Baaghi TV

Author: +9251

  • میرے نام سے کم اور میرے کرداروں کے نام سے لوگ زیادہ پکارتے ہیں انیل کپور

    میرے نام سے کم اور میرے کرداروں کے نام سے لوگ زیادہ پکارتے ہیں انیل کپور

    بالی وڈ کے اداکار انیل کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میرے لئے مزاح بہت ضروری ہے میں جتنا مرضی سیریس کردار کررہا ہوں اس میں بھی مزاح کو شامل کرنے کی کوشش کرتا ہوں.میرے ڈائریکٹروں کے ساتھ یہی گفتگو ہوتی رہتی ہے میں ان سے کہتا ہوں کہ سیریس کردار میں کس طرح سے مزاح شامل کیا جائے.انیل کپور نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کردار اس طر‌ح سے ادا کروں کہ لوگ یاد رکھیں، میں کہیں‌جاتا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہے کہ لوگ مجھے میرے نام سے کم اور میرے کرداروں کے نام سے زیادہ بلاتے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ دلیپ کمار ، امیتابھ بچن ،

    کمل ہاسن ، چارلی چپلن ، نصیرالدین شاہ اور عرفان خان کا کام دیکھتا ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے ان کا کام دیکھ کر سیکھنے کا موقع ملتا ہے. میں یہ نہیں کہتا کہ میں بہت سینئر ہوں اور مجھے بہت کچھ آتا ہے میں آج تک سیکھ ہی رہا ہوں.انیل کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم تیزاب میں میرا کردار منا کاتھا بعد میں اس نام پر فلم بھی بنی منا بھائی ایم بی بی ایس. راج کمار ہرانی نے مجھے بتاتا تھا کہ وہ تیزاب میں میرے نام سے بہت متاثر ہوئے اسلئے انہوں نے اس نام کے اوپر ایک فلم بھی بنائی.میں چار دہائیوں سے فلم انڈسٹری میں ہوں اور مجھے لوگوں کا پیار آج بھی پہلی دن کی طرح سے مل رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ جس موضوع پر مجھے عبور حاصل نہیں ہے میں اس پہ بات نہیں کرتا جس کے بارے میں آگاہی ہے میں اس پہ بات اسلئے کرتا ہوں کیونکہ میں‌کر سکتا ہوں.

  • کراچی میں بارش کے بعد تا حال علاقوں میں بجلی غائب

    کراچی میں بارش کے بعد تا حال علاقوں میں بجلی غائب

    کراچی : کراچی میں بارش رُکنے کے بعد بجلی کا شدید بحران جاری ہے، مختلف علاقوں میں 20 تا 36 گھنٹے سے بجلی تاحال غائب ہے۔

    ڈیفنس فیز 4، گلستانِ جوہر، محمود آباد، شاہراہِ لیاقت، کورنگی، کلفٹن بلاک 5، ڈی ایچ اے خیابانِ بادبان، سندھی مسلم سوسائٹی کے علاقے بارش کے بعد بدترین لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں ۔

    علامہ کوکب نوارانی اوکاڑی کے مطابق سندھی مسلم سوسائٹی بلاک بی میں 24 گھنٹوں سے بجلی نہیں ہے۔

    دوسری جانب کورنگی کے رہائشیوں کو بھی گزشتہ دن 16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سامنا رہا۔

    اسی طرح ڈی ایچ اے خیابان بادبان میں بھی 36 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق ڈی ایچ اے خیابانِ بادبان سے تاحال برساتی پانی کی نکاسی بھی نہیں کی جا سکی ہے ۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کورونا کا شکار

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کورونا کا شکار

    کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق خبر شیئر کی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے ۔

    مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا ہے ۔

  • چار انڈر پاسز بارش کے پانی کے باعث ٹریفک کے لئے بند

    چار انڈر پاسز بارش کے پانی کے باعث ٹریفک کے لئے بند

    کراچی : کراچی کے چار انڈر پاسز بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث ٹریفک لیے بند ہیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق، کے پی ٹی انڈر پاس، 3 تلوار انڈرپاس اور سب میرین انڈر پاس میں بارش کا پانی جمع ہے جس کے باعث تینوں انڈر پاسز کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ غریب آباد انڈر پاس میں بھی بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی آمدورفت بند ہے۔

    ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ انڈرپاسز بند ہونے پر ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جارہا ہے۔

  • کراچی کے معاشی مرکز اور ڈیفنس میں تا حال پانی جمع

    کراچی کے معاشی مرکز اور ڈیفنس میں تا حال پانی جمع

    کراچی : کراچی کے معاشی مرکز اور ڈیفنس کے پوش رہائشی علاقوں سے بارش کاپانی تاحال نہ نکالاجاسکا۔

    کراچی میں بارش سے جامع کلاتھ اور بولٹن مارکیٹ کی دکانوں میں پانی داخل ہونے سے تاجروں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

    آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس سے گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والی سڑکوں پر پانی جمع ہے جب کہ آرٹس کونسل، سندھ اسمبلی اور ہائیکورٹ کے اطراف بھی ریلہ موجود ہے۔

    ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہے جب کہ کلفٹن اور دہلی کالونی میں بھی پانی جمع ہے۔

    اس کے علاوہ کے پی ٹی انڈرپاس سے پانی کی نکاسی نہیں کی جاسکی اور غریب آباد انڈر پاس بھی تاحال بند ہے، مبارک ولیج کا شہر سے رابطہ کٹ گیا ہے اور سڑک زیرآب ہے۔

  • دعا زہرا کی چھوٹی بہن کا بڑی بہن کے لئے ویڈیو پیغام وائرل

    دعا زہرا کی چھوٹی بہن کا بڑی بہن کے لئے ویڈیو پیغام وائرل

    کراچی : دعا زہرا کی چھوٹی بہن نے بڑی بہن کی واپسی کے لیے روتے ہوئے پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    عید الاضحٰی کے موقع پر سوشل میڈیا پر دعا زہرا کی چھوٹی بہن کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعا کی بہن کو والد مہدی علی کاظمی کے سوالوں کے جواب میں بڑی بہن کو ’واپس آجائیں‘ کا پیغام دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    دعا زہر اکی بہن نے بڑی بہن کو واپس آنے کا کہتے ہوئے کہا کہ ’ہم دونوں بہنیں دعا کو یاد کرتے ہیں اور ہم نے اب تک عید نہیں منائی اور جب دعا واپس آجائیں گی تب ہی عید منائیں گی‘۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل دعا زہرا کے والد نے بیٹی کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

    ویڈیو میں مہدی کاظمی نے کہا کہ ‘بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ تمام ماں باپ کے ساتھ ان کی بچیوں کا ساتھ رہے، یہ دوسری عید ہے جب میری بیٹی دعا میرے پاس نہیں ہے، اللہ سے دعا ہے کہ یہ آخری عید ہو جب میری بیٹی میرے پاس نہیں ہے’۔

  • سیف علی خان اور انکی بیٹی سارا علی خان ہسٹری اور کتابوں کے دیوانے

    سیف علی خان اور انکی بیٹی سارا علی خان ہسٹری اور کتابوں کے دیوانے

    چھوٹے نواب کہلائے جانے والے سیف علی خان اور ان کی بیٹی سارا علی خان دونوں ہیں ہسٹری اور کتابیں پڑھنے کے دیوانے. سارا علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ اپنے والد سے شئیر کرتی ہیں کہ وہ کونسی کتاب پڑھ رہی ہیں اسی طرح سے ان کے والد بھی ان کے ساتھ شئیر کرتے ہیں بلکہ ریکمینڈ کرتے ہیں کہ وہ کونسی کتاب پڑھیں . سارا علی خان نے بتایا کہ وہ جب بڑی ہو رہیں تھیں تو انہوں نے محسوس کیا کہ میرے والد سیف علی خان کو ہسٹری میں بہت زیادہ دلچپسی ہے، دلچپسی مجھے بھی تھی والد کی دلچپسی دیکھ کر میری دلچپسی اور بڑھی. سارا کہتی ہیں کہ ایک بار مجھےسکول سے

    چھٹیاں ہوئیں تو میں نے اور میرے والد نے روم جانے کا ارادہ کیا اور پھر ہم دونوں ایک ساتھ روم اور فلورنس گئے، ہم وہاں گھومے پھرے اور عجائب گھر تک دیکھے. سارا نے کہا کہ مجھے آج بھی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے میں اور میرے والد ایک دوسرے کو بتاتے رہتے ہیں کہ ہم کونسی کتاب پڑھ رہے ہیں اور ایک دوسرے سے کہتے بھی ہیں کہ کونسی کتاب لازمی پڑھنی ہے. یاد رہے کہ سیف علی خان نے دو شادیاں کررکھی ہیں اور سارا علی خان ان کی پہلی اہلیہ امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں.سارا علی خان کی اپنی دوسری والدہ کرینہ کپور سے کافی دوستی بھی ہے یہاں تک کہ کرینہ کے ساتھ اپنے والد کی شادی میں بھی شریک ہوئیں تھیں .

  • دوستوں سے رابطہ رکھنا صحت کے لئے بھی مفید قرار

    دوستوں سے رابطہ رکھنا صحت کے لئے بھی مفید قرار

    کراچی : سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اپنے دوستوں، عزیزوں اور شناسا افراد کو اگر صرف ہیلو کی ای میل، کوئی مسیج، یا سوشل میڈیا پیغام دیا جائے تو نہ صرف وہ اسے پسند کرتے ہیں بلکہ یہ ان کی نفسیاتی صحت کے لیے بہتر ہوسکتا ہے۔

    امریکی نفسیاتی تنظیم کے مطابق آپ کے حلقے میں شامل افراد سماجی اکائیوں کی طرح ہی ہیں۔ اگر ہم انہیں خیریت اور مزاج پرسی کا کوئی پیغام بھیجتے ہیں تو نہ صرف آپ کے دوست اسے پسند کرتے ہیں بلکہ جسمانی اور نفسیاتی طور پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    ایک تجربے میں شرکا سے پوچھا گیا کہ وہ یاد کریں کہ ایک طویل عرصے بعد آخری مرتبہ انہوں نے اپنے کس جاننے والے یا کسی دوست کو فون، ٹیکسٹ، سوشل میڈیا یا ای میل پر’ہیلو ہائے‘ کے لیے رابطہ کیا تھا۔ دوسرے گروہ کے لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ یاد کرکے بتائیں کہ ان کے کسی دوست نے کب انہی ذرائع سے ان کی مزاج پرسی کی تھی۔ اس کے بعد ان سے کہا گیا کہ وہ ایک سے سات درجے تک اس کو نمبر دیں جن میں اچھا لگنا، شکر گزار ہونا، اور خوشی محسوس کرنے جیسے درجے شامل تھے جو رابطے کے وقت انہیں محسوس ہوئے۔

    تیسرے تجربے میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے کسی ایسے دوست یا جاننے والا کا انتخاب کریں جس سے رابطہ کئے عرصہ گزر گیا ہے۔ اب اسے ایک چھوٹا پیغام بھیجیں یا پھر پیغام کے ساتھ کوئی چھوٹا سا تحفہ بھی روانہ کریں۔ اس تجربے کو بھی سات درجوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔

    حیرت انگیز طور پر جنہیں پیغام موصول ہوا وہ بہت مسرور تھے لیکن جنہوں نے پیغام بھیجا تھا یا دوست کی خبر لی تھی انہوں نے ہمیشہ اسے وہ اہمیت نہ دی جو پیغام موصول کرنے والے نے محسوس کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے کہا ہے کہ اپنے پرانے دوستوں، جامعہ کے یاروں اور قریبی عزیزوں سے رابطہ کرتے رہیں کیونکہ وہ اسے انمول سمجھتے ہیں۔

    دوسری جانب صحت پر اس کے مثبت اور بہترین اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔

  • کراچی میں ڈی آئی جی گوادر کا بیٹا ٹریفک حادثے میں زخمی

    کراچی میں ڈی آئی جی گوادر کا بیٹا ٹریفک حادثے میں زخمی

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے گلشن اقبال کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈی آئی جی گوادر اظفر مہیسر کا بیٹا اور گن مین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے لیاری ایکسپریس وے جمالی کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈی آئی جی گوادر اظفر مہیسر کا بیٹا ارشد مہیسر اور ان کا گن مین پولیس کانسٹیبل 40 سالہ عبد الحمید ولد محمد خلیل زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی اہلکار پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن ساؤتھ میں تعینات اور ڈی آئی جی اظفر مہیسر کا گارڈ ہے۔

  • بوبی دیول اور کاجول نے گپت کے 25 سال مکمل ہونے پر کی پارٹی

    بوبی دیول اور کاجول نے گپت کے 25 سال مکمل ہونے پر کی پارٹی

    اداکار بوبی دیول جو میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ نظر نہیں آتے انہوں‌نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو ڈالی اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی فلم گپت کے پچیس سال مکمل ہونے کو فلم کی ٹیم کے ساتھ منا رہے ہیں. وڈیو میں بوبی دیول کاجول کے ساتھ کیک بھی کاٹ رہے ہیں اور اداکار دلیپ تاہل کے ساتھ گلے بھی مل رہے ہیں.اس موقع پر بوبی
    دیول کا کہنا تھا کہ اس سے خوبصورت لمحہ میری زندگی کا اور کیا ہو سکتا ہے کہ پچیس سال کے بعد بھی میری فلم کو اتنی محبت مل رہی ہے.بوبی دیول اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہے تھے بلکہ کاجول بھی کافی خوش تھیں اس موقع پر میڈیا

    بھی موجود تھا فلم کی ٹیم نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کی اور بوبی دیول اور کاجول نے تصاویر بھی بنوائیں. یاد رہے کہ گپت فلم میں بوبی دیول اور منیشا کوئرالہ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے سسپنس اور رومینٹک یہ فلم اپنے دور کی کامیاب فلم ہے. اس فلم کے لئے اداکارہ کاجول کو نیگیٹیو کردار کے لئے ایوارڈ بھی ملا تھا. فلم کا میوزک بہت ہٹ ہوا تھا آج تک اس فلم کے گیت سنے جاتے ہیں. فلم کا ایک گیت ”دنیا حسینوں کا میلہ ،میلے میں یہ دل اکیلا” پر بوبی دیول نے بہت خوبصورت ڈانس کیا تھا. فلم کا ہر کردار بہترین تھا یہی وجہ ہے کہ پچیس سال کے بعد بھی اس فلم کو لوگ پسند کرتے ہیں.