Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان:جون میں 157 خواتین کا اغوا:91 کا ریپ کیا گیا

    پاکستان:جون میں 157 خواتین کا اغوا:91 کا ریپ کیا گیا

    اسلام آباد:جون میں 157 خواتین کا اغوا، 91 کا ریپ کیا گیا ،اطلاعات کےمطابق سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور سینٹر فار ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق جون میں پاکستان بھر میں کم از کم 157 خواتین کو اغوا کیا گیا، 112 کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور 91 کا ریپ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافے پر بھی غور کیا گیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ گھریلو تشدد کے کم از کم 100 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح جون میں ملک بھر میں تقریباً 180 بچے جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنے جس میں بچوں سے زیادتی کے 93 واقعات، اغوا کے 64 واقعات اور جسمانی تشدد کے 37 واقعات شامل ہیں۔

    پنجاب میں اغوا کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے کیونکہ 157 واقعات میں سے کم از کم 108 جون میں صوبے میں ہوئے، سندھ میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے بعد خیبرپختونخوا میں چھ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بلوچستان میں اغوا کے چار واقعات رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں ایک ہی ماہ میں اغوا کی 17 وارداتیں ہوئیں۔

    خواتین پر جسمانی تشدد کے واقعات میں بھی پنجاب سرفہرست ہے، 112 کیسز میں سے 66 پنجاب، 27 سندھ، 11 خیبرپختونخوا اور 8 اسلام آباد میں ہوئے، بلوچستان میں کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، گھریلو تشدد کے 100 کیسز میں سے کم از کم 68 پنجاب، 17 سندھ، 13 خیبر پختونخوا اور دو کیس اسلام آباد میں رپورٹ ہوئے، بلوچستان نے پھر کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا۔

    جون میں میڈیا میں ریپ کے کم از کم 91 واقعات رپورٹ ہوئے، ایک بار پھر پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جہاں 53 واقعات رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں 16 کیسز، سندھ میں 14 اور اسلام آباد میں 6 کیسز سامنے آئے، بلوچستان میں ایک ہی عرصے میں دو ریپ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    جون میں غیرت کے نام پر قتل اور کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے سات واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

    جون میں ملک بھر میں بچوں سے زیادتی کے 93 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    پنجاب میں زیادتی کے 36 واقعات ہوئے، اس کے بعد خیبر پختونخوا میں 28 اور سندھ میں 18 واقعات ہوئے، سب سے کم تعداد اسلام آباد میں 6 اور بلوچستان میں پانچ رپورٹ ہوئے۔

    جون کے مہینے میں پاکستان بھر میں کم از کم 64 بچوں کو اغوا کیا گیا اور 37 کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پچھلے مہینے مئی میں چائلڈ لیبر اور چائلڈ میرج سے متعلق کوئی کیس سامنے نہیں آیا لیکن جون میں بالترتیب پانچ اور سات کیس رپورٹ ہوئے۔

    سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا کہ اس ڈیٹا کو باقاعدگی سے شائع کرنے کا مقصد خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد میں تیزی سے اضافے کی طرف توجہ دلانا ہے۔

    ان کے مطابق جون میں کیسز میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں اضافہ ہو اور امید ظاہر کی کہ میڈیا کی بڑھتی ہوئی توجہ اور رپورٹنگ کے ساتھ، حکومت، پولیس اور عدلیہ اپنی توجہ مقدمات کی تیز رفتار کارروائی، ان کے حل اور سزا کے لیے وقف کریں گے۔

  • خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سےترکی کےصدر رجب طیب اردوغان کا ٹیلیفونک رابطہ

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سےترکی کےصدر رجب طیب اردوغان کا ٹیلیفونک رابطہ

    انقرہ :سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ٹیلیفونک رابطہ میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    نیوز چینل کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے تفصیلی گفتگو کی ہے.

    ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

    یہ رابطہ اس وجہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ آئندہ دنوں میں ایک طرف تو امریکی صدر جوبایڈن سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ ترک صدر رجب طیب اروغان اور روسی صدر ولادیمیر پوتین آئندہ ہفتے ایران پہنچ رہے ہیں. آئندہ ہفتے ایران، روس اور ترکی کے صدور کا خطے کے حالات کے بارے تہران میں اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بات چیت کے لیے کئی برسوں میں پہلی مرتبہ ترکی کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان خراب تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانا ہے۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان اورشہبازشریف کی ملاقات:مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اپریل میں رجب طیب اردوان نے علاقائی طاقتوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے ایک ماہ کی طویل مہم کے بعد سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، ان کے دورہ سعودی عرب کے مقاصد میں استنبول میں جمال خاشقجی کے 2018 کے قتل کے مقدمے کو ختم کرنا بھی شامل تھا۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تاریخی دورہ ترکی، طیب اردوان سے ملاقات

    ترک صدر نے اپنے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی تھی جس کے دوران انہوں نے بات چیت میں سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے امکانات کو وسعت دینے کی کوشش کی تاکہ ترکی کی مشکلات سے دوچار معیشت کو بحال کرنے میں مدد حاصل کی جائے۔

  • الیکشن کمیشن کا عمران خان کے الزامات پر نوٹس، پیمرا سے ریکارڈ طلب کرلیا

    الیکشن کمیشن کا عمران خان کے الزامات پر نوٹس، پیمرا سے ریکارڈ طلب کرلیا

    الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الزامات کا نوٹس لے لیا۔

    چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا جس میں عمران خان کے ادارے پر حالیہ الزامات کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کے الزامات کا نوٹس لیا۔

    الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا ہے جس میں عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کی بھکر اور لیہ میں تقریر کا ریکارڈ طلب کیا ہے جب کہ 8 جولائی کو خوشاب میں کی جانے والی تقریر کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔

    کسی مسٹر ایکس وائی کو نہیں جانتے: ترجمان الیکشن کمیشن

    دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی جانب سے سوشل میڈیا پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ اور مریم سے چھپ کر ملنے کی ضرورت نہیں، سیاستدان خود ملنے آتے ہیں، الزام لگانا آسان ہے، ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

    ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اشتعال اور دباؤ میں آئے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہےگا، پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے، ہم کسی مسٹر ایکس وائی زیڈ کو نہیں جانتے، ہمارا کام شفاف غیرجانبدارانہ الیکشن کرانا ہے۔

  • رنبیر کپور کی چار سال کے بعد سلور سکرین پر واپسی

    رنبیر کپور کی چار سال کے بعد سلور سکرین پر واپسی

    اداکار رنبیر کپور کی فلم شمیشرا ریلیز کے لئے تیار ہے اس میں رنبیر کپور ایک الگ اور ایسے روپ میں نظر آرہے ہیں جو ان کے پرستاروں پہلے کبھی نہیں دیکھا. اس فلم میں سنجے دت رنیبر کپور کے مخالف نظر آئیں گے.رنبیر کے پرستار چار سال کے بعد اپنے پسندیدہ اداکار کی سلور سکرین پر واپسی کو لیکر کافی پرجوش ہیں . رنبیر کپور سے جب ان کے چار سال کے وقفے کے بارے میں پوچھا گیا اور سوال ہوا کہ ایک اداکار کے لئے وقفہ کتنا ضروری ہے تو انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کے لئےکام سے وقفہ لینا بہت

    ضروری ہے. زندگی کے اتار چڑھائو ساتھ ساتھ چلتے رہتے ہیں لیکن خود کو بھی وقت دیا جانا چاہیے.یاد رہے کہ رنبیر کپور شمشیرا میں وانیہ کپور کے ساتھ نظر آئیں گے فلم کی ہداتیکاری کرن ملہوترا نے کی ہے . رنبیر اس فلم کے بعد دھرما پروڈکشن کی فلم براہمسٹرا میں نظر آئیں گے اس فلم کی ہداتیکاری آیان مکھر جی کررہے ہیںاس میں ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگارجن اکینینی نظر آئیں گے. اگلے برس ان کی فلم لو رنجن میں نظر آئیں گے اس میں ان کے ساتھ شردھا کپور ہوں گی اسی سال ان کی فلم اینیمل بھی ریلیز ہو گی اس میں ان کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکابھی نظر آئیں گے.

  • سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا. وزیراعظم شہباز

    سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا. وزیراعظم شہباز

    وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کے خلاف سو موٹو نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرونی مداخلت سے متعلق پی ٹی آئی کی دلیل سے متفق نہیں ہیں۔
    بیرونی مداخلت سے متعلق دلیل سے مطمئن نہیں: سپریم کورٹ کا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف تفصیلی فیصلہ

    عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے لہٰذا وزیر اعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

    اب اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔


    شہباز شریف نے مزید لکھا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لیے جھوٹ گھڑا، وہ انتہائی قابل شرم ہے، سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہیے۔

  • بغداد، امریکی سفارتخانے میں خطرے کے سائرن بج گئے

    بغداد، امریکی سفارتخانے میں خطرے کے سائرن بج گئے

    بغداد، امریکی سفارتخانے میں خطرے کے سائرن بج گئے،ادھر اسی حوالے سے عراقی ذرائع نے بغداد میں  امریکی فوج سے متعلق فوجی چھاؤنی سے خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سائرن کی یہ آوازیں عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی فوجیوں کی چھاؤنی کے اندر سے آ رہی تھیں۔ ابھی اس کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    کچھ دنوں پہلے عراقی میڈیا نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اندر سے خطرے کا سائرن بجنے اور سی ریم ایئرڈیفنس سسٹم کا تجربہ کئے جانے اور اس کے نتیجے میں سفارتخانے کے قریب کی بستیوں میں خوف و ہراس پھیل جانے کی رپورٹ دی تھی۔

    کراچی: شوہرنے بیوی کو دیگ میں ڈال کر کیوں پکایا؟ کہانی سامنے آ گئی،مقدمہ درج

    بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارتخانے میں اکثر و بیشتر سیکورٹی تجربات اور مشقیں انجام دی جاتی ہیں جس کے باعث دفاعی سسٹم اور خطرے کا سائرن فعال ہوجاتا ہے اور اس سفارتخانے کے قریب واقع رہائشی علاقوں کے باشندوں میں تشویش کی لہر دوڑ جاتی ہے۔

    کورونا وبا: ملک بھر میں 236 نئے کیس رپورٹ

    اس صورتحال پر عراق کے مختلف سیاسی گروہوں کو سخت اعتراض ہے کیونکہ بغداد کے رہائشی علاقوں میں امریکی دفاعی سسٹم کے تجربے اور مشقیں اشتعال انگیز اور بین الاقوامی قوانین کے منافی شمار ہوتی ہیں۔ بغداد میں امریکی سفارت خانے کا رقبہ ایک سو ستر مربع کلومیٹر ہے اور یوں امریکی سفارت خانہ دنیا میں سب سے بڑا سفارتخانہ شمار ہوتا ہے اور اس کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ ہزاروں امریکی جاسوسوں کا اڈہ ہے جہاں سے جاسوسی کی کارروائیاں انجام دی جاتی ہیں۔

    اس کے باوجود عراقی حکومت نے اب تک بغداد کے مرکز میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے فائرنگ، نشانے بازی اور دیگر سیکورٹی مشقوں خاص طور سے سی ریم ایئرڈیفنس سسٹم کے تجربات انجام دیئے جانے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    ایران کی غیر ملکی تجارت کا حجم 120 بلین ڈالرتک پہنچ گیا

    عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں اس ملک کی پارلیمنٹ میں بل منظور ہونے کے بعد  امریکی فوج کے کارروانوں کو تسلسل کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    عراقی عوام اور استقامتی گروہوں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اگر ملک میں امریکی فوجی قابض رہے تو انہیں جارح اور غاصب فوجیوں کا مقابلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

  • ایمبر ہرڈ لالچی ہیں  اداکار مکی رورک

    ایمبر ہرڈ لالچی ہیں اداکار مکی رورک

    جب سے ایمبر ہرڈ نے اپنے شوہر جونی ڈیپ پر الزامات لگا کر عدالت کا رخ کیا اور پھر ہتک عزت کا مقدمہ بھی ہار گئیں تب سے ان کے بارے میں ان کے قریبی دوست کچھ اچھا نہیں سوچ رہے.حال ہی میں ہالی وڈ اداکار مکی رورک نے ایمبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمبر ہرڈ ایک لالچی خاتون ہونے کے ساتھ مطلب پرست بھی ہیں. مکی رورک نے کہاکہ میں جونی ڈیپ کو قریب سے نہیں جانتا نہ ہی میری کوئی ان سے کبھی اتنی دوستی رہی ہے کہ میں کہہ سکوں‌کہ اس مقدمے کی اصل حقیقت کیا ہے لیکن جونی ڈیپ ہتک عزت کا مقدمہ جیت چکے ہیں یہ فیصلہ ایک حقیقت ہے

    اسکو مد نظر رکھتے ہوئے اتنا ضرور کہوں گاکہ جونی ڈیپ پر جو بھی الزامات لگائے گئے وہ سب کے سب جھوٹے ثابت ہوئے لیکن اس دوران جونی ڈیپ کس اذیت سے گزرے ہوں گے مجھے اس تکلیف کا بھی اندازہ ہے کیونکہ ماضی میں ، میں بھی جھوٹے الزامات کے زد میں آ چکا ہوں وہ الگ بات ہے کہ وہ الزمات جھوٹے ثابت ہو بھی گئے لیکن اس دوران مجھے جو ذہنی اذیت ہوئی اسکے بارے کیا بات کروں، میرا کیرئیر تباہ ہو گیا مجھے کام ملنا بند ہو گیا لوگوں کا مجھ سے اعتبار اٹھ گیا تھا لیکن جب الزامات جھوٹ ثابت ہوئے تومیرا ساکھ بحال ہوئی لہذا میں سمجھ سکتا ہوں کہ جونی ڈیپ پر کیا گزری ہو گی.

  • کس کام کو آغا علی نے مشکل کہہ دیا

    کس کام کو آغا علی نے مشکل کہہ دیا

    اداکار اغا علی نے حال ہی میں ایک انٹرویودیا ہے اس میں انہوں‌ نے کہا کہ کام کوئی بھی آسان نہیں‌ہوتا اور ہر قسم کا کردار نبھانا بھی آسان نہیں ہوتا لیکن کامیڈی کرنا بہت ہی مشکل کام ہے. حالانکہ مجھے کامیڈی کرنا اچھا لگتا ہے لیکن یہ بہت مشکل کام ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ویسے تو بہت سارے فنکار ہیں جو کامیڈی اچھی کرتے ہیں لیکن جس مہارت سے امان اللہ کامیڈی کرتے تھے وہ کسی کے پاس نہ ہے نہ ہوگی. وہ اتنی خوبصورتی سے جملے فی البدیع بولتے تھے کہ مزہ آتا تھا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک بار میں کسی ایک پروگرام میں ان کے ساتھ تھا اس میں انہوں نے میرے لمبے قد پر دو

    تین منٹ مسلسل جملے کہے اور میں ان دو تین منٹ میں‌مسلسل ہنستا رہا اور اتنا ہنسا کہ ہنس ہنس کر میرے پیٹ میں درد ہو گیا. مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ کامیڈی میں‌امان اللہ کا کوئی ثانی نہیں تھا.وہ بہت بڑے فنکار تھے لیکن جتنے بڑے وہ فنکار تھے ان سے اس طرح سے کام نہیں‌لیا گیا ان کے جانے سے کامیڈی کا فن یتیم ہو گیا ہے اور آج تک ان کا کوئی خلاء نہ پورا کر سکا ہے نہ ہی کر سکے گا.یاد رہے کہ آغا علی اداکاری کے ساتھ میزبانی بھی کرتے ہیں وہ اپنی اہلیہ حناالطاف کے ساتھ ایک پروگرام ہوسٹ کرتے رہے ہیں اس پروگرام میںانہوں نے شوبز کی حقیقی زندگی کی جوڑیوں کے انٹرویوز کئے.

  • ایران کی غیر ملکی تجارت کا حجم 120 بلین ڈالرتک پہنچ گیا

    ایران کی غیر ملکی تجارت کا حجم 120 بلین ڈالرتک پہنچ گیا

    تہران :ایران نے پابندیوں کے باوجود بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کیں ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آج ان مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ایران کی غیر ملکی تجارت کا حجم 120 بلین ڈالرتک پہنچ گیا

    ایرانی وزیر صنعت، معدن اور تجارت رضا فاطمی امین نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ایران کی غیر ملکی تجارت کا حجم 120 بلین ڈالر تھا جو کہ بارٹر میکینزم، رقم کی منتقلی اور سیوڈو سوئفٹ(SWIFT) کے طریقوں سے کیا گیا تھا۔

    انہوں نے بیلاروس اور ایران کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران 40 سال سے زیادہ عرصے سے پابندیوں کی زد پر ہے لیکن ان برسوں میں ہم نے پابندیوں کے باوجود بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

    ایرانی وزیر نے کہا کہ کان کنی کے آلات کے میدان میں عظیم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور ایران کے پاس اس شعبے میں بہت سے معدنی ذخائر اور اس شعبے میں سرگرم کمپنیاں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے دریافت ہونے والے تانبے کے ذخائر دنیا کے ذخائر کا کل سات فیصد شمار ہوتے ہیں۔

    یاد رہےکہ دو دن قبل ایران کے نائب صدر محمد مخـبر نے ایک آن لائن تقریب کے دوران روس ہندوستان ٹرانزٹ کنٹینر ٹرین کے ایران کی سرحد میں داخلے کا حکم دیا تھا ۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر محمد مخبر کا کہنا تھا کہ ملک کی علاقائی پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرانزٹ کی پوری گنجائشوں سے فائدہ اٹھانا ہماری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں میں سرفہرست ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ صدر سید ابراہیم رئیسی شروع ہی سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی لین دین کے حجم میں اضافے پر زور دیتے آئے ہیں۔
    ایران کے نائب صدر نے مزید کہا کہ وزارت ٹرانسپورٹ کی کوشش ہے کہ ملک کی ٹرانزٹ گنجائش کو پہلے مرحلے میں آٹھ ملین ٹن اور اس کے بعد بیس ملین ٹن تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سہولتوں میں اضافہ کرکے ملک کی ٹرانزٹ گنجائش کو تین سو ملین ٹن تک لے جانے کا امکان پایا جاتا ہے۔

    ایران کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ٹرانزیٹ کے مواقع اور گنجائشوں سے فائدہ اٹھانے سے جہاں بے پناہ اقتصادی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے سیاسی اور عالمی تعلقات کے میدانوں میں بھی غیر معمولی فوائد حاصل ہوں گے ۔

  • زارا نور عباس کا نوجوانوں کے لئے مشورہ

    زارا نور عباس کا نوجوانوں کے لئے مشورہ

    اداکارہ زارا نور عباس جو کہ سینئر اداکارہ اسماء عباس کی صاحبزادی اور اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں انہوں نے شادی کے حوالے سے نوجوانوں کو ایک مشورہ دیا ہے وہ کہتی ہیں کہ صرف روینٹک ڈنرز کے لئے شادی نہ کریں بلکہ اگر آپ ذمہ داریاں اٹھا سکتے ہیں یا شادی کے بعد اس رشتے کی ذمہ داریوں‌کو نبھانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں تو پھر شادی کیجیے. شادی ایک خوبصورت بندھن ہے اسکو نبھانے کے تقاضوں سے جب تک ہم آہنگ نہ ہوجائیں اور ذہنی طور پر

    تیار نہ ہوجائیں شادی کے رشتے میں‌نہ بندھیں. زارا نور عباس اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں اور اسد کے ساتھ اپنے رشتے کو لیکر حساس بھی ہیں وہ کوشش کرتی ہیں کہ وہ کوئی ایسی بات نہ کہیں اور کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ان کے خاندان والے ان سے خفا ہوں. زارا نور عباس گزشتہ دنوں لندن اپنے شوہر کے ہمراہ چھٹیاں منانے گئی ہوئیں تھیں. زارا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، ان کے کریڈٹ پر کم مگر اچھا کام ہے وہ سال میں ابھی تک تو ایک آدھ ڈرامے میں ہی نظر آرہی ہیں.اسد صدیقی اور زارا نور عباس ایک ساتھ اپنی خالہ بشری انصاری کے لکھے ہوئے ڈرامے ذیبائش میں نظر آئیں تھیں. اسد اور زارا کی آن سکرین جوڑی کافی پسند کی جاتی ہے.