Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپے کی قدر بھی تیزی سے کم ہونے لگی

    ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپے کی قدر بھی تیزی سے کم ہونے لگی

    نئی دہلی :پاکستانی روپے کے بعد اب ہندوستانی روپے کی قدر بھی کم ہونی شروع ہوگئی ہے ، اس حوالے سے ہندوستان میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی ریکارڈ گراوٹ پرسخت تنقید کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قراردیا ، حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے راہل کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی روپے کی قدر میں گراوٹ پر پہلے جتنا زیادہ شور مچاتے تھے آج اتنا ہی خاموش ہیں۔

    ہندوستانی روپے کی قدر کم ہونے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے روپیہ مسلسل ریکارڈ سطح پر گر رہا ہے اور حکومت کے پاس روپے کی قدر کی بحالی کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے، اس لیے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے وہ کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

    کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملک مایوسی میں ڈوبا ہوا ہے، روزگار کم ہو رہے ہیں۔ ملک کے لوگوں کی آمدنی کم ہو رہی ہے، لیکن وزیر اعظم کے دفتر میں الفاظ، پروگرام اور طور طریقوں کی فہرست بڑھتی جا رہی ہے ۔

    دوسری جانب کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روپے کی قدر میں تیزی سے گراوٹ ظاہر کرتی ہے کہ وہ بھی بہت جلد پیٹرول کی طرح سنچری کی تیاری کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ ڈالر کے مقابلے میں اس وقت دنیا کے بڑے بڑے ممالک کی مضبوط کرنسیاں بھی زوال کا شکار ہورہی ہیں ، ان حالات میں جب کرنسی کی قدرکم ہوتی ہے تواس سے ملک میں مہنگائی بڑھتی ہے اورمعاشی سرگرمیاں بھی متاثرہوتی ہیں‌، یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں‌اس وقت معاشی سرگرمیاں تیز ہونے کی بجائے سست روی کا شکار نظرآتی ہیں

     

  • اگر دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

    اگر دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

    وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی اور دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔دوست ملک جلد پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ دوست ملک کی جانب سے مالیاتی پیکج ملے گا۔ایک دوست ملک سے 1.2 ارب ڈالر کا ادھار تیل ملے گا۔

    وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دوستوں کو ایمنسٹی دی ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ بھی عمران خان نے خود توڑا۔تحریک انصاف کے دور میں بجٹ خسارہ بڑھا۔ بجٹ خسارے کے لئے کہیں سے رقم پوری کرنی پڑتی ہے۔ فیول مہنگا ہونے پر عمران خان شمسی توانائی کی طرف نہیں گئے۔ حکومت کو پاور سیکٹر میں 1300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں سنی تھی یہ بھی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا ٹیکس محصولات کو د گنا کریں گے نہیں کر سکے۔

    عمران خان کی حکومت گئی تو ملک بحران میں تھا اوردیوالیہ پن کی طرف جا رہا تھا۔ ہماری کوشش ملک میں معاشی استحکام لانا تھا ہم اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اس استحکام کے بعد عوام کی خوشحالی آئے گی۔ میرا وعدہ ہے ہم افراط زر کو کم کریں گے۔اگلے سال گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔آئندہ مالی سال تک زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

  • جے یو آئی (ف) کے قاری سمیع الدین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

    جے یو آئی (ف) کے قاری سمیع الدین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

    شمالی وزیرستان میں میرالی ٹاؤن کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی رہنما قاری سمیع الدین اور ان کے ساتھی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے.

    ایک صارف نصار داوڑ نے چودھ جولائی خبر دیتے لکھا: انتہائی افسوسناک خبر، ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے شمالی وزیرستان جے یو آئی ف کے مقامی صدر قاری سمیع الدین کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے.
    https://twitter.com/nisardawarPK/status/1547623344521916419
    انہوں نے مزید کہا: ظالموں نے ایک اور توانا آواز کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کردیا.

    ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق: مقامی لوگوں اور اہلکاروں نے بتایا کہ قاری سمیع الدین اور ان کے ساتھی حافظ نعمان داوڑ عیدک گاؤں میں گھر جا رہے تھے کہ بیچی روڈ پر ان کی گاڑی پر گھات لگائے حملہ آوروں نے حملہ کردیا، دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    ان کی نماز جنازہ مدرسہ میں ادا کی گئی جس میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شورش زدہ ضلع میں جے یو آئی(ف) کی قیادت پر یہ دوسرا ٹارگٹ حملہ تھا۔

    اس سے قبل پیر کو نامعلوم مسلح افراد نے عیدک گاؤں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے منتخب کونسلر ملک مرتضیٰ کو قتل کر دیا تھا۔

    وہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران کونسلر منتخب ہوئے تھے۔

    قاری سمیع جے یو آئی(ف) کے میرالی سب ڈویژن کے سربراہ تھے اور انہوں نے پی کے 111 سے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔

    مقتول نے مقامی سیاست میں سرگرمی سے حصہ لیا، اکثر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضلع میں امن و امان کی صورتحال، خاص طور پر ٹارگٹ کلنگ کو سنبھالنے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔

    دوسری جانب پندرہ جولائی کو جمیعت علماء اسلام ف کی جانب سے جاری بیان میں تشویک کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قاری سمیع الدین اور مولانا نعمان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے. اور قاری سمیع الدین اور مولانا نعمان کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں.


    جے یو آئی ف کے مطابق: قاری سمیع الدین اور مولانا نعمان کی شہادت ملک اور اسلام دشمنوں کی کاروائی ہے،

  • پی ائی اے نے اندرون ملک پروازوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

    پی ائی اے نے اندرون ملک پروازوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

    وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آٸ اے کی اندرون ملک تمام پروازوں پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت کی جارہی ہے،


    انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کے لیے کرایوں میں رعایت کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر کے مطابق: آج رات بارہ بجے کے بعد عملدرآمد شروع ھو جائیگا.

    ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق پی آئی اے کی اندرون ملک کرایوں میں 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے جس پر 17 جولائی سے اطلاق ہو گا اور فی الحال یہ رعایت اگلے 30 روز کے لیے ہے۔

  • اوورسیز پاکستانی اکبر کو انتقال کے بعد 45 سال پرانے مقدمے میں انصاف مل گیا

    اوورسیز پاکستانی اکبر کو انتقال کے بعد 45 سال پرانے مقدمے میں انصاف مل گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 45 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اوورسیز پاکستانی کو انتقال کے بعد انصاف فراہم کردیا.

    ہائی کورٹ میں اوورسیز پاکستانی کی قیمتی پراپرٹی فراڈ سے ہتھیانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 45 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سنایا.

    عدالت نے قرار دیا کہ اوورسیز پاکستانی اکبر حسین کا گھر 45 سال قبل جعلی کاغذات پر ٹرانسفر کیا گیا، فراڈ کے بعد گھر خریدنے والے غلام احمد کو جائز خریدار قرار نہیں دیا جاسکتا ہے.

    عدالت نے واضح کیا کہ: گھر کی غیرقانونی ٹرانسفر میں سی ڈی اے کی ملی بھگت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر خریدار غلام احمد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی عمل کی بنیاد ہی غیرقانونی ہو تو اس پر کھڑی پوری عمارت گرجاتی ہے۔

    واضح رہے کہ گھر کے اصل مالک اوورسیز پاکستانی اکبر حسین مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے انتقال کرگئے۔ مقدمہ سول عدالت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ جا پہنچا تھا.

  • قوم کسی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کرے گی۔ شیخ رشید

    قوم کسی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کرے گی۔ شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قومی کسی قسم کی دھاندلی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔
    سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں قوم کسی قسم کی دھاندلی یا حکومت کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔


    انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کو ووٹ دینا چاہتی ہے تو اس کا راستہ نہ روکا جائے، اگر راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی لہذا میری گزارش ہے کہ اس الیکشن کو شفاف طریقے سے ہونے دیا جائے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے والے عقل کے اندھوں کو نہیں پتا کہ یہ سپریم کورٹ کا اضافی نوٹ ہے، ایک دو ووٹوں سے مسلط کیے گئے لوگوں میں عقل کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔

  • میری فیملی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثناء کے ساتھ شریف فیملی ہوگی گلوکار سلمان احمد

    میری فیملی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثناء کے ساتھ شریف فیملی ہوگی گلوکار سلمان احمد

    نوے کی دہائی کے معروف پاپ سٹار سلمان احمد نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے کارکن اور گلو بٹوں نے مجھے دھمکایا ہے اور میرے گھر والوں کا پریشانی نے مجھے فون آ رہا ہے وہ بتا رہے ہیں کہ کچھ نا معلوم افراد تمہارا پوچھ رہے ہیں اور یہ آج سے نہیں دو ہفتوں سے ہو رہا ہے.ہمارے ملک میں‌کیا ہو رہا ہے ہم کس پاکستان میں‌رہ رہے ہیں.ہم دیکھ سکتےہیں کہ پچھلے کچھ دنوں سے صحافیوں اور خواتین کے ساتھ کیا ہو رہا ہے سمیع ابراہیم ہوں یا عمران ریاض خان ، جمیل فاروقی ان پر جس طرح‌سے تشدد کیا جا رہا ہے اور ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اسکو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ جمہوریت نہیں فاشزم ہے. سلمان احمد

    نے مزید یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز انہیں ایف آئی اے کی طرف سے ایک سائبر کرائم کے جرم میں ایک نوٹس موصول ہوا ہے. میں یہ رانا ثناء اللہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر میری فیملی میرے بیوی بچوں سمیت دوستوں‌کو اگر ڈرایا دھمکایا گیا یا انہیں‌کچھ ہوا تو میں ذمہ دار مریم نواز ،شہباز شریف اور حمزہ کے ساتھ رانا ثنا اللہ کو ٹھہرائوں گا اور میں ان کا کڑا احتساب ہوتا بھی دیکھ رہا ہوں.یہ وہ پاکستان نہیں‌ہے جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا.ان لوگوں‌کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جنہوں جذبہ جنون اور آزادی جیسےترانے اس ملک کو دئیے. ہم سب کو چاہیے کہ اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور پر امن رہ کر ان کے خلاف ووٹ‌دیں.
    یاد رہے کہ گلوکار سلمان احمد پاکستان تحریک انصاف کے بہت بڑے حامی ہیں.

  • سارا خان کن شرائط پر فلم کریں گی؟

    سارا خان کن شرائط پر فلم کریں گی؟

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ سارا خان جن کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان کے مداح نہ صرف انہیں ٹی وی پر بلکہ فلم میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں ٹی وی کی بہت ساری اداکارائیں فلموں میں‌کام کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں لیکن سارا خان نے ابھی تک ایسا کوئی اعلان نہیں‌کیا کہ وہ کسی فلم میں‌کام کررہی ہیں. حال ہی میں ان سے ایک سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں‌ہے کہ فلمیں‌میری ترجیحات میں‌نہیں‌ہیں . میں فلم کرنا چاہتی ہوں لیکن میری کچھ حدود ہیں اگر ان میں‌رہتے ہوئے مجھے کوئی فلم آفر ہوئی تو یقینا میں‌ کروں گی. میں نے آج تک اگر کوئی فلم نہیں‌کی تو اسکی بڑی وجہ یہی ہے کہ میں وہ سب نہیں‌کر سکتی جو ہو رہا ہے میں وہ کروں گی جو میں مناسب سمجھتی ہوں. یاد رہے کہ اداکارہ سارا خان ماضی میں‌اپنے ہی بیانات اور آغا

    علی کے ساتھ دوستی کی وجہ سے بہت زیادہ خبروں میں رہی ہیں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایسا کام نہیں‌کرنا چاہتی جس میں انہیں ایسا لباس زیب تن کرنا پڑے جس میں انکی سکن لوگوں‌کو نظر آئے. سارا خان کا ماضی قریب میں ڈرامہ رقص بسمل اختتام پذیر ہوا اس میں ان کے کردار کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا. تب سے اب تک سارا کسی پراجیکٹ میں‌نظر نہیں آئیں جبکہ ان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں.

  • وزیراعظم کی مشاورتی کونسل نے نئے آئی ٹی ٹیکسز کی مخالفت کردی

    وزیراعظم کی مشاورتی کونسل نے نئے آئی ٹی ٹیکسز کی مخالفت کردی

    وزیراعظم کی مشاورتی کونسل برائے آئی ٹی و ڈیجیٹل اکانومی کے ارکان نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، فری لانسرز، ای کامرس اور اسٹارٹ اپس کے لیے کوئی نیا ٹیکس نہ لگائے

    وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ ملک کی ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلیے ضروری ہے کہ آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کے مسائل حل کرتے ہوئے انھیں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

    وزیراعظم شہباز شریف بھی آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیںان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز وزیراعظم کی قائم کردہ مشاورتی کونسل برائے آئی ٹی و ڈیجیٹل اکانومی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے انڈسٹری کے فروغ سے متعلق حتمی سفارشات کی تیاری کیلیے آئی ٹی، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن اور ٹیلی کام کی 3 مختلف کمیٹیاں قائم کرنے کا اعلان کیا جو ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کریں گی جس کے بعد یہ رپورٹس وزیراعظم اور ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین میاں محمد شہباز شریف کو پیش کی جائیں گی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق: اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل،معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شانزے فاطمہ، سینیٹر افنان اللہ خان، سیکریٹری آئی ٹی محسن مشتاق چاندنہ ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی ،سابق سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندگان سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

    اجلاس میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور میں آئی ٹی و ٹیلی کام سے متعلق منصوبوں، فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کے مسائل اور ڈیجیٹل اصلاحت کیلیے نچلی سطح تک براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔

    اس موقع پر کونسل اراکین کی جانب سے حکومتی پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ انڈسٹری اور سرمایہ کار بدلتی صورتحال کی وجہ سے غیر یقینی کا شکار ہوجاتے ہیں یہ امر ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی جانب سے مطلوبہ تعاون حاصل نہیں ہے۔ حکومتی پالیسیوں میں تسلسل مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلیے پرکشش بن سکتا ہے۔

    وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے اس امر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مشاورتی کونسل کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کے مسائل کے حل اور اسے ملکی معیشت میں مزید فعال حیثیت دینے کیلیے قابل عمل تجاویز مرتب کرکے وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی۔

    کونسل اراکین نے تجویز پیش کی کہ ڈومیسٹک ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور برآمدات میں اضافے کے لیے آئی ٹی، فری لانسرز، ای کامرس اور اسٹارٹ اپس کے لیے کسی نئے ٹیکس کے نفاذ /یا طریقہ کار کو شامل نہیں کیا جانا چاہیے۔ آئی ٹی انڈسٹری پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے سب سے تیز اور کم ترین سرمایہ کاری کا بہترین ذریعہ ہے اس لیے ہمیں کاروبار میں آسانی اور پالیسی کے تسلسل کو ہر ممکن حد تک یقینی بنانا ہوگا۔

    واضح رہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ تجاویز میں سے کسی پر بھی غور نہیں کیا گیا اور اس کے بجائے ٹیلی کام صارفین پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کو 16 فیصد سے بڑھا کر 19.5 فیصد کر دیا گیا۔اس کے علاوہ، آپٹک فائبر کیبل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو 10% سے بڑھا کر 20% کر دیا گیا، جس سے نجی شعبے اور حکومت کے زیر قیادت یونیورسل سپورٹ فنڈ (USF) کے فائبر بچھانے کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔

    اجلاس کے دوران مشاورتی کونسل کے اراکین نے حکومتی پالیسیوں میں تسلسل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جو ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہو سکتی ہیں۔

    وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے اس امر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مشاورتی کونسل کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کے مسائل کے حل اور اسے ملکی معیشت میں مزید فعال حیثیت دینے کیلیے قابل عمل تجاویز مرتب کرکے وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی۔

    کونسل اراکین نے تجویز پیش کی کہ ڈومیسٹک ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور برآمدات میں اضافے کے لیے آئی ٹی، فری لانسرز، ای کامرس اور اسٹارٹ اپس کے لیے کسی نئے ٹیکس کے نفاذ /یا طریقہ کار کو شامل نہیں کیا جانا چاہیے۔ آئی ٹی انڈسٹری پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے سب سے تیز اور کم ترین سرمایہ کاری کا بہترین ذریعہ ہے اس لیے ہمیں کاروبار میں آسانی اور پالیسی کے تسلسل کو ہر ممکن حد تک یقینی بنانا ہوگا۔

    واضح رہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ تجاویز میں سے کسی پر بھی غور نہیں کیا گیا اور اس کے بجائے ٹیلی کام صارفین پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کو 16 فیصد سے بڑھا کر 19.5 فیصد کر دیا گیا۔اس کے علاوہ، آپٹک فائبر کیبل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو 10% سے بڑھا کر 20% کر دیا گیا، جس سے نجی شعبے اور حکومت کے زیر قیادت یونیورسل سپورٹ فنڈ (USF) کے فائبر بچھانے کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔

    اجلاس کے دوران مشاورتی کونسل کے اراکین نے حکومتی پالیسیوں میں تسلسل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جو ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہو سکتی ہیں۔

  • عامر خان اور کرینہ کپور کافی ود کرن میں‌شریک ہوں گے

    عامر خان اور کرینہ کپور کافی ود کرن میں‌شریک ہوں گے

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں شریک ہوں گے. رپورٹس کے مطابق کافی ود کرن کے سیزن سیون میں صرف ایک ہی خان شریک ہو رہے ہیں اور ان کا نام ہے عامر خان. کہا جا رہا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور بھی ہوں گی.عامر خان کافی ود کرن میں بہت ساری ایسی باتیں‌کرنے والے ہیں جو انہوں‌نے شاید اپنے پہلے انٹرویوز میں نہیں‌ کیں. کرینہ کپور اور عامر خان دونوں فلم لعل سنگھ چڈھا میں بھی نظر آئیں گے. رپورٹس کے مطابق اس شو میں عامر خان اور کرینہ کپور اپنی

    شادی سے لیکر کام اور دوستوں کو ڈسکس کریں گے. یاد رہے کہ کرن جوہر سے جب کہا گیا کہ وہ تینوں خانز عامر خان ، سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ شو پر بلائیں تو انہوں‌نے کہا تھا کہ میں یہ نہیں‌کر سکتا میں ان تینوں کا دوست ضرور ہوں لیکن یہ کام میرے لئے بہت مشکل ہے کرینہ کپور کافی ود کرن کے پہلے سیزنز میں بھی آچکی ہیں شاہد کپور اور سیف علی خان کے علاوہ پریانکا چوپڑہ کے ساتھ ان کے انٹرویو کو بہت پسند کیا گیا تھا. کافی ود کرن ایک ایسا شو ہے جس میں‌ بالی وڈ کے ستارے شریک ہوتے ہیں کرن ان سے تیکھے سوالات پوچھتے ہیں جن کے دئیے گئے جوابات اگلے دن سرخیوں میں‌ہوتے ہیں.