Baaghi TV

Author: +9251

  • سرمد کھوسٹ نے بتا دیا ان کے سب سے بڑے نقاد کون ہیں؟

    سرمد کھوسٹ نے بتا دیا ان کے سب سے بڑے نقاد کون ہیں؟

    باصلاحیت ڈائریکٹر اور اداکار سرمد سلطان کھوسٹ جو کہ سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کے بیٹے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے والد میرے سب سے بڑے نقاد ہیں. اپنے حالیہ انٹرویو میں سرمد کھوسٹ نے کہا کہ میں نے آج تک جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں ان کے پیچھے میرے والد کی حوصلہ افزائی اور ڈانٹ ہے. وہ مجھے ڈانٹتے بھی ہیں پیار بھی کرتے ہیں لیکن ڈانٹتے صرف بہتری کےلئے ہیں.میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں ان کا بہت بڑا کردار ہے .اگر میں یہ کہوں کہ وہ میرے دوست بھی ہیں

    تو بے جا نہ ہو گا. وہ سخت باپ بھی ہیں اور نرم دل معصوم انسان بھی ہیں.سرمد نے یہ بھی بتایا کہ وہ اردو زبان پر عبور رکھتے ہیں لیکن پنجابی بہت زیادہ اچھی نہیں بول پاتے، سرمد کہتے ہیں‌کہ میرے والد بہت اچھی پنجابی بولتے ہیں. یاد رہے کہ رواں برس سرمد سلطان کھوسٹ کی جون کے مہینے میں فلم کملی ریلیز ہوئی اس فلم میں انہوں نے مرکزی کردار میں صبا قمر کو لیا ان کی اس فلم کو بہت پذیرائی ملی، فلم بنیادی طور پر تین عورتوں‌کی کہانی ہے. سرمد کے کریڈٹ پر فلموں‌کے علاوہ سپر ہٹ ڈرامے بھی ہیں جن میں ہمسفر ڈرامہ سر فہرست ہے اس ڈرامے نے فواد خان ماہرہ خان اور سرمد کو ایسی شہرت بخشی کے ان کے کیرئیر کی ڈگر ہی بدل گئی. سرمد خود کم بولتے ہیں لیکن ان کا کام زیادہ بولتا ہے.

  • سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اتحادیوں کے کیس نیب منتقل کرنے میں سرگرم رہے۔ انکشاف

    سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اتحادیوں کے کیس نیب منتقل کرنے میں سرگرم رہے۔ انکشاف

    سابق حکومت کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اپنے ہی اتحادیوں کے کیس نیب میں منتقل کرنے کے لیے سرگرم رہے۔

    شیخ رشید کیخلاف ہاؤسنگ سوسائٹی، سرکاری فیسوں میں گھپلوں کے الزامات میں اینٹی کرپشن پنجاب کی تحقیقات جاری ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق: سابق دور حکومت میں رنگ روڈ و نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے اردگرد ہاؤسنگ سوسائٹیز و مقتدر شخصیات کے خلاف تحقیقات التواء کا شکار رہیں ۔ شہزاد اکبر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ مبینہ طور پر اپنے ہی اتحادیوں سے ہاتھ کرنے میں سرگرم رہے۔ انہوں نے اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے میں رنگ روڈ کے گرد 16 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیسز نیب کو منتقل کرنے پر زور دیا۔

    اس حوالے سے سابق مشیراحتساب کی جانب سے جاری کرایاگیامراسلہ سامنے آگیا جس میں چیرمین نیب، نیب پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی ایف آئی اے و ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے کہا گیا کہ تمام رسمی کارروائی مکمل کرکے کیسز کو ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن پنجاب سے نیب میں ٹرانسفر کیا جائے۔

    16 ہاؤسنگ سوسائٹیز کیسز میں شیخ رشید کی فروخت کی گئی دی لائف ریذیڈینشیا ہاؤسنگ سوسائٹی بھی شامل ہے ۔ حکومت تبدیل ہونے کے بعد بھی سابقہ اسٹیٹس کے تحت ہی اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری شروع کررکھی ہے ۔

    دوسری جانب شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرے خلاف کیس اینٹی کرپشن میں چلائیں یا نیب میں فرق نہیں پڑتا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے انکوائری پر شیخ رشید احمد نے ردعمل میں کہا کہ اراضی ذاتی ملکیت اور 60 سال پرانی ہے، پہلے الیکشن سے لیکر ہر الیکشن میں تمام جائیداد ڈیکلیئر ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اراضی مکمل قانونی ہے ، اسے فروخت کرنا چاہا تھا لیکن خریدار نے پورے پیسے نہیں دیے اور اس کا دیا گیا چیک بھی باؤنس ہوگیا، لہذا اب دیکھ رہے ہیں اس سے معاہدہ بھی برقرار رہتا یے یا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر معاہدہ منسوخ بھی کردوں تب بھی فائدہ ہے، خریدار نے صرف 40 کنال کی ادائیگی کی ، جبکہ اراضی اس سے زیادہ ہے جس کے ابھی تک پیسے نہیں دیے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے میڈیا کو میرے متعلق نوٹس بھجوائے ہیں لیکن مجھے نہیں بھجوایا، مجھے اینٹی کرپشن کا کوئی نوٹس ابھی تک نہیں ملا، میرے خلاف کیس اینٹی کرپشن میں چلائیں یا نیب میں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، نوٹس ملا تو ضرور جواب دوں گا۔

  • والد نے کہا تھا تم اداکاری کر ہی نہیں سکتے کاشف محمود

    والد نے کہا تھا تم اداکاری کر ہی نہیں سکتے کاشف محمود

    چھوٹی سکرین کے اداکار کاشف محمود جو میزبان بھی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد نے ان سے کہا تھا کہ تم کبھی بھی اداکار نہیں بن سکتے کیونکہ اداکاری تمہارے بس کی بات نہیں .انہوں نے کہا کہ میرے والد کو پورا یقین تھا کہ میں اداکاری نہیں کر سکتا بلکہ وہ کہا کرتے تھے کہ تمہیں اداکاری کرنی نہیں آنی اور ہمارا ہر طرف سے مذاق اڑایا جائیگا. کاشف محمود نے مزید بتایا کہ جب انہوں‌نے اداکاری شروع کی تو لوگوں‌کی داد ملی اور کام بھی دھڑا دھڑ ملنے لگا تو میرے والد کا نظریہ تبدیل ہوگیا بلکہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ میری اداکاری کے معترف ہو گئے. کاشف محمود نے کہا میرے والد میرا حوصلہ نہیں توڑنا چاہتے تھے اس لئے منع کررہے تھے کہ میں اداکاری نہ

    کروں ان کولگتا تھا میں اداکاری نہیں کر سکتا. وہ مجھے ایک اچھے مقام پر دیکھنا چاہتے تھے اور میں آج جس مقام پر ہوں یقینا میرے والد مجھے اسی مقام پر دیکھنا چاہتے تھے. یاد رہے کہ کاشف محمود نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی بڑے پراجیکٹس میں سینئرزاداکاروں کے ساتھ کام کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فنکاروں کی بھیٹر میں اپنی پہچان بنا لی. کاشف محمود جتنے اچھے اداکار ہیں اتنے ہی اچھے میزبان بھی ہیں. کاشف محمود پی ٹی آئی کے بہت بڑے سپورٹر ہیں سوشل میڈیا پر وہ ہر دوسرے لمحے عمران خان کی حمایت کرتے نظر آرتے ہیں.

  • تہواروں کی بجائے سارا سال فلمیں ریلیز کی جانی چاہیں فہد مصطفی

    تہواروں کی بجائے سارا سال فلمیں ریلیز کی جانی چاہیں فہد مصطفی

    اداکار و میزبان فہد مصطفی جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں‌ جو فلمیں‌ ریلیز ہوئی ہیں وہ بہت اچھا بزنس کررہی ہیں اور فلم انڈسٹری سے جڑے لوگوں کے لئے یہ اچھی علامت بھی ہے. یعنی کہ اگر فلم اچھی بنی ہو تو وہ نہ صرف چلتی ہے بلکہ ہالی وڈ کی فلموں کا بھی مقابلہ کر جاتی ہے.انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر ہم فلم انٍڈسٹری کو ترقی کی راہوں پر لیکر جانا چاہتے ہیں تو بہت ضروری ہے کہ

    تہواروں کی بجائے سارا سال ہی فلمیں ریلیز کی جائیں. اس طرح‌سے پاکستانی شائقین کا پاکستانی فلموں پر اعتماد بڑھے گا.فہد مصطفی نے مزید کہاکہ پاکستان میں مختلف مقامات پر شوٹنگ کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ مشکلات ہیں حکومت کو چاہیے کہ تمام محکموں کو آڈر کرے اور کہے کہ اگر کوئی فلمی یونٹ ان کے پاس آئے تو نہ صرف وہ اجازت دیں بلکہ جتنی ہو سکے مدد بھی کریں. اچھی فلم بنانے کےلئے ضروری ہے کہ سب مل کر کام کریں اور اگر کسی قسم کی رکاوٹ کہیں بھی آرہی ہے اسکو دور کیا جائے. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کے اچھے بزنس نے فلم سازوں کو بہت حوصلہ دیا ہے.انہوں‌نے مزید بھی اچھا کام کرنے کا عزم ظاہر کیا.

  • وفاق کا چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ

    وفاق کا چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے شہریار آفریدی کو بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی ہٹانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج سہ پہر 3بجے ہوگا جس میں چیئرمین شہریار آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

    نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب بھی آج ہی کیا جائے گا، نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کے انتخاب کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج چار بجے طلب کر لیا گیا۔

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام اراکین کشمیر کمیٹی کو نوٹسز جاری کر دیے۔

  • اداکارہ ماہرہ خان نے پرستار خاتون کو گلے لگا لیا

    اداکارہ ماہرہ خان نے پرستار خاتون کو گلے لگا لیا

    اداکارہ ماہر ہ خان جو لاکھوں کروڑوں دلوں‌کی دھڑکن ہیں مرد ہوں یا عورتیں سب ان کو بے حد پسند کرتے ہیں. ماہرہ خان حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شریک تھیں وہاں ان کی ایک پرستار خاتون بھی موجود تھی اس نے ماہرہ خان سے کہا کہ میں آپکی اتنی بڑی مداح ہوں کہ میرا دل کرتا ہے کہ آپ ہر وقت میرے ارد گرد رہیں. اس پر ماہرہ خان نے اس پرستار خاتون کو اپنے پاس سٹیج پر بلایا اور گلے لگایا اس موقع پر اس خاتون کی آنکھوں میں آنسو آگئے یوں خوشی کے مارے ان کی آنکھیں بھیگ گئیں.یاد رہے کہ ماہرہ خان کی حال ہی میں فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی ہے فلم باکس آفس پر بہت اچھا بزنس

    کررہی ہے لوگوں کی بڑی تعداد فلم کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کررہی ہے. فلم میں ماہرہ خان نے ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا ہے جو جانوروں سے بے حد محبت کرتی ہے اور ایک پولیس والے کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے.فلم میں وطن سے محبت جیسے جذبات کوابھار اگیا ہے اور فلم میں ایسے افیکٹس استعمال کئے گئے ہیں جو ہم باہر کے ملکوں‌کی فلموں میں دیکھتے ہیں.شائقین فلم کو بے حد پسند کررہے ہیں ماہرہ خان اور فہد مصطفی جو پہلی بار ایک ساتھ آئے ہیں ان کی جوڑی کو بھی بہت سراہا جا رہا ہے .فلم کا ایک گانا لوٹا رہے بہت زیادہ مقبول ہو رہا ہے.

  • بیٹی کی شادی کی افواہوں پر سنیل شیٹی بول پڑے

    بیٹی کی شادی کی افواہوں پر سنیل شیٹی بول پڑے

    بالی وڈ کے اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول بالی ووڈ کے مقبول ترین جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ ان دونوں کا رشتہ کافی چرچہ میں ہے. ان کی شادی کی افواہیں کچھ عرصے سے چل رہی ہیں.حال ہی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اتھیا اور کے ایل راہول کی ممبئی میں اگلے تین ماہ میں شادی ہونے جا رہی ہے. یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں خاندان اس ایونٹ کے لئے بھرپور تیاریاں کررہے ہیں اس حوالے سے جب سنیل شیٹی سے سوال کیا گیا کہ تو انہوں نے کہا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہے سمجھ نہیں آتی کہ کہاں سے یہ خبریں اڑائی جاتی ہیں.سنیل شیٹی نے کہا کہ کے ایل راہول ایک اچھا

    لڑکا ہے مجھے بھی اچھا لگتا ہے میری بیٹی اور راہول کو خود یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ کب ان دونوں نے شادی کرنی ہے بچے اتنے سمجھدار ہیں کہ اپنا فیصلہ خود کر سکتے ہیں.سنیل شیٹی نے کہا کہ میرے بچوں کا جو بھی فیصلہ ہوگا میں ان کے ساتھ ہوں گا میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں. اتھیا شیٹی نے ابھی چند ماہ قبل اپنی شادی کی خبروں کے حوالے سے انسٹاگرام پر کہا تھا کہ میری شادی کب کہاں‌ہو رہی ہے کہاں ہورہی ہے، مجھے ضرور مدعو کیجیےگا. یاد رہے کہ حال ہی میں اتھیا شیٹی اپنے بوائے فرینڈ کے ایل راہول کے ساتھ جرمنی گئں تھیں جہاں راہول کی سرجری تھی.

  • سلیم صافی کی عمران خان اور بشری مانیکا کو 4 دن کی مہلت اسکے بعد چھپے راز فاش کرنے کا اعلان

    سلیم صافی کی عمران خان اور بشری مانیکا کو 4 دن کی مہلت اسکے بعد چھپے راز فاش کرنے کا اعلان

    معروف صحافی سلیم صافی نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس سابق وزیر اعظم عمران خان اور انکی موجودہ اہلیہ بشری مانیکا سمیت ان کے خاندان کے بہت سارے خفیہ راز ہیں جنہیں آج تک انہوں نے اپنی پختون روایات کے پیش نظر بے نقاب نہیں کیا.

    سلیم صافی نے عمران نیازی اور بشری مانیکا کو کو چار دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان چار دنوں کے اندر ان کرایہ کے لوگوں کیخلاف کاروائی نہ ہوئی اور انہوں نے میرے خلاف جھوٹی مہم بند نہ کی تو میں ان دونوں میاں بیوی کے راز فاش کردوں گا.

    معروف اینکر نے بشری بی بی اور عمران خان کے نام ایک تفصیلی بیان شیئر کرتے اعلان کیا ہے میرے خلاف جھوٹی مہم جو تحریک انصاف کے ترجمانوں کے ذریعے کروائی جارہی ہے وہ صرف اور صرف بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ایماء پر ہورہی کیونکہ یہ (ترجمانوں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے) کرائے کے لوگ ان کی اجازت کے بغیر چھینک بھی نہیں مار سکتے.


    انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا: پہلے بھی بشری بی بی اور عمران خان کے کہنے پر سوشل میڈیا کے ذریعے میری کردار کشی ہوتی رہی اور میری ماں تک کو گالیاں پڑوائی گئیں لیکن میں اپنی روایات کی وجہ سے صبر سے کام لیتا رہا.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ: اب کی بار جب میں اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کر رہا تھا تو اپنے بد کردار اور بد زبان ترجمان نے میری کردار کشی کے ساتھ ساتھ حج کے لوازمات اور اسلامی شعائر کی بھی تضحیک کی۔ لہذا میں حج میں ہونے کی وجہ سے خاموش رہا اور اپنے گناہوں کی مغفرت اور ان جیسے لوگوں کی ہدایت کی دعا مانگتا رہا لیکن اب لگتا ہے کہ بشری بی بی، عمران خان اور مانیکا خاندان اب کی بار میرے صبر کا پیمانہ اسی طرح لبریز کر رہے ہیں جس طرح عمران خان نے 2014 کے دھرنوں میں کیا تھا۔

    سلیم صافی نے دعوی کیا کہ: میں ناموں کی یہ ترتیب اس لیے استعمال کر رہا ہوں کیونکہ مجھے علم ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی خود مل کر ان بد کردار لوگوں لو لائن دیتے ہیں۔

    ان کے مطابق: عمران خان اور بشریٰ بی بی یہ بھی جانتے ہیں کہ سلیم وہ سب کچھ جانتا ہے جو یہ امریکہ اور برطانیہ سے خاص مقصد کیلئے آئے ہوئے یہ کرائے کے لوگ بھی نہیں جانتے ہیں.

    انہوں نے مزید دعوی کیا: اب کی بار بشری بی بی اور عمران خان نے ان کرائے کے لوگوں کے ذریعے ٹویٹر پر میری جو کردار کشی کی ہے اس میں حج سے متعلق اسلامی شعائر کی بھی توہین کی گئی ہے۔ اور اگر میں چاہتا تو اسے عمران خان کی طرح اسلامی ٹچ دے کر اور ایک کارڈ کے طور پر استعمال کر سکتا تھا لیکن میں اس دن سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جس دن دینی ٹچ دے کر عمران خان یا بشریٰ بی بی وغیرہ کی طرح سیاسی اور صحافتی مقاصد کے لیے استعمال کروں۔

    سلیم صافی کہتے ہیں کہ: اب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے یہ ترجمان نہیں جانتے لیکن بشری بیگم اور عمران خان جانتے ہیں کہ میں ان دونوں کے خاندانوں اور کرتوتوں کے بارے میں کیا کچھ جانتا ہوں لیکن اپنی روایات کی وجہ سے ان کو بیان کرنے سے قاصر تھا۔

    معروف صحافی نے مزید دعوی کرتے ہوئے لکھا: میں یہ بھی جانتا ہوں کہ میرے خلاف مہم چلانے والے خود چھینک بھی نہیں مار سکتے البتہ یہ الگ بات ہے کہ ہر روز بشریٰ بی بی اورعمران خان کی سر گرمیوں اور نت نئے ارادوں کی خفیہ رپورٹ یہ لوگ کہیں دو جگہوں پر بھجوا کر جان بخشی کراتے ہیں۔

    سلیم صافی نے بشری بی بی اورعمران خان کو چار دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان چار دنوں میں انہوں نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی تو میں بھی ان قصوں کو منظر عام پر لانے پر مجبور ہو جاؤں گا جو مانیکا خاندان، ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے میں جادو ٹونے کے کردار اور اسی طرح کی بے تحاشا واقعات سے متعلق ہیں۔

    سلیم صافی نے کہا: یہ دونوں یہ بھی جانتے ہیں کہ میں غریب اور فقیر ہو کر بھی دوستی بھی نمبر ون کرتا ہوں اور ٹکر بھی نمبر ون لیتا ہوں۔ اس طرح کے بے شرم چمچوں پر میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتا۔ حج کے دوران میں نے پاکستانی سیاست اور صحافت سے اپنے آپ کو مکمل طور پر دور رکھا۔ جس کے سبب میری زبان اور قلم کو حج کی وجہ سے تالے لگے ہوئے تھے۔

    مزید کہا کہ: اب حج سے واپس آ کر میں حج کی پابندیوں سے آزاد ہو گیا ہوں اور چار دن بعد میں وہ تفصیلات بیان کرنا شروع کر دوں گا جو میں ابھی تک صبر سے کام لے کر مشرقی اقدار کا پاس رکھتے ہوئے بیان نہیں کر سکتا تھا.

    صافی کے مطابق: کئی سال آپ لوگوں کو اپنے قول اور عمل سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اگر آپ لوگوں نے یہ میدان چن لیا اور اس کی لپیٹ میں آپ مذہب، ملک اور قومی مفاد کو بھی لے آئے ہیں تو پھر یوں ہی سہی اور میں بھی آپ لوگوں کی اصلیت سامنے لانے کے لیے بادل نخواستہ اس طرح چلا جاؤں گا۔

    آخر میں ان کا کہنا تھا: جتنا ممکن ہو سکا میں سو فیصد پی ٹی آئی کے نقش قدم پر نہیں چلوں گا اور ممکن حد تک اپنی خاندانی، مشرقی، اسلامی اور صحافتی اصولوں کا خیال رکھوں گا۔

    اب آپ میاں بیوی (عمران خان اور بشریٰ بی بی) کی مرضی ہے کہ جو فیصلہ کرنا چاہیں کر لیں.

  • میری اداکاری پر بات کرنے کی بجائے ہمیشہ میرے بولڈ امیج پر بات کی گئی ملیکا شیراوت

    میری اداکاری پر بات کرنے کی بجائے ہمیشہ میرے بولڈ امیج پر بات کی گئی ملیکا شیراوت

    بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ ملیکا شراوت جو کہ فلم Rk/RKay کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔اس سلسلے میں وہ آج کل پروموشنز کررہی ہیں. فلم کی پرموشن کے دوران وہ گلہ شکوہ کرتی ہوئی نظر آئیں انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے ایک طبقے نے ہمیشہ ان کی جسامت اور گلمیر کے بارے میں بات کی لیکن اداکاری کے بارے میں کبھی کسی نے ایک لفظ تک نہیں بولا.میلکا شیراوت نے کہا کہ میں نے فلم مرڈر میں میرا جو کردار تھا میں نے اس کے تقاضے نبھائے تو مجھ پر بہت تنقید ہوئی جو میں نے اس فلم میں کیا وہی کچھ دیپیکا پاڈوکون نے فلم گہرائیاں میں کیا ہے لیکن اس پہ اس طرح سے بات نہیں

    ہوئی، ثابت ہوا کہ آج سے پندرہ برس پہلے لوگ تنگ نظر تھے. میلکا شیراوت نے کہا کہ پہلے ہیروئینز کے دو ہی روپ تھے یا تو وہ بہت معصوم ہوتی تھیں یا پھر وہ نیگیٹیو ہوتی تھیں لیکن اب زرا وقت تبدیل ہو گیا ہے اب ہر طرح کا کردار خواتین کے لئے لکھا جا رہا ہے.انہوں نے کہا کہ میں نے بہت اچھی اچھی فلموں میں بہت اچھے اچھے کردار نبھائے لیکن میرے وقت کے میڈیا اور انڈسٹری کے کچھ لوگوں‌ نے مجھے ذہنی طور پر بہت تکلیف دی صرف میری جسامت پر بات کرکے .یاد رہے کہ میلکا شیراوت اپنے بولڈ‌امیج کے حوالے سے ہی جانی جاتی ہیں.

  • وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف سے قرض معاہدے پر وزرات خزانہ کو مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف سے قرض معاہدے پر وزرات خزانہ کو مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے قرض معاہدے پر وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔

    وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ہماری وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتاہوں، آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنے میں ان کی کوششیں شامل ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک زبردست ٹیم ورک تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملک کو معاشی مشکلات سے نکلنے میں مدد ملے گی۔