں بات کرے تو ٹھیک،عمران خان نے ملک کے ٹکڑے ہونے کی بات کی ،عمران خان اداروں کی تذلیل کررہے ہیں،پاکستان کی معیشت کو انہوں نے تباہ وبرباد کیا،عمران خان ایک ایجنڈے پر آئے ہیں، عمران خان اس ایجنڈے کو ملک کے کونے کونے میں پھیلا رہے ہیں،بڑوں کا ادب ہمارے کلچر کا حصہ تھا، اسے ختم کر دیا گیا.