Baaghi TV

Author: +9251

  • چار عشروں کے دوران افراطِ زر کی بلند ترین شرح

    چار عشروں کے دوران افراطِ زر کی بلند ترین شرح

    واشنگٹن :امریکا میں افراطِ زر کی وجہ سے گیس اور خوراک کی قیمتیں اور کرائے 1981ء کے بعد سے سب سے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ امریکی خاندانوں پر پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے فیڈرل ریزرو شرحِ سود میں ایک بار پھر اضافہ کر سکتا ہے۔

    امریکی حکومت نے گزشتہ روز بتایا کہ ملک میں جون میں افراط زر کی شرح پچھلے چار دہائیوں میں سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ اشیاء کی قیمتیں گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.1 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ 1981ء میں کنزیومر قیمتوں میں اضافے کے بعد سے یہ سب بڑا اضافہ ہے۔ صرف مئی میں ہی قیمتوں میں 8.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مئی سے جون کے درمیان ہر ماہ قیمتوں میں 1.3 فیصد کا اضافہ ہوتا رہا حالآنکہ اپریل سے مئی تک قیمتوں میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا تھا۔

    آمدنی کے مقابلے ضروری اشیاء کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ کم آمدنی والے طبقے اس سے بالخصوص متاثر ہورہے ہیں کیونکہ ان کی آمدنی کا بہت بڑا حصہ لازمی اشیاء مثلاً خوراک، ٹرانسپورٹیشن اور مکان کے کرائے ادا کرنے پر خرچ ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ گیس کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے اور یہ جون کے وسط میں تقریباً 5 ڈالر سے 4.66 فی گیلن ڈالر تک پہنچ گئی ہیں تاہم یہ مثبت پیش رفت بعض ماہرین اقتصادیات کی امیدوں کے مطابق نہیں ہے۔

    افراط زر کی وجہ سے صارفین کا اعتماد بری طرح متزلزل ہوا ہے جس کے امریکی صدر جو بائیڈن اور اُن کی پارٹی دی ڈیموکریٹس دونوں کے لیے سیاسی مضمرات ہو سکتے ہیں۔ امریکا میں نومبر کے وسط مدتی پارلیمانی انتخابات میں افراط زر ایک اہم مسئلہ ہو سکتا ہے۔

     

  • نیب متحرک:میراج اے سید،گوادر پورٹ اتھارٹی کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کی منظوری

    نیب متحرک:میراج اے سید،گوادر پورٹ اتھارٹی کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کی منظوری

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے قائم مقام چئیرمین ظاہرشاہ کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی،فرمان اللہ خان ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیب کے نئے ترمیم شدہ  ایکٹ 2022قانون پر من وعن عمل در آمد کیا جائے گا،اس سلسلہ میں ڈی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی سر براہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جس میں آپریشن ڈویژن کے ڈائریکٹر،پراسیکیوشن ڈویژن کے لیگل کنسلٹنٹ اور آپریشن ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹرز کے متعلقہ ڈیسک آفیسر شامل ہوں گے۔

    آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں: اعتزاز احسن

    کمیٹی نیب میں جاری انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کا نیب کے نئے ترمیم شدہ ایکٹ 2022کی روشنی میں جائزہ لے گی اور متعلقہ انکوائری /انوسٹی گیشن کو نیب کے نئے ترمیم شدہ  ایکٹ 2022کے تحت جاری رکھنے،بند کرنے یا متعلقہ محکمہ کو قانون کے مطابق بھجوانے کے سلسلے میں اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی جس کو مزید مشاورت اور منظوری کے لئے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ میں قانون کے مبطابق پیش کیا جائے گاجہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

     

    الیکشن کمیشن کا عمران خان کے الزامات پر نوٹس، پیمرا سے ریکارڈ طلب کرلیا

     

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں میراج اے سید،سابق چیف ہائیڈروگرافر،گوادر پورٹ اتھارٹی اور دیگر کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر مبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری فنڈز میں خرد بردکا الزم ہے۔ جس سے قومی خزانے کو تقریباََ794 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مندرجہ ذیل انکوائریوں /انوسٹی گیشنز کو اب تک کی تحقیقات میں عدم شواہد کی بنیاد پر بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے.

    قومی احتساب بیور و کے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے افسران/اہلکاران اور دیگر،بیرسٹر شیخ عابد وحیدسابق ایم ڈی پاکستان بیت المال اور دیگر،میجر (ریٹائرڈ) سید خالد امین شاہ، چیف سیکرٹری آفیسرپشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پشاو اور دیگر،سلیم حسن وٹو سابق ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پشاور اور دیگر،امین وینس سابق سی سی پی او،پی ایس پی لاہور اور دیگر،ذولفقار گھمن، ڈی جی سپورٹس بور ڈ پنجاب اور دیگر،محمد رمضان اعوان سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ اور دیگر،پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر اعظم حسین یوسفانی وائس چانسلر پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار وومین، شہید بے نظیر آباد اور دیگر اور اکبر درانی،سابق سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے خلاف ا نکوائریز جبکہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پشاورکے افسران/اہلکاران اور دیگر،ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی کے افسران /اہلکاران،ٹھیکہ داران اور دیگراورشاہد حسین اسد سابق ایڈیشنل سیکرٹری،وزارت خزانہ،اکنامک افئیرز،سٹیٹسٹکس اینڈ ریونیو اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنز اب تک کی تحقیقات میں عدم شواہد کی بنیاد پر بند کرنے کی منظوردی گئی۔

    نیب کے ایگزیکٹو بور ڈ نے فیصلہ کیا ہے کہنئے ترمیم شدہ  ایکٹ 2022 پر من وعن عمل در آمد کرتے ہوئے نیب کے ایگزیکٹوبور ڈ میں منظور کردہ انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کی تفصیلات شئیر نہیں کی جائیں گی۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ہر شخص کی عزت و احترام پر یقین رکھتا ہے۔واضح رہے کہ نیب کی تمام انکوائریز اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تقاضوں کوقانون کے مطابق پورا کیا جائے۔

  • آئین توڑنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے،مریم نواز

    آئین توڑنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے فتنہ خان کی جھوٹی سیاست اور سازش والے بیانیے کو اڑا کر رکھ دیا ہے، تاریخ میں پہلا سیاست دان ہے جو جھوٹا بھی ہے اور آئین شکن بھی ہے، سپریم کورٹ کے جج نے کہا یہ آئین توڑنے کا مرتکب ہوا، ان کو ایسی سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب نہ ہو، آئین پاکستان کو پاؤں تلے روندنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہوچکے، اب خوشخبریاں آئیں گی۔

    آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں: اعتزاز احسن

    کلرسیداں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب کو نواز شریف کی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں، آپ کی بیٹی آپ کے پاس آئی ہیں، حلقے میں آکر پتا چل گیا ہے ہمارے امیدوار جیت چکے ہیں، جلسے میں ایک انچ زمین بھی خالی نہیں ہے، ہمارے امیدوار کے پیچھے لوگ پیسے لیکر گھومتے رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خوشخبری سے بات شروع کرونگی، فتنہ خان بارودی سرنگیں بچھا کر گیا تھا، جان ہتھیلی پر رکھ کر بارودی سرنگوں کو ہم نے ہٹایا ہے، مشکل دور ختم، آنے والے دنوں میں عوام کے لیے اچھی خبریں آئیں گی، خادم اعظم رات کو قوم سے خطاب کرے گا، فتنہ خان کہتا ہے شہباز شریف تیل کی قیمتیں کم کرو، 4 سال تم قیمتیں بڑھاتے رہے، تمہارا تیل کی قیمتوں سے کیا لینا دینا، کہتا تھا آلو، پیاز کا ریٹ بتانے نہیں آیا، آجکل تقریروں میں دہی، پودینے کے ریٹ بھی بتاتا ہے۔

     

    الیکشن کمیشن کا عمران خان کے الزامات پر نوٹس، پیمرا سے ریکارڈ طلب کرلیا

     

    مریم نواز نے کہا کہ حکومت سے کہتی ہوں یہاں پر بات ختم نہیں کرنی، آرٹیکل 6 اور غداری کے مقدمات چلنے چاہئیں، ان کو ایسی سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی آئین کی خلاف ورزی نہ کرسکے، سپریم کورٹ نے اس کے سازش والے بیانیے کو بھی اڑا کر رکھ دیا، اس نے سازش کا جھوٹ بولا تھا، سپریم کورٹ کے جج نے کہا سازش کا کوئی ثبوت نہیں دیا، اس کے پاس ثبوت ہوتا تو دیتا، اس نے سپریم کورٹ کو بھی جلسہ گاہ سمجھا تھا کہ جلسے کی طرح الزامات لگا دے گا، عمران خان! سپریم کورٹ کو ثبوت دینے پڑتے ہیں۔

     

    سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا. وزیراعظم شہباز

     

     

    انہوں نے کہا کہ کہتا ہے مسٹر ایکس، مسٹر وائی دھاندلی کر رہا ہے، اے بی سی بھی وائی، ایکس سے شروع کرتا ہے، اپنی اے بی سی تو ٹھیک کرلو، کل کہہ رہا تھا موٹروے پر نواز شریف کی تصویر نظرآئی، تمہیں نواز شریف کی تصویر ہر جگہ نظر آئے گی، جس موٹروے سے تم اترے وہ موٹروے نواز شریف نے بنایا تھا، وعدہ کرتی ہوں شیر پر مہر لگاؤ، جب تک تمہاری زندگیوں میں بہاریں واپس نہیں آتیں چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترقی کے دشمن عمران خان نے پنجاب کا خون چوسا، اس کو اٹھاؤ اور پنجاب کی سرحدوں سے باہر پھینک دینا،17 جولائی کو کون دھاڑے گا، کہوٹہ والوں نے جس طرح استقبال کیا کبھی نہیں بھول سکتی، جمعیت علما اسلام، پیپلزپارٹی کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں،17 جولائی کو گھروں میں نہیں بیٹھنا۔

  • سپریم کورٹ کے فیصلے سے تکلیف ہوئی،عمران خان

    سپریم کورٹ کے فیصلے سے تکلیف ہوئی،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے تکلیف ہوئی، عدلیہ نے کہا مراسلے سے متعلق تفتیش نہیں ہوئی، جب صدر نے عدالت عظمیٰ کو مراسلہ بھیجا تب چیف جسٹس نے تحقیقات کیوں نہیں کرائی۔

    سلیم صافی کی عمران خان اور بشری مانیکا کو 4 دن کی مہلت اسکے بعد چھپے راز فاش کرنے کا اعلان

    ڈیرہ غازی خان میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان، اسپیکر نے مراسلہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا، امریکی انڈر سیکریٹری ڈونلڈ لو کس کو پیغام دے رہا تھا؟ سپریم کورٹ انکوائری کرے اور کمیشن بنائے۔انہوں نے کہا کہ منٹس موجود ہیں کہ میں نے وہ مراسلہ پہلے کابینہ، نیشنل سیکیورٹی کونسل، پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جس میں واضح تھا کہ امریکی انڈر سیکریٹری ہمارے سفیر کو کہتا ہے عمران خان کو ہٹاؤ ورنہ مشکل میں آجاؤ گے۔

     

    سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اتحادیوں کے کیس نیب منتقل کرنے میں سرگرم رہے۔ انکشاف

     

    عمران خان نے کہا کہ امریکا کی دھمکی میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے تھی، سوال کرتا ہوں کہ 22 کروڑ عوام کے حامل ملک کے لیے اس سے زیادہ توہین اور کیا ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل سپریم کورٹ نے اسپیکر رولنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی وجہ سے وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے اسمبلی توڑی جس پر اپوزیشن اور عوام کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی فیصلے پر کہا ہے کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لیے جھوٹ گھڑا وہ انتہائی قابل شرم ہے

  • آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں: اعتزاز احسن

    آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں: اعتزاز احسن

    لاہور:آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا کراسے خوف زدہ کیا جائے ،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججمنٹ کی صحیح تشریح نہیں کی جا رہی۔

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں، آئین مجروح کر کے ڈکٹیٹر شپ لگانے والوں پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، اسپیکر و دیگر نے آئین کوختم نہیں کیا، خلاف ورزی کی ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہوتی ہیں، بعض اوقات عدالتیں بھی غلط فیصلے دے دیتی ہیں، کسی جج کا فیصلہ کالعدم ہو جائے تو کیا اس پرآرٹیکل 6 لگ جانا چاہیے؟

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ آرٹیکل 6 کو مذاق بنایا جا رہا ہے، آئین کو مکمل طور پرمعطل اور منسوخ کرنے پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، سپریم کورٹ کے ججمنٹ کی صحیح تشریح نہیں کی جا رہی۔

  • عبدالرزاق قومی ٹیم کو تمام فارمیٹس میں نمبر ون دیکھنے کے خواہشمند

    عبدالرزاق قومی ٹیم کو تمام فارمیٹس میں نمبر ون دیکھنے کے خواہشمند

    لاہور:قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تمام فارمیٹس میں نمبر ون مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم حالیہ دنوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، سچ کہوں تو میں یہ صرف اس لیے نہیں کہہ رہا کیونکہ میں پاکستان سے ہوں بلکہ ہمیں رینکنگ میں بھی نمبر 1 ہونا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہم تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھا رہے ہیں جبکہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ہماری ٹیم کا اتحاد مثالی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سیریز میں وائٹ واش کیا اور اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

    آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان میں ٹاپ پر پہنچنے کی صلاحیت ہے۔مجھے پوری امید ہے کہ آئندہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستانی ٹیم کارکردگی دکھائے گی اور ٹاپ پر رہے گی۔

    سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی بلے بازوں کی فہرست میں نمبر ون درجہ دیا جاتا ہے جبکہ وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جلد ہی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نمبر ون پوزیشن حاصل کر لیں گے۔یہ ان کے ڈیلیور کرنے کا وقت ہے، وہ گذشتہ 4،5 سالوں سے پرفارم کررہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اسی رفتار کو جاری رکھیں گے اور تمام فارمیٹس میں نمبر ون بن جائیں گے۔

     

    رواں سال آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی کارکردگی پر عبدالرزاق نے کہا کہ، اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو یہ پاکستان ٹیم اور پاکستان کی کرکٹ کے لیے اچھا ہوگا۔

  • لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوتے ہی بجلی غائب

    لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوتے ہی بجلی غائب

    لاہور : لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوتے ہی بجلی غائب ،اطلاعات کے مطابق مون سون کی بارشوں نے لاہور میں جل تھل ایک کردیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، شہر کی اہم شاہراہیں زیرآب آگئیں۔

    لاہور ميں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگيا جبکہ کئی فيڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔محکمہ موسميات کے مطابق لاہور کے جیل روڈ پر33.6 ،ایئرپورٹ پر 45.5،گلبرگ میں 57.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    موسلادھار بارش کے باعث شہر کے نشيبی علاقے زيرآب آگئے، لکشمی چوک اور نسبت روڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

    لکشمی چوک پر 85،اپر مال پر69، مغل پورہ میں 66،تاج پورہ میں83 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 80 ،چوک نا خدا پر67 ،پانی والا تالاب میں104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ فرخ آباد میں101 ،گلشن راوی میں78, اقبال ٹاؤن میں41، سمن آباد میں50 ملی میٹربارش ہوئی۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ کوپر روڈ، لکشمی چوک، دوموریہ، جی پی او، کشمیر روڈ، قینچی اسٹاپ، شاہ جمال اور اللہ ہو چوک کے علاقے کلیئر کردیے گئے ہیں۔

  • سری لنکا کےصدرگوتابایا راجا پاکسےمالدیپ چھوڑ کرنامعلوم مقام کی طرف چلے گئے

    سری لنکا کےصدرگوتابایا راجا پاکسےمالدیپ چھوڑ کرنامعلوم مقام کی طرف چلے گئے

    مالی:غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ملک سے فرار ہو کر گزشتہ روز مالدیپ پہنچنے والے سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نجی طیارے میں سنگاپور کی طرف روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل سری لنکا کے صدر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم پارلیمنٹ کے اسپیکر کو ابھی تک ان کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

    دوسری جانب سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے فوج کو طلب کر لیا۔ سری لنکا میں غیر معینہ مدت کے لیے ایمرجنسی نافذ ہے۔

    سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں اور شدید معاشی بحران کے باعث عوام کو گزشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن، خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی قلت کا سامنا ہے۔

    ادھر کولمبوسے آمدہ اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں گوٹابایا راجا پکشے کے ملک چھوڑنے کے بعد مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے۔ مظاہرین نے کولمبو میں وزیر اعظم کے دفتر پر قبضہ کر لیا ہے۔ صورتحال کو قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر امریکی سفارت خانے نے آج اور کل کے لیے اپنی تمام قونصلر خدمات منسوخ کر دی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق راجا پکشے بدھ کو مالدیپ سے سنگاپور جائیں گے۔ اپوزیشن نے رانیل وکرماسنگھے کو نگراں صدر کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ قائد حزب اختلاف ساجیت پریماداسا نے کہا، "وزیراعظم صرف اس وقت قائم مقام صدر بنتے ہیں جب صدر ان کا تقرر کرتے ہیں، ان کا عہدہ خالی ہوتا ہے، یا چیف جسٹس اسپیکر کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے محسوس کرتے ہیں کہ صدر کام کرنے سے قاصر ہیں۔ ان کے بغیر وزیراعظم صدر کے اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتے۔

    سری لنکا کے نیوز وائر نے ملکی پارلیمان کے اسپیکر کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ سری لنکا کے صدر آج اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے-جب کہ نئے صدر کا انتخاب 20 جولائی کو کیا جائے گا۔

    بتادیں کہ استعفیٰ دیئے بغیر صدر گوتابایا راجا پکشے ملک چھوڑ کر مالدیپ فرار ہوگئے ہیں۔ اس صورتحال میں کولمبو میں مظاہرین نے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے تشدد کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

    سری لنکن میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سری لنکا کے قومی ٹی وی چینل روپواہنی کارپوریشن کی نشریات روک دی گئی ہیں۔ کولمبو میں مظاہرین کی طرف سے اس کے احاطے کا گھیراؤ کرنے کے بعد چینل نے نشریات بند کر دیں۔

    ساتھ ہی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر صدر اور وزیر اعظم نے 13 جولائی کی شام تک اپنے استعفے جمع نہ کرائے تو وہ جمع ہو کر پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کولمبو میں ایک بار پھر مظاہروں کے پیش نظر سری لنکا کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

  • جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل گیا

    جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل گیا

    جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رن وے سے پھسلنے والا طیارہ گلف اسٹریم 400 تھا جس میں عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔انتظامیہ کے مطابق طیارہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر رن وے سے پھسلا تاہم خوش قسمتی سے بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا، پروازیں متاثر نہیں ہوئی ہیں جبکہ شیڈول میں بھی کوئی تعطل نہیں آیا ہے۔

    یاد رہے کہ 2019 میں گلگت ایئرپورٹ پربھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل گیا۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ پی کے 605 گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے کچی زمین پر پھسل گیا۔طیارہ رن وے پر پھسل کر دائیں جانب الٹ گیا، تاہم پائلٹ نے کمالِ مہارت سے طیارے پر قابو پا لیا۔

    اس سے قبل اسلام آباد سے گلگت جانے والی پہلی پرواز پی کے 607 گلگت میں لینڈ کر گئی تھی، پہلی پرواز واپس روانگی کے لیے تیار تھی کہ دوسری پرواز کے لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسلنے کا واقعہ پیش آ گیا۔

  • پیٹرول آج سستا ہوجائے گا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دعوی

    پیٹرول آج سستا ہوجائے گا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دعوی

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول آج ہی سستا  کریں گے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کو  کوئی اعتراض نہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہوں گی، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیٹرول سستا کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہے۔

    وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قوم مشکل فیصلوں میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی، قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم کرائسزکو سمجھتی ہے، مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے