Baaghi TV

Author: +9251

  • ضمنی الیکشن میں حکومتی مداخلت،عدالت نے یاسمین راشد کی درخواست نمٹا دی

    ضمنی الیکشن میں حکومتی مداخلت،عدالت نے یاسمین راشد کی درخواست نمٹا دی

    لاہور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن میں حکومت کی مبینہ مداخلت روکنے کے لیے یاسمین راشد کی درخواست نمٹا دی، عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔جسٹس شاہد جمیل نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔

    شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا

    یاسمین راشد کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومت سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن میں مداخلت کر رہی ہے۔ فاضل جج نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی، جس پر یاسمین راشد کے وکیل احمد اویس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تبادلوں سے متعلق درخواست بھی التوا میں ہے لیکن الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں کیا۔

    سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

     

    فاضل جج نے درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ اگر یاسمین راشد کی ضمنی الیکشن سے متعلق کوئی درخواست زیر التوا ہے تو الیکشن کمیشن اس کا فیصلہ کرے۔

     

    ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کا آج آخری دن،لاہور، بھکراورملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

     

    دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اپنے آئینی کردار کے لیے کسی کو جوابدہ نہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے پوری طرح سرگرم ہے۔لیکشن کمیشن کے ترجمان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعت نہیں۔انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے انعقاد میں مصروف رہتے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اداروں کوحکم جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران پر امن ماحول کو یقینی بنایا جائے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ اسلحہ برادر اکٹھے کرنے والے امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • کورونا وائرس کی نئی علامات سامنے آگئیں

    کورونا وائرس کی نئی علامات سامنے آگئیں

    عالمی وبا کورونا سے متعلق کی گئی تازہ ترین تحقیق  میں  وائرس کے نئے ویرینٹس کی کچھ مختلف علامات  سامنے آئی ہیں۔

     برطانیہ میں ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹس کی علامات پرانے ویرینٹس سے کچھ مختلف ہیں جن میں گلے میں خراش، گلا خراب ہونا  اورگلے میں درد کورونا کی نئی اور  واضح ترین علامات ہیں۔

    دوران تحقیق  یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سر درد اور  بند ناک بھی کورونا کی علامات ہیں، اس کے علاوہ کھانسی، چھینکیں، کھردری آواز، تھکاوٹ اور  پٹھوں کا درد کورونا میں عام ہیں۔

  • ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کا آج آخری دن،لاہور، بھکراورملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کا آج آخری دن،لاہور، بھکراورملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے، رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم پر پابندی ہوگی۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام جماعتیں اور امیدوار آج رات انتخابی مہم ختم کردیں، رات 12 بجے کے بعد جلسہ جلوس کارنر میٹنگز پر پابندی ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔پنجاب اسمبلی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جاری انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔

    عمران خان سیاسی وفاداریاں بدلنے والے کیساتھ کھڑے کر لوٹوں کو ووٹ نہ دینے کا کہتے رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا۔ پی پی 7راولپنڈی، پی پی83 خوشاب،پی پی90 بھکر ، فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 ، جھنگ میں حلقہ پی پی125 ،127 اور شیخوپورہ میں پی پی 140 پر ضمنی انتخاب ہوگا۔اس کے علاوہ لاہور کی نشست پی پی 158، 167، 168 اور پی پی 170 پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ ساہیوال میں پی پی202 ، پی پی217 ملتان، لودھراں کے حلقہ پی پی 224 اور 228 پر ضمنی الیکشن ہوگا۔بہاولنگر میں پی پی 237 اور مظفر گڑھ کے 3 حلقوں پی پی 237، 272، 273 پرضمنی انتخاب ہوگا۔ لیہ کے حلقہ پی پی 282 اور ڈیرہ غازی میں پی پی 288 پر بھی ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا۔

     

    آئین توڑنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے،مریم نواز

     

    پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے مہم کا آج آخری دن ہے جس کے لیے امیدوار ووٹروں کو منانے کے لیے آخری جتن کر رہے ہیں اور وعدے قسموں کا کھلا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب ضمنی انتخابات کے دوران ماحول سازگار رکھنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اداروں کو ضمنی انتخابات کے دوران پر امن ماحول کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ الیکشن کے دوران اسلحہ بردار اکٹھے کرنے والے امیدوار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔ پولنگ کے دوران شر پسند عناصر سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کرنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کی زیر صدارت امن و امان اور ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منوقد ہوا. ئی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اسلحہ رکھنا اور اس کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے،الیکشن کے دوران کسی کو اسلحہ رکھنے کی اجازت نہ ہوگیی،اسلحہ سے پاک کمپین کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ،دھاندلی کا الزام لگانے والے اب افسران کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں، تحریک انصاف یقینی شکست دیکھ کر لوگوں کو بدامنی پر اکسا رہی ہے ،امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر کے پنجاب داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔پنجاب حکومت کی اطلاعات تھیں اور الیکشن کمیشن کی طرف سے بھی خط موصول ہوا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر پنجاب میں پرتشدد کاروائیاں کرنا چاہتے ہیں،پنجاب میں پرامن ،صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا.اسلحہ کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے گا ، بد امنی پھیلانے والے عناصر سے قانون آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا ۔ تحریک انصاف کے مسلح جتھے اپنی سازش میں ناکام ہوں گے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں کے لیے 47 لاکھ 30 ہزار 600 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 53 ہزار657 اضافی بیلٹ پیپرز بھی چھاپے گئےہیں۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے بیلٹ پیپرز اور فارمز کی ریٹرننگ افسران کو ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آر اوز کے مجاز نمائندوں کو بیلٹ پیپرز وصولی کے لیے طلب کیا ہوا ہے، تمام بیلٹ پیپرز کی چھپائی اسلام آباد میں ہوئی، تمام بیلٹ پیپرز سخت سکیورٹی میں متعلقہ حلقوں میں پہنچائے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے لاہور کے 4 حلقوں سمیت بھکراورملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے مطابق یہ تمام حلقے انتہائی حساس ہیں اس لئے سکیورٹی میں رینجرز کو ڈالا گیا ہے، پاک فوج کو 4 حساس حلقوں میں تعینات کرنے کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان، بھکر اور لاہور کے حلقے انتہائی حساس ہیں، تمام انتخابی حلقوں میں پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ہو گی۔

    دوسری جانب رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخاب کے محاذ پر پی پی 158 کا حلقہ سیاسی طورپر انتہائی متحرک نظر آرہا ہے، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، سیاسی جماعتوں کے ووٹ بینک کے ساتھ ساتھ امیدواروں کا اپنا اثرو رسوخ اہم کردار ادا کرے گا۔

    پی پی 158 واحد حلقہ ہے جہاں ڈی سیٹ ہونے والے سابق صوبائی وزیر علیم خان مقابلے میں نہیں، تحریک انصاف نے میاں اکرم عثمان اور مسلم لیگ ن نے رانا احسن شرافت کو انتخابی اکھاڑے میں اتار دیا.پی پی 158 کے حلقے میں ٹوٹل آباد ی تین لاکھ 64 ہزار 205 ہے، کل ووٹر ایک لاکھ 95 ہزار 777 ہیں، مرد ووٹرز ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو انہتر جبکہ خواتین ووٹرز نوے ہزار پانچ سو آٹھ ہیں، پی پی 158 میں گلبر گ ، گلدشت کالونی، اپرمال، شاد مان ،شاہ جمال، دھر م پورہ ،گڑھی شاہو اورصدر کے علاقے شامل ہیں،اس حلقہ کے عوام مسائل بارے شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اس حلقے میں پارٹی چیئرمین عمران خان بھی ایک ورکر کنونشن سے خطاب کرچکےہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدار رانا احسن شرافت کی مہم میں لیگی رہنما بھی پیش پیش ہیں۔ سابق صوبائی وزیرعلیم خان ڈی سیٹ ہونے کے بعد الیکشن تو نہیں لڑ رہے لیکن رانا احسن کے ساتھ مکمل تعاون ضرور کر رہے ہیں۔لاہور ہی کے حلقہ پی پی 167 میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے.

    پنجاب کے ضمنی انتخابات میں خوشاب کے حلقے پی پی 83 نے خاص اہمیت حاصل کر لی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکن ملک حامدمحمود ڈھل ٹوانہ جبکہ مسلم لیگ ن کے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاءاپنی اپنی پارٹیوں کی جانب سے ٹکٹ جاری نہ کیے جانے پر آزاد حیثیت سے میدان میں اتر رہے ہیں۔حلقہ پی پی 83 خوشاب میں ووٹوں کی کل ووٹوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 428 ہے۔ جس میں مرد ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 279 ہے جبکہ اس حلقہ میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار149 ہے۔ اس حلقے میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 215 ہےجس میں53 خواتین کے پولنگ اسٹیشنز ہیں اور53 ہی مردوں کے لیے وقف کیے گئے ہیں اور 109 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں قائم کیے جانے والے پولنگ بوتھ کی کل تعداد 626 ہے جن میں سے 328 مردوں کیلئے اور 298 خواتین کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ خوشاب کے حلقے پی پی 83 میں سات آزاد امیدواروں سمیت 10 امیدوار انتخابی میدان میں مدِ مقابل ہوں گے۔حلقہ پی پی 83 سے کسی بھی خاتون امیدوار نے انتخابی میدان میں حصہ نہیں لیا۔

    مسلم لیگ ن نے ملک امیر حیدر سنگھا کو میدان میں اتارا ہے۔ ملک امیر حیدر سنگھا منحرف سابق ایم پی اے ملک غلام رسول سنگھا کے بھائی ہیں۔ اس حلقے میں تحریک انصاف نے ملک حسن اسلم اعوان کو مقابلے کے لیے میدان میں اتارا ہے، جن کا بطور امیدوار یہ پہلا الیکشن ہے۔ملک حسن اسلم خان خوشاب سابق وفاقی وزیر تجارت و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملک نعیم خان اعوان مرحوم کے بھانجے ہیں اور پی ٹی آئی کے موجودہ مستعفی ایم این اے ملک اعوان کے چھوٹے بھائی ہیں۔تحریک لبیک پاکستان نے اپنے فعال کارکن زمرد عباس خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کو جھنگ میں بڑا دھچکا لگ گیا، مخدوم فیصل صالح حیات نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مخدوم فیصل صالح حیات نے جھنگ آمد پر پی پی 125 فیصل حیات جبوانہ اور پی پی 127 مہر اسلم بھروانہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور الیکشن مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم بھی کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد 20 حلقہ میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا جب کہ 5 مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے۔

    زرائع کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات سے قبل 17 جولائی کو صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیاسی جماعتوں میں ایک ایسا سیاسی معرکہ ہونے جا رہا ہے جو کہ ناصرف پنجاب میں سیاسی بحران کو ختم کرے گا بلکہ اگلے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی انہی سیٹوں پر منحصر ہے۔ ان ضمنی انتخابات میں ملک کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی جو کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا تھا، مگر گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ کو اصل ضرب اسی ضلع سے پڑی تھی اور مسلم لیگ ن کو اپنے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی شکست سمیت بڑے بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس مرتبہ راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 سے چھ امیدواران انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں۔ حلقہ پی پی 7 میں کل 3 لاکھ 35 ہزار 295 ووٹ رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 71 ہزار 464 مرد ووٹرز جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 831 خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقہ پی پی 7 راولپنڈی کے اہم علاقوں کہوٹہ،کلرسیداں، مٹور ، نرڑ، بیور، نارہ، کلر سیداں شہر، چوآخالصہ اور دوبیرن کلاں پر مشتمل ہے۔ پی پی 7 میں دو بڑی برادریوں راجپوت اور اعوان کا اثر رسوخ ہے

    اس حلقے میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 57آتا ہے جس میں صداقت علی عباسی ایم این اے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کا تعلق بھی اسی حلقے سے ہے اور وہ کھل کر راجہ صغیر کی حمایت اور مہم چلا رہے ہیں۔ گزشتہ ا لیکشن میں مسلم لیگ ن کی اس حلقے میں کاررکردگی زیادہ متاثر کن نہیں تھی اور وہ یہاں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹیں ہار گئی تھیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں کل 266 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 36 مردوں، 35 خواتین اور195 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں، جبکہ قائم کیے جانے والے پولنگ بوتھ کی تعداد 789 ہے ، جن میں سے 396 مردوں اور 393 خواتین کے لیے مختص ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ ن نے راجہ صغیر احمد کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، جو دوسری مرتبہ انتخابی عمل میں قسمت آزمانے جارہے ہیں۔ راجہ صغیر احمد نے 2018ء کے عام انتخابات میں اس حلقے سے آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، ان کے مقابلے میں تحریک انصاف نے تجربہ کار سیاست دان کرنل (ر) محمد شبیر اعوان پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    دیگر جماعتوں کی بات کی جائے تو جماعت اسلامی پاکستان نے تنویر احمد جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے منصور ظہور کو ایک بار پھر آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک لبیک کے امیدوار کو تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ میں کافی پزیرائی مل رہی ہے۔ اس حلقے میں لوگ ووٹ برادری اور شخصیت کو دیکھ کر ڈالتے ہیں۔

    پی پی 7 میں تحریک لبیک پاکستان جو کہ اپنی انتخابی مہم بھی زور و شور سے چلا رہی ہے اس حلقے میں حیران کن نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے امیدوار منصور ظہور نے 2018 کے عام انتخابات میں 15 ہزار 68 ووٹ حاصل کیے تھے۔ پی پی 7 سے کسی بھی خاتون امیدوار نے انتخابی میدان میں حصہ نہیں لیا۔

    کل مسالک کے علماء بورڈ کے مرکزی قائدین نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے سیکرٹری اطلاعات سینٹرل پنجاب عندلیب عباس اور کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا مخدوم عاصم محمود کے ہمراہ پارٹی دفتر جیل روڈ میں پریس کانفرنس کرتے ھوئےکہاکہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں علما کرام کا جنہوں نے ہماری حمایت کا علان کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ صوبائی مشینری استعمال کر کے الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، حمزہ شہباز پہلے دن سے غیر آئینی وزیراعلیٰ ہیں ،ہمارے امیدواروں کو نامعلوم نمبرز سے فون کالز آرہی ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز پہلے دن سے غیر قانونی وزیر اعلیٰ ہے لیکن ہم نے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے تک انہیں وزیراعلیٰ مان لیا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا حمزہ شہباز نے کسی طور پر انتظامی طور پر اثر انداز نہیں ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حیثیت نگراں وزیراعلیٰ سے زیادہ نہیں ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے پٹواریوں کے پاس کالیں جا رہی ہیں، ڈی پی او جھنگ کے خلاف پہلے ہی تحریک جمع تھی کیونکہ ضمنی الیکشن شیڈول کے بعد انہیں خلاف قانون ڈی پی او جھنگ لگا دیا گیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ پولیس ہمارے لوگوں کے خلاف پرچے کاٹ رہی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر، ڈی سی او لیہ اور ایس ایچ او چیچہ وطنی کے خلاف بھی شکایات آ رہی ہیں، یہ لوگ جو کام کر رہے ہیں وہ قانون اور الیکشن قواعد کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، غیر قانونی کام کرنے والے افسروں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

  • مر جانیے کیوں‌نخرے دکھانی ایں اور ماہی وے گانے کے پیچھے کی کہانی ندیم بیگ کی زبانی

    مر جانیے کیوں‌نخرے دکھانی ایں اور ماہی وے گانے کے پیچھے کی کہانی ندیم بیگ کی زبانی

    حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم لندن نہیں جائونگا کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کہتے ہیں کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری فلم کو پسند کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ فلم بناتے وقت بہت ساری ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو دیکھنے والے گمان بھی نہیں‌کر سکتے.ندیم بیگ نے بتایا کے مرجانیے کیوں‌نخرے وکھانی ایں لندن میں شوٹ کیا گیا اس کا سیٹ رات کو لگا کر ہم پوری تیاری کرکے چلے گئے جب صبح آئے تو بارش نے سارا سیٹ خراب کر دیا ہوا تھا بلکہ سیٹ گر چکا تھا ہمیں دوبارہ سیٹ

    لگانا پڑا. اسی طر ح سے کبری خان پر پکچرائز ہونے والا گیت ماہیا وے کی جب شوٹنگ ہونی تھی تو کبری خان کی کمر میں شدید درد تھا اتنا درد تھا کہ وہ آسانی سے چل پھر نہیںسکتی تھیں چونکہ گانا شوٹنگ کے شیڈیول میں تھا تو کبری خان نے کہاکہ وہ اسی طر‌ح سے شوٹنگ کروائیں گی لہذا انہوں نے پروفیشنلیزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس گانے کو شوٹ‌کروایا. ندیم بیگ نے بتایا کہ اسی طرح سے مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے لندن میں برج کے پاس کچھ ڈائیلاگز ہیں وہاں اتنی سردی تھی کہ دونوں اپنے اپنے ڈائیلاگز بھول رہے تھے بول ہی نہیں پا رہے تھے. ندیم بیگ نے کہا کہ پوری ٹیم نے بہت محنت کے ساتھ کام کیا بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ پوری ٹیم نے بہت تعاون کیا کام تبہی اچھا ہوتا ہے جب پوری ٹیم تعاون کرے.

  • قومی ہاکی ٹیم غیرملکی ٹرینر کی خدمات سے محروم

    قومی ہاکی ٹیم غیرملکی ٹرینر کی خدمات سے محروم

    لاہور میں کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں مصروف قومی ہاکی ٹیم غیرملکی ٹرینر اور گول کیپر کوچ کی خدمات سے محروم ہوگئی۔

    آسٹریلوی ٹرینر ڈینئل بیری اور ڈچ گول کیپر کوچ باب ویلڈف اپنے گھرواپس چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی کوچز نے اپنی مصروفیات کے بارے میں پہلے ہی پی ایچ ایف کو آگاہ کردیاتھا۔

    ڈینئیل بیری نے ایک اسپورٹس کانفرنس میں شرکت کرنی تھی جبکہ باب ویلڈف بھی صرف دو ہفتوں کے لیے پاکستان آئے تھے۔

    دونوں غیرملکی کوچز کامن ویلتھ گیمز کی ٹیم مینجمنٹ میں بھی شامل نہیں تھے۔ویزہ مسائل کی وجہ سے ایک ماہ تاخیر سے کیمپ جوائن کرنے والے ہیڈکوچ ایکمین کی نگرانی میں کھلاڑی ان دنوں ٹریننگ کررہےہیں۔

  • ماہرہ خان نے اپنے سابق شوہر کے بارے میں کیا کہا؟

    ماہرہ خان نے اپنے سابق شوہر کے بارے میں کیا کہا؟

    صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے کبھی بھی اپنے سابق شوہر کے بارے میں بیان بازی نہیں کی اور نہ ہی اپنے رشتے کی ناکامی کو ڈسکس کیا ہے. ایک آدھ مرتبہ ان سے ان کی اذدواجی زندگی کی ناکامی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے منع کر دیا یوں ماہرہ خان ہمیشہ ہی اپنے سابق شوہر کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے گریز کرتی رہی ہیں. ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری نامی ایک شخص سے شادی کی اور 2015 میں ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی ماہرہ اور علی عسکری کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ہے اذلان .اذلان ماہرہ خان کے ساتھ ہی رہتاہے. اپنے اذدواجی رشتے کی ناکامی پر نہ بولنے والی ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے سابق شوہر کے بارے میں بات کی اور کہا کہ میرے سابق شوہر نے مجھے

    میرا کیرئیر بنانے میں مدد کی انہوں نے سمجھداری کے ساتھ کچھ فیصلے کئے.انہوں نے کہا کہ مجھے اب بھی اس بات پر فخر ہے.ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے اپنا کیرئیر بنانے کےلئے بہت محنت اور جدوجہد کی اور یہ سب میرے سابق شوہر نے اپنی آنکھوں سے دیکھا میں آج جس بھی مقام پر ہوں بہت خوش ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں نے محنت سے یہ مقام حاصل کیاہے. ماہرہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی کسی سے نہیں چھپائی نہ ہی مجھے ایسا کرنے کی ضرورت ہے بلکہ میں نے تو دنیا کو یہ دکھایا ہے کہ اذدواجی حیثیت کا آپ کے کام سے کوئی تعلق نہیں ہے.

  • سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

    سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے اور دوسروں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور قائم مقام چیئرمین نادرا خالد لطیف سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق: اجلاس میں سوشل میڈیا پر شہریوں کی ہراسانی اور غیر اخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں بلیک میلنگ اور شہریوں کی کردار کشی سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کی تشہیر، شہریوں کو ہراساں کرنے اور کردار کشی کے ذریعے ان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں سائبر کرائم بالخصوص ہراسانی اور توہین آمیز مواد اپلوڈ کرنے اور تشہیر سے متعلق قوانین مؤثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    ہراسانی اور کردار کشی کے معاملے پر پیکا 2016 میں ضروری ترامیم لانے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، ورکنگ گروپ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد سفارشات مرتب کرے گا۔

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز مواد اور شہریوں کی کردار کشی کے ذریعے ساکھ خراب کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور توہین آمیز مواد کی تشہیر سے معاشرے میں انتشار اور بگاڑ کا خدشہ ہے، ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں اخلاقی اقدار پامال کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ادارے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں، شہری اپنی شکایات ایف آئی اے کے رابطہ نمبرز پر بھیجیں، شکایات پر بلا تاخیر عملدرآمد کریں گے۔

    اس حوالے سے اینکر جمیل فاروقی نے لکھا: بریکنگ نیوز : ویلکم ٹو پُرانا پاکستان – سوشل میڈیا پر ”کردار کُشی“ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ ٫ تضحیک آمیز جملوں سے انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے – پیکا قوانین پر ترامیم کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل – وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت اجلاس

  • جیکولین فرنینڈس اداکارہ بننے سے پہلے کس شعبے سے وابستہ تھیں؟

    جیکولین فرنینڈس اداکارہ بننے سے پہلے کس شعبے سے وابستہ تھیں؟

    سری لنکن نژاد بالی وڈ کی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ جیکولین فرنینڈس کا شمار بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے ان کا دلکش انداز سب کو بھاتا ہے. جیکولین فرینینڈس جنہوں نے ماڈلنگ بھی لیکن اب کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اداکاری میں آنے سے پہلے صحافی تھیں اور شعبہ صحافت سے منسلک تھیں انہوں نے باقاعدہ جرنلیزم میں ایم اے بھی کیا.لیکن ایم اے انہوں‌ نے سری لنکا سے کیا تھا اور وہیں کچھ عرصہ مقامی چینل میں کچھ عرصہ رپورٹر کے طور پر کام بھی کیا. بھارتی میڈیا

    کے دعوے کے مطابق اداکارہ پہلے صحافی تھیں. جیکولین فرینینڈس کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے اداکاری سے پہلے کسی اور شعبے اور وہ بھی صحافت میں‌کام کیا .جیکولین فرینینڈس نے سری لنکا کی ملکہ حسن کا تمغہ بھی 2006 میں جیتا تھا. اداکارہ نے بالی وڈ انڈسٹری میں فلم آلہ دین سے قدم رکھا بعد ازاں انہوں نے بڑے بینر کی بڑی فلموں کی بڑی کاسٹ کے ساتھ کام کیا. ان کے ڈانس نمبرز بھی خاصے مشہور ہوئے. جیکولین فرینینڈس نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہترین رقاصہ بھی ہیں.وہ ہندی زبان پر عبور تو نہیں رکھتیں لیکن ایسی اور اتنی ہندی بول لیتی ہیں کہ جس سے ان کی فلم چل جائے اور فلم بین ان کے لہجے پر انگلیاں نہ اٹھائیں.

  • انیل کپور نے محض 17 برس کی عمر میں کام کیوں شروع کیا؟

    انیل کپور نے محض 17 برس کی عمر میں کام کیوں شروع کیا؟

    بالی وڈ کے اداکار انیل کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ آج جس بھی مقام پر ہیں وہ انہیں آسانی سے نہیں ملا. بے شک ان کے والد سریندر کپور فلمساز تھے اس کے باوجود انہیں بہت محنت کرنا پڑی. فلموں میں‌ہیرو آنے سے پہلے سپاٹ بوائے کے طور پر بھی کام کیا اس کے بعد کاسٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا. انیل کپور نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے انہوں نے محض 17

    سال کی عمر میں کام شروع کر دیا تھا. انیل کپور بتاتے ہیں کہ انہیں کچھ پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا ہندی فلموں میں آنے سے پہلے تیلگو اور کناڈا فلموں میں کام کیا . انیل کپور نے چند برس پہلے ایک انٹرویو میں اس سے بھی آگے کی کچھ باتیں بتائیں تھیں جیسے کہ انہوں نے کہا تھا کہ جب وہ نئے نئے انڈسٹری میں آئے تھے تو ان کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا تھا جیسے وہ پتہ نہیں‌کہاں سے آگئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ان کی شروع کی چند فلمیں کامیاب ہوئیں تو اس کامیابی کی خوشی میں جو پارٹیاں رکھی گئیں اس میں ان کے علاوہ باقی تمام کاسٹ کو مدعو کیا گیا.یاد رہے کہ انیل کپور کا شمار بالی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے سنجیدہ اور کامیڈی ہر طرح کے کردارو میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.

  • حکومت کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

    حکومت کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

    وزیراعظم کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

    ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے 176 افراد جاں بحق ہوگئے

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم اے، صوبائی ڈیزاسٹر حکام کے مشترکہ سروے کے بعد معاوضہ دیا جائےگا، وزیراعظم نے قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے کو کوئٹہ فوری پہنچنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے سیلاب متاثرین کی امداد، بحالی کیلئے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام ڈیمز محفوظ ہیں، صورتحال پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جارہی ہے، نقصانات کا جائزہ لینے، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد بلوچستان جاؤں گا، مون سون کی مزید بارشوں کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی محکمے ہائی الرٹ رہیں۔