Baaghi TV

Author: +9251

  • ریا چکرورتی نے سوشانت سنگھ راجپوت کو برباد کیا بہن پریانکا کا دعوی

    ریا چکرورتی نے سوشانت سنگھ راجپوت کو برباد کیا بہن پریانکا کا دعوی

    بالی وڈ کے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت جو کہ 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے باندرہ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت نے بہت سارے سوالات اٹھائے تھے بہت سارے لوگوں‌کی گرفتاریاں بھی ہوئیں لیکن کہیں سے کچھ پتہ نہیں‌چل سکا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا ذمہ دار کون ہے. سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ان دنوں میں ریا چکرورتی تھیں ان پر بھی انگلیاں اٹھیں. حال ہی میں سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا راجپوت نے ریا چکرورتی کو اپنے بھائی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے انہوں‌نے کہا کہ جب اس نے میرے بھائی زندگی میں‌قدم رکھا تھا میرے بھائی کی بربادی کا آغاز ہو گیا تھا . میرا بھائی مجھ سے بہت زیادہ محبت کرتا تھا لیکن اسکی وجہ سے ہمارے درمیان غلط فہمیوں نے جنم لیا. پریانکا سنگھ نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں‌ نے ریا کو بچایا اور اس کے لئے باہر نکلے وہ اصل میں وہ

    لوگ ہیں جنہو‌ں نے اس ملک کے اہم مسائل پرکبھی بات نہیں کی.ریا کو تو سوشانت کو تباہ کرنے کےلئے بھیجا گیا تھا. پریانکا سنگھ نے مزید کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کسی بھی کلب کا حصہ نہیں تھے اس نے اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے انڈسٹری میں‌موجود بہت سارے لوگوں‌کو پریشان کر دیا تھا.جو سوشانت کے آگے بڑھنے سے پریشان تھے انہوں‌نے ہی ریا کو میرے بھائی کی زندگی بربار کرنے کے لئے بھیجا. پریانکا کے ان الزامات کے بعد ریا نے ایک پوسٹ کی اور لکھا کہ "شور سے اوپر اٹھو، انا سے اوپر اٹھو، اتنا اوپر اٹھو کہ وہ صرف تم پر انگلیاں اٹھا سکیں.

  • بھارتی اداکارہ عرفی جاوید علی سیٹھی کی مداح نکلیں

    بھارتی اداکارہ عرفی جاوید علی سیٹھی کی مداح نکلیں

    بھارتی ٹی وی کی بہتری اداکارہ عرفی جاوید باصلاحیت ہو نے کے باوجود اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں. وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیش تر اپنی بولڈ تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں. عرفی جاوید کی فین فالونگ کافی زیادہ ہے. عرفی جاوید کو جہاں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے وہیں ان کی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے ان کو تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے. جس اداکارہ کے ہیں دیوانے دنیا بھر میں وہ دیوانی ہیں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کی.

    عرفی جاوید علی سیٹھی کے گانے بہت شوق سے سنتی ہیں. عرفی جاوید نے حال ہی میں‌علی سیٹھی کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے .عرفی کا کہنا ہے کہ میں‌نے علی سیٹھی کا گلوں‌میں‌رنگ بھر ے اور چاندنی راتیں سنا مجھے ان کی آواز بہت پسند آئی اور اب ان کا گانا پسوڑی سنا ہے یہ بھی مجھے بہت پسند آیا ہے.اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں علی سیٹھی کی محبت میں‌گرفتار ہوں اگر وہ میرے سامنے آگئے تو میں ان کو کہیں جانے دوں گی اور اپنی محبت کا اعتراف کر لوں گی. یاد رہے کہ عرفی جاوید کے حوالے سے اکثر و بیش تر جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں جیسے کچھ دن پہلے ان کی خود کشی کی جھوٹی خبر پھیلا دی گئی اداکارہ نے ایسی خبر پھیلانے والوں‌کو لیا آڑھے ہاتھوں.

  • انوشکا شرما کی بغیر میک اپ کے تصویر وائرل

    انوشکا شرما کی بغیر میک اپ کے تصویر وائرل

    بالی وڈ کی بہترین اداکارہ انوشکا شرما جو آج کل اپنے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ لندن میں‌موجود ہیں. وہاں سےانہوں‌نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر جاری کی ہے جس میں بغیر میک اپ کے نظر آرہی ہیں اور سادا سا ہئیر سٹائل اور کانوں میں گولڈ ن رنگ کی بالیاں پہن رکھی ہیں اور ایک خوبصورت باغ میں‌بیٹھی ہوئی ہیں.ان کی یہ تصویر خاصی وائرل ہو رہی ہے.انوشکا شرما نے اس تصویر کے کیپشن میں صرف ہائی لکھا. انوشکا شرما کے ساتھ ان کی بیٹی وامیکا بھی اس ٹوور میں موجود ہیں انوشکا کا ٹورر یہ کسی فلم کی شوٹنگ کے لئے نہیں ہے بلکہ وہ اپنے شوہر کے میچز کے لئے وہاں موجود ہیں. انوشکا کی بغیر میک اپ کے تصویر ان کے مداحوں کو بے حد پسند آئی ہے ہر کوئی اپنی اپنی پسند کے مطابق اس تصویر کے نیچے کمنٹ‌کررہا ہے.
    یاد رہے کہ انوشکا شرما آخری بار فلم زیرو میں‌نظر آئیں تھیں اس فلم میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان اور کترینہ کیف تھے. انوشکا اب ایک کرکٹر کی زندگی پر بننے والی فلم میں‌ نظر آئیں گی کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ لندن میں‌کی جائیگی. اس فلم کے حوالے سے انوشکا کہتی ہیں‌کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ فلم میرے حصے میں آئی مجھے امید ہے کہ اس فلم میں‌جو میرا کردار ہے میں اس کے ساتھ انصاف کر سکوں گی.

  • بیٹی کے نئے رشتے کے بارے میں میڈیا سے پتہ لگا سشمیا سین کے والد شوبیر سین

    بیٹی کے نئے رشتے کے بارے میں میڈیا سے پتہ لگا سشمیا سین کے والد شوبیر سین

    کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی اداکارہ و ماڈل سشمیتا سین جنہوں نے حال ہی میں للت مودی کے ساتھ اپنے نئے رشتے کا اعتراف کیا ہے.اس بارے میں جب ان کے والد شوبیر سین سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے بھی میڈیا اور للت مودی کے ٹویٹ پتہ لگا ہے. حالانکہ اس ٹویٹ سے قبل میری بات میری بیٹی سے ہوئی تھی لیکن اس نے اس حوالے سے مجھے کچھ نہیں بتایا اس لئے میں کچھ کہہ نہیں‌سکتا. انہوں نے کہا کہ للت مودی کے ساتھ اگر

    وہ کسی بھی رشتے میں بندھنے جا رہی ہیں تو یہ ان کی زندگی کا اہم ترین موڑ ہو گا چونکہ میری بیٹی نے مجھ سے للت مودی کاابھی تک زکر نہیں کیا اسلئے میں کچھ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا. شوبیر سین نے مزید کہا کہ سشمیتا سین تقریباً 18 مہینے پہلے ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے لیے گھر آئی تھیں اور اس وقت بھی اس نے خاندان میں کسی کو بھی اس بارے میں مطلع نہیں کیا۔جب شوبیر سین سے سوال ہوا کہ کیا انہیں للت مودی داماد کے طور پر قبول ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ سوال تو تب اٹھے گا جب مجھے یقین ہوجائے گا کہ للت مودی کے ساتھ میری بیٹی شادی کاارادہ رکھتی ہے اس نے جب مجھے بتایا ہی نہیں تو میں کسی بھی بات کا کیسے یقین کر سکتا ہوں‌یا اس پہ تبصرہ کر سکتا ہوں.

  • کترینہ کیف 39 سال کی ہو گئیں

    کترینہ کیف 39 سال کی ہو گئیں

    بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف جو کسی بھی قسم کے رسمی تعارف کا محتاج نہیں ہیں ان کا شمار بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. انہوں نے نہایت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں‌کا لوہا منوایا ہے. ان کے کریڈٹ پر بہترین فلمیں ہیں‌ انہوں‌نے تقریبا تمام بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیاہے جن میں شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کےنام قابل ذکر ہیں. بالی وڈ کی یہ اداکارہ آج 39 سال کی ہو گئیں ہیں. اداکارہ اپنی سالگرہ منانے کےلئے اپنے شوہر کے ساتھ مالدیپ میں موجود ہیں.کترینہ کیف مالدیپ میں‌اپنے چند قریبی دوستوں‌کے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہی ہیں.ان کے شوہر بھی اس موقع پر کافی خوش ہیں دونوں نے اپنی تمام مصروفیات کو

    ترک کرکے مالدیپ جیسی پرسکون جگہ کا سالگرہ منانے کے لئے انتخاب کیا. کترینہ کے پرستار ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں. یاد رہے کہ کترینہ کیف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2003 میں کیا تھا. اس کے بعد انہوں‌نے آج تک پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. کترینہ کیف کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ وہ تنقید کو کھلے دل سے قبول کرتی ہیں اور کبھی بھی کسی بھی دوسری اداکارہ کے بارے میں منفی بات نہیں‌کرتیں. کترینہ کیف ایک فیشن آئی کون بھی مانی جاتی ہیں ان کے کپڑوں کے انداز کو نوجوان لڑکیاں کاپی کرتی ہیں. وکی کوشل کےساتھ ان کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی.

  • عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے خفیہ ملاقات کی کوششیں کیں۔ انصار عباسی کا انکشاف 

    عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے خفیہ ملاقات کی کوششیں کیں۔ انصار عباسی کا انکشاف 

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے قریبی ذریعے نے دی نیوز کے صحافی انصار عباسی کو بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  یا ن لیگ کی نائب صدر  مریم نواز سے زندگی میں کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

    دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق: ذریعے کا کہنا تھا کہ اس کی بجائے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران عمران خان مختلف خفیہ ملاقات کیلئے پیغامات بھجواتے رہے ہیں لیکن چیف الیکشن کمشنر نے پیغام لانے والوں سے کہہ دیا کہ وہ ملاقات نہیں کر سکتے۔

    ذریعے کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو جوابی پیغام بھیجتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے اُن کا دفتر تمام سیاست دانوں اور ہر سیاسی جماعت کیلئے کھلا ہے لیکن اُن کیلئے کسی ایک فرد بشمول وزیراعظم سے خفیہ ملاقات کرنا ممکن نہیں۔

    ذریعے کا کہنا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر ایسے شخص نہیں جو کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں آ جائیں گے یا اپنے خلاف جھوٹی یا جعلی باتوں پر دفاعی حکمت عملی اختیار کریں گے۔

    دی نیوز کے مطابق: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے متعدد مرتبہ چیف الیکشن کمشنر پر حمزہ شہباز اور مریم نواز کے ساتھ لاہور میں خفیہ ملاقات کا الزام عائد کیا ہے۔ ذریعے نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سکندر سلطان کی زندگی میں کبھی حمزہ یا مریم سے ملاقات نہیں ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ سکندر سلطان کبھی کبھار لاہور جاتے ہیں لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ اُن کے اہل خانہ یہاں رہتے ہیں، وہ ان کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے جاتے ہیں۔

    ذریعے نے افسوس کا اظہار کیا کہ جان بوجھ کر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے تاکہ انہیں متنازع شخصیت بنا کر پیش کیا جا سکے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ مہم اسلئے شروع کی گئی ہے کیونکہ الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، کمیشن ایسے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

    ذریعے نے یقین دہانی کرائی کہ سکندر سلطان بلا خوف و خطر اور کسی کیلئے نرم گوشہ رکھے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔

    عمران خان نے کمیشن پر پنجاب کے آئندہ ضمنی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کو شکست دینے کیلئے نون لیگ کے حق میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ اگرچہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر پر نون لیگ کی قیادت سے خفیہ ملاقات کا الزام عائد کر رہے ہیں لیکن وہ خود سکندر سلطان سے خفیہ ملاقات کیلئے پیغام بھیجتے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک نہیں بلکہ مختلف افراد کے ذریعے عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو خفیہ ملاقات کا پیغام بھیجا تھا۔ ذریعے نے بتایا کہ سکندر سلطان پی ٹی آئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے سیاستدانوں سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں لیکن یہ تمام ملاقاتیں الیکشن کمیشن آف پاکستان (دفتر) میں ہوئیں۔

    حال ہی میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی چیئرمین نے چیف الیکشن کمشنر سے اُن ہی کے دفتر میں ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ عمران خان کی کابینہ کے مختلف وزراء چیف الیکشن کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے رہے ہیں اور ان ملاقاتیوں میں سب سے زیادہ ملاقاتیں شبلی فراز نے کی ہیں، تاہم چیف الیکشن کمشنر کا کسی سیاست دان یا حکمرانوں کے ساتھ خفیہ ملاقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    گزشتہ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ وہ پارٹی کیخلاف فیصلے کر رہے ہیں، کمیشن نے اس تاثر کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔ الیکشن کمیشن کا رد عمل عمران خان کی لاہور ورکرز کنونشن میں چیف الیکشن کمشنر پر سخت تنقید کے بعد سامنے آیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے پر بیٹھنے کا حق نہیں، انہیں استعفیٰ دینا چاہئے، وہ اکیلے ہی فیصلے کرتے ہیں اور تمام فیصلے پی ٹی آئی کیخلاف ہوتے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام جماعتوں کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ملا کر کی جائے، اس کیس میں پی ٹی آئی کیخلاف شواہد گھڑ کر سازش کی جا رہی ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ کمیشن آئینی ادارہ ہے جو اپنے تمام فیصلے آئین و قانون کی روشنی میں کرتا ہے، کچھ لوگ جان بوجھ کر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ کمیشن میں فیصلے انفرادی سطح پر ہو رہے ہیں اور یہ تاثر غلط اور حقائق کے منافی ہے، یہ بالکل غلط اور بے بنیاد بات ہے، جنوری 2020ء سے اب تک ہونے والے تمام فیصلے (چاہے کمیشن کے ارکان کی تعداد تین تھی یا پانچ) اتفاق رائے سے کیے گئے اور کسی بھی فیصلے میں ایک بھی اختلافی نوٹ سامنے نہیں آیا، کمیشن تمام فیصلے ملک کی بہتری کیلئے اور آئین اور قانون اور حلف کی پاسداری کرتے ہوئے کرتا رہے گا، اور ادارہ کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

  • سنجے دت نے رنبیر کپور کے بارے میں کیا کہہ دیا؟

    سنجے دت نے رنبیر کپور کے بارے میں کیا کہہ دیا؟

    اداکار سنجے دت جن کی فلم شمشیرا اگلے چند دنوں‌ میں ریلیز ہو نے جا رہی ہے انہوں‌نے اداکار رنبیر کپور کے بارے میں کہا ہے کہ وہ بہت ہی ایماندار اور اپنے کام کے جنونی ہیں.
    سنجے دنت نے رنبیر کپور کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ رنبیر ایک بہت ہی صاف روح اور ایماندار بچہ ہے اوراپنے کام کو بہت لگن کے ساتھ کرتا ہے.ہر کسی کی سچائی کے ساتھ عزت کرتا ہے جو اس کے دل میں ہوتا ہے وہی اسکی زبان ہر ہوتا ہے. انہوں‌ نے مزید کہا کہ وہ ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور خاندانی اقدار کیا ہوتی ہیں ان سے بخوبی واقف ہے. انٹرویو میں ہونے والے ایک سوال کے جواب میں سنجے دت نے کہا کہ میں تو رنبیر کپور سے کہوں گا کہ مزید ترقی کرے اور بلندیوں‌کو چھوئے.سنجے دت نے مزید کہا رنبیر

    کپور ہر قسم کا کام کر سکتا ہے اور یہ بات میں اس سے اپنے اچھے تعلق کی وجہ سے نہیں کہہ رہا بلکہ میں‌نے بطور اداکار محسوس کیا ہے کہ رنبیر میں بہت صلاحیتیں ہیں. اگر رنبیر شمیشرا فلم کا کردار نبھا سکتا ہے تو وہ کامیڈی بھی کر سکتا ہے ایک عاشق لڑکے کا کردار بھی کر سکتا ہے نیز ہر کردار کر سکتا ہے.یاد رہے کہ سنجے دت اور رنبیر کپور کے درمیان ایک بہت ہی اچھا تعلق ہے وہ تعلق ایک باپ بیٹے اور بھائی و دوست جیسا ہے.

  • کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 10 مریض انتقال کرگئے

    کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 10 مریض انتقال کرگئے

    ملک بھر میں کورونا وائرس کی شرح میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی تعداد 738 جبکہ شرح ساڑھے 3.28 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 738 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تاہم وائرس سے مزید 10 افراد انتقال کر گئے ہیں جب کہ 189 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا اور ویکسین لگوانا بھی ضروری ہے۔

  • نانا کا کردار ادا کرنا تھوڑا مشکل کام ہوگا مہیش بھٹ

    نانا کا کردار ادا کرنا تھوڑا مشکل کام ہوگا مہیش بھٹ

    عالیہ بھٹ کی ماں بننے کی خبر نے جہاں ان کے پرستاروں کو خوش کیا وہیں ان دونوں میاں بیوی کے خاندانوں کو پرجوش کر دیا۔ مہیش بھٹ، جو عالیہ اور رنبیر کے بچے کے نانا بننے کے لیے تیار ہیں وہ اپنے نئے کردار کو لیکر بہت خوش ہیں.عالیہ بھٹ کے والد مشہور فلم میکر مہش بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہونے والے ایک سوال کے جواب میں‌کہا ہے کہ میں تو ابھی تک عالیہ کے والد کا کردار نبھا رہا ہوں سوچتا ہوں کہ عالیہ اب ماں بننے والی ہے. مجھے بہت خوشی ہے لیکن نانا کا کردار نبھانا تھوڑا مشکل کام ہوگا.
    یاد رہے کہ اس خوبصورت جوڑے کی شادی رواں برس 14 اپریل کو ان کے تمام قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ہوئی.محبت کی اس شادی میں دونوں خاندان کافی خوش ہیں. عالیہ

    بھٹ جو اپنی پہلی ہالی وڈ کی فلم کی شوٹنگ کی غرض‌سے شادی کے بعد لندن مقیم تھیں انہوں نے 27 جون کو انسٹاگرام پر ایک تصویرشئیر کرکے مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی ماں بننے جا رہی ہیں.اس خبر نے انٹرنیٹ پر ایک طوفان بپا کر دیا.ہر طرف اس خبر کے کئی دن تک چرچے رہے. عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی پہلی بار ایک ساتھ فلم سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے فلم کا نام ہے شمشیرا جس میں سنجے دت بھی ایک پاور فل کردار کرتے دکھائی دے رہے ہیں.

  • ‘فیملی یا رشتےداروں کو کچھ ہوا تو شہبازشریف، مریم نواز اور راناثنااللہ ذمہ دار ہوں گے۔:گلوکارسلمان احمد

    ‘فیملی یا رشتےداروں کو کچھ ہوا تو شہبازشریف، مریم نواز اور راناثنااللہ ذمہ دار ہوں گے۔:گلوکارسلمان احمد

    کراچی:فیملی یا رشتےداروں کو کچھ ہوا تو شہبازشریف، مریم نواز اور راناثنااللہ ذمہ دار ہوں گے۔اس ناراضگی کا اظہار معروف گلوکار سلمان احمد نے کیا ہے اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چاہنے والوں میں سے ایک ہیں‌

    اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ معروف گلوکار سلمان احمد نے ایک ویڈیو بھی وائرل کی ہے جس کے پیغام میں سلمان احمد کہتے ہیں‌ کہ میرے گھر کے اردگرد گاڑیوں میں نامعلوم افراد گھوم رہے ہیں، سلمان احمد کہتے ہیں کہ آج راناثنااللہ کے کارکنوں گلوبٹوں نے میرے گھر والوں کودھمکی دی ہے۔

    دوسری طرف اسی حوالے سے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ میرے گھر والوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد آپ کا یعنی سلمان احمد کے بارے میں‌ پوچھ رہےہیں،معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ اس قسم کی حرکتیں 2 ہفتے سے ہو رہی ہیں سلمان احمد نے مزید کہا کہ جس طرح‌ مجھے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ایسے ہی 2 ہفتے سے صحافیوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ایسے ہی ایازامیر پر تشدد کیا گیا اور عمران ریاض کو جیسےگرفتار کیا گیا۔

    سلمان احمد کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین اور نوجوانوں پر تشدد کیا جا رہا ہے ایسا لگ رہا ہے پاکستان میں جمہوریت نہیں فاشزم ہے ایف آئی اے کا سائبرکرائم سےمتعلق آج کوئی نوٹس بھی آیا ہے۔لیکن سلمان احمد نے اس نوٹس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا

    معروف گلوکارسلمان احمد نے ویڈیو کے آخرمیں پھر کہا کہ فیملی یا رشتےداروں کو کچھ ہوا تو شہبازشریف، مریم نواز اور راناثنااللہ ذمہ دار ہوں گے۔