Baaghi TV

Author: +9251

  • منیش پال انیل کپور کے ساتھ کام کرنے سے پہلے کیوں گھبرائے ہوئے تھے؟

    منیش پال انیل کپور کے ساتھ کام کرنے سے پہلے کیوں گھبرائے ہوئے تھے؟

    منیش پال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ فلم جگ جگ جیو میں انیل کپور کے ساتھ کام کرنے سے پہلے ڈرے ہوئے تھے.منیش پال نے کہا کہ میں انیل سر جیسے لیجنڈ کے ساتھ اسکرین کی شیئر کرنے سے تھوڑا گھبرایا ہوا تھا گو کہ میں ان کے ساتھ پہلے بھی ایک شو کی میزبانی کر چکا ہوں لیکن فلم میں کام کرنا بالکل الگ چیز تھی لیکن جب کام کیا تو سارا ڈر اتر گیا کیونکہ انیل کپور بہت اچھے انسان ہیں اور اپنے سے نئے لوگوں کی بہت زیادہ ھوصلہ افزائی کرنے والے فنکار ہیں۔ اداکار ورون دھون کے

    حوالے سے بات کرتے ہوئے منیش پال نےکہا کہ ورون نے اور میں نے سیٹ پر بہت اچھا وقت گزارا. ورون ڈائون ٹو ارتھ اور ٹھنڈا رہنے والا انسان ہے. اس فلم میں کام کرنے کا جہاں بہت اچھا تجربہ رہا وہیں بہت ساری اچھی یادیں بھی سمیٹی ہیں.یاد رہے کہ فلم جگ جگ جیو میں منیش پال نے ورون دھون کے دوست اور کیارا اڈوانی کے بھائی کا کردار ادا کیا ہے.منیش نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ فلم جگ جگ جیو کو شائقین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں.اس فلم میں انیل کپور ، ورون دھون اور منیش پال کے علاوہ نیتو کپور نے اہم کردار ادا کئے ہیں.فلم کی ہدایتکاری راج مہتا نے کی ہے جبکہ پرڈیوسر کرن جوہر ہیں.

  • اداکارہ نیتو چندراکو خود کشی کرنے کے خیالات کیوں آتے ہیں؟

    اداکارہ نیتو چندراکو خود کشی کرنے کے خیالات کیوں آتے ہیں؟

    اداکارہ نیتو چندرا کہتی ہیں کہ میرے پاس آج نہ کام ہے نہ ہی پیسہ ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور سوشانت سنگھ راجپوت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک فنکار کو بعد از مرگ ہی پہچان کیوں ملتی ہے، ان کی موت کے بعد ہی ان کے کام کو کیوں سراہا جاتاہے؟.مزید کہا کہ سوشانت نے جو قدم اٹھایا بہت سارے لوگوں کو ایسا خیال آتا ہے .جب ان سے سوال ہوا کہ کیا ان کو بھی مایوسی کی ھالت میں خود کشی کے خیالات آتے ہٰں تو انہوں نے کہا کہ ہاں جی مجھے ایسے

    خیالات آتے ہیں. اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی کہانی ایک کامیاب اداکار کی ناکامی کی کہانی ہے اور اتنی بڑی فلموں میں کام کرنے کے بعد بھی آج ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس نہ تو پیسہ ہے اور نہ ہی کام۔ میں پریشان ہو گئی ہوں، اتنا کام کرنے کے بعد میں یہاں ناپسندیدہ محسوس کر رہی ہوں۔” اداکارہ نے شیئر کیا کہ بالی ووڈ کے ایک بڑے کاسٹنگ ڈائریکٹر نے انہیں آڈیشن دینے کے صرف ایک گھنٹے بعد ہی مسترد کر دیا تھا ۔یاد رہے کہ نیتو چندرا نے بالی ووڈ میں پریہ درشن کی 2015 کی کامیڈی فلم گرم مسالہ سے آغاز کیا، جس میں انہوں نے ایک ایئر ہوسٹس کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں اکشے کمار، پاریش راول، ریمی سین، نیہا دھوپیا، راجپال یادیو، اور جان ابراہم نے بھی کام کیا تھا۔ بعد میں، وہ ٹریفک سگنل، ون ٹو تھری، اوئے لکی لکی اوئے، اپارٹمنٹ، اور 13B جیسی فلموں میں نظر آئیں۔

  • گینگسٹر لارنس بسنوئی کا سلمان خان کو قتل کروانے کے منصوبہ بنانے کا اعتراف

    گینگسٹر لارنس بسنوئی کا سلمان خان کو قتل کروانے کے منصوبہ بنانے کا اعتراف

    بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو قتل کر دینے کی دھمکیاں‌موصول ہوئیں اور یہ دھمکیاں دی گئی گینگسٹر لارنس بسنوئی کی طرف سے. سدھو موسے والا کے قتل کے حوالے سے پولیس ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر تو نہیں پہنچی لیکن ساتھ ہی ساتھ سلمان خان کو قتل کردینے کی دھمکیوں کے بعد اس کیس کو بھی ساتھ ساتھ دیکھ رہی ہے. لارنس بسنوئی جس سے اس وقت دہلی پولیس سوال و جواب کررہی ہے دوران تفتیش گینگسٹر بسنوئی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2018 میں اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اس سلسلے

    میں بسنوئی گینگ کا ایک ممبر سپمت نہرا کو ممبئی بھی بھیجا گیا اس کو ایک گن بھی خرید کر دی گئی لیکن ایسا نہ ہو سکا. سپمت نہرا کو بعد ازاں پولیس نے گرفتار بھی کر لیا تھا اس نے اس وقت بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ ممبئی سلمان خان کو قتل کرنے آیا تھا.یاد رہے کہ رواں برس مئی کے مہینے میں جب پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کیا گیا تو اسکے چند دن کے بعد سلیم خان کو ایک خط دیا گیا جس میں دونوں باپ بیٹے کے قتل کی دھمکی تھی اور اس میں لکھا تھا کہ بہت جلد تمہارا اور تمہارے بیٹے کا سدھو موسے والا جیسا حال ہو گا.تب سے سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے.

  • اسلام آباد میں تیز بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

    اسلام آباد میں تیز بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

    اسلام آباد اورگردونواح میں تیزبارش کے باعث موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ شہراقتدار میں سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظرپیش کررہیں۔

    جڑواں شہروں میں رات گئے موسلادھاربارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، اچانک مارگلہ کی پہاڑیوں کی جانب سے سیاہ بادل آئے اور برسنا شروع ہوگئے، رات گئے بارش سے کئی علاقے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

    13 جولائی کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے متاثر ہوئے تھے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تھی۔

    گزشتہ روز اسلام آباد میں140 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 87 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کراچی میں بارش کا نیا اسپیل شروع ہوگا، 18جولائی تک موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ بارش کا پانی ڈیفنس اورکلفٹن کی گلیوں میں اب تک موجود ہے،بلوچ کالونی اورسٹی کورٹ کے اطراف سے بھی پانی نہیں نکالاجاسکا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ زیریں سندھ ، بالائی اوروسطی خیبر پختونخوا، بالائی اوروسطی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

  • اسلام آباد: بارش کے بعد طغیانی پر کسی نے نسل پرستانہ اعتراضات نہیں اٹھائے. بختاور

    اسلام آباد: بارش کے بعد طغیانی پر کسی نے نسل پرستانہ اعتراضات نہیں اٹھائے. بختاور

    سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ایک علاقے میں بارش کے باعث ہونے والی طغیانی کی ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس پر بختاوہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس پر کسی نے وہ نسل پرست اعتراضات نہیں اٹھائے جیسے سندھ میں بارش کے وقت سامنے آتے ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری کے سابق مشیر میڈیا عمر قریشی نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں پانی سے بھری سڑک پر ایک گاڑی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پر انہوں نے ’لیک اسلام آباد‘ یعنی اسلام آباد میں جھیل کا کیپشن لکھا

    اس پر بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ قدری آفات اور تباہی کے گرد چلنے والے بیانیے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ’کوئی بھی شہر اس سطح کی بارش برداشت نہیں کرسکتا جتنی کراچی میں ہوئی۔ (انڈیا کے شہر) ممبئی میں چھ گھنٹوں کے دوران 44 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کراچی میں صرف تین گھنٹوں کے دورانیے میں 127 ملی میٹر بارش ہوئی۔۔۔‘

  • ایف بی آر کا دہری شہریت والے ملازمین کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ

    ایف بی آر کا دہری شہریت والے ملازمین کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ

    ایف بی آر نے اپنے ہیڈکوارٹرز اور ملک بھر کی فیلڈ فارمیشنز سے دہری شہریت رکھنے والے اور غیر ملکی شہریت کی حامل خواتین سے شادی کرنے والے گریڈ 17اور اس سے زائد کے افسروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق: فیلڈ فارمیشنز سربراہان کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے افسروں کے کوائف بھی فراہم کیے جائیں جو ملکی و غیر ملکی این جی اوز، کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشنز،کارپوریشنز و غیر منافع بخش تنظیموں و اداروں، تھنک ٹینکس، ریسرچ آرگنائزیشنز اور کنسلٹینسی کمپنیوں میں عارضی، پارٹ ٹائم یا ریگولر بنیادوں پر کنسلٹینسی سروسز فراہم کر کررہے یا ملازمت کر رہے ہیں۔

    مذکورہ افسروں کی فہرستیں اور ان کے کوائف سات دن کے اندر بذریعہ ای میل مجوزہ فارمیٹ کے مطابق ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز بھیجے جائیں۔

  • پیزا ڈیلیوری بوئے کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرم گرفتار کرلئے گئے

    پیزا ڈیلیوری بوئے کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرم گرفتار کرلئے گئے

    وفاقی پولیس نے پیزا ڈیلیوری بوائے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

    اسلام آباد پولیس نے آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پیزا ڈیلیوری بوائے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
    پولیس اعلامیہ کے مطاابق: تھانہ کورال کی حدود میں پیزا ڈیلیوری بوائے سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان احمد بوبی اور اس کا ساتھی عدنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے دعوی کیا: ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ملزمان نے گزشتہ روز تھانہ کورال کی حدود میں پیزا ڈیلیوری بوائے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    مزید پڑھیں : پیزا ڈیلیوری بوائے کیساتھ مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    واقعے کی اطلاع ہونے پر انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل زون کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • 390 افراد میں کورونا تصدیق جبکہ دو مزید افراد انتقال کرگئے

    390 افراد میں کورونا تصدیق جبکہ دو مزید افراد انتقال کرگئے

    پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 390 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ دو چار فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


    تاہم وائرس سے مزید دو افراد انتقال کر گئے جب کہ 175 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • حجاج کی واپسی پر سکریننگ/ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ ضروری قرار

    حجاج کی واپسی پر سکریننگ/ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ ضروری قرار

    اسلام آباد:حکومت پاکستان نے کی طرف سے 15 جولائی سےتمام حجاج کی واپسی پر کرونا کے خدشہ کے پیش نظر سکریننگ/ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ ضروری قرار دے دیا گیا ہے ، اس حوالے سے جاری پیغام میں کہا گیاہے کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں 10 روز گھر میں کورنٹین کرنا ضروری ہوگا

    اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ملک کے پانچ ائرپورٹس پر ریپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے انتظامات کیے جاچکے ہیں ، نوٹیفکیشن میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ 15 جولائی سے پوسٹ حج آپریشن شروع ہورہا ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد،لاہور،ملتان،باچا خان اور کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹس پر حجاج کے ٹیسٹ کئے جائیں گے

    ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اینٹیجن اور سکریننگ ٹیسٹ ہر حاجی کے لئے ضروری ہوگا،این سی او سی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حاجیوں کے لئے پاسٹ ٹریک ایپلیکیشن میں اپنے کوائف دینا ضروری ہونگےجبکہ اس کے ساتھ ساتھ ۔ڈائریکٹوریٹ آف سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ نے ڈی جی ہیلتھ کو پانچواں ائرپورٹس پر عملے کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس مقصد کے تحت ائرپورٹ پر 4میڈیکل آفیسرز اور 16 پیرا میڈیکل سٹاف تعینات کیا جارہا ہےجبکہ صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کو عملے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌، سکریننگ/اینٹیجن ٹیسٹ کے تمام اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔

    دوسری طرف پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آغاز آج رات ایک بجے سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حجاج کو وطن واپس لانے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے کراچی آج رات 1 بجے پہنچے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کی 739 آج رات 2 بجے پہنچے گی جبکہ 14جولائی کے روز پی ائی اے کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور آئیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، پی آئی اے کی حج پروازوں کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج وطن واپس آئیں گے۔ترجمان کے مطابق 17ہزار 200 حجاج سرکاری اسکیم اور 10 ہزار 8 سو 80 حجاج پرائیوٹ سکیم کے تحت پہنچیں گے۔

    ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کا حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا، ایئرپورٹس پر حجاج کے کورونا وائرس جانچنے کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہونگے۔

  • ڈی جی سول ایوی ایشن نےفوت ہوجانےوالے       ملازمین کےاہل خانہ سےمیڈیکل سہولیات چھین لیں

    ڈی جی سول ایوی ایشن نےفوت ہوجانےوالے ملازمین کےاہل خانہ سےمیڈیکل سہولیات چھین لیں

    اسلام آباد:ڈی جی سول ایوی ایشن نے محکمہ کے ریٹائرڈ اور دوران ملازمت فوت ہوجانے والے ملازمین کے اہل خانہ سے میڈیکل سہولیات چھین لیں ، اطلاعات ہیں‌ کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق دوران ملازمت ملازمین کے سوتیلے ماں باپ کی میڈیکل سہولیات ختم کردی گئی ہے،

    ادھر ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ملازمین کے بیٹوں کو 21 سال اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کے لئے 26 سال تک میڈیکل سہولیات دی جائیں گی، اس کے ساتھ ساتھ نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پنشنر اور صرف اسکی بیوی کو میڈیکل سہولیات ملیں گی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنشنرز کے باقی اہل خانہ کے لئے میڈیکل سہولیات ختم کردی گئی ہے ، ادھر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے بیوی بچوں اور والدین کو صرف ریٹائرمنٹ کی عمر تک کے عرصے کے لیے میڈیکل سہولیات ملیں گی ، اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    طبی مراعات میں کمی کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو گھر بنانے کے لیے جاری کردہ گرانٹ بھی ختم کر دی گئی ہے۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”517857″ /]

    اس سے پہلے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی پینشن میں 30 ہزار روپے کی کٹوتی کی جا چکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو ملنے والی اسپیشل ہاﺅس بلڈنگ گرانٹ واپس لے لی گئی ہے، یہ فیصلہ سی اے اے کے بورڈ نے اپنے 192 ویں اجلاس میں کیا۔

    سی اے اے کے بورڈ کا کہنا ہے کہ ہاؤس بلڈنگ کی گرانٹ غیر قانونی طور پر دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق بورڈ کے فیصلے کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو دی گئی ہاؤس بلڈنگ کی گرانٹ کی رقم اُن سے واپس لی جائے گی۔

    اس فیصلے سے ریٹائرڈ ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے کیوں کہ وہ یہ رقم گھروں کی تعمیر، بچوں کی تعلیم اور شادیوں پر خرچ کر چکے ہیں۔

    سی اے اے کی انتظامیہ نے ایک اور نوٹیفیکیشن کے ذریعے ریٹائرڈ ملازمین کے والدین اور بچوں کو حاصل میڈیکل کی سہولت بھی مکمل ختم کر دی ہے جبکہ حاضر سروس ملازمین کی میڈیکل کی سہولت بھی محدود کر دی گئی ہے۔اس سے پہلے ریٹائرڈ ایڈشنل ڈائریکٹرز کی پینشن میں 30 ہزار کی کمی کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے موجودہ ڈی جی خاقان مرتضیٰ کی تجاویز پر سی اے بورڈ نے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کی سہولتوں میں کمی کی ہے۔