Baaghi TV

Author: +9251

  • بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

    وکیل محمد آصف گجر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا، پی آئی ڈی، ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو اور اسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فارنزک تحقیقات کرے۔

    درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت میں بلا کر آڈیو سے متعلق پوچھا جائے اور درست ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیو لیک کرنے سے افراد کی نجی زندگی میں مداخلت کی گئی۔ اس سے پاکستان کی کلچرل، سوشل اور بین الاقوامی ساخت متاثر ہوئی، لہٰذا آڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کی مطابق کارروائی کی جائے۔

    عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں۔ سوشل میڈیا پر مواد سے پاکستان کی اندرونی اور بیرونی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات اور پی آئی ڈی سوشل میڈیا رجسٹریشن کے حوالے سے اقدامات کریں.

  • زیارت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنطیم کے 5 دہشت گرد ہلاک

    زیارت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنطیم کے 5 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ :زیارت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زیارت کے علاقے خوست خلافت کی پہاڑیوں میں ریکوری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نشاندہی پر ان کے خلاف آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے تھا۔

    آئی ایس پی آر نے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے حولدار خان محمد شہید ہوگئے ۔

    واضح رہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کے بعد شہید کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو 12 اور 13 جولائی کی رات زیارت کے قریب سے اغوا کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ اور ان کے کزن کے اغوا کی اطلاع پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورس روانہ کی گئی جس نے دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان کا منگی ڈیم کے پاس موجودگی کا سراغ لگایا۔

  • رات کولائٹیں بند کرکےسویا کریں:ملک میں توانائی کا شدید بحران آرہا ہے:فرانسیسی صدر

    رات کولائٹیں بند کرکےسویا کریں:ملک میں توانائی کا شدید بحران آرہا ہے:فرانسیسی صدر

    پیرس:رات کولائٹیں بند کرکے سویا کریں:ملک میں توانائی کا شدید بحران آرہا ہے:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فرانس میں لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ رات کے وقت پبلک لائٹس بند کرنے کے لیے تیار رہیں،کیونکہ مُلک میں توانائی کا شدید بحران آچکا ہے

    فرانسیسی شہریوں کو اس توانائی بحران سے خبردار کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے اور مغربی ریاستوں کی پابندیوں کی وجہ سے توانائی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    میکرون نے کہا کہ یوکرائن کی جنگ کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آرہا ہے، فرانسیسیوں کو اپنے اخراجات کوکم سے کم کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے

    فرانسیسی صدر نے جمعرات کو فرانس کی قومی تعطیل، باسٹیل ڈے کے موقع پر ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے ساتھ یہ جنگ جاری رہے گی جس کے مستقبل میں گھمبیراثرات مرتب ہوکررہیں گے

    عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ "روس توانائی کا استعمال کر رہا ہے، جیسا کہ وہ خوراک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے،” میکرون نے مزید کہا، "ہمیں خود کو اس منظر نامے کے لیے تیار کرنا چاہیے جہاں ہمیں روسی گیس کے بغیر جانا ہے۔”

    دوسری طرف کریملن نے ان بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو گیس یا تیل کو "سیاسی دباؤ کے ہتھیار” کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

    فرانسیسی صدر نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ حکومت توانائی کے تحفظ کے لیے ایک "سوبریٹی پلان” تیار کرے گی، جس کا آغاز رات کے وقت پبلک لائٹس کو بند کرنے سے ہو گا

    صدر نے کہا کہ فرانس گیس کے ذرائع کو متنوع بنانے کے لیے کوشاں رہے گا، موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے آف شور ونڈ فارمز کی طرف تیزی سے تبدیلی اور یورپی سرحد پار توانائی کے تعاون پر زور دیا۔

    میکرون کے انتہائی دائیں اور بائیں بازو کے سیاسی مخالفین نے یورپی یونین کی پابندیوں کو فرانسیسی صارفین کی قوت خرید کو کم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ، اس موقع پر فرانس کے صدر نے انٹرویو کے دوران یوکرین کی طرف پالیسی میں تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

    میکرون نے کہا کہ ہم شام کی جنگ بھی جیت نہ پائے اب یوکرین کا محاذ کھل گیا ہے، آنے والے دنوں میں جنگ بندی کے آثار بہت کم دکھائی دیتے ہیں ، اس لیے احتیاطی تدابیرلازم ہیں‌

  • راولپنڈی: اسلحے کی نوک پر شہری کو اغواء کرنے والے سابقہ پولیس اہلکار گرفتار

    راولپنڈی: اسلحے کی نوک پر شہری کو اغواء کرنے والے سابقہ پولیس اہلکار گرفتار

    راولپنڈی صدر واہ پولیس نے ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نوک پر شہری کواغواء کرنے والے دو سابقہ ڈسمس کیئے گئے پولیس ملازمان کو گرفتار کرلیا ہے.

    گرفتار ملزمان میں طلعت خان اور فیصل شامل ہیں جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی نعیم قبل ازیں گرفتار ہوچکاہے.


    پولیس کی فوری کاروائی اور ریڈز کے باعث مغوی پہلے ہی بازیاب کروا لیا گیا تھا.

    علاوہ ازیں یہ ملزمان گھروں پر ناجائز قبضہ کے مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھے.

    ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کے مطابق: ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ: کسی شہری پر تشدد یا اغواء ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • شدید بارش،پی ڈی ایم اے  نےالرٹ جاری کر دیا

    شدید بارش،پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کر دیا

    مون سون کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف علاقوں میں شدت کے ساتھ بارش کا امکان ہے.15 سے 17 جولائی تک راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن اور دریاؤں کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسمیاتی بارش کا امکان ہے۔

    حکومت کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

    ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں 15 سے 17 جولائی 2022 تک درمیانے درجے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ جبکہ بہاولپور ڈویژن اور ڈی جی خان ڈویژن کے شہروں اور مضافات کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

     

    لاہور میں بارش جاری،توجہ نکاس آب پر ہے ،کمشنر

     

    ترجمان کے مطابق کوہ سلیمان،سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے،جس سے علاقے میں سیلاب کا خطرہ ہے، پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو ضرورت پڑنے پر عارضی ریلیف کیمپوں اورمحفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کرے،ریلیف کیمپوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پکا ہوا کھانا فراہم کرنے کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ محکموں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ شہری علاقوں میں سیلاب سے بچنے کے لیے تمام درکار مشینری/ڈیواٹرنگ سیٹ بروقت دستیاب کرائے جائیں۔محکمہ صحت سیلاب کے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لیے طبی ٹیموں کو متحرک رکھے۔ شدید بارشوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں جو مقامی نالوں/دریاؤں میں اچانک سیلاب پیدا کر سکتے ہیں۔

    بارش کے پانی سے ہونے والی بیماریوں سے بچنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے مخصوص جگہوں پر ادویاتی سپرے کے چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے.

  • شاہ رخ کے بیٹے آریان خان اب ہندوستان سے باہر جا سکیں گے

    شاہ رخ کے بیٹے آریان خان اب ہندوستان سے باہر جا سکیں گے

    اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جن کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز کیس میں گرفتار کر لیا تھا اب وہ اس کیس میں بری ہوتے دکھائی دے رہے ہیں عدالت نے آریان کا پاسپورٹ انہیں واپس دینے کی اجازت دے دی ہے جو کہ این سی بی کے قبضے میں تھا. آریان خان اب ہندوستان سے باہر بھی سفر کر سکیں گے جبکہ اس سے قبل ان کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں تھی.آریان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھی کروز کیس میں آریان خان اور دیگر چھ افراد کو کلین چٹ دے دی ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ کو بھی منسوخ کر دیا ہے جس پر اداکارہ جوہی چاولہ نے دستخط کیے تھے۔آریان خان کے پاسپورٹ کی واپسی اور ضمانتی بانڈ کی منسوخی کا مطلب ہے کہ وہ اب آزاد ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس آریان کو ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا ان کے ساتھ مزید دس افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔آریان خان کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا تھا اور اسکی اسکینننگ بھی کی گئی تاکہ معلوم ہو سکے کہ آریان منشیات کے استعمال میں کس حد تک ملوث ہیں.شاہ رخ خان اس سارے عرصے میں بیان بازی کرتے نظر نہیں آئے تھے.

  • ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس؛ آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل

    ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس؛ آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل

    کابینہ ارکان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم ہوگی۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں پہنچے تو انہوں نے فردا فردا تمام وزراء سے مصافحہ کیا۔

    کابینہ ارکان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر مبارک باد دی، تو وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا کہ اللہ کرے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری معاہدہ ہو۔

    اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتحادی جماعتوں سمیت وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم ہوگی۔

    کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک قرارداد منظور کی، اس فیصلے میں اٹھائے گئے نکات پر عمل درآمد اور آرٹیکل 6 (سنگین غداری) کی کارروائی کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم اس خصوصی کمیٹی میں وزیر داخلہ، اطلاعات، وفاقی وزرا اور تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندگی شامل ہوگی، یہ کمیٹی اپنی تجاویز آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

  • الیکشن کمیشن غیر قانونی تبادلوں کو فی الفور کالعدم قرار دے،پرویزالہیٰ

    الیکشن کمیشن غیر قانونی تبادلوں کو فی الفور کالعدم قرار دے،پرویزالہیٰ

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی۔ قانونی معاملات اور ضمنی انتخاب کےبارے میں تبادلہ خیال کیا گیا.

    فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور،ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہوگیا

    ملاقات کے دوران چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود حمزہ شہباز غیر قانونی تبادلے کرر ہے ہیں،ضمنی الیکشن والے حلقوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے.سپریم کورٹ کوحمزہ شہباز کے غیر قانونی اقدامات اور توہین عدالت کے مترادف کاموں پر از خود نوٹس لینا چاہئے۔

     

    ضمنی الیکشن میں حکومتی مداخلت،عدالت نے یاسمین راشد کی درخواست نمٹا دی

     

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے معصومیت کے اعلانات نہ کرے۔ الیکشن کمیشن اپنے عمل اور رویے سے اپنی غیر جانبداری ثابت کرے ورنہ کوئی اس پر یقین نہیں کرے گا، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو دھمکیاں اور کارکنوں کو گرفتار کر رہے ہیں، حمزہ شہباز کے یہ غیر قانونی اقدامات توہین عدالت کے مترادف ہیں.

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو اس کا از خود نوٹس لینا چاہئے، الیکشن کمیشن کو اپنی عزت اور غیر جانبداری کا کچھ بھی پاس ہے تو نیب اور انتظامیہ میں ہونے والی حالیہ غیرقانونی تبدیلوں کا فوری نوٹس لے، الیکشن کمیشن غیر قانونی تبادلوں کو فی الفور کالعدم قرار دے۔

  • فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور،ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہوگیا

    فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور،ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہوگیا

    لاہور:فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور،ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے نون لیگ کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ فیصل نیازی اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

    فیصل نیازی خانیوال کے حلقہ پی پی 209 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انہوں نے رواں مئی میں سپیکر پنجاب اسمبلی کو استعفی پیش کیا تھا جسے اس وقت منظور نہیں کیا گیا تھا۔

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری کا فیصل نیازی کے استعفے پر ردعمل میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں مزید 2 ووٹ کم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل نیازی مستعفی ہو گئے جبکہ ہاولنگر سے ایک لیگی رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل ہو گئے ہیں

    ادھر پنجاب اسمبلی کے 20حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے، رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم پر پابندی ہوگی۔

    ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کا آج آخری دن،لاہور، بھکراورملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام جماعتیں اور امیدوار آج رات انتخابی مہم ختم کردیں، رات 12بجے کے بعد جلسہ جلوس کارنر میٹنگز پر پابندی ہوگی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    مخصوص نشستوں پر ارکان کا حلف، پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل

    واضح رہے کہ پنجاب میں 20سیٹوں پر ضمنی الیکشن 17جولائی کو ہوگا جس کے لیے امیدواروں کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

  • طیبہ گل اسکینڈل: حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

    طیبہ گل اسکینڈل: حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

    کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں پٹرول قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں صوبائی سطح پر مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے، لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کابینہ نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے تحریری فیصلے کا خیر مقدم کیا، ثابت ہو گیا ہے کہ سابق حکومت نے آئین شکنی کی، فیصلے کی روشنی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر کے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ طیبہ گل کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا، کل وزیراعظم ہاؤس سے طبیہ گل کے ساتھ رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ انہیں اغوا کر کے 18 روز تک وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا، طیبہ گل سے تمام ثبوت لے لیے گئے، وزیراعظم ہاؤس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ طیبہ گل کے معاملے پر آزاد اور شفاف انکوائری کمیشن بنایا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف انکوائری کمیشن کی رائے کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اس کمیشن کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔