Baaghi TV

Author: +9251

  • رشی کپور چاہتے تھے میں اور عالیہ جلد از جلد شادی کرلیں  رنبیر کپور

    رشی کپور چاہتے تھے میں اور عالیہ جلد از جلد شادی کرلیں رنبیر کپور

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کے بعد سے ہیں کافی چرچہ میں. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے والد رشی کپور کے ساتھ میں نے اور عالیہ بھٹ نے نیویارک میں بہت سارا وقت ہسپتال میں گزارا ان کی طبیعت کافی خراب تھی لیکن وہ دیکھتے تھے کہ ہم ان کے پاس ہسپتال میں سارا وقت بیٹھے ہوتے تھے. ان کی جب بھی آنکھ کھلتی وہ ہمیں دیکھتے کہ ہم ان کے پاس بیٹھے ہوئے ہیں وہ کہتے جائو یار تم لوگوں‌کو کوئی کام نہیں‌ہے جو یہاں بیٹھے رہتے ہو جائو جا کر شادی ہی کر لو. ان کی بہت خواہش تھی کہ ہم دونوں شادی کر لیں.وہ اگر زندہ ہوتے تو

    یقینا ہماری شادی سے نہ صرف خوش ہوتے بلکہ ہمیں ڈھیروں ڈھیر دعائیں دے رہے ہوتے. یاد رہے کہ رنبیر کپور اپنی شادی کی تقریبات میں رشی کپور کی تصویر اٹھائے پھرتے رہے اور ان کی تمام تصاویر میں رشی کپور کی تصویر نظر آتی رہی.رنبیر کپور سے قبل نیتو کپور نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ رشی کپور کی خواہش تھی کہ عالیہ اور رنبیر جلد از جلد شادی کے بندھن میں‌بندھ جائیں لیکن بھگوان نے ان کو اس خوشی کو دیکھنے کا موقع ہی ہی نہیں‌دیا.رنبیر کپور کی 22 جولائی کو سنجے دت اور وانی کپور کے ساتھ فلم شمشیرا ریلیز ہو رہی ہے اس کےلئے آج کل وہ پرموشنز کررہے ہیں.

  • تاپسی پنو نے جب حیران کر دیا رشی کپور کو

    تاپسی پنو نے جب حیران کر دیا رشی کپور کو

    بالی وڈ کی اداکارہ تاپسی پنو جنہوں نے بالی وڈ میں فلم چشمے بدور سے اپنے کیرئیر کا آغاز کی اس فلم کی ریلیز کے بعد انہیں بہت اچھا ریسپانس ملا. تاپسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نو سال پہلے جب ان کی بالی وڈ فلم چشمے بدور ریلیز ہو رہی تھی تو انہیں کہا گیا کہ وہ لوگوں سے یہ مت کہیں کہ سائوتھ سے ہیں کیونکہ اگر وہ ایسا کہیں گی تو لوگ انہیں اسی نظر سے دیکھنا شروع ہوجائیں گے. تاپسی بتاتی ہیں کہ سائوتھ میں وہ نو دس فلموں میں کام کر چکی تھیں اور جتنی بھی فلموں میں کام کیا ان میں بڑے ہیروز تھے. یوں سائوتھ کی فلموں میں ان کا نام بن چکا تھا لیکن بالی وڈ میں آکر انہیں نئے

    سرے سے اپنی پہچان بنانی پڑی. اس انٹرویو میں تاپسی نے کہا کہ میری پہلی فلم میں‌میرے ساتھ رشی کپور، علی ظفر، سدھارتھ اور دیویندو شرما و دیگر شامل تھے. رشی کپور اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں پتہ چلا کہ میں نے سائوتھ کی بہت ساری فلموں میں‌بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا ہے. تاپسی نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ چشمے بدور کے سیٹ پر رشی کپور نے مجھ سے ایک بار پوچھا کہ آپ نے ساؤتھ میں کتنی فلمیں کی ہیں تو میں نے کہا 10 اور میں 11ویں پر کام کر رہی ہوں۔ یہ سن کر رشی کپور بولے کہ باپ رے تُو تو بہت ہی تجربہ کار ہے رے.یاد رہے کہ تاپسی کی فلم شاباش مٹھو آج ہی کے دن ریلیز ہو رہی ہے.

  • معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ  ترکی ایئرپورٹ سے گرفتار

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ترکی ایئرپورٹ سے گرفتار

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو ترکی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا.

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ کو ترکی کے ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، زرائع کے مطابق حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ سے ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے.

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ترکی سے مسقط جارہی تھیں،ایئرپورٹ پر چیکنگ کی گئی تو حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد ہوا. ترک حکام نے دونوں میاں بیوی کو حراست میں لے لیا ہے ،زرائع کے مطابق حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ سے تفتیش جاری ہے.

    خیال رہے کہ قوانین کے مطابق ایئرپورٹ پر کسی بھی ملک کے سفر کے دوران محدود مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی ساتھ لے جانے کی اجازت ہوتی ہے اور اگر اس مخصوص تعداد سے ذائد غیر ملکی کرنسی یا سونا ساتھ لیجایا جائے تو قوانین کے مطابق سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے بعد ان کے ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی۔

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے –

    میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،

    شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن

    رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • کترینہ  اپنے شوہر کے ساتھ 39 ویں سالگرہ منانے مالدیپ پہنچ گئیں

    کترینہ اپنے شوہر کے ساتھ 39 ویں سالگرہ منانے مالدیپ پہنچ گئیں

    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ جو کہ 16 جولائی کو 39 سال کی ہونے جا رہی ہیں انہوں نے اپنی سالگرہ منانے کےلئے اس بار مالدیپ کا انتخاب کیا ہے. کترینہ مالدیپ اپنے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ گئی ہیں آج صبح دونوں ممبئی ائیر پورٹ پر مالدیب کے لئے روانہ ہوتے دیکھے گئے. کترینہ کیف نارنجی رنگ کی شرٹ اور بلیو رنگ کی پینٹ زیب تن کئے ہوئے ہیں اور وکی کوشل جو عموما داڑھی میں نظر آتے ہیں وہ کلیشن شیو نظر آئے. ان کے ساتھ فلمساز کبیر خان ، منی ماتھر ، سنی کوشل اور اداکارہ شروری واگھ بھی تھے. کہا جا رہا ہےکہ کترینہ مالدیب میں اپنی سالگرہ اپنے دوستوں اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ

    منائیں گی. یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 کو شادی کی تھی دونوں کی شادی میں کترینہ کیف کے قریبی دوست سلمان خان آگے آگے تھے انہوں‌نے شادی کی تقریب کے کافی انتظامات اپنے ہاتھ میں رکھے ہوئے تھے. سلمان خان کی ایشورائے کے ساتھ علیحدگی کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا کہ کہا جانے لگا کہ کترینہ کیف اور سلمان خان شادی کر لیں گے لیکن ان دونوں کے درمیان ایسا کچھ نہ تھا نہ ہوا اور کترینہ کیف نے وکی کوشل کو اپنا ہمسفر بنا لیا دونوں‌ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں. وکی اور کترینہ ایک دوسرے ساتھ بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں.

  • قائداعظم زندہ باد کے تمام اسٹنٹس فہد مصطفی نے خود کئے؟

    قائداعظم زندہ باد کے تمام اسٹنٹس فہد مصطفی نے خود کئے؟

    فلم قائداعظم زندہ باد جو کہ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے فلم بہت اچھا بزنس کررہی ہے شائقین ماہرہ خان اور فہد مصطفی کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں. اس فلم میں بہت ساری چیزیں نئی ہیں جیساکہ فہد مصطفی اور ماہرہ خان کا پہلی بار ایک ساتھ نظر آنا ، فلم میں ایسے ایفکیٹس کا استعمال جو ہم باہر کی فلموں میں دیکھتے ہیں، فہد مصطفی کے اسٹنٹس جو کہ انہوں نے خود کئے. شاید انہوں نے پہلی بار کسی فلم میں یہ چیز کی ہے. فلم کی پرڈیوسر اور مصنفہ فضا علی مرزا کہتی ہیں کہ فہد مصطفی نہایت ہی پروفیشنل اداکار ہیں انہوں نے فلم میں جتنے بھی اسٹنٹس تھے خود کئے ان کے پاس

    چوائس تھی کہ ان کی جگہ ان اسٹنٹس کو ڈوپلیکیٹ کر لے لیکن انہوں نے منع کر دیا اور کہا کہ نہیں میں خود کروں گا. بعض سینز تو بہت مشکل تھے لیکن فہد نے مہارت کے ساتھ کئے. انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ہم نے سپیشل ایفیکیٹس لگانے کےلئے اس کام میں مہارت رکھنے والی دو تین مختلف ٹیموں کو ہائر کیا. جہاز والے سین کے دوران فہد مصطفی کو کرین کے ساتھ اوپر لٹکایا گیا اور وہ تک لٹکے رہے انہوں نے یہ نہیں کہا کہ انہیں بہت دقت ہو رہی ہے انہیں نیچے اتار دیا جائے. فضا نے کہا کہ فہد مصطفی نے پروفیشنل ہونے کا مظاہرہ کیا.اسی طرح سے ماہرہ خان نے بھی دسمبر کی سردیوں میں ساڑھی پہن کر لوٹا رے گانا شوٹ کروایا.

  • آئین شکنوں کےخلاف آرٹیکل 6کی کاروائی،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    آئین شکنوں کےخلاف آرٹیکل 6کی کاروائی،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت آئین شکنی کے مرتکب افراد کےخلاف آرٹیکل 6کی کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی.قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی.قرارداد کے متن میں میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا آئین پاکستان کے تحفظ کا فیصلہ قابل تعریف ہے.

    آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں: اعتزاز احسن

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں آئین شکنی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کی ہے،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور فواد چوہدری نے دانستہ طور پر آئین شکنی کی،صدر عارف علوی ،عمران خان اورسابق سپیکر اسد قیصر بھی آئینی شکنی کے مرتکب ٹھہرائے گئے ہیں،سپریم کورٹ نے آئین پاکستان کا کھلواڑ کرنے والی کی نشاندہی کی ہے.

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آئینی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے،

     

    الیکشن کمیشن کا عمران خان کے الزامات پر نوٹس، پیمرا سے ریکارڈ طلب کرلیا

     

    علاوہ ازیں صدرعارف علوی، عمران خان و دیگرکیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی.مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے فیصلےکے تحت آرٹیکل 6 کی،کارروائی کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہےکہ صدر مملکت عارف علوی، عمران خان ، فواد چوہدری اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔قرارداد کے متن کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کے تفصیلی فیصلے پر جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے اضافی نوٹ لکھا جس میں ان کا کہنا ہےکہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صدر اور وزیراعظم نے 3 اپریل کو آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی، اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے صدر اور وزیراعظم کی اسمبلیاں تحلیل کرنے تک کی کارروائی عدم اعتماد ناکام کرنے کیلئے تھی۔

    مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بار بار جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے والوں کا ایک اور جھوٹ آشکار ہو گیا۔ الزام خان کی جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کا پول کھل گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے جس نے نظریہ ضرورت کو ایک بار پھر دفن کر دیا۔

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صدر عارف علوی ، اس وقت کے وزیراعظم عمران خان ، ڈپٹی سپیکر اور وزیر قانون نے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا لیکن آئین شکنی کے مرتکب ہوئے۔آئین سے انخراف کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا پڑے گا، جس سے مستقبل میں ایسے آئین شکنوں کا رستہ رکے۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 5 کو آئین کی خلاف وری کے لیے استعمال کیا ۔ آئین سے کھلواڑ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگے گا ۔ یہ پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے نے پی ٹی آئی کے سازشی بیانیہ کو بھی دفن کردیا۔ قوم محب وطن اور لیٹروں میں فرق کو جان چکی ہے۔

  • ٓآمنہ الیاس کی اپنے کئے گئے کمنٹ کی وضاحت

    ٓآمنہ الیاس کی اپنے کئے گئے کمنٹ کی وضاحت

    ہمارے ہاں بہت کم ایسا ہوا ہے کہ ماڈلنگ سے کوئی اداکارہ آئے اور اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے اور ہر طرح سے ایک بہترین اداکارہ ثابت ہو، آمنہ الیاس کے پاس یہ اعزاز ھاصل ہے کہ انہوں نے خود کو بہترین ماڈل ثابت کرنے کے ساتھ بہترین اداکارہ بھی ثابت کیا۔آمنہ الیاس انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اپنی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ آمنہ الیاس تصاویر اور وڈیوز کے نیچے کمنٹس کرنے والوں کو جواب بھی دیتی رہتی ہیں۔ اسی طرح سے ہوا کچھ یوں کہ کچھ عرصہ قبل جب آمنہ الیاس نے اداکارہ ایمن خان کے ساتھ منال خان کے ویڈنگ ڈنر کی تصاویر

    انسٹاگرام پر شئیر کیں تو جہاں بہت سارے مداحوں نے ان تصاویر کو پسند کیا وہیں نا پسند کرنے جیسے کمنٹس بھی آئے ایک صارف نے آمنہ الیاس کو لکھا کہ کیا ہی ہوتا کہ آپ منہ کے ساتھ اپنے پاﺅں پر بھی میک اپ کر لیتیں ،۔اس پر آمنہ الیاس نے جوابا کہا کہ فٹ ہوتا ہے یا فیٹ؟ یہ سوال کرنے کے ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھاکہ کیا آپ نے پاﺅں چاٹنے ہیں؟ آمنہ الیاس کا یہ کمنٹ کافی وائرل ہوا تھا کسی نے اس کمنٹ کو سراہا تو کسی نے بہت برا منایا اس کمنٹ پر وضاحت دیتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ میں نے جو کمنٹ کیا تھا اس کا واحد مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا بلکہ میرا تو مقصد یہ تھا کہ آ پکو میرے پاﺅں سے کیا لینا دینا ہے ۔

  • یاسر حسین کو اداکارہ میرا نے تھپٹر کیوں مارا ؟

    یاسر حسین کو اداکارہ میرا نے تھپٹر کیوں مارا ؟

    اداکار و میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ ایک بار اداکارہ میرا نے ان کو زور دار تھپٹر مارا تھا وہ تھپڑ وہ آج تک نہیں بھولے ۔ یاسر حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے فلم باجی میں ایک چھوٹا سا کردار کیا تھا اس میں اداکارہ میرا کا میرے ساتھ ایک سین تھا اس سین میںانہوں نے مجھے تھپٹر مارنا تھا۔ سین کی ریہرسلز ہوتی رہیں میرا مجھے فیک تھپٹر مارتی رہیں لیکن اس فیک تھپڑ سے بات نہیں بن رہی تھی میں نے خود ہ اداکارہ میرا سے کہہ دیا کہ آپ ایک کام کریں کہ آپ مجھے حقیقی تھپڑ ماریں ، اس سین میں جان بھرنے اور حقیقت کے رنگ بھرنے کےلئے میرا نے مجھے اصل میں تھپڑ مارا سین تو بہت

    اچھا ہو گیا لیکن اداکارہ میرا کی طرف سے مجھے پڑنے والا تھپٹر اتنی زور سے تھا کہ میرے ہوش ٹھکانے آگئے۔ یاسر حسین نے کہا کہ میں آج تک میرا کی طرف پڑنے والے اس تھپڑ کو اس لئے بھول سکا کیونکہ وہ تھپٹر زناٹے دار تھا ۔ یاد رہے کہ اداکارہ میرا کا شمار لالی وڈ کی بہترین اداکاراﺅں میںہوتا ہے اور وہ ااکثر ایسا کچھ کہ دیتی ہیں یا کر دیتی ہیں کہ جس سے خبروں میں آجاتی ہیں۔ اداکارہ میرا کافی عرصے سے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے راستے روکے جاتے ہیں ان کو کام نہ ملے ایسا پرڈیوسروں سے کہا جاتا ہے ۔ میرا کے اس دعوے کی کہیں سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اداکارہ میرا نے فلموں کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا ۔

  • اداکارہ میرا کے بیان کے متعلق صبا قمر کا رد عمل

    اداکارہ میرا کے بیان کے متعلق صبا قمر کا رد عمل

    اداکارہ میرا جنہوں نے حال ہی میںایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکارہ صبا قمر ان کو سخت نا پسند کرتی ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ مجھے کام نہ ملے بلکہ اداکارہ میرا نے تو سیدھا سیدھا یہ بھی الزام لگا دیا کہ صبا قمر پرڈیوسروں سے کہہ کر میرے راستے بند کررہی ہیں وہ نہیں چاہتی کہ مجھے کام ملے۔ اداکارہ میرا کے اس بیان کے بعد ہر طرف کافی چرچہ ہو رہی تھی ۔صبا قمر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے اپنے پرستاروں کے ساتھ چیٹ کا ایک سیشن رکھا انہوں نے اس میںاپنے پرستاروں کی جانب سے کئے گئے سوالوں کے جوابات دئیے۔ اداکارہ میرا کی جانب سے دیا گیا یہ بیان

    چونکہ تازہ تازہ تھا اس لئے صبا قمر سے ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ میرا نے کہا ہے کہ آپ ان سے جلتی ہیں اور نہیں چاہتی کہ میرا آگے آئیں ،اس سوال پر اداکارہ صبا قمر کی طرف سے دیا گیا رد عمل کافی دلچپسپ تھا انہوں نے صرف اتنا لکھاکہ ویٹ ، وٹ ان کے اس قسم کے رد عمل کے بھی ہوئے کافی چرچے کسی نے اس رد عمل کو پسند کیا تو کسی نے اس کو میرا کے بیان کا مذاق کہا ۔ یاد رہے کہ اداکارہ میرا اورصبا قمر ایک ساتھ ایک ڈرامے میں کام کر چکی ہیں ۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اداکارہ میرا کسی پر الزام لگا رہی ہیں وہ مسلسل کسی نہ کسی پہ کام نہ ملنے کا الزام لگاتی رہتی ہیں ۔ایک وقت میں انہوں نے کہا تھا کہ اداکارہ ماہرہ خان مجھ سے جلتی ہیں اور نہیں چاہتی کہ میں کام کروں ۔

  • للت مودی کا سشمیتا سین کو کیا ہوا نو سال پرانا ٹویٹ وائرل

    للت مودی کا سشمیتا سین کو کیا ہوا نو سال پرانا ٹویٹ وائرل

    آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی اور سشمیتا سین نے حال ہی میں دونوں کے رشتے کے بارے میں دنیا کو بتایا للت مودی نے سشمیتا سین کے ساتھ اپنی کچھ تصاویرشئیر کیں جس کے بعد وہ خبروں میں آگئے ہیں جن کو نہیں پتہ تھا کہ للت مودی کون ہیں انہیں بھی پتہ چل گیا کہ کون ہیں اور کیا کرتے ہیں۔ سشمیتا سین ایک انٹرنیشنل شخصیت ہیں یقینا ا ن کا نام جس سے بھی جڑے گا وہ بھی بین الاقوامی سطح پر شہرت پائے گا۔للت مودی کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے۔ جب سے للت مودی نے اپنے اور سشمیتا سین کے رشتے کا اعلان کیا ہے تب سے دونوں کافی چرچا میں ہیں۔ للت مودی کا سشمیتا سین کو کیا ہوا

    نو سال پرانا ٹویٹ وائرل ہورہا ہے. انہوں نے نو سال پہلے سشمیتا سین کو ٹویٹر پر لکھا تھا کہ میرے ایس ایم ایس کا جواب دیں ۔ للت مودی کا کہنا ہے کہ ہم دونوں ابھی ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں لیکن شادی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔سشمیتا سین کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں انہوں نے کائنات کی خوبصورت ترین خاتون ہونے کا نہ صرف اعزاز حاصل کیا بلکہ بالی وڈ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔سشمیتا نے سلمان خان اور گوندا جیسے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ۔ سشمیتا کو کامیڈی کرداروں میں زیادہ سراہا گیا ۔سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنی مقبول ویب سیریز آریہ کے تیسرے سیزن کا اعلان کیا ہے۔