لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز اعوان نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف سرکاری مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ سپیشل کورٹ نے عدم پیشی پر ملزم سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا اور دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
عدالت نے شریک ملزم ملک مقصود کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی۔ عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف سماعت تیس جولائی تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر وزیر اعظم شہںباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
جعلساز اور ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکنجہ مزید سخت
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹ کرنے والے کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، آپریشنز اور ویجیلینس ونگ کو ہدایات جاری کر دی ہیں. ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب جدون نے بتایا کہ ملاوٹی خوراک تیار کرنے والے یونٹ کی مشینری،آلات،ا ٹرانسپورٹ، پلانٹس اور دیگر اشیاء ضبط کر لی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا
شعیب جدون ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق ملاوٹی اشیاء خورونوش تیار، فروخت،پیک،سپلائی یا کسی بھی قسم کی سہولت مہیا کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔مقدمہ درج اور مشینری ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ تیارملاوٹی مال بھی قبضے میں لے کر تلف کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشنز اور ویجیلینس ٹیمیں ایک ہفتے کے اندر کارروائی کی جامع رپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کو جمع کروائیں گی۔رپورٹ کی روشنی میں اے ڈی جی آپریشنز قانونی مشاورت کے ساتھ سخت کارروائی عمل میں لائیں گی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،صحت دشمن عناصر کا کاروبار جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔
شعیب جدون نے کہا کہ عوام الناس تک صاف اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہم اولین فریضہ ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ گردونواح میں موجود صحت دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کا ساتھ دیں۔
میعاری خوراک کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
عمران خان ڈیرہ غازی خان والوں سے کہتے رہے کہ لوٹوں کو ووٹ نہ دینا لیکن ان کے ساتھ سیف الدین کھوسہ کھڑے تھے جو ملک کی تینوں بڑی جماعتوں میں وقت گزار چکے۔
گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈی جی خان میں جلسے سے خطاب کیا جہاں ان کے ہمراہ اسٹیج پر پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ پی پی 288 سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار سیف الدین کھوسہ بھی موجود تھے۔
سردار سیف الدین کھوسہ جو 2012 تک مسلم لیگ ن میں تھے، 2013 میں پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور پھر 2014 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
سیف الدین کھوسہ ذوالفقار علی کھوسہ کے بیٹے ہیں جنھیں نواز شریف نے پنجاب کا گورنر بنایا تھا، سیف الدین کھوسہ دوست محمد کھوسہ کے بھائی ہیں جنھیں مسلم لیگ ن نے پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ گل کے ہراسگی الزامات کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ڈی جی نیب کی طلبی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے۔
ہائی کورٹ میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔
عدالت نے اہم آئینی معاملے پر دلائل کے لیے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کی ہدایت کردی اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھی آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کردیے جبکہ حکم امتناع کی درخواست پر بھی آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے۔
شہزاد سلیم کے وکیل نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ایجنڈا ریکوریز سے متعلق تھا ، اس کیس میں ڈی جی نیب کی طلبی کا جواز نہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیا پارلیمنٹ سے ہٹ کر ہے ؟ کیا وہ رٹ جاری کر سکتے ہیں ؟ فیڈریشن ، صوبہ یا لوکل اتھارٹی کی تعریف میں کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آتی ہے؟۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔
لاہور اور گرد ونواح میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے .کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ لاہورکے تمام علاقوں میں بونداباندی ہورہی ہے۔تیز بارش رپورٹ نہیں ہوئی۔کمشنر لاہور کو شہر کے مختلف 15علاقوں میں بارش کی صورتحال کی رپورٹ پیش کی گئی.
کمشنر لاہور نے بتایا کہ ابھی تک ایرپورٹ ایریا میں زیاد ہ سے زیادہ 10.2ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔لاہور کے تمام انڈرپاسز پر عملہ موجود ہے۔شہری ہنگامی حالت میں فوری اطلاع دیں۔بوندا باندی رکنے کے بعد ساری توجہ نکاسئ آب پر مرکوز ہونی چاہئیے۔ایم سی ایل افسران و سٹاف لاہور کے مضافاتی علاقوں میں خود موجود رہیں.
کمشنر لاہورنے ہدیت کی کہ ایم سی ایل کی مشینری و کرینز سورنگ پوائنٹس ایریا کے نزدیک موجود رکھیں۔
رپورٹ کیمطابق ہر ہنگامی مرکز ۔ڈسپوزل اسٹیشن پر واسا اہلکار پوری تندہی سے کام کر رہے ہیں۔
ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ بارش کے باوجود تمام علاقے کلیئر ہیں ۔ تمام ایمرجنسی کیپمس پر سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے ۔اتمام انڈر پاسز مکمل فعال ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے ۔ ایم ڈی نےمزید بارشوں کے پیش نظر عملہ و افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات کی.
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا پہلے سے جاری کر دیا گیا تھا.
ایجنڈے میں زائد المیعاد مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری شامل ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سیلاب کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 5 اور 7 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے پر اعتماد میں لیے جانے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے فواد چودھری نے رانا ثناء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ: آج نام نہاد کابینہ کا اجلاس ہے لہذا بالکل آرٹیکل 6 سے پیچھے نہیں ہٹنا.
رانا ثنااللہ آج آپ کی نام نہاد کابینہ کا اجلاس ہے بالکل آرٹیکل 6سے پیچھے نہیں ہٹنا آپ نے جسٹس مندوخیل کی خواہش کےمطابق PTI قیادت پرآرٹیکل6 لگاناہےاورجج صاحب کو ہی اس خصوصی عدالت کی سربراھی دیں وہ پہلے کیس میں مشرف صاحب پر غداری کا شوق پورا نہیں سکےتشنگی نہ رہے یہ شوق پورا کر لیں
انہوں نے الزام عائد کیا کہ: آپ نے جسٹس میاں خیل کی خواہش کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت پرآرٹیکل 6 لگانا ہے اور جج صاحب کو ہی اس خصوصی عدالت کی سربراہی دیں وہ پہلے کیس میں مشرف پر غداری کا شوق پورا نہیں سکےتشنگی نہ رہے یہ شوق پورا کر لیں.
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ تیزی سے عوام کو منتقل کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ اتحادی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طورپر عوام کو منتقل کیا۔
In line with my commitment to the nation, the coalition government has been swift to transfer the benefit of reduction in oil prices to the masses. We will continue to provide relief as soon as we have financial cushion to do so. I believe in honest conversation with the nation.
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔میں عوام سے دیانت دارانہ گفتگو پریقین رکھتا ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
کورونا وائرس کی شرح میں ملک بھر میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 779 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
COVID-19 Statistics 15 July 2022 Total Tests in Last 24 Hours: 22,099 Positive Cases: 779 Positivity %: 3.53% Deaths: 02 Patients on Critical Care: 182
نئی دہلی :سشمیتا سین نے خاموشی سے شادی کرلی؟للت مودی بھی اس سلسلے میں میدان میں آگئےہیں ، شمیتا سین اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی وجہ سے سُرخیوں میں رہتی ہیں وہ اپنے انسٹا گرام پر تازہ ترین تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔
اب اس طرح کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سشمیتا سین جلد ہی آئی پی ایل کے بانی للت مودی سے شادی کریں گی دونوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں مداح ان تصاویر کو دیکھ کر حیران ہیں۔
آئی پی ایل کے بانی للت مودی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سشمیتا سین للت کے ساتھ کافی رومانوی انداز میں نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں فیملی کے ساتھ مالدیپ کا دورہ کرکے ابھی لندن واپس آیا ہوں۔ انہوں نے سشمیتا کو ‘بیٹر ہاف (بیوی)’ بھی کہا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ایک نئی شروعات اور نئی زندگی ہے۔
اس ٹوئٹ کے ساتھ میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی ہے لیکن کچھ دیر بعد ہی للت مودی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کردی ۔
Just for clarity. Not married – just dating each other. That too it will happen one day. 🙏🏾🙏🏾🙏🏾🙏🏾 pic.twitter.com/Rx6ze6lrhE
للت مودی نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں وہ واضح کر رہے ہیں کہ انہوں نے ابھی تک سشمیتا سے شادی نہیں کی ہے لیکن دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ سشمیتا سین کو ڈیٹ کررہے ہیں لیکن ایک دن ہماری شادی ضرور ہوگی۔
چاند پرجانے کی خواہش تو تقریبا ہرانسان میں پائی جاتی ہے۔ اسی خواہش کو دیکھتے ہوئے دنیا کے ارب پتی افراد جیف بیزوز نے بلیو اوریجن تو اور ایلون مسک نے اسپیس ایکس کے ذریعے تجارتی بنیادوں پر خلائی سیاحت کے پروگرام کے فروغ پر کام کیا۔
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انسان تمام ترٹیکنالوجی کے باجوود عام آدمی کوکبھی اس بات کا اہل بنا سکے گا کہ وہ کسی خلائی جہازیا راکٹ کے بغیرٹرین سے چاند تک کا سفرایسے کرسکے جیسے ایک شہرسے دوسرے شہرتک کیا جاتا ہے۔
جاپانی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے چاند سے زمین تک کے سفرکوبہ ذریعہ ٹرین ممکن بنانے کے انوکھے منصوبے پرکام کا آغازکردیا ہے۔
کیوٹویونیورسٹی کے ریسرچرزنے ایک پریس کانفرنس میں اس مستقبل بین منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تعمیراتی کمپنی کاجیما کنسٹرکشنزکے ساتھ مصنوعی خلائی رہائش گاہوں، زمین، چاند اورمریخ کوایک دوسرے سے مربوط کرنے کا حامل بین الاسیارتی ٹرین کا نظام بنا نے پرکام کررہے ہیں۔
کیوٹویونیورسٹی کے مرکزبرائے ایس آئی سی ہیومن اسپیسولوجی کے ڈائریکٹریوسوکی یامیشیکا کا اس بابت کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ پے جس پرتاحال کوئی ملک کام نہیں کررہا۔
’ دی گلاس کڈ‘ کے نام سے پیش کیا گیا یہ منصوبہ 2050 تک مکمل ہوگا۔ تاہم، اسے مکمل طورپرفعال پونے میں مزید 70 سال لگیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یہ منصوبہ ان تمام اہم ٹیکنالوجیزکی نمائندگی کرتا ہے جومستقبل میں بنی نوع انسان کی خلا میں منتقلی کو یقینی بناتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاپانی محققین اس کے لیے شیشے کی بنی ایسی قابل رہائش جگہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، جہاں زندگی کا اسٹرکچرزمین کی کشش ثقل، خطے اور ایٹموسفیئرکی طرح انسانی ڈھانچے کے نظام کوزیرواورکم کشش ثقل کے ماحول میں کم زور ہونے سے تحفظ فراہم کرسکے۔
اس مقصد کے محققین سینٹری فیوجل فورس (مرکزگریزقُوت، کسی گھومنے یا چکرکھانے والے نظام میں مرکز سے دور ہٹانے والی قُوت) کو استعمال کرتے ہوئے گردشی حرکت کو ترتیب دیتے ہوئے زمین کی کشش ثقل کو دوبارہ تخلیق کریں گے۔ جوکہ چاند کی کشش ثقل سے 6 گنا زائد ہے۔
ریسرچرزکا مقصد مصنوعی کشش ثقل کے ساتھ شیشے کا ایسا مخروطی فعال ڈھانچہ تیار کرنا ہے جو پبلک ٹرانسپورٹیشن، سرسبزعلاقے اورہمارے سیارے پرموجود آبی اجسام پر مشتمل ہو۔ اوراس کا چاند پرموجود حصہ ’ لیونا گلاس‘ اورمریخ پرموجود حصہ ’ مارس گلاس‘ کہلائے گا۔
دوسری جانب جاپان کا یہ منفرد منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھرکے بیش تر ممالک چاند پرمستقل رہائش اختیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کا انسانوں کو چاند کی سطح سے واپس لانا 2025 سے قبل ممکن نہیں۔ جب کہ ایسے ہی ٹائم فریم پرانٹرنیشنل لیونرریسرچ اسٹیشن بھی کام کررہا ہے جو کہ چین اورروس کا مشترکہ پراجیکٹ ہے۔