Baaghi TV

Author: +9251

  • بارشوں کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر

    بارشوں کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر

    کراچی : ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر ہے۔

    ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی سے چلنے والی پاکستان ایکسپریس 1:00 بجے کے بجائے رات 9:00 بجے روانہ ہوگی جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2:00 بجے کے بجائے رات 11:00 بجے سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوگی۔

    لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین 8 گھنٹوں کی تاخیر سے دوپہر 3 بجے کی بجائے رات 11 بجے روانہ ہوگی۔

    شاہ حسین ایکسپریس تاخیر سے رات 9 بجے روانہ ہوگی، لاہور سے براستہ رائے ونڈ کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین شام 5 بجکر30 منٹ کی بجائے شام 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

    قراقرم ایکسپریس دوپہر 3:30 کے بجائے شام 6:00 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ تیزگام ایکسپرس شام 5:30 بجے کے بجائے رات 1:30 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

    عید کے تینوں ایام میں ٹرینیں لیٹ ہونے پر مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروا دیں، ٹکٹیں ری فنڈ ہونے سے ریلوے کو مالی نقصان کا سامنا رہا۔

  • مادھوری نے اپنی فلم مرتیو ڈنڈ  کے 25 سال مکمل ہونے پراسے کل کی بات کہہ دیا

    مادھوری نے اپنی فلم مرتیو ڈنڈ کے 25 سال مکمل ہونے پراسے کل کی بات کہہ دیا

    مادھوری ڈکشٹ جو گزشتہ تین دہائیوں سے اپنے مداحوں کو اپنی اداکاری اور ڈانس سے محظوظ کررہی ہیں وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں. خصوصی طور پر انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی فلم ” مرتیو ڈنڈ ” کے پچیس برس مکمل ہونے پر اس فلم سے جڑی کچھ تصاویر شئیر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ اس فلم کو پچیس سال ہو گئے ہیں لیکن ابھی کل ہی بات لگتی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ میری پسندیدہ فلم ہے اور فلم کا ایک گانا ” کہہ دو ایک بار سجنا اتنا کیوں پیار سجنا” میرا پسندیدہ ہے. مادھوری ڈکشٹ کے کریڈیٹ پر جتنا بھی کام ہے وہ معیاری ہے پھر وہ چاہے

    فلمیں ہوں یا انکے گانے، ان کی ہر فلم ان کے ڈانس نمبر کی وجہ سے آج تک یاد کی جاتی ہے نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ رقاصہ بھی ہیں. مادھوری کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے یہ بھارتی فلم انڈسٹری کی واحد اداکارہ ہیں جن کو لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن مدھوبالا سے بھی ملایا جاتا ہے ان کی سمائل کو خصوصی طور پر ان سے ملایا جاتا ہے. مادھوری کافی عرصے سے چھوٹی سکرین پر ڈانس کے پراگراموں کی میزبانی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. مادھوری کو آخری بار کرن جوہر کے ویب شو فیم گیم میں دیکھا گیا اس شو میں ان کے ساتھ اداکار سنجے کپور بھی تھے.مادھوری ڈکشٹ کی فلم دل تو پاگل ہے ، تیزاب، دیوداس و دیگر فلموں میں اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے.

  • کراچی میں بارشوں کے ایک اور مضبوط سسٹم کے داخل ہونے کی پیشگوئی

    کراچی میں بارشوں کے ایک اور مضبوط سسٹم کے داخل ہونے کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات سے مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا ایک اور مضبوط سسٹم شہر قائد کی جانب رواں دواں ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ حالیہ بارشوں کے سسٹم کا پھیلاؤ کراچی اور زیریں سندھ پر اب بھی موجود ہے، شہر میں کبھی تیز اور کبھی معتدل بارش ہورہی ہے۔

    چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 14 جولائی کی شام سے ایک اور سسٹم سندھ میں داخل ہونے کی توقع ہے، مون سون بارشوں کا سبب بننے والا نیا سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا۔

  • سلمان خان کوکسی صورت معافی نہیں مل سکتی گینگسٹر لارنس بسنوئی

    سلمان خان کوکسی صورت معافی نہیں مل سکتی گینگسٹر لارنس بسنوئی

    بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان جنہیں پنجابی گلوکار سدھوموسے والا کے قتل کے بعد گینگسٹر لارنس بسنوئی کی طرف سے قتل کی دھمکی دی گئی تھی، اس دھمکی کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے.اب دہلی پولیس کی طرف سے کہا جا رہا ہے گینگسٹر نے وارننگ کے ساتھ سلمان خان کو ایک اور دھمکی بھیجی ہے اور کہا ہے کہ میں اور میری کمیونٹی سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار پر کسی طور معافی نہیں دے سکتے، ہاں ایک شرط پر میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کروں گا اگر سلمان

    خان پبلکلی معافی مانگے، معافی مانگنے کے بعد میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہوں ویسے نہیں. دہلی پولیس نے تازہ یہی اطالاعات دی ہیں اور مزید وہ اس کیس پر کام کررہی ہے اور سلمان خان کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس بار عید پر سلمان خان نے اپنے گھر کی بالکونی میں آکر اپنے پرستاروں کو اپنی ایک جھک تک نہیں‌دکھائی. سلمان خان کو پولیس کی طرف سے منع کر دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی پبلک مقام پر نہ جائیں اور سیکیورٹی کے بغیر گھر سے یا شوٹنگ کی جگہ سے باہر نہ نکلیں. گینگسٹر لارنس بسنوئی کی طرف سے معافی مانگنے کی شرط پر تاحال سلمان خان نے کوئی بیان نہیں دیا وہ اس لڑائی کو قانونی طور پر لڑرہے ہیں اور اس ھوالے سے انہوں نے کہیں کوئی بیان نہیں دیا.

  • گھڑیاں تم بیچو اور چور دوسری جماعتیں ہیں. ریحام خان

    گھڑیاں تم بیچو اور چور دوسری جماعتیں ہیں. ریحام خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ توشہ خانہ سے گھڑیاں نکال نکال کر تم بیچو اور چور دوسری جماعتیں ہیں.
    ریحام نے ایک سوشل میڈیا بیان میں کہا: آٹا, چینی, ادویات کا بحران پیدا کر کے تم پیسہ بناو لیکن مافیا دوسرے لوگ ہیں، مودی کی جیت کی دعائیں تم کرو لیکن غدار دوسرے ہیں،3 نہیں 5 کیرٹ کے ہیرے لے کر فائلوں پر دستخط تم کرو اور کرپٹ دوسرے ہیں۔

    جبکہ دوسری ٹویٹ میں ریحام نے لکھا:
    ساڑھے تین سال تک اپوزیشن اور اپنے مخالفین کو احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والا شخص اب پنجاب میں پولیس کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ اس ضمنی الیکشن کے بعد پولیس کا احتساب ہوگا۔ ان کو کوئی بتائے کہ حکومت آپ نے کی، دوسروں کی بجائے آپ خود کو احتساب کے لیے پیش کریں۔

    ایک صارف رانا ساد لکھتے ہیں کہ: 
    جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہوگئے ہیں اب انشاءاللہ اچھے دن آنے والے ہیں.فتنہ خان کیلیے اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوگی کہ 4 سال حکومت میں رہا لیکن 4 کام بتانے کو نہیں ہیں،فتنہ خان نے 1کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا نوکریاں دینا تو دور کی بات 1کروڑ سے زائد لوگ بےروزگار ہوگئے۔

    ایک اور صارف ہارون خان جدون ریحام کی ٹویٹ پر عمران خان بارے تنقید کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
    ‏‎غلطی موجودہ حکومت کی ہےجو اس چور اور بدزبان کو کھلا چھوڑا ہوا ہےاور یہ عوام کو گمراہ کر رہا ہےاور پاکستان میں نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہا ہے،موجودہ حکومت کو چاہیےکے اسےفوری طور پر گرفتار کرےورنہ یہ بدزبان پورے ملک میں زہر پھیلا دےگا۔

  • بحیرہ عرب طغیانی کی حالت میں ہے، برساتی پانی خارج نہیں ہوسکا : وزیراعلٰی سندھ

    بحیرہ عرب طغیانی کی حالت میں ہے، برساتی پانی خارج نہیں ہوسکا : وزیراعلٰی سندھ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں 12 گھنٹے (8 بجے شب سے صبح 8 بجے) کے درمیان 136 ملی میٹر یعنی 5 انچ کی ریکارڈ بارش ہوئی ہے اور پھر ایک مختصر وقفے کے بعد یہ صبح 11 بجے تک دوبارہ جاری رہی ، برساتی پانی کی نکاسی کا نظام اتنے بڑی برسات کی صورتحال پر مکمل طورپر قابو نہ پاسکا،بحیرہ عرب طغیانی کی حالت میں ہے، اس لیے برسات کا پانی خارج نہیں ہوسکا، شہر کے تقریباً تمام قدرتی آبی گزرگاہوں پر یا تو تجاوزات ہو چکی ہیں یا ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو الاٹ کر دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں ان کی تعمیر سے پانی کا اخراج بند ہو گیا ہے۔
    وزیراعلیٰ ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
    اس موقع پر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، کمشنر کراچی اقبال میمن بھی موجود تھے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ میٹرولوجیکل نے بارشوں کی پیشن گوئی جاری کی ہے، اس لیے انہوں نے شہر کے مختلف اضلاع میں اپنی کابینہ کے اراکین کو رین ایمرجنسی ڈیوٹیاں سونپی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیں تاکہ متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔موجودہ شدید بارشوں نے 29 قیمتی جانیں لے لی ہیں میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے ایس ایس یو اربن فلڈنگ یونٹ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے اپنی بھاری گاڑیاں منتقل کریں۔
    انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پولیس بھی سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے ایک اور تیز بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے جس کے لیے انہوں نے متعلقہ شہری اداروں کو اس کے مطابق تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے شہر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس وقت تک گھروں میں رہیں جب تک کہ پانی کی نکاسی ممکن نہ ہو ۔

  • دنیا چاند پر پہنچی ہم سیوریج لائن کے مسائل سے باہر نہیں نکل سکے،مصطفیٰ کمال

    دنیا چاند پر پہنچی ہم سیوریج لائن کے مسائل سے باہر نہیں نکل سکے،مصطفیٰ کمال

    دنیا چاند پر پہنچی ہم سیوریج لائن کے مسائل سے باہر نہیں نکل سکے،مصطفیٰ کمال
    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لندن کے بغیر برطانیہ کی ترقی کا کوئی تصور نہیں کیا جاسکتا،

    سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چینی کی ترقی کیلئے شنگھائی کی گروتھ ضروری ہے،بنگلہ دیش نے درجنوں نئے شہر آباد کیا ہے شہر ملک کو امیر بنا دیتے ہیں،دنیا چاند پر پہنچی ہے ہم سیوریج لائن کے مسائل سے باہر نہیں نکل سکے، پاکستا ن میں75 سالوں سے کوئی نیا شہر نہیں بسایا گیا،

    قبل ازیں پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے ظالم وڈیرے کے ہاتھوں غریب ریڑھی بان کے معصوم بچے کے قتل پر شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں۔ پہلے عمران خان کی حکومت چلانے اور اب شہباز شریف کی حکومت چلانے کی خاطر سندھ کو آصف زرداری کی پیپلز پارٹی کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے، پولیس پیپلز پارٹی کی زر خرید غلام بن چکی ہے، پیپلز پارٹی کی ظالم اور کرپٹ سندھ حکومت خود کو ریاست سے بالاتر سمجھنے لگی ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ایسی صورتحال میں ریاست پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں با اثر ظالم وڈیرے نے زمین کے معاملے پر غریب ریڑھی بان کے چھوٹے بیٹے کو کلہاڑی کی ضربوں سے قتل کردیا جبکہ اسی بااثر ظالم وڈیرے نے کچھ عرصہ قبل اسی مزدور کے بڑے بیٹے کو بھی قتل کردیا تھا۔

    اس بربریت پر خاموش رہنے والے ظالم کو طاقتور بنا کر اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔ عدالتیں بھی انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، اگر پہلے بیٹے کے قتل پر انصاف فراہم کیا جاتا تو دوسرے بیٹے کی لاش دفنانے کی نوبت نہیں آتی۔ غریب ریڑھی بان کے بیٹوں کے قتل کی زمہ دار پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ہے۔ پیپلز پارٹی کے با اثر وڈیروں نے قانون کو گھر کی لونڈی بنا لیا ہے جبکہ عوام کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکار ظالم وڈیروں کی پشت پناہی میں مصروف نظر آتے ہیں، اس دوہرے قتل پر پولیس تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    سید مصطفی کمال نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے واقعے کا نوٹس لینے کے ساتھ، سندھ میں بدترین طرزِ حکمرانی اور پیپلز پارٹی کے وڈیروں اور جاگیرداروں کی سفاکی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی ان ہی ظالم وڈیروں اور جاگیرداروں کے زریعے 14 سال سے بلا شرکت غیر سندھ پر قابض ہے۔

  • اسلام آباد سے مری مفت بس سروس کا آج آخری دن

    اسلام آباد سے مری مفت بس سروس کا آج آخری دن

    اسلام آباد سے مری مفت بس سروس کا آغاز عید کے پہلے روز سے کیا گیا شہریوں نے بڑی تعداد میں مری کا رخ کیا، اب تک ہزاروں مسافر سیر و تفریح کے لیے مری جا چکے ہیں، فری شٹل بس سروس کا آج آخری دن ہے۔

    عید کی چھٹیوں میں بل کھاتے راستے، سر سبز پہاڑوں کے دامن میں خوبصورت اور دلکش وادیاں دیکھنے کے شوقین حضرات نے مری کا رخ کیا، لیکن اس بار پنجاب حکومت نے شہریوں کو یہ تفریح مفت فراہم کی ہے، بھارہ کہو سے مری لوئر ٹوپہ تک عید کے تین دن فری شٹل سروس نے سیاحوں کی عید کا مزہ دوبالا کر دیا ہے۔
    مری کی سیر کے لیے پنجاب حکومت نے 45 بسیں فراہم کی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر کرائے کے فیملی کے ساتھ عید پر مری جاکر تفریح کرنے کا موقع مل جائے تو اور کیا چاہیے۔
     آج عید کے تیسرے روز فری بس سروس کی سہولت صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔
    ٹریفک کے رش میں پھنسنے کا جھنجھٹ نہ کرائے کی فکر، شہری شٹل بس سروس کو ٹورزم کے فروغ کے لیے قابل ستائش قرار دے رہے ہیں۔

  • ملک بھر سمیت اسلام آباد میں بھی آج عید  کا تیسرا دن منایا جارہا ہے

    ملک بھر سمیت اسلام آباد میں بھی آج عید  کا تیسرا دن منایا جارہا ہے

    عید قرباں کا آج تیسرا روز ہے، سنت ابراہیمی کی پیروی میں آج بھی ملک بھر سمیت اسلام آباد میں بھی قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    شہریوں کی جانب سے گوشت رشتہ داروں، دوستوں اور مستحق افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

    مختلف شہروں میں گھروں کے اندر گوشت کے چٹ پٹے پکوانوں کے دستر خوان سجے ہیں تو کہیں پر بریانی بنی ہے۔

    شہری قورمہ، تکوں اور سجی سے بھی مہمان نوازی کررہے ہیں

    ایک طرف لوگ اللہ کی راہ میں آج بھی  اپنے اپنے جانور قربان کر رہے ہیں تو دوسری جانب جانور خریدنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    اسلام آباد کے رہائشی طفیل نیازی نے بتایا: میں پہلی اور دوسری عید پر دفتر سے چھٹی نہ ملنے کے سبب قربانی نہ کرسکا اور ناہی مصروفیات سمیت کچھ وجوہات پر قربانی کا جانور خرید سکا لہذا آج میں نے صبح سویر جانور لیا اور اب قربانی کررہا ہوں۔

    انہوں نے کہا: عید پر سب سے اچھی چیز یہ ہوتی کہ پورے خاندان، بچوں، بھائی، بہن اور والدین کے ساتھ بندہ وقت گزارتا اور ناراض رشتہ داروں کے گھر جاکر انہیں مناتا ہے تاکہ اس عظیم دن پر ہم جانور کی قربانی کے ساتھ ساتھ اپنی اناوں اور نفرتوں کو بھی قربان کردیں۔

  • پیزا ڈیلیوری بوائے کیساتھ مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    پیزا ڈیلیوری بوائے کیساتھ مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے شریف آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق: 20 برس کے پیزا ڈیلیوری بوائے سے مبینہ طور پر احمد گوگی نامی شخص نے زیادتی کی ہے۔
    پولیس کی جانب سے پیزا ڈیلیوری بوائے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ڈی آئی جی آپریشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا، اس حوالے سے ہدایت کر دی گئی ہے